Baaghi TV

Author: ممتاز حیدر

  • ترکی میں امریکی پیٹریاٹ فضائی دفاعی نظام تعینات

    ترکی میں امریکی پیٹریاٹ فضائی دفاعی نظام تعینات

    ترکی نے منگل کے روز اعلان کیا ہے کہ نیٹو کی جانب سے فضائی اور میزائل دفاع کو مضبوط بنانے کے اقدامات کے تحت امریکی پیٹریاٹ ایئر ڈیفنس سسٹم ملک کے جنوب مشرقی صوبے ملاتیا میں تعینات کر دیا گیا ہے۔

    ترکی کی وزارت دفاع نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس (ائکس) پر جاری بیان میں کہا کہ خطے میں حالیہ پیش رفت کے پیش نظر ملکی سرحدوں اور فضائی حدود کے تحفظ کے لیے ضروری اقدامات کیے جا رہے ہیں اور اس سلسلے میں نیٹو اور اتحادی ممالک سے مسلسل مشاورت جاری ہے۔بیان میں کہا گیا کہ قومی سطح پر کیے گئے اقدامات کے ساتھ ساتھ نیٹو نے بھی فضائی اور میزائل دفاعی نظام کو مزید مضبوط بنایا ہے۔ اسی فریم ورک کے تحت پیٹریاٹ دفاعی نظام اس وقت صوبہ ملاتیا میں موجود ہے اور اسے جلد آپریشنل بنانے کی تیاری کی جا رہی ہے تاکہ ترکی کی فضائی حدود کے تحفظ کو یقینی بنایا جا سکے۔

    دوسری جانب ترک صدر رجب طیب اردوان نے ایران کو مزید "اشتعال انگیز اقدامات” سے باز رہنے کی تنبیہ کی ہے۔ ترک خبر رساں ادارے کے مطابق یہ بیان اس واقعے کے بعد سامنے آیا جب ایران سے داغا گیا ایک بیلسٹک میزائل ترک فضائی حدود میں داخل ہونے کی اطلاع دی گئی۔ترکی کی وزارت دفاع کا کہنا تھا کہ میزائل مشرقی بحیرہ روم میں موجود نیٹو کے فضائی اور میزائل دفاعی نظام کے ذریعے تباہ کر دیا گیا۔

    تاہم ایران نے اس الزام کی تردید کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس نے ترکی کی جانب کوئی میزائل فائر نہیں کیا۔ ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان اسماعیل بقائی نے اس واقعے کو ممکنہ طور پر "فالس فلیگ آپریشن” قرار دیا، تاہم انہوں نے کسی مخصوص ملک پر الزام عائد نہیں کیا۔

  • تل ابیب کے قریب اسرائیلی سیٹلائٹ کمیونیکیشن مرکز ایرانی حملے سے تباہ

    تل ابیب کے قریب اسرائیلی سیٹلائٹ کمیونیکیشن مرکز ایرانی حملے سے تباہ

    ایران کی پاسدارانِ انقلاب نے دعویٰ کیا ہے کہ اس نے اسرائیل کے شہر تل ابیب کے جنوب میں واقع ہیلا سیٹلائٹ کمیونیکیشن سینٹر کو ڈرون حملے میں تباہ کر دیا ہے۔

    آئی آر جی سی کے مطابق حملہ آور ڈرونز کے ذریعے اس مرکز کو نشانہ بنایا گیا جو اسرائیلی فضائی اڈوں کو لڑاکا طیاروں کے ساتھ منسلک کرنے میں اہم کردار ادا کرتا تھا۔ایرانی بیان میں کہا گیا ہے کہ یہ تنصیب اسرائیل کے فوجی سیٹلائٹ کنٹرول اور مواصلاتی نیٹ ورک کا حصہ تھی اور اسے تباہ کر کے اسرائیلی فوج کے کمانڈ اور رابطہ نظام کو نقصان پہنچانے کی کوشش کی گئی۔ایرانی حکام کا کہنا ہے کہ مذکورہ مرکز کے ذریعے اسرائیلی فضائیہ کے جنگی طیاروں اور مختلف فضائی اڈوں کے درمیان رابطہ برقرار رکھا جاتا تھا، جسے اب حملے کے نتیجے میں شدید نقصان پہنچا ہے۔

