Baaghi TV

Author: Ayesha Rehmani

  • اسحاق ڈار اور سعودی وزیر خارجہ کے درمیان رابطہ

    اسحاق ڈار اور سعودی وزیر خارجہ کے درمیان رابطہ

    نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار اور سعودی عرب کے وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان آل سعود کے درمیان ٹیلیفونک رابطہ ہوا ہے-

    ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق دونوں رہنماؤں نے پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان قریبی، برادرانہ اور دیرینہ تعلقات کا اعادہ کرتے ہوئے باہمی تعاون کو مزید مضبوط بنانے کے عزم کا اظہار کیا،گفتگو کے دوران علاقائی پیشرفت پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا، جبکہ اس بات پر زور دیا گیا کہ خطے میں امن، استحکام اور تعمیری روابط کے فروغ کے لیے سفارتی کوششوں کا تسلسل ناگزیر ہے،اس موقع پر دونوں وزرائے خارجہ نے باہمی مشاورت جاری رکھنے اور خطے میں امن و استحکام کے لیے مشترکہ تعاون کو مزید فروغ دینے کے عزم کا بھی اعادہ کیا۔

  • دشمن کے مکمل ہتھیار ڈالنے تک حملے جاری رہیں گے، ایرانی سیکیورٹی چیف

    دشمن کے مکمل ہتھیار ڈالنے تک حملے جاری رہیں گے، ایرانی سیکیورٹی چیف

    ایران کی سپریم نیشنل سیکیورٹی کونسل کے سربراہ محمد باقر ذوالقدر نے کہا ہے کہ امریکا اہداف کے خلاف جاری کارروائیاں اس وقت تک جاری رہیں گی جب تک دشمن مکمل طور پر ہتھیار نہیں ڈالتا –

    ایرانی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق سپریم نیشنل سیکیورٹی کونسل کے سربراہ محمد ذوالقدر نے بیان میں کہا کہ خطے میں دھواں کے بادل کا مطلب ہے کہ امریکی فوجی، سیکیورٹی یا مالی مرکز کو نشانہ بنایا گیا ہے، ایرانی فوج کی جانب سے مسلسل اور اہداف پر حملے بیدار ایرانی قوم کے غصے کا اظہار ہے جو عالمی بالادستی کے نظام کی پشت پر پڑ رہے ہیں اور اس وقت تک جاری رہے رہیں گے جب تک دمشن مکمل طور پر ہتھیار نہیں ڈالتا اور مناب و لیمرد کے بچوں پر ہونے والے بچوں کے خون کا بدلہ نہیں لیا جاتا۔

    واضح رہے کہ ایران پر امریکا اور اسرائیل نے 28 فروری 2026 کو حملہ کیا تھا اور اس کشیدگی کو اب پانچ مہینے ہو رہے ہیں تاہم 40 روز بعد 8 اپریل کو پاکستان کی ثالثی میں جنگ بندی ہوئی تھی جبکہ ایران نے جوابی کارروائیوں کے ساتھ ساتھ آبنائے ہرمز کو بند کردیا تھا۔

  • سینئر صحافی مجیب الرحمان شامی نے 16 سال بعد دنیا نیوز سے استعفیٰ دیدیا

    سینئر صحافی مجیب الرحمان شامی نے 16 سال بعد دنیا نیوز سے استعفیٰ دیدیا

    سینئر صحافی، کالم نگار اور معروف تجزیہ کار مجیب الرحمان شامی نے دنیا نیوز سے 16 سالہ وابستگی کے بعد استعفیٰ دے دیا۔ ذرائع کے مطابق انہوں نے جمعہ کے روز اپنا تحریری استعفیٰ چینل کی انتظامیہ کو ارسال کر دیا۔

    مجیب الرحمان شامی طویل عرصے سے دنیا نیوز کے پروگرام "نقطۂ نظر” میں بطور سینئر تجزیہ کار اپنی خدمات انجام دے رہے تھے اور ملکی سیاست، معیشت اور قومی امور پر اپنی رائے کے باعث میڈیا حلقوں میں نمایاں مقام رکھتے ہیں۔مجیب الرحمان شامی پاکستان کے سینئر صحافیوں میں شمار ہوتے ہیں اور روزنامہ پاکستان کے چیف ایڈیٹر ہیں۔ ان کا مستقل کالم "جلسہ عام” بھی قارئین میں مقبول رہا ہے۔

