Baaghi TV

Author: ممتاز حیدر

  • ہوٹل پر پولیس کا چھاپہ،تین لڑکے ، دو لڑکیاں‌ "دھندہ” کرتےگرفتار

    ہوٹل پر پولیس کا چھاپہ،تین لڑکے ، دو لڑکیاں‌ "دھندہ” کرتےگرفتار

    ہماچل پردیش کے ضلع بلاسپور میں پولیس نے ایک ہوٹل پر چھاپہ مار کر تین نوجوانوں اور دو لڑکیوں کو گرفتار کر لیا، جبکہ ان کے قبضے سے بھاری مقدار میں منشیات بھی برآمد ہوئی،

    پولیس ذرائع کے مطابق 3 مئی کو بلاسپور کے علاقے لکھن پور میں واقع ہوٹل بالاجی کے کمرہ نمبر 205 میں مشتبہ سرگرمیوں کی اطلاع ملی تھی۔ اطلاع ملنے پر پولیس نے فوری کارروائی کرتے ہوئے چھاپہ مارا، جس دوران کمرے میں موجود افراد میں افراتفری پھیل گئی۔کارروائی کے دوران پولیس نے تین نوجوانوں اور دو لڑکیوں کو حراست میں لے لیا اور ان کے قبضے سے تقریباً 15.85 گرام چٹا (ہیروئن) برآمد کر لیا۔ پولیس کے مطابق ملزمان نہ صرف منشیات استعمال کر رہے تھے بلکہ اسے فروخت کرنے کی بھی کوشش کر رہے تھے۔
    ایس پی بلاسپور سندیپ دھنول کے مطابق گرفتار ملزمان کے خلاف ND&PS Act کی دفعات 21 اور 29 کے تحت مقدمہ درج کر لیا گیا ہے اور مزید تحقیقات جاری ہیں۔

    پولیس حکام کا کہنا ہے کہ علاقے میں منشیات کے خلاف مہم تیز کر دی گئی ہے اور اس طرح کی کارروائیاں آئندہ بھی جاری رہیں گی۔ واضح رہے کہ ایک روز قبل بھی قریبی ضلع اونا میں پولیس نے کروڑوں روپے مالیت کی ہیروئن برآمد کر کے تین افراد کو گرفتار کیا تھا، جس سے ظاہر ہوتا ہے کہ خطے میں منشیات کی اسمگلنگ ایک بڑا چیلنج بنتی جا رہی ہے۔

  • 40 برس کی عمر میں اداکارہ کی دلہن بننے کی تیاری

    40 برس کی عمر میں اداکارہ کی دلہن بننے کی تیاری

    نئی دہلی: بالی ووڈ کی معروف اداکارہ ہما قریشی ایک بار پھر اپنی ذاتی زندگی کے باعث خبروں کی زینت بن گئی ہیں۔

    میڈیا رپورٹس کے مطابق اداکارہ رواں سال کے آخر تک اپنے مبینہ بوائے فرینڈ رچت سنگھ کے ساتھ شادی کے بندھن میں بندھ سکتی ہیں، تاہم اس حوالے سے دونوں کی جانب سے تاحال کوئی باضابطہ اعلان سامنے نہیں آیا۔ذرائع کا کہنا ہے کہ ہما قریشی اکتوبر یا نومبر 2026 میں ایک سادہ اور نجی نوعیت کی شادی کی منصوبہ بندی کر رہی ہیں۔ اطلاعات کے مطابق اس تقریب میں صرف قریبی عزیز و اقارب اور چند دوستوں کو مدعو کیا جائے گا، جبکہ بعد ازاں ایک بڑی اور شاندار ریسپشن تقریب ممبئی میں منعقد کیے جانے کا امکان ہے جس میں فلم انڈسٹری کی شخصیات شرکت کریں گی۔

    رپورٹس کے مطابق شادی کی تیاریاں غیر اعلانیہ طور پر شروع ہو چکی ہیں۔ حال ہی میں ہما قریشی اور رچت سنگھ کو ممبئی ایئرپورٹ پر ایک ساتھ دیکھا گیا، جس کے بعد سوشل میڈیا پر ان کی شادی کی قیاس آرائیاں مزید شدت اختیار کر گئی ہیں۔یاد رہے کہ اس سے قبل بھی خبریں سامنے آئی تھیں کہ رچت سنگھ نے 2025 میں امریکا میں ایک نجی تقریب کے دوران ہما قریشی کو شادی کی پیشکش کی تھی، جسے اداکارہ نے قبول کر لیا تھا، اور دونوں نے مبینہ طور پر خاموشی سے منگنی بھی کر لی تھی۔

