Baaghi TV

Author: ممتاز حیدر

  • کوئٹہ: ڈھاڈر میں دہشت گرد حملہ ناکام، متعدد دہشت گرد ہلاک، ایک جوان شہید

    کوئٹہ: ڈھاڈر میں دہشت گرد حملہ ناکام، متعدد دہشت گرد ہلاک، ایک جوان شہید

    کوئٹہ کے نواحی علاقے ڈھاڈر میں سیکیورٹی فورسز نے دہشت گردوں کے حملے کو بروقت کارروائی کرتے ہوئے ناکام بنا دیا۔ حکام کے مطابق شدت پسند تنظیم ’’فتنہ الہندوستان‘‘ سے تعلق رکھنے والے عناصر نے علاقے میں حملے کی کوشش کی، جسے فورسز نے مؤثر انداز میں پسپا کر دیا۔

    معاونِ خصوصی برائے داخلہ بلوچستان بابر یوسفزئی نے واقعے کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ جوابی کارروائی کے دوران متعدد دہشت گرد مارے گئے۔ انہوں نے کہا کہ سیکیورٹی فورسز نے نہایت پیشہ ورانہ مہارت کا مظاہرہ کرتے ہوئے بڑے جانی نقصان سے علاقے کو محفوظ رکھا۔بابر یوسفزئی کے مطابق اس کارروائی میں ایک بہادر جوان نے جامِ شہادت نوش کیا، جس کی قربانی کو قوم ہمیشہ یاد رکھے گی۔ انہوں نے شہید اہلکار کے اہلِ خانہ سے اظہارِ تعزیت کرتے ہوئے کہا کہ ملک کے امن کے لیے سیکیورٹی فورسز کی قربانیاں ناقابلِ فراموش ہیں۔

    حکام کا کہنا ہے کہ علاقے میں کلیئرنس اور سرچ آپریشن شروع کر دیا گیا ہے تاکہ کسی بھی ممکنہ خطرے کا مکمل خاتمہ کیا جا سکے۔ سیکیورٹی ادارے صورتِ حال پر گہری نظر رکھے ہوئے ہیں اور امن و امان کو یقینی بنانے کے لیے اقدامات جاری ہیں۔

  • 17 سالہ بھتیجا  شادی شدہ25 سالہ چچی سے پیار کر بیٹھا،خاندان کی مخالفت

    17 سالہ بھتیجا شادی شدہ25 سالہ چچی سے پیار کر بیٹھا،خاندان کی مخالفت

    پونے، ایک حیران کن اور افسوسناک واقعے میں 25 سالہ خاتون اور اس کے 17 سالہ بھتیجے نے خاندانی مخالفت کے بعد مبینہ طور پر زہر کھا لیا، جس کے باعث دونوں کی حالت تشویشناک ہو گئی ہے۔

    میڈیا رپورٹس کے مطابق خاتون کی شادی گزشتہ سال ہوئی تھی، تاہم کچھ ہی عرصے بعد اس کا شوہر ملازمت کے سلسلے میں پونے چلا گیا۔ اسی دوران خاتون اور اس کے نابالغ بھتیجے کے درمیان قربتیں بڑھتی گئیں اور دونوں ایک دوسرے کے قریب آ گئے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ یہ تعلق کئی ماہ تک خفیہ طور پر جاری رہا، لیکن جب اہل خانہ کو اس بارے میں علم ہوا تو شدید ردعمل سامنے آیا۔ خاندان نے اس رشتے کی سخت مخالفت کی اور صورتحال کشیدہ ہو گئی۔اطلاعات کے مطابق اہل خانہ نے فوری طور پر خاتون کے شوہر کو واپس بلا لیا، جس کے بعد گھر میں تنازع مزید بڑھ گیا۔ مبینہ طور پر سماجی دباؤ اور بدنامی کے خوف سے خاتون نے چوہے مار دوا کھا کر خودکشی کی کوشش کی۔ جب بھتیجے کو اس کی اطلاع ملی تو اس نے بھی وہی قدم اٹھایا۔

    دونوں کی حالت بگڑنے پر انہیں فوری طور پر اسپتال منتقل کیا گیا، جہاں ایمرجنسی وارڈ میں ان کا علاج جاری ہے۔ ڈاکٹروں کے مطابق دونوں کی حالت نازک بتائی جا رہی ہے۔پولیس نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے تحقیقات شروع کر دی ہیں اور اہل خانہ سے پوچھ گچھ جاری ہے۔ دوسری جانب مقامی افراد اس واقعے پر شدید حیرت اور افسوس کا اظہار کر رہے ہیں، جبکہ معاشرتی سطح پر بھی اس معاملے پر مختلف آراء سامنے آ رہی ہیں۔

