Baaghi TV

Author: ممتاز حیدر

  • اسپیکر قومی اسمبلی کی مذاکرات کی دعوت پی ٹی آئی نے کی مسترد

    اسپیکر قومی اسمبلی کی مذاکرات کی دعوت پی ٹی آئی نے کی مسترد

    اسپیکر قومی اسمبلی کی مذاکرات کی دعوت پی ٹی آئی نے مسترد کر دی ہے.

    پاکستان کی قومی سیاست میں تازہ ترین پیش رفت کے مطابق، اسپیکر قومی اسمبلی نے ایک مرتبہ پھر تحریک انصاف کو مذاکرات کی دعوت دی تھی، تاہم تحریک انصاف نے اس دعوت کو مسترد کر دیا ہے۔ تحریک انصاف کے رہنماؤں نے واضح کیا ہے کہ ان کے لئے مذاکرات کا دروازہ اب بند ہو چکا ہے۔تحریک انصاف کے رہنماؤں نے اسپیکر کی مذاکرات کی دعوت کو رد کرتے ہوئے کہا ہے کہ ان کے لئے اب سیاسی مذاکرات کا باب ختم ہو چکا ہے۔ اپوزیشن لیڈر، عمر ایوب خان نے اسپیکر کو اپنے جواب میں کہا کہ "سیاسی مذاکرات صرف خواہشات سے نہیں ہوتے، بلکہ ان کے لئے مستحکم ارادے اور سچی نیت ضروری ہوتی ہے”۔

    قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف عمر ایوب خان کا کہنا تھا کہ حکومت کے ارادے نہ تو ٹھیک تھے اور نہ ہی نیت صاف تھی، اسی وجہ سے مذاکرات کامیاب نہیں ہو سکے۔ عمر ایوب خان نے مزید کہا کہ "ہم نے مذاکرات سنجیدگی سے شروع کیے تھے لیکن حکومت نے ہمارے جائز مطالبات نہیں مانے”۔عمر ایوب خان نے واضح طور پر کہا کہ اب مذاکرات کا دروازہ بند ہو چکا ہے، اور تحریک انصاف حکومت سے مزید مذاکرات نہیں کرے گی۔ ان کا کہنا تھا کہ حکومت نے اپنے وعدوں پر عمل نہیں کیا اور اپوزیشن کی باتوں کو اہمیت نہیں دی، جس کے باعث مذاکرات کے امکانات ختم ہو گئے ہیں۔

    اس دوران حکومت کی جانب سے مذاکرات کی کوششیں جاری ہیں، لیکن اپوزیشن کی طرف سے مکمل انکار نے حکومت کے لئے سیاسی ماحول مزید پیچیدہ کر دیا ہے۔ تحریک انصاف کی اس فیصلہ کے بعد پاکستان کی سیاسی صورتحال میں مزید کشیدگی دیکھنے کو مل سکتی ہے۔

    پرویز الہٰی کے خلاف دہشتگردی کی دفعات برقرار، درخواست خارج

  • پرویز الہٰی کے خلاف دہشتگردی کی دفعات برقرار، درخواست خارج

    پرویز الہٰی کے خلاف دہشتگردی کی دفعات برقرار، درخواست خارج

    لاہور کی انسدادِ دہشت گردی کی عدالت نے سابق وزیرِ اعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الہیٰ کے گھر پر چھاپے کے دوران پولیس پر حملے کے مقدمے سے دہشت گردی کے قانون کی دفعات ختم کرنے کی درخواست کو مسترد کر دیا ہے۔

    عدالت نے مقدمے میں فریقین کے دلائل سننے کے بعد فیصلہ سنایا کہ دہشت گردی کے قانون کی دفعات مقدمے سے نہیں نکالی جائیں گی۔ اس کے بعد انسدادِ دہشت گردی کی عدالت نے پراسیکیوشن کے گواہوں کو بیان ریکارڈ کرانے کے لیے طلب کرتے ہوئے ٹرائل کی مزید کارروائی 22 فروری تک ملتوی کر دی۔اس مقدمے میں 15 ملزمان کو نامزد کیا گیا ہے، اور ان ملزمان نے مقدمے کو عام فوجداری عدالت میں منتقل کرنے کی درخواست کی تھی۔ ملزمان پر الزام ہے کہ انہوں نے پولیس پر حملہ کیا، کارِ سرکار میں مداخلت کی، اور پیٹرول بم پھینکے۔یہ مقدمہ تھانہ غالب مارکیٹ پولیس کی جانب سے درج کیا گیا تھا۔

