Baaghi TV

Author: عائشہ ذوالفقار

  • خلیل الرحمن قمر کا ’ارطغرل غازی‘ جیسا ڈرامہ پاکستان میں بنانے کا اعلان

    خلیل الرحمن قمر کا ’ارطغرل غازی‘ جیسا ڈرامہ پاکستان میں بنانے کا اعلان

    پاکستان کے نامور مصنف خلیل الرحمن قمرنے ترکش ڈرامے’ارطغرل غازی‘ جیسی کہانی لکھنے کا اعلان کر دیا-

    باغی ٹی وی : پاکستان کی تاریخ کے کامیاب ترین ڈارمے ’میرے پاس تم ہو‘ کے مصنف خلیل الرحمن قمر نے حال ہی میں ایک ٹاک شو کے دوران کہا ہے کہ وہ تُرک ڈرامہ سیریل ’’ارطغرل غازی‘‘ کو پاکستان میں بنانے کا ارادہ رکھتے ہیں اور اس کے لیے انہوں نے اس کی کہانی بھی لکھنی شروع کردی ہے

    ترک مسلمانوں کی تیرہویں صدی میں اسلامی فتوحات پر مبنی ترکش ڈراما سیریل ’’ارطغرل غازی‘‘ نے پاکستان میں مقبولیت کے نئے ریکارڈ قائم کردئیے ہیں اس ڈرامے کو نہ صرف یوٹیوب پر لوگ بے تحاشہ پسند کررہے ہیں بلکہ یہ ٹوئٹر اوریوٹیوب پر ٹاپ ٹرینڈ کررہا ہے اورپاکستانی سوشل میڈیا اس ڈرامے کے کردار و مکالموں سے بھرا پڑا ہے

    پاکستان میں اس ڈرامے کی روزبروز بڑھتی مقبولیت کے پیش نظر نجی ٹی وی چینل کی اینکر نے اپنے ٹاک شو میں خلیل الرحمن قمر کو مدعو کیا اور ان سے پوچھا کہ کیا آپ ارطغرل کی مقبولیت کو دیکھتے ہوئے آگے کے لئے اس طرح کی کہانی پر کام کرنے کا سوچ رہے ہیں؟ جس پر خلیل الرحمان قمر نے کہا بالکل میں سوچ رہاہوں اور 3 روز قبل میں نے ہمایوں سعید سے اس موضوع پر بات بھی کی تھی جس کے بعد ہم نے ارطغرل کی طرح کے پراجیکٹ پر کام کرنے کا فیصلہ کیا
    https://www.instagram.com/p/CABu9Q9hJpy/?igshid=zfiu9itkf01w
    خلیل الرحمن قمر نے کہا ماری حدود بہت ہیں اور ہمیں اس طرح کا طعنہ اس لیے نہیں دیا جاسکتا کہ ہمارے پاس صرف وسائل کا پرابلم ہے ورنہ ہمارے پاس بہترین اداکاروہدایت کار اور بہترین دیکھنے والے موجود ہیں

    خلیل الرحمن کی اس بات پر شو کی میزبان نے خلیل الرحمن کو کہا خلیل صاحب آپ اس وقت یہ خبر دے کر کہ آپ ’ارطغرل‘ کی طرح کے پراجیکٹ پر کام کرنے کا سوچ رہے ہیں آپ اس وقت بڑی خبر دے رہے ہیں اور بریکنگ نوز دے رہے ہیں پاکستانیوں کو خوشخبری دے رہے ہیں اور ہمیں یہ بات سُن کر بہت خوشی ہو رہی ہے میزبا ن نے خلیل الرحمن قمر کو مبارک بھی دی میزبان کی اس بات پر خلیل الرحمن نے کہا میں صرف سوچ نہیں رہا بلکہ میں اس پراجیکٹ کو کل سے لکھنا شروع کررہا ہوں

    وزیر اعظم عمران خان کی خواہش پر اسلامی فتوحات کی تاریخ پر مبنی ترکی کے شہرہ آفاق ڈرامے ’دیریلیش ارطغرل‘ کو اردو زبان میں ڈب کر کے پاکستان میں پاکستان ٹیلی وژن (پی ٹی وی) پر یکم رمضان المبارک سے ڈرامے کی نشریات شروع کی تھی دیریلیش ارطغرل‘ کو پی ٹی وی پر نشر کیے جانے کے موقع پر وزیر اعظم عمران خان نے بھی خصوصی پیغام جاری کیا تھا اور انہوں نے ترک ڈرامے کو نہ صرف اسلامی بلکہ پاکستانی ثقافت و تاریخ کے بھی قریب قرار دیا تھا

    پاکستانی وزیراعظم نے ’دیریلیش ارطغرل‘ کو نشر کیے جانے پر خوشی کا اظہار بھی کیا تھا کہ یہ لازم ہوگیا تھا کہ اسلامی فتوحات کی تاریخ پر مبنی ڈرامے کو پی ٹی وی پر نشر کیا جائے تاکہ پاکستان کی نئی نسل اپنی تاریخ سے وابستہ ہو

    حمزہ علی عباسی بھی ترک ڈرامے ارطغرل غازی کے مداحوں میں شامل

    وزیراعظم عمران خان نے ارطغرل غازی کے علاوہ ایک اور ترک ڈرامے کو پاکستان میں نشر کرنے کی خواہش کا اظہار کر دیا

  • پاکستانی فنکار بھی’ ارطغرل غازی‘ کے سحر میں مبتلا ہو گئے

    پاکستانی فنکار بھی’ ارطغرل غازی‘ کے سحر میں مبتلا ہو گئے

    پاکستانی فنکار بھی اسلامی تاریخ کی فتوحات پر مبنی شہرہ آفاق ترک سیریز ’ارطغرل غازی‘ کے سحر میں مبتلا ہو گئے

    باغی ٹی وی : وزیراعظم عمران خا ن کی ہدایت پر ترک ڈرامے’ارطغرل غازی‘کو اردو میں ڈب کرکے یکم رمضان سے پاکستان کے سرکاری ٹیلی ویژن سے نشر کیا جارہا ہے اور اسے نہ صرف مقبولیت حاصل ہو ئی بلکہ یہ پاکستانیوں کا پسندیدہ ڈرامہ بن گیا ہے

