Baaghi TV

Author: Ayesha Rehmani

  • وفاقی کابینہ کا اہم اجلاس آج 3 بجے طلب

    وفاقی کابینہ کا اہم اجلاس آج 3 بجے طلب

    وفاقی کابینہ کا اہم اجلاس آج سہہ پہر 3 بجے طلب کرلیا گیا۔

    وزیراعظم شہباز شریف وفاقی کابینہ کے اجلاس کی صدارت کریں گے جس میں وہ سعودی عرب، ترکیے دفاعی معاہدے سے کابینہ کو آگاہ کریں گے اجلاس میں ملک کی معاشی ، سکیورٹی صورتحال زیر غور آئے گی۔

    یاد رہے کہ سعودی عرب، پاکستان اور ترکیہ نے مشترکہ دفاعی معاہدے پر دستخط کیے ہیں جس کے تحت کسی ایک ملک پر حملہ تینوں ممالک پر حملہ تصور کیا جائے گا،مکہ دفاعی معاہدہ ایران کو فوری خطرہ نہیں، مگر مستقبل کے خدشات، تہران نے معاہدے پر محتاط ردعمل کا اظہار کیا، فوری طور پر ایران مخالف اتحاد قرار نہیں دیا جاسکتا-

    ایرانی حکام کا کہنا ہے معاہدہ خطے میں امریکی سکیورٹی کردار میں کمی اور علاقائی ممالک کے تعاون کی علامت ہے، ماہرین کا خیال ہے اگر یہ معاہدہ وسیع علاقائی سیکورٹی نظام میں تبدیل ہوا تو ایران کی شمولیت کا امکان بھی ہے۔

  • موبائل فونزبرآمد ، اڈیالہ جیل کے 3 قیدی اٹک جیل منتقل، 5 جیل ملازمین معطل

    موبائل فونزبرآمد ، اڈیالہ جیل کے 3 قیدی اٹک جیل منتقل، 5 جیل ملازمین معطل

    موبائل فونزبرآمد ہونے پر اڈیالہ جیل کے 3 قیدیوں کو اٹک جیل بھجوا دیاگیا، جبکہ غفلت برتنے پر 5 جیل ملازمین کو معطل کردیاگیا۔

    جیل ذرائع کے مطابق تلاشی کے دوران اڈیالہ جیل میں پابند سلاسل ٹریفک وارڈن کے قتل کیس کے سزا یافتہ راجہ رعد، محکمہ جیل خانہ جات پنجاب کے ملازم کے قتل کیس میں قید ملک حماد اور ایک قیدی شازیب ولد اکرم سے موبائل فونز برآمد ہوئے تھے،موبائل فون برآمد ہونے پر 3 قیدیوں کو اڈیالہ جیل سے اٹک جیل منتقل کر دیا گیا جبکہ غفلت برتنے کے الزام میں 5 پولیس اہلکاروں کو معطل کر دیا گیا۔

  • میر رضا کیس: شناخت مٹانے کیلئے چہرہ تیزاب سے جلائے جانے کا انکشاف

    میر رضا کیس: شناخت مٹانے کیلئے چہرہ تیزاب سے جلائے جانے کا انکشاف

    میر رضا کیس میں مقتول کی لاش کو تیزاب سے جلائے جانے کا انکشاف ہوا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق کیس کی تحقیقات کے دوران یہ انکشاف ہوا ہےکہ فارنزک لیب بھیجی گئی شرٹ میں معلوم ہوا کہ رضا کے ہاتھ اور چہرے پر تیزاب پھینکا گیا، تیزاب پھینکنے کا مقصد شناخت کو مٹانا تھا تاکہ کوئی اسے پہچان بھی نہ سکے۔

    دوسری جانب میر رضا کیس کی نئی تحقیقاتی کمیٹی کا پہلا اجلاس آج ہوگا، قتل سمیت تمام زاویوں سے میر رضا کی موت کی تحقیقات کی جائیں گی، 5 رکنی کمیٹی کے سربراہ ڈی آئی جی عامر فاروقی، ایس ایس پی علی رضا سیکرٹری ہوں گے۔

