Baaghi TV

Author: باغی بلاگز

  • چوری کی موٹر سائیکلوں کا بڑا گودام پکڑا گیا

    چوری کی موٹر سائیکلوں کا بڑا گودام پکڑا گیا

    کراچی: ضلع سینٹرل پولیس کا سرجانی میں چھاپہ، چوری کی موٹر سائیکلوں کا بڑا گودام پکڑا گیا۔گودام سے بوریوں میں بھرے ہوئے 250 سے زائد موٹر سائیکل کے انجن برآمد۔کارروائی کے دوران ملزمان کی پولیس پر فائرنگ۔کوئی نقصان نہیں ہوا۔ملزمان کی گرفتاری کے لیے ضلع سینٹرل کے تمام ایس ایچ اوز کو نفری سمیت طلب کر لیا گیا۔

    خفیہ اطلاع پرگودام پر چھاپہ مارا گیا تھا اور اطلاع تھی کہ مذکورہ گودام میں شہر بھر سے چوری کی موٹر سائیکل لائی جاتی ہیں جبکہ گودام چلانے والے ملزمان 3 ہزار میں موٹر سائیکل لفٹرز سے چوری کی موٹر سائیکل خرید لیتے تھے۔
    ملزمان پولیس کو دیکھ کر گودام سے فرار ہوئے۔گودام سے چوری کا سامان ٹرک میں لوڈ کرتے ہوئے ملزموں نے پولیس پر حملہ کردیا، ملزمان کی تلاش کے لیے علاقے کا محاصرہ کیا گیا ہے۔

  • مبینہ ٹاؤن پولیس کی دو مختلف کارروائیاں

    مبینہ ٹاؤن پولیس کی دو مختلف کارروائیاں

    مبینہ ٹاؤن پولیس کی دو مختلف کارروائیاں

    اسٹریٹ کرائم اور موٹرسائیکل چوری و چھیننے کی وارداتوں میں ملوث چار ملزمان کو گرفتار کرلیا

    ملزمان کلری,لیاری,سچل,گلستانِ جوہر,گلشنِ اقبال,بہادرآباد سمیت کراچی کے مختلف علاقوں میں وارداتیں کرتے تھے

    گرفتار ملزمان میں سید حذیفہ ولد سید محمد عمران 2 محمد عامر ولد گل حمید 3 فیاض ولد غلام قادر 4 نعمان ولد عبدالرزاق شامل ہیں

    ملزمان کے قبضے سے چار بغیر لائسنس ٹی ٹی پستول اور چوری شدہ دو موٹرسائیکل برآمد

    ملزمان کے خلاف ایف آئی آر نمبر 198/2021 اور 199/2021 اور 200/2021 اور 201/2021 بجرم دفعہ 23(1)A سندھ آرمز ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کردیا ہے

    گرفتار ملزمان کو مزید کارروائی کےلئے تفتیشی حکام کے حوالے کردیا گیا ہے

    دوسری کارروائی میں سادہ لوح عوام کو لوٹنے والے دونوں میاں بیوی گرفتار

    دونوں میاں بیوی سادہ لوح عوام کو نوسربازی کرکے نوٹ بنانے کا جھانسہ دے کر لوٹتے تھے

    ملزمان محمد آصف اور بشری اسلحہ کے زور پر بھی عوام کو لوٹتے تھے

    ایس ایچ او شاہد تاج نے کارروائی کے دوران دو بغیر لائسنس ریوالور بمعہ لوڈ میگزین برآمد کرلیا

    ملزمان کے قبضے سے مزید جعلی نوٹ بنانے کا سامان مختلف کرنسی نوٹوں کے سائز کےلئے کالے کاغذات کے چار پیکٹس 9 عدد چھوٹی بڑی کیمیکل کی۔بوتلیں اور چار خالی بوتلیں نقد رقم برآمد کرلی ہے

    پولیس نے ملزمان کے خلاف ایف آئی آر نمبر 202/2021 اور 203/2021 بجرم دفعہ 23(1)A سندھ آرمز ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کردیا ہے

    گرفتار ملزمان کو مزید کارروائی کےلئے تفتیشی حکام کے حوالے کردیا گیا ہے .

