Baaghi TV

Author: ممتاز حیدر

  • سہ ملکی سیریز ،فائنل،پاکستان کا نیوزی لینڈ کو جیت کے لیے 243 رنز کا ہدف

    سہ ملکی سیریز ،فائنل،پاکستان کا نیوزی لینڈ کو جیت کے لیے 243 رنز کا ہدف

    سہ ملکی سیریز کے فائنل میں پاکستان نے نیوزی لینڈ کو جیت کے لیے 243 رنز کا ہدف دے دیا

    کراچی میں کھیلے جانے والے سہ ملکی سیریز کے فائنل میچ میں پاکستان نے نیوزی لینڈ کو 243 رنز کا ہدف دے دیا۔ یہ میچ کراچی کے نیشنل اسٹیڈیم میں کھیلا جا رہا ہے جہاں پاکستان نے ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔

    پاکستان کے کپتان محمد رضوان نے ٹاس کے بعد کہا کہ "پچ بیٹنگ کے لیے سازگار لگ رہی ہے، اس لیے پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا ہے۔ آج کا دن نیا ہے اور ہم ٹرافی اپنے نام کرنے کی پوری کوشش کریں گے۔”

    نیوزی لینڈ کے کپتان مچل سینٹنر نے کہا کہ "آج کی پچ پر گھاس کم نظر آ رہی ہے، اور میچ ہائی اسکورنگ ہونے کی توقع ہے۔ وکٹ اچھی لگ رہی ہے، اور ہم اچھی بولنگ کرنے کی کوشش کریں گے۔”

    سینٹنر کے مطابق، نیوزی لینڈ ٹیم میں میٹ ہینری اور بین سیئرز کی جگہ جیکب ڈفی اور نیتھن اسمتھ کو شامل کیا گیا ہے۔

    پاکستانی ٹیم میں ایک تبدیلی کی گئی ہے اور محمد حسنین کی جگہ فہیم اشرف کو پلیئنگ الیون میں شامل کیا گیا ہے۔ پاکستانی ٹیم میں بابر اعظم، فخر زمان، سعود شکیل، محمد رضوان، سلمان علی آغا، طیب طاہر، فہیم اشرف، خوشدل شاہ، شاہین شاہ آفریدی، نسیم شاہ، اور ابرار احمد شامل ہیں۔

    اب تک کی صورتحال کے مطابق پاکستان نے اچھے رن سکور کیے ہیں اور نیوزی لینڈ کو فتح حاصل کرنے کے لیے 243 رنز کا چیلنج دیا ہے۔

  • مودی ٹرمپ ملاقات،پاکستان پر الزامات،دفترخارجہ کا ردعمل

    مودی ٹرمپ ملاقات،پاکستان پر الزامات،دفترخارجہ کا ردعمل

    پاکستان نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کی ملاقات کے مشترکہ اعلامیے میں پاکستان سے متعلق کئے گئے حوالے کو یکطرفہ، گمراہ کن، حیران کن اور سفارتی اقدار کے منافی قرار دیا ہے۔

    ترجمان دفتر خارجہ شفقت علی خان کا کہنا تھا کہ پاکستان اور امریکا کے درمیان دہشتگردی کے خلاف تعاون کے باوجود اس مشترکہ اعلامیے میں پاکستان کو مورد الزام ٹھہرانا حیران کن ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ دونوں ممالک کے درمیان دہشت گردی کی روک تھام کے لیے اہم تعاون موجود ہے، پھر بھی ایسی زبان کا استعمال غیر ضروری اور ناپسندیدہ ہے۔دفتر خارجہ کا کہنا تھا کہ اس قسم کے بیانات میں پاکستان پر دہشت گردی کے خلاف اقدامات نہ کرنے کا الزام لگا کر بھارت کی دہشت گردی کی سرپرستی، دہشت گردوں کو پناہ دینے اور سرحدوں کے اندر اور باہر غیر قانونی قتل و غارت گری کو چھپایا نہیں جا سکتا۔ پاکستان نے زور دیا ہے کہ بھارت کی طرف سے دہشت گردی کے واقعات اور سرحد پار کی کارروائیوں پر عالمی سطح پر توجہ مرکوز کی جائے۔