    ہفتے کو میر رضا کی قبرکشائی کے بعد سامنے آنے والی ابتدائی میڈیکل رپورٹ کے مطابق میر رضا کو گولی پیچھے سے لگی تھی اور جسم پر تشدد کے نشانات بھی پائے گئے دائیں ران اور جبڑے پر فریکچر کے شواہد بھی ملے جب کہ جسم کے نچلے حصے کے ٹشوز پر خون کے دھبے بھی تھے۔

    یہ کیس اس وقت مزید پیچیدہ ہو گیا تھا جب سوشل میڈیا پر یہ الزامات سامنے آئے کہ گلستانِ جوہر کا یہ گیسٹ ہاؤس سندھ کے سینیئر وزیر شرجیل انعام میمن کی ملکیت ہے، جہاں میر علی رضا کو تشدد کا نشانہ بنا کر قتل کیا گیا،ان الزامات پر شرجیل میمن اور ان کے بیٹے راول میمن نے نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی سے رجوع کرتے ہوئے تحریری شکایت درج کرائی ہے کہ نامعلوم افراد ان کی عزت اور شہرت کو نقصان پہنچا رہے ہیں، لہٰذا اس مہم کی آزادانہ انکوائری کرائی جائے۔

    اس دوران سندھ حکومت نے عوامی دباؤ اور معاملے کی حساسیت کو دیکھتے ہوئے ہائی کورٹ کے جج کے ذریعے اس کیس کی جوڈیشل انکوائری کرانے کا فیصلہ کیا ہے اور چیف جسٹس سندھ ہائی کورٹ کو خط لکھنے کا اعلان کیا ہے۔

    واضح رہے کہ میر رضا 28 جولائی کو فیروز آباد سے لاپتہ ہوئے تھے اور ان کی لاش انتیس جولائی کو گلستانِ جوہر سے ملی تھی۔ پولیس نے شروع میں اسے خودکشی کا رنگ دینے کی کوشش کی، لیکن مقتول کے والد میر حسین اور ان کے وکیل جبران ناصر نے موجودہ تفتیشی ٹیم پر عدم اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے اسے قتل قرار دیا۔

    عدالت کے حکم پر قبر کشائی کے بعد جب آٹھ رکنی میڈیکل بورڈ نے دوسری پوسٹ مارٹم رپورٹ تیار کی، تو اس میں تصدیق ہوئی کہ میر رضا کے جسم پر تشدد کے متعدد نشانات تھے، ان کی پسلیاں، دانت اور کھوپڑی ٹوٹی ہوئی تھی اور گولی پیچھے کی جانب سے لگی تھی، اس رپورٹ کے بعد پولیس نے مقدمے میں اغوا کی دفعہ کے ساتھ قتل کی دفعہ 302 بھی شامل کر لی ہے۔

    تفتیشی ٹیم اب میر رضا کے موبائل فون کا ریکارڈ بھی چیک کر رہی ہے، جس کے مطابق انہوں نے موت سے قبل علی اور اپنے دوست عبداللہ سے فون پر بات کی تھی اور ان کے فون پر آخری آٹھ پیغامات بھی موصول ہوئے تھے جن کا جواب نہیں دیا گیا تھا۔

  • یومِ آزادی: آئی ایس پی آر نے بلوچی زبان میں نغمہ ’پاک اے وطن‘ جاری کردیا

    یومِ آزادی: آئی ایس پی آر نے بلوچی زبان میں نغمہ ’پاک اے وطن‘ جاری کردیا

    یومِ آزادی کی مناسبت سے آئی ایس پی آر نے بلوچی زبان میں نغمہ ’پاک اے وطن‘ جاری کردیا ،جس میں قومی جذبے، حب الوطنی اور پاکستان سے محبت کو اجاگر کیا گیا ہے۔

    اس ملی نغمے میں بلوچ گلوکار اخترچنال نے اپنی آواز کا جادو جگایا ہے،گلوکار اختر چنال نے اپنے منفرد روایتی انداز اور پرجوش بلوچی کلام کے ذریعے وطن سے گہری محبت کا اظہار کیا۔ جب کہ یہ ویڈیو وزیر اعظم پاکستان نے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر شیئر کی،وزیر اعظم کی جانب سے گلوکاروں اور پروڈیوسرز کو خراج تحسین پیش کیا گیا،وزیراعظم نے کہاکہ،جیسے جیسے یومِ آزادی قریب آ رہا ہے، بلوچستان سے آنے والے اس خوبصورت اور حب الوطنی سے بھرپور گیت کو دیکھ کر میرا دل فخر سے سرشار ہے۔

