Baaghi TV

Author: عائشہ ذوالفقار

  • ترک سیریز ’ارطغرل غازی ‘ کے اداکار پاکستانی چائے کے شوقین

    ترک سیریز ’ارطغرل غازی ‘ کے اداکار پاکستانی چائے کے شوقین

    مسلمانوں کی اسلامی فتوحات پر مبنی شہرہ آفاق ترکش سیریز ’ارطغرل غازی ‘ میں ’بانو چیچک خاتون‘ کا کردار ادا کرنے والی ترکش اداکارہ ایزگی ایسما پاکستانی چائے کی شوقین ہیں کہا وہ پاکستان آئیں گی تو یہاں کی چائے ضرور پیئں گی۔

    باغی ٹی وی : ایک انٹرویو میں ارطغرل غازی میں ’بانو چیچک خاتون‘ کا کردار ادا کرنے والی تُتک اداکارہ ایزگی ایسما کا کہنا ہے کہ وہ جلد پاکستان آنے کا ارادہ رکھتی ہیں، انہوں نے کہا کہ وہ پاکستان آئیں گی تو یہاں کی چائے ضرور پیئں گی۔

    انٹرویو کے دوران ایزگی نے اردو زبان میں پاکستانی مداحوں سے پوچھا کہ جب میں پاکستان آؤں گی تو کیا وہ مجھے چائے پلائیں گے؟

    ایزگی کا کہنا تھا کہ وہ پاکستان کے لوگوں اور اس کی ثقافت سے بہت محبت کرتی ہیں، پاکستان اور ترکی کے عوام بالکل ایک جیسے ہیں مجھے کئی اعتبار سے پاکستان بالکل ترکی جیسا لگتا ہے، اس لیے یہ کہنا غلط نہ ہوگا کہ ہم دو مختلف ملک ہونے کے باوجود ایک قوم ہیں۔

    انہوں نے کہا کہ انہیں پاکستانی مداحوں کے محبت بھرے پیغامات موصول ہورہے ہیں جس کے لیے وہ تہہ دل سے شکر گزار ہیں

    واضح رہے کہ تُرک اداکارہ ایزگی ایسما نے شہرہ آفاق ترک سیریز ارطغرل غازی میں مسلمان سپہ سالار ارطغرل کے قریبی ساتھی دوگان بے کی اہلیہ ’بانو چیچک خاتون‘ کا کردار ادا کیا تھا

    یاد رہے کہ دنیا کے متعدد ممالک میں نشر ہونے کے بعد ارطغرل غازی کو پاکستان ٹیلی ویژن پریکم رمضان سے پاکستانی وزیراعظم عمران خان کی ہدایت پر نشر کیا جارہا ہے ویسے تو کئی تُرک ڈرامے پاکستانی چینلز پر نشر کئے گئے لیکن جو مقبولیت ارطغرل غازی کو ملی اس کی مثال نہیں ملتی-

    واضح رہے کہ دیریلیش ارطغرل‘ ڈرامے کی کہانی 13 ویں صدی میں ’سلطنت عثمانیہ‘ کے قیام سے قبل کی کہانی ہے اور اس ڈرامے کی مرکزی کہانی ’ارطغرل‘ نامی بہادر مسلمان سپہ سالار کے گرد گھومتی ہے جنہیں ’ارطغرل غازی‘ بھی کہا جاتا ہے ڈرامے میں دکھایا گیا ہے کہ کس طرح 13 ویں صدی میں ترک سپہ سالار ارطغرل نے منگولوں، صلیبیوں اور ظالموں کا بہادری سے مقابلہ کیا اور کس طرح اپنی فتوحات کا سلسلہ برقرار رکھا۔ڈرامے میں سلطنت عثمانیہ سے قبل کی ارطغرل کی حکمرانی، بہادری اور محبت کو دکھایا گیا ہے

    پی ٹی وی کا دوسرے ممالک کی پروڈکشن (ارطغرل) پر داد لینا حیران کن ہے ، بیرونی ڈرامے پاکستانی پروڈکشن کو تباہ کر دینگے۔ فواد چوہدری

    "ارطغرل گجر” پنجابی ٹریلر میدان میں ، دیکھئے اور انجوائے کیجیے

  • پیار غیر مشروط ہونا چاہیے، اس میں لین دین کے معاملات نہیں ہونے چاہیئں  صبا قمر

    پیار غیر مشروط ہونا چاہیے، اس میں لین دین کے معاملات نہیں ہونے چاہیئں صبا قمر

    پاکستان شوبز انڈسٹری کی نامور اداکارہ صبا قمر کا کہنا ہے کہ وہ ایسے شخص کو ساتھی بنانا چاہیں گی جو اپنی ذات سے خوش ہو، وہ ان کی طرح کسی چیز سے ڈرتا نہ ہو۔

