Baaghi TV

Author: Ayesha Rehmani

  • یونانی فوج  نے سعودی عرب میں یمن سے داغےگئے 2 بیلسٹک میزائل مار گرائے

    یونانی فوج نے سعودی عرب میں یمن سے داغےگئے 2 بیلسٹک میزائل مار گرائے

    یونانی فوج کے زیر استعمال امریکی فضائی دفاعی نظام (پیٹریاٹ) نے سعودی عرب میں یمن سے داغےگئے 2 بیلسٹک میزائل مار گرائے۔

    رائٹرز کے مطابق یونانی سکیورٹی ذرائع نے بتایا ہےکہ سعودی عرب میں تعینات یونانی فوج کے زیر استعمال فضائی دفاعی نظام نے ہفتے کے روز یمن سے ینبع کی آئل ریفائنریوں کی جانب داغےگئے 2 بیلسٹک میزائل تباہ کردیے سعودی سول ڈیفنس نے حملےکے خدشےکے پیش نظر ینبع میں ہنگامی الرٹ جاری کرتے ہوئے شہریوں کو محتاط رہنےکی ہدایت کی یمن سے 2 بیلسٹک میزائلوں سے حملہ کیا گیا جن کا ہدف ینبع کی آئل ریفائنریاں تھیں۔ایک دوسرے ذریعے نے بھی دونوں میزائلوں کو فضا میں تباہ کیے جانے کی تصدیق کی۔

    واضح رہےکہ یونان نے 2021 میں سعودی عرب کے ساتھ ہونے والے ایک معاہدےکے تحت امریکی پیٹریاٹ فضائی دفاعی نظام سعودی عرب میں تعینات کیا تھا، جسے یونانی فوجی چلاتے ہیں،اس کا مقصد سعودی عرب کے توانائی کے بنیادی ڈھانچےکا تحفظ ہے، یہ واقعہ دوسرا موقع تھا جب یونانی اہلکاروں نے سعودی عرب میں اس نظام کے ذریعےکسی حملےکو ناکام بنایا۔

  • بحرین اور کویت نے  ایران کے اندر براہِ راست فضائی کارروائیاں کیں، امریکی اخبار

    بحرین اور کویت نے ایران کے اندر براہِ راست فضائی کارروائیاں کیں، امریکی اخبار

    بحرین اور کویت نے رواں ماہ پہلی بار ایران کے اندر براہِ راست فضائی کارروائیاں کیں، جن میں ایرانی فوجی تنصیبات کو نشانہ بنایا گیا۔

    امریکی اخبار وال اسٹریٹ جرنل نے ایک باخبر ذرائع کے حوالے سے رپورٹ کیا کہ دونوں خلیجی ممالک نے خاموشی سے اپنے جنگی طیارے ایران میں حملوں کے لیے بھیجے، بحرین اور کویت کے لڑاکا طیاروں نے ایران میں ڈرونز اور میزائل ذخیرہ کرنے والی تنصیبات کے علاوہ دیگر فوجی مقامات کو نشانہ بنایا، یہ دونوں ممالک کی جانب سے تہران کے خلاف پہلی معلوم براہِ راست فوجی کارروائی قرار دی جا رہی ہے۔

    وال اسٹریٹ جرنل کے مطابق متحدہ عرب امارات نے بھی ان کارروائیوں میں کردار ادا کیا اور ممکنہ اہداف سے متعلق معلومات فراہم کیں امارات نے فضائی دفاعی معاونت بھی فراہم کی، جس سے ظاہر ہوتا ہے کہ خطے کے عرب ممالک ایران کے خلاف دفاعی تعاون بڑھا رہے ہیں۔

    رپورٹ کے مطابق اگرچہ بحرین اور کویت کی فضائی طاقت محدود ہے اور ان کے پاس زیادہ تر امریکی اور یورپی ساختہ جنگی طیارے موجود ہیں، تاہم دونوں ممالک ایران کے مسلسل حملوں کا جواب دیے بغیر رہنے پر تیار نہیں تھےخطے میں کشیدگی اس وقت مزید بڑھ گئی جب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے 8 جولائی کو اعلان کیا کہ اسلام آباد مفاہمتی یادداشت کے تحت ہونے والی جنگ بندی اب مؤثر نہیں رہی۔

    اس کے بعد امریکا اور ایران کے درمیان ایک دوسرے کے خلاف حملوں کا سلسلہ شروع ہوا۔ واشنگٹن نے ایران کے اندر مختلف اہداف کو نشانہ بنانے کا دعویٰ کیا، جبکہ تہران کا کہنا ہے کہ اس نے خطے کے کئی ممالک میں موجود امریکی فوجی تنصیبات اور ساز و سامان کو نشانہ بنایا۔

