Baaghi TV

Author: غنی محمود قصوری

  • محکمہ انہار کی غفلت،کسان پانی سے محروم

    محکمہ انہار کی غفلت،کسان پانی سے محروم

    قصور
    محکمہ انہار قصور راجباہ پکھوکی کے ایس ڈی او کی بے حسی پکھوکی ٹیل بکن مینر ٹیل کے کسانوں کو دوماہ سے پانی سے محروم کر رکھا ہے

    تفصیلات ڈسٹرکٹ کرائم رپورٹر اکرم راول سے کھڈیاں سے نکلنے والی نہر پکھوکی کا دو ماہ سے پانی دستیاب ہے مگر بکنکے مینر ٹیل اور پکھوکی ٹیل کے سینکڑوں کسان پانی نا ملنے کی وجہ سے انتہائی پریشان ہیں فصلیں گرمی کی شدت کی وجہ سے گل سڑ رہی ہیں اور نہری پانی نا ہونے کی وجہ سے دھان کی فصل تاخیر کا شکار ہے اور جو کسان کاشت کر چکے ہیں وہ نہری پانی نا لگنے کی وجہ سے پریشانی میں مبتلا ہیں ٹیل کے بیشتر کسانوں نے بتایا کہ نہر میں پانی آے تقریبا دوماہ ہو چکے ہیں مگر ہمارے مینر میں پانی ابھی تک ٹیلوں تک نہیں پہنچا اور ہماری فصلیں تباہ برباد ہو گئی ہیں کیونکہ شدت کی گرمی ہے اور واپڈا کی سپلائی بھی آنکھ مچولی پر مبنی ہے ہمارا زیادہ تر دارومدار نہری پانی پر ہے مگر ایس ڈی او نے ابھی تک ہماری پریشانی کا کوئی حل نہیں نکالا نا ہمیں نہری پانی دیا ہے اگر کوئی تھوڑا سا پانی آتا ہے تو وہ پیچھے ہی چوری کروا دیا جاتا ہے ایس ڈی او سے جب بھی رابطہ کرو تو ہر بار ٹال مٹول سے کام لیتا آ رہا ہے ایسے کرتے ہوے تقریبا دو ماہ گزر گے ہیں آج بھی ہم پانی کی بوند بوند کو ترس رہے ہیں ہمارا کوئی پریشان حال نہیں ہماری ڈی سی قصور چیف ایریگیشن اور وزیر اعلی پنجاب سے اپیل ہے کہ از خود نوٹس لے کر ہم کو پانی میسر کیا جاے تاکہ ہماری فصلیں مزید تباہ ہونے سے بچ سکیں متعدد کسانوں نے بتایا کہ ہم پانی کی عدم دستیابی کے لیے اعلی احکام کو درخواستیں بھی ارسال کر رہے ہیں

  • تجاوزات کی بھرمار،گزرنا دشوار

    تجاوزات کی بھرمار،گزرنا دشوار

    قصور
    دالگراں بازار میں ناجائز تجاوزات کی بھر مار قصور دالگراں بازار میں کوئی ایسی جگہ نہیں جہاں پر دکانداروں اور ریڑی بانوں نے سڑک کو اپنی ذاتی ملکیت نہ سمجھا ہو

    تفصیلات کے مطابق قصور ایک تاریخی شہر ہے اور اس کے گلیاں اور بازار بھی پرانے دور کے بنے ہوئے ہیں جو اتنے زیادہ کشادہ نہیں ہیں اوپر سے قصور دالگراں بازار میں آج کل ان میں ناجائز تجاوزات کی بھر مار ہے۔ قصور دالگراں بازار میں کوئی ایسی جگہ نہیں جہاں پر دکانداروں اور ریڑی بانوں نے سڑک کو اپنی ذاتی ملکیت نہ سمجھا ہوا ہو اور اس پر ناجائز تجاوزات بڑھا کر عام شہری کے لیے پریشانی کا باعث ہے تاہم قصور دالگراں بازار کو ناجائز تجاوزات سے پاک کرنے کے لیے ضلعی انتظامیہ کی کاروائی کاغذی حد تک محدود ہے۔شہریوں کا کہنا ہے کہ قصور دالگراں بازار میں کوئی ایسا دکاندار نہیں جس نے جگہ نہ گھیری ہوئی ہو انہوں نے کہا کہ قصور میں ناجائز تجاوزات کے خلاف گرینڈ آپریشن کے بغیر ناجائز تجاوزات کا خاتمہ ناممکن ہے ارباب اس معاملے کا جلد نوٹس لے کر سخت کاروائی عمل میں لائیں۔ شہریوں نے مزید بتایا کہ دس فٹ کی بازار پر جب دکاندار اور ریڑھی والا ہی قابض ہو جائے تو عام آدمی کہاں جائے گا سرکار کو اس مسئلے پر سنجیدگی سے غور کرنا چاہیے۔ قصور دالگراں بازار میں تجاوزات کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے شہریوں کا مزید کہنا ہے کہ بازار میں تجاوزات کی بھر مار سے سڑکیں سکڑ کر بہت تنگ ہو چکی ہیں جن پر تھوڑی سا رش تو عام آدمی کے لیے پیدل چلنا محال ہو گیا شہریوں کا مزید کہنا تھا قصور دالگراں بازار پرائمری اسکول کے سامنے سے فلفور تجاوزات ختم کروائیں جائیں اور قصور کی عوام نے ڈپٹی کمشنر قصور سے فوری نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے

  • بینک میں آنے والوں تمام افراد کا مکمل ریکارڈ رکھنے کا فیصلہ

    بینک میں آنے والوں تمام افراد کا مکمل ریکارڈ رکھنے کا فیصلہ

    قصور
    پولیس کے ساتھ تعاون امن کی ضمانت ،ذمہ دار شہری ہونے کا ثبوت دیں اگرجرائم پر قابو پانا ہے تو مل کر اس کا سدباب کرنا ہوگا ،ایس ایچ او الہ آباد

    تفصیلات کے مطابق ڈی پی او قصور عمران کشور کی ہدایت پر ایس ایچ او تھانہ الہ آباد کے تمام بنک مینجرز کے ساتھ میٹنگ ہوئی جس میں بنک سے رقم نکلوانے والے کسٹمرز کے خلاف بڑھتی ہوئی ڈکیتیوں اور ان کے سد باب کے لئے کچھ لائحہ عمل تیار کرتے ہوئے بنک میں آنے جانے والے تمام افراد کا ریکارڈ بمعہ فون نمبر اور پتہ درج کرنے 3 لاکھ سے زائد کیش لیکر نکلنے والے کسٹمرز کی سیکورٹی کے متعلق تھانہ الہ آباد میں اطلاع کرنے اور بنک میں موبائل فون کے استعمال پر پابندی اور گارڈ کو صرف گیٹ پر ڈیوٹی انجام دینے کے علاؤہ اور کسی کام میں نہ لگانے کے علاؤہ کچھ اور اہم نکات پر اتفاق کیا گیا تمام بنک کے مینجرز نے پولیس کے ساتھ معاونت اور سیکورٹی کو فول پروف بنانے کی یقین دھانی کرائی ۔اس سے بنک کے اندر سے کیش لیکر نکلنے والے کسٹمرز کی مخبری اور بنک میں آنے جانے والے تمام متعلقہ اور غیر متعلقہ افراد کی نگرانی اور ریکارڈ درج کرنے سے تمام افراد کی شناخت میں مدد ملے گی اور ڈکیتی کی وارداتوں میں ملوث افراد کی نگرانی اور شناخت میں کافی حد تک کامیابی حاصل کی جا سکے گی

  • ہسپتال میں مخالفین کی فائرنگ،ایک شحض قتل

    ہسپتال میں مخالفین کی فائرنگ،ایک شحض قتل

    قصور
    چونیاں تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال کے گیٹ پر ایک شخص مخالفوں کی فائرنگ سے قتل
    ہو گیا

    تفصیلات کے مطابق چونیاں کے نواح کوٹ سلیم خاں کا رہائشی طارق ولد محمد عاشق قوم میو کوٹ سلیم خان مشمولہ کاندوکھارہ اور افتخار ولد فقیر محمد قوم جٹ کا گاوں میں جھگڑا ہوا دونوں پارٹیاں رزلٹ لینے کے لیے تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال چونیاں آے اور افتخار جٹ اور اس کے ساتھی ہسپتال کے گیٹ پر طارق کا تعاقب کر رہےتھے جیسے طارق ولد عاشق میو ہسپتال پہنچا تو افتخار جٹ نے فائرنگ کر دی جس سے طارق شدید زخمی ہوگیا لوگوں نے زخمی کو ہسپتال کی ایمرجنسی پر پہنچایا جہاں وہ زخموں کی تاب نا لاتے ہوے موقع پر جان کی بازی ہار گیا
    پولیس تھانہ سٹی نے کاروائی شروع کر دی ہے

