Baaghi TV

Author: ممتاز حیدر

  • اقوام متحدہ کے ریزیڈنٹ کوآرڈینیٹر  محمد یحییٰ  کی وزیراعظم سے ملاقات

    اقوام متحدہ کے ریزیڈنٹ کوآرڈینیٹر محمد یحییٰ کی وزیراعظم سے ملاقات

    پاکستان میں اقوام متحدہ کے ریزیڈنٹ کوآرڈینیٹر جناب محمد یحییٰ نے آج وزیراعظم محمد شہباز شریف سے ملاقات کی۔

    ملاقات کے دوران وزیراعظم نے اقوام متحدہ کی کنٹری ٹیم کی جانب سے پاکستان میں جاری اہم کام کو سراہا، اور پائیدار ترقی اور موسمیاتی تبدیلی کے شعبوں میں اقوام متحدہ کے ساتھ تعاون کو مزید مضبوط بنانے کی ضرورت پر زور دیا۔وزیراعظم نے 2022 کے سیلاب کے دوران پاکستان کے لیے عالمی حمایت اکٹھا کرنے میں اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیو گوتیرس کے کردار کو سراہا۔انہوں نے عالمی برادری اور اقوام متحدہ کے ساتھ قریبی تعاون اور شراکت داری میں موسمیاتی تبدیلیوں سے نمٹنے کے مقصد کو آگے بڑھانے کے لیے پاکستان کے مضبوط سیاسی عزم کا اعادہ کیا۔ وزیر اعظم نے اس بات پر زور دیا کہ موسمیاتی تبدیلی کے اثرات سے نمٹنے کے لیے کلائمیٹ فنانسنگ ایک اہم جز ہے اور اس امید کا اظہار کیا کہ ترقی یافتہ ممالک اس سلسلے میں اپنے وعدوں کو پورا کریں گے۔

    وزیراعظم نے کہا کہ پاکستان اقوام متحدہ کے ساتھ مختلف منصوبوں پر عملدرآمد سمیت موسمیاتی تبدیلی کے شعبوں میں اہم امور پر کام جاری رکھے گا۔ وزیراعظم نے پائیدار ترقی کے اہداف (SDGs) کے حصول کے لیے مالیاتی فرق کو دور کرنے کے ساتھ ساتھ عالمی مالیاتی ڈھانچے میں اصلاحات کے ذریعے بین الاقوامی مالیاتی اداروں میں ترقی پذیر ممالک کی آواز اور نمائندگی بڑھانے کی ضرورت پر بھی زور دیا۔ نائب وزیر اعظم و وزیر خارجہ محمد اسحاق ڈار، وفاقی وزیر اقتصادی امور احد خان چیمہ، وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال، وزیراعظم کے معاون خصوصی سید طارق فاطمی، وزیر اعظم کی کوآرڈینیٹر برائے موسمیاتی تبدیلی محترمہ رومینہ خورشید عالم اور اعلیٰ سرکاری حکام نے بھی اجلاس میں شرکت کی۔

  • عمران کے کان بھرنے لوگ جیل جاتے ہیں، شیر افضل مروت

    عمران کے کان بھرنے لوگ جیل جاتے ہیں، شیر افضل مروت

    پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) سے نکالے گئے رہنما شیر افضل مروت نے بانی پی ٹی آئی عمران خان سے ملاقات کرنے والے وکلا پر تنقید کی ہے اور کہا ہے کہ پی ٹی آئی کے رہنما عمران خان سے ملاقات کرنے والے وکلا میں سے صرف ایک وکیل حقیقی طور پر ان کا نمائندہ ہوتا ہے جبکہ باقی 9 افراد صرف کان بھرنے کے لیے جیل جاتے ہیں۔

    اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شیر افضل مروت نے کہا کہ اڈیالہ جیل جانے والے وکلا میں سے 10 میں سے صرف ایک وکیل بانی پی ٹی آئی کا حقیقی وکیل ہوتا ہے، باقی سب لوگ صرف شکوے شکایات کرنے یا ماحول بنانے کے لیے وہاں جاتے ہیں۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ ان وکلا کو کسی عدالت میں پی ٹی آئی کے وکیل کے طور پر نہیں دیکھا جا سکتا، اور جو نامور وکلا میڈیا پر نظر آتے ہیں، ان میں سے سوائے چند ایک کے کوئی بانی پی ٹی آئی کا وکیل نہیں ہے۔ شیر افضل مروت نے اس عمل کو وکلا کی طرف سے پیغام رسانی کا طریقہ قرار دیا ہے۔

    شیر افضل مروت نے کہا کہ وکلا جب جیل جاتے ہیں تو بانی پی ٹی آئی عمران خان کو شکایات کے بارے میں آگاہ کرتے ہیں۔ ایک وکیل کہتا ہے کہ آپ کے خلاف بیان دے دیا گیا ہے، دوسرا وکیل پہلے وکیل کی بات کی تائید کرتا ہے، اور تیسرا وکیل دعویٰ کرتا ہے کہ وہ ذرائع سے بات کی تصدیق کر چکا ہے۔

    شیر افضل مروت نے اس سوال پر کہ کیا بانی پی ٹی آئی اتنی جلدی ان باتوں پر یقین کر لیتے ہیں، جواب دیتے ہوئے کہا کہ یہ لوگ عمران خان کے مزاج کو اچھی طرح سمجھتے ہیں اور ان سے اپنا کام نکال لیتے ہیں۔

    یاد رہے کہ دو روز قبل پاکستان تحریک انصاف نے عمران خان کی ہدایت پر شیر افضل مروت کو پارٹی پالیسی کی خلاف ورزی پر پی ٹی آئی سے نکال دیا تھا۔ اس کے جواب میں شیر افضل مروت نے سوشل میڈیا پر ایک طویل بیان جاری کیا تھا، جس میں ان کا کہنا تھا کہ اگر پارٹی اپنے فیصلے پر نظرثانی کرے تو ٹھیک ورنہ وہ خود بھی پارٹی کے فیصلے کو احترام سے قبول کریں گے۔شیر افضل مروت نے اپنے بیان میں یہ بھی کہا کہ وہ ہمیشہ عمران خان اور پی ٹی آئی کے ساتھ وفادار رہے ہیں لیکن اپنے اصولوں پر کبھی سمجھوتہ نہیں کریں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ پارٹی سے وفاداری کا یہ مطلب نہیں کہ ہر فیصلہ بغیر سوچے سمجھے قبول کر لیا جائے۔ ہمیں ہمیشہ کوشش کرنی چاہیے کہ پارٹی صحیح راستے پر گامزن رہے۔

  • پھٹے سے وکالت شروع کر کے ہائیکورٹ کا جج بنا ، جسٹس طارق جہانگیری

    پھٹے سے وکالت شروع کر کے ہائیکورٹ کا جج بنا ، جسٹس طارق جہانگیری

    اسلام آباد ہائیکورٹ کے جج جسٹس طارق محمود جہانگیری نے گاڑیوں کی نمبر پلیٹس پر ایڈووکیٹ لکھنے کو غیر قانونی قرار دے دیا

    اسلام آباد ہائیکورٹ بار ایسوسی ایشن کے وکلا میں سرٹیفکیٹ تقسیم کرنے کی تقریب سے خطاب میں جسٹس طارق جہانگیری نے کہا کہ اسلام آباد کی کورٹس راولپنڈی کے گلی محلوں میں ہوتی تھیں، ہم ایک کورٹ میں پیش ہوتے تو باقی کیسز ملتوی کراناپڑتے تھے، آج کے وکلا کو بہت آسانی ہے کہ کورٹ کمپلیکس موجود ہے، وکلا کیس کی تیاری کے بغیر پہنچتے ہیں تو بہت دکھ ہوتا ہے، ہائیکورٹ کا کیس ہمیں ملتا تو ساری رات تیاری کرتے تھے،کبھی کسی عہدے کے لیے سفارش نہیں کرائی، اپنے کام سے عہدے ملے.

