Baaghi TV

Author: ممتاز حیدر

  • ٹرمپ نے ایران کیخلاف نیوکلیئر ہتھیاروں کے استعمال کا امکان مسترد کردیا

    ٹرمپ نے ایران کیخلاف نیوکلیئر ہتھیاروں کے استعمال کا امکان مسترد کردیا

    امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران کیخلاف نیوکلیئر ہتھیاروں کے استعمال کا امکان مسترد کردیا۔

    امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا ہے کہ ایران کیخلاف نیو کلیئر ہتھیار استعمال نہیں کریں گے، نیو کلیئر ہتھیاروں کے استعمال کا سوال ہی بے وقوفی ہے۔انہوں نے کہا کہ ایٹمی ہتھیار کسی کو بھی استعمال نہیں کرنا چاہئے، ایران کو ایٹمی ہتھیار نہیں رکھنے دیں گے۔ ایران امریکا سے ڈیل چاہتا ہے مگر مجھے کوئی جلدی نہیں، ہمارے پاس بہت وقت ہے، بہتر ڈیل کیلئے ایران کو موقع دیا۔ٹرمپ کا کہنا ہے کہ ایران کی لیڈرشپ ختم ہوچکی، وہاں افراتفری ہے، 85 فیصد اہداف کو نشانہ بناچکے، ناکہ بندی کی وجہ سے ایران کی معیشت کو شدید نقصان ہورہا ہے، یومیہ 50 کروڑ ڈالر کے نقصان کا سامنا ہے۔امریکی صدر نے مزید کہا کہ ایران نے ڈیل نہ کی تو ہماری فوج ان سے نمٹے گی، آبنائے ہرمز پر ہمارا مکمل کنٹرول ہے، امریکی بحریہ کی اجازت کے بغیر کوئی جہاز داخل نہیں ہوسکتا۔

    دوسری جانب ایران جنگ کے ابتدائی دو دن میں 5 اعشاریہ 6 ارب ڈالر کا اسلحہ استعمال کئے جانے کا انکشاف ہوا ہے۔امریکی دفاعی حکام نے کانگریس کو جنگی اخراجات سے متعلق بریفنگ دی۔ امریکی اخبار کے مطابق بریفنگ میں بتایا گیا کہ ایران پر امریکی افواج نے تقریباً 1200 پیٹریاٹ میزائل داغے، امریکی فوج نے ہزار سے زیادہ ٹوماہاک میزائل بھی استعمال کیے۔امریکی اخبار کے مطابق پیٹریاٹ میزائل کی فی یونٹ لاگت 40 لاکھ ڈالر سے زائد ہے۔

    علاوہ ازیں امریکی فوج کی آبنائے ہرمز میں ایران کی صلاحیتوں کو نشانہ بنانے کے لیے نئی منصوبہ بندی سامنے آگئی۔امریکی نشریاتی ادارے کے مطابق جنگ بندی ختم ہونے کی صورت میں آبنائے ہرمز، جنوبی خلیجِ عرب اور خلیجِ عمان کے اطراف ایران کی صلاحیتوں کو نشانہ بنایا جائے گا، منصوبوں سے آگاہ ذرائع نے بتایا کہ ان ممکنہ حملوں میں تیز رفتار چھوٹی کشتیوں، بارودی سرنگیں بچھانے والے جہازوں اور دیگر غیر روایتی عسکری وسائل کو ہدف بنایا جا سکتا ہے جن کی مدد سے تہران ان اہم آبی گزرگاہوں کو مؤثر طور پر بند کرنے اور انہیں امریکہ پر دباؤ ڈالنے کے لیے استعمال کرتا رہا ہے۔

  • پہلگام فالس فلیگ، سکھ برادری اور سکھ فارجسٹس کا پاکستان سے غیر متزلزل یکجہتی کا اعادہ

    پہلگام فالس فلیگ، سکھ برادری اور سکھ فارجسٹس کا پاکستان سے غیر متزلزل یکجہتی کا اعادہ

    پہلگام فالس فلیگ کے بعد سکھ برادری اور سکھ فارجسٹس نے پاکستان سے غیر متزلزل یکجہتی کا اعادہ کیا۔

    پہلگام فالس فلیگ کے بعد بھارت تنہائی کا شکار ہوا جبکہ پاکستان کے موقف کو عالمی سطح پر پذیرائی ملی، مودی کو بھارت کے اندراور باہرسے شدید تنقید کا سامنا کرنا پڑا۔رہنما تحریکِ خالصتان گرپتونت سنگھ پنوں نے پہلگام فالس فلیگ کے بعد پاکستان کیساتھ اظہار یکجہتی کرتے ہوئے کہا تھا کہ پاکستان کا نام ہی پاک ہے، دو کروڑ سکھ پاکستان کے ساتھ کھڑے ہیں۔

