Baaghi TV

Author: غنی محمود قصوری

  • گورنمنٹ کی کارکردگی زیرو مگر پی ٹی آئی دیکھنے میں ہیرو

    گورنمنٹ کی کارکردگی زیرو مگر پی ٹی آئی دیکھنے میں ہیرو

    قصور حکومت اور اپوزیشن  میں اقتدر کی جنگ میں کورونا نے بھی دوسرا حملہ کر دیا حکومت ترجیحی بنیادوں پر  عوام کو ریلیف دے مہنگاٸی کی وجہ سے عوام پریشان
    حکومت کا ہر نماٸندہ  0 کارکردگی  کے باوجود عوام کو بیوقوف بنا رہا سماجی کارکن خاور مسعود
    تفصیلات کے مطابق سماجی کارکن خاور مسعود نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ عوام مہنگاٸی سے پریشان ہیں سستے بازار ایک نمائش  ہیں جن میں ناقص آٹا اور بی گریڈ کی اشیاۓ خوردونوش کے سٹال لگا دیے گٸے ہیں آلو ٹماٹر سبزیوں کے ریٹس عروج پر ہیں ادویات میں بار بار اضافہ ہو رہا ہے بجلی کے نرخ بڑھا دیے گیے آٸندہ چند روز میں گیس کی بندش کر دی جاۓ گی اس کے ساتھ عوام کو دیگر مسائل کا سامنا ہے شہر میں صفائی  نہ ہونے کی وجہ سے بدلتے موسم اور سموگ  بیماریوں کا باعث ہیں شہر میں امن وامان کی صورتحال غیر تسلی بخش ہے سڑیٹ کراٸم چوری ڈاکے میں شہری پریشان اور خوفزدہ ہیں اس لیے حکومت ان مسائل  کی طرف توجہ دے اور عوام اپوزیشن  کی بجاۓ  حکومت کا ساتھ دیں گے

  • سرکاری اسٹیڈیم اپنی جاگیر بنا لی گئی

    سرکاری اسٹیڈیم اپنی جاگیر بنا لی گئی

    قصور کروڈوں کی لاگت سے تعمیر شدہ کھیم کرن روڈ قصور کا شہباز شریف سپورٹس اسٹیڈیم کے دروازے عوام کے لئے بند مخصوص اور منظور نظر افراد کا گاڑیوں سمیت داخلہ جاری انتظامیہ کی مبینہ غفلت کیوجہ سے لیسکو واپڈا نے بھی بجلی منقطع کر دی عوام کی حکام بالا سے کاروائی کا مطالبہ
    تفصیلات کے مطابق عوام کے ٹیکس سے کروڑوں روپیہ کی لاگت سے تعمیر شدہ کھیم کرن روڈ قصور کا واحد شہباز شریف اسٹیڈیم عوام کےلئے بند کر دیا گیا جبکہ مخصوص منظور شدہ افراد کا داخلہ گاڑیوں سمیت جاری جہاں انکو سپیشل آرام دہ جگہ فراہم کی جانے لگی ہے جبکہ دیگر بچے کھیلنے سے اور بڑے سیر و تفریح سے محروم ہو گئے ہیں
    مقامی انتظامیہ کی غفلت اور لاپرواہی سے عدم آدائیگی بل کی وجہ سے بجلی منقطع ہو چکی ہے جس سے عوام میں شدید غصے کی لہر پائی جا رہی ہے
    لوگوں نے گیٹ پر ذمہ داران کے خلاف نعرہ بازی کی اور کہا کہ ڈپٹی کمشنر قصور اور اسٹیڈیم کے انچارج فیصل ہماری شکایت اور فون سننے سے گریزاں ہیں واک پر آئی ہوئی عوام اور کھیلنے والوں کی گاڑیوں اور موٹر سائیکلوں کا نقصان ہونے لگا

