Baaghi TV

Author: ممتاز حیدر

  • چوہنگ میں فائرنگ سے پولیس اہلکار جاں بحق

    چوہنگ میں فائرنگ سے پولیس اہلکار جاں بحق

    لاہور کے علاقے چوہنگ میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے ایک پولیس اہلکار جان کی بازی ہار گیا۔ پولیس نے واقعے کی تفتیش کا آغاز کر دیا ہے اور شواہد اکٹھے کرنے کا عمل جاری ہے۔

    پیر کی شب لاہور کے علاقے چوہنگ میں سفاری پارک کے قریب نامعلوم حملہ آوروں نے فائرنگ کر کے ہیڈ کانسٹیبل قربان علی کو شدید زخمی کر دیا۔ زخمی اہلکار کو فوری طور پر قریبی اسپتال منتقل کیا گیا، تاہم وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دورانِ علاج دم توڑ گیا۔واقعہ کی اطلاع ملتے ہی پولیس کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی اور علاقے کو گھیرے میں لے کر شواہد اکٹھے کرنے کا عمل شروع کر دیا۔ پولیس حکام کے مطابق جائے وقوعہ سے گولیوں کے خول برآمد کر لیے گئے ہیں اور قاتلوں کی تلاش کے لیے سی سی ٹی وی فوٹیج حاصل کی جا رہی ہے۔پولیس ذرائع کے مطابق ابتدائی تحقیقات میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ حملہ آوروں نے قربان علی کو نشانہ بنانے کے بعد موقع سے فرار ہو گئے۔ تاہم، قتل کے محرکات جاننے کے لیے مختلف پہلوؤں پر تحقیقات جاری ہیں۔

    جاں بحق ہونے والے پولیس اہلکار کے اہل خانہ نے حکومت سے فوری انصاف کا مطالبہ کیا ہے اور کہا ہے کہ قربان علی ایک نیک سیرت اور فرض شناس افسر تھے۔ ان کے ساتھی اہلکاروں کا بھی کہنا ہے کہ مقتول ایک بہادر اور ایماندار پولیس اہلکار تھے۔ایس ایس پی چوہنگ کا کہنا ہے کہ حملہ آوروں کو جلد از جلد گرفتار کر لیا جائے گا اور مقتول کے اہل خانہ کو انصاف فراہم کیا جائے گا۔ پولیس نے مختلف ٹیمیں تشکیل دے کر تحقیقات کا دائرہ وسیع کر دیا ہے۔

    قانونی کارروائی مکمل کرنے کے بعد مقتول قربان علی کی میت کو ان کے لواحقین کے حوالے کر دیا گیا، جبکہ سرکاری اعزاز کے ساتھ ان کی نماز جنازہ ادا کی گئی۔ پولیس کے اعلیٰ افسران نے بھی جنازے میں شرکت کی اور مرحوم کے اہل خانہ سے تعزیت کی۔

  • رمضان کا آغاز، شہریوں کا بازاروں کا رخ، قیمتیں بڑھ گئیں

    رمضان کا آغاز، شہریوں کا بازاروں کا رخ، قیمتیں بڑھ گئیں

    پاکستان بھر میں رمضان المبارک کا پہلا روزہ آج 3 مارچ کو ہوگا، جس کے لیے شہریوں نے رمضان کی خصوصی خریداری کے لیے بازاروں کا رخ کر لیا ہے۔ رمضان کی تیاریاں عروج پر ہیں، اور بازاروں میں کھانے پینے کی اشیاء اور پھلوں کی قیمتوں نے عوام کی آنکھیں کھول دی ہیں۔ قیمتوں میں اضافے نے شہریوں کے بجٹ کو متاثر کیا ہے، خصوصاً کھجلے اور پھینی کی خریداری میں بھی اضافہ دیکھنے کو مل رہا ہے۔

