Baaghi TV

Author: Ayesha Rehmani

  • ٹرمپ نے نیتن یاہو کے دباؤ پر خامنہ ای کو نشانہ بنایا، انٹیلیجنس رپورٹ میں انکشاف

    ٹرمپ نے نیتن یاہو کے دباؤ پر خامنہ ای کو نشانہ بنایا، انٹیلیجنس رپورٹ میں انکشاف

    ایران کے خلاف امریکا اور اسرائیل کی مشترکہ فوجی کارروائی اور آیت اللہ خامنہ ای کو ہدف بنانے کی منظوری امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور اسرائیلی وزیر اعظم کے درمیان ہونے والے اہم ٹیلیفونک رابطے کے بعد دیے جانے کا انکشاف ہوا ہے۔

    اس حوالے سے انکشاف برطانوی خبر رساں ادارے رائٹرز کی ایک خصوصی رپورٹ میں کیا گیا ہے رپورٹ کے مطابق ایران پر حملے سے 48 گھنٹے قبل دونو ں رہنماؤں کے درمیان ہونے والی اس کال میں انٹیلیجنس معلومات شیئر کی گئی تھیں، جن کے مطابق خامنہ ای اور ان کے قریبی ساتھی تہران میں ایک مقام پر جمع ہونے والے تھے، جسے ڈی کیپیٹیشن اسٹرائیک یعنی اعلیٰ قیادت کو نشانہ بنانے کے لیے موزوں موقع قرار دیا گیا تھا۔

    بعد ازاں نئی معلومات سے پتا چلا کہ یہ ملاقات مقررہ وقت سے پہلے ہفتہ کی صبح منتقل کر دی گئی تھی نیتن یاہو نے مؤقف اختیار کیا تھا کہ خامنہ ای کو نشانہ بنانے کا شاید اس سے بہتر موقع دوبارہ نہ ملے اس فون کال سے قبل ہی ٹرمپ ایران کے خلاف فوجی آپریشن کی اصولی منظوری دے چکے تھے، تاہم وقت اور طریقہ کار کا فیصلہ باقی تھا، بالآخر 27 فروری کو امریکی صدر نے آپریشن ایپک فیوری شروع کرنے کا حکم دیا، اور 28 فروری کی صبح ابتدائی حملے کیے گئے، اسی شام ٹرمپ نے خامنہ ای کی شہادت کا اعلان کردیا تھا۔

    وائٹ ہاؤس کی ترجمان نے اس کال پر براہ راست تبصرہ نہیں کیا، تاہم ان کا کہنا تھا کہ کارروائی کا مقصد ایران کے بیلسٹک میزائل پروگرام، بحریہ اور پراکسی نیٹ ورکس کو ختم کرنا اور اسے جوہری ہتھیار حاصل کرنے سے روکنا تھا رپورٹ میں بتایا گیا کہ نیتن یاہو نے ان الزامات کو مسترد کیا کہ اسرائیل نے امریکا کو ایران جنگ میں گھسیٹا، جبکہ ٹرمپ بھی یہ کہہ چکے ہیں کہ حملے کا فیصلہ ان کا ذاتی تھا۔

    امریکی وزیر دفاع پیٹ ہیگسیتھ نے بھی اشارہ دیا تھا کہ کارروائی کے پیچھے انتقامی عنصر موجود تھا، ان کے مطابق ایران نے صدر ٹرمپ کو قتل کرنے کی کوشش کی تھی جس پر انہوں نے اس کارروائی کا فیصلہ کیا تھا۔

    رپورٹ میں بتایا گیا کہ گزشتہ برس جون میں اسرائیل نے ایران کی جوہری اور میزائل تنصیبات پر حملہ کیا تھا، جس میں کئی ایرانی رہنما مارے گئے تھے، بعد ازاں امریکا بھی اس کارروائی میں شامل ہوگیا تھا اور 12 دن بعد اسے کامیاب قرار دیا گیا تھا۔ تاہم اس کے بعد مزید حملوں کی منصوبہ بندی شروع ہوئی، جس کا مقصد ایران کی باقی ماندہ صلاحیت کو ختم کرنا تھا۔

    دسمبر 2025 میں فلوریڈا میں ملاقات کے دوران نیتن یاہو نے صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے جون کی کارروائی پر عدم اطمینان کا اظہار کیا تھا، جس کے بعد نئے حملے پر غور شروع ہوا تھا اگرچہ ٹرمپ سفارتی حل کے خواہاں تھے، تاہم ایران کے جوہری پروگرام پر مذاکرات ناکام ہونے کے بعد فوجی آپشن پر سنجیدگی سے غور کیا جانے لگا۔