  • اے سی قبضہ مافیا کے ساتھ مل گیا

    اے سی قبضہ مافیا کے ساتھ مل گیا

    قصور
    الہ آباد میں قبضہ مافیا گروپ پھر متحرک ہو گیا
    تفصیلات کے مطابق الہ آباد کنگن پورہ ڈی پی ایس سکول کی جگہ پر لوگ پہلے ھی ناجائز قابض تھے جو کہ لاکھوں روپے مالیت کی کمرشل جگہ ہے اور فی مرلہ چار سے پانچ لاکھ قیمت ھے مگر پٹواری اور ریونیو آفیسر اور اسسٹنٹ کمشنر نے اسی کمرشل جگہ مین روڈ کے اوپر قبضہ کراوا دیا ھے وھاں پر مکانات اور دوکانات بنا دیے گئے ھیں ایک تو حکومت سرکاری جگہ واگزاری کے احکامات جاری کر رھے ھے تو دوسرا اسسٹنٹ کمشنر چونیاں اور ریونیو عملہ کروڑوں کی صوبائی حکومت پر قبضہ کروارھے ھیں اور اختیارات کا ناجائز استمال کرکے صوبائی حکومت کی جگہ پرقبضہ کروایا جارھا ھے اور اس جگہ کو پہلے اینٹی کرپشن قصور نے واگزار کرایا تھا لوگوں کا کہنا ہے کہ صوبائی حکومت کی کمرشل کرڑوں کی جگہ پر قبضہ کروانے پر اسسٹنٹ کمشنر عدنان بدر اور پٹواری مرتضے اور تحصیلدار کے خلاف کاروائی کی جائے اور کمرشل اراضی واگزار کرائی جاے

  • توہین قرآن کا واقعہ،ملزمان گرفتار

    توہین قرآن کا واقعہ،ملزمان گرفتار

    قصور
    تحصیل چونیاں کے شہر چھانگا مانگا میں توہین قرآن کا واقعہ,ملزمان گرفتار
    تفصیلات کے مطابق چھانگا مانگا کے نواح محلہ پرانا رحمان پورہ میں مولانا محمد خالد امام مسجد مدنی کو معتبر ذرائع سے خبر ہوئی کہ ملزمان عاشق ولد مہتاب دین قوم گوندل عمر تقریبا 60 سال ‏رہائشی محلہ پرانا رحمان پورہ چھانگا مانگا اور اس کی بیوی نسیم بی بی نے اپنی چارپائیوں کے نیچے قرآن پاک کے نسخے رکھے ہوئے ہیں جس کی اطلاع مولانا صاحب نے پولیس کو دی
    جس پر فوری کاروائی کرتے ہوئے مقامی پولیس نے عاشق اور نسیم بی بی کو حراست میں لیا اور قرآن مجید کے نسخے تحویل میں لے کر حوالات میں بند کر دیا اور تفتیش کا آغاز کر دیا ہے

