ایڈن ہاؤسنگ سوسائٹی اسکینڈل میں ملوث سابق چیف جسٹس افتخار چوہدری کے داماد مرتضیٰ امجد سمیت دیگر ملزمان کی جائیدادوں کو قرق کرنے کا حکم دے دیا۔
احتساب عدالت لاہور میں ایڈن ہاؤسنگ سوسائٹی اسکینڈل کیس میں بڑی پیش رفت ہوئی ہے۔ جج شیخ سجاد احمد نے کرپشن کیس کی سماعت کی۔ عدالت نے تمام ملزمان کی جائیدادوں کو قرق کرنے کا حکم دیتے ہوئے سماعت آئندہ ماہ تک ملتوی کردی۔
ایڈن ہاؤسنگ مالکان میں ڈاکٹر امجد، مرتضی امجد، مصطفی امجد اور انجم امجد شامل ہیں جو کیس مین مرکزی ملزمان نامزد ہیں۔ نیب ریفرنس کے مطابق ایڈن ہاؤسنگ سوسائٹی میں 11 ہزار افراد سے 25 ارب سے زائد کا فراڈ کیا گیا۔
Author: Khalid Mehmood Khalid

سابق چیف جسٹس افتخار چوہدری کے داماد مرتضیٰ امجد کی جائیداد قرق کرنے کا حکم

رفاء یونیورسٹی اسلام آباد سیل کر دی گئی
ملک میں تعلیمی ادارے کھلنے سے ایک روز قبل کورونا وائرس کا بڑا وار۔
اسلام آباد میں قائم رفاء یونیورسٹی سیل کر دی گئی۔ ایک ہی دن میں رفاء یونیورسٹی میں سولہ کیسز رپورٹ ہوئے۔ ڈی ایچ او حکام کے مطابق انہیں پتہ چلا تھا کہ ایک طالب علم میں کورونا کی علامات ہیں۔جس کے بعد ٹیسٹ کروائے گئے تو سولہ افراد کی کورونا رپورٹ مثبت آئی۔


بھارتی شہری بی ایس ایف انڈیا کے حوالے
پاکستانی حکام نے بغیر دستاویز سرحد عبور کرنے والے بھارتی شہری کو بھارتی بارڈر سیکیورٹی فورسز کے حکام کےحوالے کردیا ہے۔ بھارتی شہری انیل چمارولدبڈھ سنگھ چمار کو واہگہ بارڈرپر بی ایس ایف انڈیا کے حوالے کیا گیا۔ انیل چمار بھارتی ریاست مدھیہ پردیش کی تحصیل ماوگنج کے گاؤں کا رہنے والا ہے اس کا ذہنی توازن درست نہیں تھا۔ انیل چمارکو 11مارچ 2015 کو قصور کے نزدیک پاک بھارت گنڈاسنگھ والا بارڈر کے قریب سے پکڑاگیا تھا۔ اسے دوسال سزا سنائی گئی تھی جو 11 مارچ 2017 کو مکمل ہو گئی، اس کی سزا مکمل ہونے سے ایک روز قبل 10 مارچ 2017 کو اسے بھارتی ہائی کمشنر کے حکام سے ملاقات کا وقت دیا گیالیکن بھارتی ہائی کمیشن کے حکام نے اس کی رہائی کی دستاویز تیار نہیں کیں۔ 28 اکتوبر2019 کو ایک بار پھر بھارتی ہائی کمیشن کے حکام سے اس کی ملاقات کروائی گئی۔ بھارتی حکام کی طرف سے اس کی شہریت کی تصدیق کے بعد اسے بھارتی حکام کے حوالے کیا گیا۔

