Baaghi TV

Author: عائشہ ذوالفقار

  • احسن خان کا ارطغرل غازی کے کرداروں پر تنقید کرنے والوں کو کرارا جواب

    احسن خان کا ارطغرل غازی کے کرداروں پر تنقید کرنے والوں کو کرارا جواب

    پاکستان شوبز انڈسٹری کے معروف اداکارومیزبان احسن خان نے تُرک ڈرامے ’’ارطغرل غازی‘‘ کے فنکاروں پر تنقید کرنے والے پاکستانیوں کو آڑے ہاتھوں لے لیا-

    باغی ٹی وی : ترک مسلمانوں کی تیرہویں صدی میں اسلامی فتوحات پر مبنی ترکش ڈرامہ سیریل ’’ارطغرل غازی‘‘ جسے ترکی کا ’’گیم آف تھرونز‘‘ بھی کہا جاتا ہے کو ویسے تو متعدد ممالک میں نشر کیا جا چکا ہے لیکن اس نے پاکستان میں مقبولیت کے نئے ریکارڈ قائم کردئیے ہیں

    پاکستان میں اس ڈرامے کولوگ بے تحاشہ پسند کررہے ہیں اور لوگ اس ڈرامے کو لے کر اپنے جذبات اور محبت کا اظہار کررہے ہیں تاہم جہاں سوشل میڈیا پر ڈرامے کے کرداروں کی خوب پذیرائی ہورہی ہے وہیں کچھ مداح ڈرامے کے مرکزی کرداروں کی ذاتی زندگی اور ان کے لباس و انداز پر تنقید بھی کررہے ہیں

    ڈرامے میں ارطغرل کی بیوی حلیمہ سلطان کا کردار اداکرنے والی ترک اداکارہ اسرا بلجیک کی شاندار اداکاری نے پاکستانیوں کو اپنے سحر میں مبتلا کردیا ہے
    https://www.instagram.com/p/B-KNVOMD7nr/?igshid=umjzjgtbole3
    https://www.instagram.com/p/B-kAumyDzbz/?igshid=1pw7txarw8z3w

    تاہم اسرا ذاتی زندگی میں حلیمہ کے کردار سے بالکل مختلف ہیں اداکارہ نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر مغربی طرز کے لباس میں تصویر پوسٹ کیں جنہیں دیکھ کر ان کے پاکستانی مداح اپنے جذبات پر قابو نہ رکھ سکے انہیں اسلامی طرز کا لباس زیب تن کرنےکی ہدایات جاری کرنے لگے۔
    https://www.instagram.com/p/B5VkhGInS0Y/?igshid=1gz0ly3q28qgi
    مداحوں نے اسرا بلجیک کی بولڈ تصاویر پر انہیں تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ وہ حلیمہ سلطان کا کردار ادا کرنے کے بعد یہ لباس کیسے پہن سکتی ہیں جو حلیمہ سلطان کی شخصیت کے خلاف ہیں۔

    اسرا کے علاوہ ارطغرل غازی کے ہیرو ارطغرل کی بھی انسٹا گرام پر شئیر کی گئی ایک تصویر جس میں وہ اپنے ہاتھ میں اپنے پالتو کتے کو لے کر بیٹھے ہیں پر پاکستانیوں نے انہیں تنقید کا نشانہ بنایا-
    https://www.instagram.com/p/1fcscjxFUC/?igshid=moah71khyhik

    پاکستانیوں کی جانب سے ارطغرل کے کرداروں پر کیے جانے والے تنقیدی تبصروں کے اسکرین شاٹس سوشل میڈیا پر وائرل ہورہے ہیں جنہیں دکھ کر اداکار احسن خان غصے میں آگئے

    اداکار نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ان تمام لوگوں پر تنقید کرتے ہوئے لکھا کہ ’’میں جانتاہوں کہ پاکستان میں لوگ سوچتے ہیں کہ یہاں اداکاروں پر تنقید کرنا اور انہیں جج کرنا ٹھیک ہے۔ کم از کم ارطغرل کی کاسٹ اور فنکاروں کو تو بخش دیں یہ جو کچھ بھی ہورہا ہے نہایت شرمناک ہے ہم ہوتے کون ہیں ان کے ساتھ یہ سب کرنے والے؟‘‘

    جبکہ پاکستانی بھی ارطغرل کاسٹ کے کرداروں سے سوشل میڈیا پر معافی مانگتے ہوئے تنقید کرنے والوں کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے خوب تنقید کا نشانہ بنا رہے ہیں اور انہیں کمنٹس نہ کرنے کی تلقین کر رہے ہیں

    واضح رہے کہ دنیا کے متعدد ممالک میں نشر ہونے کے بعد اب یہ پاکستان ٹیلی ویژن (پی ٹی وی ) یکم رمضان سے پاکستانی وزیراعظم عمران خان کی ہدایت پر نشر کیا جارہا ہے اور اسے نہ صرف مقبولیت حاصل ہو ئی بلکہ یہ پاکستانیوں کا پسندیدہ ڈرامہ بن گیا ہے

    اسلامی فتوحات کی تاریخ پر مبنی ترکی کے شہرہ آفاق ڈرامے ’ ارطغرل غازی‘ جسے ترکی کا ’گیم آف تھرونز‘ بھی کہا جاتا ہے نے پاکستان میں دھوم مچائی ہوئی ہے پاکستان میں لوگ اس ڈرامے کے دیوانے ہوگئے ہیں سوشل میڈیا ڈرامے کی کہانی اور کرداروں کی تعریفوں سے بھرا پڑا ہے

  • کورونا وائرس : امریکا میں پھنسی اداکارہ میرا لاہور پہنچ گئیں

    کورونا وائرس : امریکا میں پھنسی اداکارہ میرا لاہور پہنچ گئیں

    اداکارہ میرا کورونا کے باعث کی گئی فضائی بندش کے باعث امریکا میں پھنس گئیں تھیں تاہم اب پاکستان پہنچ گئیں ہیں

    باغی ٹی وی : میڈیا رپورٹس کے مطا بق پاکستانی اداکارہ میرا کورونا وائرس کی وبا کے باعث کی گئی فضائی بند ش کی وجہ سے امریکا میں پھنس گئیں تھیں۔ تاہم اب وہ واشنگٹن سے لاہور پہنچ گئیں ہیں

