آج پوری دنیا میں کشمیری اقوام متحدہ کے اپنے ساتھ کئے جانے والے اس وعدے کی تکمیل کے انتظار کے بہترسال گزرنے کا دن منارہے ہیں جس میں کہاگیا تھا کہ تنازعہ کشمیر کافیصلہ اقوام متحدہ کی نگرانی میں غیرجانبدارانہ اور شفاف رائے شماری میں کشمیریوں کےاستصواب رائے سے ہو گا۔ اس قرارداد کے ذریعے اقوام متحدہ نے کشمیریوں کے ناقابل تنسیخ حق استصواب رائے کی تکمیل کے لئے اپنی حمایت کی توثیق کی تھی۔ یہ وہ حق ہے جس سے تمام بنیادی اور انسانی حقوق جنم لیتے ہیں۔ افسوسناک امر یہ ہے کہ گزشتہ سات دہائیوں سے زائد عرصہ سے بھارت غیرقانونی طورپر بھارت کے زیرقبضہ جموں وکشمیر میں کشمیریوں کو ان کا یہ حق دینے سے کھلم کھلا انکاری ہے ۔ اقوام متحدہ خاص طورپر اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی ذمہ داری ہے کہ کشمیریوں کو ان کا استصواب رائے کا حق دلانے کے وعدے کی تکمیل کو یقینی بنائے۔اس وعدے کی عدم تکمیل کی بھارت تنہاوجہ ہے۔ 5 اگست 2019 کے بعد سے بالخصوص بھارت کا جبرو استبداداور مظالم نئی انتہاوں کو چھو چکا ہے اور 500 سے زائد ایام سے مقبوضہ وادی کا مسلسل فوجی محاصرہ جاری ہے۔ کورونا عالمی وباءکے دوران بھارت نے کشمیریوں کو زندگی، صحت اور خوراک کے بنیادی حقوق سے محروم کیاہے۔
بیدار عالمی ضمیر کی تحسین کرتے ہیں جن نے بھارت کے غیرقانونی اور یک طرفہ اقدامات کو مستردکیاجن کا مقصد غیرقانونی طورپر بھارت کے زیرقبضہ جموں وکشمیر میں آبادی کا تناسب تبدیل کرکے اس کی متنازعہ حیثیت کو بدلنا ہے تاکہ کشمیریوں کو ان کے استصواب رائے کے حق سے محروم کیا جاسکے۔ عالمی برادری کو کشمیریوں کے بنیادی انسانی حقوق اورآزادیوں کی لازما حمایت جاری رکھتے ہوئے بھارت پر زور دینا ہوگا کہ اقوام متحدہ کے تحقیقات کاروں کو غیرقانونی طورپر بھارت کے زیرقبضہ جموں وکشمیر میں انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں کی تحقیقات کرنے کی اجازت دے۔ بھارت اقوام متحدہ کے فوجی مبصر گروپ برائے پاکستان اور بھارت کے مبصرین کو غیر قانونی طورپر بھارت کے زیرقبضہ جموں و کشمیر تک آزادانہ رسائی دے اور انہیں اپنی ذمہ داریاں انجام دینے کی اجازت دے۔ اگر بھارت کچھ چھپانا نہیں چاہتا تو وہ عالمی میڈیا اور سول سوسائیٹی کوغیرقانونی طورپر بھارت کے زیرقبضہ جموں وکشمیر کا دورہ کرنے اور انسانی حقوق کی صورتحال پر رپورٹ کرنا کا آزادانہ موقع فراہم کرے۔
میں پاکستان کی طرف سے یقین دلاتا ہوں کہ پاکستان بہادر کشمیریوں کی انسانی عزت ووقار کے لئے منصفانہ جدوجہد اور اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی قراردادوں کے مطابق استصواب رائے کے ناقابل تنسیخ حق کی فراہمی تک پوری قوت سے ان کی بھرپور حمایت جاری رکھے گا۔
Author: Khalid Mehmood Khalid

وزیرخارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی کا 5 جنوری 2021 کو کشمیریوں کے یوم استصواب رائے پر پیغام

بھارتی فوج مقبوضہ جموں و کشمیر میں خوف پھیلا رہی ہے
وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ بھارتی قابض افواج، مسلسل جبرو استبداد سے مقبوضہ جموں و کشمیر کے نہتے اور معصوم باسیوں میں خوف پھیلا رہی ہیں۔ ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ نہتے کشمیری نوجوانوں کو جعلی مقابلوں میں ریاستی دہشت گردی کا نشانہ بنایا جا رہا ہے جب کہ دنیا کی آنکھوں میں دھول جھونکنے کیلئے ان مقتولین کو دہشت گرد بنا کر پیش کیا جاتا ہے ان پر جھوٹے مقدمات درج کئے جاتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اب دنیا بھارتی عزائم کو سمجھ چکی ہے اور مقبوضہ وادی میں بھارت کی گرفت بتدریج کمزور ہوتی چلی جا رہی۔