    باغی ٹی وی : پاکستان شوبز انڈسٹری کی نامور اداکارہ صبا قمر کا کہنا ہے کہ وہ ایسے شخص کو ساتھی بنانا چاہیں گی جو اپنی ذات سے خوش ہو، وہ ان کی طرح کسی چیز سے ڈرتا نہ ہو۔ داکارہ ثمینہ پیرزادہ کے ویب شو میں جلوہ گر ہوئیں جہاں انہوں نے تعلقات اور محبت کے حوالے سے کھل کر بات کی-

    اداکارہ نے کہا کہ اس وقت ان کی زندگی میں ایسا کوئی شخص نہیں ہے جنہیں وہ زندگی کا حصہ بنا سکیں البتہ وہ احترام والا پیار سب سے کرتی ہیں۔

    ایک سوال کے جواب میں صبا قمر کا کہنا تھا کہ وہ ایسے شخص کو ساتھی بنانا چاہیں گی جو اپنی ذات سے خوش ہو وہ ان کی طرح کسی چیز سے ڈرتا نہ ہو۔

    اداکارہ کا کہنا تھا کہ پیار غیر مشروط ہونا چاہیے، اس میں لین دین کے معاملات نہ ہوں اور اسی وجہ سے مجھے روایتی تعلقات ہی سمجھ نہیں آتے۔

    صبا قمر نے روایتی تعلقات پر بات کرتے ہوئے کہا کہ مجھے روایتی تعلقات بالکل سمجھ نہیں آتے کیونکہ اُس میں لوگ پہلے ہی طے کرلیتے ہیں کہ اس عمر میں شادی کرنی ہے، اس عمر میں بچے ہوجانے چاہیے اور اس عمر میں یہ کرنا ہے یا وہ کرنا ہے۔

    انہوں نے سوال کیا کہ ہوجانا کیا ہوتا ہے؟ اور لوگ زندگی گزار رہے ہیں مگر مجھے زندگی جینی ہے، ہر ایک لمحے کو محسوس کرنا چاہتی ہوں۔

    اداکارہ نے کہا کہ مجھے یہ نہیں ہے کہ وہ کسی سے شادی کرلوں اور وہ ساری زندگی گالیاں کھاتی رہوں، پٹتی اور مرتی رہوں، جیسے میری والدہ نے زندگی گزاری مجھے ایسی زندگی گزارنے سے ڈر لگتا ہے۔ ایسے تعلقات سے ڈر لگتا ہے جن میں لڑائیاں اور جھگڑے ہوتے ہیں۔

    انٹرویو کے دوران صبا قمر نے فیمنزم پر بھی بات کرتے ہوئے کہا کہ مجھے بس اتنا معلوم ہے کہ مرد و خواتین کے حقوق یکساں ہیں اور میرے خیال میں یہ بھی غلط ہے کہ اگر کسی پانچ بہنوں کا ایک ہی بھائی ہے تو اس پر پانچوں بہنوں کی ذمہ داری نہیں ہونی چاہیے۔

    اداکارہ نے کہا کہ میں پہلے لوگوں کے بارے میں بہت کچھ سوچتی تھی لیکن اب دو سال ہوگئے ہیں اور میں نے لوگوں کے بارے میں سوچنا چھوڑ دیا ہے کیونکہ لوگ آپ کو صرف ذہنی اذیت کے علاوہ کچھ نہیں دےسکتے۔

    اُنہوں نے کہا کہ مجھے اب سوشل میڈیا کا کوئی خوف نہیں،اور میں کیوں ڈروں اس طرح میرا خوف کم نہیں ہوگا میرا جو دل کرتا ہے وہ کرتی ہوں اور اس کی وجہ سے اب میں خوش بھی رہتی ہوں۔

    صبا قمر نے بالی وڈ اداکار عرفان خان کے ساتھ ہندی میڈیم میں کام کرنے کے حوالے سے بھی بات کی اور کہا کہ مجھے اچانک ہی ان کے ساتھ فلم میں کام کرنے کی پیش کش ہوئی میں نے عرفان خان سے بہت کچھ سیکھا-

    صبا قمر نے اپنے یو ٹیوب چینل پر پہلی قسط ریلیز کر دی

    صبا قمر کا اپنا یو ٹیوب چینل لانچ کرنے کا اعلان

  • ماہرہ خان کے مطابق پانی چار سبق سکھاتا ہے

    ماہرہ خان کے مطابق پانی چار سبق سکھاتا ہے

    پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ ماہرہ خان نے سوشل میڈیا پر پانی کی فوائد بتاتے ہوئے کہا کہ پانی چار اہم سبق سکھاتا ہے-

