Baaghi TV

مہنگی برانڈز کے بجائے سروجنی نگر کی شلوار قمیض میں ہی خوش ہوں سارہ علی خان

بالی وڈ اداکار سیف علی خان کی بیٹی سارہ علی خان کا کہنا ہےکہ انہیں زیادہ پیسے خرچ کرنا پسند نہیں اور برانڈڈ چیزوں کی بالکل عادت نہیں ہے۔

باغی ٹی وی : بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق 2018 میں فلم کیدرناتھ سے ڈیبیو کرنے والی بالی وڈ اداکار سیف علی خان اور اداکارہ امرتا سنگھ کی بیٹی اداکارہ سارہ علی خان کو عام طور پر سادہ لباس شلوار اور قمیض میں دیکھا گیا ہے۔

تاہم حال ہی میں ایک انٹرویو کے دوران سارہ نے بتایا کہ میں بہت ہی سادہ انسان ہوں اور دل سے ایک دیسی لڑکی جیسی ہوں۔

انہوں نے کہا کہ مجھے زیادہ پیسے خرچ کرنا پسند نہیں اور مجھے بالکل بھی برانڈڈ چیزوں کی عادت نہیں ہے۔

سارہ علی خان کا کہنا تھا کہ میں اپنی ماہانہ آمدنی سے زیادہ مہنگی برانڈز کے بجائے سروجنی نگر کی شلوار قمیض اور جوتی میں ہی خوش ہوں۔

خیال رہے کہ بالی وڈ اداکارہ سارہ علی خان سیف علی خان اور ماضی کی معروف اداکارہ امرتا سنگھ کی بیٹی ہیں گزشتہ دنوں اپنی نئی آنے والی فلم اترنگی رے کی شوٹنگ میں مصروف تھیں جو کہ رواں سال 6 اگست کو ریلیز ہو گی۔

More posts