    ناقابل تردید شواہد سے واضح ہوچکا ہے کہ بھارتی خفیہ ایجنسی ’را‘ دنیا بھر میں سکھ رہنمائوں کے بہیمانہ قتل میں ملوث ہے، جبکہ امریکہ میں بھی سکھ رہنما گرپتونت سنگھ پنوں کے قتل کی سازش پربھارت کو ہزیمت کا سامنا کرنا پڑا۔

    عالمی ماہرین کے مطابق پہلگام فالس فلیگ کے بعد پاکستان کے سفارتی وقاراور حمایت میں اضافہ ہوا، جبکہ بھارت عالمی تنہائی کا شکار ہوا، بھارت میں اندرونی و بیرونی اختلافی آوازیں اس امرکی غماز ہیں کہ پہلگام مودی کا محض ایک فالس فلیگ ڈرامہ تھا،مزید برآں، سکھ برادری کے پاکستان کیلئے محبت کے پیغامات عکاس ہیں کہ بھارت ہندواتوا نظریات کے زیراثر نیٹ ریجنل ڈی سٹیبلائزر بن چکا ہے۔

  • پہلگام فالس فلیگ،پاکستانی فضائی حدود کی بندش بھارت کیلئے بڑا معاشی دھچکا ثابت

    پہلگام فالس فلیگ،پاکستانی فضائی حدود کی بندش بھارت کیلئے بڑا معاشی دھچکا ثابت

    پہلگام فالس فلیگ کی آڑ میں بلاجواز یکطرفہ اقدامات کے جواب میں پاکستان نے فضائی حدود کی بندش سے بھارت کو بڑا نقصان پہنچایا۔

    پاکستانی فضائی حدود کی بندش سے بھارتی پروازوں کو اضافی وقت درکار اور یومیہ اخراجات میں لاکھوں ڈالر اضافہ ہورہا ہے۔بھارت سے امریکہ اور یورپ جانے والی پروازوں کو طویل اور مہنگے روٹ استعمال کرنے پڑتے ہیں،پاکستانی حدود کی بندش کے باعث طویل روٹ کی بھارتی پروازوں کو راستے میں کسی دوسرے ملک سے ری فیولنگ بھی کرنا پڑتی ہے۔پاکستانی فضائی حدود کی بندش سے بھارتی ایئرلائنز کوسالانہ800ملین ڈالرکا نقصان اٹھانا پڑسکتا ہے۔

    ماہرین کے مطابق بھارت پاکستان کیخلاف اپنے غیر منطقی اقدامات کا خمیازہ ناقابل تلافی معاشی نقصانات کی صورت میں بھگت رہا ہے۔ پاکستان کی فضائی حدود کی بندش میں مزید توسیع سے بھارتی ایئر لائنز کو کئی ممالک کے روٹ ختم کرنا پڑیں گے۔ بھارت کی جانب سے اٹھائے گئے اقدامات کے جواب میں پاکستان کا ردعمل اسے ذمہ دار ریاست کے طور پر پیش کرتا ہے۔

  • پہلگام فالس فلیگ،گودی میڈیا کا بھارتی معاشرے میں پھیلایا گیا گمراہ کن بیانیہ آشکار

    پہلگام فالس فلیگ،گودی میڈیا کا بھارتی معاشرے میں پھیلایا گیا گمراہ کن بیانیہ آشکار

    پہلگام فالس فلیگ کے دوران ایٹمی تصادم کی کوششوں نے بھارتی میڈیا کا بھیانک چہرہ بے نقاب کردیا۔

    پہلگام فالس فلیگ کے بعد بھارتی میڈیا نے مضحکہ خیز بیانیہ اور من گھڑت پروپیگنڈا کی انتہا کردی۔ مودی کی ایما پر بھارتی میڈیا نے پہلگام فالس فلیگ کے فوری بعد بغیر ثبوت کے پاکستان کو ذمہ دار ٹھہرایا۔ بھارتی میڈیا پر مودی کی کٹھ پتلیوں نے پاکستان کیخلاف جنگ کا آغاز کرنے اور پاک فوج کو نشانہ بنانے کا شور مچا دیا۔ بھارتی میڈیا نے مودی کی ہندوتوا پالیسی کو اپناتے ہوئے مسلمانوں کیخلاف نفرت انگیز مواد پھیلایا۔مودی کی معمول کی میٹنگز کو بھی بھارتی میڈیا پر سنسنی خیز جنگی اقدامات کے طور پر پیش کیا گیا۔

