صوبائی وزیر صنعت و تجارت میاں اسلم اقبال کا کہنا ہے کہ بھارت مقبوضہ کشمیر میں آبادی کاتناسب بدلنے کا بھیا نک کھیل کھیل رھاہے. ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ ہندوستانیوں کو ڈومیسائل سرٹیفکیٹ کا اجراء غیر قانونی اور سلامتی کونسل کی قراردادوں کے منافی ہے۔ ایسی حرکتوں سےبھارت کا نام نہاد سیکولرازم کا اصل مکروہ چہرہ ہے نقاب ہوچکاہے۔ انہوں نے کہا کہ عصر حاضر کے ہٹلر مودی نے بھارت میں اقلیتوں کی زندگی اجیرن کردی ہے۔ مودی کے ہاتھ مسلمانوں کے خون سے رنگے ہیں۔بھارتی درندوں کاکئی ماہ سے مقبوضہ وادی کا محاصرہ انسانی حقوق کی تزلیل ہے جب کہ بھارتی قابض افواج نے وادی کوکھلی جیل میں بدل دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ نہتے کشمیریوں کے قتل عام اور انسانی حقوق کی پامالی پر عالمی برادری کی خاموشی قابلِ افسوس ہے۔بھارت کی ہٹ دھرمی اور جارحیت پسندانہ عزائم خطے کے امن کیلئے خطرہ ہیں۔ انہوں نے کہابھارت کی مودی سرکار کشمیر میں انسانیت کے خلاف جرائم کی مرتکب ہورہی ہے۔ بھارت کا کوئی جبر اورظلم کاہتھکنڈا کشمیریوں کے مضبوط ارادوں کو شکست نہیں دے سکتاجب کہ پاکستان کے 22کروڑ عوام اپنے کشمیری بہن بھائیوں کے ساتھ چٹان کی طرح کھڑے ہیں۔میاں اسلم اقبال نے کہا کہ کشمیریوں کا لہو رنگ لائے گا، کشمیر کی آزادی کا سورج جلد طلوع ھوگا
Author: Khalid Mehmood Khalid

8 پولیس اہلکاروں کا قاتل وکاس دوبے پولیس کی حراست میں ہلاک
بھارت میں گزشتہ روز گرفتار ہونے والا 8 پولیس اہلکاروں کا قاتل وکاس دوبے فرار کی کوشش میں پولیس کی فائرنگ سے ہلاک ہو گیا.
بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق پولیس کا کہنا ہے کہ گزشتہ روز وکاس دوبے کو مدھیہ پردیش کےایک مندر سے گرفتار کیا گیا تھا، اسے پولیس کسٹڈی میں براستہ سڑک کانپور سے جھانسی لایا جارہا تھا، اسےآج صبح دس بجے عدالت میں پیش کیاجانا تھا۔ وکاس دوبے کو جھانسی لاتے ہوئے برا کے علاقے میں پولیس کی گاڑی اُلٹ گئی۔
گاڑی پلٹتے ہی وکاس نے فرار ہونے کی کوشش کی، پولیس اہلکار سے پستول چھینی اور فائرنگ کی۔ جس پر پولیس کی ٹیم نےاُس پر جوابی فائرنگ کی، جس کے بعد ملزم شدید زخمی ہوگیا اور اسپتال میں دم توڑ گیا۔ وکاس دوبے کے خلاف 60 سے زائد مقدمات تھے لیکن چونکہ اس کے تعلقات حکمراں بی جے پی اور اپوزیشن سماج وادی پارٹی دونوں کے رہنماؤں سے رہے ہیں اس لیے وہ آج تک آزادی سے گھومتا رہاتھا.
مقبوضہ کشمیر میں لاک ڈاؤن اوربھارتی مظالم کیخلاف اقوام متحدہ کی طرف سے بھارت کو تیسری یادداشت ارسال کر دی گئی
مقبوضہ کشمیر میں لاک ڈاؤن اوربھارتی مظالم کیخلاف اقوام متحدہ کی طرف سے بھارت کو تیسری یادداشت ارسال کر دی گئی جس میں اقوام متحدہ نے مقبوضہ کشمیرمیں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں پرگہری تشویش کا اظہارکیاہے۔ یادداشت میں کہا گیا ہے کہ کشمیریوں کےقتل، تشدد اوربدسلوکیوں میں ملوث ذمہ داروں کے خلاف مقدمات چلائےجائیں جب کہ بھارتی حکومت کشمیریوں پر مظالم کی جلد غیر جانبدارانہ تحقیقات کرائے۔ اقوام متحدہ کی یادداشت میں کہا گیا کہ بھارتی فورسزکی جانب سےماورائے عدالت قتل، قید، تشدد،بدسلوکی کے واقعات پرگہری تشویش ہے۔ بھارت کو یاد دلایا گیا کہ 5اگست کے بعد سےاقوام متحدہ بھارت کو تین یادداشتیں ارسال کر چکاہے لیکن بھارت کی جانب سے کسی بھی یادداشت کا جواب نہ دینا انتہائی افسوسناک ہے۔

