قصور میں حالات ابتر
سٹی تھانہ چونیاں کی حدود میں ڈاکووں کی فائرنگ سے پولیس کانسٹیبل جابحق عوامی و سماجی حلقوں میں شدید خوف کی لہر
تفصیلات کے مطابق ایس ایچ او سٹی چونیاں یاسر علی کے آتے ہی علاقے میں وارداتوں کا سلسلہ برھ گیا ہے جس سے پورا علاقہ چوروں اور ڈاکووں کے حوالے ہو کر رہ گیا ہے گزشتہ سب بھی سٹی تھانہ چونیاں کی حدود میں ڈاکووں نے ڈاکو ناکہ مین روڈ چونیاں پر لگا رکھا تھا اور لوٹ مار کر رہے تھے کانسٹیبل صغیر احمد اپنی ڈیوٹی ختم کر کے تھانہ چھانگا مانگا سے واپسی گھر جا رہا تھا کہ ڈاکووں نے کانسٹیبل کو دیکھتے ہی سیدھی فائرنگ شروع کر دی جس سے کانسٹیبل صغیر احمد شدید زخمی ہو گیا جسے لاہور جنرل ہسپتال ریفر کیا گیا تاہم وہ راستے میں وہ دم توڑ گیا اس واقعے کے بعد عوامی و سماجی حلقوں میں شدید خوف وہراس پایا جاتا ہے شریف شہریوں نے مرکزی تحصیل پریس کلب چونیاں کے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ اگر یہی کسی ایماندار اور فرض شناس افسر کو تعینات کیا جاتا پٹرولنگ اور گشت کے نظام کو موثر بنایا جاتا تو آج یہ واقعہ؛ سانحہ رونما نہ ہوتا عوامی و سماجی حلقوں نے وزیر اعلی پنجاب؛ آئی پنجاب؛ آر پی او شیخوپورہ رینج؛ اور ڈی پی او قصور سے مطالبہ کیا ہے کہ ایسے کرپٹ اور راشی اور اپنے فرائض سے غفلت برتنے والے ایس ایچ او یاسر علی کھنگوڑا کو فوری معطل کر کے علاقہ بدر کیا جائے جس کی وجہ سے جرائم پیشہ افراد کھلے عام دندناتے پھرتے ہیں اور کسی محنتی اور فرش شناس اور کرائم فائٹر افسر کو تعینات کیا جائےتاکہ عوام سکھ کا سانس لے سکے
Author: غنی محمود قصوری
-