    اسلامی فتوحات کی تاریخ پر مبنی ترکی کے شہرہ آفاق ڈرامے ’ ارطغرل غازی‘ جسے ترکی کا ’گیم آف تھرونز‘ بھی کہا جاتا ہے نے پاکستان میں دھوم مچائی ہوئی ہے پاکستان میں لوگ اس ڈرامے کے دیوانے ہوگئے ہیں سوشل میڈیا ڈرامے کی کہانی اور کرداروں کی تعریفوں سے بھرا پڑا ہے عام لوگوں کے ساتھ فنکار اور کئی معروف شخصیات بھی اس کے سحر میں مبتلا نظر آتے ہیں


    ان میں فلم انڈسٹری کے معروف اداکار و ماڈل بلال اشرف اور اسد صدیقی بھی شامل ہیں جو اسلامی تاریخ کی فتوحات پر مبنی شہرہ آفاق ترک سیریز ’ارطغرل غازی‘ کے سحر میں مبتلا ہو گئے ہیں سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اداکار اسد صدیقی نے بھی اپنے ٹوئٹر پیغام میں ’ارطغرل غازی‘ اور اس کا سیکویل ’کرلوس عثمان‘ جیسے پروجیکٹس میں کام کرنے کی خواہش ظاہر کی ہے اداکار نے لکھا کہ مجھے اس طرح کے پروجیکٹس میں کام کرکے بہت خوشی ہوگی جہاں مسلم دنیا کی تاریخ کے ساتھ ساتھ اسلام کی تعلیمات پیش کی جارہی ہیں۔

    انہوں نے لکھا میں نے اسے 2018 میں دیکھنا شروع کیا اور اب بھی ختم نہیں ہوا-

    جبکہ دوسری جانب بلال اشرف نے بھی ’ارطغرل غازی‘ کی تعریف کرتے ہوئے پیغام جاری کیا ہے


    اداکار و ماڈل نے اپنے پیغام میں لکھا کہ ’ارطغرل غازی‘ ایک شاندار تُرک سیریز ہے جس کی کہانی بہت اعلی اور پروڈکشن بہت شاندارہے

    بلال اشرف نے کہا کہ مجھے یہ دیکھ کر بہت خوشی ہوئی کہ ترک سیریز کو پاکستان کے مقامی سامعین کے لیے بھی سرکاری ٹی وی پر نشر کیا جارہا ہے

    اداکار نے تُرک فن کی تعریف کرتے ہوئے لکھا کہ فلم اور ڈرامہ دونوں ہی فن کی ایک قسم ہیں اور ہمیں اس چیز کی پرواہ کیے بغیر کہ یہ فن کسی ملک کا ہے اس کو سراہنے کی ضرورت ہے

    آخر میں اُنہوں نے مداحوں سے اس بارے میں ان کے خیالات پوچھتے ہوئے لکھا کہ آپ لوگوں کا کیا خیال ہے؟

    واضح رہے کہ اس سے قبل حمزہ علی عباسی نے گٹار پر ’ارطغرل غازی‘ کے ساؤنڈ ٹریک کی دُھن بجا کر اس ترک سیریز کے لیے اپنی پسندیدگی کا اظہار کیا تھا

    واضح رہے کہ دیریلیش ارطغرل‘ ڈرامے کی کہانی 13 ویں صدی میں ’سلطنت عثمانیہ‘ کے قیام سے قبل کی کہانی ہے اور اس ڈرامے کی مرکزی کہانی ’ارطغرل‘ نامی بہادر مسلمان سپہ سالار کے گرد گھومتی ہے جنہیں ’ارطغرل غازی‘ بھی کہا جاتا ہے ڈرامے میں دکھایا گیا ہے کہ کس طرح 13 ویں صدی میں ترک سپہ سالار ارطغرل نے منگولوں، صلیبیوں اور ظالموں کا بہادری سے مقابلہ کیا اور کس طرح اپنی فتوحات کا سلسلہ برقرار رکھا۔ڈرامے میں سلطنت عثمانیہ سے قبل کی ارطغرل کی حکمرانی، بہادری اور محبت کو دکھایا گیا ہے

    ارطغرل لوگوں کی سوچ میں تبدیلی لانے کا سبب بنے گا ؛ شاہیر سیالوی

    حمزہ علی عباسی بھی ترک ڈرامے ارطغرل غازی کے مداحوں میں شامل

  • دہلی پولیس نے بھارتی اقلیتی کمیشن کے چئیرمین کو فون اور لیپ ٹاپ حوالے کرنے کا نوٹس کیوں جاری کیا  صدرآزاد و جموں کشمیر مسعود خان کا اہم بیان

    دہلی پولیس نے بھارتی اقلیتی کمیشن کے چئیرمین کو فون اور لیپ ٹاپ حوالے کرنے کا نوٹس کیوں جاری کیا صدرآزاد و جموں کشمیر مسعود خان کا اہم بیان

    بھارتی وزیراعظم مودی اور ہندو انتہا پسند تنظیم آر ایس ایس کی مسلمانوں اور اسلام سے دشمنی اور نفرت کسی سے بھی چھپی نہیں ہے مودی کے اسلام مخالف اور مسلمان دشمن پالیسیوں اور بھارت اور کشمیری مسلمانوں کےپر مظالم کی وجہ سے تقریباً پوری دنیا میں تنقید کا نشانہ بنایا جا رہا ہے مودی حکومت آر ایس ایس اور ہندو انتہا پسندوں کی بڑھتی ہوئی دہشت گردی پر اب عرب ممالک نے بھی آواز اٹھائی ہے جس پر بھارتی حکومت نے بھارتی مسلمانوں پر بے جا پابندیاں لگانی شروع کر دیں

    باغی ٹی وی : ہندو انتہا پسند تنظیم کےبھارتی مسلمانوں پر ظلم و جبر اور مظالم دن بدن شدت اختیہار کر رہے ہیں کبھی مساجد کو شہید کیا جارہا ہے کبھی نہتے مسلمانوں پر تشدد کیا جارہاہے تو کبھی مسلمانوں پر الزام لگاکر ان پر تشدد کیا جا رہا ہے کہ یہ لوگ مذہب کے بھیس میں اجتماعات کے ذریعےبالواسطہ طور پر کورونا کے پھیلاؤ کا سبب بن رہے ہیں یہاں تک کہ فاشسٹ مودی اور انتہا پسند ہندو آر ایس ایس مسلمانوں سے بھارتی شہریت کے حقوق تک چھین لئے ہیں جس پر اس متنازع شہریت کے قانون پر مودی سرکار کے خلاف آواز اٹھانے پر مسلمانوں کو تشدد کا نشانہ بنایا جا رہا ہے