    لاہور میں رمضان کی آمد کے ساتھ ہی مرغی کے گوشت کی قیمت 630 روپے فی کلو تک پہنچ گئی ہے، جبکہ سبزیوں کی قیمتوں میں بھی اضافہ ہوا ہے۔ ٹماٹر کی قیمت 100 روپے فی کلو اور پیاز کی قیمت بھی دگنی ہو گئی ہے۔ اس کے علاوہ، کیلے 300 روپے درجن اور سیب 450 روپے فی کلو کی قیمت پر پہنچ گئے ہیں۔اسلام آباد میں سبزیوں کی قیمتیں برقرار ہیں لیکن پھلوں کی قیمتوں میں اضافے کا سامنا ہے۔ امرود کی قیمت 250 سے 400 روپے فی کلو تک پہنچ گئی ہے، جبکہ سیب کی قیمت 350 روپے اور کینو 600 روپے درجن تک جا پہنچے ہیں۔کوئٹہ میں بھی پھلوں کی قیمتوں میں 30 فیصد تک اضافہ ہوا ہے، جس سے شہریوں کی پریشانی میں مزید اضافہ ہوگیا ہے۔پشاور میں اسٹرابیری کی قیمت 500 روپے فی کلو تک پہنچ گئی ہے، جبکہ سیب کی قیمت بھی ساڑھے 400 روپے فی کلو ہوگئی ہے۔

    رمضان کا آغاز ہوتے ہی ملک بھر کی مساجد میں رونق بڑھ گئی ہے اور پہلی تراویح کی ادائیگی کی گئی۔ نماز عشاء کے بعد مساجد میں تراویح کا سلسلہ جاری ہے۔ مختلف شہروں میں تراویح کے لیے خصوصی انتظامات کیے گئے ۔

    خدمت کا رمضان،ملک بھر میں سحر و افطار دسترخوان سجیں گے. مرکزی مسلم لیگ
    مرکزی مسلم لیگ کے رہنماؤں نے کہا ہے کہ رمضان المبارک کے مقدس مہینے میں عوام کی خدمت کا سلسلہ جاری رہے گا۔ پاکستان کے تمام چھوٹے بڑے شہروں میں سحر و افطار کے لیے خصوصی دسترخوان لگائے جائیں گے، ماہ رمضان ہمیں قرب الٰہی کا بہترین موقع فراہم کرتا ہے۔دعا ہے رمضان المبارک پوری قوم کے لیے رحمت، برکت اور مغفرت کا ذریعہ بنے اور ملک میں خوشحالی و استحکام کا باعث ہو۔ رمضان المبارک کی آمد کے موقع پر مرکزی مسلم لیگ کے سیکرٹری جنرل سیف اللہ قصوری، نائب صدر حافظ طلحہ سعید، ڈپٹی سیکرٹری جنرل حافظ خالد نیک نے مشترکہ بیان میں کہا کہ رمضان المبارک برکتوں اور رحمتوں کا مہینہ ہے.مرکزی مسلم لیگ ہمیشہ سے عوامی فلاح و بہبود کے منصوبوں میں پیش پیش رہی ہے اور رمضان کے دوران بھی یہ سلسلہ جاری رہے گا۔ مرکزی مسلم لیگ کے زیر اہتمام ملک بھر میں لگائے جانے والے سحر و افطار دسترخوانوں میں معیاری کھانے کی فراہمی یقینی بنائی جائے گی، تاکہ روزہ داروں کو عزت و وقار کے ساتھ افطار اور سحری کی سہولت میسر ہو۔ خدمتِ خلق کا یہ جذبہ ہی حقیقی طور پر رمضان کی روح کو اجاگر کرتا ہے اور ہمیں نیکی کے اس موقع سے بھرپور فائدہ اٹھانا چاہیے۔ سحر و افطار دسترخوان مساجد، مدارس، عوامی مقامات پر لگائے جائیں گے، تاکہ زیادہ سے زیادہ مستحق افراد ان سہولیات سے مستفید ہو سکیں۔ سیف اللہ خالد کا مزید کہنا تھا کہ رمضان المبارک رحمتوں، برکتوں او رسعادتوں والامہینہ ہے۔ہر شخص کو چاہیے کہ وہ اپنے عقائد و اعمال کی اصلاح کرے ۔ زیادہ سے زیادہ توبہ و استغفارکرنے کو اپنا معمول بنایاجائے .ماہ رمضان میں قرآن مجید نازل ہوا، جو تمام انسانوں کی لیے ہدایت کی کتاب ہے۔ قرآن اپنے ماننے والوں کے اندر یہ صلاحیت پیدا کرتا ہے کہ وہ حق اور باطل کو پہچان سکیں اور دنیا میں اس کے عادلانہ نظام کے قیام کے لیے راہ ہموار کریں

