Baaghi TV

Author: عائشہ ذوالفقار

  • اداکارہ عائشہ ثناء پر بوگس چیک دینے پر مقدمہ درج

    اداکارہ عائشہ ثناء پر بوگس چیک دینے پر مقدمہ درج

    پاکستان کی معروف اداکارہ اور ٹی وی کی میزبان عائشہ ثناء کے خلاف بوگس چیک دینے کا مقدمہ درج کیا-

    باغی ٹی وی :پاکستان کی معروف اداکارہ اور ٹی وی کی میزبان عائشہ ثناء کے خلاف بوگس چیک دینے کا مقدمہ درج کیا گیا تھا لیکن 15 دن گزرنے کے بعد بھی انہیں گرفتار نہیں کیا جاسکا۔ میاں محمد علی معین نے 27 مئی کو پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ اور میزبان عائشہ ثناء کے خلاف لاہور ڈیفنس بی پولیس اسٹیشن میں مقدمہ درج کیا تھا جس میں یہ الزام لگایا گیا تھا کہ اداکارہ نے ان سے 20 لاکھ روپے قرض لیا ہے۔

    قانونی چارہ جوئی کے مطابق اداکارہ عائشہ نے انہیں 20 لاکھ روپے کا چیک دیا جو بوگس تھا انچارج انویسٹی گیشن کے مطابق یہ مقدمہ 15 دن پہلے درج کیا گیا تھا۔ ملزمہ اس دن سے روپوش ہے ان سے تفتیش نہیں کی گئی ہے اور نہ ہی اسے ضمانت دی گئی ہے۔

  • ماہرہ خان نے اپنی محبت سے پردہ اٹھا دیا

    ماہرہ خان نے اپنی محبت سے پردہ اٹھا دیا

    پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف اور عالمی شہرت یافتہ اداکارہ ماہرہ خان نے اپنی زندگی کے خاص شخص سلیم کریم کے بارے میں اپنے چاہنے والوں کو بتاتے ہوئے کہا کہ ایسا لگتا ہے جیسے وہ مجھے میری کسی نیکی کے بدلے ملے ہیں۔

    باغی ٹی وی : حال ہی میں اداکارہ کےمعروف ڈایزائنر ایس وائے کو دیئے گئے انٹرویو کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وئرل ہو رہی ہے جس میں ماہرہ نے سلیم کریم کو اپنی زندگی کی محبت قرار دیتے ہوئے کہا کہ انہیں ایسا محسوس ہوتا ہے جیسے انہوں نے زندگی میں کوئی نہ کوئی ایسا نیک کام ضرور کیا ہے کہ جس کے بدلے اللہ نے مجھے سلیم کریم کی محبت میں مبتلا کیا ہے۔


    انٹرویو کے دوران اُنہوں نے پہلی مرتبہ پر اپنی محبت ’سلیم ‘ کے بارے میں کچھ باتیں کہیں میزبان نے ماہرہ خان سے اُن کی محبت کے بارے میں بات کرتے ہوئے کہا کہ یہ تو ہم سب کو ہی معلوم ہے کہ آپ کو محبت ہوگئی ہے اور اُس شخص کا نام ’سلیم‘ ہے۔ میزبان کی طرف سے اُس شخص کا نام لینے پر ماہرہ خان شرمانے لگیں۔

    میزبان نے ماہرہ خان سے سوال کیا کہ جب آپ اُن کی آنکھوں میں دیکھتی ہیں آپ کے ذہن میں سب سے پہلی بات کیا آتی ہے جس پر ماہرہ خان نے اپنے ڈرامہ ہمسفرکا ایک ڈائیلاگ دہراتے ہوئے کہا کہ پتا نہیں مجھے تم کسی نیکی کے بدلے میں ملے ہو

    ماہرہ خان نے کہا کہ میں جب بھی اُن کی طرف دیکھتی ہوں تو میرے ذہن میں آتا ہے کہ میں نے زندگی میں کوئی نہ کوئی تو ایسا نیک کام ضرور کیا ہے کہ جس کے بدلے اللہ نے مجھے اس شخص سے نوازا ہے۔


    واضح رہے کہ گزشتہ سال ماہرہ خان کی کچھ تصاویر اور ویڈیو وائرل ہوئی تھیں جن میں وہ ترکی میں کسی شادی کی تقریب میں موجود تھیں اور اُن کے ساتھ اُن کے دوست سلیم کریم بھی تھے سوشل میڈیا پر تصاویر وائرل ہونے کے بعد کچھ افواہیں زیر گردش تھیں کہ اداکارہ نے ترکی میں اپنے دیرینہ دوست سلیم کریم سے منگنی کرلی ہے لیکن بعد میں ماہرہ خان کی جانب سے ان تمام جھوٹی خبروں کی تردید کردی گئی تھی۔

    خیال رہے کہ ماہرہ خان کی پہلی شادی 2007 میں علی عسکری سے ہوئی تھی اور دونوں کا ایک بیٹا بھی ہے تاہم اُن کی شادی کامیاب نہ ہوسکی اور 2015 میں دونوں کے درمیان طلاق ہوگئی۔

    ماہرہ خان کے مطابق انہیں سب سے زیادہ پیار کون کرتا ہے؟

    ماہرہ خان نے زندگی کا ساتھی چُن لیا

  • شہرہ آفاق تُرک سیریزارطغرل غازی میں کی جانے والی غلطیاں

    شہرہ آفاق تُرک سیریزارطغرل غازی میں کی جانے والی غلطیاں

    تیرھویں صدی کی مسلمانوں کی اسلامی فتوحات پر مبنی ترک سیریز ارطغرل غازی کو رواں ماپ اپریل کے آخر سے پی ٹی وی پر نشر کیا جا رہا اس ڈرامے کو جو مقبولیت پاکستان میں حاصل ہوئی ہے وہ آج تک کسی بھی تُرک ڈرامے کو نہیں ملی اس ڈرامے نے پاکستانیوں کو اپنے سحر میں جکڑ رکھا ہے اس کے سحر میں مبتلا ہونے کی وجہ سے بہت ہی کم لوگوں نے اس ڈرامے میں کی گئی غلطیوں کو نوٹ کیا ہو گا-وہ غلطیاں کیا ہیں ہم آپ آپ کو بتاتے ہیں-