    تفصیلات کے مطابق اداکارہ میرادیگر مسافروں کے ہمراہ غیرملکی ایئرلائن کے ذریعے واشنگٹن سے لاہور پہنچیں، جس کے بعد وہ ہوٹل میں قرنطینہ ہوگئیں ہیں۔

    پاکستان پہنچنے سے قبل اداکارہ امریکہ میں سوشل میڈیا پر کافی فعال تھیں ان کی پاکستان واپسی سے متعلق ویڈیو اپیل اور فرنٹ لائن پر کورونا وائرس کے خلاف لڑنے والے عملے کو خراج تحسین پیش کرنے کے علاوہ دیگر پیغامات سوشل میڈیا پر گردش کرتے رہے تھے

    میرا کا ڈاکٹرز نرسز اور پیرامیڈیکل سٹاف کو خراج تحسین

    نیویارک میں پھنسی اداکارہ میرا نے واپسی کے لیے ہاتھ جوڑ لیے

    میرا کی وزیر اعظم سے مدد کی درخواست ڈرامہ نکلی

    یہ وقت کسی کا مذاق اڑانے کا نہیں؛ اداکارہ میرا

  • ’’ارطغرل غازی‘‘ میں ’’صلیبی سردار‘‘ اور ’’استاد اعظم ‘‘کا کردا ادا کرنے والے اداکار کون ہیں؟

    ’’ارطغرل غازی‘‘ میں ’’صلیبی سردار‘‘ اور ’’استاد اعظم ‘‘کا کردا ادا کرنے والے اداکار کون ہیں؟

    پاکستان میں کئی سالوں سے مختلف ڈراموں کو اردو ڈبنگ کے ساتھ چینلز پر نشر کیا جارہا ہے مگر جو مقبولیت ترک مسلمانوں کی تیرہویں صدی میں اسلامی فتوحات پر مبنی ترکش ڈرامہ سیریل ’’ارطغرل غازی‘‘ جسے ترکی کا گیم آف تھرونز بھی کہا جاتا ہے ملی اس کی مثال نہیں ملتی۔

    باغی ٹی وی : دنیا کے متعدد ممالک میں نشر ہونے کے بعد اب یہ پاکستان ٹیلی ویژن (پی ٹی وی ) یکم رمضان سے پاکستانی وزیراعظم عمران خان کی ہدایت پر نشر کیا جارہا ہے اور اس کا سیزن 1 چل رہا ہے جبکہ اس کے مجموعی طور پر 5 سیزن ہیں۔

    ’’ارطغرل غازی‘‘ اپنی کہانی، تیاری اور اداکاری کے لحاظ سے ایک شاہکار ڈرامہ ہے اس کی پروڈکشن اس کا پلاٹ اداکاری ہر چیز بہت ہی شاندار ہے یہ ڈرامہ ایک ایسے خانہ بدوش قبیلے کی کہانی بیان کرتا ہے جو موسموں کی شدت کے ساتھ ساتھ منگولوں اور صلیبیوں کے نشانے پر ہوتا ہے۔

    پہلے سیزن کی کہانی میں تیرھویں صدی کا زمانہ دکھایا گیا ہے اور قائی قبیلہ منگولوں کے حملوں سے بچنے کے لیے نئی منزل تلاش کرتا ہے جس کے لیے قبیلے کے سردار کا بیٹا ارطغرل آگے بڑھ کر کردار ادا کرتا ہے اس ڈرامے کا ہر کردار ہی اپنے آپ میں انتہائی اہمیت کا حامل ہے

    ’’ارطغرل غازی‘‘ میں ’’استاد اعظم‘‘ کا کردار ادا کرنے والے کون ہیں؟

    ’’ارطغرل غازی‘‘ میں یہ کردار لیونٹ اوکتم نے ادا کیا لیونٹ اوکتم 1955 میں ازمیر میں پیدا ہوئے انہوں نے اپنی تعلیم انقرہ میں مکمل کی پھر 1979 میں استنبول اسٹیٹ تھیٹر سے کیرئیر کا آغاز کیا جبکہ استنبول یونیورسٹی میں لیکچرار کے طور پر بھی کام کیا۔ جیسے کہ 1980 اور 1981 میں استنبول یونیورسٹی اداکاری اور 1992-1994 میں بلسک تھیٹر میں تعلیم دی۔

    2003 میں انہوں نے تھیٹر پیرا میں پڑھانا شروع کیا۔ 2006-2007 میں انہوں نے بیہات ایلری اور لاؤن سیلن کے ساتھ مل کر "بائی تھیٹر” قائم کیا۔ تھیٹر ڈراموں کے علاوہ ، اوکتم نے مختلف فلموں اور ٹی وی سیریز میں بھی کام کیا ہے۔ وہ بطور وائس اداکار بھی کام کرتت ہیں۔

    اوکتم کو 2005 میں نویں افیف تھیٹر ایوارڈ میں سادری الوک تھیٹر ایوارڈ ، "سال کا بہترین معاون اداکار” ، اور 13 ویں افیف تھیٹر ایوارڈ 2009 میں "کامیاب ترین میوزیکل یا مزاحیہ اداکار” سمیت متعدد ایوارڈز مل چکے ہیں۔ اس وقت وہ استنبول میں اپنا کام جاری رکھے ہوئے ہیں

    ’’ارطغرل غازی‘‘ میں ’’صلیبی سردار تیتوش‘‘ کا کردار کس نے نبھایا؟

    ’’ارطغرل غازی‘‘ میں صلیبی جنگجوؤں کے سردار تیتوش کا کردار اس ڈرامے میں بہت اہمیت رکھتا ہے یہ کردار نبھانے کے لئے اداکار سردار دینز کی خدمات حاصل کی گئیں-

    سردار دینز 18 اپریل 1969 کو انقرہ میں پیدا ہوئے تھے اور لنزبرگ یونیورسٹی سے گریجویشن مکمل کیا، کئی زبانوں ترکی ، جرمن ، انگریزی اور فرانسیسی سے واقف ہونے کے ساتھ ساتھ تلوار بازی، تیراکی، اسکائنگ، اسنوبورڈنگ، کراٹے، تائیکوانڈو اور گھڑسواری کے بھی ماہر ہیں۔

