Baaghi TV

Author: غنی محمود قصوری

  • اہم روڈ تباہ حال،لوگ سخت پریشان،مرمت کا مطالبہ

    اہم روڈ تباہ حال،لوگ سخت پریشان،مرمت کا مطالبہ

    قصور
    تحصیل پتوکی کے شہر بھائی پھیرو بیرون اڈا سے لے کر قصبہ ہلہ تک سڑک مکمل تباہ،لوگ سخت پریشان،گزرنا دشوار

    تفصیلات کے مطابق قصور کی تحصیل پتوکی کے شہر بھائی پھیرو کے بیرون اڈا سے سرائے مغل و قصبہ ہلہ تک جانے والا روڈ مکمل تباہ ہو چکا ہے
    یہ روڈ سینکڑوں دیہات کو ایک دوسرے ملاتا ہے اور لوگوں کی بہت بڑی گزرگاہ ہے
    زیادہ تر اوکاڑہ جانے والے لوگ بھی یہی روڈ استعمال کرتے ہیں
    عرصہ دراز سے روڈ ٹوٹے ہونے کے باوجود مرمت نہیں کی گئی جس کے باعث اہلیان علاقہ سخت پریشان ہیں کیونکہ روڈ سے اٹھنے والا دھول مٹی لوگوں کو مختلف بیماریوں میں مبتلا کر رہا ہے نیز روڈ خراب ہونے سے روز حادثات رونما ہوتے ہیں جس کے باعث سیکنڑوں لوگ موت کے منہ میں چلے گئے ہیں اور بہت سے لوگ معزور ہو چکے ہیں
    اہلیانِ علاقہ نے وزیراعلی پنجاب سے ازخود نوٹس لے کر روڈ کی مرمت کا مطالبہ کیا ہے

  • 500 دیہات کو شہر سے ملانے والی سڑکیں تباہ،احتجاج

    500 دیہات کو شہر سے ملانے والی سڑکیں تباہ،احتجاج

    قصور
    عوام دوست اتحاد قصور کے صدر اور ڈپٹی مئیر قصور کے امیدوار سردار فیصل اورنگزیب نے سڑکوں کی مرمت نا ہونے تک احتجاج کی کال دے دی،گورنمنٹ سے فوری سڑکیں مرمت کروانے کا مطالبہ

    تفصیلات کے مطابق صدر عوام دوست اتحاد قصور اور ڈپٹی مئیر تحصیل قصور کے امیدوار سردار فیصل اورنگزیب نے حکومت وقت سے مطالبہ کیا ہے کہ کھاد کے بحران پر قابو پایا جائے جو کہ کسان کی اہم ضرورت ہے
    کسان ہمارے ملک کی ریڑھ کی ہڈی ہے اور اس ریڑھ کی ہڈی کو مذید تنگی سڑکوں کی ٹوٹ پھوٹ دے رہی ہے
    ٹوٹی سڑکوں کے باعث 500 کے قریب دیہاتوں کے کسان بروقت اپنی سبزیاں پھل منڈی تک نہیں پہنچا پاتے جس کے باعث کسانوں کو سخت مالی نقصان ہو رہا ہے
    سردار فیصل اورنگزیب نے وزیراعظم پاکستان اور وزیر اعلی پنجاب سے مطالبہ کیا ہے کہ گنڈا سنگھ تا حسین خانوالا ،کچہری چوک قصور تا سہجرہ اور کمال چشتی موڑ سے الہ آباد تک سڑکیں شدید ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہیں اور یہ سڑکیں 500 کے قریب دیہات کو شہر سے ملاتی ہیں لہذہ فوری طور پر ان سڑکوں کی مرمت کی جائے تاکہ کسانوں کو اپنی اجناس منڈی تک پہنچانے میں کوئی پریشانی نا ہو بصورت دیگر سڑکیں مرمت نا ہونے تک احتجاج جاری رہے گا
    اگر گورنمنٹ کسانوں کے ساتھ مخلص ہے تو کھاد میں فوری سبسٹڈی دے تاکہ کسان خوشحال ہو اور ملک ترقی کرے