    دوسری جانب بحرین، کویت، متحدہ عرب امارات اور دیگر خلیجی ممالک کی بڑھتی ہوئی شمولیت نے مشرق وسطیٰ میں جاری تنازع کو مزید پیچیدہ بنا دیا ہے، جبکہ عالمی سطح پر خدشات ظاہر کیے جا رہے ہیں کہ یہ کشیدگی مزید پھیل سکتی ہے۔

  • ڈارک ویب جرائم کی نگرانی کے لیے خصوصی تحقیقاتی یونٹ قائم

    ڈارک ویب جرائم کی نگرانی کے لیے خصوصی تحقیقاتی یونٹ قائم

    وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) نے ڈارک ویب پر سرگرم جرائم پیشہ عناصر کی نشاندہی، نگرانی اور ان کے خلاف کارروائی کے لیے خصوصی ڈارک ویب انویسٹی گیشن یونٹ قائم کردیا ہے-

    ایف آئی اے کے ڈائریکٹر جنرل ڈاکٹر عثمان انور کے مطابق یہ یونٹ ایف آئی اے ہیڈکوارٹرز میں قائم جدید نیشنل کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر کے تحت کام کرے گا، جہاں جدید ٹیکنالوجی کی مدد سے مجرموں کی شناخت، ان کی سرگرمیوں کی نگرانی اور کرپٹو کرنسی کے ذریعے ہونے والے مشکوک مالی لین دین کا سراغ لگایا جائےگا، یونٹ خاص طور پر جعلی سفری اور شناختی دستاویزات تیار کرنے والے نیٹ ورکس، انسانی اسمگلنگ، غیر قانونی امیگریشن اور ایف آئی اے کے دائرہ اختیار میں آنے والے دیگر سائبر جرائم کی تحقیقات پر توجہ دے گا۔

    انہوں نے بتایا کہ ڈارک ویب انویسٹی گیشن یونٹ، ایف آئی اے کے کرپٹو کرنسی تحقیقاتی یونٹ کے ساتھ مل کر کام کرےگا اور بلاک چین فارنزکس اور اوپن سورس انٹیلی جنس جیسے جدید تحقیقاتی ذرائع استعمال کرےگا،مختلف مارکیٹ پلیسز، فورمز اور ویب سائٹس پر استعمال ہونے والے فرضی ناموں، یوزر نیمز اور شناختی علامات کا باہمی موازنہ کرکے حقیقی ملزمان تک پہنچنے کی کوشش کی جائے گی تاکہ ان کے خلاف ٹھوس شواہد کے ساتھ قانونی کارروائی ممکن ہو سکے۔

    ایف آئی اے کے نیشنل کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر کے ڈائریکٹر ڈاکٹر اطہر وحید نے بتایا کہ انٹرنیٹ کو عمومی طور پر تین حصوں میں تقسیم کیا جاتا ہے:

    • سرفیس ویب (Surface Web): وہ عام ویب سائٹس جو گوگل جیسے سرچ انجنز پر نظر آتی ہیں، مثلاً خبریں، سوشل میڈیا اور آن لائن اسٹورز۔

    • ڈیپ ویب (Deep Web): وہ مواد جو سرچ انجنز میں شامل نہیں ہوتا، جیسے بینکنگ سسٹمز، ای میل اکاؤنٹس، تعلیمی ڈیٹا بیس اور نجی نیٹ ورکس، جن تک رسائی کے لیے خصوصی اجازت یا لاگ اِن درکار ہوتا ہے۔

    • ڈارک ویب (Dark Web): ڈیپ ویب کا وہ خفیہ حصہ جو عام براؤزر سے قابلِ رسائی نہیں ہوتا اور جہاں خصوصی سافٹ ویئر، جیسے Tor (The Onion Router)، کے ذریعے گمنام انداز میں رسائی حاصل کی جاتی ہے۔

    ایف آئی اے کے مطابق ڈارک ویب کی گمنامی اور خفیہ نوعیت کا فائدہ اٹھاتے ہوئے جرائم پیشہ عناصر مختلف غیر قانونی سرگرمیوں میں ملوث ہوتے ہیں، جن میں: انسانی اسمگلنگ، جعلی دستاویزات کی خرید و فروخت، منشیات اور اسلحے کی تجارت، چوری شدہ حساس معلومات اور ڈیٹا کی فروخت، سائبر حملے، ہیکنگ ٹولز اور میل ویئر کی خرید و فروخت، دہشت گردی سے متعلق سرگرمیاں، کرپٹو کرنسی کے ذریعے غیر قانونی مالی لین دین

