Baaghi TV

Author: Faizan Sheikh

  • ڈیرہ غازی خان: 11 سالہ سروس کے بعد ملازمین فارغ، کمشنر آفس کے باہر احتجاجی دھرنا

    ڈیرہ غازی خان: 11 سالہ سروس کے بعد ملازمین فارغ، کمشنر آفس کے باہر احتجاجی دھرنا

    ڈیرہ غازی خان باغی ٹی وی
    ( نیوز رپورٹر شاہد خان)
    11 سالہ سروس کے بعد 113 ملازمین فارغ، کمشنر آفس کے باہر احتجاجی دھرنا
    ڈیرہ غازی خان میں محکمہ ہیلتھ پاپولیشن کے سینکڑوں ملازمین کو 11 سال بعد اچانک ملازمتوں سے فارغ کیے جانے کے خلاف شدید احتجاج سامنے آ گیا۔ متاثرہ ملازمین نے کمشنر آفس کے باہر دھرنا دے دیا اور حکومت کے خلاف نعرے بازی کی۔
    ملازمین کے مطابق وہ گزشتہ گیارہ برس سے زائد عرصے تک خدمات انجام دیتے رہے، مگر اچانک بغیر کسی واضح وجہ یا نوٹس کے انہیں برطرف کر دیا گیا۔ مظاہرین کا کہنا ہے کہ صرف ڈیرہ غازی خان میں 137 ملازمین متاثر ہوئے ہیں جبکہ پنجاب بھر میں مجموعی طور پر 2740 نوکریاں ختم کی گئی ہیں، جو کہ ایک “معاشی قتل” کے مترادف ہے۔
    احتجاج میں شامل افراد نے کہا کہ ان کے گھروں کے چولہے ٹھنڈے ہو چکے ہیں اور اتنے طویل عرصے کی ملازمت کے بعد اس طرح فارغ کیا جانا کھلی ناانصافی ہے۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ حکومت پنجاب فوری طور پر نوٹس لے اور برطرف ملازمین کی بحالی کے احکامات جاری کرے۔
    دوسری جانب تاحال ضلعی انتظامیہ یا محکمہ صحت کی جانب سے اس معاملے پر کوئی واضح مؤقف سامنے نہیں آیا، جس کے باعث ملازمین میں بے چینی اور غم و غصہ بڑھتا جا رہا ہے

  • اوکاڑہ: حکومتی کفایت شعاری اقدامات نافذ، مارکیٹس رات 8 بجے بند کرنے کا حکم

    اوکاڑہ: حکومتی کفایت شعاری اقدامات نافذ، مارکیٹس رات 8 بجے بند کرنے کا حکم

    اوکاڑہ (نامہ نگار ملک ظفر) حکومت پنجاب کے کفایت شعاری اقدامات پر عملدرآمد کے لیے سروسز اینڈ جنرل ایڈمنسٹریشن ڈیپارٹمنٹ کی جانب سے مراسلہ جاری کر دیا گیا ہے۔
    نئے احکامات کے مطابق تمام دکانیں، مارکیٹس اور شاپنگ مالز ہفتے بھر رات 8 بجے بند ہوں گے۔ تاہم فارمیسیاں، میڈیکل سٹورز، میڈیکل لیبارٹریاں اور ہسپتال اس پابندی سے مستثنیٰ ہوں گے۔اسی طرح پٹرول پمپس، سی این جی اسٹیشنز، تندور، بیکریاں اور دودھ/ڈیری شاپس بھی اس پابندی میں شامل نہیں ہوں گے۔ تمام ہوٹلز اور ریسٹورنٹس رات 10 بجے تک کھلے رہیں گے جبکہ ہوم ڈلیوری اور پارسل سروس کی اجازت ہوگی۔شادی ہالز، بینکوئٹس اور شادی کی تقریبات کو بھی رات 10 بجے تک ختم کرنا لازمی قرار دیا گیا ہے، چاہے وہ گھروں یا فارم ہاؤسز پر ہی کیوں نہ ہوں۔ڈپٹی کمشنر احمد عثمان جاوید نے ضلعی انتظامیہ کو احکامات پر فوری عملدرآمد یقینی بنانے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ موجودہ حالات میں مفاد عامہ کے لیے حکومتی ہدایات پر عمل کرنا ناگزیر ہے۔انہوں نے تینوں تحصیلوں کے اسسٹنٹ کمشنرز، چیف افسران اور دیگر متعلقہ اداروں کو ہدایت کی کہ وہ انجمن تاجران سمیت تمام اسٹیک ہولڈرز کو اعتماد میں لے کر احکامات پر عملدرآمد یقینی بنائیں، بصورت دیگر خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے گی۔