  • اسرائیل و امریکا کا ایران میں ایک اور سکول ،رہائشی عمارت پر حملہ

    اسرائیل و امریکا کا ایران میں ایک اور سکول ،رہائشی عمارت پر حملہ

    ایران کے شہر خمین میں اسرائیل اور امریکا نے ایک اور اسکول پر میزائل حملہ کردیا۔

    ایرانی میڈیا کے مطابق خمین شہر میں ایک اور اسکول پر میزائل حملہ کیا گیا، حملے میں ڈاکٹر حفیظ خمینی اسکول اور ملحقہ رہائشی عمارتیں تباہ ہوگئی۔ایرانی میڈیا کا کہنا ہے کہ بمباری سے جانی نقصانات کی اطلاع نہیں ملی۔دوسری جانب ایران کے دارالحکومت تہران میں ریسالت اسکوائر کے علاقے میں ایک رہائشی عمارت پر ہونے والے مبینہ فضائی حملے کے بعد امدادی ٹیمیں ملبے تلے دبے افراد کو نکالنے کے لیے بھرپور کوششیں کر رہی ہیں۔ایرانی سرکاری میڈیا کے مطابق حملے کے بعد کئی منزلہ عمارت کو شدید نقصان پہنچا اور متعدد افراد ملبے تلے پھنس گئے۔ ایرانی ریڈ کریسنٹ سوسائٹی کی جانب سے جاری کی گئی ویڈیو میں امدادی کارکنوں کو تباہ شدہ عمارت کے اندر سیڑھیوں کے ذریعے اوپر جاتے اور پھنسے ہوئے افراد کو تلاش کرتے دیکھا جا سکتا ہے۔ ویڈیو میں ایک ریسکیو اہلکار کو یہ کہتے ہوئے بھی سنا جا سکتا ہے کہ پانچویں منزل پر لوگ پھنسے ہوئے ہیں۔

    ویڈیو مناظر میں عمارت کا ڈھانچہ بری طرح تباہ دکھائی دیتا ہے، جہاں کنکریٹ کے ملبے کے ڈھیر لگے ہوئے ہیں اور عمارت کی آہنی سلاخیں باہر نکلی ہوئی نظر آتی ہیں۔ عمارت کے صحن میں بھی ملبہ پھیلا ہوا ہے جس کے باعث امدادی کارروائیاں مشکل ہو گئی ہیں۔ایرانی ریڈ کریسنٹ سوسائٹی نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر اپنے بیان میں کہا ہے کہ “ریڈ کریسنٹ اور فائر فائٹنگ یونٹس تہران کے ریسالت علاقے میں امریکی اور اسرائیلی فضائی حملوں سے متاثرہ مقام پر امدادی کارروائیاں جاری رکھے ہوئے ہیں۔”

    ایران کی نیم سرکاری خبر رساں ایجنسی تسنیم کے مطابق اس حملے میں تقریباً 40 افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔ رپورٹ کے مطابق یہ حملہ ایسے وقت میں ہوا جب امریکہ اور اسرائیل ایران کے مختلف علاقوں، بشمول دارالحکومت تہران، میں فضائی کارروائیاں جاری رکھے ہوئے ہیں۔

  • خطے میں امریکی تنصیبات پر تہران کے حملے جاری،جنگ کب بندہوگی ہم طے کریں گے،ایران

    خطے میں امریکی تنصیبات پر تہران کے حملے جاری،جنگ کب بندہوگی ہم طے کریں گے،ایران

    خطے میں امریکی تنصیبات پر بھی تہران کے حملے جاری ہیں، دوحا میں دھماکے سنے گئے، سعودی وزارت دفاع نے 4 ڈرون مار گرانے کا دعویٰ کیا ہے۔