    دوسری جانب ہما قریشی اپنے کیریئر پر بھی بھرپور توجہ دے رہی ہیں اور جلد ہی فلم "Toxic: A Fairy Tale for Grown-Ups” میں سپر اسٹار یش کے ساتھ جلوہ گر ہوں گی، جس کے ہدایتکار گیتو موہن داس ہیں۔
    واضح رہے کہ اگرچہ شادی کی یہ خبریں تیزی سے گردش کر رہی ہیں، تاہم حتمی تصدیق کے لیے مداحوں کو اداکارہ کے باضابطہ اعلان کا انتظار کرنا ہوگا۔

  • بلال بن ثاقب کی ڈیجیٹل معیشت میں پیش قدمی،بھارتی میڈیا پروپیگنڈے سے باز نہ آیا

    بلال بن ثاقب کی ڈیجیٹل معیشت میں پیش قدمی،بھارتی میڈیا پروپیگنڈے سے باز نہ آیا

    جیسے جیسے دنیا بھر میں ڈیجیٹل اثاثوں کے ضابطہ کار (ریگولیشن) کی دوڑ تیز ہو رہی ہے، پاکستان غیر متوقع طور پر کرپٹو اپنانے، فن ٹیک جدت اور نوجوان ڈیجیٹل ٹیلنٹ کے حوالے سے دنیا کے متحرک ترین ممالک میں ابھر کر سامنے آیا ہے۔ اس تبدیلی کے مرکز میں بلال بن ثاقب ہیں، جو پاکستان کے وزیر برائے کرپٹو و بلاک چین، وزیر اعظم کے خصوصی مشیر، اور پاکستان ورچوئل اثاثہ ریگولیٹری اتھارٹی کے چیئرمین ہیں۔ صرف 30 سال کی عمر میں وہ قیادت کی ایک نئی نسل کی نمائندگی کرتے ہیں جو پالیسی، ٹیکنالوجی اور عالمی وژن کا امتزاج ہے۔

    فوربز کی “30 انڈر 30” فہرست میں شامل اور شاہ چارلس سوم کی جانب سے سماجی خدمات پر MBE اعزاز حاصل کرنے والے بلال کو پاکستان کا کم عمر ترین ٹیکنوکریٹ اور ادارہ جاتی تبدیلی کی علامت سمجھا جاتا ہے۔ ان کی تقرری اس خطے میں اپنی نوعیت کی ایک منفرد مثال ہے جہاں پہلی بار ڈیجیٹل اثاثوں جیسے پیچیدہ شعبے کی ذمہ داری ملینئیل نسل کے رہنما کو سونپی گئی۔ ایک ایسے ملک میں جہاں 65 فیصد آبادی 30 سال سے کم عمر ہے، یہ تبدیلی حکمرانی کے انداز میں بنیادی تبدیلی کی نشاندہی کرتی ہے۔

    بلال کی کامیابی ان کی تکنیکی مہارت، عالمی تجربے اور عوامی خدمات کے امتزاج کا نتیجہ ہے۔ لندن اسکول آف اکنامکس کے گریجویٹ بلال نے کاروبار، تحقیق اور پالیسی سازی میں متنوع تجربہ حاصل کیا۔ حکومت میں آنے سے قبل وہ مختلف کاروباری منصوبوں کے بانی رہے، عالمی این جی اوز کے ساتھ کام کیا، اور یورپ، مشرق وسطیٰ اور جنوبی ایشیا میں اسٹارٹ اپس کو مشورے دیتے رہے۔ 2016 میں بٹ کوائن میں ابتدائی سرمایہ کاری اور بطور اینجل انویسٹر تجربہ انہیں ڈی سینٹرلائزڈ ٹیکنالوجیز کی گہرائی سمجھنے میں مدد دیتا رہا۔