مقبوضہ کشمیر: شیریں مزاری کا اقوام متحدہ کے ہائی کمشنر برائے انسانی حقوق کو خط
وفاقی وزیربرائے انسانی حقوق شیریں مزاری نے کشمیر میں بھارتی بربریت کے حوالے سے اقوام متحدہ کے ہائی کمشنر برائے انسانی حقوق کو خط لکھا ہے جس میں انہوں نے لکھا ہے کہ مقبوضہ کشمیر کو بھارت میں ضم کرنےکےغیرقانونی اقدام پر گہری تشویش ہے۔ انہوں نے لکھا کہ بھارت کا 5 اگست 2019 کا اقدام غیر قانونی ہے۔یواین انسانی حقوق کا ادارہ بھارت کے اقدام کو غیرقانونی قرار دے چکاہے۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ اقوام متحدہ مقبوضہ کشمیر کی آبادی کا تناسب بدلنے کے عمل کو رکوائے۔ اقوام متحدہ کا انسانی حقوق کا ادارہ مقبوضہ کشمیر پر 2رپورٹس جاری کرچکاہے، جب کہ دونوں رپورٹس میں مقبوضہ کشمیرمیں طاقت کےبےدریغ استعمال پرگہری تشویش کااظہارکیاگیا۔ شیریں مزاری کا کہنا ہے کہ سوپور میں 3 سال کے بچے کی حالیہ تصویر بھارتی بربریت کی عکاس ہے۔ انہوں نے کہا کہ بھارت نے مقبوضہ کشمیرمیں 25ہزار غیر کشمیریوں کوڈومیسائل سرٹیفکیٹ دیے جو
بھارت کی طرف سے جنیوا کنونشن کی خلاف ورزی ہے۔
وزیرخارجہ شاہ محمودقریشی کےخلاف بھارتی لابی کی سازش
وزیرخارجہ شاہ محمودقریشی کےخلاف بھارتی لابی کی سازش.

ویکی پیڈیا اور سوشل میڈیا پر وزیرخارجہ شاہ محمودقریشی سے متعلق غلط خبریں پھیلا دی گئیں۔ شاہ محمود قریشی کا کہنا ہے کہ ویکی پیڈیا پر ان کے پیچ کی پروفائل کو تبدیل کیا گیاجس سے ان کےاحباب اور فیملی کو پریشان کیا گیا۔

انہوں نے کہا کہ ان کی وفات سے متعلق غلط خبریں پھیلائی جارہی ہیں۔ ان خبروں کے پھیلانے کامرکز بھارت میں ہے جس کا مکمل ثبوت بھی سامنے آگیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اللہ کا بہت شکر ہے وہ بالکل خیریت سے ہیں اور صحت یابی کی طرف گامزن ہیں۔
معروف کامیڈین جگدیپ ممبئی میں81 برس کی عمر میں انتقال کر گئے
[advanced_iframe src=”//www.tinywebgallery.com/blog/advanced-iframe” width=”100%” height=”600″]بھارتی فلمی صنعت کے معروف کامیڈین جگدیپ ممبئی میں 81 برس کی عمر میں انتقال کر گئے۔ جگدیپ جن کا اصل نام سید اشتیاق حسین جعفری تھا، مقبول بھارتی فلم شعلے میں سورما بھوپالی کا سدا بہار کردار ادا کر چکے ہیں۔ 29 مارچ 1939 کو امرتسر میں پیدا ہوئے۔ انہوں نے اپنی فلمی زندگی کا آغاز 1951 میں فلم افسانہ میں چائلڈرول سے کیا۔ ان کی مشہور فلموں میں لیلی مجنوں، دو بیگھہ زمین، آرپار، بھابھی، کھلونا ،قربانی وغیرہ تھیں۔ ان کی آخری فلم 2012 میں گلی گلی میں شور ہے۔ تھی۔ ان کے تین بیٹے حسین جعفری، جاوید جعفری، نوید جعفری اور دو بیٹیاں شاکرہ شفیع اورمسکان جعفری ہیں

