Baaghi TV

Author: غنی محمود قصوری

  • صحافیوں کا عزم مثبت کردار کی یقین دہانی

    صحافیوں کا عزم مثبت کردار کی یقین دہانی

    قصور
    الہ آباد میں صحافیوں کا اجلاس محسن چوہدری کی میزبانی میں چونیاں روڈ پر منعقد ہوا
    جس میں صحافیوں کی ایک بڑی بیٹھک ہوئی جس میں الہ آباد میں میڈیا کے حوالے سے اور شہری مسائل کے بارے میں خصوصی نشست کی گئی اور بھرپور انداز میں موجودہ حالات میں اپنا نمایاں اور مثبت کردار ادا کرنے پر اظہار خیال کیا گیا اس سلسلے میں میڈیا کے دوستوں کی مشاورت سوچ بچار کے بعد عوامی پریس کلب الہ آباد کے نام سے بانی و سرپرست چوہدری اختر ضیاء گہلن کی قیادت میں تکمیل ہوا جس میں چئیرمین و بانی چوہدری اختر ضیاء گہلن ۔۔صدر محمد اشفاق ندیم۔سینئر نائب صدر چوہدری جاوید شریف جٹ۔نائب صدر ڈاکٹر ظفر اقبال ۔جنرل سیکرٹری طاہر رضا انصاری ۔ایڈیشنل جنرل سیکرٹری سردار بلال ڈوگر۔ڈپٹی جنرل سیکرٹری مہر وسیم یحییٰ۔ اور فنانس سیکرٹری سردار بدرالزمان انفارمیشن سیکرٹری محمد یسین بادل منتخب ہوئے۔۔اجلاس میں متفقہ طور پر فیصلہ کر کے علمی ادبی شخصیت جناب نصر خیالی کو چیف کوآرڈینیٹر مقرر کیا گیا۔چوہدری آصف جلال خاں ایڈووکیٹ۔اور رانا امتیاز خاں ایڈووکیٹ کو لیگل ایڈوائزر مقرر کیا گیا۔
    تمام صحافیوں نے اس بات کا عزم کیا کہ علاقے میں مسائل کی بھر پور نشان دہی کرینگے

  • دکانیں بند شادی بیاہ جاری

    دکانیں بند شادی بیاہ جاری

    قصور اور گردونواح میں دکانیں بند میڈیکل سٹور و کھانے پینے کی اشیاء کی دکانیں کھلی لوگ شادی بیاہ میں دفعہ 144 کی خلاف ورزی کرنے سے باز نا آئے
    تفصیلات کے مطابق پنجاب گورنمنٹ کی ہدایت کی روشنی میں ضلعی انتظامیہ اور پولیس نے زبردستی دکانیں بند کروائی ہیں مگر میڈیکل سٹور،کلینک،نان بائی،بیکری اور موٹر سائیکل مرمت کی دکانیں کھلی ہیں گورنمنٹ کی طرف سے دفعہ 144 کے باوجود لوگ شادیوں سے باز نا آئے جن میں سے کافی لوگوں کے قصور پولیس نے پرچے بھی کئے ہیں اس کیساتھ سڑکوں پر پبلک ٹرانسپورٹ کم اور موٹر سائیکلوں و گاڑیوں کا رش ہے لوگ چھٹیوں کے باعث ایک دوسرے کو ملنے جا رہے ہیں جو کہ انتہائی خطرناک اور تشویشناک صورتحال ہے