    ڈرامے میں ترک سیریز کے مرکزی کرادر اور ہر دلعزیز ارطغرل ایک منظر میں بات کرنے کے لئے اپنی اہلیہ حلیمہ حاتون کو اپنی طرف کھینچتے ہیں تو حلیمہ کا چہرہ ارطغرل کی طرف ہی ہوتا ہے لیکن جیسے ہی ٹائٹیس تیر مارتا ہے تو تب ایسے لگتا ہے جیسے یہ تیر کو ہی دیکھ رہیں تھیں جبکہ ایک سیکنڈ پہلے چہرہ ارطغرل کی طرف تھا اور اس سیریز میں جسے جسے بھی تیر لگا اس کی موت وہیں پر ہو گئی لیکن حلیمہ کو دل کے قریب بھی تیر لگنے کے باوجود اور اسے دور دور تک لے جانے کے بعد بھی انہیں کچھ نہیں ہوتا-

    اس سیریز کی ایک دوسری بڑی نو ٹ کی جانے والی غلطی یہ ہے کہ جس کو بھی تیر یا تلوار سے مارا جاتا ہے تو خون نکلتا ہے لیکن اسی وقت ٹھیک ایک سیکنڈ میں خون غائب بھی ہو جاتا ہے ہے ناں اچبنبھے کی بات-

    ارطغرل اور ان کے ساتھیوں نے سیریز میں اتنا خون خرابہ کیا اور جب یہ لوگ انہیں دیکھنے کے لئے آتے ہیں تو خون غائب ہو جاتا ہے-

    ڈرامے کے ایک منظر میں ارطغرل سو رہے ہوتے ہیں اور ایک دشمن انہیں مارنے کے لئے آتا ہے مارنے کی بجائے مارنے کے لئے اٹھایا جانے والا چاقو اٹھایا ہی رہتا ہے بھئی مارنے آئے ہو تو ماردو لیکن نہیں شاید وہ ارطغرل کے اٹھنے کا انتظار کرتا ہے کہ اتنی دیر میں ارطغرل اٹھ جاتے ہیں –

    ایک منظر میں جاسوس نے مرکزی کردار ارطغرل پر نظر رکھی ہوئی تھی کہ اتنے میں ارطغرل اس کو پیچھے سے آ کر پکڑ لیتا ہے جیسے ہی ارطغرل آکر اسے پکڑتا ہے تو وہ فوراً زہر کھا کر مر جاتا ہے لیکن مرنے کی ایکٹنگ کے دوران غور سے دیکھا جائے تو وہ سانس لیتے ہوئے صاف نظر آتا ہے اگرچہ ہے تو یہ ایکٹنگ ہی لیکن بندہ تھوڑی دیر ہی سہی سانس ہی روک لے-

    ایک سین میں ارطغرل کے بھائی کے پیچھے دشمنوں کے گھوڑے لگ جاتے ہیں گھوڑے کیسے جو چلنے کے لئے تیار نہیں ہیں-

    ایک منظر میں ایک آدمی سلطان کو مارنے کے لئے تیر کا نشانہ لگاتا ہے جبکہ دوسری جانب سلطان کے پیچھے کھڑے لوگ اسے یعنی تیر م کا نشانہ باندھے ہوئے آدمی کو ہی دیکھ رہے ہوتے ہیں دیکھنے کے باوجود نہ ہی تو وہ بولتے ہیں نہ ہی کچھ کرتے ہیں جیسے ہی یہ اٹھتا ہے اور بھاگ کر آگے آتا ہے تو دور دور تک پیچھے کوئی نظر نہیں آتا جیسے ہی یہ بھاگنے لگتا ہے پیچھے سے سلطان کا آدمی آجاتا ہے اور اسے مار دیتا ہے-

    آدمی کا کلہاڑے کے ساتھ سر کاٹنے کے ایک سین میں سر کاٹنے والا آدمی لگتا ہے کلہاڑا اوپر کر کے بھول جاتا ہے کہ اس نے اس کو نیچے لاکر سر بھی کاٹنا ہے اس کو چھڑوانے کے لئے آنے والے آگئے انہوں نے اتنے بندے مار دیئے ارطغرل بھیس بدل کر اس کو چھڑوانے بھی ا پہنچتا ہے پر اُس بندے کا کلہاڑا نیچے نہیں آتا ویسے سوچنے کی بات ہے-

    ایک سین میں سب نہانے آتے ہیں اور نہانے والے کمرے میں بھاپ ہی بھاپ دکھائی دیتی ہے اس کا مطلب پانی گرم ہے تو ہی بھاپ بنی لیکن یہاں دیکھیں ایک آدمی نہیں نہاتا کہتا ہے کہ مجھے سردی لگتی ہے یہاں پہلی بات یہ کہ پانی گرم ہے کیسی سردی جبکہ دوسری بات کہ یہ اس آدمی کے بال اور باڈی گیلے نظر آتے ہیں اب جب یہ تو نہایا ہی نہیں یا پھر شاید انہوں نے پہلے نہا لیا ہوتو پھر اس سیین میں سب انہیں نہانے کے لئے فورس کیوں کرتے ییں-

    ایک سین میں ٹائٹس چوری محل پر دیواروں کے سہارے چڑھتا ہے تو دیوار پر ہاتھ ڈالتے ہوئے ایک پتھر نیچے گرتا ہے ہونا تو یہ چاہیئے تھا کہ پتھر سیدھا نیچھے گرتا لیکن پتہ نہیں کیسے پتھر سائیڈ پر کہاں نکل گیا-