    باغی ٹی وی : پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ ماہرہ خان نے سوشل میڈیا پر پانے کی فوائد بتاتے ہوئے کہا کہ پانی چار اہم سبق سکھاتا ہے- سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اداکارہ نے اپنے ایک ٹویٹ میں لکھا کہ ہمیں چار اہم سبق سکھاتا ہے


    1: آپ جو دیکھتے ہیں وہ اکثر آپکی پیش گوئی ہوتی ہے،

    2: جو نرم ہے وہ طاقت ور بھی ہو سکتا ہے

    3: استقامت رکاوٹیں توڑ سکتی ہے

    4: تبدیلی ہمیشہ ہوتی رہتی ہے۔

    اداکارہ نے پیغام میں مصنف ینگ پیئبلو کا حوالہ بھی دیا ہے۔

    ماہرہ خان نے سوشل میڈیا سےعارضی دوری اختیار کر لی

    ماہرہ خان کے مطابق انہیں سب سے زیادہ پیار کون کرتا ہے؟

    کوئی بھی طاقت دعا سے بڑی نہیں ماہرہ خان

  • اسلام میں والدین کا مقام    از قلم۔۔مشی حیات

    اسلام میں والدین کا مقام از قلم۔۔مشی حیات

    اسلام میں والدین کا مقام
    از قلم۔۔مشی حیات

    باپ آدم سے لے کر امت محمدیہ تک۔۔چاہے کوئی بھی فرقہ ہو اسلام کا یا غیر مسلم ہندو ہر مذہب میں والدین کی ہستی کو عزت و مقام سے دیکھا جاتا ہے۔۔۔اسلام کے آنے پر عورت کو عزت و مقام ملا بیٹی کے روپ میں رحمت۔بیوی کے روپ میں راحت اور ماں کے روپ میں جنت…
    ارشاد باری تعالی ہے۔۔
    ‘اپنے والدین کے ساتھ حسن سلوک کرو۔ان کے آگے اف تک نہ کرو’
    ماں اپنی اولاد کی خاطر نے انتہاء کی تکالیف سے گزرتی ہے پہلے وہ اپنے بچوں کو اپنی کوکھ میں 9 مہینے تک رکھ اپنی ممتا کا احساس دلاتی ہے پھر اسے جنم دے کر ہر مشکل کا سامنا کرتی ہے اور اپنی اولاد کی ہر خواہش کو پورا کرنے کی کوشش کرتی ہے۔۔۔
    باپ گھر کا سربراہ ہوتا ہے۔۔۔
    حدیث رسول اللہ صلی اللّٰہ علیہ وسلم ہے:
    باپ کی رضا مندی تیرے رب کی رضا ہے اگر تیرا باپ تجھ سے راضی ہے تو یقینا رب تعالی بھی خوش ہیں اگر باپ جیسی عظیم ہستی تجھ سے ناراض ہے تو رب بھی تجھ سے ناراض۔۔۔
    ماں کو راضی کر کے جنت ملے گی اور باپ کو راضی کر کے ہمارا رب۔۔۔
    والدین کا مقام انتہائی اعلی ہے۔۔پر شخص چاہتا ہے جنت کو پانا اور رب کا دیدار کرنا۔ ۔
    اسلام میں والدین کی تاریخ پر مبنی بے شمار موضوعات ہیں۔۔سب سے بڑھ کر قرآن مجید وہ کتاب ہے جہاں ہر جگہ والدین سے حسن سلوک کی تلقین کی گئی ہے۔۔
    ارشاد ہے۔۔۔
    اپنے رب کی اطاعت کرو اور اپنے والدین کے ساتھ حسن سلوک کرو اگر وہ بوڑھے ہو جائیں تو ان کے ساتھ نیکی کرو۔۔
    والدین ہمارے بچپن سے جوانی تک ہر قسم کی مشکلوں سے گزرتے ہوئے ہماری ضروریات کا خیال رکھتے ہیں وہ ہمیں ہمارے مقام تک پہنچادیتے ہیں۔ہم اپنے قابل ہو جاتے ہیں اس وقت ہماری سب سے زیادہ ضرورت ہمارے والدین کو ہوتی ہو۔۔
    مگر ہم اپنے مقام پر پہنچتے ہی ایک آزاد رویے کو اختیار کرتے ہیں۔۔بوڑھے ماں باپ نظر جمائے ہماری راہ تکتےدروازے پر منتظر ہوتے ہیں۔۔مگر جوان بیٹا اپنے کاروبار سے فارغ ہو کر دوستوں سے تفریح میں مصروف ہوتا ہے۔وہ مکمل طور پر بھول جاتا ہے کہ اس کے ماں باپ نے اس کے لیے کیا جدوجہد کی یا اسے یاد تو ہوتا مگر اگنورکر رہا ہوتا ہے۔۔
    وہ رب کے فرمان کا انکار کر رہا ہوتا ہے ۔۔
    حضرت ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ ایک آدمی آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس آیا اور عرض کی یا رسول اللہ میرے حسن سلوک کا سب سے زیادہ حقدار کون ہے؟آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا۔تیری ماں۔سائل نے پھر پوچھا۔۔پھر فرمایا۔تیری ماں۔۔تیسری دفعہ پوچھنے پر پھر فرمایا تیری ماں۔۔۔
    اس کے بعد سائل نے جب پوچھا کہ ماں کے بعد کون حقدار ہے۔آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا۔۔ تیرا باپ
    اللہ اکبر
    اولاد کے حسن سلوک کے سب سے زیادہ حقدار اس کے والدین ہیں مگر آج اولاد سوشل میڈیا میں گم یہ فرمان بھول بیٹھے، اور والدین کی جگہ دوستوں کو دی جانے لگی۔۔۔۔
    اگر ہم اللہ اور اس کے رسول کی اطاعت کریں گے اور ماں باپ کے ساتھ مثبت سلوک کریں گے ہمارے ہر کام میں مال ،اولاد اور حتی کہ زندگی میں برکت ہی برکت ہو گی اگر ہم نے ان عظیم ہستیوں کو بے یارومددگار چھوڑ دیا تو ذلت و رسوائی یقینق ہمارا مقدر ہوگی۔۔۔۔
    ارشاد ہے۔۔
    ماں کی دعا عرش سے ٹکراتی ہے اور ضرور قبول ہوتی ہے۔۔۔اور ماں کی بددعا عرش ہلا دیتی ہے۔۔۔
    اللہ تعالی ہمیں اپنے ماں باپ سے حسن سلوک۔رحم وکرم اور محبت کرنے کی توفیق دے۔۔
    والدین پر لکھنے کے لیے الفاظ تو بہت ہیں مگر یہ ادنی سا انسان کہاں اس لائق۔۔۔۔
    اللہ ہمارے والدین پر رحم کرے جس طرح بچپن سے انہوں نے ہم پر کیا۔۔

