قصور
تحصیل چونیاں کے علاقے الہ آباد میں پولیس کا مختلف علاقوں میں سرچ اپریشن،ملزمان گرفتار
تفصیلات کے مطابق قصور کی تحصیل چونیاں میں الہ آباد پولیس نے مختلف علاقوں میں سرچ اپریشن کیا اور دوران آپریشن مختلف تھانوں کی درجنوں وارداتوں میں ملوث تین ملزمان کو گرفتار کر لیا ہے
گرفتار ملزمان کا تعلق اعظم ڈکیت گینگ سے ہے جو چوری ڈکیتی اور راہزنی کی درجنوں وارداتوں میں ملوث ہیں جبکہ ملزمان کے قبضہ سے بھاری تعداد میں ناجائز اسلحہ،لاکھوں روپے نقدی اور دیگر مال مسروقہ بھی برآمد ہوا ہے
یہ بات بھی سامنے آئی ہے کہ ان ملزمان نے چھامانگا میں پولیس ملازمین کو تشدد کا نشانہ بنا کر سرکاری رائفل بھی چھینی تھی جو کہ ان کے دیگر ساتھیوں سے برآمد کر لی گئی تھی
پولیس کے مطابق ملزمان سے تفتیش جاری ہے اورگینگ میں شامل دیگر ارکان کی گرفتاری کے لئیے چھاپے مارے جارہے ہیں
Author: غنی محمود قصوری
-

سرچ آپریشن میں خطرناک گینگ کے ارکان گرفتار
-

ٹوٹے پھوٹے جھولے ویران سنسان پارک
قصور
پتوکی پارک میں ٹوٹے پھوٹے جھولے ناقص صفائی کا انتظام پارک میں ہر وقت سنسانی چھائی رہتی ہے
تفصیلات کے مطابق پتوکی سٹی میں سابقہ اسسٹنٹ کمشنر آصف ڈوگر کی زیر نگرانی مخیر حضرات کے تعاون سے کروڑوں رپے کی لاگت سے 4 ایکڑ کی قیمتی اور کمرشل جگہ پر بننے والا پارک موجودہ اسسٹنٹ کمشنر اسامہ شیرون کے زیر سایہ عملے کی عدم توجہ اور لاپرواہی کی نظر ھو گیا ہے شہری پارک کی حالت زار کو دیکھتے ھوٸے انتظامیہ پر پھٹ پڑے جبکہ پارک میں گندگی اور پانی نے جھولوں کا برا حال کر رکھا ھے پارک میں اسسٹنٹ کمشنر کے آفس کی موجودگی کے باوجود صفاٸی ستھراٸی کے ناقص انتظامات ہیں اور پھر ناقص میٹیریل سے تیار شدہ براٸے نام جھولے بھی ٹوٹ پھوٹ کا شکار ھو چکے ہیں حالیہ دنوں میں کمزور جھولوں سے گر کر تین بچے شدید زخمی بھی ھوٸے ہیں نیز پارک میں سٹریٹ لاٸٹ کی عدم موجودگی بھی انتظامیہ پر سوالیہ نشان بن گٸی اسی حوالے جب اسسٹنٹ کمشنر پتوکی اسامہ شیرون سے موقف لیا گیا تو انہوں نے اپنی ذاتی مصروفیت کا بہانہ ظاہر کرتے ھوٸے گفتگو کو گول کر دیا 2 لاکھ سے زاٸد آبادی پر مشتمل شہر پتوکی کے باسیوں نے حکام بالا سے پتوکی انتظامیہ کی غفلت پر نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے -

عدالتوں اور ڈی سی دفتر کے باہر نا انصافی
قصور
انصاف کرنے والی عدالتوں کے باہر بے انصافی،موٹر سائیکل کھڑی کرنے کے پیسے 30 روپیہ جبکہ لاہور میں ابھی بھی 20 سے 25 روپیہ چل رہے ہیں
تفصیلات کے مطابق ڈسٹرکٹ کورٹس قصور میں آنے والے سائلین جو کہ پہلے ہی سخت پریشانی میں مبتلا ہوتے ہیں ان کو مذید پریشانی کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے انصاف کرنے اور لوگوں کے حقوق کا خیال رکھنے والی عدالتوں اور ان امور کے ذمہ دار ڈپٹی کمشنر کے دفتر کے بلکل باہر لوگوں سے نا انصافی کی جا رہی ہے مہنگائی کے مارے لوگوں سے پارکنگ فیس موٹر سائیکل 30 روپیہ رکشہ 40 اور کار کی پارکنگ فیس 50 روپیہ فی پھیرا وصول کی جا رہی ہے اگر کوئی بندہ کچہری آئے تو عموماً اسے کچہری سے باہر بھی کام کیلئے جانا پڑتا ہے مگر جب بھی وہ بیچارہ جائے گا تو اسے فیس دینی پڑے گی اور دوبارہ آ کر جانے پر پھر اتنی ہی فیس دینی پڑے گی جو کہ سخت نا انصافی ہے لاہور جیسے بڑے شہر میں ابھی تک موٹر سائیکل کی پارکنگ فیس 20 سے 25 جبکہ لاہور میوزیم میں صرف 10 روپیہ ہے
لوگوں کی سائلین کے ساتھ اس نا انصافی پر ڈی سی قصور سے نوٹس لینے کی اپیل ہے کیونکہ ضلع کچہری قصور میں روزانہ ہزاروں موٹر سائیکلیں اور گاڑیاں آتی ہیں جن سے لاکھوں روپیہ یومیہ اکھٹا کیا جاتا ہے اور اپنی جیبیں بھری جاتی ہیں -

منشیات فروشوں کے خلاف کاروائی سخت
قصور پولیس کی منشیات فروشوں کے گرد گھیرا تنگ کرنے کی مہم کا آغاز ،ملزم سے 1 کلو سے اوپر چرس برآمد کرکے مقدمہ درج کر لیا
تفصیلات کے مطابق قصور پولیس نے منشیات جیسی لعنت سے معاشرے کو پاک کرنے کیلئے منشیات فروشوں کے گرد گھیرا تنگ کر دیا ہے پولیس تھانہ آلہ آباد نے منشیات فروشی کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے چونیاں کے علاقے اور الہ آباد کے نواحی علاقے موضع تلونڈی سے شفیع نامی منشیات فروش شخص کو گرفتار کرکے 1100 گرام چرس برآمد کرلی ہے
جبکہ منشیات فروشی ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کرںلیا گیا ہے -

تحصیل انتظامیہ اینٹی سموگ مہم میں پیش پیش
قصور
تحصیل انتظامیہ چونیاں اینٹی سموگ مہم میں پیش پیش
تفصیلات کے مطابق تحصیل چونیاں انتظامیہ نے اینٹی سموگ مہم کا آغاز کر دیا ہے اسسٹنٹ کمشنر چونیاں عدنان بدر چونیاں میں اینٹی سموگ مہم پر اہم اجلاس منعقد اجلاس میں فیلڈ آفیسر ایگریکلچر ڈیپارٹمنٹ اور سموگ پالیسی نمائندگان کی شرکت
اجلاس میں اینٹی سموگ کے حوالے سے اہم امور پر تبادلہ خیال اور اہم فیصلے بھی کئے گئے ہیں جبکہ اینٹی سموگ کے حوالے سے تمام متعلقہ محکموں کو اہم ٹاسک سونپ دئیے گئے ہیں
مذید فیصلہ کیا گیا ہے کہ سموگ کے ممکنہ خطرات کے پیش نظر بہترین لائحہ عمل طے کیا جائے اور تمام متعلقہ محکمے تجویز کردہ ذمہ داریوں کو احسن طریقے سے نبھائیں گے بھٹوں سے نکلنے والا دھواں دھند کی شکل میں سموگ کی شکل اختیار کر لیتا ہے سموگ کی شکل اختیار کرنے سے موسمی تاثرات تبدیل ہوتے ہیں ممکنہ سموگ کے تدارک اور اس کے نقصانات سے بچنے کے لئے فوری طور پر عملی اقدامات اٹھانے ہوں گے دھان کی کٹائی کے بعد پرالی کو آگ ہرگز نہ لگائی جائے کاشتکاروں کو آگاہ کیا جائے سموگ کے تدارک کے لئے ہم سب کو ملکر کام کرنا ہے تاکہ کسی قسم کا نقصان نہ ہو -