    پاکستان اس وقت ایک منفرد پوزیشن میں کھڑا ہے۔ 4 کروڑ سے زائد فعال کرپٹو صارفین، سالانہ 36 ارب ڈالر ترسیلات زر، اور دنیا کی چوتھی بڑی فری لانس آبادی کے ساتھ، ملک میں ایک بڑی غیر رسمی ڈیجیٹل معیشت پہلے ہی وجود میں آ چکی ہے۔ لاکھوں پاکستانی آن لائن کماتے، لین دین کرتے اور سیکھتے ہیں، جو ضابطہ کار نظام سے آگے نکل چکی ہے۔ موبائل براڈبینڈ کے پھیلاؤ اور ڈیجیٹل مڈل کلاس کے ابھار نے پاکستان کو Chainalysis 2025 کے مطابق کرپٹو اپنانے والے سرفہرست ممالک میں شامل کر دیا ہے۔

    تاہم، کچھ عرصہ قبل تک یہ سرگرمیاں بغیر کسی واضح قانون کے جاری تھیں۔ بلال کی قیادت میں حکومت نے اس غیر رسمی معیشت کو باضابطہ بنانے کے لیے اہم اقدامات کیے۔ PVARA کا قیام اسی سلسلے کی ایک کڑی ہے، جو ایکسچینجز، بروکرز اور دیگر ڈیجیٹل سروس فراہم کرنے والوں کے لیے واضح قواعد و ضوابط متعارف کروا رہی ہے۔ یہ ادارہ دبئی، سنگاپور اور یورپی یونین کے جدید ریگولیٹری ماڈلز سے متاثر ہے۔

    ریگولیشن کے علاوہ، بلال مصنوعی ذہانت (AI)، کوانٹم کمپیوٹنگ اور روبوٹکس جیسے جدید شعبوں کے ذریعے پاکستان کی معیشت کو نئی سمت دینے کے بڑے حامی ہیں۔ ان کا مؤقف ہے کہ پاکستان کو روایتی نظام سے مقابلہ کرنے کے بجائے مستقبل کی ٹیکنالوجیز میں براہ راست چھلانگ لگانی چاہیے۔بلال کا اثر صرف پالیسی سازی تک محدود نہیں۔ اقوام متحدہ، ورلڈ اکنامک فورم اور عالمی ٹیک کانفرنسز میں ان کی نمائندگی نے پاکستان کے عالمی تاثر کو خطرات سے مواقع کی طرف منتقل کرنے میں اہم کردار ادا کیا ہے۔ وہ عالمی سرمایہ کاروں اور مقامی ٹیلنٹ کے درمیان ایک مضبوط پل بن چکے ہیں۔ایک ایسی دنیا میں جہاں ممالک سرمایہ کے ساتھ ساتھ ٹیلنٹ اور ڈیجیٹل خودمختاری کے لیے بھی مقابلہ کر رہے ہیں، بلال بن ثاقب 21ویں صدی کے جدید عوامی رہنما کی مثال ہیں۔ ان کی قیادت میں پاکستان نہ صرف رفتار پکڑ رہا ہے بلکہ اپنی شرائط پر عالمی ڈیجیٹل معیشت میں جگہ بنا رہا ہے۔

    اسلام آباد سے اسرائیل تک،پاکستان کی کرپٹو پالیسی نے عالمی بیانیہ کیسے بدل دیا
    مئی 2025 میں پاکستان نے خاموشی سے اپنی کرپٹو پالیسی تبدیل کرتے ہوئے PVARA کا قیام عمل میں لایا۔ یہ ایک جرات مندانہ قدم تھا، خاص طور پر اس پس منظر میں کہ دو سال قبل کرپٹو کو مکمل طور پر غیر قانونی قرار دیا گیا تھا۔ اس ادارے کا مقصد ایکسچینجز کو لائسنس دینا، ٹوکنائزیشن اور مائننگ کے اصول وضع کرنا، اور عالمی معیار کے مطابق نظام قائم کرنا ہے۔