    2003 میں ، انہوں نے فاتح اکسوئی کی ہدایت کاری میں بننے والی سیریز "حورم سلطان” میں ابراہیم پاشا کا کردار بھی ادا کیا تھا 1991 سے وہ متعدد فلموں اور ڈراموں میں مختلف کردار ادا کررہے ہیں اور ارطغرل میں ان کے کردار کو بہت زیادہ پسند کیا گیا۔

    واضح رہے کہ دیریلیش ارطغرل‘ ڈرامے کی کہانی 13 ویں صدی میں ’سلطنت عثمانیہ‘ کے قیام سے قبل کی کہانی ہے اور اس ڈرامے کی مرکزی کہانی ’ارطغرل‘ نامی بہادر مسلمان سپہ سالار کے گرد گھومتی ہے جنہیں ’ارطغرل غازی‘ بھی کہا جاتا ہے۔

    ڈرامے میں دکھایا گیا ہے کہ کس طرح 13 ویں صدی میں ترک سپہ سالار ارطغرل نے منگولوں، صلیبیوں اور ظالموں کا بہادری سے مقابلہ کیا اور کس طرح اپنی فتوحات کا سلسلہ برقرار رکھا۔ڈرامے میں سلطنت عثمانیہ سے قبل کی ارطغرل کی حکمرانی، بہادری اور محبت کو دکھایا گیا ہے

    ’ارطغرل‘ میں روشان کا کردار ادا کرنے والے اداکارکون ہیں؟

    ’’ارطغرل غازی‘‘ میں ’’سلیمان شاہ ‘‘ کا کردار نبھانے والے اداکار کون ہیں؟

    ارطغرل میں ابن عربی کون ہیں؟

    ’’ارطغرل غازی‘‘ میں ارطغرل کی بیوی کا کردار ادا کرنے والی اداکارہ کون ہیں؟

    ’’ارطغرل غازی‘‘ میں ’’ارطغرل ‘‘ کی والدہ کا کردار نبھانے والی اداکارہ کون ہیں؟

    ’’ارطغرل غازی‘‘ میں مرکزی کردار ادا کرنے والے ’’ارطغرل‘‘ کون ہیں ؟

    ارطغرل میں کلہاڑے والا ترگت الپ کون ہے ؟

    ارطغرل میں بامسی کا کردار ادا کرنے والے اداکارکون ہیں؟

  • ’ارطغرل‘  میں  روشان کا کردار ادا کرنے والے اداکارکون ہیں؟

    ’ارطغرل‘ میں روشان کا کردار ادا کرنے والے اداکارکون ہیں؟

    پاکستان میں کئی سالوں سے مختلف ڈراموں کو اردو ڈبنگ کے ساتھ چینلز پر نشر کیا جارہا ہے مگر جو مقبولیت ترک مسلمانوں کی تیرہویں صدی میں اسلامی فتوحات پر مبنی ترکش ڈرامہ سیریل ’’ارطغرل غازی‘‘ جسے ترکی کا گیم آف تھرونز بھی کہا جاتا ہے ملی اس کی مثال نہیں ملتی۔

    باغی ٹی وی : دنیا کے متعدد ممالک میں نشر ہونے کے بعد اب یہ پاکستان ٹیلی ویژن (پی ٹی وی ) یکم رمضان سے پاکستانی وزیراعظم عمران خان کی ہدایت پر نشر کیا جارہا ہے اور اس کا سیزن 1 چل رہا ہے جبکہ اس کے مجموعی طور پر 5 سیزن ہیں۔

    ’’ارطغرل غازی‘‘ اپنی کہانی، تیاری اور اداکاری کے لحاظ سے ایک شاہکار ڈرامہ ہے اس کی پروڈکشن اس کا پلاٹ اداکاری ہر چیز بہت ہی شاندار ہے پہلے سیزن کی کہانی میں تیرھویں صدی کا زمانہ دکھایا گیا ہے اور قائی قبیلہ منگولوں کے حملوں سے بچنے کے لیے نئی منزل تلاش کرتا ہے جس کے لیے قبیلے کے سردار کا بیٹا ارطغرل آگے بڑھ کر کردار ادا کرتا ہے اس ڈرامے کا ہر کردار ہی اپنے آپ میں انتہائی اہمیت کا حامل ہے

    ’ارطغرل‘ میں روشان کا کردار ادا کرنے والے اداکارکون ہیں؟

    ارطغرل غازی میں بامسی بئیریک اور تورگت الپ کے علاوہ روشان بھی ارطغرل کے انتہائی قریبی دوستوں میں شامل ہیں اور اس کہانی کا ایک اور مرکزی کردار ہیں جسے اداکار جاوید چتین گونر نے ادا کیا ہے-

    روشان ،تورگت الپ اور بامسی بیئرک کے ساتھ مل کر ارطغرل کے تین الپس میں سے ایک کا کردار ادا کرتا ہے ، جو ان کے سگے بھائی بھی ہیں ۔

    جاوید چتین گونر 21 فروری 1986 کو استنبول میں پیدا ہوئے- جاوید کی زندگی بہت مشکل رہی ہے اور تعلیمی اخراجات کے لیے معمولی کام کئے 6 سال کی عمر میں پانی بیچ کر کام کرنا شروع کیا تھا ،انہوں نے کمانڈر ، کلرک ، بیکری اپرنٹس شپ ، نائٹ چوکیدار ، بیکری اپرنٹیس ، یہاں تک کہ تیل اور آٹے کے تھوک فروشوں میں بھی ایک پورٹر کی حیثیت سے کام کیا-

    2000 میں ، ان کی والدہ کینسر میں مبتلا ہوگئیں۔ انہوں نے 2003 میں کرتولوؤ ہائی اسکول سے گریجویشن کیا تھا۔ جاوید نے میمر سنن یونیورسٹی کے فائنل آف فائن آرٹس کی استنبول اسٹیٹ کنزرویٹری کے تھیٹر کے شعبہ میں تعلیم حاصل کرنا شروع کی۔

    جاوید نے یونیورسٹی کے پہلے سال 2003 میں پہلے کمرشل میں کام کیا اور اسی سال ایک ڈرامے سے اداکاری کا آغاز کیا۔