  • شادی کے اسٹیج پر ڈرامائی موڑ، دلہن کی سہیلی کی آمد، اک بات نے رشتہ توڑ دیا

    شادی کے اسٹیج پر ڈرامائی موڑ، دلہن کی سہیلی کی آمد، اک بات نے رشتہ توڑ دیا

    بھارتی ریاست اتر پردیش کے ضلع اٹاوہ میں ایک شادی کی خوشیاں اس وقت ختم ہو گئیں جب دلہن نے عین اسٹیج پر شادی سے انکار کر دیا۔ واقعہ ویہوا علاقے کے ایک گیسٹ ہاؤس میں پیش آیا جہاں ہر طرف جشن کا سماں تھا، مگر چند لمحوں میں صورتحال یکسر بدل گئی۔

    تفصیلات کے مطابق شادی کی تقریب پورے جوش و خروش سے جاری تھی۔ دولہا اور دلہن اسٹیج پر موجود تھے اور ایک دوسرے کو ورمالا پہنانے ہی والے تھے کہ اسی دوران دلہن کی نوئیڈا سے آئی ایک سہیلی اس کے قریب پہنچی اور اس کے کان میں کچھ کہا۔ سہیلی کی بات سنتے ہی دلہن کے چہرے کے تاثرات بدل گئے اور اس نے سب کے سامنے شادی سے انکار کر دیا۔عینی شاہدین کے مطابق دلہن نے نہ صرف ورمالا اسٹیج پر چھوڑ دی بلکہ فوراً نیچے اتر کر وہاں سے چلی گئی۔ دولہا اور اس کے اہلخانہ اس اچانک فیصلے پر حیران رہ گئے۔ دولہا بار بار وجہ پوچھتا رہا اور یہاں تک کہا کہ اس نے جہیز کا کوئی مطالبہ بھی نہیں کیا، مگر دلہن نے خاموشی اختیار کیے رکھی۔

    دلہن کے والد اور دیگر رشتہ داروں نے اسے کافی دیر تک منانے کی کوشش کی، تاہم وہ اپنے فیصلے پر قائم رہی۔ دلہن کے والد نے الزام عائد کیا کہ نوئیڈا سے آئی سہیلی نے ان کی بیٹی کو ورغلا کر یہ قدم اٹھانے پر مجبور کیا۔واقعے کے بعد شادی کا ماحول بدل گیا اور آخرکار دولہا کو بغیر دلہن کے ہی بارات واپس لے جانی پڑی۔ بڑھتے ہوئے ہنگامے کے باعث معاملہ پولیس تک جا پہنچا، جہاں دلہن نے واضح مؤقف اختیار کیا کہ وہ نہ صرف شادی نہیں کرے گی بلکہ اپنے والدین کے ساتھ بھی رہنا نہیں چاہتی اور اپنی سہیلی کے ساتھ جانے پر بضد ہے۔

  • عاصم اظہر نے کنسرٹ کے دوران ہانیہ عامر کا ہاتھ تھام لیا

    عاصم اظہر نے کنسرٹ کے دوران ہانیہ عامر کا ہاتھ تھام لیا

    عالمی شہرت یافتہ پاکستانی گلوکار عاصم اظہر اور معروف اداکارہ ہانیہ عامر ایک بار پھر سوشل میڈیا اور شوبز حلقوں میں توجہ کا مرکز بن گئے ہیں۔

    گزشتہ چند مہینوں سے دونوں فنکاروں کے درمیان تعلقات میں بہتری کی خبریں گردش کر رہی تھیں، جبکہ مختلف تقریبات میں بھی ان کی مشترکہ شرکت نے مداحوں کی دلچسپی میں اضافہ کیا۔ سوشل میڈیا پر ان کی ممکنہ شادی سے متعلق قیاس آرائیاں بھی زور پکڑتی جا رہی ہیں۔اس وقت دونوں فنکار امریکا میں موجود ہیں، جہاں عاصم اظہر اپنے میوزک کنسرٹس میں پرفارم کر رہے ہیں، جبکہ ہانیہ عامر بھی ان تقریبات میں شریک ہو رہی ہیں۔حال ہی میں نیویارک میں ہونے والے ایک کنسرٹ کے دوران ایک دلچسپ لمحہ دیکھنے میں آیا، جب عاصم اظہر نے پرفارمنس کے دوران مختصر طور پر ہانیہ عامر کا ہاتھ تھام لیا۔ اس منظر کو مداحوں نے فوری طور پر کیمرے میں محفوظ کر لیا، جس کے بعد ویڈیوز اور تصاویر سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہو گئیں۔

