Baaghi TV

Author: ممتاز حیدر

  • ہلمند،القاعدہ سے منسلک غیر ملکی جنگجوؤں اور مقامی رہائشیوں کے درمیان فائرنگ

    ہلمند،القاعدہ سے منسلک غیر ملکی جنگجوؤں اور مقامی رہائشیوں کے درمیان فائرنگ

    ہلمند، افغانستان کے ضلع نوزاد میں القاعدہ سے منسلک غیر ملکی جنگجوؤں اور مقامی رہائشیوں کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ہوا۔

    فائرنگ کے اس تبادلے کے دوران کم از کم تین جنگجو ہلاک جبکہ تقریباً دو درجن افراد زخمی ہوئے، جن میں عام شہری بھی شامل ہیں۔مقامی ذرائع کے مطابق ان جنگجوؤں کو صرف دو دن قبل افغان طالبان کی جانب سے آبادی والے علاقے میں منتقل کیا گیا تھا، جس کے باعث کشیدگی پیدا ہوئی۔مقامی افراد کا کہنا ہے کہ ان جنگجوؤں کی موجودگی علاقے کے امن و امان کو خراب کر سکتی ہے کیونکہ پاکستانی انسدادِ دہشتگردی کارروائیوں میں ایسے عناصر کو نشانہ بنایا جا سکتا ہے۔بعد ازاں طالبان حکام نے اس واقعے کو چھپانے کی کوشش کرتے ہوئے اسے دو مقامی گروہوں کے درمیان جھگڑا قرار دیا تاکہ اصل خبر کو چھپایا جا سکے

  • پاکستان نے افغانستان میں کسی شہری علاقے کو نشانہ نہیں بنایا۔عطا تارڑ

    پاکستان نے افغانستان میں کسی شہری علاقے کو نشانہ نہیں بنایا۔عطا تارڑ

    وفاقی وزیر اطلاعات عطاء تارڑ کا کہنا ہے کہ پاکستان نے افغانستان میں کسی شہری علاقے کو نشانہ نہیں بنایا۔

    وفاقی وزیر اطلاعات عطاء تارڑ نے غیر ملکی جریدوں کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان درست انٹیلی جنس معلومات کی بنیاد پر افغانستان میں کارروائیاں کررہا ہے، افغانستان کے اندر عسکریت پسندوں کے ٹھکانوں کو نشانہ بنایا جارہا ہے۔ان کا کہنا ہے کہ پاکستان صرف دہشت گردوں کے بنیادی ڈھانچے اور معاون نظام کو ہدف بنارہا ہے، افغان طالبان حکومت کے خیالی اعداد و شمار کسی سنجیدہ تبصرے کے قابل نہیں، افغان وزارت دفاع کا پاکستان کیخلاف میدان جنگ میں کامیابی کا دعویٰ پروپیگنڈا ہے۔

    عطاء تارڑ نے افغانستان کی جانب سے افغان شہریوں کی ہلاکتوں کی خبر کی بھی تردید کردی، انہوں نے کہا کہ افغان طالبان رجیم کے تمام حملوں کا فوری اور مؤثر جواب دیا گیا، پاکستان نے دہشتگردوں، افغان طالبان کے فوجی اڈوں کو درست طریقے سے نشانہ بنایا۔ان کا کہنا ہے کہ افغان طالبان اور فتنہ الخوارج کے دہشت گرد مل کر حملے کرتے ہیں، افغان طالبان حکومت اور متعدد دہشتگرد تنظیموں کے درمیان گٹھ جوڑ موجود ہے۔

  • آپریشن غضب للحق،جنوبی وزیرستان سے ملحقہ افغان طالبان کی پوسٹ تباہ

    آپریشن غضب للحق،جنوبی وزیرستان سے ملحقہ افغان طالبان کی پوسٹ تباہ

    جنوبی وزیرستان کے علاقے شوال میں آپریشن غضب للحق کے تحت افغان طالبان اور فتنہ الخوارج کے خلاف پاک فوج کی مؤثر جوابی کارروائیاں جاری ہیں۔

    سیکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ پاک فوج نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے شوال، جنوبی وزیرستان سے ملحقہ افغان طالبان کی ایک پوسٹ کو نشانہ بنایا،سیکیورٹی ذرائع کے مطابق پاک فوج کی کارروائی کے نتیجے میں افغان طالبان اور فتنہ الخوارج کے عناصر فرار ہونے پر مجبور ہوگئے،سیکیورٹی ذرائع کے مطابق افغان طالبان کی اس پوسٹ کو دھماکہ خیز مواد سے اڑا دیا گیا،سیکیورٹی ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ پاک فوج افغان طالبان کے ٹھکانوں اور فوجی تنصیبات کو مسلسل نشانہ بنا رہی ہے۔

  • دہشتگردوں کی محفوظ پناہ گاہوں پر افغانستان میں افغان طالبان رجیم کو کڑی تنقید کا سامنا

    دہشتگردوں کی محفوظ پناہ گاہوں پر افغانستان میں افغان طالبان رجیم کو کڑی تنقید کا سامنا

    افغان طالبان کی دہشت گردوں کی پشت پناہی اور وار اکانومی کے خلاف افغان رہنما کھل کر سامنے آ گئے

    افغان سیاستدان احمد مسعود نے افغان طالبان کی زیرسرپرستی دہشت گردوں کے اڈوں کو بے نقاب کر دیا ، افغان سیاستدان اور نیشنل ریزسٹنٹ فرنٹ کے رہنما احمد مسعود نے شدید تنقید کرتے ہوئے کہا کہ افغانستان میں آج جو حالات ہیں یہ براہ راست افغان طالبان رجیم کے برے اعمال کا نتیجہ ہے،آج افغانستان اپنے لوگوں کے لئے جہنم جبکہ دہشت گرد گروہوں کے لئے جنت بنا ہوا ہے، جس طرح القاعدہ اور اسامہ بن لادن کو پناہ دی، آج وہی دوبارہ ہورہا ہے ،افغانستان میں صرف ٹی ٹی پی( فتنہ الخوارج) ہی نہیں بلکہ 20 سے زائد دہشت گرد گروہ سرگرم ہیں ،افغانستان پر مسلط افغان طالبان رجیم کے خلاف ہماری شدید نفرت کبھی کم نہیں ہو سکتی ،

    ماہرین کے مطابق افغانستان کو دہشتگروں کو بطور لانچنگ پیڈ کے استعمال کیخلاف افغان عوام میں طالبان رجیم کیخلاف سخت نفرت پائی جاتی ہے،افغان عوام افغان طالبان کی آمریت اور دہشتگردی پر چلنے والی اس رجیم سے تنگ آچکے ہیں، یہ بات اب قطعی طور پر ڈھکی چھپی نہیں کہ افغانستان دہشتگرد عناصر کیلئے جنت بن چکا ہے

  • آئی ٹی  کی تربیت دے کر بے روزگاری کا خاتمہ کریں گے،ملک وقاص سعید

    آئی ٹی کی تربیت دے کر بے روزگاری کا خاتمہ کریں گے،ملک وقاص سعید

    مرکزی مسلم لیگ کے آئی ٹی ہیڈ ،ڈائریکٹر اپنا کماؤ ملک وقاص سعید نے کہا ہے کہ نوجوانوں کو آئی ٹی کی تربیت دے کر ہنرمند بنایا جا سکتا ہے،نوجوان مضبوط ہو گا تو ملک ترقی کرے گا،مرکزی مسلم لیگ عید کے بعد مفت آئی ٹی کے تربیتی کورس لانچ کر رہی ہے