    اداکار نے 2014 میں ارطغرل میں روشان کا کردار کیا، انہوں نے 2010 میں پہلی شادی کی تھی مگر 2 سال بعد ہی علیحدگی ہوگئی، اس شادی سے ان کا ایک بیٹا بھی ہے جبکہ 31 جولائی 2017 کو خدیجہ گیزم سے دوسری شادی کی-

    دیریلیش ارطغرل‘ ڈرامے کی کہانی 13 ویں صدی میں ’سلطنت عثمانیہ‘ کے قیام سے قبل کی کہانی ہے اور اس ڈرامے کی مرکزی کہانی ’ارطغرل‘ نامی بہادر مسلمان سپہ سالار کے گرد گھومتی ہے جنہیں ’ارطغرل غازی‘ بھی کہا جاتا ہے۔

    ڈرامے میں دکھایا گیا ہے کہ کس طرح 13 ویں صدی میں ترک سپہ سالار ارطغرل نے منگولوں، صلیبیوں اور ظالموں کا بہادری سے مقابلہ کیا اور کس طرح اپنی فتوحات کا سلسلہ برقرار رکھا۔ڈرامے میں سلطنت عثمانیہ سے قبل کی ارطغرل کی حکمرانی، بہادری اور محبت کو دکھایا گیا ہے

    ارطغرل میں ابن عربی کون ہیں؟

    ’’ارطغرل غازی‘‘ میں ’’سلیمان شاہ ‘‘ کا کردار نبھانے والے اداکار کون ہیں؟

    ’’ارطغرل غازی‘‘ میں ’’ارطغرل ‘‘ کی والدہ کا کردار نبھانے والی اداکارہ کون ہیں؟

    ’’ارطغرل غازی‘‘ میں ارطغرل کی بیوی کا کردار ادا کرنے والی اداکارہ کون ہیں؟

    ارطغرل میں کلہاڑے والا ترگت الپ کون ہے ؟

    ’’ارطغرل غازی‘‘ میں مرکزی کردار ادا کرنے والے ’’ارطغرل‘‘ کون ہیں ؟

    ارطغرل میں بامسی کا کردار ادا کرنے والے اداکارکون ہیں؟

  • ارطغرل میں ابن عربی کون ہیں؟

    ارطغرل میں ابن عربی کون ہیں؟

    پاکستان میں کئی سالوں سے مختلف ڈراموں کو اردو ڈبنگ کے ساتھ چینلز پر نشر کیا جارہا ہے مگر جو مقبولیت ترک مسلمانوں کی تیرہویں صدی میں اسلامی فتوحات پر مبنی ترکش ڈرامہ سیریل ’’ارطغرل غازی‘‘ جسے ترکی کا گیم آف تھرونز بھی کہا جاتا ہے ملی اس کی مثال نہیں ملتی۔

    باغی ٹی وی : دنیا کے متعدد ممالک میں نشر ہونے کے بعد اب یہ پاکستان ٹیلی ویژن (پی ٹی وی ) یکم رمضان سے پاکستانی وزیراعظم عمران خان کی ہدایت پر نشر کیا جارہا ہے اور اس کا سیزن 1 چل رہا ہے جبکہ اس کے مجموعی طور پر 5 سیزن ہیں۔

    ’’ارطغرل غازی‘‘ اپنی کہانی، تیاری اور اداکاری کے لحاظ سے ایک شاہکار ڈرامہ ہے اس کی پروڈکشن اس کا پلاٹ اداکاری ہر چیز بہت ہی شاندار ہے یہ ڈرامہ ایک ایسے خانہ بدوش قبیلے کی کہانی بیان کرتا ہے جو موسموں کی شدت کے ساتھ ساتھ منگولوں اور صلیبیوں کے نشانے پر ہوتا ہے۔

    پہلے سیزن کی کہانی میں تیرھویں صدی کا زمانہ دکھایا گیا ہے اور قائی قبیلہ منگولوں کے حملوں سے بچنے کے لیے نئی منزل تلاش کرتا ہے جس کے لیے قبیلے کے سردار کا بیٹا ارطغرل آگے بڑھ کر کردار ادا کرتا ہے اس ڈرامے کا ہر کردار ہی اپنے آپ میں انتہائی اہمیت کا حامل ہے

    ’’ارطغرل غازی‘‘ میں ’’ابن عربی‘‘ کا کردار ادا کرنے والے کون ہیں؟

    ’’ارطغرل غازی‘‘ میں معروف صوفی بزرگ ابن عربی کا کردار عثمان سویقوت نے ادا کیا جو ترک نژاد امریکی اداکار ہیں، یہ یکم جنوری 1957 کو انقرہ میں پیدا ہوئے مگر بنیادی تعلیم جرمنی میں حاصل کی جبکہ اعلی تعلیم انقرہ کالج سے مکمل کی۔

    آرکیٹیکچر میں ڈگری لینے کے بعد وہ امریکہ چلے گئے اور وہاں کام کیا جبکہ 1996 میں اداکاری کا آغاز کیا۔ اپنے کرئیر میں کئی کامیاب فلموں جیسے آرٹ اسکول کانفیڈنشنل، دی ہاٹ چِک اور ڈراموں چارمڈ اور دی بولڈ اینڈ بیوٹی فل میں کام کیا، 2014 سے وہ بس ارطغرل میں ابن عربی کا کردار نبھا رہے ہیں اور دیگر ڈراموں یا فلموں میں کام نہیں کیا۔

    دیریلیش ارطغرل‘ ڈرامے کی کہانی 13 ویں صدی میں ’سلطنت عثمانیہ‘ کے قیام سے قبل کی کہانی ہے اور اس ڈرامے کی مرکزی کہانی ’ارطغرل‘ نامی بہادر مسلمان سپہ سالار کے گرد گھومتی ہے جنہیں ’ارطغرل غازی‘ بھی کہا جاتا ہے۔

    ڈرامے میں دکھایا گیا ہے کہ کس طرح 13 ویں صدی میں ترک سپہ سالار ارطغرل نے منگولوں، صلیبیوں اور ظالموں کا بہادری سے مقابلہ کیا اور کس طرح اپنی فتوحات کا سلسلہ برقرار رکھا۔ڈرامے میں سلطنت عثمانیہ سے قبل کی ارطغرل کی حکمرانی، بہادری اور محبت کو دکھایا گیا ہے