    اب دوسری طرف محل پر چوری چڑھنے والے ٹائٹس نے پہرہ دینے والے آدمی کا سر دیوار پر مارا لیکن وہ بندہ سر پر ہیلمٹ پہننے کے باوجو د زخمی بھی ہو جاتا ہے اور پھر دوبارہ اٹھتا بھی نہیں- ہے ناں یہ جادو؟ آپ کی کیا رائے ہیں اس بارے میں؟

    ابھی ایک ڈرامے کا ٹیزر دیکھا ، بہنوئی سے محبت جیسے قابلِ اعتراض موضوع پر بنایا گیا اور انکو اعتراض ارطغرل پر ہے، جنید سلیم

    ارطغرل لوگوں کی سوچ میں تبدیلی لانے کا سبب بنے گا ؛ شاہیر سیالوی

  • ترجمان پنجاب حکومت عثمان سعید بسرا کے طنزیہ ٹویٹ پر علی ظفر کا کرارا جواب

    ترجمان پنجاب حکومت عثمان سعید بسرا کے طنزیہ ٹویٹ پر علی ظفر کا کرارا جواب

    پاکستان شوبز انڈسٹری کے معروف اور عالمی شہرت یافتہ اداکار و گلوکار علی ظفر نے ترجمان حکومت پنجاب سعید بسرا کے معروف کامیڈین شفاعت علی کو طنزیہ ٹویٹ کرنے پر آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہا کہ ترجمان حکومت پنجاب ہونے کی حیثیت سے عثمان سعید بسرا کو اس طرح کی باتیں کرنا زیب نہیں دیتا

    باغی ٹی وی :11 جون کو مسلم لیگ ن کے صدر اور قائد حزب اختلاف میاں محمد شہباز شریف کے کورونا نتائج مثبت آنے کی خبریں وائرل ہونے کےبعد کامیڈین اداکار نے شہباز شریف کے لئے نیک تمناؤں کا اظہار کرتے ہوئے دعائیہ پیغام جاری کیا تھا-جس کے جواب میں ترجمان حکومت پنجاب سعید بسرا نے طنزکرتے ہوئے لکھا تھا کہ میراثی ہمیشہ میراثی رہے گا-

    عثمان سعید بسرا کے طنزیہ ٹویٹ پر علی ظفر نے وزیراعلی پنجاب عثمان بزدار کو مخاطب کرتے ہوئے لکھا کہ ترجمان حکومت پنجاب ہونے کی حیثیت سے عثمان سعید بسرا کو اس طرح کی باتیں کرنا زیب نہیں دیتا۔

    علی ظفر نے لکھا کہ جو عہدہ ان کے پاس ہے اسے دیکھتے ہوئے ، میں آپ کے منصفانہ فیصلے پر یہ فیصلہ کرنے کے لئے چھوڑ دیتا ہوں کہ نیک کام کیا کرنا ہے۔


    اپنی ایک اور ٹویٹ میں علی ظفر نے لکھا کہ کسی بھی بحث سے پہلے میں یہ بتا دینا چاہتا ہوں کہ میراثی لفظ میراث سے نکلا ہے اور اس کا مطلب ہے کہ کسی بھی شخص کو اپنی وراثت میں فنی صلاحیتیں ملی ہوں

    علی ظفر نے لکھا کہ اگرچہ یہ اصطلاح اکثر کسی کو جہالت کی وجہ سے تجاوز کرنے کے لئے استعمال کی جاتی ہے-

    دوسری جانب علی ظفر نے اپنے ٹویٹ میں وزیراعظم عمران خان اور وزیر اعلی پنجاب عثمان بزدار کو مخاطب کرتے ہوئے لکھا کہ لاہور میں کم از کم 15 دن کے لیے لاک ڈاؤن کردینا چاہیے کیونکہ پورے شہر میں کورونا وائرس تیزی سے پھیل رہا ہے۔


    گلوکار وا داکار نے لکھا کہ اس عالمگیع وبا کی وجہ سے اب تک تقریباً 2 ملین یعنی 20 لاکھ کے قریب افراد متاثر ہوچکے ہیں یہ ہمارے شعبہ صحت پر اس وائرس کا گہرا اثر پڑ رہا ہے۔


    اداکار، ڈائریکٹر اور پروڈیوسر عمیر رانا نے بھی سعید بسری کی ٹویٹ پر ردعمل دیتے ہوئے اپنی ٹویٹ پر وضحت دینے اور معافی مانگنے کا مطالبہ کیا-

    معروف ٹی وی میزبان شفاعت علی بھی کورونا وائرس کا شکار ہو گئے

    اداکار واسع چوہدری بھی کورونا وائرس کا شکار ہو گئے

    میراثی ہمیشہ میراثی ہی رہے گا ترجمان پنجاب حکومت عثمان سعید بسرا کا معروف کامیڈین اداکار پر طنز

  • میراثی ہمیشہ میراثی ہی رہے گا  ترجمان پنجاب حکومت عثمان سعید بسرا کا معروف کامیڈین اداکار پر طنز

    میراثی ہمیشہ میراثی ہی رہے گا ترجمان پنجاب حکومت عثمان سعید بسرا کا معروف کامیڈین اداکار پر طنز

    کوویڈ 19 میں مبتلا پاکستان کے معروف کامیڈین اداکار شفاعت علی نے مسلم لیگ ن کے صدر اور قائد حزب اختلاف میاں محمد شہباز شریف کے کورونا نتائج مثبت آنے پر اُن کی جلد صحتیابی کے لیے ٹوئٹر پر دعائیہ پیغام جاری کیا ہے-

    باغی ٹی وی : مسلم لیگ ن کے صدر اور قائد حزب اختلاف میاں محمد شہباز شریف کے کوویڈ 10 ٹیسٹ مثبت آئے تھے جس پرپاکستان کے معروف کامیڈین اداکار شفاعت علی نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے ٹویٹ میں شہباز شریف کے لئے نیک تمناؤں کا اظہار کرتے ہوئے دعائیہ پیغام جاری کیا ہے-