بھارتی ناظم الامور کی دفتر خارجہ طلبی
بھارتی ناظم الامور کو دفتر خارجہ طلب کیا گیا۔ ھارتی شہر جودھ پور کے واقعہ میں ہلاک ہونے والے گیارہ پاکستانی ہندو باشندوں کے حوالے سے پاکستان نے شدید احتجاج کیا اور کہا کہ ہلاک ہونے والے ہندو باشندوں میں بچے بھی شامل تھے۔ واقعہ نو اگست کو لوڈتا ہارید اوست گاٶں ضلع جودھ پور ہندوستان کی ریاست راجھستان میں پیش آیا۔ دفتر خارجہ کے مطابق بار بار دہلی میں موجود پاکستانی ہاٸ کمشنر کی طرف سے معاملہ اٹھانے کے باوجود بھارتی حکومت نے متعلقہ معلومات فراہم نہیں کیں۔ مارے جانے والے خاندان کے سرپرست کی صاحبزادی شریماتی مکھی نے دعویٰ کیا ہے کہ بھارتی خفیہ ایجنسی را ان کے والد ، ماں اور فیملی کے دوسرے افراد کے قتل میں ملوث ہے جب کہ را انھیں پاکستان میں جاسوسی کرنے اور پاکستان کے خلاف بیان دینے میں قاٸل کرنے میں ناکام رہا۔ دفتر خارجہ نے اس بات پر زور دیا کہ انصاف کے حصول کے لیے پاکستانی ہندوٶں کی سیکیورٹی کے حوالے سے ہندوستانی حکومت کو شفافیت کا مظاہرہ کرنا چاہیے تھا۔ بھارت پر زور دیا گیا کہ جودھ پور کے واقعہ پر پاکستانی حکومت کی ذمہ داری تھی کہ تمام معاملات سے باخبر رہے۔ بھارت پریہ بھی زور دیا گیا کہ معاملے کی جامع تحقیقات کی جاٸیں اور نئی دہلی میں پاکستانی ہائی کمشنر کو لواحقین تک رسائی فراہم کی جاۓ۔ اس کے علاوہ ایف آٸی آر کی کاپیز پاکستانی ہاٸی کمیشن کو بھی دی جاٸیں۔
بھارت سے یہ بھی مطالبہ کیا گیا کہ بغیر کسی تاخیر کے پاکستانی ہائی کمشنر کی موجودگی میں پاکستانی نماٸندوں کو پوسٹ مارٹم کے معاملے تک سہولت فراہم کی جاۓ۔
بھارتی ہائی کمیشن کی سینئیر سفارتکار کی دفترخارجہ طلبی
بھارتی ہائی کمیشن کی سینئیر سفارتکار کو دفترخارجہ میں طلب کیا گیا۔ پاکستان نے لائن آف کنٹرول پر سیز فائر معاہدے کی خلاف ورزی پر شدید احتجاج کیا۔ دفتر خارجہ کے مطابق بھارتی سفارتکار کو کہا گیاکہ بھارت کی طرف سے 13 ستمبر کو ایل او سی پر جنگ بندی معاہدے کی خلاف ورزی کی گئی جب کہ بھارتی فورسز کی بلااشتعال فائرنگ سے 3 معصوم شہری شدید زخمی ہوئے۔ بھارتی قابض فوج ایل او سی اور ورکنگ باونڈری پر مسلسل بھاری ہتھیاروں سے سول آبادی کو نشانہ بنا رہی ہے۔ رواں برس بھارت 2245 مرتبہ سیز فایر معاہدے کی خلاف ورزی کرچکا ہے۔ ترجمان نے کہا کہ بھارتی اشتعال انگیزیوں سے رواں سال ابتک 18 معصوم شہری شہید جبکہ 180 شہری زخمی ہوئے۔ بھارت کی جانب سے معصوم شہریوں کو جان بوجھ کر نشانہ بنانا قابل مذمت ہے جب کہ بھارت کی جانب سے اشتعال انگیزی 2003 سیز فائر معاہدے کی خلاف ورزی ہے۔ بھارتی سفارتکار کو یہ بھی کہا گیا کہ بھارت کی اشتعال انگزیزی خطے میں امن و سلامتی کے لیے خطرہ ہے۔ بھارت ان حرکتوں سے مقبوضہ کشمیر کی صورتحال سے دنیا کی توجہ نہیں ہٹا سکتا اس کے علاوہ بھارت اقوام متحدہ سلامتی کونسل کی قراردادوں پر عمل درآمد کو یقینی بنائے جب کہ اس کے ساتھ ساتھ بھارت 2003 سیزفائر معاہدے کی پاسداری کو یقینی بنائے اور نہتے شہریوں کو نشانہ بنانا عالمی قوانین، اقدار کے منافی ہے۔ اقوام متحدہ فوجی مبصر مشن کو ایل او سی پر کام کرنے کی اجازت دے۔