    یا رب روز محشر میں اتنا سا بھلا کرنا
    نبی کے ہاتھوں میرے والدین کو جامِ کوثر عطاکرنا۔

  • سائرہ یوسف کو طلاق، صدف کنول سے نکاح کرنے پر شہروز سبزواری دونوں پر تنقید جاری

    سائرہ یوسف کو طلاق، صدف کنول سے نکاح کرنے پر شہروز سبزواری دونوں پر تنقید جاری

    پاکستان کی ٹاپ ماڈل صدف کنول اور مشہور پاکستانی ڈرامہ اداکار شہروز سبزواری کی شادی کے چرچے سوشل میڈیا پر جاری ہیں صارفین اور مداح جوڑی کو شادی پر تنقید کا نشانہ بنا رہے ہیں

    باغی ٹی وی کے مطابق ، گذشتہ روز ماڈل صدف کنول سینئیر اداکار بہروز سبز واری کے بیٹے شہروز سبزواری کے ساتھ شادی کے بندھن میں بندھ گئ تھیں ، جوڑی کی گذشتہ روز سے نکاح کی خبریں سوشل میڈیا پر زیرگردش ہیں ان کے مداح اور سوشل میڈیا صارفین شہروز سبزواری کو سائرہ کو طلاق دے کر کنول صدف سے شادی کرنے پر تنقید اور مزاح کا نشانہ بنا رہے ہیں
    https://www.instagram.com/p/CA2o3vQgoGF/?igshid=1i2ywd29vide9

    https://www.instagram.com/p/CA2ruCyJH0K/?igshid=n3qb2oltp3au


    نکاح کے بعد ماڈل صدف کنول نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر اپنا نام صدف سبزواری بدل کر شادی کی خبروں کی تصدیق کی تھی
    https://www.instagram.com/p/CA2ourxp2i9/?igshid=1jd3blbhe5hm8


    دوسری جانب شہروز سے شادی کے بعد صدف کنول اور شہروز سبز واری کا نام گذشتہ روز سے پاکستان ٹویٹر پر ٹرینڈ کر رہا ہے علاوہ ازیں صارفین صادف کنول اور شہروز سبز واری کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے سائرہ یوسف کو سپورٹ کر رہے ہیں اور سائرہ یوسف کا نام آج پاکستان ٹویٹر پر ٹاپ ٹرینڈ پر ہے


    پلوشہ عالم نامی صارف نے صدف کنول اور شہروز سبز واری کی تصویر شئیر کرتے ہوئے لکھا کہ پاکستان میں اس وقت سب سے زیادہ نفرت کرنے والا جوڑا۔اللہ انہیں خوشگوار شادی شدہ زندگی سے نوازے


    عثمان نامی صارف نے لکھا کہ پسندیدہ جوڑی کی طلاق کروا کا شادی تک کا سفر۔اسی لئےکہتے ہیں سانپوں اور دوستوں سے واقف رہو!


