یومِ آزادی کی مناسبت سے آئی ایس پی آر نے بلوچی زبان میں نغمہ ’پاک اے وطن‘ جاری کردیا ،جس میں قومی جذبے، حب الوطنی اور پاکستان سے محبت کو اجاگر کیا گیا ہے۔
اس ملی نغمے میں بلوچ گلوکار اخترچنال نے اپنی آواز کا جادو جگایا ہے،گلوکار اختر چنال نے اپنے منفرد روایتی انداز اور پرجوش بلوچی کلام کے ذریعے وطن سے گہری محبت کا اظہار کیا۔ جب کہ یہ ویڈیو وزیر اعظم پاکستان نے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر شیئر کی،وزیر اعظم کی جانب سے گلوکاروں اور پروڈیوسرز کو خراج تحسین پیش کیا گیا،وزیراعظم نے کہاکہ،جیسے جیسے یومِ آزادی قریب آ رہا ہے، بلوچستان سے آنے والے اس خوبصورت اور حب الوطنی سے بھرپور گیت کو دیکھ کر میرا دل فخر سے سرشار ہے۔
انہوں،نےکہامیں اس شاندار کاوش میں شامل گلوکاروں، فنکاروں، پروڈیوسرز اور دیگر تمام افراد کو دل کی گہرائیوں سے سراہتا ہوں اور ان کا تہہِ دل سے شکریہ ادا کرتا ہوں،آپ نے ہمارے پیارے وطن کے لیے محبت کے جذبے کو انتہائی خوبصورتی کے ساتھ اجاگر کیا ہے۔