    واضح رہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کی ملاقات کے بعد جاری ہونے والے مشترکہ اعلامیے میں کہا گیا کہ پاکستان کو ممبئی اور پٹھان کوٹ حملوں کے ذمہ داروں کو کیفر کردار تک پہنچانا چاہیے اور اپنی سرزمین کو سرحد پار دہشت گردی کے لئے استعمال ہونے سے روکنا چاہیے۔پاکستان نے اس حوالے سے شدید ردعمل ظاہر کیا ہے اور اس موقف کو یکطرفہ اور عالمی سطح پر پاکستان کے موقف کے خلاف قرار دیا ہے۔

  • مرکزی مسلم لیگ آزادی صحافت کے ہر اقدام کی بھرپور حمایت کرے گی .تابش قیوم

    مرکزی مسلم لیگ آزادی صحافت کے ہر اقدام کی بھرپور حمایت کرے گی .تابش قیوم

    پاکستان مرکزی مسلم لیگ کے ترجمان تابش قیوم نے پاکستان فیڈرل یونین آف جرنلسٹس (پی ایف یو جے) کے حالیہ انتخابات میں کامیاب ہونے والے تمام نومنتخب عہدیداران کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ آزاد صحافت کسی بھی جمہوری معاشرے کی بنیاد ہے. پی ایف یو جے کے نئے منتخب قائدین اس مشن کو مزید مضبوطی کے ساتھ آگے بڑھائیں گے

    ترجمان مرکزی مسلم لیگ تابش قیوم نے پی ایف یو جے کے انتخابات 2025-27 کے دوران نو منتخب صدر رانا محمد عظیم، سیکرٹری جنرل شکیل احمد ،دیگر عہدیداروں شہر بانو کو بطور سیکرٹری فنانس، احتشام الحق کوبطور سیکرٹری اطلاعات منتخب ہونے پر مبارکباد دی ہے، تابش قیوم نے نائب صدور کے طور پر منتخب ہونے پر اشرف مجید، دانا حبیب الرحمان، غلام اکبر جعفری، جنید خانزادہ، سید اظہر حسین، قیصر مرزا، زبیر ایوب، فرحت فاطمہ، ناصرہ عتیق، غزالہ فصیح، اور صائمہ نواز سمیت اسسٹنٹ سیکرٹری جنرل کے عہدوں پر شاہد چودھری، اسماعیل، میاں ندیم، رافع فاروقی، طارق چودھری، لالہ قادر بھٹو، قمر زمان، مدنی اعجاز، اور رضوان قاضی کو بھی مبارکباد دی ہے،

    مرکزی مسلم لیگ کے ترجمان تابش قیوم کی جانب سے ایگزیکٹو کونسل میں منتخب ہونے والے عہدیداران کو بھی کامیاب ہونے پر مبارکباد دی گئی، تابش قیوم نے امید ظاہر کی کہ نو منتخب قیادت صحافی برادری کے مسائل کے حل کے لیے مؤثر حکمت عملی اپنائے گی اور آزادی صحافت کے فروغ میں اپنا کردار ادا کرے گی۔

    تابش قیوم کا کہنا تھا کہ پاکستان مرکزی مسلم لیگ آزادی صحافت کے ہر اقدام کی بھرپور حمایت کرے گی اور پیکا ترمیمی ایکٹ 2025 جیسے قوانین کے خلاف پی ایف یو جے کی جدوجہد میں ان کے ساتھ کھڑی رہے گی.