نوکری تعلیم کی کام قبضہ گروپ کا
قصور
نوکری محکمہ ایجوکیشن کی کام قبضہ مافیا کا
تفصیلات کے مطابق محکمہ ایجوکیشن کا کلرک حاجی محمد لیاقت بھی قبضہ مافیا نکلا موضع حاجی گگہ میں آتشیں اسلح سے لیس ہو کر ساتھیوں کے ساتھ ملکر دو دکانوں اور احاطے پر قبضہ کر لیا،پولیس پہنچی تو ساتھیوں سمیت موقع سے فرار ہوگیا، تھانہ بی ڈویژن قصور نے مقدمہ درج کرکے ملزمان کے خلاف کارروائی شروع کر دی ہے تھانہ بی ڈویژن قصور میں درج کرائے گئے مقدمہ نمبر 689/20 میں مدعی زین العابدین نے مؤقف اختیار کیا ہے کہ وہ چوہدری محمد نواز سینئر ایڈووکیٹ کے ڈیرہ واقع حاجی گگہ روڈ بالمقابل محصول چونگی کا منتظم اور مینیجر ہے چوہدری نواز ایڈووکیٹ نے ڈیرہ سے ملحقہ دو دوکانات اور ایک احاطہ اللہ رکھا ولد خوشی محمد نے ثالثان 2012ء میں محکمہ ریلوے سے لیز پر حاصل کیا ہوا ہے جبکہ چوہدری محمد نواز ایڈووکیٹ نے یہ دکانات اور احاطہ اللہ رکھا سے خرید ہوا ہے ملزمان محمد لیاقت محکمہ ایجوکیشن ساکن موضع کیلوں اور ندیم سکنہ کیسڑ گڑھ مسلح آتشیں اسلحہ لے کر آئے اور اسلحہ کے زور پر دو دوکانات اور احاطہ پرقبضہ کر لیا اور 2/3 درخت کیکر، جنگلی مالیت 29 ہزار روپے چوری کرکے لے گئے ملزم لیاقت نے مجھ پر پستول تان کر کہا کہ ہم نے اس جگہ پر قبضہ کر لیا ہے اگر تم نے شور مچایا تو جان سے مار دیں گے چوہدری مدثر ایڈووکیٹ، امجد کلرک اور چوہدری محمد نواز ایڈووکیٹ نے جب 15نمبر پر پولیس کااطلاع دی اور پولیس موقع پر پہنچی تو ملزمان حاجی گگہ کی طرف بھاگ گئے اور جاتے ہوئے کہہ گئے کہ ہمارا قبضہ مافیا سے تعلق ہے ملزمان تحصیل قصور کا قبضہ گروپ جنہوں نے کئی جگہ پر ناجائز قبضہ کرکے اراضی اور لوگوں کی جائیدادیں فروخت کر رہے ہیں اور شیوا بدنام قبضہ گروپ ہے۔ملزما ن کے خلاف تھانہ بی ڈویژن پولیس نے مقدمہ درج کرکے کارروائی شروع کر دی ہے۔ -

