Baaghi TV

Author: ممتاز حیدر

  • وزیر داخلہ کی آفتاب شیر پاؤسے ملاقات

    وزیر داخلہ کی آفتاب شیر پاؤسے ملاقات

    وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی کی چئیرمین قومی وطن پارٹی آفتاب احمدخان شیرپاؤ کی رہائشگاہ آمد ہوئی ہے

    آفتاب احمد خان شیر پاؤ نے وزیر داخلہ محسن نقوی کا خیر مقدم کیا،وزیر داخلہ محسن نقوی کی آفتاب احمد خان شیر پاؤ سے ملاقات ہوئی ہے،ملاقات کے دوران باہمی دلچسپی و سیاسی امور اور ملک کی مجموعی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا،خیبرپختونخوا میں امن و امان کی صورتحال پر بات چیت کی گئی

    وزیر داخلہ محسن نقوی نے خیبرپختونخوا خصوصا کرم میں پائیدار امن کے لئے کئے گئے اقدامات سے آگاہ کیا،وزیر داخلہ محسن نقوی کا کہنا تھا کہ آفتاب احمدخان شیر پاؤ بزرگ سیاستدان ہیں ۔خیبرپختونخوا میں آفتاب احمدخان شیر پاؤ کی سیاسی خدمات کا ہر کوئی معترف ہے۔ ایپکس کمیٹی کے اجلاس میں کے پی کے خصوصا کرم میں قیام امن کیلئے اہم فیصلے کئے گئے۔خیبرپختونخوا میں امن کی آبیاری کے لئے آخری حد تک جائیں گے۔ کرم ایجنسی ایشو پر کسی بھی سیاسی جماعت یا گروپ کو سیاست نہیں کرنی چاہیے ، یہ بہت حساس معاملہ ہے ۔

    دوسری جانب خیبرپختونخوا کے مشیر بیرسٹر سیف نے کہا ہےکہ کرم میں بنکرز گرانے اور اسلحہ جمع کرانےکے بعد راستے مکمل طورپرکھول دیے جائیں گے، ایپکس کمیٹی کے فیصلے کی روشنی میں ضلع کرم کو اسلحے سے پاک کیا جائےگا، پائیدار امن کیلئے ضلع میں بنکرز کوگرانےکو یقینی بنایا جائے گا، کرم میں راستوں کی بندش کے باعث درپیش عوامی مسائل کا ادراک ہے، امن معاہدے کے بعد معمولات زندگی بحال ہو جائیں گے، بنکرز گرانے اور اسلحہ جمع کرانےکے بعد راستے مکمل طورپرکھول دیے جائیں گے،ہ حکومت کرم میں پائیدار اور دیرپا امن چاہتی ہے، بعض عناصر کرم میں دیرپا امن کے دشمن ہیں، کچھ عناصر کرم سے متعلق سوشل میڈیا پر بے بنیاد پروپیگنڈا کررہے ہیں، کچھ عناصر صوبائی حکومت کی مخلصانہ کوششوں کوغلط رنگ دے رہے ہیں۔

    کرم میں قیام امن اولین ترجیح ،محسن نقوی اور گنڈا پور ملاقات میں اتفاق

    محسن نقوی کی حافظ نعیم الرحمن سے منصورہ میں ملاقات

    چیمپئنز ٹرافی کے حوالے سے جو بھی ہوگا پاکستان کے لیے بہتر ہو گا،محسن نقوی

  • جرمنی ، کرسمس بازار میں کار حملہ، 2 افراد ہلاک، 60 سے زائد زخمی

    جرمنی ، کرسمس بازار میں کار حملہ، 2 افراد ہلاک، 60 سے زائد زخمی

    جرمنی کے مشہور شہر میگ ڈیبرگ میں جمعہ کی شام ایک افسوسناک واقعہ پیش آیا جب ایک کار کرسمس بازار میں گھس گئی، جس کے نتیجے میں 2 افراد جان کی بازی ہار گئے اور 60 سے زائدزخمی ہو گئے۔ اس واقعہ کو حملہ سمجھا جا رہا ہے، تاہم اس کا مقصد ابھی تک واضح نہیں ہو سکا۔ پولیس نے حملہ آور کو گرفتار کر لیا ہے اور تحقیقات جاری ہیں۔