  • ہیروئن کی فروخت سرعام،پولیس ناکام،چوریاں عام

    ہیروئن کی فروخت سرعام،پولیس ناکام،چوریاں عام

    قصور
    نواحی گاؤں میں کھلے عام ہیروئین کی فروخت جس سے چوری و ڈکیتی کی وارداتیں عام ہو گئیں، نشئی حضرات اپنے نشے کے لئے لوگوں کی چیزیں چرانے لگے،دن دیہاڑے موٹر سائیکل چوری، پولیس نے آنکھیں بند کر لیں
    تفصیلات کے مطابق قصور کے نواحی گاؤں کھارا جو کہ تھانہ صدر کا علاقہ ہے ،میں لاقانونیت کی انتہاہ ہو گئی ہے گاؤں میں بڑے پیمانے پر ہیروئن کی فروخت کی جارہی ہے جس سے نوجوان نسل تباہ ہو رہی ہے نیز جب سے ہیروئن کی فروخت شروع ہوئی ہے تب سے گاؤں میں چوریوں ،ڈکیتیوں کا سلسلہ تیز ہو گیا ہے چھوٹے چھوٹے بچے نشے کے عادی ہو رہے ہیں اور اپنا نشہ پورا کرنے کیلئے لوگوں کی اشیاء چرا رہے ہیں پرسوں گاؤں میں ایک باراں سالہ نامعلوم بچے نے آئی جی آفس لاہور کے اہلکار ملک نوید کی موٹر سائیکل نمبر LEK_8511 گھر کے باہر سے چرا لی جس کی سی سی ٹی وی فوٹیج میں صاف دیکھا جا سکتا ہے کہ بچے کی عمر دس سے باراں سال ہے اور وہ لڑکھڑا رہا ہے اور موٹر سائیکل کو بغیر سٹارٹ کئے اڈہ بھلو والا سے کچے راستے براستہ جھلار فیروز پور روڈ کی جانب لیجا رہا ہے جس کی ایف آئی آر چوکی کھارا میں درج کروا دی گئی ہے
    لوگوں کا کہنا ہے ایک دو ماہ سے جب سے گاؤں میں ہیروئن کی فروخت شروع ہوئی ہے تب سے چوری و ڈکیتی کی وارداتوں میں نمایاں اضافہ ہوا ہے لہذہ ڈی پی او قصور،ایس ایچ او تھانہ صدر اور ڈی ایس پی سٹی سرکل نوٹس لیتے ہوئے ہیروئن فروخت گینگ کے خلاف گھیرا تنگ کرکے قانون کے کٹہرے میں لائیں تاکہ نوجوان نسل نشے و چوری کی لعنت سے بچ سکے
    اور چوری شدہ موٹر سائیکل برآمد کرکے ملزمان کو سزا دی جائے

  • کرپٹ اے سی کی بدولت احتجاج،سبزی منڈی بند

    کرپٹ اے سی کی بدولت احتجاج،سبزی منڈی بند

    قصور
    تحصیل انتظامیہ اور مارکیٹ کمیٹی کی بلیک میلنگ و غنڈا گردی سے تنگ انجمن آڑھتیاں کا شدید احتجاج،سبزی منڈی غیر معینہ مدت کے لئیے بند کر دی گئی، کمشنر لاہور سے کرپٹ اے سی چونیاں کی فوری تبدیلی مطالبہ
    تفصیلات کے مطابق انجمن آڑھتیاں سبزی منڈی چونیاں کے عہدداروں نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ مارکیٹ کمیٹی اور تحصیل انتظامیہ کی بلیک میلنگ سے تنگ آ چکے ہیں آئے روز روزانہ کی بنیاد پر ناجائز جھوٹی ایف آئی آر درج کروائی جاتی ہیں اور ہزاروں روپے جرمانے کئیے جاتے ہیں گزشتہ روز بھی تحصیل انتظامیہ نے سبزی منڈی میں بھاری نفری اور عملہ کے ہمراہ غنڈہ گردی کرتے ہوئے بیس کے غریب چھابڑی فروشوں اور دکانداروں کو گرفتار کیا جنہیں سات گھنٹے تک حوالات میں بند رکھ کے تیس ہزار کے قریب جرمانے کر کے چھوڑ دیا گیا
    آڑھتیوں کا کہنا ہے کہ پہلے بھی متعدد بار نجائز مقدمات درج کروا کر ہزاروں روپے جرمانہ کیا گیا مارکیٹ کمیٹی نے اے سی چونیاں کی ملی بھگت سے چند آوارہ لڑکوں کو منڈی میں بٹھا رکھا جو سارا دن منڈی آنے والی خواتین کو تنگ کرتے ہیں اور مال نہ دینے والے آڑھتیوں کو ٹارگٹ کر کے انکے خلاف کاروائیاں کرواتے ہیں آڑھتیوں کا مزید کہنا تھا کہ سالان گورنمنٹ کو لاکھوں روپے ٹیکس دیتے ہیں لیکن اے سی چونیاں ذاتی مفادات اور کرپٹ مارکیٹ کمیٹی کے عملہ کے ساتھ مل کر منڈی کو ٹارگٹ بناتے ہیں آڑھتیوں کی جانب سے شہر میں فلیکسز لگوا دی گئی ہیں جن پر تحصیل انتظامیہ چونیاں کے خلاف درج ہیں اور منڈی کو غیر معینہ مدت کے لئیے بند کر دیا گیا آڑھتیوں نے کمشنر لاہور چیف سیکرٹری پنجاب اور ڈی سی قصور سے فوری نوٹس لینے اور کرپٹ اے سی چونیاں کی تبدیلی کا مطالبہ کیا ہے