  • ڈسٹرکٹ پریس کلب قصور کے انتخابات کا اعلان کر دیا گیا

    ڈسٹرکٹ پریس کلب قصور کے انتخابات کا اعلان کر دیا گیا

    قصور
    ڈسٹرکٹ پریس کلب قصور کے ضلعی عہدیداران کے انتخابات کا اعلان کر دیا گیا،انتخابات مورخہ 12 جولائی بروز سوموار ڈی پی سی قصور ایوان صحافت ھال میں ہونگے

    تفصیلات کے مطابق ڈسٹرکٹ پریس کلب قصور کے انتخابات 2021/2022 کا اعلان کر دیا گیا ہے
    ڈسٹرکٹ پریس کلب کے انتخابات 12 جولائی کو ڈسٹرکٹ پریس کلب قصور میں ہونگے
    انتخابات چیئرمین الیکشن بورڈ چوہدری ندیم اختر کی صدارت و ممبران الیکشن بورڈ ملک عبدالعزیز، اصغر علی بھٹی، محمد جاوید سہوترا،مختار احمد شاکر کی زیر نگرانی ہونگے
    ڈسٹرکٹ پریس کلب قصور کے کل 555 عام ممبران ڈی پی سی کی اکثریت رائے سے ضلع بھر سے نو منتخب کونسل ممبران کو اپنی مرضی سے بذریعہ خفیہ بیلٹ پیپر منتخب کرینگے

    الیکشن لڑنے کے خواہش مند ممبران ڈسٹرکٹ پریس کلب میں 10 جولائی تک درخواست فارم الیکشن بورڈ کو جمع کراونے کے اہل ہیں
    نیز کسی بھی نشست پر اگر کوئی امیدوار بلا مقابلہ کامیاب ہوا تو وہ اسی اجلاس میں حاضر کونسل ممبران سے تائیدی ووٹ لے سکے گا
    الیکشن کے قریب آتے ہی امیدواران نے سیاسی جوڑ توڑ تیز کر دی ہے

  • رجسٹری برانچ میں کرپشن کی بدولت ٹھکائی کی

    رجسٹری برانچ میں کرپشن کی بدولت ٹھکائی کی

    قصور
    مقصود ریاض چوہدری جنرل سیکرٹری ڈسڑکٹ بار قصورنے کہاہے کہ رجسٹری برانچ بالخصوص رجسٹری محررکی کرپشن عروج پر تھی چونکہ ان کی چاندرات تھی اگلے دن شیڈول چینج ہونا تھا جس کی شکایات عوام اور وکلاء برادری نے مجھے کیں جس پر میں ہمراہ دیگروکلاء تحصیل اور رجسٹری برانچ میں آکرصورت حال دیکھی تو ٹاؤٹ مافیا کا راج تھ اجس پر پوچھ گچھ کی گئی تو رجسٹری برانچ کے کرپشن کے بادشاہوں نے بدتمیزی کی جس پر رجسٹری محرر لیاقت بانڈے وغیرہ کی خوب درگت بنائی اور کرپشن کے خلاف احتجاج کرتے ہوئے تحصیل کی تالہ بندی کرتے ہوئے عام عوام کوانصاف دلانے کی کوشش کی گئی اور لمبی قطاریں ختم کروائیں گئیں
    ان خیالات کااظہار انہوں نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ رجسٹری محرر اور دیگر ملازمین نے شیڈول تبدیل ہونے کی آر میں رجسٹری پاس کرنے کے ریٹ مقررکررکھے تھے لاکھوں روپے کے عوض ایک رجسٹری پاس کر رہے تھے اس دوران برانچ میں سائلین کی لائنیں لگ گئی پیسے نہ دینے والوں کو شدید گرمی اور دھوپ میں لائنوں میں کھڑا کر دیا گیا وکلاء کے اس اقدام کی سائلین اور عوامی حلقوں نے خوب سراہا اور رجسٹری برانچ کی کرپشن کو روکنے کیلئے حکومت سے ٹھوس اقدامات کا مطالبہ بھی کرتی ہے