    ان خیالات کا اظہار انہوں نے اسلام آباد میں آئی ٹی کمیونٹی کے اعزاز میں افطار ڈنر کی تقریب سے خطا ب کرتے ہوئے کیا،تقریب سے مرکزی مسلم لیگ اسلام آباد کے صدر انعام الرحمان نے بھی خطاب کیا جبکہ سی ای او بلٹ ان سافٹ رضوان مجید، ڈپٹی انفارمیشن سیکرٹری اسلام آباد سردار سلیم الیاس اور ایرڈ ایگریکلچر یونیورسٹی کے ایسوسی ایٹ پروفیسر ڈاکٹر آصف عزیز سمیت آئی ٹی ماہرین، فری لانسرز اور ڈیجیٹل ایجنسی مالکان نے بھرپور شرکت کی۔ ملک وقاص سعید نے ’اپنا کماؤ‘ مشن کے اغراض و مقاصد بیان کرتے ہوئے واضح کیا کہ ہمارا مقصد نوجوانوں کو صرف روایتی تعلیم تک محدود رکھنا نہیں بلکہ انہیں براہِ راست ان جدید مہارتوں سے لیس کرنا ہے جو عالمی منڈیوں میں ان کی شناخت بن سکیں، نوجوانوں کے لیے مستقبل قریب میں ایسے بڑے پیمانے کے تربیتی پروگرامز کا آغاز کیا جا رہا ہے جو انہیں مصنوعی ذہانت اور دیگر ابھرتی ہوئی ٹیکنالوجیز میں عالمی معیار کی مہارتیں فراہم کریں گے۔ ان دور رس اقدامات کے ذریعے یوتھ کو نہ صرف تکنیکی طور پر مضبوط کیا جائے گا بلکہ انہیں بیروزگاری کے خاتمے اور خود مختار روزگار کی فراہمی کے لیے ہر ممکن تعاون بھی میسر ہوگا۔انعام الرحمن کمبوہ کا کہنا تھا کہ نوجوان نسل کی معاشی بحالی اب ایک قومی ضرورت بن چکی ہے جس کے لیے مرکزی مسلم لیگ اپنے تمام تر وسائل بروئے کار لا رہی ہے۔ رضوان مجید نے اس بات پر زور دیا کہ انڈسٹری اور اکیڈمیہ کے درمیان پائیدار اشتراک ہی وہ واحد راستہ ہے جس کے ذریعے ہم پاکستان کے ڈیجیٹل مستقبل کو محفوظ اور مستحکم بنا سکتے ہیں۔

  • گوجرخان،قصاب مافیا کی دھونس ،سرکاری نرخنامہ مندر کا گھنٹہ بن گیا

    گوجرخان،قصاب مافیا کی دھونس ،سرکاری نرخنامہ مندر کا گھنٹہ بن گیا

    قصابوں نے ہڑتال کے بعد من مانے نرخ نافذ کر دیے ریٹ لسٹ کو کھلے عام جوتے کی نوک پر رکھ کر پنجاب حکومت قانون کی رٹ کو کھلا چیلنج کر دیا
    شہریوں کے شدید تحفظات کا اظہار کیا بااثر قصابوں اور مقامی سیاسی شخصیات کا گٹھ جوڑ انتظامیہ کو خاموش رکھے ہوئے ہے؟
    گوجرخان (قمرشہزاد) گوجرخان میں گوشت فروشوں نے انتظامیہ کی رٹ کو کھلے عام چیلنج کرتے ہوئے سرکاری نرخنامے کو عملاً ردی کی ٹوکری میں پھینک دیا ہے۔ شہر بھر میں قصاب من مانے نرخوں پر گوشت فروخت کر رہے ہیں جبکہ انتظامیہ مکمل طور پر بے بس دکھائی دے رہی ہے۔ شہریوں کے مطابق گوجرخان میں تیار کیا جانے والا سرکاری نرخنامہ اب محض ایک رسمی کاغذ بن کر رہ گیا ہے جو بازاروں میں ایسے لٹکا ہوا ہے جیسے کسی مندر کا گھنٹہ، جس کا دل چاہے بجا دے۔ چند روز قبل گوشت کی قیمتوں کے معاملے پر قصابوں نے ہڑتال کر دی تھی جس کے بعد انتظامیہ کی جانب سے واضح ہدایات جاری کی گئیں کہ گوشت صرف سرکاری ریٹ لسٹ کے مطابق فروخت کیا جائے گا۔