    ایف آئی اے حکام کے مطابق ڈارک ویب پر سرگرم بیشتر جرائم سرحدوں سے ماورا ہوتے ہیں، اس لیے صرف جدید ٹیکنالوجی ہی نہیں بلکہ بین الاقوامی اداروں کے ساتھ مؤثر تعاون بھی ان جرائم کی روک تھام کے لیے ناگزیر ہوگا،نئے تحقیقاتی یونٹ کا مقصد انہی جدید تقاضوں کے مطابق سائبر جرائم کی روک تھام اور قومی سلامتی کے تحفظ کو یقینی بنانا ہے۔

  • پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں پر جماعت اسلامی کا ملک گیر احتجاج کا اعلان

    پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں پر جماعت اسلامی کا ملک گیر احتجاج کا اعلان

    جماعت اسلامی نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں کم کرنے کے لیے ملک گیر احتجاج اور دھرنوں کا اعلان کر دیا۔

    سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان نے کہا ہے کہ پیٹرول سستا کرو، لیوی ختم کرو، 7 اگست کو ملک گیر احتجاج ہوگا، انہوں نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ پیٹرول کی قیمت کم کی جائے اور پیٹرولیم لیوی فوری طور پر ختم کی جائے، لیوی ایک جگا ٹیکس اور عوام پر ڈاکا ہے جس کا خاتمہ ناگزیر ہے۔

    اُنہوں نے اعلان کیا کہ 7 اگست کو ہونے والا احتجاج پاکستان میں مزاحمت کی نئی تاریخ رقم کرے گاامیر جماعت اسلامی نے طلبہ، نوجوانوں، بائیک رائیڈز، ڈیلیوری بوائز، کورئیر سروس سے وابستہ افراد، مزدوروں، کسانوں اور پوری قوم سے اپیل کی کہ وہ موٹرسائیکلوں اور گاڑیوں کے ساتھ احتجاج میں بھرپور شرکت کریں،پرامن سیاسی مزاحمت کے ذریعے عوام اپنے حقوق حاصل کریں گے اور حکومت کو عوامی مطالبات تسلیم کرنا ہوں گے۔

    جماعت اسلامی نے 7 اگست کو ملک گیر دھرنوں اور احتجاج کا اعلان کر دیا ہے اور مطالبہ کیا ہے کہ روزانہ قیمتوں کا نظام ختم کر کے پیٹرول 225 روپے فی لیٹر کیا جائے،اس سے قبل جماعت اسلامی کراچی کے ترجمان نے کہا کہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مسلسل اور روزانہ کی بنیاد پر ہونے والا اضافہ ظالمانہ اقدام ہے، جس سے عام شہری، نوجوان، طلبہ، تاجر، صنعتکار اور ٹرانسپورٹرز سمیت معاشرے کا ہر طبقہ شدید متاثر ہو رہا ہے اور مہنگائی کے باعث مشکلات کا سامنا کر رہا ہے۔

    ان کا کہنا تھا کہ تاجر و صنعتکار تنظیموں اور پیٹرول پمپ مالکان کی ایسوسی ایشن نے بھی حکومتی فیصلے کو مسترد کیا ہے لیکن اس کے باوجود حکومت روزانہ کی بنیاد پر عوام پر اضافی مالی بوجھ ڈالنے پر بضد ہے، جس سے غیر یقینی صورتحال پیدا ہو رہی ہے اور اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں بھی مسلسل اضافہ ہو رہا ہے۔

    جماعت اسلامی نے مطالبہ کیا کہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں روزانہ اضافے کا نظام فوری طور پر ختم کیا جائے، پیٹرولیم لیوی کی وصولی بند کی جائے اور پیٹرول کی قیمت 225 روپے فی لیٹر مقرر کی جائے تاکہ عوام اور دیگر شعبوں کو مستقل بنیادوں پر سستا ایندھن میسر آ سکے۔

  • سونے اور چاندی کی قیمتوں میں آج پھر کمی

    سونے اور چاندی کی قیمتوں میں آج پھر کمی

    عالمی اور مقامی صرافہ مارکیٹوں میں سونے اور چاندی کی قیمتوں میں آج پھر کمی ہوئی ہے-

    بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت 46ڈالر کی کمی سے 4ہزار 050ڈالر کی سطح پر آگئی،کمی کے باعث مقامی صرافہ مارکیٹوں میں بھی جمعہ کو فی تولہ سونے کی قیمت 4ہزار 600روپے کی کمی سے 4لاکھ 27ہزار 436روپے کی سطح پر آگئی اور فی دس گرام سونے کی قیمت 3ہزار 944روپے کی کمی سے 3لاکھ 66ہزار 457روپے کی سطح پر آگئی۔

    دوسری جانب عالمی مارکیٹ میں فی اونس چاندی کی قیمت 61سینٹس کی کمی سے 58ڈالر 30سینٹس کی سطح پر آگئی جس کے بعد مقامی صرافہ مارکیٹوں میں بھی فی تولہ چاندی کی قیمت 61روپے کی کمی سے 6ہزار 309روپے اور فی دس گرام چاندی کی قیمت 53روپے کی کمی سے 5ہزار 408روپے کی سطح پر آگئی۔

  • وزیراعلیٰ مریم نواز کی ہدایت پر 10 الیکٹرک بسیں مظفر آباد روانہ

    وزیراعلیٰ مریم نواز کی ہدایت پر 10 الیکٹرک بسیں مظفر آباد روانہ

    وزیراعلیٰ مریم نواز شریف کی ہدایت پر 10 الیکٹرک بسیں مری پہنچ گئی ہیں،مری سے بسوں کو آزاد جموں و کشمیر کے دارالحکومت مظفرآباد منتقل کیا جا رہا ہے-

    حکام کے مطابق چند گھنٹوں میں یہ الیکٹرک بسیں مظفرآباد میں عوام کو سفری سہولتیں فراہم کرنا شروع کر دیں گی،اسلام آباد سے جدید الیکٹرک بسوں کا قافلہ آزاد کشمیر کی جانب روانہ ہوا۔ بسوں پر وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی تصویر کے ساتھ ’آزاد کشمیر کے لیے تحفہ‘ درج ہے۔

    وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے کہا کہ الیکٹرک بسیں آزاد جموں و کشمیر کے عوام کے لیے اہلِ پنجاب کا تحفہ ہیں، بسوں کے ساتھ تربیت یافتہ عملہ اور ڈرائیور بھی مظفرآباد پہنچ رہے ہیں تاکہ جدید ٹرانسپورٹ سروس کو مؤثر انداز میں چلایا جاسکے،پنجاب میں الیکٹرک بس سسٹم کے تحت خواتین، طلبہ اور بزرگ شہریوں کو مفت سفر کی سہولت فراہم کی جا رہی ہے، اور وہ چاہتی ہیں کہ آزاد جموں و کشمیر کے شہری بھی انہی جدید اور معیاری سفری سہولتوں سے مستفید ہوں۔

    مریم نواز شریف کا کہنا تھا کہ پنجاب کے لاکھوں شہری روزانہ الیکٹرک بس سروس استعمال کر رہے ہیں اور آزاد جموں و کشمیر میں بھی اس جدید، ماحول دوست اور آرام دہ ٹرانسپورٹ نظام سے عوام کو بہتر سفری سہولتیں میسر آئیں گی، آزاد کشمیر کے عوام سے کیا گیا وعدہ پورا کردیا گیا ہے اور عوام کو بہتر سفری سہولیات کی فراہمی کے لیے تعاون کا سلسلہ آئندہ بھی جاری رہے گا۔

    واضح رہے کہ گزشتہ روز وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی ہدایت پر پنجاب حکومت نے آزاد جموں و کشمیر میں صحت کی سہولیات کی فراہمی کے لیے ’کلینک آن ویلز‘ منصوبے کی 15 موبائل طبی گاڑیاں بھی ادویات، طبی آلات اور میڈیکل اسٹاف سمیت روانہ کی تھیں۔

  • پاکستانی نژاد سعدیہ زاہدی  انٹرنیشنل ائیر لائنز تنظیم کی پہلی خاتون ڈائریکٹر جنرل مقرر

    پاکستانی نژاد سعدیہ زاہدی انٹرنیشنل ائیر لائنز تنظیم کی پہلی خاتون ڈائریکٹر جنرل مقرر

    پاکستانی نژاد ایگزیکٹو سعدیہ زاہدی کو انٹرنیشنل ایئر ٹرانسپورٹ ایسوسی ایشن کا نیا ڈائریکٹر جنرل مقرر کر دیا گیا ہے۔