  • ننکانہ صاحب: پولیس کی بڑی کارروائیاں، 8 ڈکیت گینگز گرفتار، کروڑوں مالیت کا سامان برآمد

    ننکانہ صاحب: پولیس کی بڑی کارروائیاں، 8 ڈکیت گینگز گرفتار، کروڑوں مالیت کا سامان برآمد

    ننکانہ صاحب (نامہ نگار احسان اللہ ایاز) ڈی پی او کی ہدایت پر ضلعی پولیس نے مارچ کے مہینے کی کارکردگی رپورٹ جاری کر دی، جس میں جرائم کے خلاف نمایاں کامیابیاں سامنے آئیں۔رپورٹ کے مطابق پولیس نے 8 ڈکیت گینگز کے 25 خطرناک ملزمان کو گرفتار کیا جبکہ ان سے 1 کروڑ 49 لاکھ روپے سے زائد مالیت کی نقدی اور دیگر مالِ مسروقہ برآمد کیا گیا۔پولیس نے کارروائیاں کرتے ہوئے 159 مجرمان اشتہاری، 61 عدالتی مفرور اور 70 سابقہ ریکارڈ یافتگان کو بھی گرفتار کیا۔ اس کے علاوہ ہوائی فائرنگ اور غیر قانونی اسلحہ رکھنے والوں کے خلاف 81 مقدمات درج کیے گئے، جن سے 66 پسٹل، 5 کلاشنکوف، 5 بندوقیں اور سینکڑوں گولیاں و کارتوس برآمد کیے گئے۔منشیات کے خلاف بھی بھرپور کارروائیاں کی گئیں، 64 مقدمات درج کیے گئے اور 3 کلو سے زائد منشیات جبکہ 1740 لیٹر شراب برآمد کی گئی۔اسی طرح 15 ایکٹ کی خلاف ورزی پر 22 اور کرایہ داری ایکٹ کی خلاف ورزی پر 56 مقدمات درج کیے گئے، جبکہ خدمت مراکز پر 5469 شہریوں کو مختلف سہولیات فراہم کی گئیں۔پولیس حکام کا کہنا ہے کہ جرائم پیشہ عناصر کا خاتمہ اور عوام کے جان و مال کا تحفظ اولین ترجیح ہے اور اس سلسلے میں کارروائیاں بلا تعطل جاری رہیں گی۔

  • ننکانہ صاحب: ڈپٹی کمشنر کا مختلف علاقوں کا دورہ، ترقیاتی منصوبوں میں تیزی، تجاوزات کے خاتمے کا حکم

    ننکانہ صاحب: ڈپٹی کمشنر کا مختلف علاقوں کا دورہ، ترقیاتی منصوبوں میں تیزی، تجاوزات کے خاتمے کا حکم

