قصور
شہر کا اکلوتا پارک گندے پانی کے جوہڑ کا منظر پیش کرنے لگا،انتظامیہ کی غفلت سے لوگ اکلوتے پارک میں آنے سے کترانے لگے
تفصیلات کے مطابق قصور شہر کا اکلوتا پارک اسٹیل باغ پارک میونسپل کارپوریشن اور ضلعی انتظامیہ کے افسران و گارڈن انتظامیہ کی غفلت لاپرواہی کی وجہ سے جوہڑ میں تبدیل ہو گیا ہے جس سے سیر و واک کیلیے آنیوالے مرد و خواتین بزرگ بچوں کو شدید مشکلات کا سامنا پانی کھڑا ہونے سے ہر طرف بدبو اور تعفن کا راج ہے اور اس سے ڈینگی کے پھیلنے کا بھی خدشہ ہے تاہم انتظامیہ کو کوئی بھی پروا نہیں
شہریوں نے ڈی سی قصور سے نوٹس لے کر پارک کی صفائی ستھرائی کا کام کروانے کا مطالبہ کیا ہے
Author: غنی محمود قصوری
-

اکلوتے پارک میں بدبو کا راج
-

تجاوزات کے خلاف آپریشن
قصور
چونیاں اسسٹنٹ کمشنر چونیاں کا ناجائز تجاوزات کے خلاف آپریشن
تفصیلات کے مطابق قصور کی تحصیل چونیاں میں ناجائز تجاوزات کے خلاف آپریشن رات کے وقت کیا گیا اسسٹنٹ کمشنر عدنان بدر کا کہنا ہے ناجائز تجاوزات کسی صورت برداشت نہیں کی جائیگی
تجاوازت کے خلاف آپریشن چونیاں کنگن پور الہ آباد تلونڈی میں جاری ہے
جبکہ شہریوں نے کہا کہ ناجائز تجاوزات کے خلاف آپریشن ہونا چاہیے لیکن رکشہ اسٹینڈ بھتہ مافیا کے خلاف آپریشن نہیں کیا جارہا جو کہ ناجائز تجاوزات کی وجہ بنتے ہیں -

ڈی پی او کی کھلی کچہری
قصور
ڈی پی او قصور عمران کشور آج پتوکی میں کھلی کچہری لگائینگے،ڈی ایس پی آفس پتوکی میں کھلی کچہری کا انعقاد کیا جائیگا
تفصیلات کے مطابق ڈی پی او قصور عمران کشور آج بروز ہفتہ کو پتوکی آئیں گے
اور DSP آفس پتوکی میں کھلی کچہری لگائیں گے اور عوامی شکایات سنیں گے
شہری حضرات اپنے مسائل ڈی پی او قصور کو پیش کریں اور پولیس کے خلاف شکایات کے انبار لگائیں گے کیونکہ چند دنوں سے پتوکی میں امن و امان کی صورتحال کافی خراب ہے جس پر شہری پولیس کے خلاف شور مچا رہے ہیں -

بھٹہ مالکان کی من مانیاں جاری،انتظامیہ بے بس
قصور
بھٹہ مالکان کی من مانیاں جاری ،7800 روپیہ والی اینٹ 13000 روپیہ میں فروخت،انتظامیہ خاموش تماشائی
تفصیلات کے مطابق قصور میں بھٹہ مالکان کی من مانیاں جاری ہیں بھٹہ مالکان نے حکومتی احکامات کو ہوا میں اڑاتے ہوئے گورنمنٹ کی طرف سے مقرر کردہ قیمت 7800 والی اینٹ درجہ اول 13000 ہزار میں فروخت کرنا شورع کر دی ہے لوگوں کی طرف سے ضلعی انتظامیہ کو توجہ دلانے پر بھی کوئی ایکشن نہیں لیا جاتا کیونکہ ضلعی انتظامیہ اپنا پورا پورا حصہ وصول کرتی ہے
لوگوں نے کشمنر لاہور ڈویژن سے نوٹس لے کر کاروائی کا مطالبہ کیا ہے -