    انہوں،نےکہامیں اس شاندار کاوش میں شامل گلوکاروں، فنکاروں، پروڈیوسرز اور دیگر تمام افراد کو دل کی گہرائیوں سے سراہتا ہوں اور ان کا تہہِ دل سے شکریہ ادا کرتا ہوں،آپ نے ہمارے پیارے وطن کے لیے محبت کے جذبے کو انتہائی خوبصورتی کے ساتھ اجاگر کیا ہے۔

  • چین میں طوفان ‘ڈولفن’ سے تباہی: دس لاکھ سے زائد افراد کی نقل مکانی

    چین میں طوفان ‘ڈولفن’ سے تباہی: دس لاکھ سے زائد افراد کی نقل مکانی

    چین کے مشرقی ساحل پر اس سال کا سب سے طاقتور ترین سمندری طوفان ’ڈولفن‘ ٹکرا گیا ہے، جس کے باعث ساحلی علاقوں میں موسلا دھار بارشوں اور انتہائی تیز ہواؤں کا سلسلہ جاری ہے۔

    چین کے محکمہ موسمیات کے حکام کے مطابق، طوفان ڈولفن اتوار کی شام ساڑھے پانچ بجے کے قریب مشرقی صوبے ژجیانگ کے علاقے یو ہوان کے قریب ساحل سے ٹکرایا اس دوران طوفان کے مرکز میں ہواؤں کی رفتار 42 میٹر فی سیکنڈ یعنی 151 کلومیٹر فی گھنٹہ ریکارڈ کی گئی، جو کہ سفیر سمپسن اسکیل پر کیٹیگری ون کے ہولناک طوفان کے برابر ہے۔

    طوفان کے خطرے کے پیشِ نظر حکام نے ساحل سے دور کام کرنے والے ملازمین کو پہلے ہی محفوظ مقامات پر منتقل کر دیا تھا، کشتیوں کو بندرگاہوں پر واپس بلا لیا گیا تھا اور ڈیموں، پہاڑی ندی نالوں، لینڈ سلائیڈنگ کے خطرے والے علاقوں اور سیاحتی مقامات پر نگرانی سخت کر دی گئی تھی۔

    محکمہ موسمیات نے خبردار کیا ہے کہ 10 اگست تک ژجیانگ، شنگھائی، شمالی فوجیان، شمال مشرقی جیانگ شی، وسطی اور جنوبی انہوئی، اور جیانگ سو کے بیشتر حصوں میں شدید بارشیں ہو سکتی ہیں، جبکہ ژجیانگ کے کچھ حصوں میں 250 سے 500 ملی میٹر تک بارش کا امکان ہے۔

    نیشنل میٹروولوجیکل سینٹر کے چیف فورکاسٹر وانگ ہائی پنگ نے سرکاری ٹی وی ’سی سی ٹی وی‘ سے بات کرتے ہوئے بتایا کہ ساحل سے ٹکرانے کے بعد طوفان ڈولفن کے مغرب کی طرف بڑھنے کی پیش گوئی ہے، جس کے بعد یہ وسطی اور جنوب مغربی چین کے اوپر سست پڑ جائے گا اور اس کی شدت میں بتدریج کمی آئے گی۔

    وانگ ہائی پنگ کا کہنا تھا کہ اس صورتحال کی وجہ سے شدید بارشوں کا دورانیہ لمبا ہو سکتا ہے اور خاص طور پر پہاڑی علاقوں اور چھوٹے دریاؤں کے آس پاس سیلاب اور مٹی کے تودے گرنے کا خطرہ بڑھ سکتا ہے۔