  • دارالعلوم حقانیہ میں خودکش حملہ، حملہ آور کی تصویر جاری،انعام کا اعلان

    دارالعلوم حقانیہ میں خودکش حملہ، حملہ آور کی تصویر جاری،انعام کا اعلان

    خیبر پختونخوا کے ضلع نوشہرہ کے مشہور مذہبی ادارے جامعہ دارالعلوم حقانیہ میں گزشتہ روز ہوئے مبینہ خودکش حملے میں جمعیت علما اسلام (س) کے سربراہ اور مدرسہ کے نائب مہتمم مولانا حامد الحق حقانی شہید ہوگئے۔ حملے کے بعد ان کی نماز جنازہ دارالعلوم حقانیہ میں ادا کی گئی۔ نمازِ جنازہ میں مولانا حامد الحق کے اہل خانہ، سیاسی کارکنان، طلبہ اور عوام کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔نماز جنازہ کی امامت مولانا حامد الحق کے بڑے صاحبزادے نے کی، اور اس موقع پر جامعہ حقانیہ کے دروازے پر سخت سیکیورٹی انتظامات کیے گئے تھے۔ دروازے پر واک تھرو گیٹ نصب تھا اور جنازے میں شرکت کرنے والوں کی جامع تلاشی کے بعد داخلے کی اجازت دی گئی۔

    مبینہ خودکش حملے کی ایف آئی آر درج
    نوشہرہ کے اکوڑہ خٹک میں دارالعلوم حقانیہ کے مدرسے کی مسجد میں دھماکے کا مقدمہ تھانہ سی ٹی ڈی مردان میں مولانا حامد الحق کے بیٹے عبد الحق ثانی کی مدعیت میں درج کیا گیا ہے۔ ایف آئی آر میں انسداد دہشت گردی، قتل اور اقدام قتل سمیت ۵ مختلف دفعات شامل کی گئی ہیں۔ ایف آئی آر کے مطابق، مولانا حامد الحق نمازِ جمعہ کے بعد اپنے گھر جارہے تھے، کہ ان پر خودکش حملہ کیا گیا۔

    خود کش حملہ آور کی تصویر جاری
    خیبر پختونخوا پولیس نے جامعہ حقانیہ میں حملہ آور کے حوالے سے ایک تصویر جاری کی ہے۔ پولیس کے مطابق، یہ تصویر مبینہ خودکش حملہ آور کی ہے۔ پولیس نے عوام سے درخواست کی ہے کہ اس تصویر کی مدد سے حملہ آور کی شناخت میں تعاون کریں۔ اس سلسلے میں پولیس نے کہا ہے کہ جو بھی شخص قابل اعتماد معلومات فراہم کرے گا، اسے پانچ لاکھ روپے کا انعام دیا جائے گا۔پولیس نے یہ بھی بتایا کہ خودکش حملہ آور کے جسم کے بعض حصے نادرا کو شناخت کے لیے ارسال کر دیے گئے ہیں۔ اس کے علاوہ مختلف مقامات سے سی سی ٹی وی فوٹیجز بھی حاصل کی گئی ہیں، جن کی مدد سے مزید تحقیقات کی جا رہی ہیں۔

     جہنم رسید خودکش بمبار کا چہرہ
    جہنم رسید خودکش بمبار کا چہرہ

    گورنر خیبر پختونخوا کی تعزیت
    گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی نے جامعہ حقانیہ میں خودکش دھماکے میں شہید ہونے والے مولانا حامد الحق حقانی اور دیگر شہداء کی تعزیت کے لیے جامعہ کا دورہ کیا۔ انہوں نے شیخ الحدیث مولانا انوار الحق، مولانا عبد الحق ثانی اور دیگر علماء سے ملاقات کی اور ان کے ساتھ اظہارِ افسوس کیا۔ گورنر نے کہا کہ مولانا حامد الحق کی دینی خدمات اور پاکستان کے پیغام کو پھیلانے میں ان کا کردار ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔

    سکیورٹی ذرائع کے مطابق، حملہ آور کا تعلق افغانستان سے ہونے کا شبہ ظاہر کیا جا رہا ہے۔ کہا جا رہا ہے کہ خودکش بمبار نے افغانستان میں موجود جہادی کیمپوں سے تربیت حاصل کی تھی اور اس کا ممکنہ تعلق پاکستان کے خلاف سرگرم مسلح تنظیموں سے تھا۔ سکیورٹی ادارے اس معاملے کی مزید تفتیش کر رہے ہیں تاکہ اس حملے کے پیچھے ملوث افراد کو جلد سے جلد پکڑا جا سکے۔

    مولانا حامد الحق حقانی کے نماز جنازہ میں مرکزی مسلم لیگ کے وفد کی شرکت
    مرکزی مسلم لیگ خیبر پختونخوا کے صدر عارف اللہ خٹک نے کہا ہے کہ دہشت گردی کا اسلام سے کوئی تعلق نہیں ، عبادتگاہوں میں دھماکے اور بے گناہوں کو شہید کرنے والے انسان کہلوانے کے بھی لائق نہیں. حکومت کو دہشت گردوں اور انکے سہولت کاروں کے خلاف بلا تفریق کاروائی کرنی ہو گی.ان خیالات کا اظہار عارف اللہ خٹک نے جے یو آئی سربراہ مولانا حامد الحق حقانی کے نمازجنازہ میں شرکت کے بعد بات چیت کرتے ہوئے کیا. عارف اللہ خٹک نے مرکزی مسلم لیگ کے وفد کے ہمراہ مولانا حامدالحق حقانی کے نماز جنازہ میں شرکت کی اور لواحقین سے ملاقات کر کے اظہار تعزیت کیا.عارف اللہ خٹک کا کہنا تھا کہ مدارس،مساجد سمیت تمام عبادت گاہوں پر حملے یہ اسلام نہیں بلکہ بہت بڑا فتنہ ہے.مولانا حامد الحق حقانی کی شہادت پر ملک بھر کی مذہبی قیادت افسردہ ہے. کرم اور خیبر پختونخوا میں قیام امن کے لئے مولانا حامد الحق حقانی کی کوششیں قابل تحسین تھیں. دہشت گرد کسی بھی رعایت کے مستحق نہیں ہیں.حکومت کو ان کے خلاف بلا تفریق کارروائی کرنی چاہیے تاکہ ملک میں امن و امان قائم ہو سکے۔عارف اللہ خٹک کا مزید کہنا تھا کہ وطن عزیز پاکستان میں امن کے قیام ، دہشت گردی کے خاتمے کے لیے تمام سیاسی، مذہبی اور سماجی قوتوں کو ایک صفحے پر آنا ہوگا تاکہ دہشت گردی کا خاتمہ کیا جا سکے اور عوام کو تحفظ فراہم کیا جا سکے۔قوم دہشت گردی کے خلاف جنگ میں سیکورٹی اداروں کے ساتھ کھڑی ہے

  • بلوچستان کے علاقے زہری میں جے یو آئی رہنما غلام سرور قاتلانہ حملے میں جاں بحق

    بلوچستان کے علاقے زہری میں جے یو آئی رہنما غلام سرور قاتلانہ حملے میں جاں بحق

    بلوچستان کے ضلع خضدار کے علاقے زہری میں نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ سے جمعیت علماء اسلام (جے یو آئی) کے صوبائی رہنما وڈیرہ غلام سرور موسیانی اور ان کے ساتھی مولانا امان اللہ شہید ہو گئے۔ ابتدائی اطلاعات کے مطابق یہ حملہ تراسانی کے مقام پر ہوا جہاں نامعلوم افراد نے اندھا دھند فائرنگ کی۔

    خاندانی ذرائع کے مطابق وڈیرہ غلام سرور موسیانی سوراب میں جاری دھرنے سے واپس زہری آ رہے تھے کہ راستے میں ان پر حملہ کر دیا گیا۔ فائرنگ کے نتیجے میں وہ اور ان کے ساتھی مولانا امان اللہ موقع پر ہی شہید ہو گئے۔ دونوں شہداء کی لاشیں قریبی اسپتال منتقل کر دی گئیں۔حملے میں وڈیرہ غلام سرور کے دو ساتھی، مولوی صبغت اللہ اور محمد رمضان زخمی ہوئے، جنہیں زہری اسپتال میں طبی امداد فراہم کی جا رہی ہے۔