    شفاعت علی نے لکھا کہ مسلم لیگ ن کے صدر اور قائد حزب اختلاف میاں محمد شہباز شریف کے کورونا نتائج مثبت آنے کی خبر پریشان کُن ہے-


    اداکار نے لکھا کہ اس شخص نے اپنی صحت کی حالت کے بارے میں ایک ارب بار خبردار کیاتھا

    اپنی ٹویٹ کے آخر میں شفاعت علی نے محمد شہباز شریف کی جلد صحتیابی کے لئے دعا کی امید کی-


    کامیڈین شفاعت علی کے اس ٹویٹ کا طنزیہ جواب دیتے ہوئے ترجمان پنجاب حکومت عثمان سعید بسرا نے لکھا تھا کہ میراثی ہمیشہ میراثی ہی رہے گا۔


    کامیڈین شفاعت علی نے ترجمان پنجاب حکومت عثمان سعید بسرا کے طنزیہ ٹویٹ کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ آپ نے چوہدری پھر بھی نہیں بننا-


    جس پر رد عمل دیتے ہوئے عثمان بسرا نے کہا کہ اگر میراثی تمہارے جیسا "اللہ بچائے ایسی چودہراھٹ سے”


    عثمان بسرا کی اس ٹویٹ کے جواب میں شفاعت علی نے انہیں مذاح کا نشانہ بنایا-

    واضح رہے کہ گذشتہ ہفتے شفاعت علی نے ٹویٹر پر کورونا وائرس کا شکار ہونے کی اطلاع دیتے ہوئے صارفین سے صحت یابی کے لئے دعاؤں کی اپیل کی تھی – شفاعت علی نے لکھا تھا کہ کورونا کی علامات ظاہر ہونے کے بعد ٹیسٹ کروایا جو کہ مثبت آیا ہے آپ سب کے پیار کی ضرورت ہے-

    معروف ٹی وی میزبان شفاعت علی بھی کورونا وائرس کا شکار ہو گئے

    اداکار واسع چوہدری بھی کورونا وائرس کا شکار ہو گئے

  • کوویڈ 19:مہوش حیات اپنی صحت کے حوالے سے افواہوں پر برہم

    کوویڈ 19:مہوش حیات اپنی صحت کے حوالے سے افواہوں پر برہم

    پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ مہوش حیات نے کورونا وائرس میں مبتلا ہونے کی افواہوں کو مسترد کرتے ہوئے جھوٹی افواہ پھیلانے والے سوشل میڈیا صارفین کو آڑے ہاتھوں لیا ہے-

    باغی ٹی وی : سوشل میڈیا پر مہوش حیات کے کورونا وائرس میں مبتلا ہونے کی خبر شیئر کرتے ہوئے کہا گیا تھا کہ غیر مصدقہ اطلاعات کے مطابق اداکارہ کا کورونا وائرس کا ٹیسٹ مثبت آیا ہے اوران کی صحت کیلئے دعا کی اپیل بھی کی گئی تھی

    سوشل میڈیا پر وائرل خبروں کے بعد مہوش حیات نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر جھوٹی خبریں پھیلانے والے سوشل میڈیا صارفین کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے اپنی پوسٹ میں لکھا کہ اس طرح کی خبریں شیئر کرنے سے پہلے اس کی تصدیق ضرور کرلیا کریں-


    اداکارہ نے لکھا کہ میرے کورونا میں مبتلا ہونے کی خبر سچ نہیں!!! میں صرف یہ چاہتی ہوں کہ ہمارا میڈیا زیادہ ذمہ دار ہو اور ایسی کہانیاں پوسٹ کرنے سے پہلے ان کے حقائق کی جانچ کرے۔

    اداکارہ نے لکھا ک- مجھے فون کریں اور اپنے "فالورز” اور "پسندیدگان” کی خاطر کچھ بھی پوسٹ کرنے کی بجائے چیک کریں۔ ان جھوٹی خبروں سے میرے خاندان اور دوستوں کو بہت تکلیف ہوئی ہے-

    کورونا وائرس : سکینہ سمو کی اپنی صحت کے حوالے سے خبروں کی تردید

  • ندا یاسرنے اپنی زندگی کے سب سے افسوسناک واقعے کے بارے میں بتا دیا

    ندا یاسرنے اپنی زندگی کے سب سے افسوسناک واقعے کے بارے میں بتا دیا

    ندا یاسر نے مارننگ شو کے دوران کئے گئے چند سوالوں کے دلچسپ جواب دیئے

    باغی ٹی وی :ایک سوال کے جواب میں ندا نے کہا کہ انہیں باتیں کرنے میں اتنا مزہ آتا ہے کہ وہ کبھی نہیں تھک سکتیں اور ساتھ ہی کہا کہ روازنہ نئے نئے لوگ ملتے ہیں ان کے گھروں میں جا کر تھوڑی نہ ہم مل سکتے ہیں اسی بہانے یہیں ان سے ملاقات ہو جاتی ہے

    آپ کتنے بجے اٹھتی ہیں ؟ندا نے کہا کہ وہ گھر سے میک اپ کر کے آتی ہیں لیکن پھر بھی جب میرا شو نیا نیا شروع ہوا تھا پانچ بجے بھی یا ساڑھے پانچ بجے اٹھ جاتی تھی لکین اب میں 7 بجے اٹھ جاتی ہوں

    میک کتنی دیر میں کر تی ہیں ؟کے جواب میں بتایا کہ وہ ہئیر اور میک اپ کے ساتھ 40 منٹس میں تیار ہو جاتی ہیں

    کبھی مارننگ شو کی میزبان بننے کا سوچا تھا ؟اس پر ندا نے کہا تھا مارننگ شو کی ہو سٹ بننے کا بھی سوچا تھا لیکن ہوسٹنگ مین مجبوری میں آئی ہوں کیونکہ بچے چھوٹے تھے اداکاری میں انہیں ٹائم نہیں دے سکتیں تھیں اس لئے ہوسٹنگ کو چُنا چار دن میں پورے مہینے کے شو ریکارڈ کروا کر بچوں کو ٹائم دے دیا-