  • پولیس گشت بڑھانے کا مطالبہ کر دیا گیا

    پولیس گشت بڑھانے کا مطالبہ کر دیا گیا

    قصور
    پتوکی شہر میں چوری ڈکیتی کی بڑھتی ہوئی وارداتیں کنٹرول کرنے کے لیے شہریوں نے آر پی او ریجن شیخوپورہ ڈاکٹر انعام وحید اور ڈی پی او قصور عمران کشور شہر میں مزید نفری اور پولیس کے گشت کو بڑھانے کا مطالبہ کردیا گیا
    تفصیلات کے مطابق ضلع قصور تحصیل پتوکی میں بڑھتی ہوئی چوری ڈکیتی کی وارداتیں اور شہریوں پر دن دہاڑے قاتلانہ ہونے کی وجہ سے شہر میں خوف و ہراس پھیل چکا ہے جس کی وجہ سے شہری خوف میں مبتلا ہیں کچھ دن پہلے میں چونیاں روڈ پر ایڈوکیٹ کی گاڑی پر فائرنگ دوسرا واقعہ شہر کے قریبی گاؤں منڈیانوالہ چک نمبر 19 میں ڈاکوؤں اور گاؤں کے پہرے داروں کے درمیان فائرنگ کا واقعہ ایک ڈاکو اپنے ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک اور ایک زخمی خالت فرار جس کی وجہ گاؤں مزید خوف پھیل چکا ہے پتوکی شہر کی سیاسی اور سماجی تنظیموں اور وکلا برادری نے آئی جی پنجاب،آر پی او ریجن شیخوپورہ ڈاکٹر انعام وحید او ڈی پی او قصور عمران کشور سے مطالبہ کیا ہے شہر میں پولیس اور الیٹ فورس گشت کو بڑھایا جائے دوسری طرف پتوکی تھانہ سٹی اور تھانہ چوکی میں مزید نفری تعینات کی جائے تاکہ شہری سکھ کا سانس لے سکیں

  • بچے پر ٹیچر کا تشدد،گھر بتانے پر قتل کی دھمکی

    بچے پر ٹیچر کا تشدد،گھر بتانے پر قتل کی دھمکی

    قصور
    ٹیچر کا بچے پر بدترین تشدد،کلاس چہارم کے سٹوڈنٹ احمد شریف کو شدید مار پیٹ کا نشانہ بنایا اور کہا کہ اگر گھر جا کر بتایا تو جان سے مار دینگے،اہلیان علاقہ میں تشویش کی لہر،درندہ صفت ٹیچر کے خلاف فوری کارروائی کا مطالبہ

    تفصیلات کے مطابق قصور کے معروف وکیل و صحافی، سابق چیئرمین ڈسٹرکٹ پریس کلب قصور،چیف ایڈیٹر روزنامہ صدائے قلم لاہور سردار شریف سوہڈل کے بیٹے احمد شریف کو ال انصار سکول بستی قادر آباد کے ٹیچر عمر نے مورخہ 3 جولائی کو شیدید مار پیٹ کا نشانہ بنایا جس سے بچے کے جسم پر زخموں کے نشان بن گئے اور گال سوج گئے
    گھر آنے پر بچہ شدید سہما ہوا تھا اور رو رہا تھا وجہ جاننے کے لئے سکول کے پرنسپل صدیق سے بذریعہ ٹیلی فون رابطہ کیا گیا تو جواب دیا گیا کہ ٹیچر عمر کے خلاف سخت ایکشن لیا جائے گا اور بچے کی سزا کا ازالہ کیا جائے گا تاہم سکول دوبارہ جانے پر ٹیچر نے بچے کو کہا کہ اگر آئندہ گھر جا کر بتایا تو جان سے مار دینگے
    اس بات پر سردار شریف سوہڈل نے سکول خود جاکر بات کی تو پرنسپل و ٹیچر نے بجائے معذرت کے کہا کہ آپ کا بیٹا زندہ ہی ہے کونسا مر گیا ہے
    سکول انتظامیہ و ٹیچر کے اس رویہ پر اہلیان علاقہ نے سخت غم و غصہ کا اظہار کیا ہے اور مطالبہ کیا ہے کہ ان کو سخت سے سخت سزا دی جائے کیونکہ بچے پر مار پیٹ میڈیکل رپورٹ میں ثابت ہوئی ہے اور دیگر گواہان بچوں نے ٹیچر کے رویہ کا اعتراف کیا ہے اور بتایا ہے کہ ٹیچر کا تعلق کالعدم جماعت سے ہے جو کہ ذہنی مریض ہے اور ہر وقت بچوں کو بلا وجہ مارتا پیٹتا ہے