    جمعیت علمائے اسلام کے مرکزی ترجمان اسلم غوری نے اس واقعے کی شدید الفاظ میں مذمت کی۔ ان کا کہنا تھا کہ وڈیرہ غلام سرور اور مولانا امان اللہ کی شہادت انتہائی افسوسناک ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ جے یو آئی اور مذہبی شخصیات کے خلاف منظم ٹارگٹ کلنگ جاری ہے اور یہ سب ایک سوچے سمجھے منصوبے کے تحت ہو رہا ہے۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ ہمیں جمہوریت کے ساتھ کھڑے ہونے کی سزا دی جا رہی ہے اور یہ واقعہ بلوچستان حکومت کی ناکامی کا منہ بولتا ثبوت ہے۔انہوں نے حکومت پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ بلوچستان کے حکمران محض دعوے کر رہے ہیں، جبکہ حقیقت میں حالات بد سے بدتر ہوتے جا رہے ہیں۔ آئے روز بے گناہ افراد کو قتل کیا جا رہا ہے اور دہشت گردی کے خلاف آپریشنز کے باوجود جرائم میں کمی کے بجائے اضافہ دیکھنے میں آ رہا ہے۔

    مرکزی مسلم لیگ بلوچستان کا اظہار افسوس
    مرکزی مسلم لیگ بلوچستان کے صدر سردار حافظ محمد امجد اسلام نے بھی اس المناک واقعے کی شدید مذمت کی اور حکومت سے مطالبہ کیا کہ قاتلوں کو فوری گرفتار کیا جائے۔ انہوں نے غلام سرور کے اہل خانہ اور جے یو آئی رہنماؤں سے اظہار تعزیت کرتے ہوئے کہا کہ بلوچستان میں امن و امان کی بگڑتی صورتحال پر سنجیدہ توجہ دینے کی ضرورت ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ جے یو آئی رہنما غلام سرور کے قتل کی غیر جانبدارانہ تحقیقات ہونی چاہئیں تاکہ اصل مجرموں کو قانون کے کٹہرے میں لایا جا سکے۔

  • کرم حملوں میں ملوث 14 دہشت گردوں کے نام اور تصاویر جاری

    کرم حملوں میں ملوث 14 دہشت گردوں کے نام اور تصاویر جاری

    پشاور: محکمہ انسداد دہشتگردی (سی ٹی ڈی) پشاور نے کرم میں ہونے والے دہشت گردی کے حملوں میں ملوث 14 دہشت گردوں کے نام اور تصاویر جاری کر دی ہیں۔ سی ٹی ڈی کے مطابق، یہ دہشت گرد کرم میں 200 سے زائد افراد کے قتل میں ملوث ہیں اور ان کے سروں کی قیمتیں 30 لاکھ روپے سے لے کر 3 کروڑ روپے تک مقرر کی گئی ہیں۔

    سی ٹی ڈی کا کہنا ہے کہ ان دہشت گردوں کا تعلق کالعدم تحریک طالبان پاکستان (ٹی ٹی پی) سے ہے، اور یہ دہشت گرد غیر ملکی آقاؤں کے ایماء پر کرم میں فرقہ وارانہ فسادات کو ہوا دے رہے ہیں۔ سی ٹی ڈی نے مزید بتایا کہ یہ دہشت گرد لوٹ مار، جلاؤ گھیراؤ، اور نہتے بچوں و خواتین کے قتل میں بھی ملوث ہیں۔محکمہ انسداد دہشتگردی نے عوام سے درخواست کی ہے کہ وہ ان دہشت گردوں کے بارے میں کسی بھی قسم کی معلومات فراہم کریں، تاکہ انہیں قانون کی گرفت میں لایا جا سکے۔ اطلاع دینے والوں کو انعامات سے نوازا جائے گا۔سی ٹی ڈی نے عوام سے تعاون کی اپیل کرتے ہوئے کہا کہ دہشت گردوں کے خاتمے کے لیے ان کی معلومات بہت اہم ہیں، اور اس طرح کی دہشت گردی کا خاتمہ ملک کی سلامتی کے لیے ضروری ہے۔