    تاہم چند دن دکانیں بند رکھنے کے بعد جب قصابوں نے کاروبار دوبارہ شروع کیا تو صورتحال مزید خراب ہو گئی اور قیمتیں پہلے سے بھی زیادہ بڑھا دی گئیں۔ اس وقت گوجرخان میں گائے اور بچھڑے کا گوشت تقریباً 1300 سے 1400 روپے فی کلو فروخت کیا جا رہا ہے جبکہ اس سے قبل یہ 1200 روپے میں دستیاب تھا، حالانکہ سرکاری نرخنامے میں اس کی قیمت 900 روپے فی کلو مقرر ہے۔ اسی طرح بکرے کا گوشت 2400 سے 2500 روپے فی کلو تک فروخت کیا جا رہا ہے جبکہ سرکاری ریٹ لسٹ میں اس کی قیمت 1800 روپے فی کلو درج ہے۔ شہریوں کا کہنا ہے کہ ہڑتال کے بعد قصاب طبقہ مزید منہ زور ہو گیا ہے اور اب کھلے عام سرکاری نرخنامے کی خلاف ورزی کرتے ہوئے مہنگے داموں گوشت فروخت کر رہا ہے۔ بازاروں میں سرکاری ریٹ لسٹ تو آویزاں ہے مگر اس پر عملدرآمد کہیں نظر نہیں آ رہا۔ شہر کے رہائشیوں نے شدید غم و غصے کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ مہنگائی پہلے ہی عام آدمی کی کمر توڑ چکی ہے اور اب گوشت بھی متوسط اور دیہاڑی دار طبقے کی پہنچ سے باہر ہوتا جا رہا ہے۔ شہریوں کا کہنا ہے کہ انتظامیہ کی خاموشی کئی سوالات کو جنم دے رہی ہے۔ کچھ شہریوں کا دعویٰ ہے کہ شہر کے قصاب بااثر ہیں اور ان کا مضبوط ووٹ بینک ہے جبکہ مقامی سیاسی شخصیات کے ساتھ مبینہ روابط کے باعث انتظامیہ ان کے خلاف سخت کارروائی کرنے سے گریزاں ہے، جس کے نتیجے میں قصاب طبقہ مزید دلیر ہو کر قانون کو چیلنج کر رہا ہے۔ شہریوں نے سوال اٹھایا ہے کہ آخر وہ کون سی پوشیدہ قوتیں ہیں جن کے سامنے گوجرخان انتظامیہ بھی بے بس دکھائی دیتی ہے اور سرکاری نرخنامہ محض نمائشی کاغذ بن کر رہ گیا ہے۔ شہریوں نے وزیراعلیٰ پنجاب، چیف سیکریٹری پنجاب اور راولپنڈی ڈویژن کی انتظامیہ سے فوری نوٹس لینے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ ناجائز منافع خوری اور مہنگائی کے خلاف جاری حکومتی مہم کا عملی نفاذ یقینی بنایا جائے اور گوجرخان میں سرکاری نرخنامے پر عملدرآمد کرایا جائے تاکہ عام شہریوں کو ریلیف مل سکے۔

  • درندگی کی انتہا، مسلح اوباش کا گھر میں گھس کر خاتون کی عصمت دری

    درندگی کی انتہا، مسلح اوباش کا گھر میں گھس کر خاتون کی عصمت دری

    حوا کی بیٹی کی تذلیل پر زمین لرز اٹھی جبر میں پستول کی نوک پر عصمت دری، سفاک ملزم نے بلیک میلنگ کو ہتھیار بنا لیا
    مقدمہ درج، متاثرہ خاتون کا میڈیکل پراسس مکمل، خواتین اور بچوں کیساتھ زیادتی جیسے واقعات ناقابل قبول ہیں اے ایس پی سید دانیال حسن
    گوجرخان (قمرشہزاد) جنسی درندگی کے سفاکانہ واقعے نے گوجرخان میں انسانی جان اور عزت کی حفاظت کے تصور کو ہلا کر رکھ دیا ہے۔ جبر کی رہائشی خاتون نے پولیس چوکی قاضیاں میں درخواست میں موقف اختیار کیا کہ وہ والد کے گھر سے شوہر کے گھر واپس آئی تو احتشام طارق نامی ملزم نے اس کے گھر زبردستی داخل ہو کر پسٹل تان کر اسے اور اس کی بچیوں کو قتل کی دھمکیاں دیکر ہوس کا نشانہ بنایا۔ خاتون کے مطابق ملزم نقاب پوش اور کالے دستانوں میں تھا اور اس نے نہ صرف زنا بالجبر کیا بلکہ اس کے انکار پر ننگی تصاویر کو انٹرنیٹ پر وائرل کرنے اور بچوں کو قتل کرنے کی دھمکیاں بھی دیں۔

    متاثرہ خاتون نے بتایا کہ یہ پہلی بار نہیں بلکہ پہلے بھی ملزم اس پر بلیک میلنگ کر چکا ہے اور ننگی تصاویر کی دھمکیاں دے کر جنسی زیادتی کرتا رہا ہے۔ پولیس تھانہ گوجرخان نے فوری کارروائی کرتے ہوئے مقدمہ نمبر 199/26 بجرم 376i ت پ درج کرکے متاثرہ خاتون کا میڈیکل کروا لیا اور ملزم کی گرفتاری کے لیے تفتیش کا آغاز کر دیا گیا ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم کی جلد گرفتاری کے لیے تمام ممکنہ وسائل بروئے کار لائے جا رہے تاکہ متاثرہ خاتون جلد انصاف کی فراہمی سمیت ملزم کو ٹھوس شواہد کیساتھ چالان عدالت کرکے انصاف کے تقاضے پورے کیے جائیں گے۔ شہری حلقوں کا کہنا ہے کہ اس افسوسناک واقعہ نے نہ صرف علاقے میں خوف و ہراس پیدا کر دیا ہے بلکہ خواتین کی حفاظت اور قانون کی حکمرانی پر سوالیہ نشان بھی اٹھا دیا ہے۔