    اس اقدام کے فوری عالمی اثرات سامنے آئے۔ اگلے ہی دن اسرائیلی پارلیمنٹ (کنیسٹ) میں بٹ کوائن پر پہلی غیر رسمی بحث ہوئی، جس میں وہی سوالات زیر غور آئے جو پاکستان پہلے ہی حل کرنے کی کوشش کر رہا ہے: ڈی سینٹرلائزڈ ٹیکنالوجی تجارت اور معیشت کو کیسے مضبوط بنا سکتی ہے؟ اور سرحدوں سے آزاد مالی نظام میں قومی سلامتی کا کیا تصور ہوگا؟یہ سب ایک ایسے وقت میں ہو رہا ہے جب بٹ کوائن کی قیمت 115,000 ڈالر سے تجاوز کر چکی ہے، جبکہ امریکہ، ترکی، نائجیریا اور ارجنٹینا جیسے ممالک بھی اپنی مالی پالیسیوں میں تبدیلی لا رہے ہیں۔پاکستان کی خاص بات اس کی رفتار اور حکمت عملی ہے۔ صرف چند ماہ میں ملک نے مکمل پابندی سے ریگولیشن، بٹ کوائن ذخائر کے اعلان، قانون سازی، اور عالمی ایکسچینجز کو دعوت دینے تک کا سفر طے کیا۔
    یہ تبدیلی نوجوان آبادی، بڑھتے انٹرنیٹ صارفین، اور ڈیجیٹل فری لانسرز کی بڑی تعداد کی وجہ سے بھی ناگزیر تھی۔ پاکستانیوں کے لیے کرپٹو محض سرمایہ کاری نہیں بلکہ روزمرہ مالی ضرورت بن چکی ہے۔حکومت کے لیے یہ قدم ایک اسٹریٹجک پیغام بھی ہے کہ ترقی پذیر ممالک بھی ڈیجیٹل معیشت میں قیادت کر سکتے ہیں۔ عالمی سطح پر تعاون، علم کے تبادلے اور نئی سفارتکاری کے ذریعے پاکستان کرپٹو دنیا میں ایک اہم کردار ادا کر رہا ہے۔

    جیسے جیسے دنیا معاشی اور تکنیکی تقسیم کا شکار ہو رہی ہے، ڈیجیٹل اثاثے سرحدوں سے آزاد تعاون کا ایک نیا راستہ فراہم کر رہے ہیں۔ یہ صرف معیشت نہیں بلکہ پالیسی، خودمختاری اور مستقبل کی تیاری کا معاملہ بن چکا ہے۔2025 میں ممکن ہے کہ قیادت روایتی طاقتوں کے بجائے اسلام آباد کے ہاتھ میں ہو،اور پہلی بار عالمی کرپٹو بیانیہ مرکز کے بجائے حاشیے سے تشکیل پا رہا ہو، مگر پوری قوت، رفتار اور یقین کے ساتھ

    بلال بن ثاقب کا کہنا ہے کہ کرپٹو کرنسی میں پاکستان نے بھارت اور اسرائیل کو پیچھے چھوڑ دیا،نجی ٹی وی سے گفتگو میں بلال کا کہنا تھا کہ دنیا تسلیم کر رہی ہے کہ پاکستان کرپٹو میں ان ممالک سے بہت آگے ہے، کرپٹو مارکیٹ میں پاکستان نے دنیا بھر میں اپنا لوہا منوایا ہے، اب ہمیں روبوٹکس اور آرٹیفشل انٹیلی جنس پر توجہ دینے کی ضرورت ہے، اے آئی اور بلاک چین ٹیکنالوجی اگلی نسل کی جنگ اور جدید ترین ٹولز ہیں، اے آئی ایجنٹس لاکھوں ڈالرز کی ادائیگیاں کر رہے ہیں ڈیجیٹل اکانومی ٹریلین تک پہنچ گئی، ہمیں اپنے بچوں اور یوتھ کو جدید ٹیکنالوجی کیلیے تیار کرنا ہوگا۔انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان فرسٹ اپروچ کے تحت ڈیجیٹل انقلاب کیلیے کام کر رہے ہیں، اے آئی اور بلاک چین کو ایٹمی پروگرام جیسی اہمیت دینے کی ضرورت ہے، جدید ٹیکنالوجیز کے ذریعے ہم اپنے ملک کی تقدیر بدل سکتے ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ امریکا کی طرح پاکستان میں بھی سنگل پرسن کمپنیاں اربوں ڈالر کما سکتی ہیں، نوجوانوں کو بااختیار بنا کر ہی عالمی سطح پر مقابلہ کیا جا سکتا ہے۔