    مودی حکومت آر ایس ایس اور ہندو انتہا پسندوں کی بڑھتی ہوئی دہشت گردی پر اب عرب ممالک نے بھی آواز اٹھائی ہے عربوں کی بھارتی مسلمانوں کی حمایت کرنے پر حکومت مسلمانوں پر بے جا پابندیاں عائد کر رہی ہے جبکہ دہلی پولیس نے دہلی اقلیتی کمیشن کے چیئرمین ظفر الاسلام کو اپنے فیس بک پوسٹ پر اپنا فون اور لیپ ٹاپ حوالے کرنے کے لئے نوٹس جاری کیا تھا


    دہلی پولیس اور بھارتی حکومت کی اس حرکت پر آزاد جموں اور کشمیر کے صدر مسعود خان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے ٹویٹ میں لکھا کہ دہلی پولیس نے دہلی اقلیتی کمیشن کے چیئرمین ظفر الاسلام کو اپنے فیس بک پوسٹ پر اپنا فون اور لیپ ٹاپ حوالے کرنے کے لئے نوٹس جاری کیا ہے

    صدرجموں و آزاد کشمیر مسعود خان نے لکھا کہ ان پر یہ کہنے پر ملک بدرجہتی(پرستی) کا الزام ہے کہ ہندوستانی مسلمانوں کو عرب دنیا کی حمایت حاصل ہوگی۔

    واضح رہے کہ بھارتی مسلمانوں پر انتہا پسند ہندوؤں کے بڑھتے ہوئے مظالم اور تشدد اور اسلام دشمنی پر عرب ممالک حرکت میں آئے ہیں اور سوشل میڈیا پر مودی سرکار اور بی جے پی انتہا پسند ہندو آر ایس ایس کی انڈیا اور کشمیر کے مسلمانوں پر کئے جانے والے ظلم و ستم پر اور مسلمانوں کے حقوق کی پامالی پر مودی فاشسٹ اور آر ایس ایس کے خلاف آواز بلند کر رہے ہیں

    آر ایس ایس ہمارے پیسوں سے ہمارے ہی مسلمان بھائیوں کو قتل کرتی ہے عبدالرحمن النصار

    ٹویٹر پر بھارت کو ذلیل کرنے والے عرب ایکٹوسٹ پاکستان کی تعریف کررہے

  • سلسلہ امہات المؤمنین: حضرت عائشہ صدیقہ رضی اللّٰہُ عنھا۔ تحریر:جویریہ بتول

    سلسلہ امہات المؤمنین: حضرت عائشہ صدیقہ رضی اللّٰہُ عنھا۔ تحریر:جویریہ بتول

    سلسلہ امہات المؤمنین:
    حضرت عائشہ صدیقہ رضی اللّٰہُ عنھا۔
    (تحریر:جویریہ بتول)۔

    حضرت عائشہ صدیقہ رضی اللّٰہُ عنھا کےلقب صدیقہ اور حمیرا تھے۔
    آپ ابو بکر صدیق رضی اللہ عنہ کی صاحبزادی تھیں۔۔۔
    اور حضرت عائشہ اس خوش نصیب گھرانے سے تعلق رکھتی تھیں کہ جس گھر پر سب سے پہلے اسلام کی نورانی و ٹھنڈی کرنیں پڑی تھیں۔۔۔
    یوں حضرت عائشہ وہ ہیں جن کا شروع سے ہی کبھی کفر وشرک کے ماحول سے واسطہ نہیں رہا۔۔۔
    آپ کے والد گرامی کی رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے بے مثال محبت اوراسلام کے لیئے جذبۂ قربانی کسی سے پوشیدہ نہیں ہے۔۔۔۔جنہوں نے ہر کڑے موقع پر رسول اللہ کا ساتھ دیا،
    رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ مجھے کسی کے مال سے اتنا فائدہ نہیں ہوا،جتنا ابو بکر کے مال سے ہوا(رضی اللہ عنہ)۔
    سب سے پہلے اسلام قبول کر کے اپنا سارا مال اللّٰہ کی راہ میں دے دینے والے صحابئ رسول پر اللہ تعالی کی بے شمار رحمتیں ہوں آمین۔
    حضرت عائشہ رسول اللہ کی وہ واحد بیوی ہیں جو کنواری تھیں۔
    آپ کو کئی ایک اعزازات حاصل ہیں جن کا آگے چل کر ذکر آئے گا ان شآ ء اللہ۔
    حضرت عائشہ کا نکاح بہت کم عمری میں رسول اللہ سے ہوا تھا،جبکہ ان کی عمر چھ،سات برس تھی۔۔۔
    رسول اللّٰہ صلی اللہ علیہ وسلم جب تیرہ نبوی میں اپنے یارِ غار حضرت ابو بکر صدیق رضی اللہ عنہ کے ساتھ مکہ سے مدینہ کی طرف ہجرت کرنے لگے تو حضرت ابو بکر کے اہل خانہ مکہ میں کفار مکہ کے نرغے میں ہی تھے۔۔۔
    غرض جب رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم اور ابو بکر صدیق اللہ کے حکم سے ہجرت کرکے مدینہ آن پہنچے اور آہستہ آہستہ معاملات سنبھل گئے تو آپ نے ام رومان، عائشہ و اسماء رضی اللّٰہُ عنھن کو مدینہ بلا لیا۔۔۔
    مدینہ کی آب و ہوا سے بہت سے لوگ بیمار ہو گئے اور حضرت عائشہ بھی بیمار ہو گئیں۔۔۔
    نو سال کی عمر میں آپ کی رخصتی ہوئی اور یہ تقریب انتہائی سادہ و ایمان افروز تھی۔۔۔
    حضرت عائشہ اپنی سہیلیوں کے ساتھ کھیلنے میں مصروف تھیں،آپ کی والدہ نے آپ کو اپنے پاس بلایا اور چہرہ دھویا۔۔۔
    انصاری عورتوں نے آپ کو تیار کیا اور ام رومان آپ کو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے حجرے میں چھوڑ آئیں۔۔۔
    جہانوں کے لیئے رحمت بن کر آنے والے رسول اللہ صلی اللہ علیہ کی شادی کی محفل کتنی سادہ تھی کہ جس میں کوئی کھانا نہیں بنایا گیا تھا۔۔۔
    آج ہم مسلمان ہو کر بھی شادی بیاہ کی تقریبات پر اپنے مال کا بے دریغ ضیاع کرتے ہیں اور حدوں کو توڑ توڑ جاتے ہیں۔۔۔۔
    اللہ ہمارے احوال کی اصلاح فرما دے۔۔۔ !!!!
    رسول اللّٰہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ:
    "ایک بار جبریل سبز ریشم میں لپٹی ہوئی کوئی چیز لائے اور فرمایا کہ یہ دنیا و آخرت میں آپ کی بیوی ہیں،میں نے دیکھا تو وہ عائشہ تھی۔”
    (ترمذی)۔
    آپ رسول اللہ کی چہیتی زوجہ تھیں۔۔۔
    حضرت عائشہ کی سہیلیاں نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے گھر آ کر گڑیوں سے کھیلا کرتی تھیں،جب رسول اللہ تشریف لاتے تو چھپ جاتیں،
    آپ صلی اللہ علیہ وسلم انہیں تلاش کرکے حضرت عائشہ کے پاس بھیجا کرتے تاکہ وہ عائشہ کے ساتھ کھیل سکیں۔۔۔”(رواہ البخاری:کتاب الادب)۔
    حضرت عائشہ رضی اللہ عنھا کے نکاح سے جاہلیت کی تین رسوم کا خاتمہ ہوا۔۔۔۔
    آپ کا نکاح و رخصتی شوال میں ہوا،
    جبکہ اسے ٹھیک نہیں سمجھا جاتا تھا۔