    عالمی ماہرین کے مطابق حقائق کو یکسر نظر انداز کرکے بھارتی میڈیا مسلسل پہلگام فالس فلیگ کی آڑ میں ایٹمی طاقتوں کے تصادم کی بھرپور کوشش کرتا رہا۔ بھارتی میڈیا پر بیٹھے بھارت کے سابق نااہل فوجی تجزیہ کار بھی جنگ کے شعلے بھڑکانے میں پیش پیش رہے۔ گودی میڈیا کا مودی سے ناقص سیکیورٹی اور پالیسی ناکامی سے متعلق سوال نہ کرنا فالس فلیگ کا منہ بولتا ثبوت ہے۔

  • جادو ٹونا ہو سکتا اسلئے مجتبیٰ خامنہ ای کی تصویر جاری نہیں کر رہے،ایرانی کمانڈر

    جادو ٹونا ہو سکتا اسلئے مجتبیٰ خامنہ ای کی تصویر جاری نہیں کر رہے،ایرانی کمانڈر

    ایران میں سیکیورٹی خدشات کے پیشِ نظر اہم انکشاف سامنے آیا ہے، جہاں ایک رکنِ پارلیمان اور پاسدارانِ انقلاب (IRGC) سے وابستہ کمانڈر سالار ولایت مدار نے نئے سپریم لیڈر مجتبیٰ خامنہ ای کی تصاویر منظرِ عام پر نہ لانے کی وجوہات بیان کر دیں۔

    میڈیا رپورٹس کے مطابق کمانڈر سالار ولایت مدار نے کہا کہ مجتبیٰ خامنہ ای کی تازہ تصاویر جاری نہ کرنے کا فیصلہ سخت سیکیورٹی خدشات کے تحت کیا گیا ہے۔ ان خدشات میں یہ غیر معمولی پہلو بھی شامل ہے کہ دشمن عناصر انہیں نقصان پہنچانے کے لیے غیر روایتی طریقے، جیسے جادو ٹونا یا نام نہاد علومِ غیبی، استعمال کر سکتے ہیں۔انہوں نے مزید بتایا کہ سیکیورٹی اداروں اور مذہبی حلقوں کے درمیان مشاورت کے بعد یہ فیصلہ کیا گیا کہ فی الحال سپریم لیڈر سے متعلق کوئی نئی تصاویر یا مواد جاری نہ کیا جائے، تاکہ ممکنہ خطرات سے مکمل طور پر بچاؤ ممکن بنایا جا سکے۔کمانڈر کے مطابق بعض حلقوں میں یہ خدشہ بھی ظاہر کیا جا رہا ہے کہ مخالفین جدید اور غیر روایتی حربے استعمال کر سکتے ہیں، جس کے پیشِ نظر غیر معمولی احتیاطی تدابیر اختیار کی جا رہی ہیں۔

    واضح رہے کہ سابق ایرانی سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای کی مبینہ شہادت کے 10 روز بعد، 8 مارچ 2026 کو مجتبیٰ خامنہ ای کو ایران کا تیسرا سپریم لیڈر مقرر کیا گیا تھا، تاہم تقرری کے بعد سے وہ تاحال منظرِ عام پر نہیں آئے، جس پر عالمی سطح پر بھی سوالات اٹھائے جا رہے ہیں۔

  • بھارتی وزیرِ دفاع جرمن آبدوز پر سوار ہوتے ہوئے دھڑام سے گر پڑے

    بھارتی وزیرِ دفاع جرمن آبدوز پر سوار ہوتے ہوئے دھڑام سے گر پڑے

    بھارتی وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ سے متعلق ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہو رہی ہے،جس میں وہ آبدوز کے اندر جانے سے ڈر رہے ہیں، جانے کی کوشش کے دوران گر گئے

    جرمنی کے دورے کے دوران راجناتھ سنگھ نے آبدوز (سب میرین) میں داخل ہونے سے انکار کیا اور ابتدائی کوشش کے دوران پھسل کر لڑکھڑا گئے، جس کے بعد بڑی مشکل سے انھیں عملے نے گھسیٹ کر باہر نکالا،دوبارہ انہوں نے سب میرین میں جانے سے انکار کردیا ذرائع کے مطابق وزیر دفاع نے آبدوز کو “تنگ اور ڈراؤنی” قرار دیتے ہوئے اندر جانے سے گریز کیا،