    تاحال دنیا نیوز یا مجیب الرحمان شامی کی جانب سے استعفے کی وجوہات یا مستقبل کے لائحہ عمل کے حوالے سے کوئی باضابطہ بیان سامنے نہیں آیا۔ تاہم ان کے استعفے کو میڈیا حلقوں میں ایک اہم پیش رفت قرار دیا جا رہا ہے۔

  • وزیر تعلیم کا استعفیٰ:سوناکشی سنہا کا منفرد انداز میں نوجوانوں کو خراج تحسین

    وزیر تعلیم کا استعفیٰ:سوناکشی سنہا کا منفرد انداز میں نوجوانوں کو خراج تحسین

    بھارت کے نوجوان جین زیز کی بنائی گئی کاکروچ جنتا پارٹی کے احتجاج کے بعد وزیرتعلیم دھرمیندر پردھان نے عہدے سے استعفیٰ دے دیا، جس پر اداکارہ سوناکشی سنہا نے منفرد انداز اپناتے ہوئے نوجوانوں کو خراج تحسین پیش کیا۔

    اداکارہ سوناکشی سنہا نے ویڈیو شیئر کی جس میں وہ بہت خوش نظر آئیں اور کان پکڑ کر اٹھک بیٹھک کر کے جین زی سے غلط فہمی پر معذرت بھی کر ڈالی،کہاکہ،میں سمجھتی تھی جین زی کچھ نہیں کرسکتے، یہ تھکتے اور گھر جاکر سوجاتے ہیں مگر انہوں نے تو تاریخ رقم کردی ہے، اداکارہ نے کہا کہ جین زی آپ کو سیلوٹ کرتی ہوں اور میں بھی اب جین زی بننا چاہتی ہوں،میں ایک فنکار ہوں، لیکن جین زی خود آرٹ ہی،۔ آپ لوگوں نے ثابت کر دیا کہ آپ کتنی طاقت رکھتے ہیں۔ آپ کچھ بھی کر سکتے ہیں، میں اپنی خوشی کا اظہار نہیں کر سکتی۔

    بالی ووڈ اداکارہ سوناکشی سنہا کی جانب سے طلبہ احتجاج سے متعلق سوشل میڈیا سرگرمیوں پر بحث شروع ہو گئی ہے، سوشل میڈیا پر ایک پوسٹ میں دعویٰ کیا گیا کہ سوناکشی سنہا نے بھارتی وزیر تعلیم دھرمیندر پردھان کے استعفے کے بعد فوری طور پر ایک ریل شیئر کی،پوسٹ میں یہ بھی دعویٰ کیا گیا کہ اداکارہ کافی عرصے سے سی جے پی احتجاج سے متعلق روزانہ متعدد اسٹوریز اور ریلز شیئر کر رہی ہیں، جس پر بعض صارفین نے ان کی شمولیت اور مقصد پر سوالات اٹھائے۔

  • بھارت: دھرمیندر پردھان کے استعفے کے بعد پرلاد جوشی نئے وزیرِ تعلیم مقرر

    بھارت: دھرمیندر پردھان کے استعفے کے بعد پرلاد جوشی نئے وزیرِ تعلیم مقرر

    بھارت کی صدر دروپدی مرمو نے جین زی احتجاج کے نتیجے میں مستعفی ہونے والے وزیرِ تعلیم دھرمیندر پردھان کا استعفیٰ منظور کر لیا ہے، جس کے بعد بھارتی حکومت نے حکمران جماعت بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے سینئر رہنما پرہلاد جوشی کو نیا وزیرِ تعلیم مقرر کر دیا گیا ہے۔

    بھارت کے صدارتی محل راشٹرپتی بھون کی جانب سے جاری بیان کے مطابق صدر دروپدی مرمو نے وزیراعظم نریندر مودی کی تجویز پر دھرمیندر پردھان کا استعفیٰ منظور کیا ہے،وزیراعظم کے مشورے پر ہی کابینہ کے وزیر پرلاد جوشی کو وزارتِ تعلیم کا اضافی قلم دان بھی سونپ دیا گیا ہے۔