    سعدیہ زاہدی یکم نومبر 2026 کو اپنے عہدے کا چارج سنبھالیں گی اور آئی اے ٹی اے کی تاریخ میں اس منصب پر فائز ہونے والی پہلی خاتون ہوں گی، سعدیہ زاہدی آئی اے ٹی اے کی 9ویں ڈائریکٹر جنرل ہوں گی، وہ اس سے قبل ورلڈ اکنامک فورم میں منیجنگ ڈائریکٹر اور منیجنگ بورڈ کی رکن کے طور پر خدمات انجام دے رہی ہیں۔

    آئی اے ٹی اے کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کے چیئرمین اور لاٹام ایئرلائنز گروپ کے چیف ایگزیکٹو آفیسر روبرٹو الوو نے اپنے بیان میں کہا کہ بورڈ سعدیہ زاہدی کی تقرری پر انتہائی خوش ہے ورلڈ اکنامک فورم میں سعدیہ زاہدی کا طویل اور شاندار تجربہ آئی اے ٹی اے کو عالمی ایئرلائن صنعت کی مؤثر آواز کے طور پر مزید مضبوط بنائے گا، عالمی فضائی نقل و حمل ایک کھربوں ڈالر کی صنعت ہے جس نے دنیا کو بہتر انداز میں جوڑنے میں اہم کردار ادا کیا ہے-

    انہوں نے کہا کہ سعدیہ زاہدی کی تقرری ایسے وقت میں ہوئی ہے جب بین الاقوامی ماحول تیزی سے تبدیل ہو رہا ہے،ٹیکنالوجی اور جغرافیائی سیاسی تبدیلیا ں مستقبل میں ہوا بازی کی صنعت کی سمت متعین کریں گی، جبکہ سعدیہ زاہدی کے پاس وہ صلاحیت موجود ہے جس کے ذریعے وہ صنعت کی ضروریات کو مؤثر انداز میں اجاگر کر سکیں گی۔‘

    سعدیہ زاہدی گزشتہ 2 دہائیوں سے زائد عرصے سے ورلڈ اکنامک فورم سے وابستہ ہیں، انہوں نے ادارے کے سینٹر فار دی نیو اکانومی اینڈ سوسائٹی کی بنیاد رکھی اور اس کی سربراہی بھی کر رہی ہیں،سعدیہ زاہدی نے اکنامکس میں اسمتھ کالج سے بیچلر، دی گریجویٹ انسٹی ٹیوٹ سے بین الاقوامی معاشیات میں ایم فل، جبکہ ہارورڈ یونیورسٹی سے ماسٹر آف پبلک ایڈمنسٹریشن کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے،وہ پاکستانی اور سوئس، دونوں ممالک کی شہریت رکھتی ہیں۔

  • ٹرمپ انتظامیہ کا پاکستان سمیت 60 ممالک پر نیا ٹیرف عائد

    ٹرمپ انتظامیہ کا پاکستان سمیت 60 ممالک پر نیا ٹیرف عائد

    امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی انتظامیہ نے دنیا کے 60 تجارتی شراکت دار ممالک سے آنے والی اشیا پر نئی درآمدی ڈیوٹیاں عائد کر دی ہیں۔

    برطانوی خبر رساں ادارے رائٹرز کی رپورٹ کے مطابق امریکا نے یہ اقدام جبری مشقت کے خلاف قوانین پر عمل درآمد میں مبینہ کمزوریوں کا الزام لگاتے ہوئے کیا ہے نئی پالیسی کے تحت زیادہ تر ممالک کی مصنوعات پر 10 فیصد جبکہ بعض ممالک پر 12.5 فیصد اضافی ٹیرف نافذ کیا گیا ہے یہ اقدامات عالمی سپلائی چین میں جبری مشقت کے خاتمے اور امریکی کارکنوں کے تحفظ کے لیے کیے گئے ہیں، تاہم کئی ممالک نے ان فیصلوں پر تحفظات کا اظہار کر تے ہوئے انہیں غیر منصفانہ قرار دیا ہے۔

    نئے ٹیرف ایسے وقت میں نافذ کیے گئے ہیں جب ٹرمپ انتظامیہ کی جانب سے عائد کیا گیا عارضی 10 فیصد عالمی ٹیرف ختم ہو گیا تھا امریکی حکام کے مطابق نئی ڈیوٹیاں جمعہ کو رات 12 بج کر ایک منٹ پر نافذ ہوئیں، جبکہ راستے میں موجود سامان کو 28 جولائی تک رعایت دی گئی ہے۔