امرتسر جیل میں پاکستانی قیدی ہلاک
بھارتی پنجاب کے شہرامرتسر کی جیل میں قید ایک پاکستانی قیدی انتقال کر گیاہے۔ بھارتی پنجاب کے حکام کے مطابق پاکستانی قیدی خادم ولد عبدالکریم کاگزشتہ ماہ 29 جون کو انتقال ہوا تھا۔ تاہم خادم کی موت کی وجوہات کے بارے میں کوئی تفصیل نہیں دی گئی۔ خادم کی میت کل ڈھائی بجے بعد دوپہر واہگہ بارڈر کے راستے پاکستان بھیجی جائے گی۔

گورنر پنجاب سے سکھ برادری کے وفد کی ملاقات۔ چوہدری محمد سرور کا فاروق آباد ٹرین حادثہ پر اظہار تعزیت
گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور سے سکھ برادری کے وفد کی ملاقات میں گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور کا فاروق آباد ٹرین حادثہ پر سکھ کمیونٹی سے اظہار تعزیت۔ ملاقات میں پی ٹی آئی رہنما مون خان بھی موجود تھے۔ اس موقعہ پر گورنر نے کہا کہ فاروق آباد ٹرین حادثہ درد ناک واقعہ ہےجس میں قیمتی جانوں کے ناقابل تلافی نقصان پر بے حد دکھ اور افسوس ہے۔ گورنر پنجاب نے کہا کہ وہ ننکانہ صاحب اور پشاور میں لواحقین اور سکھ برادری کے غم میں برابر کے شریک ہیں۔ تمام تر دلی ہمدردی سوگواران کے ساتھ ہیں۔ گورنر پنجاب نے زخمیوں کی جلد صحت یابی کے لیے دعا کی

وزیراعظم آزادکشمیر راجہ فاروق حیدر خان سے چئیرمین کشمیر کمیٹی شہریار آفریدی کی ملاقات
اسلام آباد میں وزیراعظم آزادکشمیر راجہ فاروق حیدر خان سے چئیرمین کشمیر کمیٹی شہریار آفریدی کی ملاقات۔ دونوں رہنماوں نے مقبوضہ کشمیر کی صورتحال پر انتہائی تشویش کا اظہار کیا۔ انہوں نےکورونا کی وبا کے باوجود ہندوستان کی جانب سے مقبوضہ کشمیر میں نہتے معصوم لوگوں کے قتل عام اور لائن آف کنٹرول پر شہری آبادی کو نشانہ بنانے کی شدید مذمت کی اور کہا کہ ہندوستان تمام تر قوت استعمال کرنے کے باوجود کشمیریوں کے عزم سے شکست کھا چکا ہے۔ وزہراعظم نے کہا کہ سو پورمیں بشیر احمد کے قتل کے بعد اس کے نواسے کی تصویر نے دنیا کو ہلا کر رکھ دیاہے۔ انہوں نے کہا کہ جولائی کے مہینے میں کشمیریوں نے قربانیوں کی بے مثال داستانیں رقم کیں یہ جدوجہد کا مہینہ ہے۔ وزیراعظم آزادکشمیر نے مزید کہا کہ حکومت پاکستان اور عوام مقبوضہ کشمیر کے بھائیوں کے ساتھ کھڑے ہیں۔ چیئرمین کشمیر کمیٹی شہریار آفریدی نے کہا کہ ہندوستانی فوج کے ظلم بربریت پر حکومت پاکستان نے دنیا بھر میں آواز اٹھائی۔ انہوں نے کہا کہ کشمیریوں کے حق خودارادیت کا مقدمہ ہر فورم پر پوری قوت سے لڑتے رہیں گے۔

پاکستان میں محصور 114 بھارتی شہری 9 جولائی کو بھارت واپس چلے جائیں گے
-
کورونا وائرس اور بھارت میں لاک ڈاون کے باعث پاک بھارت سرحدیں بند ہونے کی وجہ سے پاکستان میں محصور 114 بھارتی شہری 9 جولائی کو بھارت واپس چلے جائیں گے۔ بھارت کی درخواست پر پاکستان کی وزارت خارجہ کی طرف سے وزارت داخلہ کو بھیجے گئے ایک مراسلے پر وزارت داخلہ نے ڈی جی پاکستان رینجرزپنجاب کو تیاریاں مکمل کرنے کے حوالے سے خط بھی لکھ دیا ہے جس میں کہا گیا ہے ہندوستانی شہریوں کی واہگہ سرحد سے پیدل وطن واپسی کے انتظامات کیے جائیں۔ واہگہ بارڈر جو گزشتہ چند ماہ سے بند ہے، ایک روز کے لئے خاص طور پر ان بھارتی شہریوں کی واپسی کے لئے کھولا جائےگا۔ بھارتی شہریوں کی وطن واپسی کے دوران صحت ضابطہ کار پر ہر صورت عمل کیا جائے گا۔