    یہ واقعہ جمعہ کی شام تقریباً سات بجے پیش آیا جب جرمن شہر میگ ڈیبرگ میں کرسمس خریداری کے لیے آئے ہوئے لوگ بازار میں موجود تھے۔ بازار میں لوگوں کی بڑی تعداد تھی اور لوگ کرسمس کی خریداری میں مصروف تھے۔ اسی دوران ایک کار تیز رفتاری سے بازار کے بیچوں بیچ گھس گئی اور لوگوں کو ٹکر مار دی۔ سوشل میڈیا پر اس واقعے کی ویڈیوز بھی سامنے آئی ہیں جس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ایک کار تیز رفتار سے گزر رہی ہے اور اس کے بعد لوگ گر کر بھاگتے ہوئے نظر آ رہے ہیں۔پولیس کے مطابق اس حادثے میں 2 افراد کی موت ہو چکی ہے، جن میں ایک بالغ شخص اور ایک بچہ شامل ہیں۔ زخمیوں کی تعداد 60 سے زائد ہے، جن میں سے 15 کی حالت تشویشناک بتائی جا رہی ہے۔ حکام کا کہنا ہے کہ مہلوکین کی تعداد میں مزید اضافہ ہو سکتا ہے۔ زخمیوں میں کئی افراد کی حالت نازک ہے، اور اسپتالوں میں ان کا علاج جاری ہے۔

    اس واقعہ کو جرمنی میں 2016 میں برلن کے کرسمس بازار پر ہوئے حملے سے مماثلت دی جا رہی ہے۔ اس حملے میں ایک ٹرک ڈرائیور نے کرسمس بازار میں گھس کر 13 افراد کی جان لے لی تھی۔ حکام کا خیال ہے کہ یہ حملہ جان بوجھ کر کیا گیا، لیکن ابھی تک اس کا حتمی مقصد اور محرکات واضح نہیں ہو سکے ہیں۔

    حملے کے بعد پولیس نے فوری طور پر کارروائی کرتے ہوئے مشتبہ شخص کو گرفتار کر لیا۔ مشتبہ شخص 50 سالہ سعودی ڈاکٹر ہے، جو 2006 میں پہلی بار جرمنی آیا تھا۔ وہ اس وقت میگ ڈیبرگ سے تقریباً 40 کلومیٹر دور برنبرگ میں بطور ڈاکٹر کام کر رہا تھا۔ موجودہ معلومات کے مطابق، وہ اکیلا ہی حملہ آور ہے اور اس لیے شہر کے لیے مزید خطرہ نہیں ہے۔

    سعودی عرب نے اس حملے کی مذمت کرتے ہوئے جرمنی کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کیا ہے۔ سعودی وزارت خارجہ نے کہا ہے کہ وہ جرمنی کے ساتھ کھڑے ہیں اور کسی بھی قسم کے تشدد کو برداشت نہیں کیا جائے گا۔ تاہم، سعودی حکام نے ابھی تک مشتبہ شخص کے حوالے سے مزید کوئی تفصیلات فراہم نہیں کیں۔

    پولیس نے اس واقعے کی تفتیش شروع کر دی ہے اور حملے کی نوعیت اور مقصد کا تعین کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے۔ جرمنی میں اس قسم کے حملوں کے پیش نظر سیکیورٹی مزید سخت کر دی گئی ہے، اور متعلقہ حکام اس واقعے کے مکمل پس منظر کو سمجھنے کے لیے تحقیقات کر رہے ہیں۔ پولیس نے شہریوں سے بھی درخواست کی ہے کہ وہ کسی بھی مشتبہ سرگرمی کی اطلاع دیں۔

  • اسلام آباد ایئر پورٹ پر غیرملکی باشندے سے منشیات برآمد

    اسلام آباد ایئر پورٹ پر غیرملکی باشندے سے منشیات برآمد

    اسلام آباد: اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر کسٹمز اور اینٹی نارکوٹکس فورس (اے این ایف) کی جانب سے ایک بڑی کارروائی کی گئی ہے جس کے دوران ایک فرانسیسی باشندے سے 1 کلو 58 گرام چرس برآمد ہوئی۔

    ملزم جس کا تعلق فرانس سے ہے، انڈیا سے اسلام آباد آیا تھا اور اب وہ مسقط کے ذریعے سری لنکا جانے کی کوشش کر رہا تھا۔ ایئرپورٹ پر اس کی مشکوک حرکات کو دیکھتے ہوئے اے این ایف نے اس کی تلاشی لی۔ تلاشی کے دوران ملزم کے بیگ سے چاکلیٹس کی پیکنگ میں چھپائی گئی بھاری مقدار میں چرس برآمد ہوئی۔ملزم نے منشیات کو چاکلیٹس کے پیکٹ میں چھپانے کی کوشش کی تھی تاکہ وہ اس کو ایئرپورٹ سے باہر لے جا سکے۔ اے این ایف کی ٹیم نے فوری طور پر کارروائی کرتے ہوئے ملزم کو گرفتار کر لیا۔مزید تحقیقات سے یہ بات سامنے آئی کہ ملزم پاکستان وزٹ ویزہ پر آیا تھا اور اس کی نیت منشیات کی اسمگلنگ کی تھی۔ اے این ایف نے ملزم کے خلاف انسداد منشیات ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کر کے تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے۔