    ننکانہ صاحب (نامہ نگار احسان اللہ ایاز) ڈپٹی کمشنر محمد تسلیم اختر راؤ نے ننکانہ سٹی اور واربرٹن کے مختلف علاقوں کا دورہ کرتے ہوئے جاری ترقیاتی منصوبوں کی پیش رفت کا تفصیلی جائزہ لیا۔دورے کے دوران انہوں نے واربرٹن میں سنٹر میڈین بیوٹیفکیشن منصوبے کا افتتاح کیا اور شہر کے مختلف مقامات پر جاری ترقیاتی کاموں کا معائنہ کیا۔ انہوں نے متعلقہ افسران کو ہدایت کی کہ بازاروں سے تجاوزات کے فوری خاتمے کے لیے اقدامات کیے جائیں اور راستوں میں رکاوٹ بننے والے کاروباری مراکز کو سیل کیا جائے۔ڈپٹی کمشنر نے ہسپتال کا بھی دورہ کیا جہاں انہوں نے وارڈز، لیبارٹری، ایکسرے روم اور وہیل چیئرز کی دستیابی کا جائزہ لیا اور مریضوں و تیمارداروں سے ملاقات کی۔ انہوں نے واضح کیا کہ علاج معالجہ کی فراہمی میں کسی قسم کی رکاوٹ، سستی یا غفلت ہرگز برداشت نہیں کی جائے گی۔انہوں نے کہا کہ ضلع کے داخلی و خارجی راستوں کی خوبصورتی کے لیے شجرکاری مہم کے تحت سڑکوں کے اطراف لاکھوں پودے لگائے جا رہے ہیں جبکہ بازاروں کو ماڈل بازار بنانے کے منصوبے پر تیزی سے کام جاری ہے۔ واربرٹن ماڈل بازار منصوبہ جلد مکمل کیا جائے گا تاکہ شہریوں کو بہترین سہولیات میسر آ سکیں۔ڈپٹی کمشنر کا کہنا تھا کہ ترقیاتی کاموں کی خود مانیٹرنگ کی جا رہی ہے اور معیار پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہوگا۔ انہوں نے مزید کہا کہ بہت جلد الیکٹرک بسیں سڑکوں پر نظر آئیں گی جس سے عوام کو بڑا ریلیف ملے گا، جبکہ پبلک پارکس کی بحالی کے لیے بھی اقدامات جاری ہیں۔انہوں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ مریم نواز کے ویژن کے مطابق شہری سہولیات کو مزید بہتر بنایا جا رہا ہے۔

  • تلہ گنگ میں انوکھا فراڈ، قربانی کے دنبے کو مصنوعی دانت لگانے والے چار ملزمان گرفتار

    تلہ گنگ میں انوکھا فراڈ، قربانی کے دنبے کو مصنوعی دانت لگانے والے چار ملزمان گرفتار

    رپورٹ: فیضان شیخ
    : تلہ گنگ میں پولیس نے ایک انوکھا فراڈ بے نقاب کرتے ہوئے چار ملزمان کو گرفتار کر لیا جو قربانی کے دنبے کو مصنوعی دانت لگا کر مہنگے داموں فروخت کرنے کی کوشش کر رہے تھے۔پولیس ترجمان کے مطابق ایس ایچ او تھانہ سٹی میڈم سمیعہ اور اے ایس آئی تیمور سلطان نے مخبر کی اطلاع پر اے ڈی ایس کالونی کے قریب کارروائی کی، جہاں ایک شہ زور گاڑی میں چار افراد دنبے کو نقلی دانت لگا رہے تھے۔دورانِ تفتیش ملزمان نے انکشاف کیا کہ دنبے کا دانت ٹوٹنے کے باعث وہ قربانی کے قابل نہیں رہا تھا، جسے مصنوعی دانت لگا کر دوبارہ فروخت کرنے کا منصوبہ بنایا گیا۔ اس مقصد کے لیے ایک ڈینٹل ٹیکنیشن کو بھی شامل کیا گیا تھا۔پولیس نے دنبہ، مصنوعی دانت، ڈینٹل اوزار اور گاڑی قبضے میں لے کر ملزمان کے خلاف دفعہ 420 کے تحت مقدمہ درج کر لیا ہے۔
    ذرائع کے مطابق تلہ گنگ مویشی منڈی میں اس نوعیت کے دیگر فراڈ بھی سامنے آتے رہتے ہیں، جس پر شہریوں نے انتظامیہ سے سخت کارروائی کا مطالبہ کیا ہے۔