    امریکا کے تجارتی نمائندے جیمیسن گریئر نے ایک بیان میں کہا کہ امریکا تقریباً ایک صدی سے جبری مشقت سے تیار ہونے والی مصنوعات کی درآمد پر پابند ی کا قانون رکھتا ہے اور اس پر سختی سے عمل کرتا ہے اب وقت آ گیا ہے کہ ہمارے تجارتی شراکت دار بھی اسی طرح کے اقدامات کریں آج کا اقدا م انسانی حقوق کی خلاف ورزی اور غیر منصفانہ تجارتی طریقوں کو درست کرنے کی طرف ایک قدم ہے تاکہ دنیا بھر کے کارکنوں کی بہتری ممکن ہو سکے۔

    نئی ٹیرف پالیسی کے تحت ارجنٹائن، بنگلہ دیش، برطانیہ، کینیڈا، بھارت، انڈونیشیا، ملائیشیا، میکسیکو، پاکستان، سری لنکا اور دیگر کئی ممالک کی مصنوعات پر 10 فیصد ڈیوٹی عائد کی گئی ہے،یورپی یونین، جاپان، جنوبی کوریا، تائیوان اور سوئٹزرلینڈ کے لیے ٹیرف کی شرح اس طرح مقرر کی گئی ہے کہ ان کے پہلے سے موجود درآمدی ٹیکس شامل کرنے کے بعد مجموعی شرح تقریباً 10 یا 12.5 فیصد بنتی ہے۔

    دیگر 38 ممالک، جن میں ویتنام اور چین بھی شامل ہیں، کی مصنوعات پر 12.5 فیصد ٹیرف نافذ کیا گیا ہے امریکا نے چین پر الزام عائد کیا ہے کہ وہ سنکیا نگ کے ایغور مسلمانوں سے متعلق جبری مشقت کے معاملات میں ملوث ہے، تاہم بیجنگ ان الزامات کی تردید کرتا ہے۔

    چین کے حوالے سے امریکی حکام کا کہنا ہے کہ واشنگٹن اور بیجنگ کے درمیان نومبر 2025 میں ہونے والی تجارتی مفاہمت کے تحت چین پر عائد ٹیرف دوبارہ 20 فیصد تک بڑھانے کا ارادہ ہے، تاہم اس سے زیادہ نہیں کیا جائے گا۔

    اس سے قبل ٹرمپ انتظامیہ نے امریکا کے تجارتی خسارے کو کم کرنے کے لیے تجارتی شراکت داروں پر 10 سے 50 فیصد تک کے ٹیرف عائد کیے تھے لیکن امریکی سپریم کورٹ نے رواں برس فروری میں انہیں غیر مؤثر قرار دے دیا تھا جس کے بعد اس بار ٹرمپ انتظامیہ نے امریکا کے ٹریڈ ایکٹ 1974ء کے سیکشن 301 کے تحت نئے ٹیرف لگا دیے ہیں اور اس اقدام کو قانونی طور پر زیادہ مضبوط تصور کیا جا رہا ہے۔

    امریکا کے ٹریڈ ایکٹ 1974ء کے سیکشن 301 کے تحت امریکا ایسے ممالک جن میں جبری مشقت پر پابندی کے کچھ قوانین نافذ کیے ہیں، ان پر 10 فیصد ٹیرف عائد کرے گا اور جن ممالک میں جبری مشقت پر پابندی کے قوانین بالکل نافذ نہیں ہیں، ان پر 12.5 فیصد ٹیرف عائد کیا جائے گا۔

    کئی ممالک نے امریکی اقدام پر فوری ردعمل ظاہر کیا ہے۔ یورپی یونین کی خارجہ پالیسی چیف کاجا کالاس نے کہا کہ یورپی یونین ان نئے ٹیرف کو حیران کن سمجھتی ہے اور امریکا کی جانب سے دی گئی وجہ قابل قبول نہیں،اگر آپ ہمارے مزدور قوانین کا امریکا کے قوانین سے موازنہ کریں تو ہمارے پاس ملازمین کے لیے تنخواہ کے ساتھ چھٹیاں اور بہتر کام کے حالات موجود ہیں، اس لیے یہ فیصلہ مضبوط بنیاد پر مبنی نہیں لگتا۔

    آسٹریلیا اور برازیل نے بھی امریکی ٹیرف کو بلاجواز قرار دیتے ہوئے انہیں ختم کرنے کا مطالبہ کیا، جبکہ ناروے نے کہا کہ ان اقدامات کی کوئی واضح وجہ موجود نہیں۔