    اس طوفان کی وجہ سے ملک کے مشرقی حصوں میں نقل و حمل کا پورا نظام درہم برہم ہو کر رہ گیا ہے اور اب تک دس لاکھ سے زائد افراد کو ان کے گھروں سے نکال کر محفوظ مقامات پر منتقل کیا جا چکا ہے اکیلے شنگھائی شہر سے تیس ہزار تین سو سے زائد افراد کو نکالا گیا ہے اور فلائٹ ٹریکنگ ڈیٹا کے مطابق لگ بھگ پندرہ سو پروازیں منسوخ کی گئی ہیں۔

  • محسن رضائی  ایران کی سپریم نیشنل سیکیورٹی کونسل کے سربراہ مقرر

    محسن رضائی ایران کی سپریم نیشنل سیکیورٹی کونسل کے سربراہ مقرر

    ایرانی صدر مسعود پزشکیان نے ملک کے سب سے بڑے سیکیورٹی ادارے ’سپریم نیشنل سیکیورٹی کونسل‘ کے نئے سیکرٹری کے طور پر پاسدارانِ انقلاب کے سابق کمانڈر محسن رضائی کا تقرر کر دیا ہے۔

    ایرانی صدر کے دفتر کے شعبہ مواصلات اور اطلاعات کے ڈپٹی ہیڈ سید مہدی طباطبائی نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر اس فیصلے کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ محمد باقر ذوالقدر کے سپریم نیشنل سیکیورٹی کونسل کے سیکرٹری کے عہدے سے استعفا دینے اور ایک نئی ذمہ داری قبول کرنے کے بعد، صدرِ جمہوریہ ایران ڈاکٹر مسعود پزشکیان کے ایک حکم نامے کے ذریعے محسن رضائی کو اس اہم کونسل کا سیکرٹری مقرر کیا گیا ہے۔

    اس سے کچھ ہی دیر قبل ہی ایران کے سپریم لیڈر مجتبیٰ خامنہ ای نے محسن رضائی کو 1980 سے 1988 تک ہونے والی ایران عراق جنگ کے دوران ان کے تجربے اور کردار کو بنیاد بناتے ہوئے کونسل میں اپنا نمائندہ نامزد کیا تھا-

    محسن رضائی کا شمار ایران کے سینئر ترین عسکری اور سیاسی رہنماؤں میں ہوتا ہے، جنہوں نے 1981 سے 1997 تک پاسدارانِ انقلاب (آئی آر جی سی) کے کمانڈر کے طور پر خدمات سرانجام دیں،وہ ایران کی تشخیصِ مصلحت کونسل کے رکن بھی ہیں، جو کہ پارلیمنٹ اور گارڈین کونسل کے درمیان اختلافات کو حل کرنے والا ایک اہم ادارہ ہے۔

    اس کے علاوہ محسن رضائی کو رواں سال مارچ میں ایران کے سپریم لیڈر کا فوجی مشیر بھی مقرر کیا گیا تھادوسری جانب، سپریم لیڈر مجتبیٰ خامنہ ای نے سبکدوش ہونے والے سیکرٹری محمد باقر ذوالقدر کو اپنا سیاسی مشیر مقرر کر دیا ہے،سپریم لیڈر نے ’ایکس‘ پر جاری اپنے بیان میں ذوالقدر کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ آپ کے قیمتی تجربات کو مدِنظر رکھتے ہوئے، میں آپ کو اپنا سیاسی مشیر مقرر کرتا ہوں۔

    ایران کی اعلیٰ ترین عسکری اور سیاسی قیادت میں یہ اہم تبدیلیاں ایک ایسے نازک وقت پر کی جا رہی ہیں جب ایران اور امریکا کے درمیان فروری میں ہونے والے امریکا اور اسرائیل کے مشترکہ حملوں کے بعد سے فوجی تنازع چل رہا ہےان بدلتے ہوئے حالات میں محسن رضائی کا اس اہم ترین سیکیورٹی عہدے پر آنا ایرانی سیاست اور سیکیورٹی کے لحاظ سے انتہائی اہمیت کا حامل ہے۔