  • وبائی امرض میں احتیاط سنت نبوی کیساتھ!!!  تحریر :غنی محمود قصوری

    وبائی امرض میں احتیاط سنت نبوی کیساتھ!!! تحریر :غنی محمود قصوری

    آجکل ایک وبائی مرض کرونا وائرس کا بہت زور اور شور ہے یہ مرض چین کے شہر ووہان سے شروع ہوئی اور پھیلتے پھیلتے ابتک دنیا کے 188 ممالک تک جا پہنچی ہے جس میں ابتک 308463 افراد متاثر ہوئے ہیں اور ابتک 13069 افراد اس بیماری کی بدولت مر چکے ہیں اور بہت سے متاثرہ مریض صحت یاب بھی ہو چکے ہیں
    پاکستان میں کرونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 645 ہے جن میں سے 3 افراد جانبحق اور 13 صحت یاب ہو چکے ہیں
    سب سے زیادہ متاثرہ ممالک میں چین ,ایران اور اٹلی ہیں اور سںب سے زیادہ اموات بھی اٹلی میں ہوئی ہیں جس کی وجہ اٹلی کی عوام کا اپنی گورنمنٹ کی طرف سے جاری کردہ ہدایات پر عمل نا کرنا اور اس وباء کا بہت تیزی کیساتھ پھیلنا ہے جس کی بدولت اٹلی میں اب تک 4825 اموات اس وبائی مرض کی بدولت ہو چکی ہیں
    اس وقت پوری دنیا میں اس وبائی مرض کرونا کی بدولت خوف و ہراس کا سما ہے
    دنیا بھر کی طرح پاکستان گورنمنٹ نے بھی احتیاطا دفعہ 144 کا نفاذ کر رکھا ہے مزارات و پبلک مقامات کو لوگوں کیلئے بند کر رکھا ہے اور لوگوں کو ہدایت کی ہے کہ بغیر انتہائی ضرورت کے گھر سے نا نکلیں زیادہ ہجوم والی جگہوں پر جانے سے پرہیز کریں ہاتھ صابن سے بار بار دھوئیں ہینڈ سینیٹائزر کا استعمال کریں ہاتھ ملانے سے گریز کریں اور مسجد میں زیادہ تعداد میں اکھٹے نا ہو وغیرہ
    یہ سب احتیاطی تدابیر کروانے کا مقصد اس بیماری کو پھیلنے سے روکنا ہے جو کہ ہمارے اپنے حق میں ہی بہتر ہے مگر کچھ کم عقل لوگ نا تو خود احتیاط کر رہے بلکہ دوسروں کو بھی احتیاط نا کرنے کا کہہ رہے ہیں اور بطور مثال یہ بات کہہ رہے ہیں کہ موت کا وقت مقرر ہے جو کہ آ کر ہی رہنی ہے مگر ایسے لوگ یہ نہیں سوچتے کہ اگر بجلی کی ننگی تاروں کو بغیر احتیاطی تدابیر کے چھوا جائے تو یقینا کرنٹ لگتا ہے اور کرنٹ لگنے سے بعض مرتبہ موت بھی واقع ہو جاتی ہے مگر اسی ننگی تاروں کو جب احتیاط کرتے ہوئے بچاؤ کے دستانے پہن کر اور احتیاطی اوزاروں سے چھوا جائے تو کرنٹ نہیں لگتا مطلوبہ کام بھی ہو جاتا ہے اور جان بھی بچ جاتی ہے