  • تنقید نا کریں ،آؤ ساتھ مل کر کام کریں

    تنقید نا کریں ،آؤ ساتھ مل کر کام کریں

    قصور
    کوٹ رادھا کشن بلڈ ڈونر سوسائٹی مستحقین خون کو خون مہیا کرنے میں مصروف،ماہانہ سیکنڑوں مریض مستفید ہوتے ہیں،دائرہ کار بڑھایا جائے گا

    تفصیلات کے مطابق قصور کی تحصیل کوٹ رادھا کشن میں فلاحی تنظیم کوٹ رادھا کشن
    بلڈ ڈونر سوسائٹی کے عہدیداران اشفاق بخاری،محمد آصف جٹ،محن عبداللہ قصوری نے نمائندہ باغی ٹی سے گفتگو کرتے ہوئے کہ
    اللہ تعالیٰ نے قرآن مجید میں ارشاد فرمایا ہے کہ جس نے ایک شخص کی جان بچائی تو گویا اس نے ساری انسانیت کی جان بچائی ہے
    انسانیت کی جان بجائے کے لیے کوٹرادھاکشن کے کچھ دوستوں نے چند سال پہلے ایک تنظیم ،کوٹرادھاکشن بلڈ ڈونر سوسائٹی، کے نام سے بنائی اور ضرورت مند لوگوں کو بلڈ مہیا کرنا شروع کر دیا
    بلڈ ڈونٹ کرنے کے حوالے سے آگاہی پروگرام کئے گئے اور بازاروں میں آگاہی مہم چلائی گئی نیز جگہ جگہ بلڈ کیمپ لگا کر نوجوانوں کے بلڈ گروپ فری چیک کیے گئے اور نوجوانوں کو بلڈ دینے کے لیے تیار کیا گیا اور یہ سب عمل انتہائی مشکل لگ رہا ہے لیکن ناممکن نہیں تھا
    الحمدللہ کوٹ رادھا کشن کے غیور بھائیوں دوستوں نے ہمت نہ ہاری اور نہ ہی مایوس ہوئے
    الحمدللہ اس محنت کا نتیجہ یہ نکلا کہ کسی بھی امیر یا غریب شخص کو خون کی ضرورت پڑتی ہے تو اسے بلڈ مہیا کر دیا جاتا ہے اور روزانہ کی بنیاد پر جتنے بھی کیسز آتے ہیں تقریباً سبھی کو بلڈ مہیا کر دیا جاتاہے
    اب تھیلسیمیا کے مریض بچوں کو بھی بلڈ مہیا کرنا شروع کر دیا گیا اور اس وقت کافی تعداد میں تھیلسیمیا کے بچے رجسٹرڈ کئے جا چکے ہیں جن کو ہر ہفتے یا پندرہ دن بعد بلڈ لگتا ہے
    اگر کسی نے بلڈ لینے کے لیے رات کو لیٹ بھی کال کی تو ہماری یہی کوشش رہی ہے کہ اسے رات کو بھی بلڈ مہیا کیا جائے یہاں تک کہ لوگوں نے ایک فون کال پر رمضان المبارک میں روزے کی حالت میں بھی خون دیا تاکہ کسی کی جان بچائی جا سکے
    عہدیداران نے بتایا کہ اب ہمارے شہر کے کچھ افراد اس سوسائٹی کے خلاف جھوٹا پراپیگنڈہ کر رہے ہیں اور جھوٹے الزامات تراش رہے ہیں جن سے ہماری سخت دل آزاری ہوئی ہے تاہم ان شاءاللہ جب تک اللہ نے چاہا ہم کام کریں گے بجائے تنقید کے ہمت اور استقامت سے ہمارے ساتھ ملیں ہم مل کر یک جان ہو کر کام کرینگے تاکہ لوگوں کا بھلا ہو سکے