  • ایم کیو ایم پاکستان ،تنظیمی عہدے بانٹ دیئے گئے

    ایم کیو ایم پاکستان ،تنظیمی عہدے بانٹ دیئے گئے

    کراچی: چیئرمین ایم کیو ایم پاکستان ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی کی ہدایت پر تنظیمی امور سے متعلق ایک اہم نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ہے۔

    اس نوٹیفکیشن میں تنظیمی ذمہ داریوں کی تفصیل بیان کی گئی ہے اور مختلف عہدے داروں کے کردار کا تعین کیا گیا ہے۔نوٹیفکیشن کے مطابق، ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی ایم کیو ایم پاکستان کے تمام تنظیمی اور پالیسی امور کی نگرانی کریں گے۔ سینٹرل آرگنائزنگ کمیٹی میں فاروق ستار، انیس قائم خانی اور امین الحق شامل ہوں گے، جو تنظیمی معاملات کی نگرانی کریں گے۔ جبکہ تنظیمی کمیٹی کی ذمہ داری انیس قائم خانی، امین الحق اور رضوان بابر کے پاس ہوگی۔

    لیبر ڈویژن کی نگرانی مصطفیٰ کمال، فیصل سبزواری اور رضوان بابر کریں گے۔ شعبہ خواتین کی ذمہ داری نسرین جلیل، انیس قائم خانی اور کیف الوریٰ کے پاس ہوگی، جبکہ یوتھ فورم کی ذمہ داری فاروق ستار، مصطفیٰ کمال اور فیصل سبزواری کے پاس ہوگی۔ اس کے علاوہ پارٹی کے سوشل میڈیا شعبے کی ذمہ داری مصطفیٰ کمال اور فاروق ستار کے پاس ہوگی، جبکہ بزنس فورم مصطفیٰ کمال، فاروق ستار اور فیصل سبزواری کے ماتحت کام کرے گا۔

    اے پی ایم ایس او کے امور کی دیکھ بھال امین الحق اور فیصل سبزواری کے ذمہ ہوگی، اور ترقیاتی پیکج کے لیے ڈیولپمنٹ کمیٹی میں مصطفیٰ کمال اور فاروق ستار شامل ہوں گے۔ نسرین جلیل اور فیصل سبزواری کو بھی ترقیاتی پیکج کے لیے ڈیولپمنٹ کمیٹی میں شامل کیا گیا ہے۔

    اس نوٹیفکیشن کی جاری ہونے کے بعد، فاروق ستار کا کہنا ہے کہ خالد مقبول صدیقی کی جانب سے جاری کردہ سرکلر مکمل طور پر درست اور تصدیق شدہ ہے۔ تنظیمی معاملات کی دیکھ بھال کے لیے ذمہ داریاں دی گئی ہیں اور یہ سرکلر مرکزی کمیٹی کے 11 اراکین کے اتفاق رائے سے جاری ہوا ہے۔ فاروق ستار کا کہنا تھا کہ اگر کسی کو سرکلر کے حوالے سے اختلاف ہے تو اسے پارٹی کے اندر رہ کر حل کرنا چاہیے۔

  • پی ٹی آئی رہنما مہربانو قریشی، زاہد بہار ہاشمی گرفتار

    پی ٹی آئی رہنما مہربانو قریشی، زاہد بہار ہاشمی گرفتار

    ملتان میں پولیس نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی رہنما مہربانو قریشی، زاہد بہار ہاشمی اور دلیر مہار کو گرفتار کر لیا۔ پولیس حکام کے مطابق ان تینوں افراد کو پل چھٹہ کے علاقے میں دفعہ 144 کی خلاف ورزی پر گرفتار کیا گیا ہے۔

    دفعہ 144 کے تحت کسی بھی عوامی اجتماع یا احتجاج کی اجازت نہیں ہوتی، اور یہ گرفتاری اسی قانون کی خلاف ورزی کے تحت کی گئی ہے۔اس کے علاوہ، پولیس نے پی ٹی آئی کے دس سے زائد کارکنوں کو بھی گرفتار کر لیا ہے جو ریلی نکال رہے تھے۔ یہ کارکن پارٹی کی جانب سے آج 8 فروری کو ملک گیر احتجاج کے سلسلے میں سڑکوں پر تھے۔گرفتار ہونے والوں میں شاہ محمود قریشی کی صاحبزادی مہربانو قریشی اور جاوید ہاشمی کے داماد زاہد بہار ہاشمی بھی شامل ہیں۔