    ’’ارطغرل غازی‘‘ میں ’’ارطغرل ‘‘ کی والدہ کا کردار نبھانے والی اداکارہ کون ہیں؟

    ’’ارطغرل غازی‘‘ میں ’’سلیمان شاہ ‘‘ کا کردار نبھانے والے اداکار کون ہیں؟

    ’’ارطغرل غازی‘‘ میں ارطغرل کی بیوی کا کردار ادا کرنے والی اداکارہ کون ہیں؟

    ’’ارطغرل غازی‘‘ میں مرکزی کردار ادا کرنے والے ’’ارطغرل‘‘ کون ہیں ؟

    ارطغرل میں بامسی کا کردار ادا کرنے والے اداکارکون ہیں؟

    ارطغرل میں کلہاڑے والا ترگت الپ کون ہے ؟

  • ’’ارطغرل غازی‘‘ میں ’’ارطغرل ‘‘ کی والدہ کا کردار نبھانے والی اداکارہ کون ہیں؟

    ’’ارطغرل غازی‘‘ میں ’’ارطغرل ‘‘ کی والدہ کا کردار نبھانے والی اداکارہ کون ہیں؟

    ترک مسلمانوں کی تیرہویں صدی میں اسلامی فتوحات پر مبنی ترکش ڈرامہ سیریل ’’ارطغرل غازی‘‘ ویسے تو متعدد ممالک میں نشر کیا جا چکا ہے لیکن اس نے پاکستان میں مقبولیت کے نئے ریکارڈ قائم کردئیے ہیں پاکستان میں اس ڈرامے کولوگ نہ صرف بے تحاشہ پسند کررہے ہیں بلکہ پاکستانی سوشل میڈیا اس کے مکالموں اور کرداروں سے بھرا پڑا ہے

    باغی ٹی وی : دنیا کے متعدد ممالک میں نشر ہونے کے بعد اب یہ پاکستان ٹیلی ویژن (پی ٹی وی ) یکم رمضان سے پاکستانی وزیراعظم عمران خان کی ہدایت پر نشر کیا جارہا ہے اور اس کا سیزن 1 چل رہا ہے جبکہ اس کے مجموعی طور پر 5 سیزن ہیں۔

    ’’ارطغرل غازی‘‘ اپنی کہانی، تیاری اور اداکاری کے لحاظ سے ایک شاہکار ڈرامہ ہے اس کی پروڈکشن اس کا پلاٹ اداکاری ہر چیز بہت ہی شاندار ہے یہ ڈرامہ ایک ایسے خانہ بدوش قبیلے کی کہانی بیان کرتا ہے جو موسموں کی شدت کے ساتھ ساتھ منگولوں اور صلیبیوں کے نشانے پر ہوتا ہے۔

    پہلے سیزن کی کہانی میں تیرھویں صدی کا زمانہ دکھایا گیا ہے اور قائی قبیلہ منگولوں کے حملوں سے بچنے کے لیے نئی منزل تلاش کرتا ہے جس کے لیے قبیلے کے سردار کا بیٹا ارطغرل آگے بڑھ کر کردار ادا کرتا ہے اس ڈرامے کا ہر کردار ہی اپنے آپ میں انتہائی اہمیت کا حامل ہے

    ’’ارطغرل غازی‘‘ میں ’’ارطغرل ‘‘ کی والدہ کا کردار نبھانے والے اداکار کون ہیں؟

    ’’ارطغرل ‘‘ کی والدہ حائمہ حاتون بھی اس ڈرامے کے اہم ترین کرداروں میں سے ایک ہیں جسے نبھانے کے لئے تُرک اداکارہ اور اسے خولیا دارجان کی خدمات حاصل کی گئیں انہوں نے اس کردار کو نہایت خوبصورتی سے ادا کیا

    خولیا دارجان ڈرامے میں ارطغرل اور گلدارو کی ماں کا کردار ادا کررہی ہیں۔ اس سلسلے میں انہیں سلیمان شاہ کی اہلیہ اور عثمان غازی اول کی دادی کے طور پر دیکھایا گیا ہے ۔خولیا دارجان 27 اپریل 1951 کو ترکی کے شہر ازمیر میں پیدا ہوئی تھیں۔ وہ 1960 کی دہائی سے ترک ڈرامہ انڈسٹری سے وابستہ ہیں۔ 69 سالہ اداکارہ نے 16 سال کی عمر میں شوبز میں قدم رکھا ان کا کیریئر بہت وسیع ہے اور ارطغرل غازی ان کے بہترین کاموں میں سے ایک ہے۔

    انہوں نے 1970 میں مشہور فلمسٹارظنجو قورل سے شادی کی تھی جن کا انتقال ستمبر میں کینسر جیسی موذی بیماری کے باعث 2005 میں ہوا اور اس جوڑے کے 2 بچے ہیں۔

    یہاں اس کی کچھ تصاویر ہیں جو ان کے ایک الگ پہلو سے روشناس کرواتی ہیں جسے دیکھنے والوں نے اسکرین پر نہیں دیکھا۔

    واضح رہے کہ اسلامی فتوحات کی تاریخ پر مبنی ترکی کے شہرہ آفاق ڈرامے ’دیریلیش ارطغرل‘ جسے ترکی کا ’گیم آف تھرونز‘ بھی کہا جاتا ہے اس وقت دنیا بھر میں دیکھا جا رہا ہے اس ڈرامے کو 13 ویں صدی میں اسلامی فتوحات کے حوالے سے انتہائی اہمیت حاصل ہے۔

    دیریلیش ارطغرل‘ ڈرامے کی کہانی 13 ویں صدی میں ’سلطنت عثمانیہ‘ کے قیام سے قبل کی کہانی ہے اور اس ڈرامے کی مرکزی کہانی ’ارطغرل‘ نامی بہادر مسلمان سپہ سالار کے گرد گھومتی ہے جنہیں ’ارطغرل غازی‘ بھی کہا جاتا ہے۔

    ڈرامے میں دکھایا گیا ہے کہ کس طرح 13 ویں صدی میں ترک سپہ سالار ارطغرل نے منگولوں، صلیبیوں اور ظالموں کا بہادری سے مقابلہ کیا اور کس طرح اپنی فتوحات کا سلسلہ برقرار رکھا۔ڈرامے میں سلطنت عثمانیہ سے قبل کی ارطغرل کی حکمرانی، بہادری اور محبت کو دکھایا گیا ہے