    پاکستان میں ڈیجیٹل معیشت اور جدید ٹیکنالوجی کے فروغ میں نمایاں کردار ادا کرنے والے وزیر مملکت برائے کرپٹو اور بلاک چین بلال بن ثاقب کی کامیابیوں نے عالمی سطح پر توجہ حاصل کر لی ہے، تاہم اس پیش رفت کے ساتھ ہی بھارتی میڈیا نے ایک مرتبہ پھر پاکستان کے خلاف منفی پروپیگنڈہ مہم تیز کر دی ہے۔زرائع کے مطابق واشنگٹن میں بلال بن ثاقب کی ملاقات سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی ڈیجیٹل اثاثوں سے متعلق کونسل آف ایڈوائزرز کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر بو ہائنس سے ہوئی، جس میں کرپٹو کرنسی، بلاک چین ٹیکنالوجی اور عالمی ڈیجیٹل معیشت میں تعاون کے امکانات پر تفصیلی گفتگو کی گئی۔تاہم اس پیش رفت کے فوراً بعد بھارتی میڈیا نے حسبِ روایت پاکستان مخالف بیانیہ اپناتے ہوئے مختلف چینلز اور پلیٹ فارمز پر منفی خبریں نشر کرنا شروع کر دیں۔ بھارت کا شاید ہی کوئی بڑا چینل ایسا ہو جس نے بلال بن ثاقب کے خلاف تنقیدی یا گمراہ کن مواد نشر نہ کیا ہو۔

  • پاکستان برج فیڈریشن کے انتخابات، مبشر لقمان دوسری باربلا مقابلہ صدر منتخب

    پاکستان برج فیڈریشن کے انتخابات، مبشر لقمان دوسری باربلا مقابلہ صدر منتخب

    پاکستان برج فیڈریشن کے انتخابات مکمل،سینئر صحافی و اینکر پرسن مبشر لقمان پاکستان برج فیڈریشن کے بلامقابلہ صدر منتخب ہو گئے

    الیکشن کمیشن پاکستان اسپورٹس بورڈ ے تحت پاکستان برج فیڈریشن کے انتخابات کامیابی سے مکمل کر لیے گئے، جس میں اہم عہدوں پر امیدوار بلا مقابلہ منتخب ہو گئے۔جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق 17 اپریل 2026 کو جاری کردہ انتخابی شیڈول اور 29 اپریل 2026 کو امیدواروں کی حتمی فہرست کے اجرا کے بعد آج 2 مئی کو انتخابات منعقد ہوئے۔سینئر صحافی و اینکر پرسن مبشر لقمان بلامقابلہ صدر، ارسلان منصور بلامقابلہ سیکرٹری جنرل ،سید علی عمران خزانچی منتخب ہوئے ہیں،پاکستان برج فیڈریشن کے یہ انتخابات پاکستان اسپورٹس بورڈ کے آئین 2022، نظرثانی شدہ نیشنل اسپورٹس پالیسی 2005، نیشنل اسپورٹس فیڈریشنز (مدت) رولز 2025 اور اسپورٹس الیکشن ریگولیشنز پاکستان 2024 کے تحت منعقد کیے گئے۔

    سینئر صحافی و اینکر پرسن مبشر لقمان و دیگر نو منتخب عہدیداران کو برج فیڈریشن کے اراکین نے مبارکباد دی ہے اور امید ظاہر کی کہ تمام نو منتخب عہدیداران پنی ذمہ داریاں احسن طریقے سے نبھاتے ہوئے پاکستان میں برج کے کھیل کے فروغ کے لیے مؤثر اقدامات کریں گے۔

    پاکستان برج فیڈریشن کے نومنتخب صدر مبشر لقمان کا کہنا ہے کہ بطور صدر وہ نوجوانوں کو اس کھیل کی طرف لانے کے لیے زیادہ سے زیادہ کوششیں کریں گے۔پاکستان میں برج کے کھیل کو فروغ دینے کے لیے فیڈریشن پہلے سے زیادہ منظم ہو کر کام کرے گی ہم کوشش کریں گے کہ تمام کھلاڑیوں کو موقع دیں اور نئے لوگ بھی اس کھیل کی جانب راغب ہوں۔