    دانیال شیخ نامی صارف نے لکھا کہ نہایت لعنتی کپل اس سال کا


    ایک صارف نے لکھا کہ جب آپ نوکیا 3310 کو آئی فون 11 نواز سے زیادہ ترجیح دیتے ہیں۔


    مس سکندر نامی صارف نے لکھا کہ سائرہ کا زندہ ثبوت ہے کہ کچھ عورتیں حقیقی ملکہ ہیں ، اس کے بعد کوئی اپ گریڈ نہیں ہے
    شہروز لفظی طور پر ہیرے کی قیمت نہیں جانتا تھا اور اسے کنکر اٹھایا تھا … صدف کنول کے ساتھشہروزسبزواری نے شادی کر لی
    وہ دونوں ایک دوسرے کے مستحق ہیں۔ لوزرز ، جھوٹے اوربے ایمان۔


    ماہ نور نامی صارف نے لکھا کہ آئی فون چھوڑ کر نوکیا 3310 کی طرف جانا حد ہے ویسے-
    https://twitter.com/Areeba_22/status/1267120014890545154?s=19
    اریب احمد نامی صارف نے جوڑی کی تصویر شئیر کرتے ہوئے انہیں دھوکے بازگھر اجاڑنے والے ،قانون توڑنے والے سب ایک ہی تصویر میں قرار دیتے ہوئے سائرہ یوسف کو سپورٹ کیا اور صدف کنول اور شہروز پر تنقید کی
    https://twitter.com/ajjiiiiiiii/status/1267109168810528769?s=19
    ایک صارف نے جوڑی کی تصویر شئیر کرتے ہوئے لکھا کہ دو ٹکے کی لڑکی اور دو ٹکے کا لڑکا ایک فریم میں –


    ایک صارف نے لکھا کہ اترن خاوند اور اترن لباس صدف کو جاتے ہیں


    آمنہ اشرف نامی صارف نے صدف کنول کی انسٹا گرام پر نام تبدیل کرنے کا سکرین شاٹ شئیر کیا اور دونوں کو تنقید کا نشانہ بنایا-

    واضح رہے کہ شہروز سبزواری نے اپنی اہلیہ سائرہ یوسف خان سے طلاق لینے کے بعد یہ جوڑا مبینہ طور پر پچھلے سال سے ہی تعلقات میں رہا تھا۔ پاکستانی اداکار شہروز سبزواری نے قبل ازیں "غیر منقسم اختلافات کی وجہ سے” اپنی بیوی سائرہ یوسف خان سے علیحدگی کے فیصلے کا اعلان کیا تھا اور ان کی شادی ختم کرنے کا فیصلہ کیا تھا۔

    دوسری جانب شہروز کے والد ، بہروز سبزواری نے نکاح کی خبروں پر کوئی تبصرہ نہیں کیا اور کہا کہ یہ نجی خاندانی معاملہ ہے جسے خاندان پر چھوڑ دیا جانا چاہئے۔ انہوں نے کہا کہ کسی کو اس بات کی فکر نہیں ہونی چاہئے کہ صدف اور شہروز نے شادی کے بندھن میں بندھ دیئے یا نہیں۔ شہروز کی سابقہ ​​اہلیہ سائرہ کا ذکر کرتے ہوئے بہروز نے کہا کہ وہ ہماری پوتی کی ماں ہیں اور وہ بھی ہماری بیٹی ہی رہیں گی۔
    خیال رہے کہ گذشتہ سال شہروز اور سائرہ کی طلاق کی خبریں سامنے آ نے کے بعد بہروز سبز واری نے ان خبروب کی تردید کرتے یوئے کہا تھا کہ سائرہ ویسے ہی اپنے والد کے گھر رہنے گئیں ہیں ان کے والد کی طبیعیت ٹھیک نہیں جبکہ شہروز اور صدف کنول نے بھی اپنے افئیرز کے متعلق خبروں کی تردید کرتے ہوئے کہا تھا کہ ہم صرف دوست ہیں اور کوئی رشتی نہیں ہمارے درمیان-