    ’’ارطغرل غازی‘‘ میں ’’سلیمان شاہ ‘‘ کا کردار نبھانے والے اداکار کون ہیں؟

    ’’ارطغرل غازی‘‘ میں ارطغرل کی بیوی کا کردار ادا کرنے والی اداکارہ کون ہیں؟

    ’’ارطغرل غازی‘‘ میں مرکزی کردار ادا کرنے والے ’’ارطغرل‘‘ کون ہیں ؟

    ارطغرل میں کلہاڑے والا ترگت الپ کون ہے ؟

    ارطغرل میں بامسی کا کردار ادا کرنے والے اداکارکون ہیں؟

  • وزیر اعلی سندھ مراد علی شاہ ٹرپل قتل کیس میں انصاف کی راہ میں سب سے بڑی رکاوٹ ہیں  ام رُباب

    وزیر اعلی سندھ مراد علی شاہ ٹرپل قتل کیس میں انصاف کی راہ میں سب سے بڑی رکاوٹ ہیں ام رُباب

    ایڈووکیٹ ام رباب چانڈیو نے پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) پر اپنے والد اور کنبہ کے دیگر ممبروں کے قاتلوں کی حفاظت کے الزامات لگائے ہیں ام رباب کا کہنا ہے کہ وزیر اعلی سندھ سید مراد علی شاہ پر قاتلوں کو پناہ دینے کا الزام عائد کرتے ہوئے مزید کہا کہ وہ ٹرپل قتل کیس میں انصاف کی راہ میں سب سے بڑی رکاوٹ ہیں۔

    باغی ٹی وی : ایڈووکیٹ ام رباب چانڈیو نے پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) پر اپنے والد اور کنبہ کے دیگر ممبروں کے قاتلوں کی حفاظت کے الزامات لگائے ہیں گذشتہ روز سکھر میں پریس کانفرنس سے خطاب میں، انہوں نے وزیر اعلی سندھ سید مراد علی شاہ پر قاتلوں کو پناہ دینے کا الزام عائد کرتے ہوئے کہا تھا کہ وہ ٹرپل قتل کیس میں انصاف کی راہ میں سب سے بڑی رکاوٹ ہیں۔ پیپلز پارٹی کی قیادت اور مراد علی شاہ میرے اہل خانہ کے قاتلوں کی حفاظت کر رہے ہیں۔ اگر وزیراعلیٰ مراد مجھے انصاف فراہم نہیں کرسکتے ، لہذا انہیں انصاف کی راہ میں رکاوٹ بھی نہیں بننا چاہئے۔

    ام رباب نے بتایا تھا کہ ان کے والد ، چچا اور دادا کو 2018 میں پی پی پی کے دو سابق ایم پی اے نے گولی مار دی تھی۔ انہوں نے ایک بار پھر اپنے والد اور کنبہ کے دیگر افراد کے قاتلوں کی گرفتاری کا مطالبہ کیا ، ان کا دعوی تھا کہ مجرموں کو پولیس کاتحفظ اور،سیاسی اثرو رسوخ حاصل ہے

    جس کے بعد عوام نے ام رباب کے انصاف کے لئے آواز بلند کی یہاں تک کہ جسٹس فار ام رباب پاکستانی ٹویٹر پینل پر ٹاپ ٹرینڈ کر رہا ہے

    https://twitter.com/DrNaosheenPTI/status/1260088315769958400
    پی ٹی آئی کی رُکن ڈاکٹر نوشین ارشاد نے ام رباب کے حق میں آواز بلند کرتے ہوئے ام رباب کے الفاظ ہی لکھے کہ پیپلز پارٹی کی قیادت میرے دادا ، چاچا اور والد کے قاتلوں کو پناہ دے رہی ہے۔
    https://twitter.com/TrimiziiiSyeda/status/1260127120875040768?s=20
    سیدہ ترمذی نامی صارف نے لکھا کہ ام رباب کے والد اور چچا کو بے رحمانہ طور پر قتل کردیا اوراس نے حق کے لئے آواز اٹھائی ، سندھ کی اس بہادر بیٹی کو سلام کہ جو ظلم کے خلاف آواز بلند کررہی ہئ ، اب وقت آگیا ہے ، قوم کو اپنا کام کرنا ہے

    میاں عمر نامی صارف نے ام رباب کی کانفرنس کے دوران لی گئی تصویر شئیر کرتے ہوئے لکھا کہ وہ اپنے ساتھ ایک چراغ لائی ہے کیونکہ وہ انصاف چاہتی ہے … اس کے والد اور انکل کا بے رحمی سے قتل کیا گیا اور وہ خاموش نہ رہنے کا انتخاب کیا ہے ، پاکستان کی اس بہادر بیٹی کو سلام۔
    https://twitter.com/IamAmeerAli/status/1260155490979454976?s=20
    امیر علی شیر نامی صارف نے بلالول بھٹو کے ساتھ لی گئی پی پی پی کے ایم پی ایز کے تصویر شئیر کی اور بلالول بھٹو زرداری کو مخاطب کرتے ہوئے لکھا کہ ان دونوں پیپلز پارٹی کے ایم پی اے نے ام رباب کے پورے کنبہ کو ہلاک اور برباد کردیا ہے ، وہ انصاف کے حصول کے لئے کئی سالوں سے جدوجہد کر رہی ہے ، یا یہ دونوں گندگی کے ٹکڑے

    ذیشان اخوند خٹک نامی صارف نے لکھا کہ اب یہ کیا بات ہے پیپلز پارٹی کی حکومت صرف کرپٹ نہیں ہے شاید وہ مجرم بھی ہے۔ حکومت کو اس بارے میں کارروائی کرنی چاہئے۔ ان دونوں ممبران پارلیمنٹ کے ساتھ سخت سلوک کیا جانا چاہئے۔ انہیں سزا ملنی چاہئے۔
    https://twitter.com/NomiXaini/status/1260094906699317248?s=20
    نومی خان نامی صارف نے لکھا کہ انصاف میں تاخیر ناانصافی ہے۔ والٹر سیویج لینڈر
    https://twitter.com/AliakaMadii/status/1260156024004247553?s=20
    علی مُراد نامی صارف نے لکھا کہ سندھ حکومت کے ایم پی اے کے بیٹھے رہنے کا ایک اور اسکینڈل۔ یہاں انصاف کرنے کی ضرورت ہے۔