  • کراچی حادثات، ایک بچے سمیت 2 افراد ہلاک 3 زخمی

    کراچی حادثات، ایک بچے سمیت 2 افراد ہلاک 3 زخمی

    کراچی:بھینس کالونی موڑ کے قریب سے ایک شخص کی لاش برآمد(وجہ ہلاکت نامعلوم)۔
    لاش کو چھیپا ایمبولینس کے ذریعے جناح ہسپتال منتقل کیا گیا.
    لاش کی شناخت اقبال ولد رمضان عمر35سال۔

    کراچی:قیوم آباد چورنگی کے قریب پولیس مقابلہ 02ٖٓ ڈکیت زخمی۔
    زخمی ہونے والوں کو چھیپا ایمبولینس کے ذریعے جناح ہسپتال منتقل کیا گیا.
    زخمی ہونے والوں کی شناخت حبیب اللہ ولد امین عمر28سال،ابراہیم ولد گل محمد عمر30سال۔

    راچی:لانڈھی ریلوے اسٹیشن کے قریب فائرنگ ایک شخص زخمی۔
    زخمی ہونے والے شخص کو چھیپا ایمبولینس کے ذریعے جناح ہسپتال منتقل کیا گیا.
    زخمی ہونے والے شخص کی شناخت شاہد ولد شبیرعمر30سال۔

    کراچی:اورنگی ٹاؤن خیر آباد گھر کے ٹینک میں ڈوب کر ایک بچہ ہلاک۔
    ہلاک ہونے والے بچے کو چھیپا ایمبولینس کے ذریعے عباسی ہسپتال منتقل کیا گیا.
    ہلاک ہونے والے بچے کی شناخت سجاد ولد عبدالغفور عمر10سال۔

  • امیدواران کی کامیابی جمہوریت کی جیت ہے

    امیدواران کی کامیابی جمہوریت کی جیت ہے

    پی پی پی شعبہ خواتین کی مرکزی صدر و ایم پی اے فریال تالپور کا ضمنی انتخابات میں پارٹی امیدواران کی کامیابی پر پیغام

    فریال تالپور کی پی ایس-88 ملیر اور پی ایس-43 سانگھڑ میں پی پی پی امیدواران کی کامیابی پر جیالوں اور عوام کو مبارکباد

    ضمنی انتخابات میں پی پی پی امیدواران کی کامیابی جمہوریت کی جیت ہے: فریال تالپور

    ضمنی الیکشن میں کامیابی چیئرمین بلاول بھٹو زرداری اور سابق صدر آصف علی زرداری کی قیادت پر عوام کے اعتماد کا مظہر ہے: فریال تالپور

    فریال تالپور نے سانگھڑ اور ملیر سے کامیاب امیدواران جام شبیر علی اور یوسف مرتضیٰ بلوچ کو بھی ان کی کامیابی پر مبارکباد دی ہے