  • شدید فائرنگ،دو افراد قتل،تین زخمی

    شدید فائرنگ،دو افراد قتل،تین زخمی

    قصور
    راجہ جنگ میں پرانی دشمنی کی بناء پر گاڑی پر اندھا دھند فائرنگ دو افراد قتل،تین زخمی
    علاقے میں شدید خوف و ہراس

    تفصیلات کے مطابق قصور کے قصبے راجہ جنگ میں آج صبح 8 بجے کے قریب مخالفین نے مہر اللہ وسایا چئیرمین ایل ڈی اے کی گاڑی پر اڈہ راجہ جنگ میں شدید ترین فائرنگ کر دی جس کے نیتجے میں اللہ وسایا کو چھ فائر لگے اور ساتھ ہی موٹر سائیکل مرمت کی دکان پر کام کرنے والے چھوٹے بچے کو بھی فائر لگے جو کہ دونوں فوت ہو گئے تاہم شدید فائرنگ سے اللہ وسایا کے تین ساتھی بھی شدید زخمی ہوئے
    دونوں مقتولین کی لاشوں اور تینوں زخمی افراد کو ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر ہسپتال قصور منتقل کر دیا گیا ہے
    واضع رہے کہ گزشتہ سال مہر اللہ وسایا کی طرف سے مہر اعظم کو قتل کیا گیا تھا جس کی رنجش پر ورثاء نے اللہ وسایا کو قتل کیا ہے
    ایس ایچ او تھانہ راجہ جنگ نے بھاری نفری کیستاھ پہنچ کر کاروائی کا آغاز کر دیا ہے جبکہ کرائم سین قصور نے شواہد اکھٹے کرنے شروع کر دیئے ہیں

  • ڈاکو راج کے باعث شہریوں کا احتجاج کا اعلان

    ڈاکو راج کے باعث شہریوں کا احتجاج کا اعلان

    قصور کی تحصیل چونیاں میں ڈاکو راج،شہری سخت پریشان

    تفصیلات کے مطابق سرکل چونیاں چوروں، ڈاکووں اور نو سربازوں کے نرغے میں،رائس ملز ایسوسی ایشن،بھٹہ ایسوسی ایشن اور الہ آباد کی تمام تاجر تنظیموں نے پولیس کے خلاف احتجاج کا اعلان کر دیا،ڈی پی او قصور اور ڈی ایس پی چونیاں امن و امان قائم کرنے میں بری طرح ناکام ہو چکے ہیں،اب تک بیسیوں تاجر لٹ چکے ہیں لیکن پولیس کے کان پر جوں تک نہیں رینگ رہی*،میڈیا سے گفتگو تفصیلات کے مطابق سرکل چونیاں میں بڑھتی ہوئی چوری ڈکیتی اور نو سربازی کی وارداتوں کے پیش نظر ضلعی رائس ملز ایسوسی ایشن اور الہ آباد کی تمام تاجر تنظیموں میں تشویش کی لہر پائی جا رہی ہے اس سی سلسلہ میں تمام تنظمیوں کے رہنماوں جس میں ملک محسن نزیر،میاں لیاقت علی،چوہدری غلام نبی سندھو،حاجی مہر سعید،حاجی رمضان رانا صفدر علی،چوہدری ابوبکر صدیق حاجی محمد افضل،بابر علی چیمہ و دیگر نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ اب ہمارے صبر کا پیمانہ لبریز ہو چکا ہے مختصر عرصہ می بیسیوں تاجر دکاندار راہگیر لٹ چکے جبکہ ڈی پی او قصور اور ڈی ایس پی چونیاں کے کان پر جوں تک نہیں رینگ رہی اور ابھی تک کسی ایک واردات کو ٹریس کرنا تو دور کی بات کسی ملزمان کو بھی نہیں گرفتار کیا گیا انہوں بدھ کو پولیس کے خلاف احتجاج کا اعلان کیا ہے جس میں فیصلہ کیا گیا ہے تمام کاروباری مراکز بند رکھے جائیں گے رائس ملز ایسوسی ایشن،کریانہ ایسوسی ایشن،شوز مارکیٹ،کلاتھ مارکیٹ اور بھٹہ ایسوسی ایشن کے تمام صدور نے سخت برہمی کا اظہار کرتے ہوئے آئی جی پنجاب اور ڈی آئی جی سے فوری نوٹس لینے اور ذمہ داران کے خلاف کاروائی کا مطالبہ کیا ہے