    واضح رہے سینئر صحافی مبشر لقمان دوسری بار پاکستان برج فیڈریشن کے صدر منتخب ہوئے ہیں،گزشتہ انتخابات میں بھی تین برس کے لئے وہ پاکستان برج فیڈریشن کے صدر رہ چکے ہیں،مبشر لقمان برج کے انٹرنیشنل فیسٹول میں بھی شرکت کر چکے ہیں اردن میں ہونے والے فیسیٹول میں باغی ٹی وی کی ٹیم کی قیادت مبشر لقمان نے کی تھی ٹیم نے فیسٹول میں متعدد ایوارڈز حاصل کیے تھے اور کامیابیاں سمیٹی تھیں اس سے قبل پاکستان کے صوبہ پنجاب کے صوبائی دارالحکومت لاہور میں ہونے والے برج کے ٹورنامنٹ میں باغی ٹی وی کی ٹیم نے حصہ لیا تھا جس میں مبشر لقمان کی قیادت میں ٹیم نے نمایاں کامیابی حاصل کی تھی، مبشر لقمان کی ہی صدارت کے دوران پنجاب کے‌صوبائی دارالحکومت لاہور میں برج کا انٹرنیشنل ٹورنامنٹ بھی مقامی ہوٹل میں منعقدہوا تھا

  • نائب وزیراعظم اسحاق ڈار کا کویتی وزیرخارجہ سے ٹیلیفونک رابطہ

    نائب وزیراعظم اسحاق ڈار کا کویتی وزیرخارجہ سے ٹیلیفونک رابطہ

    اسلام آباد: نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ سینیٹر اسحاق ڈار نے ہفتہ کے روز کویت کے وزیر خارجہ شیخ جراح جابر الاحمد الصباح سے ٹیلیفونک رابطہ کیا۔
    ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق دونوں رہنماؤں نے خطے کی بدلتی ہوئی صورتحال اور اس کے وسیع تر معاشی اثرات پر تفصیلی تبادلۂ خیال کیا۔ نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ نے پاکستان کی جانب سے خطے میں امن و استحکام کے فروغ کے لیے مسلسل تعمیری سفارت کاری اور مذاکراتی عمل کی حمایت پر زور دیا۔کویتی وزیر خارجہ نے پاکستان کی ان مخلصانہ کوششوں کو سراہا جن کا مقصد نہ صرف خطے بلکہ عالمی برادری اور امت مسلمہ میں پائیدار امن و سلامتی کو فروغ دینا ہے۔دونوں رہنماؤں نے پاکستان اور کویت کے درمیان برادرانہ تعلقات کو مزید مستحکم بنانے کے عزم کا اعادہ کیا اور آئندہ بھی قریبی رابطے میں رہنے پر اتفاق کیا۔

  • افغانستان کیلئے برطانوی نمائندہ خصوصی کی  پوسٹ کے حوالے سے ترجمان کا ردعمل

    افغانستان کیلئے برطانوی نمائندہ خصوصی کی پوسٹ کے حوالے سے ترجمان کا ردعمل

    رجمان دفتر خارجہ نےکہا ہےکہ پاکستان افغانستان سرحدی صورتحال پر برطانوی مؤقف زمینی حقائق کی مکمل عکاسی نہیں کرتا۔

    ایک بیان میں ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ افغانستان کی جانب سے سرحد پار دہشتگردی اور دراندازی کی کوششیں بلا تعطل جاری رہیں، مارچ میں پاکستان کے جنگ بندی اقدام کے باوجود افغانستان سے حملے جاری رہے، افغان طالبان کی بلااشتعال سرحد پار فائرنگ اور دہشتگرد کارروائیوں میں 52 شہری شہید اور 84 افراد زخمی ہوئے، افغانستان کی جانب سے شہری ہلاکتوں کے الزامات بے بنیاد اور غیر مصدقہ ہیں، پاکستان نے افغانستان سے دراندازی کی متعدد کوششیں ناکام بنائیں، دہشتگردی کی اصل وجوہات کو نظرانداز کرنا غیر متوازن مؤقف کی عکاسی ہے، پاکستان افغانستان سرحدی صورتحال پر برطانوی مؤقف زمینی حقائق کی مکمل عکاسی نہیں کرتا، عالمی برادری علاقائی صورتحال اور پاکستان کی قربانیوں کا ادراک کرے، پاکستان نے دہشتگردی کے خلاف جنگ میں بے پناہ قربانیاں دی ہیں۔

  • کانسٹی ٹیوشن ون بلڈنگ پر انکوائری کمیٹی  طبقاتی تقسیم کا واضح ثبوت ہے،ترجمان جے یو آئی

    کانسٹی ٹیوشن ون بلڈنگ پر انکوائری کمیٹی طبقاتی تقسیم کا واضح ثبوت ہے،ترجمان جے یو آئی