  • وزیراعلیٰ پنجاب کی ہدایت پر ہونہار سکالر شپ ہیلپ ڈیسک قائم

    وزیراعلیٰ پنجاب کی ہدایت پر ہونہار سکالر شپ ہیلپ ڈیسک قائم

    وزیراعلیٰ پنجاب کی ہدایت پر ہونہار سکالر شپ ہیلپ ڈیسک قائم کر دیا گیا

    ہونہار سکالر شپ سکیم کے لئے طلبہ واٹس ایپ،لینڈلائن نمبراور سوشل میڈیا پررجوع کر سکتے ہیں۔ صبح9بجے سے شام5تک ہونہار سکالر شپ ڈیسک طلبہ کی رہنمائی کرے گا۔ ہونہار سکالرشپ کے ڈیسک پر انفارمیشن اور درپیش ممکنہ شکایات سے متعلق فوری حل کے لئے رابطہ کیا جا سکے گا۔ طلبہ ہونہار سکالر شپ کے لئے ہیلپ لائن نمبر042-99231903-4پر رابطہ،0303-4002777 اور0303-4002999 پر واٹس ایپ کر سکتے ہیں۔ ہونہار سکالر شپ کے لئے آن لائن complainthonhaar@punjabhec.gov.pkپر رابطہ کیا جا سکتا ہے۔ ہونہار سکالر شپ کے لئے آن لائنhonhaar@punjabhec.gov.pkپر بھی رابطہ کیا جا سکتا ہے۔ وزیراعلی مریم نوازشریف کی ہدایت پر ہیلپ ڈیسک طلبہ کے مسائل کے فوری حل کے لئے قائم کیا گیا ہے۔ وزیراعلیٰ مریم نوازشریف نے کہا کہ ہونہار طلبہ بس پڑھنے پر توجہ دیں،فیس کی ادائیگی ہماری ذمہ داری ہے۔دل چاہتا ہے کہ طلبہ کے لئے تمام وسائل لاکر پیش کردوں۔پنجاب کا ہر طالب علم اور طالبہ میری بیٹی اور بیٹے کی مانند ہیں،ان کے لئے ماں بن کر سوچتی ہوں۔

  • اداکارہ میرا اور چاہت فتح علی خان ایک ساتھ

    اداکارہ میرا اور چاہت فتح علی خان ایک ساتھ

    سوشل میڈیا پر اپنی منفرد آواز اور انداز سے گانے گانے کے باعث مشہور گلوکار چاہت فتح علی خان کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے، جس میں وہ پاکستانی اداکارہ میرا کے ساتھ گانا گا رہے ہیں۔

    چاہت فتح علی خان نے حال ہی میں لیجنڈ گلوکارہ نور جہاں کے مشہور گانے "بدو بدی” کو اپنے انداز میں گایا۔ یہ ویڈیو انسٹاگرام پر شیئر کی گئی ہے اور تیزی سے وائرل ہو رہی ہے۔ اس ویڈیو کو دیکھ کر صارفین مختلف قسم کے مزاحیہ تبصرے بھی کر رہے ہیں۔چاہت فتح علی خان کا نور جہاں کا گانا "بدو بدی” پہلے بھی سوشل میڈیا پر بڑی مقبولیت حاصل کر چکا تھا اور انہیں اس گانے پر 27 ملین ویوز ملے تھے۔ تاہم، کاپی رائٹس کی خلاف ورزی کی وجہ سے یوٹیوب نے اس ویڈیو کو ہٹا دیا تھا۔چاہت فتح علی خان عموماً مختلف مواقع پر نور جہاں کا یہ گانا گاتے رہتے ہیں، اور اب ایک بار پھر انہوں نے اداکارہ میرا کے ساتھ مل کر اس گانے کو گایا ہے۔ یہ ویڈیو ان کے انسٹاگرام پر موجود ہے اور وہاں سے تیزی سے پھیل رہی ہے۔

    اداکارہ میرا اور چاہت فتح علی خان دونوں ہی اپنی انگریزی میں بات کرنے کی عادت اور مختلف متنازعہ بیانات کی وجہ سے اکثر تنقید کا شکار رہتے ہیں۔ تاہم، چاہت کی یہ ویڈیو ایک نئے انداز میں سوشل میڈیا پر لوگوں کو محظوظ کر رہی ہے اور انہیں بھرپور توجہ حاصل ہو رہی ہے۔

  • پاکستان میں جرائم پیشہ افراد برطانوی سمیں استعمال کرنے لگے

    پاکستان میں جرائم پیشہ افراد برطانوی سمیں استعمال کرنے لگے

    ایڈیشنل ڈی جی سائبر کرائمز، وقار الدین، نے پریس کانفرنس میں پاکستان میں سائبر کرائمز کے بڑھتے ہوئے خطرات اور ان سے نمٹنے کے لیے حکومتی اقدامات پر تفصیل سے روشنی ڈالی۔