  • امن و امان کی بحالی میں پولیس ناکام ،لوگ پریشان

    امن و امان کی بحالی میں پولیس ناکام ،لوگ پریشان

    قصور
    تھانہ راجہ جنگ میں چوری ڈکیتی کا سلسلہ عروج پر ،پولیس امن و امان کی بحالی میں مکمل ناکام

    تفصیلات کے مطابق تھانہ راجہ جنگ میں چوتی ڈکیتی کا سلسلہ عروج پر ہے
    گزشتہ دنوں راجہ جنگ سے اپنے آبائی علاقہ میں عید منانے
    جانے والے مقامی تاجر بشیر عرف ننھا کے گھر چوری کی واردات ہوئی جس میں
    نامعلوم چور ایک لاکھ پچاس ہزار روپے نقدی 2 تولے سونا لیپ ٹاپ اور دیگر قیمیتی سامان لے اڑے
    مقامی تاجر کی جانب سے تحریری درخواست کے باوجود تا حال مقدمہ درج نہ ہو سکا ہے جس پر اہلیان علاقہ میں تشویش کی لہر پائی جاتی ہے
    شہریوں کا کہنا ہے کہ پولیس امن و امان قائم کرنے میں مکمل ناکام دکھائی دے رہی ہے

  • بازاروں میں رش،من مانی قیمتوں پر اشیاء کی فروخت

    بازاروں میں رش،من مانی قیمتوں پر اشیاء کی فروخت

    قصور
    چاند رات کے باعث مسافروں کی آبائی علاقوں میں واپسی،سواریوں کا رش،ٹرانسپورٹروں کے من مانے کرائے،بازاروں میں اشیاء ضروریہ کی خود ساختہ قیمتیں،ایل پی جی سستی ہونے کے باوجود پرانی قیمت سے بھی مہنگی پر دستیاب

    تفصیلات کے مطابق کل عیدالفطر ہے جس کے باعث آج چاند رات کو مسافروں کی اپنے آبائی علاقوں میں واپسی شروع ہے
    اس باعث سواریوں میں بے انتہاہ اضافہ ہو گیا ہے جس کا فائدہ اٹھاتے ہوئے ٹرانسپورٹروں نے من مانے کرائے لینا شروع کر دیئے ہیں جبکہ دوسری طرف بازاروں میں بھی شدید رش ہے اور پاؤں رکھنے کی جگہ نہیں
    تمام اشیاء ضروریہ دکان داروں کی من مانی قیمتوں پر مل رہی ہیں مذید ستم کہ ایل پی جی گیس کل سستی ہوئی تاہم اس کے باوجود پہلی قیمت سے بھی زیادہ پر فروخت کی جارہی ہے
    شیہریوں نے ضلعی انتظامیہ سے درخواست کی ہے کہ فوٹو شوٹ کرنے کی بجائے عملی کام کیا جائے تاکہ مہنگائی کے مارے غریب سکھ کا سانس لے سکیں

  • آل پاکستان ٹریڈ یونین قصور کی طرف سے تمام عالم اسلام کو عید مبارک

    آل پاکستان ٹریڈ یونین قصور کی طرف سے تمام عالم اسلام کو عید مبارک

    قصور
    مسیحی برادری کی طرف سے تمام اہل اسلام کو عید کی خوشیاں مبارک، آل پاکستان ٹریڈ یونین قصور و عملہ صفائی ورکرز میونسپل کمیٹی قصور،آصف مسیح نائب صدر و دیگر کا مشترکہ پیغام

    تفصیلات کے مطابق ورکرز میونسپل کمیٹی عملہ صفائی آل پاکستان ٹریڈ یونین قصور کے نائب صدر آصف مسیح،پرویز شاکر،نزیر بوٹا مسیح،آصف مسیح ڈرائیور، ،چاند مسیح،اختر مسیح نے تمام اہل اسلام کو عید کی بہت زیادہ مبارکباد دی اور کہا کہ اللہ تعالیٰ اس عید کو مسلمان بھائیوں کیلئے برکت کا باعث بنائے
    مسیحی برادری نے یکم مئی یوم مزدور پر اپنا پیغام جاری کرتے ہوئے تمام محنت کش طبقہ کو بھی خراج تحسین پیش کیا اور کہا کہ اس عید پر ہم اپنے مسلمان بھائیوں کیلئے صفائی ستھرائی کا خاص کام سر انجام دینگے تاکہ ہمارے مسلمان بھائی عید بخوبی احسن طریقے سے منا سکیں