    جنوری میں وینزویلا کے صدر نکولس مادورو کو گرفتار کرنے کی امریکی کارروائی نے بھی بڑے فوجی آپریشن کے کم خطرات کا تاثر دیا اسی ماہ ایران میں حکومت مخالف مظاہروں اور ان کے خلاف کریک ڈاؤن نے بھی صورتحال کو مزید کشیدہ کردیا تھابعد ازاں امریکا اور اسرائیل کے درمیان خفیہ عسکری مشاورت میں تیزی آئی، جبکہ فروری میں واشنگٹن میں ملاقات کے دوران نیتن یاہو نےایران کے بڑھتے ہوئے میزائل پروگرام کو امریکا کے لیے بھی خطرہ قرار دیا تھا۔

    امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے 24 فروری کو خبردار کیا تھا کہ اسرائیل ایران پر حملہ کرے گا اور ایران جوابی کارروائی میں امریکی اہداف کو نشانہ بنا سکتا ہے بعد میں یہ خدشات درست ثابت ہوئے۔

    اس دوران ٹرمپ کو یہ بھی بریف کیا گیا تھا کہ ایرانی قیادت کے خاتمے سے ممکن ہے کہ تہران میں کوئی نئی حکومت مذاکرات پر آمادہ ہو جائے، تاہم سینٹر ل انٹیلیجنس ایجنسی نے اندازہ لگایا تھا کہ خامنہ ای کے بعد سخت گیر قیادت سامنے آئے گی،خامنہ ای کی شہادت کے بعد ان کے بیٹے مجتبیٰ خامنی ای کو ایران کا نیا سپریم لیڈر نامزد کیا گیا،ایرانی پاسداران انقلاب ملک بھر میں گشت کر رہے ہیں اور عوام کی بڑی تعداد گھروں تک محدود ہے۔

  • پیٹرولیم ڈیلرز ایسوسی ایشن کا  پیٹرول پمپس بند کرنے کے حوالے سے اہم فیصلہ

    پیٹرولیم ڈیلرز ایسوسی ایشن کا پیٹرول پمپس بند کرنے کے حوالے سے اہم فیصلہ

    پاکستان پیٹرولیم ڈیلرز ایسوسی ایشن نے 26مارچ سے ملک بھر میں پیٹرول پمپس بند کرنے کا فیصلہ موخر کرنے کا اعلان کردیا ہے۔

    ایسوسی ایشن کے چئیرمین عبدالسمیع خان نے کہا ہے کہ ملکی حالات کے پیش نظر فی الحال پیٹرول پمپس کو بند نہیں کررہے ہیں پیٹرولیم ڈیلرز کی جنرل باڈی اجلاس میں پیٹرول پمپس بند کرنے کا فیصلہ بعد میں کیا جائے گا۔

    اس سے قبل پیٹرولیم ڈیلرز نے مارجن میں اضافے کے لیے 26مارچ سے پیٹرول پمپس بند کرنے کا اعلان کیا تھا عبدالسمیع خان کا کہنا تھا کہ پیٹرول پمپس کے لیے موجودہ مارجن پر کام کرنا انتہائی مشکل ہوگیا ہے۔

    قبل ازیں حکومت پاکستان نے اخراجات میں کمی اور کفایت شعاری کے اقدامات کے تحت سرکاری گاڑیوں میں ہائی آکٹین ایندھن کے استعمال پر فوری پابندی عائد کر دی ہے،یہ فیصلہ ہائی آکٹین ایندھن پر پٹرولیم لیوی میں فی لیٹر دو سو روپے اضافے کے بعد کیا گیا۔

    وزیراعظم آفس کے مطابق کسی بھی سرکاری ادارے کو سرکاری خرچ پر ہائی آکٹین ایندھن استعمال کرنے کی اجازت نہیں ہو گی، اگر کسی صورت اس ایندھن کا استعمال ناگزیر ہو تو اس کی ادائیگی متعلقہ افسر یا صارف کو ذاتی طور پر کرنا ہو گی۔