    جسٹس طارق جہانگیری کا کہنا تھا کہ گاڑیوں کی نمبر پلیٹس پر ایڈووکیٹ لکھنا بھی غیر قانونی ہے ،پراسیکیوٹر اور ایڈوکیٹ جنرل سمیت تمام عہدے اپنے کام سے ملے، جج بننے کے لیے بھی کبھی کسی کو سفارش کا نہیں کہا، پھٹے سے وکالت شروع کر کے ہائیکورٹ کا جج بنا اور پھر کنفرم ہوا،

    قبل ازیں جسٹس طارق محمود جہانگیری نے اسلام آباد ہائیکورٹ بار ایسوسی ایشن کے مرکزی گیٹ کا افتتاح کر دیا

  • سہہ ملکی سیریز کا فائنل،پاکستان کا نیوزی لینڈ کیخلاف بیٹنگ کرنے کا فیصلہ

    سہہ ملکی سیریز کا فائنل،پاکستان کا نیوزی لینڈ کیخلاف بیٹنگ کرنے کا فیصلہ

    پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان سہ ملکی سیریز کا فائنل آج کراچی میں کھیلا جا رہا ہے

    پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان سہ ملکی سیریز کا فائنل آج کراچی کے نیشنل اسٹیڈیم میں کھیلا جا رہا ہے۔ پاکستان نے ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا ہے۔

    پاکستان کے کپتان محمد رضوان نے ٹاس کے موقع پر کہا کہ "پچ بیٹنگ کے لیے سازگار لگ رہی ہے، اس لیے ہم نے پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ آج کا دن نیا ہے، ہم پوری کوشش کریں گے کہ ٹرافی اپنے نام کریں۔”اس میچ میں قومی ٹیم میں ایک تبدیلی کی گئی ہے۔ محمد حسنین کی جگہ فہیم اشرف کو پلیئنگ الیون میں شامل کیا گیا ہے۔

    پاکستان کی ٹیم میں بابر اعظم، سعود شکیل، محمد رضوان، سلمان علی آغا، طیب طاہر، فہیم اشرف، خوشدل شاہ، شاہین شاہ آفریدی، نسیم شاہ اور ابرار احمد شامل ہیں۔

    دوسری طرف نیوزی لینڈ کی ٹیم بھی اس فائنل میں بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرنے کے لیے پرعزم ہے، اور دونوں ٹیموں کے درمیان اس میچ میں زبردست مقابلہ متوقع ہے۔

    پاکستانی کھلاڑیوں کی نظریں ٹرافی پر ہیں اور وہ اپنے شائقین کے سامنے کامیابی حاصل کرنے کے لیے تیار ہیں۔

  • لڑکیوں کو جسم فروشی کیلیے بیرون ملک بھیجنے میں ملوث افراد کو سزا کا بل منظور

    لڑکیوں کو جسم فروشی کیلیے بیرون ملک بھیجنے میں ملوث افراد کو سزا کا بل منظور

    اسلام آباد: ایوان بالا (سینیٹ) میں مختلف کمیٹیوں کی رپورٹس پیش کی گئیں اور دو بلز واپس لے لیے گئے۔

    سینیٹر رانا محمود حسن نے پبلک لائف بل 2024 کمیٹی کی رپورٹ پیش کی، جبکہ سینیٹر ثمینہ ممتاز زہری نے سمگلنگ تارکین وطن ایکٹ 2018 میں ترمیمی بل کمیٹی کی رپورٹ ایوان میں پیش کی۔ سینیٹر پلوشہ خان نے سیکرٹری پرائمری ہیلتھ حکومت پنجاب کی جانب سے کمیٹی کی رپورٹ پیش کی۔وزیر قانون، اعظم تارڑ نے کنونشن برائے ممانعت پیداوار و زہریلے ہتھیار 1972 کو قانون بنانے کا بل واپس لینے کی تحریک پیش کی جو منظور کر لی گئی۔ اس کے علاوہ، انہوں نے پریکٹس اینڈ پروسیجر ایکٹ 2023 میں ترمیم کا بل بھی واپس لینے کی تحریک پیش کی، جو ایوان نے منظور کر لی۔