  • نظام عدل قائم کئے بغیر ملک میں امن قائم نہیں ہوسکتا

    نظام عدل قائم کئے بغیر ملک میں امن قائم نہیں ہوسکتا

    سربراہ پاکستان سنی تحریک محمد ثروت اعجاز قادری نے کہا ہے کہ نظام عدل قائم کئے بغیر ملک میں امن قائم نہیں ہوسکتا اہلسنت کو متحد کرنا وقت کی ضرورت ہے حکومت اگر محب وطن قوتوں کو آگے نہیں لائے گی تو انتہا پسند اور دہشتگردوں کو آگے آنے کا موقع ملے گا۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے مر کز اہلسنت سے جاری ایک بیان میں کیا۔ ثروت اعجاز قادری کا کہنا تھا کہ ملک میں امن چاہتے ہیں تو عمران خان مدینہ طرز حکمرانی کے صرف دعوے نہ کریں بلکہ اس کے لئے عملی اقدامات کریں انہوں نے کہا کہ مدینہ طرز حکمرانی کے لئے ضروری ہے کہ عوام کو ان کے حقوق مہیا کئے جائیں اور نظام عدل کو عام کیا جائے۔۔ان کا کہنا تھا کہ آج کی یہ سنی کانفرنس اہلسنت کے اتحاد کے لئے اور باطلوں کے اعوانوں میں زلزلہ طاری کرنے کے لئے بہت اہم ہے ملک کی اکثریت اہلسنت کو دیوار سے لگایا گیا تو پھر انتہا پسند پروان چڑھیں گے حکومت اور ملکی سلامتی کے اداروں کو چاہئے کہ کہ وہ ملک میں نظام عدل، تعلیم اور بہتر صحت کیلئے عوام کو سہولیات مہیا کریں اب دعوں سے کام نہیں چلے گا حکومت کو عملی طور پر کام کرنا ہوگا تین سالہ دورے حکومت میں عوام کو مایوسیوں اور محرومیوں سےمیڈان پاکستان پالیسیوں سے نکالا جاسکتا ہے اگر مایوسیوں اور محرومیوں کو ختم نہیں کیا گیا تو اس کے منفی اثرات مرتب ہوں گے جو جمہوری قدروں کے لئے منفی ہوں گے ان کا کہنا تھا کہ ملک میں انتہا پسندی اور دہشتگردی کے پیچھے بیرونی ہاتھ ملوث ہے بھارت اس میں فرنت مین کا کردار ادا کررہا ہے ۔ہر ھارت کے بزدلانہ حملوں کاجواب دینے کے لئے پاک فوج کے ساتھ کھڑے ہیں پاک فوج نے جس دن جہاد کا اعلان کیا تو کشمیر کو دنوں میں نہیں گھنٹوں میں آزاد کروا کر دم لیں گے۔بھارت پاکستان کی پر امن پالیسی کو کمزوری سے تعبیر نہ کرے ۔پاکستان کے عوام ملک دشمنوں کے دانت توڑنا اچھی طرح جانرے ہیں ۔

  • پاکستان کوسٹ گارڈزکی کاروائی

    پاکستان کوسٹ گارڈزکی کاروائی

    پاکستان کوسٹ گارڈزکی کاروائی،۔ترجمان کوسٹ گارڈز

    کروڑوں روپے مالیت کی منشیات برآمداسمگلرز گرفتار۔ترجمان کوسٹ گارڈز

    ناکہ کھاری چیک پوسٹ پردوران چیکنگ کوچ سے 43.80کلو گرام اعلی کوالٹی کی کرسٹل،37.65کلو گرام چرس،29.80کلو گرام ہیروئن،12.30کلوگرام ائس اور 6.15کلوگرام افیون برآ مد۔ترجمان کوسٹ گارڈز

    ناکہ کھاری چیک پوسٹ (وندر) کوچ سے بھاری مقدار میں منشیات برآمد 04 اسمگلرز گرفتار۔ترجمان کوسٹ گارڈز

    پسنی شادی کور میں پہاڑوں کے درمیان چھپائی گئی 280کلو گرام اعلی کوالٹی کی چرس برآمد۔ترجمان کوسٹ گارڈز

    پہاڑوں کے درمیان چھپائی گئی منشیات بیرون ملک اسمگل ہونا تھی۔ترجمان کوسٹ گارڈز

    پکڑی جانے والی منشیات کی مالیت65.72725ملین روپے کے لگ بھگ ہے۔ترجمان کوسٹ گارڈز

    ڈائریکٹر جنرل پاکستان کوسٹ گارڈزنے جوانوں کی اس انتھک محنت اور اعلیٰ کارکردگی کو سراہا۔ ترجمان کوسٹ گارڈز

  • ہمارے  بچے  کہاں  غائب   ہوتے ہیں؟

    ہمارے بچے کہاں غائب ہوتے ہیں؟

    ہمارے بچے کہاں غائب ہوتے ہیں؟
    کبھی یہ سوال ہمارے دل و دماغ میں کیوں نہیں آتا؟

    اگر آتا بھی ہے تو شاید اپنے ہی مسائل میں الجھا ہوا انسان اس کو نظر انداز (ignore) کر دیتا ہے؟