    ہم مسلمان ہیں اور ہماری زندگی اسلام کی محتاج ہے اگر ہم نے دنیا و آخرت میں کامیاب ہونا ہے تو ہمیں اسلام و اپنے نبی جناب محمد صلی اللہ علیہ وسلم کے بتائے گئے طریقوں پر عمل پیرا ہونا پڑے گا کیونکہ نبی کریم نے فرمایا کہ کامیاب وہ ہے جو میرے اور میرے صحابہ کے بتائے ہوئے رستے پر چلے گا لہذہ اب چونکہ کرونا کی شکل میں ایک وبائی مرض پوری دنیا کو اپنی لپٹ میں لے چکی ہے تو ہمیں اس کیلئے نبی کریم کے فرامین کو دیکھنا پڑے گا تاکہ ہماری دنیاوی و اخروی کامیابی ہو اس لئے اس حدیث کو دیکھتے ہیں کہ کس طرح ایک جزام کے مریض سے میرے نبی نے احتیاط کرتے ہوئے ہاتھ نہیں ملایا تھا اور بیعت بھی لے لی تھی
    وبائی (وائرس) بیماری کے شکار انسان سے پرہیز کرنا سنت ہے
    سنن ابن ماجه
    كتاب الطب
    ٤٣. بَابُ : الْجُذَامِ
    شرید بن سوید ثقفی رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ وفد ثقیف میں ایک جذامی شخص تھا، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے اسے کہلا بھیجا: ”تم لوٹ جاؤ ہم نے تمہاری بیعت لے لی“۔
    حالانکہ دوسرے صحابہ کرام جن کو جزام کا مرض لاحق نا تھا ان کے ہاتھ پر نبی کریم نے بیعت لی
    حکم: تخریج الحدیث: «صحیح مسلم/السلام 36 (2231)، سنن النسائی/البیعة 19 (4187)، (تحفة الأشراف: 4837)، وقد أخرجہ: مسند احمد (4/389، 390) (صحیح)» ‏‏‏‏
    درج بالا حدیث سے ثابت ہوا کہ وقت کی نزاکت کو دیکھتے ہوئے ہم بھی صرف زبانی السلام و علیکم و رحمتہ اللہ کہیں کیونکہ یہ معلوم نہیں کہ کون شحض اس وقت اس وبائی مرض کرونا میں مبتلا ہے اور رہی بات ایک ہی جگہ یعنی اپنے گھروں میں رہنا جیسا کہ دفعہ 144 نافذ کی گئی ہے اور مزارات و پبلک مقامات کو بند رکھا گیا ہے تو اس کے لئے اس حدیث کو دیکھتے ہیں
    امام احمد بن حنبل رحمہ اللہ بسند صحیح روایت کرتے ہیں کہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے طاعون کے بارے میں فرمایا:
    (( جو آدمی طاعون کے حالات میں صبر کے ساتھ اور اجر و ثواب کی نیت سے اپنے گھر میں ٹھہرا رہے یہ جانتے ہوئے کہ اسے جو کچھ بھی ہو گا صرف وہی ہوگا جو اللہ نے اس کے مقدر میں لکھا ہے تو ایسے شخص کیلئے شہید کے اجر کے برابر ثواب ہے )
    حكم الحديث: إسناده صحيح على شرط البخاري.
    شیخ سلیمان الرحیلی فرماتے ہیں کہ یہ حدیث اللہ تعالی پر توکل کے ساتھ ساتھ حسبی اسباب کو بروئے کار لانے کے بارے میں بنیادی قاعدے کا درجہ رکھتی ہے ۔
    اس حدیث سے ثابت ہوا کہ وباء سے بچنے کے لیے گھر میں ٹھہرے رہنے کے بارے میں یہ حدیث بنیادی اصول ہے اور رہی بات بار بار ہاتھ کی تو نبی کریم کی مشہور حدیث الطہارت نصف الایمان یعنی صفائی نصف ایمان ہے پر عمل کیجئے تاکہ ہم اس وبائی مرض سے محفوظ رہ سکیں اور ہمارا ملک پاکستان اس سے بچ سکے تو حکومت پاکستان کی جاری کردہ ہدایات پر عمل کرکے اس وبائی مرض کو پھیلنے سے روکئیے