  • اوکاڑہ: ترقیاتی منصوبوں پر تیزی لانے کی ہدایت، نئی غلہ منڈی اور سڑکوں کی تعمیر کو ترجیح

    اوکاڑہ: ترقیاتی منصوبوں پر تیزی لانے کی ہدایت، نئی غلہ منڈی اور سڑکوں کی تعمیر کو ترجیح

    اوکاڑہ (نامہ نگار ملک ظفر) ڈاکٹر آصف طفیل کی زیر صدارت ترقیاتی منصوبوں کے حوالے سے اہم اجلاس منعقد ہوا، جس میں احمد عثمان جاوید، تینوں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنرز، اسسٹنٹ کمشنر مرزا راحیل بیگ، ڈپٹی ڈائریکٹر ڈیویلپمنٹ حماد یوسف سمیت دیگر افسران نے شرکت کی۔اجلاس میں ڈپٹی ڈائریکٹر ڈیویلپمنٹ حماد یوسف نے غلہ منڈی، چرچ روڈ اور اکبر روڈ کی تعمیر و مرمت کے منصوبوں پر تفصیلی بریفنگ دی۔کمشنر ساہیوال نے عوامی سہولت کے منصوبوں پر فوری پیشرفت کے احکامات جاری کرتے ہوئے 54 ایکڑ رقبے پر نئی غلہ منڈی کی تعمیر کو ترجیحی بنیادوں پر مکمل کرنے کی ہدایت کی۔ انہوں نے نئی غلہ منڈی کے ساتھ سبزی و فروٹ منڈی کی مشترکہ تعمیر کے لیے بھی ورکنگ پلان تیار کرنے کا حکم دیا۔
    انہوں نے غلہ منڈی میں دکانوں کی الاٹمنٹ کے لیے کاروباری افراد کے لائسنس کے از سر نو جائزے کی ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ الاٹمنٹ کا عمل مکمل طور پر میرٹ کی بنیاد پر یقینی بنایا جائے۔کمشنر ساہیوال کا کہنا تھا کہ چرچ روڈ اور اکبر روڈ کی جلد از جلد تعمیر سے شہریوں کو آمد و رفت میں آسانی میسر آئے گی۔ انہوں نے متعلقہ افسران کو ہدایت کی کہ منصوبوں کے فریم ورک کو مکمل کر کے ترقیاتی کاموں میں تیزی لائی جائے۔

  • اوکاڑہ: ترقیاتی منصوبوں پر تیزی لانے کی ہدایت، نئی غلہ منڈی اور سڑکوں کی تعمیر کو ترجیح

    اوکاڑہ: ترقیاتی منصوبوں پر تیزی لانے کی ہدایت، نئی غلہ منڈی اور سڑکوں کی تعمیر کو ترجیح