    منہ بولے بھائی کی بیٹی سے نکاح نہیں ہوسکتا ہے۔۔۔
    اس نکاح سے اس جاہلانہ رسم کا بھی خاتمہ ہوا۔

    دلہن کے آگے آگ جلانے کی رسم ختم ہوئیں۔۔۔۔
    حضرت عائشہ علم و فضیلت میں ایک ممتاز مقام رکھتی ہیں۔۔۔
    آپ کا اہم ترین کردار علمی خدمات ہیں۔۔۔۔
    آپ محدثہ تھیں۔۔۔عورتوں میں سب سے زیادہ یعنی(2210) احادیث آپ نے روایت کی ہیں۔۔۔
    اور بہت زیادہ علم آپ کم عمری میں سیکھ چکی تھیں…!!!
    سلسلہ امہات المؤمنین:

    سلسلہ امہات المؤمنین:
    حضرت عائشہ صدیقہ رضی اللہ عنھا۔
    (تحریر:جویریہ بتول)۔

    رسول اللّٰہ صلی اللہ علیہ وسلم کو حضرت عائشہ سے بہت زیادہ محبت تھی۔۔۔
    حضرت عائشہ فرماتی ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ ایک غزوہ سے واپس آئے۔۔۔میرے گھر کے طاق پر پردہ پڑا ہوا تھا،
    ہوا سے پردے کا کونہ اڑا تو میری گڑیاں نظر آنے لگیں۔۔۔
    رسول اللہ نے پوچھا یہ کیا ہیں۔۔۔میں نے کہا میری گڑیاں ہیں۔۔۔
    آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے دیکھا کہ ان گڑیوں میں ایک گھوڑا بھی ہے،جس کے اوپر دو پر تھے
    رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے پوچھا یہ کیا ہیں ؟
    میں نے کہا دو پر ہیں۔۔۔
    آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کیا گھوڑوں کے بھی پر ہوتے ہیں؟؟
    میں نے کہا:
    آپ نے سنا نہیں کہ حضرت سلیمان علیہ السلام کے پاس پروں والے گھوڑے تھے؟
    یہ سن کر رسول اللہ ہنس پڑے یہاں تک کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی داڑھیں دکھائی دینے لگیں۔۔۔
    (رواہ ابو داؤد۔۔۔کتاب الادب)۔
    کیوں کہ حضرت عائشہ بہت ذہین،حاضر دماغ اور فصیح اللسان تھیں۔۔۔
    تو فوراً یہ جواب دیا تھا۔۔۔
    ام المؤمنین فرماتی ہیں کہ ایک سفر میں نبی کریم صلی اللّٰہ علیہ وسلم کے ساتھ تھی
    میں نے آپ صلی اللہ علیہ وسلم سے دوڑ کا مقابلہ کیا اور آگے نکل گئی۔۔۔
    پھر جب میرا جسم بھاری ہو گیا تو ایک بار پھر آپ صلی اللّٰہ علیہ وسلم سے دوڑ کا مقابلہ کیا،
    اب کہ آپ صلی اللّٰہ علیہ وسلم مجھ سے آگے نکل گئے۔
    اس پر آپ صلی اللّٰہ علیہ وسلم نے فرمایا:
    یہ اُس جیت کا بدلہ ہے۔۔۔ !!!
    (رواہ ابو داؤد_کتاب الجہاد)۔
    حضرت عائشہ فرماتی ہیں کہ میں پانی پیتی پھر یہی برتن نبی کریم صلی اللّٰہ علیہ وسلم کو دیتی،آپ صلی اللّٰہ علیہ وسلم اسی جگہ منہ رکھ کر جہاں سے میں نے پانی پیا ہوتا تھا،پانی پیتے،
    میں اپنے دانتوں سے ہڈی سے گوشت الگ کرتی،پھر آپ صلی اللہ علیہ وسلم کو دیتی،آپ صلی اللّٰہ علیہ وسلم اسی جگہ سے کھاتے۔۔۔”
    (رواہ مسلم)۔