    دوسری جانب پاکستانی وزیر دفاع خواجہ آصف سے متعلق ویڈیوز بھی سامنے آئی تھیں جن میں انہیں نہر میں چھلانگ لگاتے اور تیراکی کرتے دیکھا جا سکتا ہے۔ صارفین ان مناظر کو دونوں وزرائے دفاع کے تقابلی انداز میں پیش کر رہے ہیں،

    بھارتی وزیر دفاع ایک آبدوز میں جانے سے ڈر گیا،گودی میڈیا نے اصل واقعہ پر پردہ ڈال دیا،آپریشن سندور کی کامیابی کے شادیانے بجانے والے بزدل بھارتی وزیر دفاع کی ویڈیو دکھانے سے بھارتی میڈیا کترانے لگا.

  • اسلام آباد،ترنول پھاٹک کو "آبنائے ہرمز” کہنے پر شہری کے خلاف مقدمہ درج

    اسلام آباد،ترنول پھاٹک کو "آبنائے ہرمز” کہنے پر شہری کے خلاف مقدمہ درج

    اسلام آباد کے علاقے ترنول میں سوشل میڈیا پر متنازع پوسٹ شیئر کرنے والے شہری کے خلاف پولیس نے مقدمہ درج کرکے اسے گرفتار کر لیا۔

    پولیس کے مطابق تھانہ ترنول میں درج ابتدائی اطلاعی رپورٹ (ایف آئی آر) کے مطابق 21 اپریل 2026 کو ایس آئی شاہد اصغر کو سوشل میڈیا پر ایک پوسٹ کی اطلاع ملی، جس میں ترنول پھاٹک کو بند کرنے سے متعلق اشتعال انگیز بیان دیا گیا تھا۔ پوسٹ میں ترنول پھاٹک کو “آبنائے ہرمز” سے تشبیہ دیتے ہوئے اسے بند کرنے کو مسائل کا حل قرار دیا گیا تھا۔پولیس ٹیم فوری طور پر موقع پر پہنچی اور مختلف افراد سے تصدیق کے بعد معلوم ہوا کہ یہ پوسٹ خرم نذیر نامی شخص نے سوشل میڈیا پر شیئر کی۔ ملزم کو ترنول چوک سے گرفتار کر لیا گیا، جبکہ اس کے موبائل فون کی جانچ پڑتال کے دوران بھی مذکورہ پوسٹ کی تصدیق ہوئی۔

    ایف آئی آر کے متن کے مطابق ملزم کے خلاف دفعہ 188، 341 اور 511 تعزیراتِ پاکستان کے تحت مقدمہ درج کیا گیا ہے، جو سرکاری احکامات کی خلاف ورزی اور عوام کو اشتعال دلانے سے متعلق ہیں۔ پولیس کا کہنا ہے کہ موجودہ سکیورٹی حالات کے پیش نظر دفعہ 144 نافذ ہے، جس کے تحت اس قسم کی سرگرمیاں قانوناً جرم ہیں۔پولیس نے بتایا کہ ملزم نے مجاز اتھارٹی کے احکامات کی خلاف ورزی کرتے ہوئے لوگوں کو ترنول پھاٹک بند کرنے پر اکسانے کی کوشش کی۔ مقدمہ درج ہونے کے بعد مزید تفتیش کا آغاز کر دیا گیا ہے

  • حملے دوبارہ شروع کیے تو ایران کو  پتھر کے زمانے میں دھکیل دیں‌گے،اسرائیلی وزیر دفاع

    حملے دوبارہ شروع کیے تو ایران کو پتھر کے زمانے میں دھکیل دیں‌گے،اسرائیلی وزیر دفاع

    اسرائیلی وزیر دفاع اسرائیل کاٹز نے ایران کے خلاف ممکنہ فوجی کارروائی کا عندیہ دیتے ہوئے کہا ہے کہ اسرائیل امریکا کے گرین سگنل کا انتظار کر رہا ہے تاکہ ایران پر بڑے پیمانے پر حملے کیے جا سکیں۔

    اسرائیلی وزیرِ دفاع کا کہنا تھا کہ اگر حملے دوبارہ شروع کیے گئے تو ایران کو "پتھر کے زمانے میں دھکیل دیا جائے گا” اور خاص طور پر اس کی اہم توانائی اور بجلی کی تنصیبات کو نشانہ بنایا جائے گا۔ ان کے بیان نے خطے میں نئی تشویش کو جنم دیا ہے۔