  • میر رضا  کیس:  گیسٹ ہاؤس کے چودہ سالہ ملازم کے اہم انکشافات

    میر رضا کیس: گیسٹ ہاؤس کے چودہ سالہ ملازم کے اہم انکشافات

    پُراسرار گیسٹ ہاؤس کا چودہ سالہ ملازم سامنے آ گیاجس میں مبینہ طور پر میر رضا کی لاش ملی تھی،بچے کی شناخت چودہ سالہ شاہد کے نام سے ہوئی ہے۔

    شاہد اس گیسٹ ہاؤس میں دن کے وقت بطور ملازم کام کرتا ہے اور اس نے پولیس کے سامنے واقعے کی رات کے تمام احوال اور اپنے رونے کی اصل وجہ بتا دی ،چودہ سالہ شاہد نے اپنے بیان میں بتایا کہ اس نے میر رضا کو اس واقعے سے پہلے کبھی بھی گیسٹ ہاؤس میں نہیں دیکھا تھا،جب میر رضا کے والد گیسٹ ہاؤس پہنچے اور انہوں نے وہاں شور مچایا، تو گیسٹ ہاؤس کا دیگر عملہ پیچھے کے راستے سے فرار ہو گیا۔

    شاہد نے کہا کہ ہمیں لگا پولیس اور میڈیا کا چھاپہ پڑ گیا ہے، جس کی وجہ سے میں شدید ڈر گیا اور میں نے خود کو ایک کمرے میں بند کر لیا جب بعد میں دروازہ کھولا تو میر رضا کے والد سامنے کھڑے تھے، تاہم انہوں نے مجھ سے کوئی سوال نہیں کیا-

    شاہد نے گیسٹ ہاؤس کے دیگر عملے کے فرار ہونے کا طریقہ بتاتے ہوئے کہا کہ دیگر عملے نے درخت پر چڑھ کر دیوار عبور کی اور بھاگ نکلے،پولیس نے بعد میں فرار ہونے والے عملے کے تین میں سے دو افراد کو پکڑ لیا ہے، جبکہ ایک شخص تاحال فرار ہے، پولیس نے میرا بیان ریکارڈ کرنے کے بعد مجھے چھوڑ دیا ہے۔

    دوسری جانب تفتیشی ذرائع کا کہنا ہے کہ اس وقت گیسٹ ہاؤس سے چھ افراد پولیس کی حراست میں ہیں، جن سے میر رضا کیس کے حوالے سے تفتیش کی جا رہی ہے۔

    یہ کیس اس وقت مزید پیچیدہ ہو گیا تھا جب سوشل میڈیا پر یہ الزامات سامنے آئے کہ گلستانِ جوہر کا یہ گیسٹ ہاؤس سندھ کے سینیئر وزیر شرجیل انعام میمن کی ملکیت ہے، جہاں میر علی رضا کو تشدد کا نشانہ بنا کر قتل کیا گیا،ان الزامات پر شرجیل میمن اور ان کے بیٹے راول میمن نے نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی سے رجوع کرتے ہوئے تحریری شکایت درج کرائی ہے کہ نامعلوم افراد ان کی عزت اور شہرت کو نقصان پہنچا رہے ہیں، لہٰذا اس مہم کی آزادانہ انکوائری کرائی جائے۔

    اس دوران سندھ حکومت نے عوامی دباؤ اور معاملے کی حساسیت کو دیکھتے ہوئے ہائی کورٹ کے جج کے ذریعے اس کیس کی جوڈیشل انکوائری کرانے کا فیصلہ کیا ہے اور چیف جسٹس سندھ ہائی کورٹ کو خط لکھنے کا اعلان کیا ہے۔

  • مکہ  دفاعی معاہدے میں جلد مصر بھی شامل ہو سکتا ہے، ترک وزیر خارجہ

    مکہ دفاعی معاہدے میں جلد مصر بھی شامل ہو سکتا ہے، ترک وزیر خارجہ

    ترکیہ کے وزیر خارجہ ہاکان فیدان نے کہا ہے کہ ترکیہ، پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان طے پانے والے دفاعی معاہدےمیں مصر ممکنہ طور پر شامل ہوسکتا ہے۔