    وقار الدین نے کہا کہ سائبر کرائمز ایک انتہائی پیچیدہ اور چیلنجنگ مسئلہ بن چکا ہے، جس کی وجہ سے نہ صرف ملکی سلامتی بلکہ عوام کے ذاتی ڈیٹا اور مالی معاملات بھی خطرے میں پڑ گئے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ سائبر کرائمز کے نئے رجحانات کے مطابق حکمت عملی مرتب کی جا رہی ہے تاکہ ان جرائم کو کم کیا جا سکے اور ان سے موثر طریقے سے نمٹا جا سکے۔وقار الدین نے بتایا کہ پاکستان میں برطانیہ کی موبائل سمز کا غیر قانونی طور پر استعمال سب سے زیادہ ہو رہا ہے۔ ان سمز کے ذریعے جرائم کا ارتکاب کیا جا رہا ہے، جن میں فشنگ، مالی فراڈ اور دیگر سائبر جرائم شامل ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ پری ایکٹیویٹڈ برطانوی سمز آسانی سے آن لائن مارکیٹس سے آرڈر پر دستیاب ہیں، جو کہ جرائم پیشہ افراد کے لیے ایک محفوظ راستہ فراہم کرتی ہیں۔ایڈیشنل ڈی جی نے مزید کہا کہ یہ غیر قانونی سمز سوشل میڈیا پلیٹ فارمز کے ذریعے بھی آسانی سے خریدی اور بیچی جاتی ہیں۔ ان کا استعمال چائلڈ پورنوگرافی اور آن لائن فنانشل فراڈ جیسے سنگین جرائم میں بھی کیا جا رہا ہے۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ سائبر کرائمز کے حوالے سے حکومت کی حکمت عملی نہ صرف جرائم کی روک تھام کے لیے بلکہ عوام کی حفاظت کے لیے بھی ضروری ہے۔

    وقار الدین نے اس بات کا بھی ذکر کیا کہ دہشت گردی کی کارروائیوں میں بھی غیر ملکی سمز کا استعمال ہو رہا ہے۔ دہشت گرد اپنے رابطوں کے لیے کسی نہ کسی ذریعے کا انتخاب کرتے ہیں، اور غیر ملکی سمز اسی سلسلے کی کڑی ہیں۔ تاہم، انہوں نے واضح کیا کہ پاکستان کی سلامتی اور قانون کی پاسداری حکومت کی اولین ترجیح ہے۔ایڈیشنل ڈی جی نے کہا کہ سائبر کرائمز سے نمٹنے کے لیے عالمی سطح پر تعاون اور جدید ٹیکنالوجیز کا استعمال ضروری ہے، اور پاکستان اس معاملے میں ہر ممکن اقدامات کر رہا ہے تاکہ ملکی سکیورٹی کو بہتر بنایا جا سکے۔وقار الدین نے اپنے بیان میں کہا کہ سائبر کرائمز کے حوالے سے ملک کی سکیورٹی فورسز اور قانون نافذ کرنے والے ادارے پوری طرح متحرک ہیں اور کسی بھی قسم کی غیر قانونی سرگرمی کو برداشت نہیں کیا جائے گا۔ ان کا کہنا تھا کہ سائبر کرائمز کا خاتمہ ملکی ترقی اور سلامتی کے لیے انتہائی اہم ہے، اور اس کے لیے پوری قوم کو تعاون کی ضرورت ہے۔

    ایڈیشنل ڈی جی نے عوام سے اپیل کی کہ وہ سائبر کرائمز کے بارے میں آگاہی حاصل کریں اور کسی بھی غیر قانونی سرگرمی کی اطلاع فوراً متعلقہ حکام کو دیں۔

  • غزہ پرٹرمپ کے بیانات، امت مسلمہ کے مضبوط ردعمل کی ضرورت ہے،سیف اللہ خالد

    غزہ پرٹرمپ کے بیانات، امت مسلمہ کے مضبوط ردعمل کی ضرورت ہے،سیف اللہ خالد

    مرکزی مسلم لیگ کے قائدین نے خطبات جمعہ کے اجتماعات سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ غزہ فلسطنیوں کا ہے، ٹرمپ کے بیان پر امت مسلمہ اتحاد و یکجہتی کے ساتھ مضبوط ردعمل دے.دو ریاستی فارمولا مسئلہ فلسطین کا حل نہیں. اسرائیل غیر آئینی، غیر قانونی، غیر فطری ریاست ہے.بنگلہ دیش آج پاکستان کے ساتھ کھڑا ہے. ملکی دفاع کے ساتھ امت مسلمہ کا دفاع بھی ضروری ہے.حکمران رب کی خوشنودی کے لئے کام کریں گے تو آسمانوں سے مدد آئے گی.