    آپ نے اپنے شو میں وائٹننگ انجکشنز کو پروموٹ کیا تھا کیا وہ کبھی آپ نے استعمال کئے ہیں؟

    اس سوال کے جواب میں ندا نے کہا کہ میں نے کب کیا تھا وائٹننگ انجکشنز کو پروموٹ انہوں نے کہا میں نے تو بس یہ کہا تھا کہ صحیح ڈاکٹر کے پاس جائیں آپ سب کو بھی پتہ ہے گلی محلوں میں دوکانیں کھول کر سب لوگوں نے ڈاکٹر بن کر انجکشنز لگانا شروع کر د یئے ہیں تو اسی لئے میں صرف یہ بتتی ہوں کی صحیح جگہ جائیں میں کبھی کسی کو فورس نہیں کرتی کہ وہ یہ انجکشنز لگوائیں میں ان کے بس نقصانات بتا رہی ہوں

    مارننگ شو میں شادیاں اور میک اپ کروانے کا کیا کانسیپٹ ہے؟ اس کے جواب میں ندا یاسر نے کہا کہ مزہ آتا ہے ہم سب اور دوسرے لوگ بھی دیکھ رہے ہوتے ہیں میک اپ کیسے ہو رہا ہے میں مارننگ شو مزے کے کئے کرتی ہوں اور میں چاہتی ہوں کہ عورتوں کو ریلیکسیشن ملے اور اگر ہم ایجوکیشنل شو کرتے ہیں تو اس کی ریٹنگ نہیں آتی-

    وہ کون ہے جس کو آپ اپنے شو میں نہیں بلانا چاہتیں؟ انہوں نے کہا ایسا کچھ نہیں ہے میں نہیں کسی کے لئے بول سکتی میں طے بھی کرتی ہوں کہ یہ بہت پتھر کے مہمان ہیں اگلی دفعہ میں ان کو نہیں بلاؤں گی مگر بلانا پڑتا ہے اس لئے میں بڑا بول نہیں بولتی انہوں نے کہا 11 سال ہو گئے ہیں شو کرتے ہوئے اگر ایسا ہونے لگ گیا تو میں شو کیسے چلاؤں گی-

    صبح کا شو لمبا ہوتا ہے تو آپ فیملی لائف کیسے چلاتی ہیں؟ اس کے جواب میں ندا یاسر نے کہا کہ صبح کا شو سکول کی جاب ہے میرے بطے سجول گئے ہوتے ہیں میں یہاں آئی ہوتی ہوں جب بچے سکول سے گھر پہنچتے ہیں تو میں گھر پہنچ جاتی ہوں تو میں تو عام ورکنگ عورتوں کے مقابلے میں بہت بیسٹ ہوں

    شائستہ لودھی نے کہا کہ آپ اپنے شو میں بہتر کونٹینٹ نہیں پیش کرتیں کیا آپ کو ایسا لگتا ہے کہ مارننگ شو عورتوں کے لئے پرڈکٹیو ہوتے ہیں؟

    اس سوال کے جواب میں ندا یاسر نے کہا کہ وہ اپنے شو کو اون کرتیں ہیں غلطیاں ہر انسان سے ہوتی ہیں میں بھی انسان ہوں تو غلطیاں تو مجھ سے بھی ہو گئیں ہوں گی شروع میں تو میں ان سے انکار نہیں کروں گی- کہ وہ اپنے طور پر سب کچھ اچھا کرتیں ہیں لیکن آگے اپنا اپنا سوچنے کا انداز ہیں جیسے مرضی سوچیں-

    آپ اپنے شوہر یاسر نواز سے کیسے ملیں تھیں؟

    اس پر انہوں ے کہا کہ میں نے یاسر نواز کے ساتھ کام کے دوران ملی ڈرامے میں کام کیا لیکن تب ہماری اتنی ملاقات نہیں ہوتی تھی پھر ہم نے ایک ٹیلی فلم کی جس کا نام تھا محبت تو اس ٹیلی فلم کے بیک گراؤنڈط کے لوگوں نے ہمیں پھسا دیا-

    آپ لوگ ایک پاور کپ کے طور پر جانے جاتے ہیں اس کا کیا راز ہے؟ اس پر ندا نے کہا کہ ہم لوگوں میں منافقت نہیں جو اند ہے وہ بار ہے اور منافقت زیادہ دیر تک نہیں چل سکتی اس لئے ہماری شادی کو الحمداللہ ساڑھے سترہ سال ہو گئے ہیں ہماری شادی کو تو ہم ابھی تک ساتھ ہیں

    آپ نے کہا تھا ایکٹریس جلتی ہیں ہمارے کپل سے تو کون سی ایکٹر سب سے زیادہ جیلس ہوتی ہے ؟

    میں نہیں جانتی میں کسی ایک کا نام نہیں لے سکتی لیکن میرے میاں مجھے چڑاتے بھی ہیں تھوڑا جب میں کسی آفس کےکام میں مصروف ہوتی ہوں انہیں ٹائم نہیں دیتی تو میرے میاں مجھے جیلس کرتے ہیں میرا اس میں کوئی قصور نہیں-

    انہوں نے کہا کہ مارننگ شو کا کرنے کا سب سے برا فائدہ یہ ہے کہ ڈائریکٹ لوگوں سے انٹریکشن ملنے کا موقع ملتا ہے اور شوز نے میرے میکے والوں کو بڑھا دیا ہے اب صتف میری دو بہنیں اور ایک بھائی اور اماں ابا تک میرا میکہ محدود نہیں ہے میرا میکہ بہت وسیع ہو چکا ہے-

    سب سے بُری چیز یہ ہے کہ پرائیویسی نہیں ملتےی انہوں نے کہا مجھے اچھا لگتا ہے ملنا لوگوں سے لیکن تب برا لگتا جب میرے ساتھ مہمان ہوں انہیں میری وجہ سے رُکنا پڑتا ہے با ر بار یا کبھی کہں جلدی ہو تو پھر بار بار رُکنا فوٹوز بنوانا بُرا لگتا ہے-