    کنسرٹ کے دوران دونوں فنکار سفید لباس میں ہم آہنگ انداز میں دکھائی دیے، جبکہ ہانیہ عامر نے سرخ ماسک کے ذریعے اپنا چہرہ ڈھانپ رکھا تھا۔اس واقعے پر سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے ملا جلا ردِعمل سامنے آیا ہے۔ کئی مداحوں نے اس جوڑی کو سراہتے ہوئے ان کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا اور ممکنہ شادی کی امید بھی ظاہر کی، جبکہ کچھ صارفین نے اس لمحے کو غیر مناسب قرار دیا۔

  • ایران کا   1 ہزار سے زائد اقسام کے مقامی ہتھیار تیارکرنے کا دعویٰ

    ایران کا 1 ہزار سے زائد اقسام کے مقامی ہتھیار تیارکرنے کا دعویٰ

    تہران: ایران نے دعویٰ کیا ہے کہ وہ مقامی سطح پر ایک ہزار سے زائد اقسام کے جدید ہتھیار تیار کر رہا ہے، جن میں میزائل، ڈرونز اور دیگر جدید عسکری نظام شامل ہیں، جبکہ اس کی میزائل صلاحیت کا ایک بڑا حصہ تاحال استعمال میں نہیں لایا گیا۔

    ایرانی میڈیا رپورٹس کے مطابق وزارتِ دفاع کے ترجمان بریگیڈیئر جنرل رضا طلائی نِک کا کہنا ہےکہ ملک کی دفاعی اور جوابی صلاحیتیں انتہائی بلند سطح پر موجود ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ 7 اپریل تک امریکا اور اسرائیل کے ساتھ کشیدگی کے دوران بھی ایرانی مسلح افواج نے اپنی طاقت کا بھرپور مظاہرہ کیا۔ترجمان کے مطابق کارروائیوں کے دوران ایرانی افواج نے مقبوضہ علاقوں کی فضائی حدود میں برتری برقرار رکھی، جو ان کے بقول دفاعی حکمت عملی کی کامیابی کا ثبوت ہے۔بریگیڈیئر جنرل رضا طلائی نِک نے اس بات پر زور دیا کہ ایران میں تیار ہونے والے تمام ہتھیار مکمل طور پر مقامی سطح پر تیار کیے جاتے ہیں، جو ملک کی دفاعی خود کفالت کی عکاسی کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اس وقت ایک ہزار سے زائد اقسام کے ہتھیار ملک کے اندر تیار کیے جا رہے ہیں، جو گزشتہ 25 سال سے جاری سرمایہ کاری کا نتیجہ ہیں۔

    انہوں نے مزید بتایا کہ دفاعی پیداوار کو ملک کے مختلف علاقوں میں پھیلایا گیا ہے تاکہ کسی بھی ممکنہ حملے یا نقصان کی صورت میں پیداوار کا عمل متاثر نہ ہو۔ترجمان کے مطابق تقریباً 9 ہزار کمپنیاں دفاعی صنعت کے ساتھ منسلک ہیں، جو اس شعبے کی وسعت اور خود انحصاری کو ظاہر کرتی ہیں۔آبنائے ہرمز کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ایران کے اقدامات خطے میں اسٹریٹجک کنٹرول کو مضبوط بنانے کا ذریعہ ہیں، جبکہ خلیج عمان میں متعدد مواقع پر مخالف قوتوں کو پسپائی اختیار کرنا پڑی۔انہوں نے ملک بھر میں ہونے والے عوامی اجتماعات کو سراہتے ہوئے اسے “سماجی معجزہ” قرار دیا اور دعویٰ کیا کہ 3 کروڑ سے زائد افراد قومی دفاعی مہم میں شمولیت کے لیے رجسٹر ہو چکے ہیں، جو ان کے مطابق عالمی سطح پر ایک غیر معمولی مثال ہے۔

  • شہرت کی بلندیوں پر جانے والی بھارتی اداکارہ، جس کو کیا گیا تھا جسم فروشی کے الزام میں گرفتار