  • پولیس کی کرونا الرٹ کی خلاف ورزی

    پولیس کی کرونا الرٹ کی خلاف ورزی

    قصور پنجاب پولیس نے کورونا وائرس کے حفاظتی اقدامات کا حکم ہوا میں اڑا دیا

    تفصیلات کے مطابق 4 سے 5 افراد کے اکٹھے ہونے کی پابندی کے باوجود 15 کے قریب ملزمان کو مقامی عدالت میں پیش کیا گیا
    پتنگ بازی کا سامان بنانے کے جرم میں گرفتار افراد کو کھڈیاں پولیس کچہری لائی
    15 کے قریب ملزمان و ملازمین بغیر حفاظتی ماسک کے عدالت میں پیش ہوئے
    ملزمان کو ہتھ کڑیاں لگا کر عدالت میں پیش کیا گیا

  • جیل میں دو گنا قیدی سہولیات کا فقدان

    جیل میں دو گنا قیدی سہولیات کا فقدان

    قصور ڈسرکٹ جیل میں گنجائش سے زیادہ قیدی کرونا کے باعث صورتحال تشویشناک

    تفصیلات کے مطابق 1929 میں بنائی گئی قصور جیل میں 596 اسیران کی گنجائش ہے مگر اس وقت جیل میں 1060کے قریب دوگنا قیدی ہیں اور ان قیدیوں کیلئے سہولیات بھی ناپید ہیں
    ایک ہزار سے زائد اسیران کے لئے صرف12بیڈ کا ہسپتال ہے جو کہ بہت چھوٹا ہے اور یہ صورتحال خطرناک رخ اختیار کرسکتی ہے
    ہسپتال میں کرورنا کے مریضوں کے لئے آئسولیشن وارڈ بھی نہیں
    گنجائش سے زائد اسیران کی تعداد میں کرونا کے پھیلاؤ کا خدشہ ہے
    پنجاب حکومت کی ہدایت کے باعث اسیران کو عدالتوں میں بھی پیش نہیں کیا جائے گا

  • سامان جل کر خاکستر

    سامان جل کر خاکستر

    قصور گھر میں پراسرار آتش زدگی سامان جل کر خاکستر
    تفصیلات کے مطابق قصور کے نواحی گاؤں کھارا میں محنت کش ہدایت کے گھر پراسرار آتشزدگی سے سارا سامان جل کر خاکستر ہو گیا کھارا کا رہائشی محنت کش ہدایت کل دوپہر اپنے بیوی بچوں کو لینے گھر کو تالا لگا کر گیا کہ شام کچھ دیر قبل اس کے گھر میں سے دھویں کے بادل اٹھنے لگے جس پر اس کے ساتھ والے گھر میں مقیم اس کی والدہ اور چھوٹے بھائی نے شور مچایا تو اہل محلہ نے آگ کو بجھانے کی کوشش شروع کر دی مگر آگ زیادہ ہونے سے سارا سامان جل گیا

  • پبلک مقامات ویران مسجدیں آباد

    پبلک مقامات ویران مسجدیں آباد

    قصور
    لوگوں کی اجتماعات جمعہ میں جوق در جوق شرکت قانون کا احترام کرتے ہیں مگر حکم ربی بھی لازم ہے
    تفصیلات کے مطابق قصور اور گردنواح میں لوگوں نے جوق در جوق اجتماعاتات جمعہ میں شرکت کی لوگوں نے کہا کہ قانون و دفعہ 144 کا احترام کرتے ہیں حکومت کے اعلان کے مطابق پارکوں وغیرہ کا رخ نہیں کر رہے کیونکہ ہمیں علم ہے کہ یہ سارے اقدامات گورنمنٹ نے ہماری حفاظت کے پیش نظر ہی کئے ہیں مگر نماز جمعہ کی ادائیگی رب کی طرف سے فرض ہے لہذہ ہم گورنمنٹ کے اعلان کا خیر مقدم کرتے ہوئے کسی بھی ہجومی مقام کا رخ نہیں کرینگے مگر نماز جمعہ باجماعت اور مسجد میں ہی پڑہینگے مگر پارکوں و دیگر پبلک مقامات کا رخ بکل نہیں کرینگے