  • ڈی جی خان  دہشت گردی کی بڑی کاروائی  سے بچ گیا

    ڈی جی خان دہشت گردی کی بڑی کاروائی سے بچ گیا

    پنجاب کاؤنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی) پنجاب نے ڈی جی خان کے سرحدی گاؤں جوتر کے قریب کاروائی کے دوران 4 دہشت گرد مارے گئے سی ٹی ڈی کو خفیہ اطلاع ملی تھی کہ جو تر گاؤں کے قریب فتنہ الخوارج کے 15 کے قریب دہشت گرد موجود ہیں جو پولیس اور دیگر اداروں پر حملے کی منصوبہ بندی مکمل کر چکے ہیں

    سی ٹی ڈی کے ترجمان کے مطابق خفیہ اطلاع پر کارروائی کی۔ اس دوران دہشت گردوں نے فائرنگ کردی، سی ٹی ڈی اہلکاروں نے جوابی فائرنگ کی، جس کے نتیجے میں کاؤنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ اور دہشت گردوں کے درمیان فائرنگ کے تبادلے کے نتیجے میں 4 دہشت مارے گئے، جب کہ 11 دہشت گرد فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔

    سی ٹی ڈی نے عسکریت پسندوں کے قبضے سے دھماکہ خیز مواد.رائفلیں ۔گولیاں اور دیگر اشیاء بھی برآمد کیا، دہشت گرد پولیس اور دیگر اداروں پر حملے کی منصوبہ بندی مکمل کر چکے تھے انہوں نے کہا کہ ان کی شناخت کا عمل جاری ہے جبکہ فرار ہونے والے دہشت گردوں کی گرفتاری کے لیے سرچ آپریشن شروع کر دیا گیا ہے۔

    ترجمان نے مزید کہا کہ کاؤنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ پنجاب تندہی سے محفوظ پنجاب کے اپنے ہدف پر عمل پیرا ہے اور دہشت گردی کی لعنت کو جڑ سے اکھاڑ پھینکنے کے لیے پرعزم ہے۔ انہوں نے کہا کہ دہشت گردی سے متعلق کسی بھی قسم کی اطلاع کی صورت میں شہری کاؤنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ پنجاب کی ہیلپ لائن 0800-11111 پر اطلاع دیں۔

  • تہران پر میزائل حملہ، ایرانی فضائی دفاعی نظام کی جوابی کارروائی، ویڈیوز منظر عام پر

    تہران پر میزائل حملہ، ایرانی فضائی دفاعی نظام کی جوابی کارروائی، ویڈیوز منظر عام پر

    مشرقِ وسطیٰ میں جاری کشیدگی کے دوران تہران پر ہونے والے میزائل حملوں کی نئی ویڈیوز سامنے آئی ہیں جن میں ایرانی فضائی دفاعی نظام کو حملہ آور میزائلوں کو فضا میں تباہ کرتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔

    باغی ٹی وی نے ان حملوں سے متعلق چند خصوصی ویڈیوز حاصل کی ہیں، جن میں رات کے وقت آسمان میں دھماکوں اور روشنی کی چمک کے ساتھ دفاعی میزائلوں کو فضا میں داغتے دیکھا جا سکتا ہے۔ویڈیوز کے مطابق ایرانی دفاعی نظام نے شہر کی جانب آنے والے متعدد میزائلوں کو راستے میں روکنے کی کوشش کی اور کئی اہداف کو فضا ہی میں تباہ کر دیا۔

    و یڈیوز سے ظاہر ہوتا ہے کہ ایران کے فضائی دفاعی یونٹس حملہ آور میزائلوں کو روکنے میں مصروف ہیں، ماہرین کے مطابق جنگی حالات میں تمام میزائلوں کو روکنا ممکن نہیں ہوتا اور بعض حملے دفاعی نظام سے گزر بھی سکتے ہیں۔