    وفاقی وزیر اعظم نذیر تارڑ نے کہا کہ کشتیوں کے مسلسل حادثات ہو رہے ہیں۔ اس کے علاوہ، پاکستان سے عمرہ زائرین کی آڑ میں بھکاری بیرون ملک جا کر ملک کی بدنامی کا سبب بن رہے ہیں۔ ان واقعات کی روک تھام کے لیے وہ نئے بلز پیش کرنے جا رہے ہیں جن کا مقصد ان جرائم میں ملوث افراد کو سخت سزائیں دینا ہے۔

    بعد ازاں، سینیٹ اجلاس میں روک تھام اسمگلنگ تارکین وطن ترمیمی بل 2025 وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ نے پیش کیا۔ اس بل کے تحت انسانی سمگلنگ میں ملوث ملزمان کے لیے تین سے دس سال قید کی سزا تجویز کی گئی ہے۔سینیٹ نے انسانی سمگلنگ، بیرون ملک بھیک مانگنے، اور نوعمر لڑکیوں کو جسم فروشی کے لیے بیرون ملک بھیجنے میں ملوث افراد کو سخت سزائیں دینے سے متعلق تین اہم بلز منظور کر لیے۔ یہ بلز وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ نے پیش کیے اور تینوں بلز متفقہ طور پر منظور ہوئے، کسی رکن نے ان کی مخالفت نہیں کی۔ان قوانین کے تحت ان جرائم میں ملوث افراد کو تین سے دس سال قید و جرمانے کی سزائیں دی جائیں گی، اور بیرون ملک بھیک منگوانے میں ملوث سرغنہ کو سخت سزائیں دی جائیں گی۔

  • مودی  ٹرمپ کی ملاقات کے دوران وائٹ ہاؤس کے باہر سکھ کمیونٹی کا مظاہرہ

    مودی ٹرمپ کی ملاقات کے دوران وائٹ ہاؤس کے باہر سکھ کمیونٹی کا مظاہرہ

    واشنگٹن: بھارتی وزیرِ اعظم نریندر مودی اور امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی ملاقات کے دوران وائٹ ہاؤس کے باہر ایک بڑا مظاہرہ کیا گیا جس میں سکھ کمیونٹی کے ارکان نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔ مظاہرین نے خالصتان کے حق میں نعرے بازی کی اور اپنی آواز بلند کی۔

    مظاہرین نے اس دوران خالصتان کے حق میں شدید نعرے بازی کی، جس میں دیگر اقلیتی کمیونٹیز کے ارکان نے بھی شرکت کی۔ مظاہرین کا موقف تھا کہ بھارتی حکومت وزیرِ اعظم مودی کی قیادت میں اقلیتوں کے حقوق کی پامالی کر رہی ہے اور اقلیتی گروہ خصوصاً سکھوں کے ساتھ امتیازی سلوک روا رکھا جا رہا ہے۔مظاہرے کے دوران، کچھ بھارتی شہریوں نے مودی کے حق میں نعرے لگائے، جس کے باعث مظاہرین میں کشیدگی پیدا ہوگئی۔ اس کشیدگی کے باعث پولیس کو مداخلت کرنی پڑی اور حالات کو قابو میں کیا گیا۔

    مظاہرین کا کہنا تھا کہ مودی حکومت نے اقلیتوں کے خلاف سخت پالیسیاں اپنائی ہیں اور ان کا استحصال جاری رکھا ہے۔ ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ صدر ٹرمپ کو اس معاملے کی مذمت کرنی چاہیے اور بھارتی حکومت کی اقلیتوں کے خلاف کارروائیوں کے حوالے سے اپنی آواز بلند کرنی چاہیے۔اس مظاہرے نے عالمی سطح پر مودی حکومت کی اقلیتی حقوق کی پالیسیوں پر ایک نیا سوالیہ نشان اٹھا دیا ہے اور سکھ کمیونٹی اور دیگر اقلیتی گروہ اپنے حقوق کے تحفظ کے لیے عالمی سطح پر آواز بلند کر رہے ہیں۔

  • آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کی انعامی رقم کا اعلان، 53 فیصد اضافہ

    آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کی انعامی رقم کا اعلان، 53 فیصد اضافہ

    انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے چیمپئنز ٹرافی 2025 کی انعامی رقم کا اعلان کردیا ہے، جس میں گزشتہ ایڈیشن کے مقابلے میں 53 فیصد اضافہ کیا گیا ہے۔

    آئی سی سی کے مطابق اس مرتبہ چیمپئنز ٹرافی میں مجموعی طور پر 69 لاکھ ڈالرز کی انعامی رقم تقسیم کی جائے گی۔ فاتح ٹیم کو 22 لاکھ 40 ہزار ڈالرز ملیں گے، جبکہ رنر اپ ٹیم کو 11 لاکھ 20 ہزار ڈالرز کی رقم دی جائے گی۔اس کے علاوہ، سیمی فائنل میں شکست کھانے والی دونوں ٹیموں کو 5 لاکھ 60 ہزار ڈالرز دیے جائیں گے۔ گروپ مرحلے کے ہر میچ میں کامیاب ہونے والی ٹیموں کو 34 ہزار ڈالرز کا انعام ملے گا۔

    پانچویں اور چھٹے نمبر پر آنے والی ٹیموں کو 3 لاکھ 50 ہزار ڈالرز ملیں گے، جب کہ ساتویں اور آٹھویں نمبر پر آنے والی ٹیموں کو 1 لاکھ 40 ہزار ڈالرز دیے جائیں گے۔ تمام ٹیموں کو شرکت کے لیے 1 لاکھ 25 ہزار ڈالرز کی رقم بھی دی جائے گی۔

    یہ بھی یاد رہے کہ آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی 19 فروری سے 9 مارچ تک پاکستان کی میزبانی میں کھیلی جائے گی، جو کہ 1996 کے بعد پاکستان میں ہونے والا پہلا آئی سی سی ایونٹ ہوگا۔ میچز کراچی، لاہور اور راولپنڈی میں کھیلے جائیں گے، جب کہ انڈیا کی ٹیم اپنے میچز دبئی میں کھیلے گی۔چیمپئنز ٹرافی میں آٹھ ٹیمیں دو گروپوں میں تقسیم کی گئی ہیں۔ ہر گروپ سے دو ٹاپ ٹیمیں سیمی فائنل کے لیے کوالیفائی کریں گی۔

  • پاکستان کو جدید ٹیکنالوجیز کی بھارت منتقلی پر شرید تحفظات ہیں، ترجمان دفترخارجہ

    پاکستان کو جدید ٹیکنالوجیز کی بھارت منتقلی پر شرید تحفظات ہیں، ترجمان دفترخارجہ

    ترجمان دفتر خارجہ نے ہفتہ وار بریفنگ میں کہا ہے کہ ترکیہ کے صدر رجب طیب اردوان نے پاکستان کا دو روزہ دورہ کیا.ترک صدر کے ہمراہ وزراء، اعلی حکام اور تاجر رہنماؤں کا اعلی سطح کاوفدبھی تھا.ترک صدر اور وزیر اعظم شہباز شریف نےپاک ترکیہ اعلی سطح سٹریٹجک تعاون کونسل اجلاس کی مشترکہ صدارت بھی کی.پاک ترکیہ اعلی سطح سٹریٹجک تعاون کونسل سیشن میں متعدد معاہدےاور تعاون کی یاداشتوں پر دستخط کیے گئے.رجب طیب اردوان نے وزیر اعظم اور صدر مملکت سے دو طرفہ ملاقاتیں بھی کیں.

    ترجمان دفتر خارجہ کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان اور ترکیہ کے درمیان تاریخ پر مبنی تعلقات ہیں.پاکستان اسرائیلی وزیراعظم کے حالیہ بیان کی شدید مذمت کرتا ہے.سعودی عرب میں فلسطینی عوام کو بسانے سے متعلق بیان کی مذمت کرتے ہیں.پاکستان فلسطینی عوام کی اپنی سرزمین پر پر امن بسنے کی قائل ہے.سعودی عرب ،ایران ،ترکیہ،قطر اور دیگر ممالک کے وزرائے خارجہ سے وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے ٹیفلونگ رابط کیا.رابطے کے دوران وزیر خارجہ نے اپنے ہم منصب سے غزہ کے حوالے سے بات چیت کی.مشترکہ بیان بھارت کی جانب سے عوامی حقوق کی پامالی کا جواب دینے میں ناکام رہا.دہشت گردی سے متاثرہ ملک کے طور پر پاکستان دنیا میں امن و استحکام کے فروغ کا خواہاں ہے.پاکستان کو جدید ٹیکنالوجیز کی بھارت منتقلی پر شرید تحفظات ہیں،