  • خدمت کا رمضان،ملک بھر میں سحر و افطار دسترخوان سجیں گے. مرکزی مسلم لیگ

    خدمت کا رمضان،ملک بھر میں سحر و افطار دسترخوان سجیں گے. مرکزی مسلم لیگ

    مرکزی مسلم لیگ کے رہنماؤں نے کہا ہے کہ رمضان المبارک کے مقدس مہینے میں عوام کی خدمت کا سلسلہ جاری رہے گا۔ پاکستان کے تمام چھوٹے بڑے شہروں میں سحر و افطار کے لیے خصوصی دسترخوان لگائے جائیں گے، ماہ رمضان ہمیں قرب الٰہی کا بہترین موقع فراہم کرتا ہے۔دعا ہے رمضان المبارک پوری قوم کے لیے رحمت، برکت اور مغفرت کا ذریعہ بنے اور ملک میں خوشحالی و استحکام کا باعث ہو۔

    رمضان المبارک کی آمد کے موقع پر مرکزی مسلم لیگ کے سیکرٹری جنرل سیف اللہ قصوری، نائب صدر حافظ طلحہ سعید، ڈپٹی سیکرٹری جنرل حافظ خالد نیک نے مشترکہ بیان میں کہا کہ رمضان المبارک برکتوں اور رحمتوں کا مہینہ ہے.مرکزی مسلم لیگ ہمیشہ سے عوامی فلاح و بہبود کے منصوبوں میں پیش پیش رہی ہے اور رمضان کے دوران بھی یہ سلسلہ جاری رہے گا۔ مرکزی مسلم لیگ کے زیر اہتمام ملک بھر میں لگائے جانے والے سحر و افطار دسترخوانوں میں معیاری کھانے کی فراہمی یقینی بنائی جائے گی، تاکہ روزہ داروں کو عزت و وقار کے ساتھ افطار اور سحری کی سہولت میسر ہو۔ خدمتِ خلق کا یہ جذبہ ہی حقیقی طور پر رمضان کی روح کو اجاگر کرتا ہے اور ہمیں نیکی کے اس موقع سے بھرپور فائدہ اٹھانا چاہیے۔ سحر و افطار دسترخوان مساجد، مدارس، عوامی مقامات پر لگائے جائیں گے، تاکہ زیادہ سے زیادہ مستحق افراد ان سہولیات سے مستفید ہو سکیں۔

    سیف اللہ خالد کا مزید کہنا تھا کہ رمضان المبارک رحمتوں، برکتوں او رسعادتوں والامہینہ ہے۔ہر شخص کو چاہیے کہ وہ اپنے عقائد و اعمال کی اصلاح کرے ۔ زیادہ سے زیادہ توبہ و استغفارکرنے کو اپنا معمول بنایاجائے .ماہ رمضان میں قرآن مجید نازل ہوا، جو تمام انسانوں کی لیے ہدایت کی کتاب ہے۔ قرآن اپنے ماننے والوں کے اندر یہ صلاحیت پیدا کرتا ہے کہ وہ حق اور باطل کو پہچان سکیں اور دنیا میں اس کے عادلانہ نظام کے قیام کے لیے راہ ہموار کریں۔

  • ون وے کی خلاف ورزی پر عدالت کا 10 ہزار جرمانے کا حکم

    ون وے کی خلاف ورزی پر عدالت کا 10 ہزار جرمانے کا حکم

    سموگ تدارک کیس میں لاہور ہائیکورٹ نے ون وے کی خلاف ورزی کرنے والوں کو 10ہزار روپے جرمانہ کرنے کا حکم دے دیا