ٹرانسفارمر چور گینگ سرگرم ،پولیس بے بس
قصور کے نواحی قصبے کھڈیاں خاص میں ٹرانسفارمر چور سرگرم،پولیس چوریاں رکوانے میں مکمل ناکام لوگوں کا ڈی پی او قصور سے نوٹس کا مطالبہ
تفصیلات کے مطابق کھڈیاں خاص قصور میں ٹرانسفارمر چور مافیا سر گرم ہو گیا ہے
بیرون کھڈیاں میں ایک ہی رات میں لاکھوں روپے مالیت کے تین ٹرانسفرامر چوری کر لیے گئے چوری شدہ ٹرانسفارمر نہری کوٹھی، ڈوگراں والا کوٹ سے چوری کئے گئے ہیں
ٹرانسفرامر چوری ہونے سے عوام کو شدید پریشانی کا سامنا ہے
جبکہ پولیس چور پکڑنے میں ناکام ہو گئی ہے لوگوں نے پولیس کی کارکردگی پر سوالیہ نشان اٹھاتے ہوئے ڈی پی او قصور سے فوری نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے[advanced_iframe src=”//www.tinywebgallery.com/blog/advanced-iframe” width=”100%” height=”600″] -

رینجرز کی قصور میں کاروائی دو اسمگلر ہلاک
قصور
پاکستان رینجرز کی قصور منڈی عثمان والا میں بڑی کاروائی ،انٹرنیشنل بارڈر کراس کرنے والے ملزمان کے ساتھ فائرنگ کے تبادلے کے بعد دو اسمگلر مارے گئے لاکھوں کی انڈین شراب برآمد
تفصیلات کے مطابق پاکستان رینجرز نے انٹرنیشنل بارڈر منڈی عثمان والا ضلع قصور میں انڈین کی طرف سے پاکستان منڈی عثمان والا میں داخل ہونے والے اسمگلروں کو روکنا چاہا تو اسمگلروں نے فائرنگ شروع کر دی جس پر پاکستان رینجرز کے جوانوں سب انسپیکٹر غلام حسین اور سب انسپیکٹر شاہد حسین اور ان کی ٹیم نے جوابی فائرنگ کی جس کی بدولت دو اسمگلر مارے گئے جن کے قبضے سے لاکھوں روپیہ کی انڈین شراب کی 25 بوتلیں برآمد ہوئیں جو کہ وہ انڈیا سے لے کر پاکستان میں داخل ہو رہے تھے
پاکستان رینجرز نے کاروائی کے بعد متعلقہ تھانے کو اسمگلروں کی لاشیں دے دی ہیں جس پر پولیس مصروف کاروائی ہے -