    پرلاد جوشی ریاست کرناٹک سے لوک سبھا کے رکن ہیں اور اس وقت خوراک اور قابلِ تجدید توانائی کی وزارتیں سنبھال رہے ہیں اس سے پہلے بھی وہ کان کُنی اور پارلیمانی امور کے وزیر بھی رہ چکے ہیں-

    واضح رہے کہ بھارت میں میڈیکل امتحانات میں بے ضابطگیوں کے نتیجے میں 5 جون سے جاری طلبہ احتجاج جاری تھا ملک بھر میں جاری احتجاجی مظاہروں میں وزیر تعلیم دھرمیندر پردھان کے استعفے کا مطالبہ کیا جارہا تھابدھ کے روز کاکروچ جنتا پارٹی (سی جے پی) اور حکومت کے درمیان ہونے والے مذاکرات کے تیسرے دور سے کچھ ہی گھنٹے قبل وزیر تعلیم دھرمیندر پردھان نے استعفے کا اعلان کردیا۔

    دھرمیندر پردھان نے اپنے استعفے میں لکھا کہ میں اس ملک کے نوجوانوں کی خواہشات، جذبات اور ان کی حق بجانب توقعات کا دل سے احترام کرتا ہوں بھارت کی نئی نسل کے خوابوں کو پورا کرنا ہماری سیاسی اور سماجی زندگی کا اخلاقی عزم رہا ہے۔ میں اپنے معزز وزیراعظم کا شکریہ ادا کرتا ہوں جن کی بصیرت افروز قیادت میں مجھے قوم کی خدمت کا موقع ملا-

    وزیر تعلیم کے مستعفی ہونے کی خبر جیسے ہی جنتر منتر پر پہنچی تو وہاں موجود طلبا اور مظاہرین میں خوشی کی لہر دوڑ گئی اور پورے میدان میں جشن کا ماحول بن گیااحتجاجی طلبا نے جشن منانا شروع کیا تو دہلی پولیس نے اُن پر لاٹھی چارج شروع کردیا اورآنسو گیس کے شیلز بھی فائر کیے،اس پیشرفت پر ردِعمل دیتے ہوئے کاکروچ جنتا پارٹی نے اپنے پیغام میں لکھا کہ ”کاکروچوں اور جمہوریت کی جیت ہوئی-

  • شمالی وزیرستان میں چیک پوسٹ پر حملے کی کوشش ناکام، خودکش بمبار سمیت 4 خوارج ہلاک

    شمالی وزیرستان میں چیک پوسٹ پر حملے کی کوشش ناکام، خودکش بمبار سمیت 4 خوارج ہلاک

    خیبرپختونخوا کے ضلع جنوبی وزیرستان میں سیکیورٹی فورسز نے چوکی پر دہشت گرد حملہ ناکام بنا دیا، جوابی کارروائی میں خودکش بمبار سمیت چار خوارج ہلاک ہو گئے۔

    پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق جنوبی وزیرستان میں سیکیورٹی فورسز کی ایک چیک پوسٹ پر بھارتی سرپرستی میں سرگرم فتنہ الخوارج سے تعلق رکھنے والے دہشت گردوں نے حملے کی کوشش کی،سکیورٹی فورسز نے بروقت اور مؤثر کارروائی کرتے ہوئے حملے کو ناکام بنایا، حملہ آور دھماکا خیز مواد سے بھری گاڑی کے ذریعے چیک پوسٹ کی سیکیورٹی توڑنے کی کوشش کر رہے تھے۔

    آئی ایس پی آر کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے چوکی کے احاطے سے باہر ہی گاڑی کو نشانہ بنا کر تباہ کر دیا،جس کے نتیجے میں خودکش بمبار ہلاک ہوگیا اور کوئی نقصان نہیں ہوا، باقی تین دہشت گرد قریبی عمارت میں چھپ گئے جہاں سکیورٹی فورسز نے کلیئرنس آپریشن کرتے ہوئے تینوں کو ہلاک کر دیا،کارروائی کے دوران سیکیورٹی فورسز کا کوئی جانی نقصان نہیں ہواعلاقے میں مزید دہشت گردوں کی موجودگی کے خدشے کے پیش نظر سرچ اور کلیئرنس آپریشن جاری ہے۔