    آج،
    ہم یہ جاننے اور سمجھنے کی کوشش کریں گے کہ ہمارے بچے کہاں غائب ہوتے ہیں؟

    بچوں کے غائب (missing) ہونے کا آغاز پیدا ہوتے ہی زچگی خانہ ( maternity hospital ) سے ہی شروع ہو جاتا ہے _
    غریب والدین کی غربت و افلاس کا فائدہ اٹھاکر چند ہزار روپے میں بچہ کو خریدا جاتا ہے __
    اس میں عیسائی مشینریز اور بچوں کے کاروبار کرنے والی ٹولیاں ہو تی ہیں _
    جو،
    بہت ہوشیاری اور خاموشی سے گدھ (vulture) کی طرح دواخانوں میں منڈلاتے رہتی ہیں.

    عیسائی طبقہ
    کی آبادی صرف دو فیصد ہے _ جو،
    اپنے یتیم خانوں کو بھرنے کے لئے غریب بچوں کو خریدتے ہیں. _
    اس طرح ،
    ہمارے بچے عیسائی ہوجاتے ہیں.

    بچوں کے غائب ہونے کی دوسری بڑی وجہ یہ ہے کہ پورے ملک میں بچوں کو اغواء کرنے والی ٹولیاں گھومتے رہتی ہیں ،
    جو۔۔۔،
    امیر غریب کسی کے بھی بچوں کا اغواء کرتے رہتی ہیں_
    اس میں بھی ہمارے بچوں کی قابل لحاظ تعداد ہوتی ہے _
    اس بارے میں بھی آج تک کسی کو غور کرنے کی بھی توفیق نہیں ہوئی.

    کسی بھی سماج (society)کا تقریباً تیس فیصد حصہ نفسیاتی مریضوں ( psychiatric patients ) پر مشتمل ہوتا ہے _
    جس کی غالب اکثریت بغیر کسی علاج کے زندگی گزارتے رہتی ہے.

    یہ نفسیاتی مریض شادی بھی کرتے ہیں.
    بچے بھی پیدا کرتے ہیں _
    پھر یہی بچے ان نفسیاتی مریضوں کے مظالم کا شکار بنتے ہیں.
    نفسیاتی مریض کا سب سے بڑا مسلہ یہ ہو تا ہے کہ یہ بہت غیر ذمہ دار ہوتے ہیں _
    یہ ملازمت ، نوکری ، تجارت ، محنت مزدوری کسی معاملے میں سنجیدہ نہیں ہوتے _
    بلکہ،
    ان کی بڑی تعداد شراب ، چرس، گانجہ، جوا یا کم از کم بیکاری اور رضاکارانہ بیروزگاری کی عادی ہوتی ہے _

    ایسے گھروں کے بچے باپ کے مظالم کا شکار ہو تے ہیں _

    آخرکار باپ کے مظالم ، غربت و افلاس اور بھوک سے تنگ آکر گھر سے بھاگ جاتے ہیں __

    گھر سے بھاگے ہوئے یہ مظلوم بچے انسانی درندوں اور گدھوں کا شکار ہوجاتے ہیں _

    جو بڑے ہوکر عادی مجرم بن جاتے ہیں.

    حسب روایت،
    ہم حکومت کو اس کا ذمہ دار قرار دے کر اپنی ذمہ داریوں سے فرار ہو گئے.

    کسی بھی اخبار میں اس کے اسباب پر کوئی ایک تحریر بھی نہیں آئی اور نہ ہی اس کے تدارک پر غور کیا گیا.

    سوشیل میڈیا کے ذریعہ اپنی قوم کے شعور اور ضمیر کو بیدار کرنا ضروری ہے _
    پہلے،
    یہ تو سمجھنا چاہیے کہ ہمارے مسائل کیا ہیں؟
    اور ان کا حل کیا ہے.؟

    ہر شہر ، ٹاؤن اور گاؤں میں مسلم یتیم خانہ ہونا بہت ضروری ہے _
    جہاں یتیم اور بےسہارا غریب بچوں کو پناہ مل سکے _
    ہماری قوم کا کوئی بچہ یتیم اور بے سہارا ہو جائے تو سب سے پہلے اسے سر چھپانے کے لئے محفوظ پناہ گاہ ہونا انتہائی ضروری ہے __
    جہاں اس کا معصوم بچپن محفوظ اور سلامت رہے.
    ایک یتیم اور بے سہارا بچہ کے لئے کھانے سے بڑھ کر رات کی پرسکون نیند ہوتی ہے_
    جسے فراہم کرنا ملت کی اولین ذمہ داری ہے.