    انہوں نے کہا میں میل فینز کے ساتھ تصویر نہیں بنواتی یہ میرا رُول ہے میں نے کئی مرتبہ ایکٹریس کی تصویریں دیکھیں جنہوں نے میل فینز کے ساتھ بوائیں تھیں ان کے نیچے لکھا ہوتا تھا میری فلاں فلاں سے ملئے-

    آپ نے 2012 میں کہا تھا کہ آپ جب ہوسٹنگ کرتے کرتے تنگ آ جائیں گی تو ایک پروڈیوسر بنیں گی تو کیا وہ ٹائم آگیا ہے؟

    اس پر ندا نے کہا نہیں میں تنگ نہیں ائی ابھی کیونکہ میں اداکاری نہیں کر سکتی میں پورا دن نہیں دے سکتی اور الگ الگ چیزیں الگ الگگ سوچیں آ جاتی ہیں ذہن میں لیکن پتہ نہیں میں بور ہی نہیں ہوئی مجھے تو لگتا ہے بُڈھی ہو جاؤں گی پھر میں میزبانی کروں گی-

    لوگ کہتے ہیں کہ اب آپ کو ریٹائرڈ ہو جانا چاہیئے ان کے بارے میں کیا کہیں گی؟ اس پر انہوں نے کہا غلط کہتے ہیں وہ اگر ایسا ہوتا تو ریٹنگ کیوں آتی

    عام طور پر لوگ کہتے ہیں مارننگ شو فضول ہیں عورتوں کا ٹائم ضائع کرتے ہیں وغیرہ ان کے بارے میں آپ کیا کہں گی؟

    ندا نے کہا لوگ بہت نیگٹیویٹی کی طرف جاتے ہیں پوزیٹیو بہت کم سوچتے ہیں گھر میں کام کرتے ہوئے عورتیں میرے شو سے لطف اندوز ہو رہیں ہیں تو کیا جاتا کسی کا لوگ نیوز چینلز سے بھی پریشان ہیں وہ بھی بند کرتے ڈراموں سے پریشانی ہے وہ بھی بند کر دیں تو پھر کیا دیکھنا چاہتے ہیں آپ بتایئے مجھے-

    انہوں نے بتایا کہ وہ شوق ان کے شادی کے بعد نہیں پورے ہوئے تھے وہ انہوں نے مارننگ شو میں کئے ہیں اس کی وجہ بتاتے ہوئے ندا نے کہا کہ ان کے سسر کی ڈیتھ کی وجی سے ان کی شادی لیٹ ہو گئی تھی ان کی شادی جنوری مین ہوناتھی جو جون میں ہوئی تو شادی کے کپڑے سردیوں کے تھے جو وہ نہیں پہن سکیں-

    انہوں نے اپنی شاپنگ دکھانے پر تنقید پر کہا کہ وہ ان کی ایک سال پہلے کی ویڈیو تھی جو بعد میں کسی نے کلپ شئیر کر کے ایشو بنایا تھا انہوں نے کہا وہ ایک دوست کی طرح دکھا رہیں تھیں سب کو اور صرف یہی نہیں کسی نے ان کے شوہر یاسر کے موبائل ر بھی میسج کیا کہ ندا کی آپ پٹائی کریں آپ کی مدر کی ڈیتھ ہوئی ہے اور وہ شاپنگ دکھاتی پھر رہی ہے لیکن میرے شوہر نے میرا بہت ساتھ دیا لیکن مجھے بہت افسوس ہوا تھا ندا نے کہا شاید کسی نے جیلس ہو کر یہ سب کیا ہو کہ 11 سال سے ایک ہی شو کر رہی ہے انہوں نے کہا ایسا ہوتا ہے اور وہ تیار ہیں اس سب کے لئے-
    https://www.youtube.com/watch?v=s4AzdvnwqBc&feature=youtu.be

    ماہیما چوہدری نے اپنے کیرئیر کے زوال کی وجہ بتادی

  • بھارتی گلوکار  بھوشن کمار کی نئی میوزک ویڈیو ریلیز

    بھارتی گلوکار بھوشن کمار کی نئی میوزک ویڈیو ریلیز

    بھارتی گلوکار بھوشن کمار کی نئی میوزک ویڈیو "میری عاشقی ” ریلیز کر دی گئی ہے-

    باغی ٹی وی :بھارتی گلوکار بھوشن کمار کی نئی میوزک ویڈیو "میری عاشقی ” ریلیز کر دی گئی ہے- گلشن کمار اور ٹی سیریز میں بھوشن کمار کی تازہ ترین میوزک ویڈیو "میری عاشقی” پیش کی گئی۔

    گذشتہ ہفتے ریلیز کئے گئے گانے میری عاشقی کو مداحوں نے بہت پسند کیا اس گانے کی مقبولیت اور لوگوں کی میں پسندیدگی کا اندازہ اس سے لگایا جا سکتا ہے کہ اس گانے کو یو ٹیوب پر اب تک یعنی ایک ہفتے میں (41,268,752) یعنی 4 کروڑ 12 لاکھ 68 ہزار 7 سو 52 مرتبہ دیکھا جا چکا ہے-

    اس نئے گانے میں جوبن نوتیال ایہنا ڈھلون اور التمش فراز ہیں یہ گانا جوبن نوتیال نے گایا ہے جبکہ اس رومانٹک گانے کی موسیقی روچک کوہلی نے ترتیب دی ہے اور رشمی وراگ نے تحریر کیا ہے ۔ ویڈیو کی ہدایتکاری اشیش پانڈا نے کی ہے۔