  • اسرائیلی صدر ایرانی میزائل حملے میں بال بال بچ گئے

    اسرائیلی صدر ایرانی میزائل حملے میں بال بال بچ گئے

    اسرائیلی صدر اسحاق ہرزوگ ایرانی میزائل حملے میں بال بال بچ گئے۔

    اسرائیلی میڈیا کے مطابق صدر ہرزوگ شمالی اسرائیل میں موجود تھے جب پہاڑی علاقے میں ایک میزائل گرا، اور اسی دوران صدر شمونہ کریات میں نیوز کانفرنس کر رہے تھے۔

    ایرانی پاسداران انقلاب نے آپریشن وعدہ صادق کی 78 ویں لہر کا آغاز کر دیا ہے ترجمان کے مطابق اس کارروائی کے دوران تل ابیب، ایلات اور ڈیمونا پر میزائل اور ڈرون حملے کیے گئے، جبکہ مشرق وسطیٰ میں امریکی اڈوں کو بھی نشانہ بنایا گیا۔

    ترجمان نے بتایا کہ ایرانی فورسز نے حملوں میں جدید میزائلز جیسے عماد اور قدر استعمال کیے، اور جدید ڈرونز کے ذریعے دشمن کے اہداف کو کامیابی سے نشانہ بنایا گیا، یہ حملے خطے میں بڑھتی ہوئی کشیدگی اور اسرائیل-ایران تنازع کی ایک اور تازہ کڑی ہیں۔

  • نیو یارک، نیو جرسی اور اٹلانٹا کے ائیرپورٹس پر آئس اہلکار تعینات

    نیو یارک، نیو جرسی اور اٹلانٹا کے ائیرپورٹس پر آئس اہلکار تعینات

    امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے نیو یارک، نیو جرسی اور اٹلانٹا کے ائیرپورٹس پر آئس اہلکار تعینات کردیے۔

    غیر ملکی میڈیا کے مطابق ٹرمپ نے نیو یارک، نیو جرسی اور اٹلانٹا کے ائیرپورٹس پر آئس اہلکار تعینات کردیے جو گرفتاریاں بھی کریں گےائیرپورٹس پرتعینات آئس اہلکار ہجوم کو کنٹرول کرنے میں مدد دیں گے۔

    دوسری جانب امریکی سینیٹ میں اقلیتی رہنما چک شومر نے امریکی ائیرپورٹس پر آئس اہلکاروں کی تعیناتی امریکی صدر کا خوفناک آئیڈیا قراردیا،انہوں نے کہا کہ یہ اقدام ائیرپورٹس کو زیادہ محفوظ نہیں بنائے گا کیونکہ جہاں آئس اہلکار جاتے ہیں وہاں پریشانی آتی ہے۔

    پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروبار کا مثبت آغاز،انڈیکس بلندیوں پر

    انہوں نے اپنے بیان میں خاص طور پر صومالیہ سے تعلق رکھنے والے افراد کا ذکر بھی کیا اور کہا کہ ایئرپورٹس کو محفوظ بنانے کے لیے سخت اقدامات کیے جائیں گے۔

    امریکی نشریاتی ادارے فاکس نیوز کے مطابق یہ بیان ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب محکمہ ہوم لینڈ سیکیورٹی تقریباً 5 ہفتوں سے نئی فنڈنگ سے محروم ہے، جس کے باعث جزوی حکومتی شٹ ڈاؤن جاری ہے اس صورت حال میں ٹرانسپورٹیشن سیکیورٹی ایڈمنسٹریشن (ٹی ایس اے) کے اہلکار بغیر تنخواہ کام کرنے پر مجبور ہیں، جس سے عملے کی کمی اور ایئرپورٹس پر طویل قطاریں دیکھنے میں آ رہی ہیں، ریپبلکنز نے محکمہ ہوم لینڈ سیکیورٹی کی فنڈنگ بحال کرنے پر زور دیا ہے جب کہ ڈیموکریٹس ٹی ایس اے جیسے اداروں کے لیے علیحدہ فنڈنگ کی حمایت کر رہے ہیں، جس میں امیگریشن آپریشنز شامل نہ ہوں۔

    مودی سرکار کی ترجیحات میں بھارتی عوام کے مفاد کی بجائے ’اسرا ئیل نوازی‘شامل

    دریں اثنا ایلون مسلک نے پیشکش کی ہے کہ وہ اس تعطل کے دوران ٹی ایس اے اہلکاروں کی تنخواہیں ادا کرنے کے لیے تیار ہیں، رپورٹس کے مطابق امریکا کے بڑے ایئرپورٹس، جن میں ہیوسٹن، اٹلانٹا، نیو اورلینز اور فلاڈیلفیا شامل ہیں، شدید تاخیر کا شکار ہیں، جہاں بعض مقامات پر سیکیورٹی چیک کے لیے انتظار کا دورانیہ تین گھنٹے سے تجاوز کر گیا ہے۔

  • پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروبار کا مثبت آغاز،انڈیکس بلندیوں پر

    پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروبار کا مثبت آغاز،انڈیکس بلندیوں پر

    پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروبار کا مثبت رجحان دیکھنے میں آ رہا ہے۔

    عید الفطر کی تعطیلات کے بعد کاروبار کے پہلے روز پی ایس ایکس 100 انڈیکس میں کاروبار کے آغاز سے ہی مثبت رجحان دیکھنے میں آ رہا ہے منگل کے روز مارکیٹ کے آغاز پ100 انڈیکس 4449 پوائنٹس اضافے سے 157190 پر کھلا اور اس وقت انڈیکس 2005 پوائنٹس کے اضافے سے 154745 پر ٹریڈ کر رہا ہے۔

    امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے ایران پر پانچ دن حملہ موخر کرنے کے اعلان کے باعث یورپ اورامریکا کےبعد ایشیائی کیپیٹل مارکیٹس میں بھی مثبت رجحان دیکھنے میں آ رہا ہےجاپان کا نکئی 0.75 فیصد جبکہ کورین کاسپی ڈھائی فیصد مثبت ہے، شنگھائی اسٹاک ایک فیصد اور بھارتی نفٹی ففٹی سوا فیصد مثبت ہے۔

    اقتصادی ماہرین کے مطابق اس وقت پی ایس ایکس میں اتار چڑھاؤ کا رجحان جاری ہے، تاہم مارکیٹ کی سمت مثبت بلندی کی جانب ہے۔

  • مودی سرکار کی ترجیحات میں بھارتی عوام کے مفاد  کی بجائے ’اسرا ئیل نوازی‘شامل

    مودی سرکار کی ترجیحات میں بھارتی عوام کے مفاد کی بجائے ’اسرا ئیل نوازی‘شامل

    امریکی جریدہ ’دی نیو یارک ٹائمز‘ نے خلیج جنگ کو بھارتی معیشت کے لیے بڑا دھچکا قراردیا،جبکہ ذاتی مفادات کے لیے دوغلے مودی کا ایران کے خلاف اسرائیل سے گٹھ جوڑ کے منفی اثرات بھی بھارتی عوام بھگتنے لگے ہیں۔

    امریکی جریدہ ’دی نیو یارک ٹائمز‘ نے خلیج جنگ کو بھارتی معیشت کے لیے بڑا دھچکا قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ کسی بھی طویل مدتی خلل سے بھارت کے مالی وسائل پر شدید دباؤ پڑنے کا قوی امکان ہے،بھارت میں گھریلو گیس کی قلت پہلے ہی صارفین کو مشکلات سے دوچار کر رہی ہے، مشرق وسطیٰ کی جنگ کے باعث بھارتی برآمدات اور خلیجی ممالک سے آنیوالی ترسیلاتِ زر شدید خطرے میں ہیں، گزشتہ ایک ماہ کے دوران بھارت کی اسٹاک مار کیٹ اب تک تقریباً 10 فیصد تک گر چکی ہے۔

    دوسری جانب عالمی سرمایہ کاری بینک گولڈمین ساکس نے بھی خبردار کیا ہے کہ آئندہ سال کے دوران بھارت کو زیادہ مہنگائی اور کمزور کرنسی کا سامنا ہوگا ،ماہرین کے مطابق مودی نے نیتن یاہو سے سفاک نظریاتی وابستگی کے باعث اسرائیل کا ساتھ دے کر قاپنے ملک کے معاشی مفادات کو داؤ پر لگا دیا ہے مسلسل گرتی معیشت، عوامی بوجھ اور تیل و گیس کی قلت اس بات کا ثبوت ہے کہ مودی سرکار کی ترجیحات میں بھارتی عوام کا مفاد نہیں بلکہ ’اسرا ئیل نوازی‘شامل ہے۔

  • 26 نومبر احتجاج کیس: بشریٰ بی بی کی عبوری ضمانت میں توسیع

    26 نومبر احتجاج کیس: بشریٰ بی بی کی عبوری ضمانت میں توسیع

    راولپنڈی:انسداد دہشت گردی عدالت نے 26 نومبر احتجاج کیس میں بشریٰ بی بی کی عبوری ضمانت میں 9 اپریل تک توسیع کر دی۔