پورا علاقہ چوروں ڈاکوؤں کے رحم و کرم پر
-

تھانہ مصطفی آباد میں صحافیوں پر جھوٹا مقدمہ درج
قصور
6/11/2020بروز جمعہ 15پر کال آئی کے سرہالی روڈ پر ایک بندے کو فائر لگ گیا ہے پولیس تھانہ مصطفی آباد کا اے ایس آئی سلیم شپیشل برانچ اور سیکورٹی برانچ کے ملازمین فوری موقع پر پہنچ گئے تو موجود افراد نے کہا کہ نامعلوم سمت سے آنے والا فائر محمد خالد کو لگ گیا ہے تاہم پولیس کے پہنچنے سے قبل ہی مذکورہ افراد مضروب کو لیکر لاہور چلے گئے تھے
جن کا بندہ فائر لگنے سے زخمی ہوا تھا ان کا صحافی سیٹھ محمد حسین کے ساتھ زمین کا تنازعہ چل رہا تھا مذکورہ افراد نے دوسرے دن سیٹھ محمد حسین کا اپنی ذاتی عداوے کی بنا پر نام لینا شروع کر دیا لوگوں نے ایس ایچ او رانا حسیب انجم کو کہا کہ دونوں پارٹیوں کو سن لیا جائے تاہم چار سے پانچ روز بعد انہوں نے جو درخواست تھانے میں دی اس میں درخواست گزار محمد ندیم نے سیٹھ محمد حسین اس کے کزن صلاح الدین ملک عثمان محمد عمران سلفی سینیئر صحافی کا نام دے دیا
درخواست انسپکٹر حیدر کے پاس پہنچ گئی تو معززین نے دوبارہ پارٹیوں کو سننے کی ضد کی تو انسپکٹر حیدر نے دونوں پارٹیوں کو تھانے بلایا لیکن درخواست گزار پارٹی نہ آئی
اسی دوران ایس ایچ او رانا حسیب انجم تبدیل تو اس نے صحافی عمران سلفی کو فون کرکے کہا کہ میری نوکری کا مصلح بن جائے گا میں مقدمہ درج کرنے کا حکم دیکرجا رہا ہوں اس پر صحافی نے حقائق سے ڈی پی او قصور عمران کشور کو آگاہ کیا تو ڈی پی او قصورعمران کشور نے پولیس کو مقدمہ درج کرنے سے روک کر میرٹ کرنے کا حکم دے دیا مقدمہ رکنے کے بعددوبارہ بلایا تو درخواست گزار ایک بندہ لیکر آگیا موقع کے گواہ بلانے کا کہا گیا تو ایک گواہ ملک شہزاد موقع پر آگیا جس پر صحافی پارٹی نے کہا کہ ہم سے قسم لے لو یا موقع کے گواہ قسم دے دیں
آگلے دن چار بجے کا ٹائم ہوا کہ موقع کے گواہ مسجد میں جاکر قسم دیں گے اور مقدمہ درج کر لیا جائے گا لیکن اس کے بعد مزکورہ افراد پولیس کے بلانے کے باوجود تھانے نہ آئے گزشتہ روز 17 نومبر کو ایس ایچ او تھانہ مصطفی آباد مہر محمد شریف نے تمام حقائق کا علم ہونے کے باوجود نہ جانے کس کے حکم پر یا کس مجبوری کی وجہ سے صحافیوں کے خلاف مقدمہ نمبر 749/20 درج کرکے انصاف کا گلہ دبا دیا
جس وقت بندہ فائر لگنے سے زخمی ہوا اس وقت میں محمد عمران سلفی پریس کلب ،سیٹھ محمد حسین اورصلاح الدین قصورکچہری اور ملک عثمان کاہنہ میں موجود تھے اس کی موبائل لوکیشن بھی پولیس کے پاس موجود ہے
ضلع قصور کی صحافی برادری نے کہا ہے کہ ہم جھوٹھا مقدمہ درج کرنے اور اس کا حکم دینے والے افسران کے خلاف کاروائی کا مطالبہ کرتے ہیں
جھوٹھا مقدمہ فوری خارج کرنے کا مطالبہ کرتے ہیں
جھوٹھا مقدمہ درج کروانے والے مدعی مقدمہ اور موقع کے گواہان کو اسی مقدمہ میں چلان کرنے کا مطالبہ کرتے ہیں
مطالبات کی منظوری تک احتجاج کا اعلان کرتے ہیں -

تجاوزات کی بھرمار ،لوگ پریشان
قصور
بھائی پھیرو (پھول نگر) بیرون اڈہ میں تجاوزات کی بھرمار سواری گزارنا تو دور پیدل چلنا بھی انتہائی مشکل تحصیل انتظامیہ پتوکی بے خبر شہری سخت پریشان
تفصیلات کے مطابق قصور کی تحصیل پتوکی کے شہر بھائی پھیرو (پھول نگر) کے بیرون اڈہ نزد تھانہ صدر میں تجاوزات کی انتہائی بھرمار ہے لوگوں نے دکانیں فت پاتھ پر بنائی ہیں اور گاڑیوں کا سٹینڈ بھی سڑک کنارے ہے جس سے ہر وقت ٹریفک جام رہتی ہے اور اس ٹریفک میں گاڑیاں کئی کئی منٹ پھنسی رہتی ہیں اور لوگوں کا پیدل چلنا بھی دشوار ہو چکا ہے جس پر شہری انتہائی پریشان ہیں جبکہ اے سی پتوکی اس سارے معاملے پر یا تو بے خبر ہیں یا پھر ایکشن نہیں لینا چاہتے جس پر شہری تشویش کا شکار ہیں
لوگوں نے ڈی سی قصور سے نوٹس لے کر کاروائی کا مطالبہ کیا ہے -