    ہاکان فیدان نے سرکاری خبر رساں ادارے اناطولیہ ایجنسی کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ صدر رجب طیب اردوان چاہتے ہیں کہ یہ اتحاد صرف تین ممالک تک محدود نہ رہے بلکہ خطے کے دیگر ممالک کو بھی اس کے تحت یکجا کیا جائےبعض تکنیکی معاملات حل ہونے کے بعد مصر ممکنہ طور پر اس معاہدے میں شامل ہوسکتا ہے۔

    ترکیہ، پاکستان اور سعودی عرب نے جمعے کے روز مکہ مکرمہ مشترکہ دفاعی معاہدے پر دستخط کیے تھے مشترکہ اعلامیے کے مطابق معاہدے کا مقصد کسی بھی جارحیت کے خلاف اجتماعی دفاعی صلاحیت کو مضبوط بنانا ہے، جبکہ اس میں طے کیا گیا ہے کہ تینوں میں سے کسی ایک ملک پر مسلح حملہ تمام ممالک پر حملہ تصور کیا جائے گا۔

    انہوں نے کہا کہ ترکیہ، سعودی عرب، پاکستان اور مصر نے حالیہ مہینوں میں علاقائی معاملات سے نمٹنے کے لیے ایک گروپ بھی تشکیل دیا ہے، جسے ’’آر فور‘‘ کا نام دیا گیا ہے اس گروپ کا مقصد ٹھوس طریقہ کار کے ذریعے شراکت داری کو مضبوط بنانا ہے بحیرہ احمر میں حوثی حملوں سے بحری جہازوں کے تحفظ کے لیے بننے والے بین الاقوامی اتحاد میں ترکیہ کو بھی شامل ہونا چاہیے، کیونکہ بحری جہازوں کی سلامتی انقرہ کے مفادات سے متعلق ہے۔

    ترک وزیر خارجہ نے کہا کہ یہ دفاعی معاہدہ تکنیکی اعتبار سے نیٹو کے آرٹیکل 5 کے باہمی دفاعی معاہدے جیسا ہے، تاہم یہ ایران یا کسی دوسرے ملک کے خلاف نہیں ہے بلکہ تینوں اتحادی ممالک کی سلامتی کے لیے عمومی تعاون کی یقین دہانی ہےکسی رکن ملک پر حملے کی صورت میں اتحادی ممالک مشاورت کے ذریعے یہ طے کریں گے کہ کس نوعیت، سطح اور طریقہ کار کے تحت مدد فراہم کی جائے گی۔ ان کے بقول جب تک کسی رکن ملک پر حملہ نہیں ہوتا، کسی ملک کو خطرہ تصور نہیں کیا جائے گا۔

    ہاکان فیدان نے کہا کہ نیٹو ایک بڑا فوجی اتحاد ہے جس میں 32 ممالک شامل ہیں، جبکہ اس اتحاد کا آغاز تین ممالک سے ہوا ہے اور اس حوالے سے محتاط لیکن ٹھوس اقدامات کیے جانے چاہئیں۔ انہوں نے بتایا کہ معاہدے کو حتمی شکل دینے کے لیے 2 سال 8 ماہ سے کوششیں جاری تھیں۔

    ترک وزیر خارجہ کے مطابق اتحاد کے تحت نیٹو کی طرز پر وزرائے خارجہ پر مشتمل ایک کمیٹی تشکیل دی جائے گی، جبکہ سعودی عرب میں جنرل سیکریٹریٹ قائم کیا جائے گا۔ تاہم عملی امور کی تفصیلات کمیٹی کے پہلے اجلاس میں طے کی جائیں گی۔

  • میر رضا کے اغوا کی ایف آئی آر قتل کے مقدمے میں تبدیل

    میر رضا کے اغوا کی ایف آئی آر قتل کے مقدمے میں تبدیل

    نوجوان تاجر میر رضا کی کراچی کے فیروز آباد تھانے میں درج اغوا کی ایف آئی آر کو قتل کے مقدمے میں تبدیل کردیا گیا ہے۔

    مقتول کی قبر کشائی کے بعد کیے گئے پوسٹ مارٹم کی رپورٹ کی روشنی میں فیروز آباد تھانے کی ایف آئی آر نمبر 795/2026 میں ترمیم کی گئی ہے،پولیس کے مطابق ایف آئی آر میں قتل کی دفعہ 302 شامل کردی گئی ہے۔