بھارتی یوم جمہوریہ: مودی نے دہلی کو کسانوں سے پاک کرنے کا عندیہ دے دی
بھارتی وزیراعظم نے بھارت کے یوم جمہوریہ 26جنوری کی تیاریوں کے سلسلے میں دارالحکومت نئی دہلی سے کسانوں کا دھرنہ ختم کرانے کے لئے متعلقہ حکام کو ہدایات جاری کر دی ہیں۔ بھارتی وزیراعظم ہاؤس کے ذرائع کے مطابق بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کرسمس کے موقعہ پر 25دسمبر کو کسانوں کے لئے اٹھارہ ہزار کروڑ کے ایک پیکج کا اعلان کریں گے لیکن اس کے باوجود اگر کسانوں نے اپنا دھرنہ ختم نہ کیا تو مودی حکومت ان کو زبردستی وہاں سے اٹھا دے گی تاکہ یوم جمہوریہ کی پریڈ کے حوالے سے کی جانے والی ریہرسل میں کسی قسم کی رکاوٹ پیدا نہ ہو۔ اس سال یوم جمہوریہ کی تقریب میں برطانوی وزیراعظم بورس جانس کو مہمان خصوصی کی حیثیت سے شرکت کا دعوت نامہ بھیجا گیا ہے جب کہ انہوں نے تقریبات میں شمولیت کے لئے بھارت جانے کی اطلاع بھی بھارتی حکومت کو دے دی ہے۔ دریں اثنا کسان یونین لیڈر کلونت سنگھ سندھو نے کہا ہیے کہ مودی حکومت اٹھارہ ہزار کروڑ کی رشوت دے کر انہیں ان کے مقاصد سے دور نہیں کر سکتی۔ نئی دہلی سے فون پر باغی ٹی وی سے بات کرتے ہوئے انہوں نے واضح کیا کہ جب تک مودی سرکار کسانوں کے حوالے سے منظور کئے گئے بل واپس نہیں لیتی اس وقت تک حکومت سے مذاکرات کی بھی کوئی گنجائش نہیں۔ سندھو کا کہنا ہے کہ وہ ایک دو روز میں برطانوی اراکین پارلیمینٹ کو خطوط لکھ رہے ہیں کہ وہ وزیراعظم بورس جانسن کے دورہ بھارت کو منسوخ کرادیں۔ ان کا یہ بھی کہنا ہے کہ اگر مودی حکومت نے ان کے مطالبات تسلیم نہ کئے تو بھارتی یوم جمہوریہ کی پریڈ بھی نہیں ہو سکے گی۔

بھارت نے ہندو یاتریوں کو پاکستان جانے سے روک دیا
پاکستان متروکہ وقف املاک بورڈ حکام واہگہ چیک پوسٹ پر انتظار کرتے رہے، بھارتی ہندو یاتری پاکستان نہیں آئے۔ تفصیلات کے مطابق کٹاس راس، لو سمادھی اور کرشنا مندر لاہور میں ہونے والی مذہبی رسومات میں شرکت کے لئے بھارت کے مختلف شہروں سے 68 ہندووں نے پاکستان یاترا کا ویزہ اپلائی کیا جب کہ

پاکستانی ہائی کمشن نئی دہلی نے قواعد و ضوابط کی روشنی میں لاہور اور چکوال اضلاع کے لئے 47 بھارتی ہندو یاتریوں کو ویزے جاری کئے۔ دستاویزات نامکمل ہونے کے باعث متوقع جتھہ لیڈر ستیش کمار شوقین کو ویزہ جاری نہ کی گیا جس پر احتجاج کرتے ہوئے بھارتی حکومت نے ہندو یاتریوں کو پاکستان آنے سے روک دیا۔ واضح رہے کہ کٹاس راج یاترا کے لئے1982سے ہر سال شو بجاج پرتاب کی سربراہی میں ہندو یاتری پاکستان آتے ہیں۔ رواں برس شو بجاج پرتاب کی خرابی صحت کی بناءپر ستیش کمار شوقین کو جتھہ لیڈر بنایا گیا تھا۔ دریں اثنا چیئر مین پاکستان ہندو ویلفیئر کونسل ڈاکٹر منور چاندنے کہا ہے کہ ویزہ ملنے کے باوجود بھارتی ہندو یاتریوں کے پاکستان نہ آنے پر شدید دکھ اور افسوس ہے۔ ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ چیئر مین متروکہ وقف املاک بورڈ ڈاکٹر عامر احمد کی ہدایات کی روشنی میں متروکہ وقف املاک بورڈ نے یاتریوں کے طعام، قیام، ٹرانسپورٹ اور سیکورٹی کے فول پروف انتظامات کر رکھے ہیں۔
بھارت نے غلطی سے سرحد پار کرنے والے دو پاکستانی شہری شہید کر دئیے
غلطی سے سرحد پار کر کے بھارتی علاقے میں جانے والے دو پاکستانی شہریوں کو بھارتی سیکیورٹی فورسز نےفائرنگ کر کے شہید کردیااور دونوں پر دہشت گرد ہونے کا نہ صرف الزام لگادیا بلکہ ان کے قبضہ سے جدید ترین اسلحہ بھی برآمد کرنے کا دعوی کردیا۔ باغی ٹی وی کو ملنے والی اطلاعات کے مطابق دونوں بے گناہ پاکستانی لاہور کے قریب واہگہ بارڈر کے ساتھ ساتھ جارہے تھے کہ شدید دھند کی وجہ سے بھارتی علاقے میں داخل ہو گئے۔ بی ایس ایف نے دونوں افراد کو روکنے کی بجائے ان پر