پھنسے ہوئے صحافی نے اپنی روداد سنا دی
قصور
صحافی کو پھنسا دیا گیا صحافی نے ساری روداد بیان کر دی
تفصیلات کے مطابق چونیاں کے صحافی نے اپنے پھنسنے کی روداد بیان کرتے ہوئے کہ کی میں رانا اکرم چونیاں ظہیر آباد کالونی کا رہائشی ہوں اور شعبہ صحافت سے بھی وابسطہ ہوں چند ماہ قبل میرا احسان الہی طلحہ مبین ولد انور سے معمولی جھگڑا ہوا تھا اس کی وجہ سے احسان اور طلحہ نے ایک موٹر سائیکل چوری کی نامعلوم درخواست 10/7/2020کو تھانہ سٹی میں گزاری اور اگلے ہی دن طلحہ نے11/7/2020کو مجھے نامزد کر دیا اس کے بعد میں تفتیش کیلئے تھانہ حاضر ہوتا رہا اور پولیس نے میرٹ پر تفتیش کرتے ہوئے احسان الہی طلحہ مبین ولد انور کو جھوٹا ٹھہرایا اس کے بعد 22/7/2020 کو ایک اور نامعلوم درخواست دے کر ایف آئی آر درج کروا دی گئی تقریبا چار ماہ بعد پھر مجھے نامزد کر کے مجھے حراساں کر نا چاہتے ہیں یہ مقدمہ اور درخواست جھوٹ پر مُبنی ہیں اور مجھے سوچی سمجھی سکیم کے تحت پھنسایا جا رہا ہے میری ڈی پی او قصور عمران کشور صاحب ، ڈی ایس پی چونیاں خالد اسلم صاحب ، اور تھانہ سٹی چونیاں کے ایس ایچ او یاسر علی صاحب سے اپیل ہے کہ میرے خلاف نامزد کئے گئے جھوٹے بے بنیاد اور من گھڑت مقدمہ کو فوری خارج کیا جائے اور جھوٹی درخواست کو داخل دفتر کرکے پولیس کو گمراہ کرکے جھوٹے مقدمات درج کروانے پر احسان الہی وغیرہ کیخلاف فوری قانونی کاروائی عمل میں لائی جائے -

اینٹی کرپشن قصور کی بڑی کاروائی ،رشوت لیتے رنگے ہاتھوں گرفتار
قصور
اینٹی کرپشن کی بڑی کاروائی ڈرگ برانچ کا کلرک رنگے ہاتھوں گرفتار
تفصیلات کے مطابق محکمہ اینٹی کرپشن قصور نے بڑی کاروائی کرتے ہوئے ڈرگ برانچ قصور میں تعینات عاصم نامی کلرک کو شہری سے 10ہزار روپے رشوت لیتے رنگے ہاتھوں گرفتار کر لیا
ملزم کے خلاف انٹی کرپشن قصور نے ایف آئی آر درج کر کے تفتیش شروع کردی گئی ہے
شہریوں کا ڈپٹی ڈائریکٹر اینٹی کرپشن قصور محمد عاطف اور سرکل آفیسر اینٹی کرپشن محمد اعظم قصور کو خراج تحسین
جبکہ افسران کا کہنا ہے کہ کرپشن کا خاتمہ ہماری اولین ترجیح ہے -