    ہر شہر ، ٹاؤن ، اور گاؤں میں ایسے چھوٹے چھوٹے ہی سہی ادارے ضرور قائم کریں _
    اگر آپ کا بجٹ بہت کم بھی ہوتو مسلہ نہیں ہے.
    بچوں کو سرکاری اسکول میں داخل کریں _
    باقی آپ حسب استطاعت کچھ کریں _
    قوم کے صاحب حیثیت لوگوں سے رجوع ہوں ،
    ہمت کریں،
    معاون اور مددگار مل جائیں گی.
    انشاء اللہ۔۔

    یہ بچے۔۔۔
    جن کا بچپن گدھوں اور بھیڑیوں نے نوچ نوچ کر چھین لیا تھا_
    بڑے ہو کر جیلوں میں ہی زندگی گزار تے ہیں _
    جیل کی زندگی کیا ہوتی ہے _
    سارے مجرم ایک جگہ جمع ہوتے ہیں
    __ چرس ، گانجہ اور بدفعلی جیل کی زندگی کا خلاصہ ہے.

    جس سے عادی مجرم ایسے مانوس ہوجاتے ہیں،
    کہ
    تاحیات جیل ان کا گھر آنگن بن جاتا ہے.

    اگر ہم چاہتے ہیں کہ جیل میں ہمارا گراف کم ہو،
    تو،
    اس کا حل صرف یہی ہے کہ اپنی قوم کے بچوں سے محبت کرو.
    ان کے معصوم بچپن کا تحفظ کریں __
    ان شاء اللہ۔۔۔۔
    بڑے ہوکر وہ جیل جانے کے بجائے خیر امت کا کردار ادا کریں گے.

    اگر ہم مسلمان باعزت اور باوقار زندگی گزارنا چاہتے ہیں،
    تو کرپشن اور بدعنوانی سے پاک یتیم خانے قائم کرکے اس مسلہ کا حل تلاش کریں.

    قاضی : محمد قاسم اعوان

  • کراچی حادثات، خاتون سمیت 7 افراد ہلاک 1 زخمی

    کراچی حادثات، خاتون سمیت 7 افراد ہلاک 1 زخمی

    کراچی:کورنگی نمبر 2.5 کے قریب ٹریفک حادثہ ایک شخص ہلاک۔
    ہلاک ہونے والے شخص کو چھیپا ایمبولینس کے ذریعے جناح ہسپتال منتقل کیا گیا.
    ہلاک ہونے والے شخص کی شناخت سمیر ولد اقبال عمر18سال۔

    کراچی:ICI لکٹر گودی گودام کے قریب فائرنگ ایک شخص زخمی سول ہسپتال منتقل کیاگیا ہے۔
    زخمی ہونے والے شخص کی شناخت عمر فاروق ولد حنیف عمر18سال۔

    کراچی:بہادرآباد دھوراجی کے قریب گھر کے ٹینک میں ڈوپ کرایک شخص ہلاک ۔
    ہلاک ہونے والے شخص کو چھیپا ایمبولینس کے ذریعے جناح ہسپتال منتقل کیا گیا.
    ہلاک ہونے والے شخص کی شناخت حارث ولد ابراہیم عمر66سال۔

    کراچی:کورنگی نمبر02نورانی محلہ کے قریب گھر کی چھت سے گر کرایک خاتون ہلاک ۔
    ہلاک ہونے والی خاتون کو چھیپا ایمبولینس کے ذر یعے جناح ہسپتال منتقل کیا گیا.
    ہلاک ہونے والی خاتون کی شناخت فردوس زوجہ کاشف عمر30سال۔