    آئی ایس پی آر کے مطابق وفاقی ایپکس کمیٹی کے منظور کردہ قومی ایکشن پلان کے تحت "عزمِ استحکام” کے وژن کے مطابق سکیورٹی فورسز اور قانون نافذ کرنے والے ادارے ملک سے بیرونی سرپرستی میں ہونے والی دہشت گردی کے مکمل خاتمے تک انسداد دہشت گردی کی کارروائیاں پوری قوت سے جاری رہیں گی۔

  • سونے کی قیمتوں میں اضافہ

    سونے کی قیمتوں میں اضافہ

    سونے کی عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں قیمتوں میں اضافہ ہوگیا۔

    بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں آج ہفتے کے روز فی اونس سونے کی قیمت 3 ڈالر کے اضافے سے 4ہزار 053ڈالر کی سطح پر آگئی ، مقامی صرافہ بازاروں میں کاروباری ہفتے کے آخری دن فی تولہ سونے کی قیمت بھی 300روپے کے اضافے سے 4لاکھ 27ہزار 736روپے اور فی 10 گرام سونے کی قیمت 257روپے بڑھ کر 3لاکھ 66ہزار 714روپے کی سطح پر آگئی،اسی طرح مقامی سطح پر فی تولہ چاندی کی قیمت 12روپے کی کمی سے 6ہزار 297روپے اور فی 10 گرام چاندی کی قیمت بھی 10روپے کی کمی سے 5ہزار 398روپے کی سطح پر آگئی ہے۔

  • عوام کے لیے آسانیاں حکومت کی اولین ترجیح ہے، محمد اورنگزیب

    عوام کے لیے آسانیاں حکومت کی اولین ترجیح ہے، محمد اورنگزیب

    لاہور: وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ انڈسٹری اور مارکیٹ کی صورتحال میں بہتری ترجیح ہے آج مصنوعی ذہانت کا دور ہے، جبکہ ہمیں بدلتی ٹیکنالوجی کے ساتھ خود کو بھی بدلنا ہو گا۔

    وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ٹیکس پالیسی اور ٹیکس نظام کی بہتری کے لیے مل کر کام کر رہے ہیں اور فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) میں بہتری کے لیے نئے ماڈل متعارف کرا رہے ہیں ایف بی آر میں اصلاحات اور کیش لیس اکانومی پر کام کر رہے ہیں اور ہم سب مل کر ادارے میں تبدیلی لے کر آئیں گے عوام کے لیے آسانیاں حکومت کی اولین ترجیح ہے۔

    محمد اورنگزیب نے کہا کہ ایف بی آر میں اصلاحات پروگرام نہایت اہم ہے اور تمام پارٹنرز کے مشکور ہیں جبکہ ادارے میں تبدیلی کے ثمرات نظر آنا شروع ہو گئے ہیں انڈسٹری اور مارکیٹ کی صورتحال میں بہتری ترجیح ہے آج مصنوعی ذہانت کا دور ہے، اور ایف بی آر افسران کو اس سے فائدہ اٹھانا ہے چینی اور سیمنٹ کے شعبے میں ٹیکس میں اضافہ ہوا ہے،اداروں کے ساتھ مل کر اپنے ڈیٹا بیسز کو بہتر بنا رہے ہیں،اور ہمیں بدلتی ٹیکنالوجی کے ساتھ خود کو بھی بدلنا ہو گا۔

  • پی ٹی اے کی واٹس ایپ صارفین کیلئے اہم ہدایات جاری

    پی ٹی اے کی واٹس ایپ صارفین کیلئے اہم ہدایات جاری

    پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) نے واٹس ایپ صارفین کو ہیکنگ اور سائبر فراڈ سے محفوظ رکھنے کے لیے اہم حفاظتی ہدایات جاری کر دی ہیں۔