    کینیڈا کے وزیر برائے امریکی تجارت ڈومینک لی بلانک نے کہا کہ کینیڈا اس معاملے پر امریکا کے ساتھ تعمیری رابطہ جاری رکھے گا انہوں نے کہا کہ ہم آنے والے ہفتوں میں امریکا کے ساتھ اس معاملے اور دیگر مسائل پر بات چیت جاری رکھیں گے تاکہ دونوں ممالک کے شہریوں کو فائدہ پہنچ سکے۔

    ٹرمپ انتظامیہ کی سابق تجارتی مشیر کیلی این شا نے کہا کہ نئی ٹیرف پالیسی زیادہ تر انہی اقدامات کے مطابق ہے جن کا پہلے سے اندازہ تھا، تاہم کچھ تبدیلیاں بھی کی گئی ہیں، جن میں تقریباً 471 مصنوعات کو ٹیرف سے استثنیٰ دینا شامل ہے میرے خیال میں معاشی اثرات کے لحاظ سے یہ صورتحال زیادہ تبدیل نہیں ہوئی۔ یورپی یونین جیسے شراکت داروں نے ٹیرف کی حد مقرر کرنے کے لیے مذاکرات کیے تھے، جس کی وجہ سے نئی شرحیں پہلے کے مقابلے میں کم رہیں گی۔

    امریکی حکام کے مطابق تیل، گیس، کھاد، بعض غذائی اشیا، طیارے اور ان کے پرزے، اہم معدنیات اور کچھ ایسی مصنوعات جن پر پہلے ہی قومی سلامتی کے قوانین کے تحت ٹیرف عائد ہے، نئی ڈیوٹی سے مستثنیٰ ہوں گی۔

  • بھارتی بارڈر سیکیورٹی فورس  کے سیکٹر ہیڈکوارٹر میں ایک اہلکار کی فائرنگ سے 2 اہلکار ہلاک ایک شدید زخمی

    بھارتی بارڈر سیکیورٹی فورس کے سیکٹر ہیڈکوارٹر میں ایک اہلکار کی فائرنگ سے 2 اہلکار ہلاک ایک شدید زخمی

    بھارت کی ریاست مغربی بنگال میں بارڈر سیکیورٹی فورس (بی ایس ایف) کے سیکٹر ہیڈکوارٹر میں ایک اہلکار کی فائرنگ سے 2 اہلکار ہلاک جبکہ ایک شدید زخمی ہو گیا۔

    کشمیر میڈیا سروس کے مطابق یہ واقعہ ضلع مالدہ کے 17 مائل سیکٹر ہیڈکوارٹر میں پیش آیا، جہاں بی ایس ایف کی 119ویں اور 71ویں بٹالین کے ہیڈکوارٹر قائم ہیں،ابتدائی اطلاعات کے مطابق 119ویں بٹالین سے تعلق رکھنے والے اہلکار شیوم مشرا نے آرام کرنے والے 71ویں بٹالین کے اہلکاروں پر اچا نک اپنی سرکاری رائفل سے فائرنگ کر دی، جس سے کیمپ میں خوف و ہراس پھیل گیا۔

    فائرنگ کے نتیجے میں 71ویں بٹالین کے 51 سالہ اجے کمار سنگھ، جو بھارتی ریاست بہار کے رہائشی تھے، اور 37 سالہ امباداس سریش درگو، جن کا تعلق مہاراشٹر سے تھا، موقع پر ہی ہلاک ہو گئے، جبکہ ان کے ساتھی وکاس ورما شدید زخمی ہو گئے۔ زخمی اہلکار کو فوری طور پر قریبی اسپتال منتقل کر دیا گیا، جہاں ان کی حالت تشویشناک بتائی جا رہی ہے،واقعے کے فوراً بعد بی ایس ایف کے اہلکاروں نے ملزم شیوم مشرا، جو ریاست چھتیس گڑھ کا رہائشی ہے، کو حراست میں لے لیا۔

    حکام کے مطابق ابتدائی طور پر فائرنگ کی وجہ معلوم نہیں ہو سکی، تاہم مختلف پہلوؤں سے تحقیقات جاری ہیں بی ایس ایف نے اندرونی طور پر انکوائری شروع کر دی ہے، جبکہ یہ بھی معلوم کیا جا رہا ہے کہ آیا واقعہ کسی ذاتی تنازع، ذہنی دباؤ یا دیگر عوامل کا نتیجہ تھا۔