    ان خیالات کا اظہار مرکزی مسلم لیگ کے سیکرٹری جنرل سیف اللہ خالد، نائب صدرحافظ طلحہ سعید، جوائنٹ سیکرٹری قاری محمد یعقوب شیخ و دیگر نے خطبات جمعہ کے اجتماعات سے خطاب کرتے ہوئے کیا.سیف اللہ خالد نے جمعہ کے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کلمے کے نام پر بنا تھا، کلمے سے بیوفائی اور پاکستان سے غداری کرنے والے سب کردار اپنے انجام کو پہنچ چکے.پاکستان میں اتحاد و یکجہتی کے ماحول سے ہی پاکستان آگے بڑھ سکے گا. 3 برس پہلے مودی ڈھاکہ میں کہہ رہا تھا کہ ہم نے بنگلہ دیش بنانے میں اپنی رت بہائی تھی آج حالات نے پلٹا کھایا اور بنگلہ دیش کے حالات دیکھیں .بنگلہ دیش کے حکمران پاکستان کے دورے کر رہے ہیں اور بنگلہ دیش میں پاکستان سے رشتہ کیا لاالہ الااللہ کے نعرے لگ رہے ہیں.

    حافظ طلحہ سعید کا جمعہ کے اجتماع سے خطاب میں کہنا تھا کہ فلسطین، کشمیر سمیت دنیا میں جہاں بھی ظلم و نا انصافی کا بازار گرم ہے وہاں امن قائم کرنا اقوام متحدہ اور عالمی برادری کی بنیادی ذمہ داری ہے جس میں وہ مکمل ناکام ہوچکے ہیں۔امریکی صدرکی پالیسیاں امریکہ کو لے ڈوبیں گی. ٹرمپ غزہ پر قبضے سے قبل افغانستان کو یاد رکھے. غزہ کی آزادی صرف دعاؤں سے نہیں،حکمرانوں کے عملی اتحاد اور اقدامات سے ہو گی. مرکزی مسلم لیگ فلسطینیوں کی جدوجہد کی مکمل حمایت اور اسرائیل کو ایک ناجائز ریاست تصور کرتی ہے.

    غزہ پر او آئی سی کو متحرک کردار ادا کرنے کی ضرورت ہے.محمد یعقوب شیخ
    مرکزی مسلم لیگ کے جوائنٹ سیکرٹری قاری محمد یعقوب شیخ کا کہنا تھا کہ ترک صدر کے دورہ پاکستان کے دوران ہونے والے معاہدوں سے دوررس اثرات مرتب ہوں گے. ہمیں یہ بھی سوچنا چاہئے کہ جتنے بھی اسلامی ممالک کے حکمران ہیں وہ کشمیر یا فلسطین کے مظلوم بھائیوں کے بارے سوچیں. ٹرمپ کا غزہ بارےبیان دہشت گردی ہے. سعودی ولی عہد کے غز ہ بارے بیان کو سراہتے ہیں. امت مسلمہ متحد ہو اور امریکہ کے لئے غزہ موت کا گھاٹ ثابت ہونا چاہئے.

  • سپریم کورٹ میں نئے ججز  کے بعد سنیارٹی لسٹ اپڈیٹ  ہو گئی

    سپریم کورٹ میں نئے ججز کے بعد سنیارٹی لسٹ اپڈیٹ ہو گئی

    سپریم کورٹ میں نئے ججز کے بعد سنیارٹی لسٹ اپڈیٹ کر دی گئی

    چیف جسٹس یحییٰ آفریدی کے بعد جسٹس منصور علی شاہ پہلےنمبرپر ہیں، جسٹس منیب اختر دوسرے اورجسٹس امین الدین کا تیسرانمبر ہے،جسٹس جمال مندوخیل چوتھے اورجسٹس محمد علی مظہر کا پانچواں نمبر ہے،جسٹس عائشہ ملک کا چھٹا اورجسٹس اطہر من اللہ ساتویں نمبرپر ہیں،جسٹس حسن اظہر رضوی آٹھویں اورجسٹس شاہد وحید نویں نمبرپرہیں،جسٹس مسرت ہلالی کا دسواں اور جسٹس عرفان سعادت کا گیارہواں نمبر ہے،جسٹس نعیم اختر افغان بارہویں اورجسٹس شہزاد ملک تیرہویں نمبر پر ہیں،جسٹس عقیل عباسی چودھویں اورجسٹس شاہد بلال حسن پندرہویں نمبرپر ہیں،جسٹس ہاشم کاکڑ 16ویں اور جسٹس شفیع صدیقی سترہویں نمبر پر ہیں،جسٹس صلاح الدین اٹھارہویں اورجسٹس شکیل احمد کا انیسواں نمبر ہے،جسٹس عامر فاروق سنیارٹی میں بیسویں، جسٹس اشتیاق ابراہیم کا اکیسواں نمبر ہے.