  • ڈی پی او قصور عمران کشور کا پیغام

    ڈی پی او قصور عمران کشور کا پیغام

    قصور
    ڈی پی اوقصور عمران کشور نے کہا کہ تمام ایس ایچ اوز جرائم کی روک تھام اور شہریوں کی جان ومال کی حفاظت کو یقینی بنان کیلئے مجرمان اشتہاریوں، ڈاکوؤں اورجرائم پیشہ ملزمان کے خلاف کاروائیاں تیز کریں تاکہ جرائم اور لاقانونیت کو سختی سے کچل دیا جائے، ان خیالات کا اظہار انہوں نے ڈی ایس پی آفس پتوکی میں ایس ایچ اوز کیساتھ کرائم میٹنگ کے دوران خطاب کرتے ہوئے کیا، اس موقع پر ڈی ایس پی پتوکی محمد اکرام خاں بھی موجود تھے۔ ڈی پی اوقصور عمران کشور کی آمد پر پولیس کے چاک و چوبند دستے نے سلامی پیش کی، شہریوں کے مسائل بھی سنے اور انکے حل کیلئے موقع پر ہی احکامات جاری کیے، صحافیوں اور تاجروں سے تعارفی ملاقات بھی کی جنہوں نے پتوکی کے مسائل کے متعلق آگاہ کیا، ڈی پی او قصور نے ملاقات کے دوران کہا کہ پولیس اور عوام کے درمیان رابطے کو فروغ دینے کیلئے کمیونٹی پولیسنگ کو میدان میں بڑی تیزی سے آگے بڑھایا جائے گاتاکہ پولیس اور عوام ملکر صحیح معنوں میں جرائم کا موثر انداز سے خاتمہ کر سکیں۔ بعدازاں ڈی پی اوقصور نے سرکل پتوکی کے ایس ایچ اوز سے کرائم میٹنگ کی، کرائم اور امن و امان کی صورتحال کا جائزہ لیا۔ میٹنگ کے دوران ڈی پی اوقصور نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سنگین وارداتوں اور موٹرسائیکل چوری ہرگز برداشت نہیں کی جائے گی، ایس ایچ اوز اپنی کارکردگی کو بہتر بناتے ہوئے سنگین جرائم میں ملوث ملزمان کو گرفتاریوں کو یقینی بنائیں، شہریوں کی جان و مال کی حفاظت ہماری اولین ڈیوٹی ہے اس لیے تمام افسران ہنگامی بنیادوں پر اقدامات اٹھائیں،تھانوں میں سائلین کی درخواستوں پر ایف آئی آر درج نہ کرنے والے پولیس افسران کیخلاف کاروائی ہوگی، سائلین کی بات کو تحمل سے سنیں اور قانون کے مطابق عملدرآمد کریں۔میٹنگ کے دوران ڈی پی اوقصور نے تمام ایس ایچ اوز کی فرداً فرداًکارکردگی کا جائزہ لیا اور ناقص کارکردگی پر متعدد ایس ایچ اوز کی سرزنش کی اور وارننگ دیتے ہوئے آئندہ کارکردگی بہتر بنانے کی ہدایت کی

  • 30 لیٹر شراب برآمد مقدمہ درج

    30 لیٹر شراب برآمد مقدمہ درج

    قصور
    کوٹ رادھاکشن میں منشیات فروشوں کے خلاف کاروائیاں جاری 30 لیٹر شراب برآمد مقدمہ درج
    تفصیلات کے مطابق تھانہ کوٹرادھاکشن پولیس کا منشیات فروشوں کیخلاف کریک ڈاؤن تیز ہو گیا جس کے نتیجے میں منشیات فروشوں سے 30 لیٹر شراب اور 1350 گرام چرس برآمد کر کے علیحدہ علیحدہ مقدمات درج کر لے گئے ہیں
    ایس ایچ او تھانہ کوٹرادھاکشن نے ڈی پی او قصور کی ہدایت پر منشیات فروشوں اور جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کریک ڈاؤن شروع کر رکھا ہے کل دوران گشت کار کع مشکوک سمجھ کر تعاقب کیا گیا جس سے روک کر تلاشی لی گئی تو اُس کے اندر سے 1350 گرام چرس برآمد کرکے ملزم کو گرفتار کر لیا ہے