    بھارتی سیکیورٹی فورسز میں گزشتہ چند برسوں کے دوران ذہنی دباؤ، طویل ڈیوٹی اوقات، اندرونی تنازعات اور ساتھی اہلکاروں پر فائرنگ جیسے واقعات متعدد بار رپورٹ ہو چکے ہیں،دفاعی ماہرین کے مطابق ایسے واقعات فورسز میں نفسیاتی دباؤ اور فلاحی نظام سے متعلق خدشات کو ایک بار پھر اجاگر کرتے ہیں، جس کے باعث اہلکاروں کی ذہنی صحت اور پیشہ ورانہ معاونت کے نظام پر سوالات اٹھ رہے ہیں۔

  • دریائے چناب میں سیلابی صورتحال، کئی ایکڑ رقبے پر کھڑ ی فصلیں زیر آب

    دریائے چناب میں سیلابی صورتحال، کئی ایکڑ رقبے پر کھڑ ی فصلیں زیر آب

    لاہور: دریائے چناب میں سیلابی صورتحال کے باعث تریموں ہیڈ ورکس پر پانی کی سطح مسلسل بلند ہو رہی ہے-

    محکمہ آبپاشی کے مطابق تریموں ہیڈ ورکس پر دریائے چناب میں پانی کی آمد ایک لاکھ 48 ہزار 650 کیوسک جبکہ اخراج ایک لاکھ 36 ہزار 50 کیوسک ریکارڈ کیا گیا ہے محکمہ آبپاشی نے خبردار کیا ہے کہ آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران پانی کی سطح میں مزید اضافے کا امکان ہےضلعی انتظامیہ کے مطابق ممکنہ سیلا ب سے نمٹنے کے لیے تمام حفاظتی انتظامات مکمل کر لیے گئے ہیں اور متاثرہ علاقوں کے لیے چار فلڈ ریلیف کیمپ قائم کر دیے گئے ہیں تاکہ کسی بھی ہنگامی صورتحال میں شہریوں کو فوری امداد فراہم کی جا سکے۔

    دوسری جانب، چنیوٹ میں جھنگ روڈ بائی پاس کے قریب کانجو موڑ پر سیم نہر میں تقریباً 50 فٹ چوڑا شگاف پڑ گیا، جس کے نتیجے میں کئی ایکڑ رقبے پر کھڑ ی فصلیں زیر آب آ گئیں، دریائے چناب میں آنے والے سیلابی ریلے کے باعث نہر میں پانی کا دباؤ بڑھا، جس سے شگاف پیدا ہوا،اطلاع ملتے ہی ڈپٹی کمشنر، محکمہ آبپاشی اور دیگر متعلقہ اداروں کے افسران موقع پر پہنچ گئے، جبکہ نہر کے شگاف کو پر کرنے اور مزید نقصان سے بچاؤ کے لیے ہنگامی بنیاد و ں پر کارروائی جاری ہے۔

    ترجمان پی ڈی ایم اے کے مطابق مون سون بارشوں کے باعث پنجاب کے دریاؤں میں پانی کے بہاؤ میں اضافہ ہوا جبکہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران دریاوں کا بہاؤ مستحکم رہادریائے سندھ میں تربیلا، کالا باغ اور چشمہ کے مقام پر نچلے درجے کا سیلاب ہے۔ تربیلا 3 لاکھ 42 ہزار، کالا باغ 3 لاکھ 9 ہزار اور چشمہ میں 2 لاکھ 93ہزار کیوسک ہے۔

    دریائے چناب میں پانی کے بہاؤ میں کمی ہو رہی ہے جس کے بعد سیلابی صورتحال اونچے سے درمیانے درجے پر آگئی ہے۔ دریائے چناب میں مرالہ، خانکی اور قادر آباد کے مقام پر درمیانے دجے کا سیلاب ہےہیڈ مرالہ کی مقام پر پانی کا بہؤ 2 لاکھ 8 ہزار، خانکی کے مقام پر 1 لاکھ 65 ہزار اور قادر آباد کے مقام پانی کا بہاؤ 1 لاکھ 90 ہزار کیوسک ہے۔

    دریائے راوی میں بلوکی کے مقام پر پانی کا بہاؤ 83 ہزار کیوسک ہے جبکہ جسڑ، شاہدرہ اور ہیڈ سدھنائی کے مقام پر بہاؤ بھی نارمل ہےنارروال نالہ بسنتر میں درمیانے درجے کا سیلاب ہے ارا کینٹ بریج ناکہ ایک میں نچلے درجے اور وزیر آباد نالہ ایک میں درمیانے درجے کا سیلاب ہےدوسری جا نب، دریائے ستلج اور جہلم میں پانی کا بہاؤ نارمل ہے۔