    کیس کی سماعت انسداد دہشت گردی عدالت کے جج امجد علی شاہ نے کی، سماعت کے دوران بشریٰ بی بی کے وکیل فیصل ملک عدالت میں پیش ہوئے،وکیل صفائی نے عدالت سے استدعا کی کہ بشریٰ بی بی کو تمام مقدمات میں شامل تفتیش کیا جائے، مؤقف اختیار کیا گیا کہ پولیس نے تاحال انہیں کسی بھی مقدمے میں شامل تفتیش نہیں کیا،جس پر عدالت نے حکم دیا کہ 29 مقدمات میں بشریٰ بی بی کو شوہر اور وکلا کی موجودگی میں شامل تفتیش کیا جائے۔

    دریں اثنا انسداد دہشت گردی عدالت نے جی ایچ کیو حملہ کیس کی سماعت بغیر کسی کارروائی کے 7 اپریل تک ملتوی کردی-

    کیس کی سماعت انسداد دہشت گردی عدالت کے جج امجد علی شاہ نے کی جبکہ سابق وزیر داخلہ شیخ رشید احمد اور شیریں مزاری عدالت میں پیش ہوئے، دیگر ملزمان کی عدالت میں حاضری کا سلسلہ بھی جاری رہا۔

    سماعت کے دوران آج بھی اڈیالہ جیل اور عدالت کے درمیان ویڈیو لنک سسٹم فعال نہ ہو سکا جس کے باعث کارروائی آگے نہ بڑھ سکی عدالت نے آئندہ سماعت پر ویڈیو لنک سسٹم کو فعال بنانے کی ہدایت جاری کر دی،عدالت کو بتایا گیا کہ بانی چیئرمین پی ٹی آئی کی جیل روبکار پر حاضری لگائی گئی کیس میں اب تک 119 گواہوں میں سے 44 کے بیانات ریکارڈ کیے جا چکے ہیں۔

    وکیل صفائی کے مطابق ویڈیو لنک ٹرائل سے متعلق نوٹیفکیشن کو ہائی کورٹ میں چیلنج کیا گیا ہے، جس پر آئندہ سماعت میں مزید پیش رفت متوقع ہے۔

  • پی ایس ایل 11 کے شیڈول میں تبدیلی:محسن نقوی نے شائقین کرکٹ سے معذرت کرلی

    پی ایس ایل 11 کے شیڈول میں تبدیلی:محسن نقوی نے شائقین کرکٹ سے معذرت کرلی

    چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے پی ایس ایل 11 کے شیڈول میں تبدیلی پر شائقین کرکٹ سے معذرت کرتے ہوئے کہا ہے کہ مجھے یقین ہے کہ آج کی یہ قربانی کل کی آسانی بن کر سامنے آئے گی-

    لاہور میں چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) محسن نقوی کی جانب سے پی ایس ایل 11 کی تمام ٹیموں کے اعزاز میں تقریب منعقد کی گئی، چیئرمین پی سی بی نے ملکی و غیر ملکی کھلاڑیوں اور معزز شخصیات کا استقبال کیا،تقریب کے دوران پی ایس ایل 11 کی ٹرافی کی رونمائی کی گئی جبکہ پی ایس ایل 11 کا ترا نہ بھی لانچ کیا گیا۔

    محسن نقوی نے کہا کہ شائقین کرکٹ سے دل کی گہرائیوں سے معذرت خواہ ہوں، آپ کو ملک و قوم کا وسیع تر مفاد سب سے پہلے دیکھنا ہوتا ہےخطے کی صورتحال کے باعث قومی مفادات کو مدنظر رکھتے ہوئے، پی ایس ایل 11 کو محدود کیا گیا ہے مجھے یقین ہے کہ آج کی یہ قربانی کل کی آسانی بن کر سامنے آئے گی،پی ایس ایل ایک ٹاپ انٹرنیشنل برانڈ بن چکا ہے اور ہم نے اسے مزید آگے لے کر جانا ہے۔