  • قصور میں پناہ گاہ کو تالہ لگا دیا گیا

    قصور میں پناہ گاہ کو تالہ لگا دیا گیا

    قصور
    اسپتال میں بنی پناہ گاہ کو تالہ لگا دیا گیا عرصہ دراز سے تالہ نہیں کھولا گیا جس سے تالے کو زنگ لگ گیا ،لواحقین سردی میں رات بھر باہر رہنے پر مجبور
    تفصیلات کے مطابق ڈی ایچ کیو انتظامیہ کی نااہلی سے مریضوں کے لواحقین کے لئے بنائی گئی پناہ گاہ کو تالے لگا دئے گئے واضع رہے کہ وزیراعلی پنجاب کے حکم پر یہ پناہ گاہ بنائی گئی تھی اب تو پناہ گاہ کے دروازے پر لگے تالے کو زنگ لگ گیا ہے
    اسپتال میں قائم پناہ گاہ کو کئی ماہ سے تالہ لگا ہونے پر لواحقین کو شدید مشکلات کا سامنا ہے
    مجبور لاچار مریضوں کے لواحقین اسپتال کے لان میں رات و دن گزارنے پر مجبور ہیں
    لواحقین نے بتایا کہ ہم رات کے باہر بیٹھے ہیں پناہ گاہ کو تالہ لگا ہے، رات لان میں گزاری کوئی پرسان حال ہیں اس پناہ گاہ کا تالہ کھلوایا جائے تاکہ لوگ اس میں وقت گزار سکیں

  • غریب پولیو ورکروں سے بھی رشوت لی جانے لگی

    غریب پولیو ورکروں سے بھی رشوت لی جانے لگی

    قصور
    ڈسٹرکٹ ہیلتھ اتھارٹی قصور میں پولیو ورکروں سے کارڈ کی مد میں سو روپیہ فی کس لینے کا انکشاف،لاکھوں لینے والے مزدوروں کو بھی نا بخشنے لگے
    تفصیلات کے مطابق ڈسٹرکٹ ہیلتھ اتھارٹی قصور میں شدید بے ضابطگیوں کے ساتھ ساتھ غریب پولیو ورکروں کے ساتھ بھی ہاتھ کرنے کا معاملہ سامنے آیا ہے نام نا ظاہر کرنے پر غریب دیہاڑی دار پولیو ورکروں نے بتایا کہ ہم سے پولیو کارڈ کے نام پر فی کس ایک سو روپیہ وصول کیا گیا ہے جو کہ محکمہ کی ذمہ داری ہے ہمیں مہیا کرنا مذید ان کا کہنا تھا کہ ہماری اجرت ہمیں چار ہزار پچاس روپیہ مل جاتی ہے جو کہ مسلم کمرشل بینک سے ہم وصول کرتے ہیں تاہم محکمہ ہیلتھ کی طرف سے کارڈ کی مد میں ناجائز سو روپیہ لینا انتہائی قبیح فعل ہے کیونکہ ہم بے روزگاری سے تنگ لوگ ایک دو ماہ بعد پولیو ٹیم کے کارکن بن کر چار دن لوگوں کے گھروں میں ان کے بچوں کو گھروں جا کر قطرے پلاتے ہیں
    لہٰذہ ڈپٹی کمشنر قصور اور سی ای او ہیلتھ اس بات کا نوٹس لیں اور غریب مزدوروں سے ایک سو روپیہ فی کس رشوت لینے والے اہلکاروں کے خلاف کاروائی کریں