    اوکاڑہ (نامہ نگار ملک ظفر)کمشنر ساہیوال ڈاکٹر آصف طفیل کی زیر صدارت ترقیاتی منصوبوں بارے اجلاس، اجلاس میں ڈپٹی کمشنر احمد عثمان جاوید، تینوں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنرز، اسسٹنٹ کمشنر مرزا راحیل بیگ، ڈپٹی ڈائریکٹر ڈیویلپمنٹ حماد یوسف سمیت دیگر افسران نے شرکت کی، ڈپٹی ڈائریکٹر ڈیویلپمنٹ حماد یوسف نے غلہ منڈی، چرچ روڈ، اکبر روڈ کی تعمیر و مرمت کے منصوبوں بارے تفصیلی بریفنگ دی، کمشنر ساہیوال نے عوامی سہولت کے منصوبوں پر فوری پیشرفت کے احکامات جاری کیے، انہوں نے 54 ایکٹر کے وسیع رقبہ پر نئی غلہ منڈی کی تعمیر کے لیے ترجیحی بنیادوں پر اقدامات کرنے اور مجوزہ نئی غلہ منڈی کی جگہ پر سبزی و فروٹ منڈی کو بھی تعمیر کرنے کے لیے ورکنگ پلان پر تیاری کی بھی ہدایات دیں، کمشنر ساہیوال کے غلہ منڈی میں دکانوں کی الاٹمنٹ کے لیے کاروباری افراد کے لائسنس کے از سر نو جائزے کے احکامات دیے، انہوں نے کہا کہ منصوبوں پر ترقیاتی کاموں کے فریم ورک کو مکمل کیا جائے، سبزی و فروٹ اور غلہ منڈی کی ایک ہی جگہ تعمیر سے عوام کو آسانی ہوگی، مشترکہ منڈی کی فیزیبلٹی کے لیے جامع انداز میں پلان ترتیب دیا جائے، کمشنر ساہیوال ڈاکٹر آصف طفیل نے کہا کہ غلہ منڈی میں میرٹ کی بنیاد پر حقداروں میں دکانوں کی الاٹمنٹ کو یقینی بنایا جائے، آمد و رفت کے لیے چرچ روڈ اور اکبر روڈ کی جلد از جلد تعمیر کے لیے بھی لائحہ عمل بنایا جائے، دونوں روڈز کی تعمیر سے عوام آسانی میسر آئے گی۔

  • اوکاڑہ میں ایل پی جی قیمتوں پر سختی، اوورچارجنگ اور غیر قانونی ری فلنگ پر زیرو ٹالرنس پالیسی

    اوکاڑہ میں ایل پی جی قیمتوں پر سختی، اوورچارجنگ اور غیر قانونی ری فلنگ پر زیرو ٹالرنس پالیسی

    اوکاڑہ میں ایل پی جی قیمتوں پر سختی، اوورچارجنگ اور غیر قانونی ری فلنگ پر زیرو ٹالرنس پالیسی، مزید تفصیلات جانتے ہیں فیضان شیخ ساوکاڑہ (نامہ نگار ملک ظفر)ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل احمد سلیم چشتی کی زیر صدارت ایل پی جی ایسوسی ایشن کے عہدیداران اور مختلف ایل پی جی پلانٹ ہولڈرز کا اجلاس، اس موقع پر سول ڈیفنس آفیسر جاوید اختر کھچی بھی موجود تھے، اجلاس میں گیس کی قیمتوں پرعمل درآمد کے احکامات جاری کیے گئے، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل احمد سلیم چشتی نے کہا کہ تمام پلانٹ ہولڈرز اور ڈسٹری بیوٹرز حکومت کی جانب سے مقرر کردہ نرخوں پر ایل پی جی کی فروخت کو یقینی بنائیں، دکانوں اور پلانٹس پر قیمتوں کی فہرست واضح جگہ پر آویزاں کی جائے تاکہ صارفین کو سرکاری نرخوں کا علم ہو سکے، غیر معیاری سلنڈرز کی فروخت اور غیر قانونی ری فلنگ کے خلاف زیرو ٹالرنس پالیسی اپنائی جائے گی، انسانی جانوں سے کھیلنے والوں کے ساتھ کوئی رعایت نہیں ہوگی، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ گراں فروشی، ذخیرہ اندوزی یا مصنوعی قلت پیدا کرنے والے عناصر کے خلاف سخت قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی، انہوں نے سول ڈیفنس آفیسر کو ہدایت کی کہ وہ مارکیٹ کی مسلسل مانیٹرنگ کریں اور خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف موقع پر بھاری جرمانے اور دکانیں سیل کریں۔

  • ننکانہ صاحب: ڈپٹی کمشنر کا امتحانی مراکز کا دورہ، شفاف امتحانات اور نقل کی روک تھام پر زور