    حضرت عائشہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللّٰہ علیہ وسلم نے مجھ سے فرمایا
    میں جان لیتا ہوں جب تم مجھ سے خوش ہوتی ہو اور جب مجھ سے ناراض ہوتی ہو۔۔۔
    میں نے پوچھا آپ صلی اللّٰہ علیہ وسلم کیسے جان لیتے ہیں؟
    آپ صلی اللّٰہ علیہ وسلم نے فرمایا:
    جب تم مجھ سے خوش ہوتی ہو تو کہتی ہو۔۔۔نہیں محمد صلی اللّٰہ علیہ وسلم کے رب کی قسم
    اور جب مجھ سے ناراض ہوتی ہو تو کہتی ہو۔۔۔نہیں ابراھیم کے رب کی قسم۔۔۔
    حضرت عائشہ فرماتی ہیں کہ میں نے کہا بے شک آپ سچ کہتے ہیں
    اللّٰہ کی قسم!
    اے اللہ کے رسول۔۔۔
    غصے میں صرف آپ کا نام زبان سے نہیں لیتی۔۔۔۔(رواہ البخاری)۔
    ان واقعات میں میاں بیوی کے لیئے بہت سے اسباق ہیں۔۔۔
    پیارے نبی حضرت محمد صلی اللہ علیہ وسلم نے اپنے عمل سے بیویوں کے مقام اور ان سے حسنِ سلوک اور عزت افزائی کرنا سکھائی۔۔۔ہمارے معاشرے میں آج بھی کئی شوہر بیویوں کے حوالے سے عجیب وغریب سوچیں رکھتے ہیں جن کی اصلاح کی ضرورت ہے۔۔۔
    حضرت عائشہ فرماتی ہیں کہ رسول اللہ بقیع سے لوٹے میرے سر میں درد تھا اور کہہ رہی تھی ہائے میرا سر۔۔۔
    آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا۔۔۔بلکہ میں۔۔۔اے عائشہ ہائے میرا سر۔۔۔!!!
    (رواہ ابن ماجہ)۔
    آپ صلی اللہ علیہ وسلم کو حضرت عائشہ سے بے حد محبت تھی۔۔۔۔آپ صلی اللّٰہ علیہ وسلم نے مرض الموت میں زیادہ دن حضرت عائشہ کے حجرے میں گزارے اور جب نبی محترم صلی اللہ علیہ وسلم نے وفات پائی تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم کا سر حضرت عائشہ کی گود میں تھا۔۔۔۔ !!!
    اور آپ صلی اللّٰہ علیہ وسلم حضرت عائشہ کے حجرے میں ہی دفن ہوئے(صلی اللّٰہ علیہ وسلم)۔
    رسول اللّٰہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:
    مردوں میں سے تو بہت کامل گزرے ہیں مگر عورتوں میں مریم بنت عمران اور آسیہ (علیھما السلام)۔۔۔۔اور عائشہ کی فضیلت دوسری عورتوں پر ایسے ہے جیسے ثرید کی فضیلت دوسرے کھانوں پر ہے۔۔۔ !!!”
    (صحیح بخاری)۔
    (رضی اللّٰہُ عنھا)۔
    اللّٰہ تعالی ہم سب کو ان تعلیمات سے خود کو منور کرنے کی توفیق نصیب فرمائے آمین۔۔۔ !!!!
    حضرت عائشہ رضی اللّٰہُ عنھا فقیہہ،قرآن و احادیث، عرب تاریخ،علم النسب اور علمِ وراثت کی ماہرتھیں۔ آپ عرب شاعری پر بھی عبور رکھتی تھیں۔۔۔
    آپ رضی اللّٰہُ عنھا کا نام بے تکلف مجتہدین صحابہ کرام کے ساتھ آتا ہے۔
    اکابر صحابہ کرام رضوان اللہ آپ سے مسائل کا حل پوچھتے اور آپ دورِ خلافت ابو بکر صدیق،عمر اور عثمان رضی اللہ عنھم میں فتویٰ بھی دیا کرتی تھیں۔۔۔۔رویت باری،علمِ غیب،واقعہ معراج،عصمت انبیاء کی وضاحت میں آپ کی دقتِ نظر کا پلہ بلاشبہ بھاری نظر آتا ہے۔۔۔ !!!
    غزوہ بنی مصطلق 5ھ میں پیش آیا،اماں عائشہ صدیقہ بھی اس سفر میں رسول اللہ کے ساتھ تھیں،
    راستے میں آپ کا ہار گم ہو گیا،
    جس کی وجہ سے قافلہ کو رکنا پڑا،
    نماز کا وقت آن پہنچا اور پانی بھی موجود نہیں تھا،
    صحابہ کرام پریشان ہو گئے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم پر تیمم کا حکم نازل ہو گیا۔۔۔
    صحابہ میں خوشی کی لہر دوڑ گئی اور حضرت اسید بن حضیر رضی اللہ عنہ بے ساختہ پکار اٹھے:
    اے آل ابو بکر !
    تم سرمایۂ برکت ہو۔۔۔۔
    تم پر جب بھی کوئی مصیبت آئی ہے اس میں مسلمانوں کے لیئے آسانی و خوشی کا ہی سامان نکلا ہے۔۔۔ !!!!
    انس بن مالک رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ غزوہ احد میں حضرت عائشہ اور ام سلیم زخمیوں کو پانی پلاتی تھیں،یہ غزوہ مسلمانوں پر کڑا وقت تھا۔۔۔
    کئی مسلمان شہید ہو چکے تھے اور کئی زخمی تھے۔۔۔
    اس وقت میں بھی حضرت عائشہ کا کردار ہمیں نظر آتا ہے۔۔۔
    سرخ و سفید رنگت رکھنے والی،حسن و جمال کی پیکر ام المؤمنین حضرت عائشہ عاجزی و قناعت میں بھی نمایاں تھیں۔۔۔
    آپ پر تین اوقات بہت گراں گزرے۔۔۔
    واقعۂ افک،
    واقعۂ تحریم،
    اور واقعۂ ایلاء۔۔۔
    واقعۂ افک میں منافقین کی گھڑی گئ سازش کو اللہ رب العزت نے آسمان سے اپنا قرآن اتار کر بے نقاب کر دیا اور آپ رضی اللّٰہُ عنھا کی صداقت کی گواہی دے کر منافقین و مومنوں کو واضح کر دیا۔۔۔
    اہل ایمان اپنی ماں کی شان میں اترے قرآن کی تلاوت تا قیامت کرتے رہیں گے اور ان کے ایمان کو جِلا ملتی رہے گی ان شآ ء اللہ۔
    حضرت عائشہ نے اٹھارہ سال رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ گزارے اور اڑتالیس سال بیوگی کے گزارے۔۔۔
    آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے بعد آپ کی تمام عمر قرآن و حدیث کی تعلیم عام کرتے گزری۔۔۔
    حضرت معاویہ رضی اللہ عنہ کے دورِ خلافت کے آخر میں 17 رمضان المبارک میں 66سال کی عمر میں وفات پائی اور جنت البقیع میں دفن ہوئیں۔۔