  • آرمی چیف  کا ایس آئی ایف سی کے گرین کارپوریٹ انیشی ایٹو کا دورہ

    آرمی چیف کا ایس آئی ایف سی کے گرین کارپوریٹ انیشی ایٹو کا دورہ

    آرمی چیف اور اعلیٰ حکومتی عہدیداران نے ایس آئی ایف سی کے گرین کارپوریٹ انیشی ایٹو کا دور ہ کیا ہے.

    آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر ،وزیراعلیٰ پنجاب کے ساتھ دیگر وفاقی اور صوبائی وزراء اور زرعی شعبے سے متعلق افسران نے گرین پاکستان انیشی ایٹو (جی پی آئی ) کا دورہ کیا ہے،وزیرِ اعلیٰ پنجاب نے "سمارٹ ایگری فارم”، "گرین ایگری مالز” اور "ایگری ریسرچ سہولت سنٹر” کا باقاعدہ افتتاح کیا.دورے کے دوران شرکاء کو زرعی شعبے کی ترقی کے لیے استعمال ہونے والی جدید زرعی مشینری کا معائنہ بھی کرایا گیا .

    کسانوں کو مہنگی مشینری خریدنے کی بجائے آسان کرائے پر مشینری حاصل کر نے کے مواقع میسرہوں گے .جدید آبپاشی کے نظام کے قیام کے لیے پنجاب بھر میں 25 "گرین ایگری مال” تیار کر لیا گیا. سال کے اختتام تک ملک بھر میں 250 "گرین ایگری مال” کی تکمیل متوقع ہے،عام کسانوں کی تربیت کے لئے "سمارٹ ایگری فارم” کا قیام ، ملک کی 95 فیصد زراعت کی ترقی کا ضامن ہے،آرمی چیف اور وزیر اعلیٰ پنجاب نے زرعی شعبے کی ترقی کے لیے جی پی آئی کی کاکردگی پر مکمل اطمینان کا اظہار کیا.

    اس طرح کے اقدامات پاکستان کی زرعی ترقی میں ایک نیا انقلاب لائیں گے، جس سے کسانوں کی زندگیوں میں بہتری آئے گی اور ملک کی معیشت کو بھی فائدہ پہنچے گا۔

  • نومئی مقدمہ،یاسمین راشد،اعجاز چوہدری،عمر سرفراز چیمہ پر فردجرم عائد

    نومئی مقدمہ،یاسمین راشد،اعجاز چوہدری،عمر سرفراز چیمہ پر فردجرم عائد

    لاہور: انسداد دہشتگردی عدالت لاہور نے سانحہ 9 مئی اور مسلم لیگ ن کے مرکزی دفتر کو جلانے کے مقدمات میں پی ٹی آئی کے اہم رہنماؤں اور کارکنوں پر فرد جرم عائد کر دی۔

    عدالت کی جانب سے پی ٹی آئی کی مرکزی رہنماؤں، بشمول یاسمین راشد، عمر سرفراز چیمہ، اعجاز چوہدری اور میاں محمود الرشید پر فرد جرم عائد کی گئی۔ ان کے علاوہ پی ٹی آئی کے 31 دیگر ملزمان بھی اس فرد جرم کا سامنا کر رہے ہیں۔عدالت نے دونوں مقدمات کی سماعت کے دوران ملزمان کے خلاف گواہوں کو شہادت کے لیے طلب کیا ہے، تاکہ کارروائی کو آگے بڑھایا جا سکے۔مزید کارروائی کے لیے انسداد دہشتگردی عدالت نے مقدمات کی سماعت کوٹ لکھپت جیل میں کرنے کا حکم دیتے ہوئے سماعت 20 فروری تک ملتوی کر دی ہے۔

    یہ مقدمات سانحہ 9 مئی کے دوران پیش آنے والے پرتشدد واقعات اور مسلم لیگ ن کے دفتر پر حملے سے متعلق ہیں، جن میں پی ٹی آئی کے کارکنان کے ملوث ہونے کا الزام عائد کیا جا رہا ہے۔ عدالت کی جانب سے فرد جرم عائد کرنے کے بعد ان ملزمان کی سزا کا فیصلہ آنے میں مزید وقت لگے گا۔