بدنام زمانہ منشیات فروش رنگے ہاتھوں گرفتار
قصور
چھانگا مانگا میں ایس ایچ او کامران شہزاد کا منشیات فروشوں کے گرد گھیرا تنگ ریکارڈ یافتہ بدنام زمانہ منشیات فروش عبدالحفیظ رنگے ہاتھوں گرفتار کرکے بھاری مقدار میں چرس برآمد کرکے مقدمہ درج کر لیا
تفصیلات کے مطابق تھانہ چھانگا مانگا کا ایس ایچ او کامران شہزاد سندھو منشیات فروشوں کے لئے خوف کی علامت بن گیا گزشتہ چند روز میں ریکارڈ یافتہ منشیات فروشوں کو ناکو چنے چبوا دئیے مخبر خاص کی اطلاع پر چھانگا مانگا کے بدنام زمانہ منشیات فروش عبدا لحفیظ کو رنگے ہاتھوں گرفتار کر کے اسکے قبضہ سے 2100 گرام چرس بر آمد کر لی ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر وا دیا اور اسے سلاخوں کے پیچھے دھکیل کر مزید تفتیش شروع کر دی اس موقع پر ایس ایچ او کامران شہزاد سندھو نے صحافیوں سے خصوصی بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ میں نے اپنی تعیناتی میں اب تک درجنوں منشیات فروشوں کو گرفتار کر کے جیل بھجوا دیا ہے کسی بھی منشیات فروش کو نوجوان نسل کی جانوں سے کھیلنے نہیں دیا جائے گا میری ٹیمیں دن رات منشیات فروشوں کے تعاقب میں لگی ہوئی ہیں جن کے خاطر خواہ نتائج مرتب ہو رہے ہیں جرائم پیشہ عناصر معاشرے کیلئے ایک ناسور کی مانند ہیں جن سے آہنے ہاتھوں سے نمٹا جا رہا ہے عنقریب انشاءاللہ چھانگا مانگا شہر میں واردات سر انجام دینے والے ڈاکو ؤں کو بھی منظر عام پر لا کر کیفر کردار تک پہنچاؤں گا میرا مقصد اپنے تھانہ کی حدود کو جرائم سے پاک کرنا ہے جسکی تکمیل کیلئے میں کسی بھی قسم کی قربانی سے دریغ نہیں کرونگا -

قصور میں حرمت رسول ریلی،فرانس سے بائیکاٹ جاری رکھنے کا عزم
قصور
حرمت رسول ریلی،تمام مسالک نے نماز جمعہ کے بعد مشترکہ ریلی نکالی ،فرانس کی مصنوعات کا بائیکاٹ اور فرانسیسی سفیر کو ملک بدر کرنے کے نعرے
تفصیلات کے مطابق قصور کے علاقے اوراڑہ نو میں تمام مسالک نے مشترکہ ریلی نکالی جس کی قیادت حافظ نیاز احمد رضا اور مولانا زبیر ساجد نے کی ریلی میں وکلاء،تاجر،صحافیوں کے علاوہ ہزاروں لوگوں نے شرکت کی شرکاء نے حکومت وقت سے فرانس سے ہر طرح کے تغلقات کا بائیکاٹ کرنے کا مطالبہ کیا اور کہا کہ فرانسیسی سفیر کو فوری ملک بدر کیا جائے
شرکاء نے کہا کہ ہم نبی کریم کی حرمت پر کٹ مرنے کو تیار ہیں ریلی سے خطاب کرتے ہوئے مولانا زبیر ساجد اور مولانا نیاز احمد رضا نے کہا کہ مسلمان فرانس کی مصنوعات کا مکمل بائیکاٹ کریں اور کفار کے سامنے سیسہ پلائی دیوار بن جائیں ریلی میں ایڈووکیٹ مبشر انصاری نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ گستاخان رسول کی سزا موت ہے لہذہ حکومت وقت فوری طور پر فرانس کا بائیکاٹ کرے کیونکہ آئین پاکستان کے تحت گستاخ رسول واجب القتل ہے شرکاء نے راؤ خان والا تک ریلی نکالی -

روز وارداتیں ایس ایچ او کی تبدیلی کا مطالبہ
قصور
تھانہ چھانگا مانگا کی حدود میں آئے روز وارداتیں معمول بن گیا جس اے شہری سخت پریشان ہو گئے ہیں،شہریوں نے ایس ایچ کی تبدیلی کا مطالبہ کر دیا
تفصیلات کے مطابق تحصیل چونیاں کے شہر تھانہ چھانگا مانگا میں ڈکیت گینگ متحرک ہو چکا ہے جبکہ تھانہ چھانگا مانگا کی پولیس بے بس ہو کر بڑھتی ہوئی وارداتوں کو رکوانے میں مکمل ناکام ہو چکی ہے وارداتوں سے شہری پریشان ہیں اور پولیس کی کارکردگی پہ سوالیہ نشان ہیں بلکہ عوام کے لیے پریشانی کا باعث بھی ہیں چھانگامانگا اہلو روڈ پر عمران احمد کے الیکٹرک سٹور پر ڈکیتی کی واردات ہو گئی جس پر چھانگا مانگا کے علاقہ مکین ایس ایچ او چھانگا مانگا کے خلاف سراپاء احتجاج بن گئے اور پولیس کی کارکردگی پر عدم اطمینان کا اظہار کیا
شہریوں نے آئی جی پنجاب اور ڈی پی او قصور سے ایس ایچ او کو بدلنے کا مطالبہ کیا ہے -