  • عید کیلئے خاص انتظامات کئے جائیں

    عید کیلئے خاص انتظامات کئے جائیں

    قصور
    تحصیل چونیاں کے اسسٹنٹ کمشنر نے عید کیلئے خاص طور پر صفائی ستھرائی کرنے کے احکامات جاری کئے
    تفصیلات کے مطابق قصور تحصیل چونیاں کے اسسٹنٹ کمشنر خرم حمید نے تحصیل بھر کے بلدیاتی اداروں کو عیدالفطر کے موقع پر صفائی ستھرائی کے حوالے سے خصوصی ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ عیدالفطر کے اجتماعات کے مقامات، عید گاہوں اور مساجد کے اطراف صفائی ستھرائی کے بہترین انتظامات کئے جائیں تاکہ نماز عید کی ادائیگی کیلئے آنے والے شہریوں کو کسی قسم کی مشکلات کا سامنا نہ کرنا پڑے اور تمام مسلمان اپنا مذہبی فریضہ احسن طریقہ سے ادا کر سکیں اسسٹنٹ کمشنر نے مزید ہدایات دیتے ہوئے کہا کہ پارکوں اور تفریح گاہوں میں بھی صفائی ستھرائی کے خصوصی انتظامات اور لائٹنگ ہونی چاہیے درختوں کی تراش خراش اور گھاس کی کٹائی بھی کی جائے تاکہ عید کی چھٹیوں میں پارکوں میں سیر و تفریح کیلئے آنے والی فیملز اور بچوں کو صاف ستھرا اور خوبصورت ماحول میسر آئے اور لوگ اپنی چھٹیوں کو اچھے انداز سے گزاریں

  • اندھیر نگری چوپٹ راج،عیدی لگانے کے چکر میں شہر کو خطرہ

    اندھیر نگری چوپٹ راج،عیدی لگانے کے چکر میں شہر کو خطرہ

    قصور

    اندھیر نگری چوپٹ راج،عیدی بنانے کے چکر میں شہر کو خطرے سے دو چار کر دیا گیا

    تفصیلات کے مطابق محکمہ موٹروہیکل ایگزامینر نے اپنا چارج سنبھالتے ہی ات مچا دی ٹرانسپورٹرز سے بھاری رشوت لے کر غیر قانونی طور پر گاڑیوں کے فٹنس سرٹفیکیٹ جاری کرنے شروع کر دئے عید سے قبل ہی عیدی مہم اکٹھی کرنے کی تیاری شروع مک مکا کرو کھٹارا اور ایکسڈینٹ گاڑیوں کے فٹنس سٹرٹفکیٹ جاری کروا لو مشن بنا لیا شہر بھر غیر قانونی طور پر سرٹفکیٹ حاصل کرکے ٹرانسپورٹرز نے اپنی کھٹارا گاڑیاں بھی چلا دی جو کسی بھی وقت بہت بڑے حادثے کا سبب بن سکتی ہیں ضلع بھرمیں اوور لوڈنگ کی بھی کھلی دھجیاں اڑا دی گئیں دھواں چھوڑتی گاڑیاں اور رکشے انتظامیہ کی نا اہلی کا ثبوت دے رہے ہیں
    قصور کے عوامی اور سماجی حلقوں نے اس امر پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے ڈی سی قصور سے فوری طورپر مطالبہ کیا ہے