    باربی مان اور اور سدھو موسے والا کا نیا گانا ’اج کل وے‘ ریلیز

  • ڈرامہ سیریل ثبات کی قسط نمبر دس پر ایک نظر

    ڈرامہ سیریل ثبات کی قسط نمبر دس پر ایک نظر

    باغی ٹی وی : ثبات ڈرامے کی قسط نمبر دس میں حسن اور عنایہ کی شادی کی تیاریوں کو دکھایا گیا جو کہ اگلی قسط میں وقوع پذیر ہو گی- اس قسط میں میرال نے اس بات کو یقینی بنانے کے لئے سب کچھ کیا کہ حسن اور عنایہ کی شادی نہ ہو۔ ابھی تک ، یہ بات بالکل واضح ہے کہ اگر میرال نے جس طرح منصوبہ بنایا تھا اس پر عمل نہیں ہوتا ہے تو وہ اسے توہین سمجھتی ہے۔ یہاں تک کہ معمولی معمولی چیزوں پر بھی اس کے رد عمل ظاہر کرتی ہے کہ وہ توقع کرتی ہے کہ اس کے آس پاس کے ہر فرد وہی کرے جو وہ چاہتی ہے اور اگر وہ ایسا نہیں کرتے ہیں تو ، وہ انھیں ‘انکار’ کرتی ہے۔ اس نے اپنے والد ، بھائی ، اور یہاں تک کہ اپنے دوست کے ساتھ بھی ایسا ہی کیا۔

    جب اس نے اپنے دوست کو اپنے ساتھ رہنے کے لئے کہا اور وہ ہچکچاہٹ کا شکار ہوگئیں تو ، میرال نے فوری طور پر کہا کہ وہ نہیں چاہتی تھی کہ وہ کل آجائے اگر وہ آج رات نہیں رہتی۔ اس نے اپنے والد کو تکلیف دینے کے لئے چپکے سے علی کے ساتھ شادی کا منصوبہ بنایا تھا حالانکہ وہ اس کا مقابلہ بھی نہیں کرسکتی ۔ حقیقت یہ ہے کہ علی نے اسے اس طرح چھوڑ دیا جس سے میرال کی انا کو بڑا دھچکا لگا اور علی کے اس عمل نے اس کی عدم تحفظ کو بڑھاوا دیا-

    پہلی بار ، نانی کے مناظر نے میرال کے حقیقی عدم تحفظ کو بصیرت بخشی جس کی وجہ سے وہ اندر سے اتنا ہی خوفزدہ تھی جتنا وہ باہر سے پُر اعتماد لگ رہی تھی ۔ میرال جانتی ہے کہ وہ ایک قابل شخص نہیں ہے لہذا اسے تنہا رہنے کا خوف ہے۔ وہ شاید لاشعوری طور پر جانتی ہے کہ اسے کوئی ایسا شخص نہیں ملے گا جو ہر وقت اس کے اشاروں پر ناچے۔ اگرچہ اسے آہستہ آہستہ احساس ہورہا ہے کہ وہ چیزوں پر اپنی گرفت کھو رہی ہے ، لیکن وہ اپنے خاندان کے افراد پر دباؤ ڈالنے کے لئے مزید کوشش کرتی رہتی ہے۔

    حسن اور عنایہ کی آج کی رات کی گفتگو خوبصورت تھی۔ حسن اس قسط میں پہلے کی نسبت زیادہ سمجھداری کا مظاہرہ کرتا دکھائی دیتا ہے اور اسے اپنے والد کے ساتھ تعلقات کو بہتر بنانے کے کچھ نرمی کا مظاہرہ کرتے ہوئے دیکھ کر یقینا ناظرین کو بھی اچھا لگا ہو گا۔

    ماورا حسین اور عامر گیلانی اب ایک دوسرے کے ساتھ اچھے لگ رہے ہیں جب وہ یونیورسٹی کے طالب علم نہیں ہیں کہ وہ ان چیزوں کا پتہ لگانے کی کوشش کر رہے ہیں۔ دونوں طرف شادی کی تیاریوں کو درمیان میں کچھ جذباتی مناظر کے ساتھ اچھی طرح سے ڈھالا گیا تھا-

    محمد احمد اور ماورا ہوکاں باپ ، بیٹی کی حیثیت سے غیر معمولی طور پر قائل ہیں جو واقعی ایک خاص رشتہ رکھتے ہیں۔ مکالمے بامقصد تھے اور عنایہ کے حالات کے حوالے سے صرف اس سے متعلق نہیں تھے بلکہ وہ میرال کی موجودہ حالت کے لئے بھی زیادہ مناسب تھے۔ وہ واقعتا ایک ایسی فرد ہے جس نے نفرت اور دل و دماغ میں اتنی جگہ پیدا کردی ہے کہ محبت کی کوئی جگہ نہیں ہے۔

    کہانی آگے بڑھ رہی ہے اگلی گیارہویں قسط کے پرومو میں حسن اور عنایہ کی شادی ہو جاتی ہے جس پر میرال دھمکی دیتی ہے کہ اگر صبح یہاں ولیمہ ہوا تو وہ سارے گھر کو آگ لگا دے گی-

    اس ڈرامے میں ماورا حسین، سارہ خان ،عثمان مختار، امیر گیلانی ،سیمی راحیل،سید محمد احمد -جہانزیب،عباس اشرف اعوان، جویریہ کامران،لیلی زبیری اور معظم علی خان نے اپنی اداکارہ کے جوہر دکھائے ہیں جبکہ اس کے ڈائریکٹر شہزاد کشمیری ہیں اسے تحریر کاشف انور نے کیا کے اور ہم ٹی وی کا یہ ڈرامہ مومنہ درید کی پروڈکشن تلے تیار کیا گیا ہے-