فیکٹریوں کا سیاہ دھواں،بیماریوں اور سموگ میں اضافہ
قصور
کوٹ رادھاکشن میں فیکٹریوں کے زہریلے دھویں سے سموگ میں اضافے کیساتھ لوگ مختلف بیماریوں کا شکار ہونے لگے،شہریوں کی انتظامیہ سے کاروائی کی اپیل
تفصیلات کے مطابق کوٹ رادھاکشن کے نواح میں واقع فیکٹریاں فضائی آلودگی میں اضافہ کرنےلگیں ہیں فیکٹریوں سے نکلنے والا زہریلا سیاہ دھواں سموگ کا باعث بننے لگا ہے سخت عدالتی و حکومتی احکامات کے باوجود فیکٹری مالکان بدستور زہریلے سیاہ دھوئیں کو کنٹرول نہیں کررہے ہیں سموگ کی وجہ سے شہریوں میں آنکھ ناک اور گلہ خراب سمیت سانس کی بیماریوں کے میں اضافہ ہو رہا ہے
محکمہ ماحولیات کی نااہلی و ملی بھگت سے فیکٹری مالکان نے اپنے بوائلرز کو جدید ٹیکنالوجی پر منتقل نہیں کیا جس سے علاقے بھر میں فیکٹریوں کی تعداد کافی ذیادہ ہے جو سموگ میں اچھا خاصا اضافہ کر رہی ہیں
شہریوں نے ڈی سی قصور سے نوٹس لے کر کاروائی کا مطالبہ کیا ہے -

دارالاسلام ویلفیئر سوسائٹی الہ آباد کا اعلان
قصور
الہ آباد میں آج جمعہ کی نماز کےفوری بعد دارالاسلام ویلفیئر سوسائٹی کے زیر اہتمام جامع مسجد قدس چوک الہ آباد میں فری بلڈ گروپ کیمپ کا انعقاد کیا جائے گا
تفصیلات کے مطابق آج نماز جمعہ کی ادائیگی کے فوری بعد دارالاسلام ویلفیئر سوسائٹی الہ آباد کے زیر اہتمام مسجد قدس میں ایک فری بلڈ کیمپ کا انعقاد کیا جائے گا جس میں نوجوان کے بلڈ گروپ کی کراس میچنگ کی جائے گی اور ریکارڈ محفوظ کیا جائے گا
دارالاسلام ویلفیئر سوسائٹی کے صدر قاری یسین عابد نائب صدر چوہدری ہشام اللہ اور انچارج بلڈ ڈونیشن حافظ بلال نے شہریوں سے اپیل کی ہے کہ دکھی انسانیت کی خدمت کیلئے زیادہ سے زیادہ بلڈ ڈونیٹ کریں تاکہ کسی کی جان بچائی جا سکے نیز جنہوں نے پہلے کراس میچنک کروا کر اپنا بلڈ گروپ معلوم نہیں کیا وہ آج ہم سے اپنی کراس میچنگ کروا کر اپنا بلڈ گروپ معلوم کرکے خون عطیہ کریں اور انسانیت کے کام آئیں واضع رہے کنگن پور اور گردونواح میں 43 سے زائد تھیلیسیمیا کے مریض بچے ہیں جنہیں دارالاسلام ویلفیئر سوسائٹی الہ آباد بھی بلڈ ڈونیٹ کرتی ہے اب تک الہ آباد میں اس سوسائٹی کی طرف سے سینکڑوں لوگوں کو بلڈ ڈونیٹ کیا جا چکا ہے مذید لوگوں کے فلاحی کام بھی یہی سوسائٹی کرتی ہے