    پی ٹی آئی نے 8 فروری کو ملک بھر میں احتجاج کا اعلان کیا تھا، جس کے تحت کارکن مختلف شہروں میں احتجاج کر رہے تھے۔ اس دوران حکومت کے خلاف نعرے بازی اور مختلف مقامات پر ریلیوں کا انعقاد کیا جا رہا تھا، تاہم پولیس نے فوری کارروائی کرتے ہوئے اس احتجاج کو روکنے کی کوشش کی اور متعدد رہنماؤں اور کارکنوں کو گرفتار کر لیا۔پی ٹی آئی کی قیادت نے گرفتاریوں کو حکومت کی جانب سے سیاسی مخالفین کو دبانے کی کوشش قرار دیا ہے اور اس پر شدید احتجاج کیا ہے۔

  • بشریٰ کی جیل میں عمران سے ملاقات کی درخواست منظور

    بشریٰ کی جیل میں عمران سے ملاقات کی درخواست منظور

    راولپنڈی: اڈیالہ جیل میں بشری بی بی کے 26 نومبر کے بعد درج ہونے والے 31 مقدمات کی سماعت انسداد دہشتگردی عدالت راولپنڈی میں ہوئی۔

    سماعت جج امجد علی شاہ نے کی۔ بشری بی بی کو کمرہ عدالت میں پیش کیا گیا، جہاں 31 مقدمات کے تفتیشی افسران بھی عدالت میں موجود تھے۔بشری بی بی نے عدالت میں کہا کہ وہ تفتیش میں شامل ہونے سے قبل بانی پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) عمران خان اور اپنے وکیل سلمان صفدر سے مشاورت کرنا چاہتی ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ "مشاورت کے بعد میں اپنا بیان ریکارڈ کرانے کے لیے تیار ہوں۔” بشری بی بی نے عدالت سے درخواست کی کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان کی موجودگی میں ان کی ملاقات کروا دی جائے تاکہ وہ تفتیش میں شامل ہو سکیں۔

    عدالت نے بشری بی بی کی درخواست منظور کرتے ہوئے حکم دیا کہ ایس او پی (اسٹینڈرڈ آپریٹنگ پروسیجر) کے مطابق بشری بی بی کی بانی پی ٹی آئی عمران خان اور ان کے وکیل سلمان صفدر سے ملاقات کرائی جائے۔سماعت کے دوران، ضلع راولپنڈی کے تفتیشی افسران انسپکٹر راجہ افتخار، محمد افضل، راشد کیانی، حسنین، یعقوب شاہ اور ممتاز عدالت میں پیش ہوئے۔ چکوال سے انسپکٹر عالی نے بھی اپنی پیشی کی۔عدالت نے بشری بی بی کے 31 مقدمات کی سماعت ملتوی کرتے ہوئے آئندہ تاریخ کا اعلان کیا۔

    کریم خان امریکی صدر کی پابندیوں کا شکار ہونیوالے پہلے عہدیدار ہوں گے

  • پاک سعودی تعلقات ہر شعبے میں مضبوط سے مضبوط تر ہورہے ہیں ، ڈاکٹر حافظ مسعوداظہر