    شہرت کی بلندیوں پر جانے والی بھارتی اداکارہ، جس کو کیا گیا تھا جسم فروشی کے الزام میں گرفتار

    بھارتی فلم انڈسٹری میں بعض کہانیاں ایسی ہوتی ہیں جو کسی فلمی اسکرپٹ سے کم نہیں ہوتیں۔ ایسی ہی ایک کہانی معروف اداکارہ شویتا باسو پرساد کی ہے، جنہوں نے کم عمری میں شہرت کی بلندیوں کو چھوا، ایک بڑے تنازع کا سامنا کیا اور پھر اپنی محنت سے دوبارہ مقام حاصل کیا۔

    جمشیدپور میں پیدا ہونے والی شویتا باسو پرساد نے اپنے کیریئر کا آغاز بطور چائلڈ آرٹسٹ کیا اور فلم میں ڈبل رول ادا کرکے ناقدین کو حیران کر دیا۔ اسی فلم کے لیے انہوں نے نیشنل ایوارڈ بھی حاصل کیا۔ بعد ازاں ٹی وی ڈرامہ “کہانی گھر گھر کی” اور فلم اقبال میں اپنی اداکاری سے خوب داد سمیٹی۔اصل شہرت انہیں تیلگو فلم کوٹھا بنگارو لوکم سے ملی، جس نے انہیں راتوں رات نوجوانوں کی پسندیدہ اداکارہ بنا دیا۔ تاہم سال 2014 میں ان کی زندگی نے اچانک ڈرامائی موڑ لیا، جب حیدرآباد کے علاقے بنجارا ہلز میں ایک ہوٹل پر پولیس چھاپے کے دوران انہیں جسم فروشی کے الزام میں گرفتار کر لیا گیا۔ اس واقعے نے نہ صرف ان کی ساکھ کو شدید نقصان پہنچایا بلکہ ان کے کیریئر کو بھی بڑا دھچکا لگا۔

    اداکارہ کو کچھ عرصے کے لیے ریسکیو ہوم بھی بھیجا گیا، تاہم بعد ازاں انہوں نے عدالت میں اپنی بے گناہی ثابت کی۔ دسمبر 2014 میں عدالت نے تمام الزامات کو مسترد کرتے ہوئے انہیں کلین چٹ دے دی۔ شویتا نے مؤقف اختیار کیا کہ انہیں غلط طور پر پھنسایا گیا تھا اور وہ دراصل ایک ایوارڈ تقریب میں شرکت کے لیے حیدرآباد گئی تھیں۔مشکل وقت کے باوجود انہوں نے ہمت نہیں ہاری اور دوبارہ انڈسٹری میں قدم جمایا۔اداکارہ کی ذاتی زندگی میں بھی اتار چڑھاؤ آئے۔ انہوں نے 2018 میں شادی کی، تاہم ایک سال بعد علیحدگی اختیار کر لی۔ اس کے باوجود شویتا باسو پرساد نے نہ صرف اداکاری بلکہ ہدایتکاری اور پروڈکشن میں بھی اپنی شناخت قائم کی۔

    فلمی دنیا میں ان کا سفر اس بات کی مثال ہے کہ مشکلات چاہے کتنی ہی بڑی کیوں نہ ہوں، مستقل مزاجی اور حوصلے سے دوبارہ کامیابی حاصل کی جا سکتی ہے۔

  • ایرانی وزیر خارجہ کی فیلڈ مارشل سید عاصم منیر سے ملاقات

    ایرانی وزیر خارجہ کی فیلڈ مارشل سید عاصم منیر سے ملاقات

    ایران کے وزیرخارجہ عباس عراقچی نے فیلڈ مارشل سید عاصم منیر سے ملاقات کی ہے

    ایرانی سفارتخانے کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی نے پہلی باضابطہ ملاقات فیلڈ مارشل عاصم منیر سے ملاقات کی،سفارتی ذرائع کے مطابق ملاقات میں وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کے علاوہ مشیر برائے قومی سلامتی جنرل عاصم ملک اور ڈی جی ملٹری انٹیلی جنس بھی شریک تھے۔نجی ٹی وی کے مطابق ذرائع کا بتانا ہے کہ ایران کے نائب وزیرخارجہ غریب آبادی، اسلام آباد میں ایران کے سفیر امیری مقدم اور ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان اسماعیل بقائی بھی ملاقات میں موجود تھے۔