    رپورٹ کے مطابق بحرین میں رہائشی عمارت پر ڈرون حملے میں ایک شہری جاں بحق اور متعدد زخمی ہوگئے۔یو اے ای نے 12 میزائل اور 17 ڈرون مار گرانے کا دعویٰ کیا ہے، عراق کے شہر موصل میں عراقی تنظیم کے دفتر پر بھی ڈرون حملہ کیا گیا،آپریشن وعدہ صادق کی 33 ویں لہر کے دوران ایران نے اسرائیل پر القدر اور خرم شہر بیلسٹک میزائلوں سے حملے کیے، کلسٹر بموں کا بھی استعمال کیا گیا، 2 صیہونی شہری ہلاک ہوگئے۔

    ایرانی پاسداران انقلاب نے واضح کیا ہے کہ جنگ کب بند ہوگی یہ اب ہم طے کریں گے، خطے میں سب محفوظ ہونگے یا کوئی نہیں ہوگا۔ایران کی پاسداران انقلاب نے امریکی صدر کے بیان پر ردعمل دیدیا۔ ترجمان نے کہا کہ ایران سے متعلق امریکی صدر کی باتیں مضحکہ خیز ہیں، حملے جاری رہے تو خطے سے تیل برآمد نہیں ہونے دیں گے۔ایرانی نائب وزیر خارجہ نے کہا کہ فرانس، چین اور روس سمیت کچھ ممالک نے سیزفائر کیلئے ہم سے رابطہ کیا ہے، جنگ بندی کیلئے ہماری پہلی شرط جارحیت کا خاتمہ ہے۔ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی کا کہنا ہے امریکا کے ساتھ دوبارہ مذاکرات ایجنڈے پر نہیں، خطے میں کشیدگی کے ذمہ دار امریکا اور اسرائیل ہیں، ایران پر مسلط جنگ میں ہماری کارروائیاں دفاعی ہیں۔

  • ٹرمپ کے بیان کے بعد عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں میں نمایاں کمی

    ٹرمپ کے بیان کے بعد عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں میں نمایاں کمی

    عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں میں نمایاں کمی دیکھنے میں آئی ہے، جس کی بڑی وجہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا جنگ کے جلد خاتمے سے متعلق بیان قرار دیا جا رہا ہے۔

    میڈیا رپورٹس کے مطابق صدر ٹرمپ کے بیان کے بعد عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتوں میں تیزی سے کمی آنا شروع ہوگئی۔ رپورٹ کے مطابق کروڈ آئل کی قیمت 100 ڈالر فی بیرل سے نیچے آگئی ہے۔امریکی خام تیل (ویسٹ ٹیکساس انٹرمیڈیٹ) کی قیمت میں تقریباً 9 فیصد کمی ریکارڈ کی گئی، جس کے بعد اس کی قیمت کم ہو کر 86 ڈالر فی بیرل تک پہنچ گئی۔دوسری جانب برطانوی برینٹ کروڈ آئل کی قیمت بھی نمایاں کمی کے بعد 89 ڈالر فی بیرل پر ٹریڈ کرنے لگی۔ اس سے قبل برینٹ کروڈ آئل کی قیمت بڑھ کر 119 ڈالر فی بیرل تک جا پہنچی تھی۔

    معاشی ماہرین کے مطابق اگر خطے میں کشیدگی میں مزید کمی آتی ہے اور جنگ کے خاتمے کے امکانات مضبوط ہوتے ہیں تو عالمی توانائی مارکیٹ میں تیل کی قیمتوں میں مزید استحکام یا کمی دیکھنے کو مل سکتی ہے۔تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ عالمی منڈی میں تیل کی قیمتیں زیادہ تر جغرافیائی سیاسی صورتحال، خاص طور پر مشرقِ وسطیٰ میں جاری کشیدگی، سے براہِ راست متاثر ہوتی ہیں۔

  • اسرائیل کا دفاعی نظام فیل، ایران اور لبنان میں سینکڑوں شہید

    اسرائیل کا دفاعی نظام فیل، ایران اور لبنان میں سینکڑوں شہید

    سعودی عرب، اومان، کویت، بحرین، یو اے ای میں حملے جاری
    مشرق وسطی میں کئی ملک ٹوٹنے کے قریب، بن گورین کینال روٹ کا پلان
    ایران کے بعد پاکستان کی باری ؟؟؟