    حنا الطاف اور علی انصاری جلد ہی جیو کے نئے ڈرامے میں ایک ساتھ دکھائی دیں گے

    مایوس کن یا قابل ستائش: سوشل میڈیا صارفین کے ’یہ دل میرا‘ کے اختتام پر تبصرے

  • 20 ڈالر کا قصہ…… غلام زادہ نعمان صابری

    20 ڈالر کا قصہ…… غلام زادہ نعمان صابری

    20 ڈالر کا قصہ…… غلام زادہ نعمان صابری
    اسلام واحد دین ہے جو انسانیت کو مقدم رکھتا ہے اور نسل پرستی سے منع کرتاہے۔ پیارے نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے اپنے آخری خطبہ میں ارشادِفرمایا کہ "کسی کالے کو گورے پر اور کسی گورے کو کالے پر فوقیت حاصل نہیں اللہ کے ہاں وہ مقرب ہے جسے تقوی حاصل ہے۔”
    پوری عالم انسانیت کے لیے پیارے نبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کا آخری خطبہ مبارک ” اسلامک ورلڈ آرڈر” کی کامل حیثیت رکھتا ہے کیونکہ یہ اسلامک ورلڈ آرڈر پورےعالم انسانیت کے حقوق کے تحفظ کا علمبردار ہے جبکہ اس کے مقابلے میں لایا جانے والاصیہونی نیو ورلڈ آرڈر انسانیت کا استحصال کرتا ہے۔ آخری خطبہ نبوی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم یعنی اسلامک ورلڈ آرڈر کے مقابلے میں جو صہیونی نیو ورلڈ آرڈر لانے کی ناکام کوشش کی گئی ہے اس کا نتیجہ امریکہ میں نکلنا شروع ہو گیاہے
    ایک جملے کا اضافہ کرتا چلوں جو ابھی ابھی ذہن کے ایک کونے میں پھدک رہا ہے اورجو کہہ رہا ہے کہ مجھے بھی باہر نکالو
    وہ جملہ یہ ہے کہ "نیو ورلڈ آرڈر "یہودیوں کی ذہنی اختراع ہے جو یہودیوں کے علاوہ پوری عالم انسانیت کے لیے موت کا پیغام ہے۔
    چند روز پہلے امریکہ میں اس کا عملی مظاہرہ دیکھنے میں آیا۔ ایک سیاہ فام امریکی جس کانام جارج فلویڈ تھا وہ کچھ خریدنے کے لئے ایک دکان میں داخل ہوا۔ یہ دکان فلسطین سے تعلق رکھنے والے ایک یہودی محمود ابو میالہ کی تھی۔ جارج فلویڈ نے دکان سے کوئی چیز خریدی اور اس نے 20 ڈالر اس کی قیمت ادا کی۔
    محمودابو میالہ کو شک ہوا کہ یہ نوٹ جعلی ہے۔ اس نے پولیس کو فون کیا اور انہیں ساری صورتحال سے آگاہ کیا اور جارج فلویڈ پر الزام لگایا کہ اس کے پاس جعلی ڈالر ہیں۔ پولیس موقعہ پر پہنچی اور اس نے جارج فلویڈ کو گرفتارکر لیا پھر وہ واقعہ پیش آیا جس نے امریکہ کو ہلا کر رکھا ہوا ہے۔
    پولیس نے جارج فلویڈ کو گرفتار کیا اس کے مزاحمت کرنے پر پولیس نے اسے سڑک پر نیچے گرا لیا اور ایک پولیس والے نے اس کی گردن کو گھٹنوں سے دبا لیا، جارج فلویڈ مسلسل چیختا رہا کہ اس کا دم گھٹ رہا ہے وہ مرجائے گا لیکن سفید فام پولیس آفیسر نے اس کی ایک نہ سنی بلکہ مسلسل اسے گھٹنوں کے نیچے سختی سے دبائے رکھا حتیٰ کہ وہ دم گھٹنے سے ہلاک ہوگیا۔
    جارج فلویڈ ایک سیاہ فام تھا جو سفید فام امریکی پولیس کے گھٹنوں کے نیچے دم گھٹنے سے ہلاک ہو گیا جب کہ وہ مسلسل چیخ رہا تھا پلیز، میری سانسیں رک رہی ہیں،میری مدد کیجئے،میں مرجاؤں گا ۔
    ایک سیاہ فام کو اتنی بےدردی سے موت کی گھاٹ اتارنے پر امریکی عوام میں شدید غم وغصے کی لہر دوڑ گئی اور پورا امریکہ سڑکوں پر آ گیا۔عوام نے اپنا غصہ گھیراؤ جلاؤ کی صورت میں نکالا جس سے کئی اہم عمارتیں جل کر خاکستر ہو گئیں اور امریکہ کا اربوں ڈالر کا نقصان ہوا
    امریکی عوام نے محمود ابومیالہ کی دکان کی بھی اینٹ سے اینٹ بجا دی اور لوٹ کھسوٹ کر کے اسے کباڑخانہ بنا دیا۔
    جب اس معاملے کی تحقیق کی گئی توبعد میں پتہ چلا کہ جارج فلویڈ کا دیا ہوا 20 ڈالر کا نوٹ اصلی تھا اور محمود ابومیالہ کا الزام درست نہیں تھا۔
    یہ کوئی سوچا سمجھا منصوبہ تھا یا فلسطینی یہودی کی سازش تھی اس کی کوئی مزید تحقیق ہوگی نہ کوئی کرنے دے گا۔ محمودابو میالہ کی ذرا سی جاہلانہ حرکت نےایک سیاہ فام کو موت کی گھاٹ اتروا دیا جس کے بدلے میں پورا امریکہ لرز اٹھا۔
    صرف20 ڈالر کی بات تھی یہ 20 ڈالر شاید امریکہ کی جھولی میں 20ارب ڈالر کا خسارہ ڈالیں گے ابھی تو پارٹی شروع ہوئی ہے ابتدا اتنی خطرناک ہے تو انتہا کیا ہوگی، آخر سپر پاور نے اپنی انتہا کی طرف بھی توجاناہے کیوں کہ عروج کو ایک دن زوال میں بدلنا ہوتا ہے۔ کیا یہ 20 ڈالر کا قصہ امریکہ کو قصہ پارینہ بنا دےگا۔اس سوال کا جواب پانے کے لیے وقت کا انتظار کیجئے۔