  • ٹرانسپورٹر کی شرجیل میمن سے ملاقات،مسائل حل کریں گے، شرجیل میمن

    ٹرانسپورٹر کی شرجیل میمن سے ملاقات،مسائل حل کریں گے، شرجیل میمن

    کراچی: مختلف ٹرانسپورٹر ایسوسی ایشنز کے نمائندوں پر مشتمل وفد نے صوبائی وزیر شرجیل انعام میمن کی قیادت میں وزیر داخلہ ضیا الحسن لنجار اور وزیر ایکسائز مکیش کمار چاولہ سے ملاقات کی۔ اس ملاقات میں شہر کے ٹرانسپورٹ کے شعبے کو درپیش مسائل کے حل پر تفصیل سے تبادلہ خیال کیا گیا۔

    ملاقات میں سندھ حکومت کے اہم حکام، جن میں سیکرٹری ایکسائز محمد سلیم راجپوت، سیکرٹری ٹرانسپورٹ اسد زمین، کمشنر کراچی حسن نقوی، سی سی پی او کراچی جاوید عالم اڈھو، اور ڈی آئی جی ٹریفک احمد نواز چیمہ شامل تھے، نے بھی شرکت کی۔ٹرانسپورٹرز کے وفد میں لیاقت محسود، حاجی مقصود محسود، حاجی یوسف، حاجی خیر زمان محسود، طارق گجر، حاجی بادشاہ خان محسود، ملک یسیٰن نیازی، جان عالم محسود، حاجی عمردراز باجوڑی، عبدالحمد بنگش، حاجی طور خان، سردار سلامت اور کفیل خان جیسے اہم شخصیات بھی موجود تھے۔ملاقات کے دوران ٹرانسپورٹرز نے کراچی میں بھاری گاڑیوں کے داخلے کے مخصوص اوقات پر عائد پابندیوں کے حوالے سے اپنی تشویش کا اظہار کیا۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ ان پابندیوں کی وجہ سے ان کے کاروباری آپریشنز میں مشکلات پیش آ رہی ہیں۔

    اس پر سینئر وزیر شرجیل انعام میمن نے بتایا کہ حکومت نے ایک گھنٹہ اضافی وقت دینے کا فیصلہ کیا ہے تاکہ ٹرانسپورٹرز کو اپنی آپریشنز میں زیادہ وقت مل سکے۔ اب بڑی گاڑیاں رات 10 بجے سے صبح 6 بجے تک شہر میں داخل ہو سکیں گی۔شرجیل انعام میمن نے کہا کہ "سندھ حکومت ٹرانسپورٹرز کے مسائل کو سمجھتی ہے اور ہم ان کے ساتھ مل کر ان مسائل کے حل کے لیے پُرعزم ہیں۔ یہ فیصلہ ٹرانسپورٹرز کے بوجھ کو کم کرنے اور آپریشنز کو آسان بنانے کے لیے ایک چھوٹا قدم ہے۔”انہوں نے یہ بھی کہا کہ تمام بھاری ٹرانسپورٹ گاڑیوں کے لیے رجسٹریشن اور فٹنس سرٹیفکیٹ حاصل کرنا ضروری ہوگا اور یہ تمام گاڑیاں، بشمول دیگر صوبوں سے آنے والی، سندھ میں رجسٹر کرانی ہوں گی۔

    وزیر داخلہ ضیا الحسن لنجار نے اس موقع پر کہا کہ "ہمیں کراچی کی بہتری کے لیے مل کر کام کرنا ہوگا۔ ٹریفک کو روکے جانے جیسے عوامی زندگی کو متاثر کرنے والے کسی بھی اقدام کو برداشت نہیں کیا جائے گا۔”انہوں نے مزید کہا کہ "میں تمام ٹرانسپورٹرز سے درخواست کرتا ہوں کہ وہ ان مسائل کو سیاسی رنگ دینے سے گریز کریں کیونکہ ان مسائل کا سیاست سے کوئی تعلق نہیں ہے۔”