    ایرانی وزیر خارجہ جمعہ کو اسلام آباد پہنچے تو ان کا پرتپاک استقبال کیا گیا،ان کے استقبال کیلئے نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار، فیلڈ مارشل،آرمی چیف عاصم منیر اور وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی سمیت اعلیٰ حکام موجود تھے۔

    سفارتی حلقوں کے مطابق پاکستان ماضی میں بھی ایران اور امریکا کے درمیان رابطوں میں سہولت کار کا کردار ادا کرتا رہا ہے، جبکہ حالیہ اعلیٰ سطحی روابط خصوصاً آرمی چیف عاصم منیر کے تہران کے دورے نے اسلام آباد کو ایک اہم سفارتی پل کی حیثیت دے دی ہے،تجزیہ کاروں کے مطابق پاکستان خطے میں کشیدگی کم کرنے اور سفارتی حل تلاش کرنے کیلئے اپنی متوازن پالیسی اور تعلقات کو مؤثر انداز میں استعمال کر رہا ہے، جس سے مشرق وسطیٰ میں ممکنہ کشیدگی کے خاتمے کی امید پیدا ہو رہی ہے۔

  • صدر مملکت آصف زرداری کا دورہ چین، سی پیک اور معاشی تعاون پر اہم بات چیت متوقع

    صدر مملکت آصف زرداری کا دورہ چین، سی پیک اور معاشی تعاون پر اہم بات چیت متوقع

    اسلام آباد: دفتر خارجہ کے مطابق صدر آصف علی زرداری آج 25 اپریل سے یکم مئی 2026 تک چین کا سرکاری دورہ کریں گے، جو چینی حکومت کی دعوت پر ہوگا۔

    دورے کے دوران صدر زرداری 25 سے 27 اپریل تک صوبہ ہنان کے شہر چانگشا جبکہ 28 اپریل سے یکم مئی تک صوبہ ہائنان کے شہر سانیا جائیں گے، جہاں وہ صوبائی قیادت سے ملاقاتیں کریں گے۔ملاقاتوں میں پاک-چین دوطرفہ تعلقات، بالخصوص اقتصادی و تجارتی تعاون اور چین پاکستان اقتصادی راہداری (سی پیک) پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا جائے گا۔دفتر خارجہ کے مطابق یہ دورہ دونوں ممالک کے درمیان اعلیٰ سطحی روابط کی روایت کا حصہ ہے اور اس سال پاک-چین سفارتی تعلقات کے قیام کی 75ویں سالگرہ کے تناظر میں خصوصی اہمیت رکھتا ہے، جو دونوں ممالک کے درمیان آل ویدر اسٹریٹجک کوآپریٹو پارٹنرشپ کو مزید مضبوط بنانے کے عزم کا عکاس ہے۔

  • وزیراعلی مریم نواز کی کاوشیں، پنجاب 10لاکھ جانور ایکسپورٹ کرے گا

    وزیراعلی مریم نواز کی کاوشیں، پنجاب 10لاکھ جانور ایکسپورٹ کرے گا

    وزیراعلی مریم نوازشریف کی کاوشیں، پنجاب 10لاکھ جانور ایکسپورٹ کرے گا

    پنجاب میں میٹ ایکسپورٹ کے لئے چینی کمپنی سمیت 7اداروں سے ایم او یو پر دستخط ہو گئے،چین کی گلوبل میٹ کمپنی،پنجاب میں پامکو کے اشتراک کار سے بوائلر یونٹ نصب کرے گی ،بوائلر یونٹ کے ذریعے بڑے پیمانے پر بوائلڈ میٹ ایکسپورٹ کے لئے تیار کیا جائے گا، میٹ کمپنیاں ایکسپور ٹ کے لئے تیار3لا کھ مویشیوں کاگوشت امپورٹ کریں گی،3لا کھ بھینس اور گائے،3لاکھ مینڈھے وغیرہ کی فیٹنگ (Fattening)کا ہدف مقرر کیا گیا ہے،ایک لاکھ بکروں اور بھیڑوں وغیرہ کی ایکسپورٹ کے لئے پرورش کی جائے گی ،پنجاب کی ہر تحصیل میں سٹیٹ آف دی آرٹ ویٹرنری ہسپتال قائم کیا جائے گا،گاؤں، گاؤں جا کر مویشوں کے علاج کیلئے ہر تحصیل میں 4موبائل ویٹرنری ڈسپنسریاں کام کریں گی ،وزیراعلی مریم نوازشریف نے دیہی خواتین کو مفت مویشی دینے کا کوٹہ ڈبل کردیا