امام مسجد جمشید اقبال نے 6 سالہ بچی سے مسجد میں زیادتی کر ڈالی
جہلم میں واقع مسجد قائم دین مشین محلہ نمبر 3 میں امام مسجد جمشید اقبال نے 6 سالہ بچی سے مسجد میں زیادتی کر ڈالی۔ امام مسجد بچوں اور بچیوں کو قرآن پاک کی تعلیم دیتا تھا تمام محلے کے بچے اور بچیاں اس کے پاس قرآن پاک حفظ کرنے اور ناظرہ پڑھنے کے لئے جاتے تھے ۔ان کو سبق پڑھانے کے بعد امام مسجد جمشید اقبال نے تمام بچوں اور بچیوں کو چھٹی دے دی اور ایک ننھی بچی جس کی عمر چھ سال ہے اس کو روک لیا اور باقی بچوں کو گھر جانے کا کہا اس کے بعد امام مسجد جمشید اقبال نے مسجد میں بچی سے زیادتی کر ڈالی بچی کی چیخ و پکار سن کر اہل محلہ اکٹھے ہو گئے انہوں نے دیکھا کہ معصوم بچی خون آلودہ ہے بچی کو فوری طور پر ڈسٹرکٹ ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے بچی کی حالت انتہائی تشویش ناک بتائی جارہی ہے۔ اہل محلہ امام مسجد کو پکڑ کر مسجد سے باہر لائے اور اس کی پٹائی شروع کر دی اوراسےمارتے ہوئے تھانہ سول لائن جہلم لے گئے اوراسے پولیس کے حوالے کردیاجب کہ تھانے کے باہر مشتعل محلہ داروں کی بہت بڑی تعداد موجود ہے کسی ناخوشگوار واقعہ سے بچنے کے لئے پولیس کی بھاری نفری بھی موقع پر موجود ہے اہل محلہ نے مطالبہ کیا ہے کہ اس انسان نما شیطان کے خلاف فوری طور پر کارروائی عمل میں لائی جائے۔

پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی
بین الاقوامی مارکیٹ میں گزشتہ کچھ وقت سے قیمتوں میں نرمی کے پیش نظر گھریلو تیل کمپنیوں نے سنیچر کے روز پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں کمی کی۔ بھارت کی سب سے بڑی آئل مارکیٹنگ کمپنی انڈین آئل کارپوریشن کے مطابق قومی دارالحکومت دہلی میں پٹرول کی قیمت 13 پیسے کم ہو کر 81.86 روپے فی لیٹر ہوگئی۔ کولکتہ اور ممبئی میں بھی اس کی قیمت 13۔13 پیسے کم ہوکر بالترتیب 83.36 روپے اور 88.51 روپے فی لیٹر رہی ۔ چنئی میں پٹرول 11 پیسے سستا ہوا اور 84.85 روپے فی لیٹر فروخت ہوا۔ ان چار شہروں میں ڈیزل کی قیمت 12-12 پیسے کم ہوئی ۔ ایک لیٹر ڈیزل کی قیمت دہلی میں 72.93 روپے ، کولکتہ میں 76.43 روپے ، ممبئی میں 79.45 روپے اور چنئی میں 78.26 روپے رہی

دنیا میں سب سے زیادہ یومیہ کیسز، اموات ،لیکن حکومت کا کہنا ہے کہ ’سب چنگا سی‘
بھارتی کانگریس کے سابق صدرراہول گاندھی نے کہا ہے کہ مودی حکومت جان بوجھ کر کورونا کے خلاف ایسی لڑائی لڑ رہی ہے جس نے پورے ملک کو گہرے بحران میں ڈال دیا ہے۔
ہفتہ کو یہاں جاری ایک بیان میں مسٹر گاندھی نے کہا کہ حکومت کووڈ 19 کے خلاف انتہائی منظم طریقے سے کام کر رہی ہے ، جس سے ملک میں عوام کی پریشانی بڑھ رہی ہے اور غریب لوگوں کا جینا مشکل ہو گیا ہے۔ حکومت کی پالیسیاں ملک کی جی ڈی پی میں تاریخی زوال کا باعث بنی ہیں اور 12 کروڑ سے زیادہ لوگ بے روزگار ہوچکے ہیں۔ اس لڑائی کا نتیجہ یہ ہے کہ آج ہندوستان میں کورونا متاثرہ مریضوں کی تعداد دنیا میں ہر دن سب سے زیادہ مل رہی ہے۔راہول گاندھی نے ٹوئٹ کیا’’کووڈ کے خلاف مودی سرکار کی ’منصوبہ بند لڑائی‘ نے ہندوستان کو پریشانی میں دھکیل دیا اور جی ڈی پی میں تاریخی 24 فیصد کمی کا سبب بنی، 12 کروڑ ملازمتیں گئیں ، 15.5 اور 1 لاکھ کروڑ روپے کے اضافی دباؤ والا قرض ہے۔ دنیا میں سب سے زیادہ یومیہ کیسز، اموات ،لیکن حکومت ہند اور میڈیا کا کہنا ہے کہ ’سب چنگا سی‘۔ ‘‘