  • مودی کےشائننگ انڈیا کےدعوے حقیقت سےکوسوں دور، بھارتی معیشت زوال پذیر

    مودی کےشائننگ انڈیا کےدعوے حقیقت سےکوسوں دور، بھارتی معیشت زوال پذیر

    بڑے بڑے انتخابی نعروں کے برعکس مودی کی ناقص معاشی کارکردگی کھل کرسامنے آگئی

    نام نہاد بڑی معیشت کادعویٰ کرنے والی نااہل مودی کو برطانوی جریدہ”دی اکانومسٹ ” نے آئینہ دکھا دیا،دی اکانومسٹ کے مطابق بھارت کی معیشت اتنی بڑی نہیں جتنی سمجھی جاتی ہے،گزشتہ سال دسمبر کی سرکاری رپورٹ میں دعویٰ کیا گیا تھاکہ بھارت چوتھی بڑی معیشت بن چکا ہے ،

    رواں سال فروری میں جاری ہونے والے نئےاعدادوشمار بھارتی معیشت کیلئے مایوس کن ثابت ہوئے، بھارت کا جی ڈی پی پہلے کے مقابلے میں 3.3 فیصد کم رہا ، معاشی ماہرین کے مطابق بھارت اب بیرونی سرمایہ کاری کیلئے ایک رسک مارکیٹ بن چکا ہے کیونکہ بھارتی معیشت مسلسل تنزلی کاشکار ہے،مودی حکومت کی غیر مستقل معاشی پالیسیوں، بڑھتی بیروزگاری اور سرمایہ کاروں کے اعتماد میں کمی نے بھارتی معیشت کی رفتار کو شدید متاثر کیا ہے،بھارت کا اقتصادی قوت بننےکا خواب ناکام مودی حکومت کی ناقص پالیسیوں کی وجہ سےزمین بوس ہوچکا ہے،

  • آپریشن غضب للحق،ارندو، کرم سیکٹر میں   اہم پوسٹوں اور مراکز کو تباہ کر دیا گیا

    آپریشن غضب للحق،ارندو، کرم سیکٹر میں اہم پوسٹوں اور مراکز کو تباہ کر دیا گیا

    آپریشن غضب للحق جاری ،افغان طالبان اور فتنہ الخوارج کیخلاف پاک فوج کی مؤثر جوابی کارروائیاں جاری ہیں

    سیکیورٹی ذرائع کے مطابق پاک فوج نےارندو، کرم سیکٹر میں بروقت کارروائی کے دوران اہم پوسٹوں اور مراکز کو تباہ کر دیا، ان موثر حملوں اور جوابی کارروائیوں میں بزدل افغان طالبان پوسٹیں چھوڑ کر بھی فرار ہو گئے،پاک افواج افغان طالبان اور فتنہ الخوارج کے ٹھکانوں اور صرف فوجی تنصیبات کو نشانہ بنا رہی ہیں،پاک فوج کی جانب سے دشمن کو بھر پور جواب دیا جا رہا ہے،

  • ایران کی جانب سے عرب ممالک پر داغے گئے ڈرونز اور میزائل حملوں کی تفصیلات جاری

    ایران کی جانب سے عرب ممالک پر داغے گئے ڈرونز اور میزائل حملوں کی تفصیلات جاری

    امریکی اخبار نیویارک ٹائمز نے ایران کی جانب سے عرب ممالک پر داغے گئے ڈرونز اور میزائل حملوں کی تفصیلات جاری کر دیں۔

    نیویارک ٹائمز کے مطابق ایران نے حالیہ جنگ کے آغاز سے عرب ممالک میں اپنے اہداف پر 2000 ڈرونز اور 500 میزائل داغے،نیویارک ٹائمز میں بتایا گیا ہے کہ ایران کے میزائل کم ہونےکے تاثر کے برخلاف حملوں کی شدت میں کوئی کمی نہیں آئی جبکہ اسرائیل کی جانب سے ایران پر کیے جانے والے حملوں کی تفصیلات کی عدم فراہمی رہی۔