    جمعیت علمائے اسلام (جے یو آئی) کے ترجمان اور رہنما اسلم غوری نے حکومت پر سخت تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ کانسٹی ٹیوشن ون بلڈنگ پر وزیر اعظم کی جانب سے قائم انکوائری کمیٹی معاشرے میں طبقاتی تقسیم کا واضح ثبوت ہے۔

    اپنے ایک بیان میں اسلم غوری کا کہنا تھا کہ بظاہر ایسا محسوس ہوتا ہے کہ قیام پاکستان کا مقصد صرف اشرافیہ کے مفادات کا تحفظ بن کر رہ گیا ہے، جبکہ عام اور غریب طبقہ مسلسل نظرانداز ہو رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ملک میں مسجد و مدرسہ کو مسمار کرنا یا غریب بستیوں کو اجاڑنا حکمرانوں کا معمول بنتا جا رہا ہے، جو کہ انتہائی افسوسناک ہے۔ترجمان جے یو آئی نے گزشتہ برس مدنی مسجد کی شہادت اور حالیہ دنوں میں بری امام اور سید پور گاؤں کے خلاف کارروائیوں کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ یہ اقدامات غریب اور مذہبی طبقے کے خلاف امتیازی سلوک کی عکاسی کرتے ہیں۔اسلم غوری نے مزید کہا کہ ملک میں دوہرے معیار قائم ہو چکے ہیں، جہاں غریب اگر کوئی جرم کرے تو اسے سخت سزا دی جاتی ہے، جبکہ اشرافیہ کے لیے باعزت بریت کی راہیں ہموار کی جاتی ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ ہر قسم کی مراعات صرف اشرافیہ تک محدود ہو کر رہ گئی ہیں، جس سے عام آدمی خود کو بے یار و مددگار محسوس کر رہا ہے۔

    انہوں نے خبردار کیا کہ حکمرانوں کے یہ متضاد رویے جمہوریت، پارلیمنٹ، سیاست اور انتخابات پر عوام کے اعتماد کو متزلزل کر رہے ہیں، جو کسی بھی جمہوری نظام کے لیے خطرناک ہے۔آخر میں ترجمان جے یو آئی نے مطالبہ کیا کہ حکمران فوری طور پر دوہرے معیار کا خاتمہ کریں اور فیصلوں میں اخلاقی اقدار اور مشرقی روایات کو مدنظر رکھیں، بصورت دیگر طبقاتی تفریق ملک میں مزید انتشار کا باعث بن سکتی ہے۔

  • بھارت دہشتگردی کو فروغ دیتا ہے،عطا تارڑ

    بھارت دہشتگردی کو فروغ دیتا ہے،عطا تارڑ

    وفاقی وزیر اطلاعات عطا اللہ تارڑ نے کہا ہےکہ پاکستان اس وقت دنیا میں چمک رہا ہے جب کہ بھارت میں ناکامی اور رسوائی کے سوا کچھ نہیں۔

    اسلام آباد میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے عطا تارڑ نے کہا کہ دنیا میں سفارتی اور عسکری سطح پر پاکستان کا ایک مقام ہے، دنیا میں لوگ پاکستان سے اپنے تعلق پر فخر محسوس کرتے ہیں، مشرقی سرحد کے اس پار، تنہائی، ناکامی اور رسوائی ہے اس کے سوا کچھ نہیں، پاکستان اس وقت دنیا میں چمک رہا ہے اور مشرقی سرحد کے دوسری طرف تاریکی ہے، پاکستان میں ہونے والی دہشتگردی کی مشرقی سائیڈ سے کبھی مذمت تک نہیں کی گئی، پاکستان میں دہشتگردی میں ملوث کلبھوشن کو رنگے ہاتھوں پکڑا، معرکہ حق میں کامیابی کے بعد پاکستان دنیا بھر میں امن کا علمبردار بن کر ابھرا، معرکہ حق سفارتی سطح پر بھی لڑا گیا اور پاکستان کامیابی سے ہمکنار ہوا۔

    عطا تارڑ نے مزید کہا کہ پہلگام واقعے کے ثبوت مانگے تو بھارت کے پاس خاموشی کے سوا کچھ نہیں تھا، بھارت دہشتگردی کو فروغ دیتا ہے اور پاکستان دہشتگردی کا مقابلہ کر رہا ہے، پاکستان نے ایک ذمہ دار ریاست کے طور پر پہلگام واقعے پر تشویش کا اظہار کیا، پاکستان کا ہر طبقہ دہشتگردی کے خلاف جنگ میں قربانیاں دے رہا ہے، اے پی ایس ہو یا جعفر ایکسپریس کا واقعہ، ہمارا ہر طبقہ دہشتگردی کی جنگ میں قربانیاں دے رہا ہے، دوسری جانب ایک ایسا ملک ہے جس کا کبھی کلبھوشن پکڑا جاتا ہے اور کبھی ابھینندن.