طیارے کے اندر بغیر اجازت فوٹوگرافی پر پابندی
بھارتی شہری ہوابازی کے ڈائریکٹوریٹ (ڈی جی سی اے) نے ایک حکم جاری کرکے کہا ہے کہ طیارے کے اندر بغیر اجازت کسی نے بھی فوٹوگرافی کی تو اس روٹ پر دو ہفتے کےلئے متعلقہ ایئرلائن کی پرواز پر پابندی لگا دی جائے گی۔
ڈی جی سی اے کے آج جاری حکم میں کہاگیا ہے کہ طیارہ ایکٹ 1937 کے مطابق ،سرکاری ہوائی اڈوں پر یا طیارے کے اندر بغیر اجازت فوٹوگرافی پہلے سے ہی ممنوع ہے ،لیکن اس کے باوجود یہ دیکھا گیا ہے کہ فضائی خدمات فراہم کرنے والی کمپنیاں اس اصول کو نافذ کرانے میں ناکام رہی ہیں۔یہ تحفظ کے سب سے اہم اصولوں کے ساتھ سمجھوتہ کرنا ہے۔
بھارتی طیارہ کمپنی انڈیگو کی ایک فلائٹ میں
فلم اداکارہ کنگنا رنوت کی فوٹو لینے کےلئے میڈیا کے اہلکاروں کے ذریعہ سماجی دوری سے متعلق کوویڈ -19 اصولوں کی خلاف ورزی کا ویڈیو وائرس ہونے کے بعد ڈی جی سی اے نے یہ حکم جاری کیا ہے۔ ان دنوں مہاراشٹر حکومت کےساتھ تقریری جنگ کی وجہ سے سرخیوں کا حصہ رہیں کنگنا گزشتہ نو ستمبر کو انڈیگو کی فلائٹ سے چنڈی گڑھ سے ممبئی آئی تھیں۔ ریگولیٹر نے انڈیگو سے بھی اس واقعہ کے سلسلے میں رپورٹ طلب کی
بین الافغان مذاکرات کی افتتاحی تقریب دوحہ میں شروع
بین الافغان مذاکرات کی افتتاحی تقریب دوحہ میں شروع ہو گئی ہے۔ نائب وزیر اعظم اور وزیر خارجہ قطر کی خصوصی دعوت پر وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی بذریعہ ویڈیو لنک اجلاس میں شرکت کر رہے ہیں جب کہ پاکستان کی طرف سے نمائندہ خصوصی برائے افغانستان ایمبیسڈر محمد صادق دوحہ اجلاس میں شریک ہیں۔ شاہ محمود قریشی کا کہنا ہے کہ بین الافغان مذاکرات کا انعقاد، افغانستان میں قیام امن کیلئے سنگ میل کی حیثیت رکھتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کا موقف ہمیشہ یہی رہا ہے کہ افغان مسئلے کا حل طاقت کے ذریعے ممکن نہیں۔ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ خوش آئند بات یہ ہے کہ آج دنیا پاکستان کے موقف کو تسلیم کر رہی ہے۔ افغان قیادت کیلئے یہ ایک نادر موقع ہے کہ وہ ان مذاکرات کے ذریعے افغانستان میں مستقل اور دیرپا قیام امن کی راہ ہموار کریں۔ شاہ محمود قریشی نے مزید کہا کہ پاکستان نے مشترکہ ذمہ داری کو نبھاتے ہوئے، افغان امن عمل میں اپنا مصالحانہ کردار خلوص نیت سے ادا کیا اورکرتا رہے گا۔افغان امن عمل کو منطقی انجام تک پہنچانے کیلئے عالمی برادری کو اپنا بھرپور کردار ادا کرنے کی ضرورت ہے۔ضرورت اس امر کی ہے کہ ماضی کی غلطیوں کو نہ دوہرایا جائے اور افغانستان میں قیام امن کے خواب کو شرمندہ ء تعبیر کیا جائے۔ مخدوم شاہ محمود قریشی نے کہا کہ ہمیں ان شر پسند عناصر پر بھی نظر رکھنا ہو گی جو افغان امن عمل کو ناکام بنانے کے درپے ہیں۔