    پاک سعودی تعلقات ہر شعبے میں مضبوط سے مضبوط تر ہورہے ہیں ، ڈاکٹر حافظ مسعوداظہر

    پاکستان اسلامک کونسل کے چئیرمین اور جامعہ سعیدیہ سلفیہ کے پرنسپل ڈاکٹر حافظ مسعوداظہر نے کہا ہے کہ سعودی عرب کی طرف سے پاکستان کےلئے مشکل ترین حالات میں 1.61کروڑ ڈالر کے معاہدے اور ایک سال کےلئے 1.2 ارب ڈالر تیل کی موخر ادائیگی کی سہولت دینے کا ہم خیر مقدم کرتے ہیں ۔ مشکل ترین معاشی حالات میں خطیر امداد دے کر سعودی عرب نے ثابت کردیا ہے کہ وہ پاکستان کا مخلص دوست ہے ۔اس امداد اور معاہدوں پر پاکستانی قوم خادم الحرمین الشریفین شاہ سلمان اور ولیعہد محمد بن سلمان کی شکر گزار ہے ۔انھوں کہا کہ اس سے پہلے بھی سعودی عرب نے سٹیٹ بینک میں موجود 3ارب ڈالر ڈیپازٹ کی مدت میں توسیع کرکے پاکستان کو ڈیفالٹ ہونے سے بچایا ہے ۔ 1.61کروڑ ڈالر کے معاہدے اور 1.2ارب ڈالر تیل کی موخر ادائیگی کے علاوہ سعودی ڈویلپمنٹ فنڈ اور خیبرپختونخوا 41ملین ڈالر کی مفاہمتی یاداشت پر بھی دستخط کئے ہیں ۔ یہ خطیر رقم گریوٹی فلو واٹر سپلائی سکیموں پر خرچ کی جائے گی جس سے پہاڑی علاقوں میں پانی کا بہاﺅ بہتر ہوگا اور صوبہ خیبر پی کے خوراک میں خود کفیل ہوگا ۔انھوں نے کہا یہ کوئی پہلا موقع نہیں کہ سعودی عرب نے پاکستان کےلئے امداد کی ہو بلکہ قیام پاکستان سے لے کر اب تک ہر مشکل وقت میں سعودی حکمرانوں نے مدد کی ہے ۔ گوادر میں آنے والے سیلاب میں متاثرین کی مدد وبحالی کےلئے بھی سب سے پہلے سعودی عرب نے سامان پہنچایا تھا ۔ سعودی عرب اور پاکستان یک جان دو قالب ہیں دونوں ممالک کی دوستی ہمالہ سے بلند ، سمندروں سے گہری اور شہد سے میٹھی ہے اسلئے کہ اس دوستی کی بنیاد کلمہ توحید پر ہے ۔پاکستان اور سعودی عرب کے تعلقات ہر شعبے میں مضبوط سے مضبوط تر ہورہے ہیں ۔ دونوں ملکوں کی باہم دوستی کا یہ رشتہ اسی وقت قائم ہوگیا تھا جب پاکستان معرض وجود میں آیا تھا۔ اسی طرح جب بھی پاکستان پر کوئی مشکل وقت آتا ہے تو حرمین کے امام پاکستان کی سلامتی کےلئے دعائیں کرتے ہیں۔

  • پاک فوج کے آفیسر نے زندہ درگور کی گئی لاوارث بچی کو گود لیکر مثال قائم کردی

    پاک فوج کے آفیسر نے زندہ درگور کی گئی لاوارث بچی کو گود لیکر مثال قائم کردی

    پاک فوج کے آفیسر، میجر وقاص نے لاوارث بچی کو گود لیکر مثال قائم کردی

    پاک فوج کے آفیسر و جوان دفاع وطن، رفاہ عامہ کے ساتھ ساتھ انسانی ہمدری کےجذبے سے بھی سرشار ہیں ،7 فروری 2025 کو نوشہرہ کے ایک مقامی قبرستان میں شیر خوار بچی کو زندہ دفن کیے جانے کا المناک واقعہ پیش آیا، جس کے بعد 1122 ریسکیو کی ٹیم نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے بچی کو بچا کر مقامی ہسپتال منتقل کیا،شیرخوار بچی کے اس واقعہ کا علم جب رسالپور میں کورس کرنے والے میجر وقاص کو ہوا تو وہ ہسپتال پہنچ گئے،میجر وقاص نے قانونی کارروائی کو مکمل کرتے ہوئے سول کورٹ کے ذریعے بچی کو گود لے لیا

    میجر وقاص کے اس قدم کو سوشل میڈیا اور مقامی پشتو چینلز پر زبردست پذیرائی ملی ہے،عوام کی جانب سے آرمی آفیسر کی جہاں ہمت و دلیری کی تعریف کی جاتی ہے وہاں میجر وقاص کے اس انسانی جذبے کو بھی سراہا گیا ہے،میجر وقاص کا یہ انسانی ہمدردی پر مبنی واقعہ مقامی افراد کے ساتھ ساتھ پوری قوم کیلئے ایک بہترین پیغام ہے،یہ واقعہ اس بات کا غماز ہے کہ انسانیت اور ہمدردی کا جذبہ آج بھی زندہ ہے،اس واقعہ نے ثابت کیا ہے کہ پاک فوج دیگر شعبوں کی طرح انسانی ہمدردی میں بھی اپنی مثال آپ ہے