    واضح رہے کہ ضلع دادو کے مہرہ فرید آباد پولیس اسٹیشن کے اندر ، ام رباب کے والد مختیار چانڈیو ، دادا کرم اللہ چانڈیو اور ماموں کابیل چانڈیو کو 17 جنوری ، 2018 کو گولی مار کر ہلاک کردیا گیا تھا۔ام رباب خود ہی اپنے مقتول کنبہ کے افراد کےکیس کی پیروی کررہی ہے۔

    اس معاملے کو پچھلے سال اس وقت اجاگر کیا گیا تھا جب عدالت سے ننگے پیر ام ربا ب کی واک آؤٹ کرنے کا ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوا تھا۔ رباب نے انکشاف کیا کہ ننگے پیروں سے عدالتی کارروائی میں شرکت کا فیصلہ نظام عدل کے خلاف احتجاج کی علامت ہے "جسے متعدد مواقع میں منصفانہ اور غیر جانبدار نہیں سمجھا جاتا ہے

    بلاول بھٹو نے وزیر خارجہ سے استعفیٰ کا مطالبہ کردیا

    بلاول نے سانحہ 12 مئی پر دیا بڑا پیغام

  • خود سے بھی مسکراؤ_!!! بقلم: جویریہ بتول

    خود سے بھی مسکراؤ_!!! بقلم: جویریہ بتول

    خود سے بھی مسکراؤ_!!!
    [بقلم: جویریہ بتول]۔
    کبھی الجھنوں سے نکل کر تم خود سے بھی مسکراؤ…
    کبھی دل پہ لگے زخموں کو خود مرہم لگاؤ…
    کیا ملے گا صرف رد عمل کے غم میں کھپ جانے سے…؟؟
    دور اندیشی و حواس سے ہر درد کو سہلاؤ…!!
    آتے ہر اک تیر کو تم قابو میں کر کے اپنے…
    اپنے صحیح وقت پر ترکش میں اُسے لوٹاؤ…!!!
    کبھی ردِّ عمل کے غم سے باہر بھی نکل کر…!!!
    اک حاوی مسکراہٹ سے تم چیخوں کو ہراؤ…!!!
    کبھی اپنے دل کے درد بھی خود سے بانٹ لو…
    کبھی دل کے سارے بوجھ تنہا بھی ہٹاؤ…
    اس زندگی کے سفر میں ہے ہوتی قدم قدم پہ رکاوٹ…
    کبھی رکاوٹوں سے ٹکرا کر رہ گزر تو بناؤ…
    سچ ہے کہ سفرِ زندگی تھکا دیتا ہے اکثر…
    مگر تم بھی خود کو خود ہی اُمید سے بہلاؤ…!!!
    ذرا سی رنجش و لغزش پر یہ دل نہ ملول ہو…
    مختصر سی زندگی میں تُم خود نہ اسے مرجھاؤ…!!!
    =============================
    {جویریات ادبیات}
    ¤¤¤¤¤¤¤¤¤¤¤¤¤¤¤¤¤¤¤¤¤¤

  • نرسز کے عالمی دن پر دنیا بھر کے لوگوں کا نرسز کوخراج تحسین

    نرسز کے عالمی دن پر دنیا بھر کے لوگوں کا نرسز کوخراج تحسین

    آج 12 مئی 2020 کو دنیا بھر میں نرسز کا عالمی دن منایا جا رہا ہے اور دنیا بھر کے لوگ نرسز کو ان کی خدمات پر خراج تحسین پیش کر رہے ہیں

    باغی ٹی وی : آج 12 مئی 2020 کو دنیا بھر میں نرسز کا عالمی منایا جا رہا ہے نرسز صحت کے دیکھ بھال کے نظام میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتی ہیں کورونا جیسی خطرناک اور جان لیوا وبا میں نرسز فرنٹ لائن پر پوری ذمہ داری سے اپنی جان کی پرواہ نہ کرتے ہوئے دن رات اپنی ڈیوٹی سر انجام دے رہی ہیں جس پر دنیا بھر میں لوگ ان کے اس عمل ، بے لوث خدمت کو سراہتے ہوئے ان کو خراج تحسین پیش کر رہے ہیں جبکہ پاکستان میں یہ ٹویٹر پینل پر ٹریںڈ کر رہا ہے

    ورلڈ ہیلتھ آرگنائزیشن نے ٹویٹر پر نرسز کو خراج تحسین پیش کیا اور نرسز اور مڈوائفز کی صلاحیتوں لگن اور کوششوں کو سراہا

    ایک صارف نے ٹویٹر پر نرسز کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے لکھا کہ آج انٹر نیشنل نرسز ڈے ہے ہم فرنٹ لائن ہیروز کی ناقابل یقین ہمت ، بہادری اور شفقت کا جشن منا رہے ہیں جن کی حمایت کرنے کا ہمیں اعزاز حاصل ہے ، اورہم دنیا بھر کی تمام نرسوں کوسلام پیش کرتے ہیں ۔

    جمہوریہ مالدیپ کے صدر ابراہیم محمس صالح نے نرسوں کو خراج تحسین پیش کیا اور لکھا کہ اس سال کاانٹر نیشنل نرسز ڈے ہمیں یاد دلاتا ہے کہ کالنگ نرسنگ دنیا بھر کی نرسوں کی حیثیت سے کتنی عظیم ہیں جنہوں نے COVID19 مریضوں کی بے لوث خدمت کی ہے۔ میری مالدیپ کی نرسوں کو مخلصانہ شکریہ کہ وہ پوری دنیا کو صحت سے دوچار کرنے کی عالمی وبا کو ختم کرنے میں بہادری سے کردار ادا کرتی رہیں۔

    ریڈ کراس کی بین الاقوامی کمیٹی نے بھی اپنے ٹویٹر ہینڈلر پر نرسوں کو خراج تحسین پیش کیا انہوں نے ویڈیو شئیر کی اور لکھا کہ نرسیں دنیا کی زندگی بچانے والی ہیں۔ وہ عزت کے مستحق ہیں۔وہ ہمارے شکریہ کے مستحق ہیں۔وہ محفوظ رہنے کے مستحق ہیں