    دوسری جانب ایرانی پاسداران انقلاب کا کہنا ہے کہ تل ابیب میں 10 خیبر شکن میزائل داغے ہیں،پاسداران انقلاب کے مطابق بتا دیا تھاکہ اب مقبوضہ فلسطین میں سائرن کے بعد سائرن کی گونج بند نہیں ہوگی جبکہ امریکی نیوی پر بھی خیبرشکن میزائل سے حملہ کیا ہے۔

    ایران کے خلاف جنگ کےابتدائی دنوں میں امریکی فوج نے تقریباً 5.6 ارب ڈالر مالیت کے ہتھیار اور گولہ بارود استعمال کیے،امریکی اخبار واشنگٹن پوسٹ نے امریکی حکام کا حوالہ دیتے ہوئے بتایا کہ پینٹاگون کی جانب سے 5.6 ارب ڈالر مالیت کے ہتھیار جنگ کے صرف ابتدائی دو دنوں میں استعمال کیے گئے جس سے ظاہر ہوتا ہے کہ امریکی افواج نے قلیل مدت میں بڑی مقدار میں جدید اور مہنگا اسلحہ استعمال کیا۔رپورٹ کے مطابق اس صورتحال نے امریکی کانگریس کے بعض ارکان میں تشویش پیدا کر دی ہے کہ امریکی فوج تیزی سے اپنے انتہائی جدید اور محدود ذخیرے والے ہتھیاروں کو استعمال کر رہی ہے۔

    دوسری جانب امریکی سینٹرل کمانڈ (سینٹکام) نے دعویٰ کیا کہ امریکی فوج ایران میں اب تک 5 ہزار اہداف کو نشانہ بناچکی ہے اور ان حملوں کے دوران ایران کے50 جنگی جہازوں کو تباہ یا انہیں نقصان پہنچایا گیاہے۔

  • آسٹریلیا کا متحدہ عرب امارات کو جاسوس طیارہ اور میزائل فراہم کرنے کا اعلان

    آسٹریلیا کا متحدہ عرب امارات کو جاسوس طیارہ اور میزائل فراہم کرنے کا اعلان

    آسٹریلیا کے وزیر اعظم انتھونی البانی نے اعلان کیا ہے کہ آسٹریلیا متحدہ عرب امارات میں مقیم اپنے شہریوں اور دیگر عام شہریوں کے تحفظ کے لیے ایک جدید جاسوس طیارہ اور میزائل فراہم کرے گا۔

    میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے آسٹریلوی وزیر اعظم نے بتایا کہ حکومت خطے کی فضائی نگرانی اور سیکیورٹی بہتر بنانے کے لیے ایک جدید E-7A ویج ٹیل ریڈار طیارہ Boeing E-7A Wedgetail متحدہ عرب امارات بھیج رہی ہے۔ یہ طیارہ طویل فاصلے تک نگرانی اور فضائی حدود کی مؤثر نگرانی کی صلاحیت رکھتا ہے۔آسٹریلیا کے وزیر دفاع رچرڈ کے مطابق اس طیارے کو چلانے کے لیے تقریباً 85 افراد پر مشتمل عملہ تعینات کیا جائے گا۔ انہوں نے مزید بتایا کہ آسٹریلیا دفاعی مقاصد کے لیے جدید ایڈوانسڈ میڈیم رینج ایئر ٹو ایئر میزائلز AIM-120 AMRAAM بھی فراہم کرے گا، تاہم میزائلوں کی درست تعداد ظاہر نہیں کی گئی۔وزیر دفاع نے کہا کہ یہ فوجی سازوسامان خلیجی ممالک، خاص طور پر متحدہ عرب امارات کے دفاع میں مدد کے لیے تعینات کیا جا رہا ہے جہاں بڑی تعداد میں آسٹریلوی شہری مقیم ہیں۔

    دوسری جانب آسٹریلیا کے وزیر اعظم انتھونی البانی نے واضح کیا کہ ان کی حکومت کا یہ اقدام کسی بھی جارحانہ کارروائی کا حصہ نہیں ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ آسٹریلیا ایران کے خلاف کوئی حملہ آور کارروائی نہیں کر رہا اور نہ ہی آسٹریلوی فوجی دستے ایران بھیجے جائیں گے۔