    صدف کنول سے صدف سبزواری تک کا سفر

    شہروز ، سائرہ اور صدف کے بیچ اصل کہانی کیا ہے، پڑھیے اس خبر میں

    بہروز سبزواری نے سائرہ اور شہروز کی طلاق کی تردید کر دی

    شہروز سبزواری کے ساتھ کوئی تعلق نہیں صدف کنول نے افواہوں کی تردید کر دی

  • صدف کنول سے صدف سبزواری تک کا سفر

    صدف کنول سے صدف سبزواری تک کا سفر

    سوشل میڈیا پر یہ افواہیں پھیل رہی ہیں کہ پاکستان کے ٹاپ ماڈل صدف کنول نے ایک مشہور پاکستانی ڈرامہ اداکار کے ساتھ شادی کے بندھن میں بندھ گئی ہیں

    باغی ٹی وی کے مطابق ، یہ اطلاع ملی ہے کہ ماڈل صدف کنول سینئیر اداکار بہروز سبز واری کے بیٹے شہروز سبزواری کے ساتھ شادی کے بندھن میں بندھ گئ ہیں
    https://www.instagram.com/p/CA2o3vQgoGF/?igshid=1i2ywd29vide9
    ذرائع کے مطابق ، جوڑے کی آج نکاح ہونے کی خبریں سوشل میڈیا پر شئیر کی گئیں ہیں۔
    https://www.instagram.com/p/CA2ruCyJH0K/?igshid=n3qb2oltp3au
    شہروز سبزواری نے اپنی اہلیہ سائرہ یوسف خان سے طلاق لینے کے بعد یہ جوڑا مبینہ طور پر پچھلے سال سے ہی تعلقات میں رہا تھا۔ پاکستانی اداکار شہروز سبزواری نے قبل ازیں "غیر منقسم اختلافات کی وجہ سے” اپنی بیوی سائرہ یوسف خان سے علیحدگی کے فیصلے کا اعلان کیا تھا اور ان کی شادی ختم کرنے کا فیصلہ کیا تھا۔

    ماڈل صدف کنول نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر اپنا نام صدف سبزواری بدل کر شادی کی خبروں کی تصدیق کی-

    شہروز کے والد ، بہروز سبزواری نے نکاح کی خبروں پر کوئی تبصرہ نہیں کیا اور کہا کہ یہ نجی خاندانی معاملہ ہے جسے خاندان پر چھوڑ دیا جانا چاہئے۔ انہوں نے کہا کہ کسی کو اس بات کی فکر نہیں ہونی چاہئے کہ صدف اور شہروز نے شادی کے بندھن میں بندھ دیئے یا نہیں۔
    https://www.instagram.com/p/CA2ourxp2i9/?igshid=1jd3blbhe5hm8

    شہروز کی سابقہ ​​اہلیہ سائرہ کا ذکر کرتے ہوئے بہروز نے کہا کہ وہ ہماری پوتی کی ماں ہیں اور وہ بھی ہماری بیٹی ہی رہیں گی۔


    دوسری جانب شہروز سے شادی کے بعد صدف کنول کا نام پاکستان ٹویٹر پر ٹاپ ٹرینڈ پر ہے علاوہ ازیں شہروز سبزواری کا نام بھی پاکستان میں ٹرینڈ کر رہا ہے #SadafKanwal


    https://twitter.com/Arslan62572201/status/1267085018037465088?s=20
    https://twitter.com/khazahra29/status/1267077162374500353?s=20
    https://twitter.com/TrimiziiiSyeda/status/1267094032817291266?s=20
    https://twitter.com/ghumman1997/status/1267082183170195458?s=20
    https://twitter.com/Arslan62572201/status/1267083327820967939?s=20
    https://twitter.com/Iam_tee_/status/1267086603404693504?s=20

    دوسری جانب شہروز سبز واری کا نام بھی ٹویٹر پر ٹرینڈ کر رہا ہے-


    https://twitter.com/arey_kanwal/status/1267091640247881728?s=20

    واضح ریے کہ گذشتہ سال شہروز اور سائرہ کی طلاق کی خبریں سامنے آ نے کے بعد بہروز سبز واری نے ان خبروب کی تردید کرتے یوئے کہا تھا کہ سائرہ ویسے ہی اپنے ولافد کے گھر رہنے گئیں ہیں ان کے والد کی طبیعیت ٹھیک نہیں جبکہ شہروز اور صدف کنول نے بھی اپنے افئیرز کے متعلق خبروں کی تردید کرتے ہوئے کہا تھا کہ ہم صرف دوست ہیں اور کوئی رشتی نہیں ہمارے درمیان-