    وزیراعلی مریم نوازشریف کی زیر صدارت خصوصی ویڈیولنک ا جلاس،اہم فیصلے، تفصیلی بریفنگ دی گئی،صوبائی وزیر لائیوسٹاک عاشق حسین کرمانی نے پنجاب میں لائیوسٹاک سے متعلق اقدامات سے آگاہ کیا،بریفنگ میں بتایا گیا کہ پنجاب میں پہلی بار لا ئیوسٹاک فارمنگ سیکٹر کی میکانزیشن کی جائے گی ،حکومت پنجاب لائیوسٹاک مشینری کے لئے 60فیصد تک سبسڈی دے گی ،ملک چلر، میکسنگ مشین، ملک کین کولر،ویٹ سکیل، فیڈ مکسر، پائلٹ مشین او ردیگر مشینری مہیا کی جائے گی،جنوبی پنجاب کے 12اضلاع میں بیوہ اور مطلقہ خواتین کو 9255مویشی مفت دئیے گئے ،ایکسپورٹ کا ٹارگٹ پورا کرنے کے لئے 2ملین جانوروں کو ٹیگ کیاجائے گا ،2ملین فارمز کو مویشیوں کی نسل بڑھانے کے لئے 2ملین سیمنز سبسڈی پر دئیے جائیں گے -پنجاب میں 2022کے بعد مویشیوں میں گل گھوٹو اور لمپی سکن رپورٹ نہیں ہوا حالیہ سیلاب کے بعد بھی لمپی سکن کا کوئی کیس سامنے نہیں آیا -لمپی سکن کی امپورٹڈ ویکسین 300روپے جبکہ مقامی طورپر تیار کردہ موثر ویکسین صرف30روپے میں دستیاب ہے-

    وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کا کہنا تھا کہ ماضی میں لائیو سٹاک جیسے اہم شعبے کو نظر انداز کیاجانا انتہائی ا فسوسناک ا مر ہے ،لائیوسٹاک فارمز کی معاشی خود انحصاری کا ذریعہ بنتے ہیں ،

  • امریکی فوج نے آبنائے ہرمز میں ایک اور ایرانی پرچم بردار بحری جہاز کو روک لیا

    امریکی فوج نے آبنائے ہرمز میں ایک اور ایرانی پرچم بردار بحری جہاز کو روک لیا

    امریکی فوج نے آبنائے ہرمز میں ایک اور ایرانی پرچم بردار بحری جہاز کو روک لیا۔

    امریکی سینٹرل کمان کے مطابق ایرانی پرچم والے ایک اور بحری جہاز کو روک لیا ہے۔رپورٹ کے مطابق امریکی فوج نے ایرانی جہاز کو ناکہ بندی کی خلاف ورزی پر روکا ہے۔مشرقِ وسطیٰ میں جاری کشیدگی کے دوران سوشل میڈیا پلیٹ فارم X پر ایک تصویر سامنے آئی ہے جس میں ایک امریکی جنگی جہاز کو آبنائے ہرمز کے قریب ایک بحری جہاز کو روکنے کی کوشش کرتے ہوئے دکھایا گیا ہے۔امریکی سینٹرل کمانڈ نے اس تصویر کو شیئر کرتے ہوئے دعویٰ کیا ہے کہ مذکورہ جہاز ایرانی پرچم بردار تھا اور اسے امریکی ناکہ بندی کے تحت روکا جا رہا تھا۔

    رپورٹس کے مطابق جنگ کے آغاز کو آٹھ ہفتے گزر چکے ہیں اور ایران نے اپنی حدود میں تقریباً تمام غیر ملکی جہازوں کی آمدورفت روک رکھی ہے، جبکہ صرف ایرانی جہازوں کو گزرنے کی اجازت دی جا رہی ہے۔ایران کا مؤقف ہے کہ جب تک امریکہ اپنی عائد کردہ ناکہ بندی ختم نہیں کرتا، تب تک آبنائے ہرمز کو دوبارہ کھولنے کا کوئی امکان نہیں۔ دوسری جانب ماہرین خبردار کر رہے ہیں کہ اس صورتحال سے عالمی توانائی منڈی اور تیل کی قیمتوں پر سنگین اثرات مرتب ہو سکتے ہیں۔