فوری طور پر فائرنگ کردی جس سے وہ موقعہ پر شہید ہو گئے۔ بھارتی فورسز نے ان کی لاشیں اٹھا کر انہیں سرحد سے کچھ فاصلے پر لگائی گئی باڑ کے ساتھ رکھا اور دونوں کے ہاتھ میں جدید ترین اے کے 56 کلاشنکوف اور میگنم رائفل دے کر ان کی تصاویر بناکر میڈیا کو جاری کردیں۔ یہ بھی دعوی کیا گیا کہ بھارتی فورسز نے ان کے قبضہ سے ایک میگزین جس میں 29 راونڈ گولیوں کے موجود تھے، برآمد کئے گئے۔ اس کے علاوہ دونوں بے گناہ پاکستانی شہریوں سے ایک پستول بمعہ گولیوں کے دو راونڈز، دس فٹ لمبا پی وی سی پائپ اور 30 پاکستانی روپے بھی برآمد کرنے کا دعوی کیا گیا ہے۔ بی ایس ایف حکام نے اسی علاقے سے قیمتی ہیروئین کے تین پیکٹ بھی قبضہ میں لینے کا دعوی کیا ہے جن سے دو کلو گرام ہیروئین برآمد ہوئی لیکن ان پیکٹوں کے بارے میں یہ نہیں بتایا گیا کہ وہ بھی شہید ہونے والے انہی دونوں پاکستانی شہریوں کے قبضہ سے ملے ہیں۔
نریندر مودی کا نواز شریف کو والدہ کی وفات پر تعزیتی خط؟
نئی دہلی سے ملنے والی اطلاعات کے مطابق بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کو بھی پاکستان کے سابق اور نااہل وزیراعظم نواز شریف کی والد کی وفات کا بےحد افسوس ہے اور اس کا اظہار انہوں نے اا دسمبر کو نواز شریف کے نام لکھے اپنے خط میں کیا جوبھارتی دفتر خارجہ کی وساطت سے اسلام آباد میں بھارتی ہائی کمیشن کے ایک انتہائی ذمہ دار افسر نے مریم نواز سے رابطہ کر کے ان کو ان کے دورہ اسلام آباد کے دوران دیا۔ بھارتی ہائی کمیشن کے حکام نے اگرچہ اس کی تردید کی ہے تاہم اسلام آباد کے اہم اداروں نے اس کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ مودی کا یہ اہم سٹروک ہے۔ دریں اثنا نئی دہلی میں بھارتی وزیراعظم ہاوس کے حکام سے رابطہ کیا گیا تو انہوں نے اس پر صرف نو کمینٹس کہہ کر فون بند کردیا

پاکستان سے پانچ سال قبل بھارت جانے والی گیتا کو آج بھی والدین کی تلاش ہے
پاکستان سے پانچ سال قبل بھارت پہنچنے والی گونگی اور بہری لڑکی گیتا آج بھی اپنے والدین کی تلاش میں ہے لیکن اسے اپنے والدین نہیں مل رہے۔ گیتا کی عمردس سال تھی جب 2000 میں وہ امرتسر میں غلطی سے سمجھوتا ایکسپریس میں سوار ہو کر لاہور پہنچ گئی تھی اور ریلوے اسٹیشن پر بے یارومددگار پھر رہی تھی کہ پاکستان رینجرز نے اسے تحویل میں لے لیا جہاں اس سے تحقیقات کے دوران معلوم ہوا کہ وہ نہ تو سن سکتی ہے اور نہ ہی بول سکتی ہے۔ رینجرز حکام نےاسے ایدھی فاونڈیشن کے