    واضح رہے کہ ریسکیو اداروں نے نوشہرہ کے قبرستان سے زندہ نومولود بچی دفنانے کی کوشش ناکام بنائی جس کی ویڈیو بھی وائرل ہوئی۔ نوشہرہ میں نامعلوم افراد نے دور جاہلیت کی یاد تازہ کردی، نومولود بچی کو زندہ دفنانے پر قبرستان میں فاتحہ خوانی کیلئے آئے افراد نے ریسکیو ٹیم کو اطلاع دے دی جس کے بعد ریسکیو 1122 نے فوری کارروائی کرکے بچی کو تحویل میں لے کر اسپتال منتقل کردیا، نومولود بچی کو کسی نے کپڑے میں لپیٹ کر مٹی میں دبا دیا تھا،ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ایک شخص جب بچی کے اوپر ڈالا گیا کپڑا اسے مردہ سمجھ کر ہٹاتا ہے تو بچی بازو ذرا سا اٹھاتی ہے۔ریسکو ٹیم کے مطابق کنٹرول روم کو اطلاع ملنے پر فوری طور پر ریسکو 1122 نے بچی کو ہسپتال پہنچایا۔

  • عطا تارڑ ہارا ہوا، اٹک،راولپنڈی فارم 47 پر ہے، گورنر پنجاب

    عطا تارڑ ہارا ہوا، اٹک،راولپنڈی فارم 47 پر ہے، گورنر پنجاب

    گورنر پنجاب سردار سلیم حیدرنے کہا ہے کہ مجھے گارنٹی ہے تارڑ صاحب (عطا تارڑ) ہارے ہوئے تھے، پورا راولپنڈی اور اٹک فارم 47 پر ہے،

    گورنر پنجاب سردار سلیم حیدرکے ایک انٹرویو کی ویڈیو سامنے آئی ہے جس میں گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے کہتے ہیں کہ مجھے گارنٹی ہے تارڑ صاحب جیتے ہوئے نہیں، تارر صاحب ہارے ہیں،سارے ہی فارم 47 پر ہیں، پورا پاکستان 47 پر ہے، میرے حلقے میں بھی جو جیتا وہ فارم 47 پر ہے، پورا پنڈی، کراچی سے بھی جو جیتے وہ بھی فارم 47 پر ہیں، آر اوز کا الیکشن ہے، مینج کیا گیا ، جو جیتے ہیں وہ بتا سکتے ہیں، میں تو ہارا ہوں،اٹک میں میرا حلقہ (این اے 50) فارم 47 پر ہے،

    گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر کی اس گفتگو نے ایک بار پھر انتخابات کے نتائج پر سوالات اٹھا دیے ہیں اور ان کے بیان نے ملکی سیاست میں نئی بحث کو جنم دیا ہے۔پی ٹی آئی جودعویٰ کرتی ہے کہ حکومت فارم 47 پر مبنی ہے،گورنر پنجاب کے اس بیان کے بعد انتخابات پر سوالیہ نشان اٹھنا شروع ہو گئے ہیں،پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول زرداری نے لاہور سے بھی الیکشن لڑا تھا اور انکے مقابلے میں ن لیگ کی جانب سے عطا تارڑ امیدوار تھے.

  • ڈوپ ٹیسٹ مثبت آنے پر   8 کھلاڑیوں پر پابندیاں

    ڈوپ ٹیسٹ مثبت آنے پر 8 کھلاڑیوں پر پابندیاں

    پاکستان اسپورٹس بورڈ (پی ایس بی) نے ڈوپ ٹیسٹ مثبت آنے پر مختلف کھیلوں کے 8 کھلاڑیوں پر پابندیاں عائد کر دیں، جبکہ 5 مزید ایتھلیٹس کے خلاف کارروائی جاری ہے۔

    یہ پابندیاں گزشتہ برس لیے گئے ٹیسٹ کے نتائج کی بنیاد پر عائد کی گئی ہیں، جن کے نتائج کے بعد متعلقہ کارروائی مکمل کی گئی ہے۔پی ایس بی کے ترجمان کے مطابق، 2024 میں مجموعی طور پر 140 اینٹی ڈوپنگ ٹیسٹ کیے گئے، جن میں سے 13 ایتھلیٹس کے ٹیسٹ مثبت آئے ہیں۔ ان کھلاڑیوں میں مختلف کھیلوں سے تعلق رکھنے والے افراد شامل ہیں، جن میں سے 5 ویٹ لفٹنگ، ایک باڈی بلڈنگ، ایک سائیکلنگ اور ایک ایتھلیٹکس سے ہیں۔