تھانہ میں سیرت النبی کانفرنس کا انعقاد
قصور
تھانہ الہ آباد میں سیرت النبی کانفرنس کا انعقاد کیا گیا جس میں شہریوں و سیاسیت دانوں کے علاوہ پولیس اہلکاروں نے شرکت کی
تفصیلات کے مطابق تھانہ الہ آباد میں النبی ؐ کانفرنس کا انعقاد کیا گیا۔مہمان خصوصی کے طور پر صوبائی وزیر پاپولیشن سردار محمد ہاشم ڈوگر شریک ہوئے اس موقع پر ایس ایچ او سید ظہیر عالم شاہ دیگر افسران و ،ملازمین کے علاوہ بڑی تعداد میں معززین علاقہ نے بھی اس روحانی محفل میں شرکت کی تلاوت کلام پاک اور ہدیہ نعت کے بعد معروف عالم دین علامہ محمد آصف سیالوی نے سیرت النبی صلی اللّٰہ علیہ وسلم پر روشنی ڈالی جبکہ سردار محمد ہاشم ڈوگر نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ماہ ربیع الاول حضورؐ کی آمد کا مہینہ ہے اور توبہ کے دروازے اللہ تعالیٰ نے کبھی بند نہیں کیے۔ہمیں اپنے عمل سے ثابت کرنا ہوگا کہ ہم سچے مسلمان ہیں اور تاجدارِ انبیاء کے بتائے ہوئے صراطِ مستقیم پر چل رہے ہیں۔یہ درست ہے کہ روزِ قیامت ہمارے پاک نبی حضرت محمد مصطفی ؐ ہماری سفارش فرمائیں گے مگر ہمیں بھی ان کا باعمل امتی ثابت کرنا ہوگا ایس ایچ او الہ آباد سید ظہیر عالم نے کہا ربیع الاول کے مہینے میں ضلع بھر میں سیرت النبی کانفرنسز اور محفل نعت کا سلسلہ جاری ہے۔حضور کی آمدہماری بخشش کا ذریعہ ہے ہمیں پاک نبی کا صحیح معنوں میں امتی بن کر انکے بتائے ہوئے راستے پر چلنا ہوگا -

کانسٹیبل کے قاتلوں کو پکڑ کر ہی دم لینگے
قصور
ڈی پی او قصور نے کہا کہ ہم شہید کانسٹیبل صغیر احمد کے قاتلوں کو گرفتار کرکے دم لیں گے
تفصیلات کے مطابق گذشتہ روز تھانہ سٹی کی حدود ڈھوس کی قریب دوران ڈکیتی مزاحمت پر ڈاکووں کی فائرنگ سے کانسٹیبل شہید ہو گیا
تھا جس پر ضلعی پولیس آفیسر عمران کشور نے اپنا موقف دیتے ہوئے کہا کہ ہم شہید کانسٹیبل کے ملزمان کو جلد گرفتار کریں گے جب تک قاتل گرفتار نہیں ہوجاتے تب تک ہمیں چین نہیں آئے گا شہریوں کو امن فراہم کرتے ہوئے ہمارے جوان راہ حق پر جانیں قربان کرتے رہیں گے پولیس کی عزت و شان کے لیے شہید ہونے والے جوان صغیر احمد کے اہلخانہ کے ہر دکھ درد میں ہم برابرکے شریک ہیں مزید ڈی پی او قصور عمران کشور نے کہاکہ ہم ضلع بھر سے ڈاکو راج کے خاتمے پر ڈٹے ہوئے ہیں ہماری پولیس فورس چوبیس گھنٹے متحرک ہے ضلع بھر میں امن و امان کو یقینی بنانا ہماری اولین ترجیح ہے -