    ٹرانسپورٹرز کے رہنماؤں نے حکومت کی طرف سے ان کے مسائل کے حل کے لیے کی جانے والی کوششوں کی ستائش کی اور کہا کہ انہیں امید ہے کہ داخلے کے اوقات میں اضافے سے ان کے لاجسٹک چیلنجز میں کمی آئے گی۔انہوں نے اس فیصلے کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے یقین دہانی کرائی کہ وہ حکومت کے ساتھ مل کر اپنے مسائل کے حل کے لیے کام کریں گے۔

  • ایلون مسک کا امریکا کو دیگر ممالک کے معاملات میں مداخلت بند کرنے کا مشورہ

    ایلون مسک کا امریکا کو دیگر ممالک کے معاملات میں مداخلت بند کرنے کا مشورہ

    دبئی: الیکٹرک گاڑیاں بنانے والی امریکی کمپنی ٹیسلا کے سی ای او اور امریکا کے محکمہ برائے حکومتی کارکردگی (DOGE) کے رکن ایلون مسک نے امریکا کو دیگر ممالک کے داخلی معاملات میں مداخلت بند کرنے کی تجویز دی ہے۔ انہوں نے یہ مشورہ دبئی میں ہونے والے ورلڈ گورنمنٹ سمٹ کے دوران ویڈیو لنک کے ذریعے خطاب کرتے ہوئے دیا۔

    ایلون مسک کا کہنا تھا کہ امریکا کو حکومتوں کے اندرونی معاملات میں مداخلت کرنے کی پالیسی کو ترک کرنا چاہیے اور اپنی توانائیاں اپنے ملک کے مسائل پر مرکوز کرنی چاہیے۔ ان کا کہنا تھا کہ امریکا کو دنیا بھر میں حکومتیں تبدیل کرنے کی کوششوں کو ختم کر دینا چاہیے اور اس کی بجائے اپنے ملک کی ترقی اور مسائل پر توجہ دینی چاہیے۔

    انہوں نے مزید کہا کہ امریکا کو اپنی پرانی بیوروکریسی کو ختم کرنے کی ضرورت ہے تاکہ حکومتی اخراجات میں کمی کی جا سکے، اور انہوں نے اس بات کا دعویٰ کیا کہ امریکی حکومتی اخراجات میں ایک کھرب ڈالر سے زیادہ کی کمی ممکن ہے۔ ایلون مسک کا کہنا تھا کہ اس قسم کی اصلاحات امریکی معیشت اور حکومتی نظام کو مضبوط کر سکتی ہیں۔

    اس دوران ایلون مسک نے دبئی لوپ منصوبے کا بھی اعلان کیا، جس کے تحت دبئی میں 20 ہزار مسافروں کو ایک مقام سے دوسرے مقام تک پہنچانے کے لیے ایک جدید ٹرانسپورٹ سسٹم قائم کیا جائے گا۔ دبئی لوپ منصوبہ دبئی کی ٹرانسپورٹ انفراسٹرکچر میں ایک اہم اضافہ ثابت ہو گا۔

    دوسری جانب، جمعرات کو بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کی ایلون مسک سے واشنگٹن میں ملاقات ہوئی۔ اس ملاقات میں دونوں رہنماؤں نے انٹرنیٹ سروس اسٹارلنک کی جنوبی ایشیا میں فراہمی پر بات چیت کی۔ بھارت میں انٹرنیٹ سروس کی فراہمی کے لیے اسٹارلنک کے منصوبے پر تبادلہ خیال کیا گیا، جس سے بھارت میں انٹرنیٹ کی رسائی کو بہتر بنانے کی کوشش کی جائے گی۔ایلون مسک کی جانب سے پیش کیے گئے یہ منصوبے اور تجاویز امریکا، بھارت اور دبئی کے لیے اہم ترقیاتی مواقع فراہم کر سکتے ہیں۔