    سلسلہ امہات المؤمنین: 1؛حضرت خدیجہ رضی اللّٰہُ عنھا۔ تحریر: جویریہ بتول

  • معرکہ حق و باطل   تحریر: خنساء بنت طاہر

    معرکہ حق و باطل تحریر: خنساء بنت طاہر

    معرکہ حق و باطل
    خنساء بنت طاہر

    17 رمضان کا سورج طلوع ہوتا ہے مسلمانوں کی زند گیوں کا پہلا رمضان المبارک جس میں روزے رکھنے کا حکم ملا
    ہجرت کرکے آئے ہوئے چند بے حال لوگ اور کچھ ان کو سہارا دینے والے لیکن بے سرومانی کی حالت ,پورے لشکر میں فقط دو گھوڑے جنگ کی کوئی تیاری نہیں اور مد مقابل کون …؟

    وہ جنگجو اور بہادر کہلوائے جانے والے لوگ جن کی دھاک پورے مکہ میں تھی اور جن کا خوف دلوں میں بیٹھا ہوا تھا , جن کی غلامی میں کئی سال گزار کر آئے تھے اور کچھ تو خون کے رشتے تھے……

    واللہ کیا کیفیت اور کیا آزمائش تھی
    نبی پر ایمان لانے والے چند مختصر سے لوگ حق و باطل کا پہلا معرکہ ایسی جنگ ایسا معرکہ کہ جس میں یہ ثابت ہونا تھا کہ نبوت کا دعوی کرنے والے اس شخص کی کیا سچائی ہے یہ اپنے قول و فعل میں کتنا سچا ہے

    ایک طرف اتنا بڑا دشمن اور ایک طرف خدا کی اس پوری زمین پر اعلائے کلمتہ اللہ کی سربلندی کو تھامے ہوئے چند مٹھی بھر مخلص لوگ
    آسمان بھی انکی کیفیت پہ تھم سا گیا تھا زمین بھی سہمی ہوئی تھی شہنشاہ دوجہاں رو رو کر کیا دعا کرتے ہیں کہ مالک کائنات
    اگر یہ چند لوگ بھی آج ختم ہوگئے تو تیری اس زمین پر تیرا نام لینے والا کوئی نہ ہوگا

    رحمت کا دریا جوش میں آتا ہے اور پھر جو مدد و نصرت اتری وہ آج تک ایک زندہ مثال ہے کہ جنگیں کبھی بھی طاقت یا مال و دولت ک زور پر نہیں لڑی جاتی اور اگر جہاد کے بغیر دنیا پر امن ممکن ہوتا تو میرے نبی جیسے تحمل مزاج ، صبر کے پیکر اور زمیںن پر سکون کے خواہشمند عظیم انسان تلوار کبھی بلند نہ کرتے لیکن اللہ کے نیک بندوں نے یہ ثابت کردیا کہ دین کی سربلندی ,اللہ کی محبت اور اسلام دشمنی میں اگر خونی رشتے بھی مد مقابل ہو تو تلوار لرزنی نہیں چاہیے

    اور ایک بہت اہم سبق جو ہمیں حاصل کرنا چاہیے وہ یہ کہ اللہ کی مدد ایسے ہی نہیں اترتی اللہ نے مسلمانوں کو لاکر جنگ کے میدان میں کھڑا کر دیا مجاہدین نے اپنی جانیں اللہ کی امان میں دے دیں اپنے سے تین گنا بڑی طاقت کے سامنے ایمانی جزبوں سے کھڑے ہوگئے زندگی اور موت کی کشمکش، دشمن امنے سامنے ہوا تلواریں آپس میں ٹکرائی تو پھر میرے رب نے فرشتے نازل کیے یونہی گھروں میں بیٹھے بیٹھے ہی اللہ کی مدد نہں آگئی

    آج ہمیں بھی انھی ایمانی جذ بوں اور جرتوں کی ضرورت ہے۔

  • اطہر شاہ خان جیدی کے انتقال پر فنکار وں کا افسوس کا اظہار

    اطہر شاہ خان جیدی کے انتقال پر فنکار وں کا افسوس کا اظہار

    پاکستان کے معروف اور نامور سینئیر اداکار اطہر شاہ خان عرف جیدی کے انتقال پر شوبز شخصیات کا افسوس کا اظہار

    باغی ٹی وی : گذشتہ روز انتقال کرنے والے معروف اداکارجیدی کے انتقال پر جہاں ان کے مداحوں کی بڑی تعداد افسردہ ہے وہیں ساتھی فنکاروں کو بھی جیدی کی موت کی افسوسناک خبر نے غمزدہ کردیا ہے فنکاروں نے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹس پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے تعزیتی پیغام شئیر کئے
    https://www.instagram.com/p/B__58mLj9h0/?igshid=uxe6nujyjmt1
    اداکار یاسر حسین نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹا گرام پر ماضی کے ممتاز فنکار اطہر شاہ خان کی تصاویر شئیر کیں اور لکھا کہ جیدی صاحب بھی چلے گئے-


    اداکار فیصل قریشی نے ٹویٹر پر اطہر شاہ خان جیدی کی تصویریں شیئر کرتے ہوئے افسوس کا اظہار کیا اور لکھا کہ ہزاروں چہروں پر مسکراہٹیں بکھیرنے والے جیدی صاحب چلے گئے۔


    اداکارہ ثمینہ پیرزادہ نے اہنے ٹویٹر اکاؤنٹ پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے جیدی کے لئے مغفرت کی دعا کی اور اطہر شاہ خان عرف جیدی کے مزاح سے بھرپور تمام حیرت انگیز کاموں کا شکریہ بھی ادا کردیا