اپنے ہی ساتھیوں کی فائرنگ سے اشتہاری ہلاک
قصور
تھانہ راجہ جنگ کا رہائشی اشتہاری رات چونیاں میں ہولیس حراست میں اپنے ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک
تفصیلات کے مطابق عرصہ دراز سے دہشت کی علامت اور درجنوں مقدمات میں پولیس کو مطلوب شبیر عرف شبیری جٹ سکنہ پرانا اوراڑہ تھانہ راجہ جنگ تحصیل و ضلع قصور رات گئے اپنے ہی ساتھیوں کی فائرنگ سے مارا گیا کنگن پولیس کے مطابق شبیر عرف شبیری پولیس کسٹڈی میں تھا جسے کل شام برآمدگی کیلئے چونیاں لیجایا جا رہا تھا کہ گھارا پل کے قریب اس کے ساتھیوں نے اسے چھڑوانے کیلئے پولیس پارٹی پر فائرنگ شروع کر دی جس سے پولیس اور ملزمان کے درمیان ایک گھنٹہ مقابلہ ہوا جس میں شبیری اپنے ہی ساتھیوں کی گولیوں کا نشانہ بن کر جانبحق ہو گیا شبیری قتل،اقدام قتل اور ڈکیتی کی درجنوں وارداتوں میں عرعہ دراز سے پولیس کو مطلوب تھا جسے ایس ایچ او کنگن پور نصراللہ بھٹی نے چند دن قبل گرفتار کیا تھا
شبیری کی لاش ڈی ایچ کیو پوسٹمارٹم کیلئے پہنچا دی گئی ہے جسے پوسٹمارٹم ہونے کے بعد پولیس کی زیر نگرانی اس کے گاؤں اوراڑہ ڈاکخانہ راؤ خان والا میں سپرد خاک کیا جائیگا -

پرائیویٹ سکول کی کرونا معطلی فیس کی ڈیمانڈ
قصور
کھڈیاں خاص صادق میموریل سکول کے پرنسپل خالد نے کرونا وبا کے دوران بچوں سے فیس نہ لینے کے حکومتی احکامات ہوا میں اڑا دیے
تفصیلات کے مطابق کرونا وبا پر کنٹرول ہونے پر حکومت پاکستان کی طرف سے سکول کھولنے کی اجازت ملنے پر کھڈیاں خاص میں صادق میموریل سکول کے بچوں سے خالد نامی پرنسپل نے گزرے ہوٸے تمام مہینوں کی وصولی کے لٸے بچوں کے والدین پر دباٶ ڈالنا شروع کر دیا
کرونا وبإ کے دوران گورنمنٹ آف پاکستان کی طرف سے فیسوں میں ریلیف کے حکم کو مذکورہ صادق میموریل سکول کے پرنسپل خالد نے جوتے کی نوک پر رکھ لیا اور بچوں کو دس دس ہزار فیس کے واٶچر تھما دیے اور جو بچہ یا اس کے والدین فیس نہیں دے پاتے یا گورنمنٹ کے احکامات کے مطابق فیس کی اداٸیگی میں ریلیف کی بات کرتے ہیں مذکورہ پرنسپل خالد ان کے بچوں کو سکول کے باہر دھوپ میں بٹھا کر تعلیم سے آراستہ نہیں ہونے دے رہا اور الٹا بچوں کے والدین کو ہزیمت کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے صادق میموریل سکول کے طلبا کے والدین نے سکول انتظامیہ کی اس غنڈہ گردی پر اے سی اور سی ای او ایجوکیشن سے اس سکول انتظامیہ کے خلاف سخت ایکشن لینے کا مطالبہ کیا ہے اور کہا ہے کہ سکول انتظامیہ سے کرونا ریلیف کے حکومتی احکامات پر عملدرآمد کروایا جاٸے تاکہ ان کے بچے بلا روک ٹوک اپنی تعلیم جاری رکھ سکیں -