  • پتنگ بازوں کی شامت آئی

    پتنگ بازوں کی شامت آئی

    قصور پولس کی بڑی کاروائی
    کھدیاں خاص پولیس کی پتنگ بازوں کے خلاف بڑی کاروائی،اڈے لگا کر ڈور تیار کرتے ہوئے بین الاضلاعی گروہ کے 13ارکان گرفتار کرکے بھاری مقدار میں ہزاروں روپے مالیت کی تیار ڈور، دھاگہ، لچھے، مشین، شیشہ، چرخیاں وغیرہ برآمد کرلی۔ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا۔بتایا گیا ھے پولیس نے مخبری پر کھڈیاں خاص کے نواحی سرحدی گاؤں باقر کے میں پتنگ اڑانے والی دھاتی ڈور بنانے والی فیکٹری لگی ہوئی ہے اے ایس پی قصور عبد الحنان نے ایس ایچ او کھڈیاں حاجی محمد اشرف کی نگرانی میں مبشر احمد اے ایس آئی، لیاقت علی اے ایس آئی، رشید احمد اے ایس آئی سمیت دیگر پولیس ملازمین پر مشتمل چھاپہ مار ٹیم تشکیل دی پولیس کی نفری نے جائے وقوعہ پر چھاپہ مارا تو موقع پر ڈور بنانے والے تین اڈے لگے ہوئے تھے اور کافی لوگ کام کر رہے تھے جنھیں پولیس نے گھیرا ڈال کر 13ملزمان عباس علی، ندیم، نعیم، شہزاد، امجد، محسن، تنویر، عبدالرزاق، سعید، منظور احمد، صفدر، علی رضا وغیرہ کو گرفتار کر لیا جبکہ مشتاق نامی ملزم موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا

  • سینکڑوں کنال جگہ اپنے نام

    قصور

    الہ آباد میں با اثر افراد نے پانچ سو کنال سے زائد قیمتی زمین اپنے نام کروا لی غریب خاتون کی درخواست پر وزیراعظم کا نوٹس اے سی چونیاں انکوائری آفیسر مقرر رپورٹ طلب تفصیلات کے مطابق نواحی گاؤں گہلن ہٹھاڑ کی رہائشی حمیداں بی بی نے پریس کانفرنس کے دوران صحافیوں کو بتایا کہ میری والدہ بختاور بی بی اور اس کی ایک بہن فاطمہ بی بی تھی وہ دونوں اپنے والد احمد دین بن اللہ دتہ کی بیٹیاں تھیں جبکہ کوئی بھائی نہ تھا وہ دونوں اپنے 469 کنال 5 مرلے کی مالکہ تھیں میری خالہ فاطمہ بی بی بے اولاد تھیں جبکہ ہم اپنی والدہ بختاور بی بی کے تین بچے ہیں ہماری والدہ کی وراثت سے ہم تین بہن بھائیوں کے نام 145 کنال اراضی منتقل ہوئی جوکہ 1995/96 اور 1998/99 کی جمح بندی میں ہمارے نام انتقال وراثت موجود ہے لیکن بعد ازاں ملزمان شریف، یونس، یعقوب، امین، اسلام، فتح محمد نمبر دار ، وقار اور ثریا بی بی پٹواری کے ساتھ ساز باز ہو کر غیر قانونی، جعل سازی اور دھوکہ دہی سے اپنے نام کروا لی حمیداں بی بی نے چیف جسٹس سپریم کورٹ اور وزیراعظم پاکستان کے نام دی گئی درخواستوں میں قانونی داد رسی اور انصاف کی فراہمی کا مطالبہ کیا ہے

  • کوٹ رادہاکشن انتظامیہ ناکام

    کوٹ رادہاکشن انتظامیہ ناکام

    قصور
    کوٹ رادھا کشن میں کرونا وائرس انتظامات نا ہونے کے برابر
    کوٹ رادھاکشن میں کرونا وائرس کے حوالے سے انتظامیہ بینرز آویزاں کرنے تک ہی محدود,عملی اقدامات میں ناکام ہو گٸی
    تحصیل ہیڈ کواٹر ہسپتال میں کرونا وائرس سے بچاؤ کے حوالے سے تاحال کوئی انتظامات نا کیے جا سکے میڈیکل سٹورز پر عوام کو ماسک بھی نہیں مل رہے
    نادرا آفس,بس سٹاپ,پارکس,اور دیگر عوامی مقامات پر دفعہ 144 کا نفاﺫ تاحال نا کیا جا سکا

    کوٹ رادھا کشن انتظامیہ کی صرف عوام پر ہی ایکشن لینے کے لیے پھرتیاں کرونا وائرس کے حوالے سے دیگر انتظامات میں مکمل ناکام
    غیر معمولی صورتحال پر انتظامیہ کی جانب سے غیر اطمینان بخش انتظامات پر عوام پریشان اور حکومت سے نوٹس کی اپیل