    کراچی:ملیر کھوکھراپار لاسی پاڑہ کے قریب قبرستان سے مرد کی تشدد زدہ لاش برآمد۔
    لاش کو چھیپا ایمبولینس کے ذر یعے جناح ہسپتال منتقل کیا گیا.
    لاش کی شناخت تاحال نہ ہوسکی عمر50سال۔

    کراچی:سپرہائی وے الاصف چورنگی کے قریب ٹریفک حادثہ ایک شخص ہلاک۔
    ہلاک ہونے والے شخص کو چھیپا ایمبولینس کے ذر یعے عباسی ہسپتال منتقل کیا گیا.
    ہلاک ہونے والے شخص کی شناخت تاحال نہ ہوسکی عمر25سال۔

    کراچی:نارتھ کراچی سیکٹر 11-Eکے قریب سے ایک شخص کی لاش برآمد(وجہ ہلاکت نامعلوم)۔
    لاش کو چھیپا ایمبولینس کے ذر یعے عباسی ہسپتال منتقل کیاگیا.
    لاش کی شناخت تاحال نہ ہوسکی عمر35سال۔

    کراچی:سپرہائی وے نیو سبزی منڈی کے قریب ٹریفک حادثہ ایک شخص ہلاک۔
    ہلاک ہونے والے شخص کو چھیپا ایمبولینس کے ذریعے عباسی ہسپتال منتقل کیا گیا.
    ہلاک ہونے والے شخص کی شناخت تاحال نہ ہوسکی عمر40سال۔

  • ریکارڈ توڑ دھاندلی کی گئی؟؟

    ریکارڈ توڑ دھاندلی کی گئی؟؟

    ضمنی الیکشن ضلع ملیر پی ایس 88 میں پیپلزپارٹی نے پولیس کی سرپرستی میں دھاندلی کے تمام ریکارڈ توڑ دیئے۔
    امیر کراچی علامہ رضی حسینی رضوی

    پیپلزپارٹی کی جانب سے پولنگ اسٹیشن پر جدید اسلحہ کا آزادانہ استعمال کیا گیا جبکہ انتظامیہ خاموش تماشائی بنی رہی۔
    امیر کراچی علامہ رضی حسینی رضوی۔

    پیپلزپارٹی کے غنڈوں نے ٹی ایل پی کے پر امن کارکنان کو زدوکوب کیااور یہ ساری غنڈہ گردی انتظامیہ کی سرپرستی میں ہوتی رہی۔
    امیر کراچی علامہ رضی حسینی رضوی۔

    سندھ کی حکمران جماعت کی جانب سے پی ایس 88 کے ضمنی الیکشن میں زبردستی فوت شدگان اور ایک شناختی کارڈ پر کئی کئی ووٹ ڈلوائے گئے۔
    امیر کراچی علامہ رضی حسینی رضوی۔

    پیپلزپارٹی نے اپنی یقینی شکست نظر آنے پر دھاندلی اور غنڈہ گردی کی بدترین مثالیں قائم کردیں۔
    امیر کراچی علامہ رضی حسینی رضوی۔

    تحریک لبیک کے پولنگ ایجنٹس اور ووٹرز کو ہراساں کیا گیا اس موقع پر انتظامیہ کی خاموشی معنی خیز تھی۔
    امیر کراچی علامہ رضی حسینی رضوی۔

    خواتین کے پولنگ اسٹیشنز پر ایک ایک خواتین نے کئی کئی ووٹ ڈالے پیپلزپارٹی کی اس غنڈہ گردی پر الیکشن حکام کی خاموشی کی بھرپور مذمت کرتے ہیں۔
    امیر کراچی علامہ رضی حسینی رضوی۔

    پیپلزپارٹی کی جانب سے سرکاری وسائل کا بے دریغ استعمال کیا گیا – اور سارا دن الیکشن قوانین کی دھجیاں اڑائی جاتی رہیں۔
    امیر کراچی علامہ رضی حسینی رضوی۔