    ویٹ لفٹنگ میں فرقان احمد پر 2 سال، جمیل اختر اور محمد یوسف پر 3، 3 سال کی پابندی عائد کی گئی ہے۔ اسی طرح، غلام حسین شاہد پر 4 سال کی پابندی جبکہ ارسلان رؤف کو 3 سال کے لیے معطل کیا گیا ہے۔سائیکلنگ کے شعبے میں نتالیہ خان اور ایتھلیٹکس کے اسپرنٹر انیس خان پر 3، 3 سال کی پابندی عائد کی گئی ہے، جبکہ باڈی بلڈنگ کے کھلاڑی کاشف شاہ کو 4 سال کے لیے معطل کر دیا گیا ہے۔اس کے علاوہ، شاٹ پٹ کی ایتھلیٹ ماہ نور ڈوگر اور مڈل ڈسٹنس رنر ربیلہ فاروق کے ڈوپ ٹیسٹ بھی مثبت آئے ہیں اور ان کے خلاف کارروائی جاری ہے۔

    پی ایس بی نے اس بات کا بھی ذکر کیا ہے کہ اسپرنٹر نوید انجم، ویٹ لفٹر ملک سبحان اور حماد علی کو بھی نوٹس جاری کر دیے گئے ہیں۔

    پاکستان اسپورٹس بورڈ کے ترجمان کا کہنا ہے کہ پی ایس بی کھیلوں میں شفافیت کو یقینی بنانے اور ڈوپنگ جیسے غیر قانونی عمل کو ختم کرنے کے لیے پرعزم ہے۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ اینٹی ڈوپنگ قوانین کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی تاکہ کھلاڑیوں کو مستقبل میں ممنوعہ ادویات کے استعمال سے باز رکھا جا سکے۔

  • سپریم کورٹ کے 4 ججز کی جوڈیشل کمیشن کے اجلاس کو مؤخر کرنے کی درخواست

    سپریم کورٹ کے 4 ججز کی جوڈیشل کمیشن کے اجلاس کو مؤخر کرنے کی درخواست

    اسلام آباد: سپریم کورٹ کے چار سینئر ججز نے چیف جسٹس یحییٰ آفریدی کو ایک خط ارسال کیا ہے جس میں 10 فروری کو ہونے والے جوڈیشل کمیشن کے اجلاس کو مؤخر کرنے کی درخواست کی گئی ہے۔

    ذرائع کے مطابق یہ خط جسٹس منصور علی شاہ، جسٹس منیب اختر، جسٹس اطہر من اللہ اور جسٹس عائشہ ملک کی جانب سے لکھا گیا ہے۔ ان ججز کا کہنا ہے کہ موجودہ وقت میں جوڈیشل کمیشن کا اجلاس ملتوی کیا جائے تاکہ سپریم کورٹ اور اسلام آباد ہائیکورٹ میں ججز کی تعیناتی کے حوالے سے مکمل مشاورت اور غور کیا جا سکے۔

    سپریم کورٹ میں 10 فروری کو جوڈیشل کمیشن کا اجلاس طلب کیا گیا تھا جس میں سپریم کورٹ میں 8 ججز کی تعیناتی کا معاملہ زیر غور آنا تھا۔ اس اجلاس کے دوران مختلف اہم قانونی امور پر فیصلہ کرنے کی توقع تھی۔

    یاد رہے کہ اسلام آباد ہائیکورٹ کے 5 ججز نے بھی جوڈیشل کمیشن کے اجلاس کو ملتوی کرنے کا مطالبہ کیا تھا، جس کے بعد یہ معاملہ مزید پیچیدہ ہوگیا ہے۔ ذرائع کے مطابق اس خط میں ججز نے اجلاس کی تاریخ کو مؤخر کرنے کی ضرورت پر زور دیا ہے تاکہ اس پر مکمل غور و فکر کیا جا سکے اور تمام فریقین کی مشاورت کو مدنظر رکھا جا سکے۔

    بنگلہ دیش کی بحریہ کے سربراہ کی وزیر دفاع خواجہ محمد آصف سے ملاقات

    سیاسی جماعتیں انتشار کی بجائے استحکام پاکستان کے لئے کردار ادا کریں.حافظ طلحہ سعید