    دوسری جانب اقوام متحدہ میں ایران کے سفیر نے امریکا پر شدید اعتراض کرتے ہوئے کہا ہے کہ حالیہ حملوں میں پانچ عرب ممالک کی سرزمین استعمال کی گئی، جس پر ایران نے باقاعدہ احتجاج ریکارڈ کروا دیا ہے۔ایرانی سفیر نے قطر، بحرین، متحدہ عرب امارات، سعودی عرب اور کویت پر زور دیا کہ وہ اچھے ہمسائے کے اصولوں کی پاسداری کریں اور اپنی سرزمین کسی تیسرے ملک کے خلاف استعمال نہ ہونے دیں۔تجزیہ کاروں کے مطابق اسرائیل اور ایران کے درمیان بڑھتی ہوئی کشیدگی نہ صرف خطے بلکہ عالمی امن کے لیے بھی خطرہ بن سکتی ہے، جبکہ امریکا کے ممکنہ کردار پر بھی سوالات اٹھ رہے ہیں۔

  • خیرپور،پولیس آپریشن کے دوران بچی سمیت 3 افراد جاں بحق،3 ایس ایچ اوز معطل

    خیرپور،پولیس آپریشن کے دوران بچی سمیت 3 افراد جاں بحق،3 ایس ایچ اوز معطل

    خیرپور میں سکھر پولیس کے آپریشن کے دوران بچی سمیت 4 افراد جاں بحق ہوگئے جس کے بعد 3 ایس ایچ اوز معطل اور ایک گرفتار کرلیا گیا۔

    ایس ایس پی اظہر مغل کے مطابق سکھر پولیس نے گزشتہ روز 4 افراد کے قتل میں مطلوب ملزم کی گرفتاری کے لیے خیرپور میں شادی شہید کے پہاڑی علاقے میں آپریشن کیا تھا،آپریشن کے دوران ڈرون کا بھی استعمال کیا تھا، جس میں ایک بچی سمیت 4 افراد کی ہلاکت ہوئی، ایس ایس پی کے مطابق آپریشن میں شامل 3 تھانوں کے ایس ایچ اوز کو معطل کرکے واقعےکی تحقیقات کے لیے ایس ایس پی گھوٹکی کی سربراہی میں کمیٹی قائم کردی گئی ہے،سکھر پولیس آپریشن میں بچی سمیت 4 افراد کی ہلاکت پر اہل علاقہ نے خیرپور میں مریم توب چوک پر لاشیں رکھ کر شدید احتجاج کیا۔

    وزیر داخلہ سندھ نے ڈی آئی جی سکھر کو ہدایت کی ہےکہ واقعےکی شفاف اور جامع تحقیقات کرتے ہوئے تمام پہلوؤں کا باریک بینی سے جائزہ لیا جائے، ذمہ داروں کے خلاف قانون کے مطابق سخت کارروائی عمل میں لائی جائے۔

  • فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کا بھارتی اشتعال انگیزی اور کشمیر پر دوٹوک مؤقف

    فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کا بھارتی اشتعال انگیزی اور کشمیر پر دوٹوک مؤقف

    چیف آف ڈیفنس فورسز سید عاصم منیر نے 16 اپریل 2025 کو اوورسیز پاکستانیوں کی پروقار تقریب سے تاریخی خطاب کیا

    فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نےملکی دفاع کو ناقابلِ تسخیر قرار دیتے ہوئے دشمن کے ناپاک عزائم کو ناکام بنانے کے عزم کا اعادہ کیا،سپہ سالارنے دشمن کی کسی بھی بلا اشتعال جارحیت کافوری اورفیصلہ کن جواب دینے کاعزم دہرایا،فیلڈ مارشل سید عاصم منیرنے کہا کہ بھارتی فوج تمام تر وسائل کے باوجود پاکستان کو شکست نہیں دے سکتی،فیلڈ مارشل نے پاکستان کی جانب سے کشمیریوں کو غیر متزلزل حمایت کا یقین دلایا اور کہا کہ کشمیرپرپاکستان کا موقف بالکل واضح ہے ، یہ ہماری شہہ رگ تھی ، ہماری شہہ رگ ہے، مقبوضہ کشمیر کی عوام غاصب بھارتی فوج کے خلاف لڑرہے ہیں اور وہ اپنی جدوجہد میں اکیلے نہیں، پاک فوج اور سیکیورٹی ادارے بھارتی پراکسی دہشت گردوں کے ناسور کے خاتمے تک چین سے نہیں بیٹھیں گے،

    ماہرین کے مطابق فیلڈ مارشل نے بھارتی فوج کی عددی برتری کو بے اثر قرار دیتے ہوئے واضح کیا کہ پاکستان کا دفاع مکمل طور پر ناقابلِ تسخیر ہے