    کراچی ( ) تحریک لبیک پاکستان کراچی ڈویژن کے مرکزی امیر علامہ رضی حسینی رضوی نے کراچی کے حلقہ پی ایس 88 ضلع ملیر میں ہونے والے ضمنی الیکشن کی پولنگ ختم ہونے کے بعد مرکزی الیکشن آفس میں هنگامی پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے پپلز پارٹی کو سخت الفاظ میں هدف تنقید بناتے ہوئے کہا کہ ضمنی الیکشن ضلع ملیر پی ایس 88 میں پیپلزپارٹی نے پولیس کی سرپرستی میں دھاندلی کے تمام ریکارڈ توڑ دیئے جبکہ پیپلزپارٹی کی جانب سے پولنگ اسٹیشن پر جدید اسلحے کا آزادانہ استعمال کیا گیا جبکہ انتظامیہ خاموش تماشائی بنی رہی۔ یو سی 9 در محمد گوٹھ اور درسانه چنہ سمیت مختلف پولنگ اسٹیشنوں پر پیپلزپارٹی کے غنڈوں نے ٹی ایل پی کے پر امن کارکنان کو زدوکوب کیا اور یہ ساری غنڈہ گردی انتظامیہ کی سرپرستی میں ہوتی رہی۔سندھ کی حکمران جماعت کی جانب سے پی ایس 88 کے ضمنی الیکشن میں زبردستی فوت شدگان کے ووٹ بھی ڈالے

  • کراچی پولیس، اہم ملزمان گرفتار

    کراچی پولیس، اہم ملزمان گرفتار

    کراچی:
    01- جمشید کوارٹر پولیس نے انتہائی مطلوب منشیات فروش گرفتار کیا

    ملزم کو خفیہ اطلاع پر کارواٸی کرکے کیا گیا ہے

    گرفتار ملزم شاہد کے قبضہ سے 1200 گرام چرس برآمد

    ملزم پہلے بھی تھانہ جمشید کوارٹر اور تھانہ ناظم آباد میں بند ہوکر جیل جا چکا ہے

    ملزم کے خلاف حسب ضابطہ کارروائی عمل میں لائی گئی

    ملزم کا سابقہ ریکارڈ
    FIR No. 64/21 u/s 6/9-B PS Jamshed Quarters

    FIR No. 122/1997 u/s 399/402 PPS PS North Nazimabad

    مزید تفتیش جاری ہے

    02- تھانہ مبینہ ٹاؤن پولیس نے دو منشیات فروشوں گرفتار کئے

    ملزمان کو خفیہ اطلاع پر کارروائی کر کے گرفتار کیا گیا ہے

    گرفتارملزمان میں عبدالمجید اور کنور خان شامل ہیں

    گرفتار ملزمان کے قبضے سے 170 گرام چرس برآمد

    ملزمان کے خلاف حسب ضابطہ کارروائی عمل میں لائی گئی، مزید تفتیش جاری ہے

    03- تھانہ گلشن اقبال پولیس نے دو مختلف کارواٸیوں میں چار منشیات فروش گرفتار کیٸے

    پولیس نے خفیہ اطلاع اطلاع پر کارواٸی کر کے ملزمان کو گرفتار کیا

    گرفتار ملزمان امین اور رحمت کے قبضے سے 225 گرام چرس برآمد

    گرفتارملزمان عمران اور سرفراز کے قبضے سے 75 گرام چرس برآمد

    ملزمان کے خلاف حسب ضابطہ کاروائی عمل میں لائی گئی ہے، مزید تفتیش جاری ہے.

    04- ٹیپو سلطان پولیس کا اسٹریٹ كریمنل کے خلاف کریک ڈاون جاری

    خفیہ اطلاع پر پولیس نے کارروائی کرتے ہوٸے ملزم کو گرفتار کر لیا۔

    ملزم کی شناخت صاحب بہادر ولد خان بہادر سے ہوٸے

    ملزم کے قبضے سے پستول 32بور بمع 2راؤنڈ برآمد

    گرفتارملزم کے خلاف مقدمہ الزام نمبر 72/21 جرم دفعہ23(1)a اسلحہ ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کیا گیا.

    ملزم پہلے بھی تھانہ فیریر میں گرفتار ہوکر جیل جا چکا ہے، گرفتار ملزم سے مزید تفتیش جاری ہے .