    ننکانہ صاحب: ڈپٹی کمشنر کا امتحانی مراکز کا دورہ، شفاف امتحانات اور نقل کی روک تھام پر زور

    ننکانہ صاحب (نامہ نگار احسان اللہ ایاز) ڈپٹی کمشنر محمد تسلیم اختر راو نے ننکانہ سٹی کے مختلف امتحانی مراکز کا دورہ کیا اور امتحانی انتظامات کا تفصیلی جائزہ لیا۔انہوں نے حاضری شیٹ اور رول نمبر کے مطابق نشستوں کے انتظام کو چیک کیا جبکہ مراکز میں روشنی، پنکھوں، صاف پینے کے پانی اور صفائی ستھرائی کی صورتحال کا بھی معائنہ کیا۔ ڈپٹی کمشنر نے طلبہ و طالبات سے سہولیات کے بارے میں دریافت کیا، جس پر طالبات نے اطمینان کا اظہار کیا۔اس موقع پر ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ مریم نواز شریف کے ویژن کے مطابق امتحانات کو شفاف طریقے سے منعقد کیا جا رہا ہے۔ انہوں نے واضح کیا کہ امتحانی مراکز میں نقل میں معاونت کرنے والے کسی بھی مواد کو لانے پر مکمل پابندی عائد ہے۔انہوں نے نگران عملے کو ہدایت کی کہ امتحانی عمل کی کڑی نگرانی کو یقینی بنایا جائے اور کسی بھی قسم کی نقل یا بے ضابطگی ہرگز برداشت نہیں کی جائے گی۔اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر ثناء شرافت سمیت دیگر افسران بھی موجود تھے۔

  • ننکانہ صاحب: ڈپٹی کمشنر کا رورل ہیلتھ سنٹر واربرٹن کا دورہ، بہترین طبی سہولیات کی فراہمی پر زور

    ننکانہ صاحب: ڈپٹی کمشنر کا رورل ہیلتھ سنٹر واربرٹن کا دورہ، بہترین طبی سہولیات کی فراہمی پر زور

    ننکانہ صاحب (نامہ نگار احسان اللہ ایاز) ڈپٹی کمشنر محمد تسلیم اختر راو نے شہریوں کو فراہم کی جانے والی طبی سہولیات کا جائزہ لینے کے لیے رورل ہیلتھ سنٹر واربرٹن کا دورہ کیا۔انہوں نے ہسپتال کے مختلف شعبہ جات جن میں وارڈز، لیبارٹری، ایکسرے روم اور وہیل چیئرز کی دستیابی شامل ہے، کا تفصیلی معائنہ کیا اور مریضوں کی تیمارداری و علاج معالجہ کی سہولیات کے بارے میں دریافت کیا۔ اس موقع پر سروس ڈیلیوری، صفائی ستھرائی اور مجموعی انتظامات کا بھی جائزہ لیا گیا۔ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ مریم نواز شریف کے ویژن کے مطابق ہسپتالوں میں بہترین سروس ڈیلیوری کو یقینی بنانا اولین ترجیح ہے۔ انہوں نے ڈاکٹرز اور عملے کو ہدایت کی کہ وہ اپنی ذمہ داریاں احسن انداز میں ادا کریں اور مریضوں کو علاج معالجہ کی فراہمی میں کسی قسم کی دشواری نہ ہونے دیں۔انہوں نے واضح کیا کہ علاج میں سستی یا غفلت ہرگز برداشت نہیں کی جائے گی جبکہ مریضوں کو مفت ادویات کی فراہمی کو بھی یقینی بنایا جائے۔ ہسپتال میں صفائی کے اعلیٰ معیار کو برقرار رکھنے کی بھی ہدایت کی گئی۔اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر ثناء شرافت، سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر روحیل اختر، ایم ایس ڈاکٹر عدنان سمیت دیگر افسران بھی موجود تھے۔