ضلعی انتظامیہ قصور کی دوغلی پالیسی
قصور میونسپل کارپوریشن، ضلعی انتظامیہ کی سموگ اور فضائی آلودگی کی روک تھام بری طرح ناکام ہو گئی عوام کو مطمئن کرنے کیلئے دوہری پالیسی اپنائی گئی، ایک طرف انفارمیشن ڈیپارٹمنٹ تشہیری مہم کے ذریعے عوام کو آگاہی دے رہے ہیں تو دوسری طرف شہر بھر میں کوڑے کرکٹ کے ڈھیروں کو جا بجا آگ لگا کر فضائی آلودگی پھیلائی جارہی ہے ضلعی حکومت کی اس دوہری پالیسی پرشہری سخت حیران و پریشان ہیں اور متاثرین عوام کا پنجاب حکومت سے قصور شہر میں سموگ اور فضائی آلودگی کے خاتمے کیلئے عملی اقدامات کا مطالبہ کیا ہے
حکومت کی طرف سے اقدامات کی بجائے مسائل کو تشہیر، میٹنگز اور فوٹو سیشن کے ذریعے حل کرنے والی میونسپل کارپوریشن اور ضلعی حکومت کی سموگ اور فضائی آلودگی کی روک تھام پر دوہری پالیسی سامنے آئی ہے ایک طرف انفارمیشن ڈیپارٹمنٹ تشہیری مہم کے ذریعے سموگ اور فضائی آلودگی کی روک تھام کے حوالے سے شہریوں میں آگاہی کیلئے پمفلٹ تقسیم کیے جارہے ہیں تو دوسری طرف اس حوالے سے میٹنگز، فوٹو سیشن اور سرکاری ہینڈ آؤٹ بھی جاری کیے جارہے ہیں مگر عملی اقدامات اس کے برعکس ہیں شہر بھر میں صفائی کے نظام کی صورتحال انتہائی ابتر ہے اور کوڑے کرکٹ کے ڈھیروں کو اٹھانے کی بجائے ان کو وہیں پر آگ لگا کر خطرناک قسم کی سموگ اور فضائی آلودگی پھیلائی جارہی ہے کوڑے کرکٹ کے ڈھیروں سے اٹھنے والا خطرناک دھواں عوام میں سانس، دمہ، پھپڑوں سمیت دیگر موذی امراض پھیلانے کا سبب بن رہا ہے جس پر محکمہ ماحولیات اور ضلعی انتظامیہ نے آنکھیں بند کر رکھی ہیں شہریوں کا کہناہے کہ اگر سموگ اور فضائی آلودگی اسی طرح پھیلانی ہے تو پھر تشہیری مہم پر حکومتی خزانے سے لاکھوں روپے ضائع کیوں کیے جارہے ہیں قصور میں تعینات ہونیوالے افسران اپنے کمروں اور میٹنگز ہال سے باہر نکل کر شہر کو دیکھنے کی زحمت بھی گواراہ نہیں کرتے اور دفتروں میں بیٹھے ہی ”سب اچھا“ کی رپورٹ دے دیتے ہیں اور ان کو کوئی پوچھنے والا نہیں ضلعی انتظامیہ فوٹو سیشن کے ذریعے کارکردگی دکھانے کی بجائے کمیٹی روم سے نکل کر زمینی حقائق کو دیکھے اور شہر کے مسائل حل کرنے کیلئے عملی اقدامات اٹھائے شہر کی سیاسی، سماجی، فلاحی اور شہری تنظیموں اور ڈسٹرکٹ بار کے سینئر وکلاء نے وزیر اعلی پنجاب، گورنر پنجاب، چیف سیکرٹری، کمشنر لاہور، صوبائی وزیر صحت، دیگر حکام بالا سے سموگ اور فضائی آلودگی کی روک تھام میں غفلت برتنے والی ضلعی انتظامیہ،محکمہ ماحولیات اور میونسپل کارپوریشن کے ذمہ داران کے خلاف کارروائی عمل میں لاتے ہوئے عملی طور پر سموگ اور فضائی آلودگی کی روک تھام کیلئے عملی اقدامات اٹھائے جائیں -

بجلی وولٹیج زیادہ نقصان کا خدشہ
قصور
لیسکو سب ڈویژن بہادر پورہ کے علاقے میں بجلی تیزی رفتاری نے عوام کو ذلیل کر دیا ،الیکٹرونکس اشیاء خراب ہونے کا خدشہ
تفصیلات کے مطابق قصور لیسکو کی سب ڈویژن بہادر پورہ کے علاقے کھارا میں مین بازار کے 200 کے وی ٹرانسفارمر سے 240 وولٹ کی بجائے 315 وولٹ آنا شروع ہو گئے ہیں جس سے لوگوں کے بلب وغیرہ جل گئے فریج اے سی آٹو میٹک وولٹیج کنٹرول ہونے کی بدولت نہیں چل رہے ٹرپ کر جاتے ہیں تاہم ان کے نقصان کا خدشہ ہے
ایل محلہ نے لائن مین،ایس ڈی او ،اور ایکسیئن سے استدعا کی ہے کہ اس خرابی کو فوری دور کیا جائے تاکہ ان کی قیمتی الیکٹرونکس اشیاء خراب ہونے سے بچ جائیں
مذید ایل محلہ کا کہنا ہے کہ لیسکو ذمہ داران فون سننا گوارا ہی نہیں کرتے جب بھی فون ملایا جائے یا تو بزی جاتا ہے اگر بزی نا جا رہا ہو تو بارہا کال کرنے کے کوئی بھی ریسیو نہیں کرتا