    تقریب میں وفاقی وزراء محمد اورنگزیب، عطاءاللہ تارڑ، سالک حسین، علی پرویز ملک سمیت اسپیکر پنجاب اسمبلی ملک محمد احمد خان،سینئر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب، صوبائی وزیر شافع حسین، طلحہ برکی، اٹارنی جنرل منصور اعوان اور سابق وفاقی وزیر گوہر اعجاز نے شرکت کی، فرنچائز اونرز، ہیڈ کوچ پاکستان ٹیم، قومی ٹیم کے تمام کھلاڑیوں سمیت پی ایس ایل کے لیے آئے ہوئے انٹرنیشنل کھلاڑی بھی تقریب میں شریک ہوئے۔

  • ٹیکساس میں آئل ریفائنری میں آگ بھڑک اٹھی

    ٹیکساس میں آئل ریفائنری میں آگ بھڑک اٹھی

    امریکا کی ریاست ٹیکساس میں ایک آئل ریفائنری میں دھماکے کے بعد خوفناک آگ بھڑک اٹھی۔

    غیر ملکی میڈیا کے مطابق ٹیکساس کی پورٹ آرتھر کی Valero ریفائنری میں آگ لگنے سے پہلے دھماکے بھی ہوئے جن سے قریبی گھر لرز اٹھے عینی شاہدین اور سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیوز میں دیکھا جا سکتا ہے کہ دھماکے کے بعد آگ کے بڑے شعلے اور سیاہ دھوئیں کے بادل آسمان کی طرف بلند ہو رہے ہیں، جس سے علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا۔

    مقامی پولیس حکام کا کہنا ہے کہ ابتدائی تحقیقات کے مطابق آگ لگنے کی وجہ ایک صنعتی ہیٹر کا دھماکہ ہو سکتا ہے تاہم واقعے کی مکمل وجوہات جاننے کیلئے مزید تحقیقات جاری ہیں خوش قسمتی سے اس واقعے میں کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی، جبکہ فائر فائٹرز نے موقع پر پہنچ کر آگ پر قابو پانے کیلئے کارروائی شروع کر دی۔

    لبنان میں ہلاکتیں 1039 تک پہنچ گئیں، اسرائیلی حملوں میں شدت

    یہ واقعہ ایسے وقت پیش آیا ہے جب عالمی سطح پر توانائی کی تنصیبات پہلے ہی حساس صورتحال کا شکار ہیں، جس کے باعث اس قسم کے حادثات پر عالمی توجہ مرکوز ہو رہی ہے، رئفائنری میں خام تیل کو ساڑھے چار لاکھ بیرلز روزانہ کی بنیاد پر گیسولین، ڈیزل اور جیٹ فیول میں پراسیس کیا جاتا ہے۔

    لبنان میں ہلاکتیں 1039 تک پہنچ گئیں، اسرائیلی حملوں میں شدت

  • نیویارک میں لینڈنگ کے دوران ایئر کینیڈا کی پرواز حادثے کا شکار،4 افراد زخمی

    نیویارک میں لینڈنگ کے دوران ایئر کینیڈا کی پرواز حادثے کا شکار،4 افراد زخمی

    نیویارک کے لاگارڈیا ایئرپورٹ پر ایئر کینیڈا کی پرواز ایک پورٹ اتھارٹی کی گاڑی (ٹرک) سے ٹکرا گئی، جس کے نتیجے میں طیارےکے اگلے حصے کو شدید نقصان پہنچا، اس حادثے میں 4 افراد زخمی ہوئے، یہ تصادم 23 مارچ 2026 کو ہوا-

    میڈیا رپورٹس کے مطابق کینیڈا کے شہر مونٹریال سے آنے والی ایئر کینیڈا ایکسپریس کی پرواز رن وے 4 پر ایک فائر ٹرک سے ٹکرا گئی،سوشل میڈیا پر واقعے کے بعد کی متعدد ویڈیوز گردش کر رہی ہیں جن میں ایئرپورٹ پر ریسکیو اور انخلاء کی کارروائیاں دیکھی جا سکتی ہیں۔

    نیویارک پوسٹ کی رپورٹ کے مطابق یہ واقعہ مقامی وقت کے مطابق رات تقریباً 11 بجکر 40 منٹ پر پیش آیا، جس میں 4 فائر فائٹرز شدید زخمی ہوئے فائر ٹرک کو رن وے 4 عبور کرنے کی اجازت دی گئی تھی تاکہ وہ ایک یونائیٹڈ ایئرلائنز کی بوئنگ 737 میکس پرواز کی مدد کر سکے طیارے میں تقریباً 100 مسافر سوار تھے جن کی حالت کا جائزہ لیا جا رہا ہے۔