    لاہور ہائیکورٹ میں انسداد سموگ کے حوالے سے درخواستوں کی سماعت ہوئی،لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس شاہد کریم نے درخواستوں پر سماعت کی،دوران سماعت عدالت میں مختلف محکموں کے افسران نے رپورٹ پیش کی،ممبرجوڈیشل کمیشن نے کہاکہ عدالت نے حکم دیا تھا کہ سکولز ڈراپ لائنز بنائیں مگر ایل ڈی اے سکولوں مالکان کو نوٹس کرکے خاموش ہو گیا،وکیل ایل ڈی اے نے کہاکہ 4کنال والے سکولز مالکان کوڈراپ لائنز بنانے کے احکامات دے دیئے، عدالت نے سکولوں کی چھٹی کے وقت متعلقہ سروس روڈز کو ون وے کرنے کی ہدایت کی،جسٹس شاہد کریم نے کہاکہ ون وے کی خلاف ورزی کرنے والوں کو 10ہزار روپے جرمانہ کریں،لوگوں کو پتہ چل جائے کہ کچھ غلط کریں گے تو سزا ہوگی تو پھر سب ٹھیک ہوگا، سکولز کی پارکنگ ہونی چاہئے ایل ڈی اے حکام سی ٹی ڈی او کے ساتھ بیٹھ کر ٹریفک پلان بنائیں، لاہور بہت بہتر ہو گیا،اس میں سب کا کردار ہے ، میچز کے دوران بھی ٹریفک کا نظام بھی بہت بہتر ہے،کیس کی مزید سماعت جمعہ تک ملتوی کردی گئی۔

  • سپریم کورٹ میں مریم نواز کے خلاف توہین عدالت کی درخواست دائر

    سپریم کورٹ میں مریم نواز کے خلاف توہین عدالت کی درخواست دائر

    پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اور پنجاب کے سابق وزیر قانون محمد راجہ بشارت نے سپریم کورٹ میں مریم نواز کے خلاف توہین عدالت کی درخواست دائر کر دی۔ درخواست میں کہا گیا ہے کہ مریم نواز نے بطور وزیر اعلیٰ اپنے اشتہارات میں ذاتی تشہیر کی ہے جو کہ عدالت کے فیصلے کی خلاف ورزی ہے۔

    درخواست میں مزید کہا گیا کہ 22 ستمبر 2022 کو سپریم کورٹ نے سرکاری خزانے سے ذاتی تشہیر پر پابندی لگائی تھی، لیکن مریم نواز نے اس فیصلے کے باوجود ذاتی تشہیر کے لیے اشتہارات جاری کیے، جو کہ عدالتی حکم کی خلاف ورزی کے مترادف ہے۔محمد راجہ بشارت کی درخواست میں یہ استدعا کی گئی ہے کہ مریم نواز کو توہین عدالت کا مرتکب قرار دیا جائے اور ان کے خلاف توہین عدالت کی کارروائی کا آغاز کیا جائے۔

    یہ درخواست سپریم کورٹ میں دائر کی گئی ہے جس میں مریم نواز کے خلاف کارروائی کی اپیل کی گئی ہے۔ درخواست میں مریم نواز کے اشتہارات کی تفصیلات بھی فراہم کی گئی ہیں اور ان پر الزامات عائد کیے گئے ہیں کہ انہوں نے اپنے سیاسی مفادات کو مقدم رکھتے ہوئے عدالتی فیصلے کو نظرانداز کیا۔

  • چیئرمین مسلم میڈیکل مشن  کی دوحہ میں فلسطینی وزارت صحت کے ترجمان سے ملاقات

    چیئرمین مسلم میڈیکل مشن کی دوحہ میں فلسطینی وزارت صحت کے ترجمان سے ملاقات

    چیئرمین مسلم میڈیکل مشن پاکستان ڈاکٹر ناصر ہمدانی نے دوحہ میں فلسطینی وزارت صحت کے ترجمان ڈاکٹر اشرف القدرہ سے ملاقات کی ہے، ملاقات میں غزہ میں صحت عامہ کی موجودہ صورتحال اور اسرائیلی حملوں کے نتیجے میں درپیش چیلنجز پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔

    ڈاکٹر اشرف القدرہ نے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ دنیا کی جنگی تاریخ میں پہلی بار اسرائیل نے منظم انداز میں اسپتالوں، طبی مراکز، صحت کے عملے، مریضوں اور ایمبولینسوں کو نشانہ بنایا، جس کے باعث غزہ کے اسپتال شدید بحران کا شکار ہو چکے ہیں۔ انہوں نے عالمی برادری سے فوری مداخلت اور طبی امداد کی فراہمی کا مطالبہ کیا۔