    شہروز ، سائرہ اور صدف کے بیچ اصل کہانی کیا ہے، پڑھیے اس خبر میں

    بہروز سبزواری نے سائرہ اور شہروز کی طلاق کی تردید کر دی

    شہروز سبزواری کے ساتھ کوئی تعلق نہیں صدف کنول نے افواہوں کی تردید کر دی

  • زائرہ وسیم نے ٹوئٹر اور انسٹاگرام اکاؤنٹ دوبارہ فعال کرلیا

    زائرہ وسیم نے ٹوئٹر اور انسٹاگرام اکاؤنٹ دوبارہ فعال کرلیا

    گذ شتہ سال اسلام کی خاطرشوبز کو خیرباد کہنے والی زائرہ وسیم نے گذشتہ روز اپنا ٹویٹر اور انسٹا گرام اکاؤنٹ ڈیلیٹ کر دیئے تھے تاہم انہوں نے اپنا ٹوئٹر اور انسٹاگرام اکاؤنٹ دوبارہ فعال کرلیا ہے۔

    باغی ٹی وی : گذ شتہ سال ا سلام کی خاطرشوبز کو خیرباد کہنے والی زائرہ وسیم نے گذشتہ روز اپنا ٹویٹر اور انسٹا گرام اکاؤنٹ ڈیلیٹ کر دیئے تھے تاہم انہوں نے اپنا ٹوئٹر اور انسٹاگرام اکاؤنٹ دوبارہ فعا ل کرلیا ہے۔ زائرہ وسیم نے ٹڈیوں کے حملوں کے بارے میں ٹوئٹ کیا تھا جس میں انہوں نے سورۃ اعراف کی آیت نمبر 133 کا حوالہ دیا تھا۔ جس پر زائرہ کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا گیا تھا، سوشل میڈیا صارفین کی تنقید کی وجہ سے زائرہ وسیم نے اپنا تصدیق شدہ ٹوئٹر اور انسٹاگرام اکاؤنٹ ڈیلیٹ کر دیا تھا لیکن آج اُن کے ٹوئٹر اکاؤنٹ سے ایک ٹوئٹ سامنے آیا ہے۔

    سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ایک صارف نے پوچھا کہ ’زائرہ وسیم نے اپنا اکاؤنٹ کیوں ڈیلیٹ کیا تھا؟


    صارف کے اس ٹویٹ کا جواب دیتے ہوئے زائرہ وسیم نے لکھا کہ چونکہ میں بھی ایک انسان ہوں تو میں بھی باقی سب کی طرح سوشل میڈیا سے اُس وقت وقفہ لے سکتی ہوں جب میرے اردگرد شور حد سے زیادہ بڑھ جائے۔

    زائرہ وسیم کے اس ٹوئٹ پرٹوئٹر صارفین نے اُن کے اس فیصلے کی سراہتے ہوئے ان کی حمایت کی اور سوشل میڈیا پر خوش آمدید کہا اور صارفین نے کہا کہ وہ ان کے ساتھ ہیں پریشان نہ ہوں یقیناً اللہ دیکھ رہا ہے اور اللہ سب کچھ جانتا ہے-
    https://twitter.com/adnanaltafmeer/status/1266690178040676353?s=19
    https://twitter.com/lala_sehra/status/1266693941744762881?s=19


    https://twitter.com/mdsaharul3/status/1266699732375597056?s=19


    https://twitter.com/hkalal123/status/1266698699519881216?s=19

    زائرہ وسیم کوٹڈیوں کے حملوں کے بارے میں ٹوئٹ کرنا مہنگا پڑگیا

  • لاک ڈاؤن کے دوران نئی چیزیں سیکھنے کا نتیجہ ہے کہ اب میں سچائی کا سامنا کرسکتا ہوں  امیتابھ بچن

    لاک ڈاؤن کے دوران نئی چیزیں سیکھنے کا نتیجہ ہے کہ اب میں سچائی کا سامنا کرسکتا ہوں امیتابھ بچن

    بھارتی لیجنڈری معروف اداکار امتیابھ بچن کا کہنا ہے کہ لاک ڈاؤن کے دوران نئی چیزیں سیکھنے کا نتیجہ ہے کہ اب میں سچائی کا سامنا کرسکتا ہوں ۔

    باغی ٹی وی : بھارتی لیجنڈری معروف اداکار امتیابھ بچن کا کہنا ہے کہ لا ک ڈاؤن کے دوران نئی چیزیں سیکھنے کا نتیجہ ہے کہ اب میں سچائی کا سامنا کرسکتا ہوں ۔ بالی وڈ شہنشاہ امیتابھ بچن نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر اپنا ایک فوٹو کولاج شئیر کیا، جس میں ایک تصویر اداکار کی جوانی کی ہے جبکہ دوسری طرف اُن کی حال ہی کی ایک تصویر ہے
    https://www.instagram.com/p/CA1tazEhShS/?igshid=1pcg1jy3dladu
    اس پوسٹ کے کیپشن میں بالی وڈ اداکار نے لکھا کہ اس لاک ڈاؤن نے مجھے وہ سب سیکھنے اور سمجھنے کے قابل بنایا ہے جسے میں 78 سالوں کے دوران سمجھنے اور سیکھنے سے قاصر رہا تھا۔