  • سابق دور حکومت کے فنڈ پر تحقیقات کا مطالبہ

    سابق دور حکومت کے فنڈ پر تحقیقات کا مطالبہ

    قصور
    این اے 139 کے ایم این اے رانا محمد اسحاق خان کی درخواست پر وزیراعظم کی طرف سے پتوکی تا کنگن پور ون وے کارپٹ روڈ بنانے کا حکم جاری کر دیا گیا، قصور رائیونڈ روڈ کے علاقہ مکینوں کا سابقہ دور میں سڑک کی سپیشل مرمت کیلئے 4 کروڑ 20 لاکھ فنڈ جاری ہونے اور سڑک تاحال ویسی ہی ہونے پر تحقیقات کروانے کا مطالبہ

    تفصیلات کے مطابق این اے 139 قصور کے ایم این اے رانا محمد اسحاق خان کی درخواست پر وزیراعظم نے پتوکی تا کنگن پور روڈ کو ون وے کارپٹ روڈ بنانے کا حکم جاری کر دیا ہے جو کہ انتہائی خوش آئند بات ہے تاہم قصور رائیونڈ روڈ کے علاقہ مکینوں کا وزیراعظم پاکستان سے مطالبہ ہے کہ گزشتہ دور حکومت میں فروری 2020 کو قصور رائیونڈ روڈ کی سپیشل مرمت کیلئے گورنمنٹ نے 4 کروڑ 20 لاکھ کا فنڈ جاری کیا تھا مگر اتنا عرصہ گزرنے کے باوجود بھی بمشکل 20 لاکھ روپیہ لگا کر سڑک چند ایک گڑھے پر کئے گئے جو کہ دوبارہ پھر گڑھے بن چکے ہیں روڈ ویسے کا ویسے ہی ہے اور باقی پیسوں کا کچھ علم نہیں کہ کہاں خرچ ہوئے
    سڑک انتہائی ٹوٹی ہوئی ہے جس سے علاقہ مکین سخت پریشان ہیں اور آئے روز حادثات جنم لیتے رہتے ہیں
    علاقہ مکینوں نے مطالبہ کیا ہے کہ تحقیقات کروائی جائیں کہ جاری ہونے والا فنڈ کہا گیا اور سڑک پر ابتک کتنا پیسہ خرچ ہوا ہے ؟
    نیز قصور رائیونڈ روڈ کو بھی ترجیحی بنیادوں پر ون وے کیا جائے کیونکہ اس سڑک پر ٹریفک انتہائی زیادہ ہے جس کے باعث بلاناغہ حادثات جنم لیتے رہتے ہیں

  • بدترین لوڈشیڈنگ،روزہ داروں کی صوبائی و وفاقی گورنمنٹ سے رحم کی اپیل

    بدترین لوڈشیڈنگ،روزہ داروں کی صوبائی و وفاقی گورنمنٹ سے رحم کی اپیل

    قصور
    لوڈشیڈنگ نے لوگوں کا جینا محال کر دیا ،افطاری و سحری میں بھی لوگ بجلی سے محروم ،سخت گرمی میں روزہ دار پریشان،گرمی کی شدت میں مذید اضافہ

    تفصیلات کے مطابق قصور و گردونواح میں لوڈشیڈنگ نے لوگوں کی چیخیں نکلوا کر رکھ دی ہیں 10 سے 14 گھنٹہ تک کی لوڈشیڈنگ کی جا رہی ہے جبکہ بیشتر دیہاتی علاقوں میں صبح 10 بجے سے شام 5 بجے تک مسلسل بجلی غائب رہتی ہے
    حتی کہ سحر وافطار کے وقت بھی بجلی نہیں ہوتی جس کے باعث لوگ سخت پریشان ہیں کیونکہ گرمی نے مذید شدت اختیار کر لی ہے
    لوڈ شیڈنگ کے باعث جہاں روزے دار تنگ ہیں وہیں عید کے نزدیک آنے کے باعث درزی حضرات بھی شدید پریشان ہو گئے ہیں
    شہریوں نے صوبائی و وفاقی گورنمنٹ سے رحم کی اپیل کی ہے