سالوں سے بےلوث خدمتگار حکومتی امداد کا منتظر
قصور کئی سالوں سے بے لوث بطور رضار ڈیوٹی سرانجام دینے والا صابر حسین کھوکھر حکومتی توجہ کا منتظر
تفصیلات کے مطابق دوسہرا گراؤنڈ قصور کا رہائشی پرویز شریف عرف صابر حسین کھوکھر کئی سالوں سے بے لوث للیانی اڈا چوک میں ٹریفک کے بہاؤ کو یقینی بنانے کیلئے دن رات موجود رہتا ہے اور اس دوران سڑک سے گزرنے والی خواتین، بچوں اور بزرگوں کو ٹریفک حادثات سے بچانے کیلئے بھی مصروف رہتا ہے جس کا کوئی ذریعہ آمدن نہیں ہے جوکہ حکومتی توجہ کا منتظر ہے پرویز شریف عرف صابر حسین کھوکھر کا کہنا ہے کہ اس کے 4بچے، بیوی اور بوڑھی ماں ہے جس کی اسے کفالت کرنا ہوتی ہے جبکہ جواں سالہ بیٹا بیماری کی زد میں ہے اور اس وقت گھر میں فاقوں کا راج ہے کئی کئی دن گھر کا چولہا نہ جلنے سے بے بسی اور مایوسی بڑھ چکی ہے حکومت میری معقول ماہانہ تنخواہ مقرر کرے تاکہ میرے گھر کا کھانے پینے کا نظام چل سکے موبائل ایسوسی ایشن قصور کی طرف سے صابر حسین کھوکھر کو اعلیٰ اور بےلوث خدمت کے اعتراف میں اعزاز حسن کارکردگی اور میڈل مل چکاہے شہریوں کا کہنا ہے کہ پرویز شریف عرف صابر حسین کھوکھر بے لوث اور درد دل رکھنے والا انسا ن جو ہر وقت ہمیں للیانی اڈا چوک میں ٹریفک کنٹرول کرتا نظر آتا ہے جبکہ اس وقت بھی پرویز شریف عرف صابر حسین کھوکھر کا خدمت خلق کا سلسلہ جاری رہتا ہے جب ہزاروں روپے ماہانہ تنخواہیں لینے والے ٹریفک پولیس کے اہلکار بھی اپنے گھروں کو لوٹ جاتے ہیں۔ افسوس کہ مخلوق خدا کی بے لوث خدمت کرنے والا پرویز شریف عرف صابر حسین کھوکھر اس وقت معاشی مسائل کا شکار ہے، حکومت کو چاہئے کہ وہ اس کا ماہانہ وظیفہ مقرر کرے اور اس کو سرکاری نوکری دی جائے تاکہ یہ اپنے بیوی بچوں اور بوڑھی ماں کی کفالت کر سکے۔ -

واپڈا نے صارف کو نوے ہزار زائد بل بھیج کر پریشان کر دیا
قصور
محکمہ واپڈا کی اپنے صارفین کو تنگ کرنے کا پختہ عزم،صارف کو نوے ہزار زائد ڈال دئیے،صارف کی دہائی
تفصیلات کے مطابق واپڈا سے ستائے صارف نے نمائندہ باغی ٹی وی کو بتایا کہ میں شہباز ولد شیر محمد لیسکو واپڈا سب ڈویژن راجہ جنگ کا صارف ہوں میرا آٹا چکی کا میٹر نمبر 403321 ہے جس کا حوالہ نمبر 46117531326100r ہے میں ایک غریب آدمی ہوں اور باقاعدگی سے اپنا بل ادا کرتا ہوں رواں ماں مجھے واپڈا کی طرف سے 142749 موصول ہوا ہے جس میں سے کرنٹ بل 53667 ہے جبکہ arreasr کی مد میں مجھے 90000 ناجائز ڈالا گیا ہے جس سے میں سخت پریشان ہو کر واپڈا دفتر سب ڈویژن راجہ جنگ گیا تو انہوں نے میری کوئی بات نا سنی اس سے قبل دسمبر 2019 میں مجھے 57 ہزار زاہد بل بیجھا گیا تھا جس پر میں ایس ڈی او و ایس ای کے پاس گیا تاہم انہوں نے کوئی بات نا سنی تنگ آکر میں نے سیشن کورٹ میں اپیل کی جس نے مجھے انصاف دلوا کر میرا ناجائز بل ختم کروایا
صارف نے ایس ای اور ڈی سی قصور سے استدعا کی ہے کہ میرے ساتھ انصاف کیا جائے اور فالتو بل ختم کیا جائے تاکہ مجھے دوبارہ کورٹ نا جانا پڑے