    امیتابھ بچن نے لکھا کہ لاک ڈاؤن کے دوران نئی چیزیں سیکھنے کا نتیجہ ہے کہ اب میں سچائی کا سامنا کرسکتا ہوں اور باآسانی سچائی کا اظہار کرسکتا ہوں۔

    اس سے قبل اداکار نے انسٹاگرام پر اپنی 44 سال پُرانی فلم ’کبھی کبھی‘ اور حال ہی میں ڈیجیٹل ریلیز کی جانے فلم ’گلابو ستابو‘ کا ایک فوٹو کولاج پوسٹ کیا تھا۔
    https://www.instagram.com/p/CAtF1B-hXPF/?igshid=9z4k9a33u1zo
    انسٹاگرام پر شیئر کردہ فوٹو کولاج کے ساتھ امیتابھ بچن نے ماضی کے قیمتی لمحات کو یاد کرتے ہوئے لکھا تھا کہ ’ایک تصویر 44 پرانی ہے جب میں سری نگر میں اپنی فلم ’کبھی کبھی‘ کے گانے ’کبھی کبھی میرے دل میں خیال آتا ہے‘ کی ہے (1976 سے 2020) جبکہ اب دوسری تصویر فلم ’گلابو ستابو‘ کے گانے ’بن کے مداری کا بندر‘ کی ہے۔

    اپنے پیغام کے آخر میں اداکار نے ہندی میں لکھا کہ کیا تھے اور اب کیا بنا دیا۔

  • پی ٹی آئی علما ونگ کے زیر اہتمام سانحہ کراچی کے شہدا کیلئے فاتحہ خوانی

    پی ٹی آئی علما ونگ کے زیر اہتمام سانحہ کراچی کے شہدا کیلئے فاتحہ خوانی

    پی ٹی آئی علما ونگ کے زیر اہتمام سانحہ کراچی کے شہدا کیلئے فاتحہ خوانی کا اہتمام کیا گیا-

    باغی ٹی وی : پی ٹی آئی علما ونگ کے زیر اہتمام سانحہ کراچی کے شہدا کیلئے فاتحہ خوانی کا اہتمام کیا گیا-پی ٹی آئی علماء ونگ کے زیراہتمام آستانہ عالیہ عرفانیہ چشتیہ سندر میں ایک مجلس منعقد کی گئی جس میں پی آئی طیارے حادثے میں شہید ہونے والوں کے لئے دعائے مغفرت کی گئی اور ان کے اہل خانہ کے لئے صبر جمیل کی دعا گئی- اور ساتھ ہی کورونا وائرس کی وبا سے نجات اور ملک و پاکستان کی سلامتی اور حفاظت کے لئے بھی دعا کی گئی

    واضح رہے کہ 22 مئی 2020جمعۃ الوداع کے دن دوپہر کو لاہور سے کراچی آنے والے قومی فضائی ادارے (پی آئی اے) کی پرواز کراچی میں لینڈنگ سے 30 سیکنڈ قبل حادثے کا شکار ہوگئی تھی جس کے نتیجے میں97 افراد جاں بحق ہوئے تھے جن میں سے 74 شہدا کی میتیں ان کے ورثاء کے حوالے کر دی گئیں ہیں جبکہ 23 شہدا کی ابھی تک شناخت جاری ہے

    پی آئی اے پائلٹ نے بدتمیزی کے انداز میں سینکڑوں جانوں کی پرواہ کیے بغیر ایئر ٹریفک کنٹرولر کی ہدایات کو ہوا میں اڑا دیا

    پی آئی اے انتظامیہ کے لین دین میں بھاری کرپشن کا انکشاف

  • استاذالقراء بانی و مہتمم جامعہ عزیزیہ باباجی یحیی رسولنگری انتقال کر گئے

    استاذالقراء بانی و مہتمم جامعہ عزیزیہ باباجی یحیی رسولنگری انتقال کر گئے

    ساہیوال،شیخ الحدیث عبدالرشید راشد ہزاروی کے بعد استاذالقراء بانی و مہتمم جامعہ عزیزیہ باباجی یحیی رسولنگری بھی خالق حقیقی سے جاملے

    باغی ٹی وی : ساہیوال،شیخ الحدیث عبدالرشید راشد ہزاروی کے بعد استاذالقراء بانی و مہتمم جامعہ عزیزیہ باباجی یحیی رسولنگری بھی خالق حقیقی سے جاملے انا للہ و انا الیہ راجعون مرحوم کے جنازہ کا اعلان بعد میں کیا جائے گا-