    پی ٹی اے حکام نے اپنے ایک جاری بیان میں کہا ہے کہ چند آسان سیکیورٹی اقدامات اپنا کر صارفین اپنے واٹس ایپ اکاؤنٹ کو غیر مجاز رسائی سے محفوظ بنا سکتے ہیں،سائبر مجرم مسلسل واٹس ایپ اکاؤنٹس ہیک کرنے کی کوشش کرتے رہتے ہیں، اس لیے صارفین کو چاہیے کہ وہ اپنے اکاؤنٹس کی سیکیورٹی مزید مضبوط بنائیں۔

    اتھارٹی نے ہدایت کی کہ واٹس ایپ کا سیکیورٹی نوٹیفکیشن فیچر ضرور فعال کیا جائے، اس کے لیے صارفین واٹس ایپ کی سیٹنگ میں جا کر اکاؤنٹ اور پھر سیکیورٹی نوٹیفکیشنز کے آپشن میں “شو سیکیورٹی نوٹیفکیشنز” کو آن کریں، اس فیچر کے فعال ہونے سے اکاؤنٹ کی سیکیورٹی میں کسی بھی تبدیلی کی فوری اطلاع موصول ہو گی۔

    پی ٹی اے نے صارفین کو مشورہ دیا ہے کہ وہ اپنے واٹس ایپ اکاؤنٹ کے ساتھ ایک محفوظ اور فعال ای میل ایڈریس بھی منسلک کریں تاکہ ہیکنگ یا کسی ہنگامی صورتحال میں اکاؤنٹ کی بحالی آسانی سے ممکن ہو سکے،اتھارٹی نے “ٹو اسٹیپ ویریفکیشن” کو بھی لازمی فعال کرنے کی ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ یہ اضافی حفاظتی فیچر ہیکرز اور سائبر مجرموں کو اکاؤنٹ تک غیر مجاز رسائی حاصل کرنے سے روکنے میں اہم کردار ادا کرتا ہے،معمولی سی احتیاط صارفین کے ذاتی ڈیٹا، رابطوں اور ڈیجیٹل زندگی کو محفوظ بنا سکتی ہے، جبکہ غفلت کی صورت میں سائبر فراڈ اور مالی نقصان کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔

  • یونانی فوج  نے سعودی عرب میں یمن سے داغےگئے 2 بیلسٹک میزائل مار گرائے

    یونانی فوج نے سعودی عرب میں یمن سے داغےگئے 2 بیلسٹک میزائل مار گرائے

    یونانی فوج کے زیر استعمال امریکی فضائی دفاعی نظام (پیٹریاٹ) نے سعودی عرب میں یمن سے داغےگئے 2 بیلسٹک میزائل مار گرائے۔

    رائٹرز کے مطابق یونانی سکیورٹی ذرائع نے بتایا ہےکہ سعودی عرب میں تعینات یونانی فوج کے زیر استعمال فضائی دفاعی نظام نے ہفتے کے روز یمن سے ینبع کی آئل ریفائنریوں کی جانب داغےگئے 2 بیلسٹک میزائل تباہ کردیے سعودی سول ڈیفنس نے حملےکے خدشےکے پیش نظر ینبع میں ہنگامی الرٹ جاری کرتے ہوئے شہریوں کو محتاط رہنےکی ہدایت کی یمن سے 2 بیلسٹک میزائلوں سے حملہ کیا گیا جن کا ہدف ینبع کی آئل ریفائنریاں تھیں۔ایک دوسرے ذریعے نے بھی دونوں میزائلوں کو فضا میں تباہ کیے جانے کی تصدیق کی۔

    واضح رہےکہ یونان نے 2021 میں سعودی عرب کے ساتھ ہونے والے ایک معاہدےکے تحت امریکی پیٹریاٹ فضائی دفاعی نظام سعودی عرب میں تعینات کیا تھا، جسے یونانی فوجی چلاتے ہیں،اس کا مقصد سعودی عرب کے توانائی کے بنیادی ڈھانچےکا تحفظ ہے، یہ واقعہ دوسرا موقع تھا جب یونانی اہلکاروں نے سعودی عرب میں اس نظام کے ذریعےکسی حملےکو ناکام بنایا۔