    گیلڈیم کے ٹویٹر ہینڈلر سے بھی ایک ٹویٹ کیا گیا جس میں نرسوں کو خراج تحسین پیش کیا انہوں نے لکھا کہ آج ہم ماضی اور حال تارکین وطن اور پی او سی نرسوں کے بارے میں سوچ رہے ہیں ، جو تاریخی طور پر بھی اور آج بھی NHS کا لازمی حصہ ہونے کے باوجود ، اکثر منایا نہیں جاتا ہے ہم آپ کی خدمات پر آپکو سلام کرتے ہیں اور خراج تحسین پیش کرتے ہیں

    ڈاکٹر عامر خان نامی صارف نے لکھا کہ اس عالمی وبا میں پوری دنیا میں نرسیں اپنے مریضوں کی دیکھ بھال کے لئے ابھی اپنی جان کو خطرے میں ڈال رہی ہیں وہ کسی بھی صحت کی دیکھ بھال کے نظام میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتی ہیں

    انفینکس موبائل غنا کے ٹویٹر ہینڈلر سے بھی ایک ٹویٹ کیا گیا جس میں نرسز کی خدمات پر تعریف کرتے ہوئے ان کا شکریہ ادا کیا گیا اور لکھا کہ ہماری محنتی نرسوں کی بے لوث خدمت کے لئے ان کا شکریہ آپ کی شفقت ، امید پرستی اور مہربانی کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں ۔ ہم آپ کی تعریف کرتے ہیں!

    نورا ہیلتھ آرگنائزیشن نے بھی ٹویٹر پر نرسز کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے لکھا کہ ہر نرس اور فرنٹ لائن ہیلتھ کیئر ورکر کے لئے جو ہمیں محفوظ رکھنے کے لئے درکار ہے ، ہم آپ کی قربانیوں ، آپ کی محنت اور ہماری برادریوں کی صحت سے متعلق آپ کی اٹل عزم کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں کرتے ہیں۔ شکریہ

    میرا کا ڈاکٹرز نرسز اور پیرامیڈیکل سٹاف کو خراج تحسین

    فرحان سعید کا اپنے بھائیوں اور والد کو خراج تحسین

    ماہرہ خان کا اپنی کزن اور پولیس اہلکاروں کو خراج تحسین

  • ’’ارطغرل غازی‘‘ میں ’’سلیمان شاہ ‘‘ کا کردار نبھانے والے اداکار کون ہیں؟

    ’’ارطغرل غازی‘‘ میں ’’سلیمان شاہ ‘‘ کا کردار نبھانے والے اداکار کون ہیں؟

    ترک مسلمانوں کی تیرہویں صدی میں اسلامی فتوحات پر مبنی ترکش ڈرامہ سیریل ’’ارطغرل غازی‘‘ ویسے تو متعدد ممالک میں نشر کیا جا چکا ہے لیکن اس نے پاکستان میں مقبولیت کے نئے ریکارڈ قائم کردئیے ہیں پاکستان میں اس ڈرامے کولوگ نہ صرف بے تحاشہ پسند کررہے ہیں بلکہ پاکستانی سوشل میڈیا اس کے مکالموں اور کرداروں سے بھرا پڑا ہے

    باغی ٹی وی : دنیا کے متعدد ممالک میں نشر ہونے کے بعد اب یہ پاکستان ٹیلی ویژن (پی ٹی وی ) یکم رمضان سے پاکستانی وزیراعظم عمران خان کی ہدایت پر نشر کیا جارہا ہے اور اس کا سیزن 1 چل رہا ہے جبکہ اس کے مجموعی طور پر 5 سیزن ہیں۔

    ’’ارطغرل غازی‘‘ اپنی کہانی، تیاری اور اداکاری کے لحاظ سے ایک شاہکار ڈرامہ ہے اس کی پروڈکشن اس کا پلاٹ اداکاری ہر چیز بہت ہی شاندار ہے یہ ڈرامہ ایک ایسے خانہ بدوش قبیلے کی کہانی بیان کرتا ہے جو موسموں کی شدت کے ساتھ ساتھ منگولوں اور صلیبیوں کے نشانے پر ہوتا ہے۔

    پہلے سیزن کی کہانی میں تیرھویں صدی کا زمانہ دکھایا گیا ہے اور قائی قبیلہ منگولوں کے حملوں سے بچنے کے لیے نئی منزل تلاش کرتا ہے جس کے لیے قبیلے کے سردار کا بیٹا ارطغرل آگے بڑھ کر کردار ادا کرتا ہے اس ڈرامے کا ہر کردار ہی اپنے آپ میں انتہائی اہمیت کا حامل ہے

    ’’ارطغرل غازی‘‘ میں ’’ارطغرل ‘‘ کے والد کا کردار نبھانے والے اداکار کون ہیں؟

    ’’ارطغرل ‘‘ کے والد سلیمان شاہ بھی اس ڈرامے کے اہم ترین کرداروں میں سے ایک ہیں جسے سردار گوکخان نے نہایت خوبصورتی سے ادا کیا- انہیں قائی قبیلے کا قائد اور ارطغرل ورا گلدارو کے والد ، عثمان غازی اول کے دادا کے طور پر دکھایا گیا ہے۔ سلیمان شاہ ایک مشہور ترک اداکار ہیں جو کئی سالوں سے اداکاری کے شعبے سے وابستہ ہیں۔

    سردار گوکخان 15 مئی 1946 کو پیدا ہوئے اداکار نے فائن آرٹس میں تعلیم حاصل کی تھی اور 1964 سے شوبز دنیا سے وابستہ ہیں

    انہوں نے پہلی شادی 1976 میں اویا زندا انجی اوغلو سے کی مگر 2001 میں طلاق ہوگئی، اس کے بعد ستمبر 2005 میں ان کی شادی شکران خانم سے ہوئی جن سے ان کا ایک بیٹا بھی ہے۔ 2014 سے وہ بس ارطغرل میں ہی کام کررہے ہیں اور دیگر ڈراموں یا فلموں میں کام نہیں کیا-