سپرد کردیا جہاں عبدالستار ایدھی نے اسے اپنی بیٹی بنا لیااوراسے ایک دردمند شخص کے پاس رہنے کے لئے بھیج دیا۔ اسی دوران پاکستان نے بھارتی حکام سے رابطہ کیا تو بھارت میں کئی خاندانوں نے دعویٰ کیا کہ وہ ان کی بیٹی ہے۔ لیکن جب ان کی تصاویر پاکستان میں بھارتی ہائی کمیشن کی وساطت سے گیتا کو دکھائی جاتیں تو وہ انہیں پہچاننے سے انکار کر دیتی۔بالآخر ایک فیملی کو گپتا نے شناخت کرلیا جس کی بنیاد پر بھارتی حکام نے گپتا کی سفری دستاویز تیار کیں اورآخرکار 26اکتوبر 2015کو

اس وقت کی بھارتی وزیر خارجہ سشما سوراج گیتا کو بھارت لے جانے میں کامیاب ہوگئیں۔ بھارت پہنچ کر گیتا نے اس فیملی کو بھی اپنا ماننے سے انکار کردیا جس کے بعد سشما سوراج نے گیتا کو بھارت کی بیٹی قرار دیااور اس سے وعدہ کیا کہ وہ بھارت بھر میں اس کے حقیقی والدین کو تلاش کریں گی۔ سشماسوراج نے گیتا کو سرکاری سرپرستی میں چلنے والی ایک این جی او کے سپرد کردیا جہاں اسے گونگے بہرے بچوں کے اسکول میں داخل کرادیاگیا۔ اسی دوران گیتا کے والدین کی تلاش جاری رہی تاہم سشماسوراج کی موت کے بعد یہ تلاش رک گئی۔ گیتا اس وقت بھی ریاست مدھیہ پردیش کے شہر اندور میں اسی این جی او کے پاس رہ رہی ہے اور اس وقت اس کی عمر تیس برس ہے۔چند دن قبل گیتا کے والدین کی دوبارہ تلاش شروع کی گئی اور اسی سلسلے میں گیتا حیدرآباد کے شہر بسار ٹاؤن پہنچی جہاں پولیس کی مدد سے اسے ریلوے اسٹیشن، مندروں، دریا اور بس اڈوں پر لے جایا گیا لیکن اس کے والدین کا کوئی نشان نہ مل سکا۔ اتنا عرصہ اپنوں سے جدائی کا دکھ تو گیتا کو ضرور ہوگا لیکن اس کی سننے اور بولنے کی اہلیت نہ ہونے کے سبب اس کا دکھ گم ہو کر رہ گیا ہے۔
3 بھارتی کشتیاں قبضہ میں لے کر 26 ماہی گیر گرفتار
پاکستان میری ٹائم سکیورٹی ایجنسی نے بھارتی فشنگ بوٹس کے خلاف بڑی کارروائی کر کے کھلے سمندر میں آپریشن کرتے ہوے 3 بھارتی ماہی گیر کشتیوں کو قبضہ میں لے لیا جس میں سوار 26 بھارتی ماہی گیروں کو حراست میں لے لیا ۔ترجمان پاکستان میری ٹائم سکیورٹی ایجنسی کے مطابق یہ بھارتی کشتياں غیر قانونی طور پر پاکستانی سمندری حدود کے اندر کریک ایریا میں مچھلی کا شکار کر رہی تھی۔ بھارتی ماہی گیروں کو مزید قانونی کارروائی کے لیے ڈاکس پولیس کے حوالے کر دیا گیا۔

سریش کمار پاکستان میں بھارت کے نئے ناظم الامور مقرر
بھارت نے سریش کمار کو پاکستان میں نیا ڈپٹی ہائی کمشنر مقرر کیا ہے وہ پاکستان میں بھارت کے ناظم الامور کے طور پر بھی کام کریں گے۔ دریں اثنا پاکستان نے نئے بھارتی ناظم الامور سریش کمار کو پاکستان کا ویزہ جاری کردیا ہے۔ وہ جلد ہی اسلام آباد میں اپنی نئی ذمہ داریاں سنبھالیں گے۔

22 مئی کو پی آئی اے کے طیارے کی رن وے پر بیلی لینڈنگ کی ویڈیو سامنے آگئی
رواں سال 22 مئی کوحادثہ کا شکار ہونے والے پی آئی اے کے طیارے کی رن وے پر بیلی لینڈنگ کی ویڈیو سامنے آگئی جس کے مطابق
کراچی ائیرپورٹ پر لینڈنگ کی دوسری کوشش کے دوران گر کر تباہ ہونے والے طیارے نے پہلی لینڈنگ پہیے کھولے بغیر کی۔ پیٹ کے بل رن وے پر گھسٹنے سے شعلے بھی بلند ہوئے۔