    اداکار فہد مصطفی نے جیدی کے انتقال پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے اپنا تعزیتی پیغام ٹوئٹر پر شیئر کیا اور بتایا کہ انہیں لیجنڈ اطہر شاہ خان عرف جیدی کے ساتھ کام کرنے کا اعزاز حاصل ہے

    فہد مصطفی نے کہا کہ انہیں جیدی جیسے بڑے فنکار کے ساتھ کام کر کے بے حد خوشی ہوئی تھی فہد مصطفی نے لکھا کہ جیدی کی موت ایک بہت بڑا نقصان ہے اور لکھا کہ انہیں 2020 سے نفرت سی ہوگئی ہے کیونکہ یہ ایک بدترین سال ثابت ہورہا ہے

    واضح رہے کہ فن کار اطہر شاہ خان جیدی طویل علالت کے بعد گزشتہ روز 77 سال کی عمر میں انتقال کر گئے تھے جیدی گزشتہ چند برس سے علیل تھے اور گلستان جوہر کراچی کے ایک اسپتال میں زیر علاج تھے

    یاسر حسین کا سینئیر فنکاروں کو خراج تحسین

    سینئیر اداکار ،شاعر اور ڈرامہ نگار اطہر شاہ خان جیدی انتقال کر گئے

    سعادت حسن منٹو کو گُوگل کا خراج عقیدت پیش

    معروف فلمی شاعر کیفی اعظمی کی 18 ویں برسی

  • یاسر حسین کا مدرز ڈے کے موقع پر والدہ کے لئے جذباتی پیغام

    یاسر حسین کا مدرز ڈے کے موقع پر والدہ کے لئے جذباتی پیغام

    پاکستان شوبز انڈسٹری کے معروف اداکار یاسر حسین نے مدرز ڈے کے موقع پر والدہ کے لئے جذباتی پیغام شئیر کر دیا

    باغی ٹی وی : پاکستان شوبز انڈسٹری کے معروف اداکار یاسر حسین نے مدرز ڈے کے موقع پر والدہ کے لئے جذباتی پیغام شئیر کر دیا اداکار نے گذ شتہ روز اپنی مرحوم والدہ کی ساتویں برسی کے موقع پر ان کو یاد کرتے ہوئے سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر والدہ کے ساتھ یاد گار تصویر شئیر کی اور جذباتی پیغام شئیر کیا-
    https://www.instagram.com/p/B__tDMiDubh/?igshid=3n9nykyvqqrk
    اداکار نے پیغام میں لکھا کہ 7 سال پہلے آج کے دن ہماری اماں اس جہان فانی رخصت ہو گئیں مدرز ڈے پر اماں کی موت ایسے ہے جیسے ویلینٹائن ڈے پر آپ کا بریک اپ ہو جائے بلکہ اس سے بھی بہت زیادہ بُرا-

    یاسر حسین نے اپنے پیغام میں والدین کی اہمیت بتاتے ہوئے کہا کہ زندگی میں سب کچھ دوبارہ مل سکتا ہے والدین اللہ تعالی کی ایک ایسی نعمت ہیں جو ہمیں صرف ایک ہی بار ملتی ہے جو بلاوجہ بے مقصد ہر وقت آپ سے پیار کرتے ہیں

    اُنہوں نے اپنے مداحوں کو تلقین کی کہ ویسے تو روزلیکن آج کا خاص دن اپنی ماں کے ساتھ گُزاریں جس نےآپ کو پیدا کیا ہے اور آپ کے لیے اتنی مشکلات برداشت کیں اداکار نے مزاحیہ انداز میں لکھا اُس ماں کے ساتھ نہیں جس کے فون آنے پر آپ کی اماں کہتی ہیں کس ماں کا فون ہے

    یاسر حسین نے لکھا کہ خوش رہیں اور اپنی ماں کو خوش رکھیں انہوں نے آخر میں لکھا کہ اگر آپ میں کوئی ٹیلنٹ نہیں ہے اور کامیاب ہونا چاہتے ہیں تو ماں کی دعا سے بہتر کوئی چیز نہیں

    پوسٹ کی آخر میں یاسر حیسن نے والدہ کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے محبت کا اظہار کیا-‌

    نیلم منیر کا مداحوں کے لئے خوبصورت پیغام

    ماں ایک انمول رشتے کا نام ہے جو سراپا محبت اور وفا ہوتی ہے، شہباز شریف

    ماؤں کا عالمی دن پاک فضائیہ کا دلکش پرومو جاری

    مریم نواز کا مدر ڈے کے موقع پر جذباتی پیغام

    میرا پہلا کرکٹ بیٹ اماں نے بچت کے پیسوں سے خرید کر دیا تھا، عظیم بلے باز کا ماں کو خراج تحسین

  • کورونا لاک ڈاؤن: اسامہ طاہر نے یوٹیوب چینل کھول لیا

    کورونا لاک ڈاؤن: اسامہ طاہر نے یوٹیوب چینل کھول لیا

    دنیا بھر میں پھیلےکورونا وائرس کی وجہ سے احتیاطی تدابیر سے بچاؤ کے لئے دنیا کے دیگر ممالک کی طرح پاکستان میں بھی مارچ سے لاک ڈاؤن کا سلسلہ جاری ہے حکومت نے کارباوری سرگرمیوں، ڈراموں اور فلموں سمیت دیگر ثقافتی سرگرمیوں پر بیھی پابندی عائد کر دی ہے جس سے عوام سمیت دیگر معروف اور شوبز شخصیات گھروں میں محصور ہو کر رہ گئی ہیں

    شوبز شخصیات بوریت سے بچنے کے لئے خود کو سوشل میڈیا کے ذریعے مصروف رکھ رہے ہیں اور اپنے یوٹیوب چینلز کھولنا شروع کردئیے ہیں