    واضح رہے کہ کراچی کے نوجوان تاجر اور کاروباری شخصیت میر رضا علی کی پراسرار گمشدگی کا معاملہ 28 جولائی 2026ء کو سامنے آیا، جب وہ گھر سے لاپتہ ہوئے اور اگلے روز گلستانِ جوہر کے قریب سے ان کی لاش برآمد ہوئی،ابتدائی طور پر کیس کو کروڑوں روپے کے مالی خسارے، قرض اور لین دین کے معاملات سے جوڑ کر خودکشی کا رنگ دینے کی کوشش کی گئی، اور ایک مبینہ آڈیو بھی سامنے لائی جس میں ادائیگیوں کا ذکر کیا جا رہا تھا۔

    تاہم خاندان کے شدید احتجاج اور تفتیش پر عدم اعتماد کے بعد عدالت کے حکم پر گزشتہ روز طارق روڈ قبرستان میں میڈیکل بورڈ کی نگرانی میں میر رضا کی قبر کشائی کر کے پوسٹ مارٹم کیا گیا جس کی رپورٹ کے مطابق مقتول کو پیچھے (کمر) سے گولی لگی تھی اور جسم پر تشدد کے نشانات موجود تھے، جس سے اہل خانہ کا قتل کا شک درست ثابت ہوا۔

    ان کے وکیل جبران ناصر کے مطابق میر رضا نے خودکشی نہیں کی، بلکہ تشدد کے بعد بیہمانہ قتل کیا گیا ہےوہ ایک مظلوم شہید ہے، جو زندگی سے بھرپور تھا معزز عدالت اور اسپیشل میڈیکل بورڈ کا شکریہ، جنہوں نے اپنے قانونی اور پیشہ ورانہ فرائض سرانجام دیتے ہوئے میر رضا پر لگائے گئے تمام بہتان جھوٹے ثابت کر دیے،تفتیش میں شفافیت لانے کے لیے مقتول کے وکلا کی درخواست پر پولیس نے سینئر افسران پر مشتمل نئی پانچ رکنی تحقیقاتی ٹیم تشکیل دے دی ہے۔

    پولیس کے مطابق یہ تحقیقاتی ٹیم ازسر نو تفتیش کا آغاز کرے گی اور جائے وقوعہ، لواحقین اوردیگر متعلقہ افراد سے دوبارہ پوچھ گچھ کرنے کے علاوہ تمام شواہد کا بھی از سر نو جائزہ لے گی۔

  • مسجد میں 8 سالہ بچی سے مبینہ زیادتی کی کوشش، امام گرفتار

    مسجد میں 8 سالہ بچی سے مبینہ زیادتی کی کوشش، امام گرفتار

    تھانہ سیت پور کی حدود موضع لتی میں امام مسجد نے 8 سالہ بچی سے مسجد کے اندر زیادتی کی کوشش کی۔

    بچی کے والد کے مطابق ملزم مسجد کی صفائی کرنے کے بہانے بچی کو واش روم تک لے گیا اور برہنہ کرکے زیادتی کی کوشش کی، بچی کے شور کرنے پر ملزم بچی کو برہنہ حالت میں چھوڑ کر فرار ہوگیا،بچی کے والد کی اطلاع پر مقامی پولیس نے موقع پر پہنچ کر ملزم کو گرفتار کر لیا، زیر حراست ملزم نے جرم کا اعتراف کر لیا-

    اس،سے،قبل،تھانہ سٹی کی حدود میں 8 سالہ بچی سے مبینہ زیادتی اور قتل کا واقعہ پیش آیا ہےسرگودھا کے بلاک نمبر 8 کی رہائشی 8 سالہ بچی منتہاء کریانہ سٹور سے چیز لینے آئی تھی، دکاندار ارسلان نے زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا،زیادتی کا نشانہ بننے والی بچی موقع پر ہی جاں بحق ہوگئی سفاک ملزم خون میں لت پت بچی کو چھوڑ کر فرار ہوگیا ،پولیس نے بچی کی نعش پوسٹ مارٹم کیلئے ہسپتال منتقل کردی –