  • 15سال سے کم عمر بچوں کو حج پر لے جانے پر پابندی

    15سال سے کم عمر بچوں کو حج پر لے جانے پر پابندی

    سعودی عرب نے حج کیلئے عمر کی نئی پابندی نافذ کرتے ہوئے 15 سال سے کم عمر بچوں کو ساتھ لے جانے پر پابندی عائد کر دی ہے

    ترجمان پاکستان ایوی ایشن اتھارٹی (پی اے اے) کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے نئی سعودی پالیسی کے مطابق اب 3 مئی 2026 سے 15 سال سے کم عمر عازمین کو حج پروازوں میں سفر کی اجازت نہیں ہوگی، اس پابندی کے نفاذ کے بعد 15 سال سے کم عمر تمام عازمین کے حج ویزے منسوخ قرار دے دیے گئے ہیں۔
    ترجمان پی اے اے کے مطابق 27 مئی 2026 تک 15 سال کی عمر مکمل نہ کرنے والے عازمین حج سعودی عرب سفر کے اہل نہیں ہوں گے۔

    سعودی حکومت نے نئی حج پالیسی سے متاثرہ تمام عازمین کو مکمل رقم کی واپسی کی یقین دہانی کرائی ہے۔سعودی امیگریشن حکام نے تمام ائیرپورٹس کو ہدایت کی ہے کہ 15 سال سے کم عمر عازمین کو ائیرپورٹ پر ہی حج پرواز میں سوار ہونے سے روک دیا جائے۔پاکستان ایوی ایشن اتھارٹی کا کہنا ہے نئی سعودی ہدایات کے بعد 3 مئی 2026 سے 15سال سے کم عمر عازمین کو حج پروازوں میں سفر کی اجازت نہیں ہوگی، سعودی حکام نے متاثرہ عازمین کو مکمل رقم کی واپسی کی یقین دہانی کرائی ہے۔

  • پہلگام فالس فلیگ کی شرمندگی،بھارت جھوٹ کو چھپانے کیلئےبزدلانہ ہتھکنڈوں پراترآیا

    پہلگام فالس فلیگ کی شرمندگی،بھارت جھوٹ کو چھپانے کیلئےبزدلانہ ہتھکنڈوں پراترآیا

    پہلگام فالس فلیگ کی شرمندگی اور سچ سے خوفزدہ بھارت جھوٹ کو چھپانے کیلئےبزدلانہ ہتھکنڈوں پراترآیا

    مودی حکومت نے سچ کی آواز دبانے کیلئے آئی ایس پی آر کے چینل سمیت درجنوں پاکستانی یوٹیوب چینلز کوبھارت میں بند کردیا.پاکستان کی تینوں مسلح افواج سے منہ کی کھانے کے بعد بھارت کو ڈیجیٹل دنیا میں بھی ذلت آمیز شکست کا سامنا رہا. ی جی آئی ایس پی آر نے29 اور30 اپریل 2025کو پاکستان میں بھارتی دہشتگردی اور جھوٹ کو مفصل طریقے سے بے نقاب کیاتھا۔شکست خوردہ مودی سرکار نےحقائق کو چھپانے کیلئے یکم مئی2025کو آئی ایس پی آر کے آفیشل یوٹیوب چینل کو بلاک کردیا۔ بھارت کے پاکستان کے یوٹیوب چینلزبند کرنے جیسے اوچھے ہتھکنڈے درحقیقت پاکستان سےشکست کا واضح اعتراف تھا۔

    ماہرین کا کہنا ہے کہ میدانِ جنگ میں سبکی کے بعد ڈیجیٹل محاذ پر بھی پسپائی بھارت کی بوکھلاہٹ اورعالمی رسوائی کا منہ بولتا ثبوت ہے۔ روایتی عسکری محاذ سےلیکر ڈیجیٹل میدان تک،بھارت پاکستان کی پیشہ ورانہ برتری کےسامنے مسلسل پسپا رہا