    باغی ٹی وی : ملک بھر میں پھیلے کورونا وائرس کی وجہ سے عوام سمیت دیگر معروف اور شوبز شخصیات گھروں میں محصور ہو کر رہ گئی ہیں شوبز شخصیات بوریت سے بچنے کے لئے خود کو سوشل میڈیا کے ذریعے مصروف رکھ رہے ہیں اور اپنے یوٹیوب چینلز کھولنا شروع کردئیے ہیں اداکارہ عائشہ عمر، صبا قمر اور فیروز خان کے بعد اب اداکار اسامہ طاہر نے بھی لاک ڈاؤن کے دوران بوریت سے بچنے اور مداحوں کو محظوظ کرنے کے لیے رواں ماہ کے آغاز میں یوٹیوب چینل کھول لیا ہے
    https://www.youtube.com/watch?v=GVANY7hwkxI&feature=youtu.be
    اداکار نے اپنے یوٹیوب چینل پر اسکیچ لائیو ود اسامہ طاہر نامی لائیو شو کا آغاز کرتے ہوئے یکم مئی کو اس کی پہلی قسط نشر کی اور مداحوں سے باتیں کیں اور ان کے سوالوں کے جواب دئیے اور پھر 8 مئی کو اداکار نے چینل پر ایک ویڈیو بھی جاری کی جس میں انہوں نے بتایا کہ انہوں نے کیوں یوٹیوب چینل کھولا
    https://www.youtube.com/watch?v=8hCG9dDZnAE&feature=youtu.be
    ویڈیو میں اسامہ طاہر کا کہنا تھا کہ انہیں احساس ہوا کہ وہ بھی مداحوں کے ساتھ اپنے تعلق کو مزید مضبوط بنا ئیں اس لیے انہوں نے یوٹیوب چینل کھولنے کا فیصلہ کیا تھا

    ا نہوں نےکہا کہ اگرچہ انہیں یہ کام کرنے میں تاخیر ہوئی لیکن ساتھ ہی انہوں نے کہا کہ دیر آید درست آید اور انہیں پوری امید ہے کہ مداح بھی ان کا ساتھ دیں گے اور ان کے چینل کو سبسکرائب کریں گے

    معروف اداکار فیصل قریشی کے یوٹیوب سبکرائیبر کی تعداد کتنی ہو گئی؟

    صبا قمر کا اپنا یو ٹیوب چینل لانچ کرنے کا اعلان

    فیروز خان کا یو ٹیب چینل لانچ کرنے کا اعلان

  • سعادت حسن منٹو کو گُوگل کا خراج عقیدت پیش

    سعادت حسن منٹو کو گُوگل کا خراج عقیدت پیش

    اردو ادب کے معروف نامور اورعظیم افسانہ نگار ،مصنف سعادت حسن منٹو کو ان کے 108ویں یوم پیدائش پر گُوگل نے خراج عقیدت پش کیا

    باغی ٹی وی :اردو ادب کے معروف نامور اورعظیم افسانہ نگار سعادت حسن منٹو کو ان کے 108ویں یوم پیدائش پر گُوگل نے اپنے ڈوڈل کا حصہ بناتے ہوئے خراج عقیدت پیش کیا سعادت حسن منٹو 11 مئی 1912 کو بھارت کے ضلع لدھیانہ میں پیدا ہوئے اور ابتدائی تعلیم اپنے گھر میں حاصل کی

    1921 میں ایم او مڈل سکول میں چوتھی جماعت میں داخلہ لیا سوتیلے بہن بھائیوں کی موجودگی اور والد کی سختی کی وجہ سے منٹو کو اپنا آپ کو جلدی ظاہر نہ کر پائے

    پاکستان بننے کے بعد منٹو نے ٹوبہ ٹیک سنگھ، کھول دو، ٹھنڈا گوشت، دھواں ، بو ، کالی شلوار اور ہتک سمیت کئی بہترین افسانے تخلیق کئے ان کے افسانوں پر مقدمے بھی چلے لیکن منٹو ان سے بری ہو گئے، وہ ادب برائے زندگی کے قائل تھے جن کی کہانیوں میں دکھی انسان چلتے پھرتے دکھائی دیتے ہیں

    علاوہ ازیں سعادت حسن نے مختصر کہانیوں کے 22 مجموعے ، ایک ناول ، ریڈیو ڈراموں کی پانچ سیریز ، مضامین کے تین مجموعے اور ذاتی خاکوں کے دو مجموعے تیار کئے۔

    وہ 20 ویں صدی کے بہترین اردو ادیبوں میں سے ایک کے طور پرجانے جاتے ہیں اور ان کی وسانح حیات کے موضوع پر دو فلمیں بھی بنائی جا چکی ہیں: ایک سرمد کھوسٹ کی ہدایتکاری میں منٹو اور دسوری بار 2018 میں نندیتا داس کی ہدایتکاری میں بننے والی فلم منٹو۔

    سعادت حسن منٹو کہتے تھے کہ افسانہ مجھے لکھتا ہے انہیں ان کی بہترین خدمات پر 2012 میں نشان امتیاز سے نوازا گیا اردو کے اس عظیم افسانہ نگار کا انتقال 42 برس کی عمر میں 18 جنوری 1955 کو ہوا مگر وہ اپنی تحریروں کے حوالے سے دنیائے ادب میں سدا زندہ رہیں گے۔

    معروف فلمی شاعر کیفی اعظمی کی 18 ویں برسی

    مخملی آواز کے مالک طلعت محمود کی 22 ویں برسی

  • لاک ڈاؤن وچ ویلیاں رہنا تحریر: محمد نعیم شہزاد

    لاک ڈاؤن وچ ویلیاں رہنا تحریر: محمد نعیم شہزاد

    لاک ڈاؤن وچ ویلیاں رہنا
    محمد نعیم شہزاد

    یا ایھا الرجال
    کی ہویا اے تواڈا حال

    لاک ڈاؤن وچ ویلے، موجاں
    کوئی میسج نہ کوئی کال

    وقت دا پہیہ چلدا جاوے
    سانہواں دے نال گھَٹدا جاوے

    جے نہ کجھ وی فکر کیتی
    ٹینشن اس گل دی نہ لتی

    آخر ہے سب نوں زوال
    لبھ لو حالی کمال

    گیا وقت فیر ہتھ نہیں آندا
    بیہھ کے انسان رہے پچھتاندا

    آپنے آپ دی قدر نوں جانو
    وقت دی قیمت نوں پہچانو

    ایہو سبق سکھاندے سارے
    گزر دے ماہ و سال

    دل وچ آپنے عزم کریں توں
    آپنا ویلا سانبھ لویں توں

    دنیا تے کجھ ایسا کر جا
    بن جا ایک مثال

    یا ایھا الرجال
    کی ہویا اے تواڈا حال