    مسلم میڈیکل مشن پاکستان کے چیئرمین ڈاکٹر ناصر ہمدانی نے اس موقع پر فلسطینی وزارت صحت کے ترجمان کو یقین دلایا کہ مسلم میڈیکل مشن ہر ممکن طبی امداد فراہم کرے گا۔ اس ضمن میں میڈیکل کیمپس کے قیام، اسپتالوں کی بحالی، ادویات کی فراہمی، مریضوں کی دیکھ بھال اور فوری طبی امداد کو یقینی بنایا جائے گا۔ مسلم میڈیکل مشن غزہ میں ڈاکٹروں اور طبی عملے کی ضروریات کو پورا کرنے اور ہر ممکن تعاون فراہم کرنے کے پرعزم ہے تاکہ جنگ زدہ علاقے میں صحت کی خدمات کی بحالی میں مدد مل سکے۔مسلم میڈیکل مشن نے غزہ میں تباہ شدہ طبی مراکز کی بحالی کے لیے بھی عملی اقدامات شروع کرنے کا اعلان کیا ہے۔

  • رمضان المبارک  میں بارشوں کے حوالے سے الرٹ جاری

    رمضان المبارک میں بارشوں کے حوالے سے الرٹ جاری

    لاہور: رمضان المبارک کی آمد کے ساتھ ہی پنجاب میں بارشوں کا سلسلہ بھی شروع ہونے والا ہے، جس کے پیش نظر پی ڈی ایم اے پنجاب نے صوبے بھر میں بارشوں کے بارے میں الرٹ جاری کر دیا ہے۔ ترجمان پی ڈی ایم اے کے مطابق 2 سے 4 مارچ کے دوران صوبے کے بیشتر اضلاع میں بارشوں کی پیشگوئی کی گئی ہے۔

    مری، گلیات اور دیگر پہاڑی علاقوں میں بارش اور برفباری کا امکان ہے۔ ترجمان کے مطابق، ان علاقوں میں موسم خراب ہونے کی صورت میں شہریوں کو احتیاط برتنے کی ہدایت دی گئی ہے۔ڈی جی پی ڈی ایم اے، عرفان علی کاٹھیا نے کمشنرز اور ڈپٹی کمشنرز کو الرٹ رہنے کی ہدایت کی ہے تاکہ بروقت امدادی کارروائیاں کی جا سکیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ واسا، ریسکیو 1122، محکمہ آبپاشی، لائیو سٹاک اور دیگر متعلقہ محکموں کو بھی الرٹ کر دیا گیا ہے تاکہ کسی بھی ہنگامی صورتحال سے نمٹا جا سکے۔پی ڈی ایم اے نے راولپنڈی، جہلم، اٹک، چکوال، سرگودھا، میانوالی، خوشاب اور منڈی بہاوالدین میں بارشوں کی پیشگوئی کی ہے۔ اس کے علاوہ لاہور، شیخوپورہ، حافظ آباد، گجرانوالہ، گجرات، سیالکوٹ، نارووال، فیصل آباد اور ٹوبہ ٹیک سنگھ میں بھی بارشوں کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔ملتان، ڈیرہ غازی خان، راجن پور، بہاولپور، خانیوال، لیہ، بھکر، ساہیوال اور پاکپتن میں بھی بادل برسنے کا امکان ہے۔ پی ڈی ایم اے نے شہریوں سے گزارش کی ہے کہ وہ خراب موسم کی صورتحال میں غیر ضروری سفر سے گریز کریں اور احتیاطی تدابیر اپنائیں۔

    ڈی جی پی ڈی ایم اے، عرفان علی کاٹھیا نے کہا کہ پی ڈی ایم اے کے کنٹرول روم میں 24/7 صورتحال کی مانیٹرنگ جاری ہے۔ ایمرجنسی کی صورت میں شہری پی ڈی ایم اے ہیلپ لائن 1129 پر کال کر سکتے ہیں۔پی ڈی ایم اے نے شہریوں سے مزید درخواست کی ہے کہ وہ خراب موسم میں احتیاطی تدابیر اختیار کریں اور اپنے قریبی ایمرجنسی مراکز سے رابطے میں رہیں تاکہ کسی بھی ناخوشگوار صورتحال سے بچا جا سکے۔