    یہ کارروائی اے این ایف کی جانب سے منشیات کی اسمگلنگ کے خلاف جاری کارروائیوں کا حصہ ہے اور ایئرپورٹ پر اس قسم کی سرگرمیوں کی روک تھام کے لیے متعلقہ حکام مزید احتیاطی تدابیر اپنانے کی منصوبہ بندی کر رہے ہیں۔

    دوسری جانب عمرہ ادائیگی کے لیے کراچی سے سعودی عرب جانے والے 3 افراد کو ممنوعہ اشیاء لے جانے کے الزام میں گرفتار کر لیا گیا، کراچی سے جانے والے 3 عمرہ زائرین سعودی عرب کی جیلوں میں ہیں جنہیں ممنوعہ اشیاء لے جانے کے الزام میں گرفتار کیا گیا ہے،گرفتار افراد کے اہل خانہ نے شکایت درج کرائی ہے کہ ٹریول ایجنٹ نے انہیں جاتے ہوئے ادویات کا کہہ کر منشیات تھما دی تھیں، منشیات اسمگلنگ میں ملوث ٹریول ایجنٹ روپوش ہے،ٹریول ایجنٹ کے خلاف مقدمہ ایف آئی اے ہیومن ٹریفکنگ سرکل میں درج کر لیا گیا ہے اور ملزم کی تلاش جاری ہے۔

    برطانوی ایئر پورٹ پر پولیس سے جھگڑا،دو پاکستانیوں پر فردجرم عائد

    جج آئین کی حفاظت، اس کا دفاع کرنے کا حلف لیتا ہے،جسٹس منصور کا ایک اور خط

  • برطانوی ایئر پورٹ پر پولیس سے جھگڑا،دو پاکستانیوں پر فردجرم عائد

    برطانوی ایئر پورٹ پر پولیس سے جھگڑا،دو پاکستانیوں پر فردجرم عائد

    برطانیہ کے مانچسٹر ایئرپورٹ پر پولیس اہلکاروں سے جھگڑنے کے الزام میں دو پاکستانی نوجوانوں پر فردِ جرم عائد کردی گئی ہے۔

    کراؤن پراسیکیوشن سروس کی جانب سے جاری کردہ بیان کے مطابق، ان نوجوانوں پر پولیس اہلکاروں سے بدسلوکی اور جھگڑے کے الزامات عائد کیے گئے ہیں، تاہم اس واقعے میں کسی پولیس افسر پر فردِ جرم عائد نہیں کی گئی۔یہ واقعہ جولائی 2023 میں پیش آیا تھا جب مانچسٹر ایئرپورٹ پر پولیس اور دو پاکستانی نوجوانوں کے درمیان جھگڑا ہوا تھا۔ اس دوران پولیس نے ایک نوجوان کو زمین پر گرا کر تشدد کا نشانہ بنایا، جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی تھی۔ ویڈیو میں دیکھا جا سکتا تھا کہ پولیس اہلکار ایک نوجوان کو طاقت کے ساتھ قابو کر رہے تھے، جس پر عوامی سطح پر تشویش اور غم و غصہ کا اظہار کیا گیا۔

    اس واقعے کے بعد، سوشل میڈیا پر پاکستانی کمیونٹی اور دیگر افراد کی جانب سے پولیس کے رویے پر سخت تنقید کی گئی۔ ویڈیو میں نوجوان پر ہونے والے تشدد کو غیر ضروری اور زیادتی قرار دیا گیا۔ مانچسٹر سے منتخب برطانوی پاکستانی رکن پارلیمنٹ، افضل خان نے بھی اس واقعے پر شدید ردعمل ظاہر کیا۔ انہوں نے کہا تھا کہ پولیس نے شہری پر طاقت کا بے جا استعمال کیا ہے اور اس معاملے کی غیر جانبدار تحقیقات ہونی چاہیے۔افضل خان نے انڈپینڈنٹ آفس فار پولیس کنڈکٹ سے اس واقعے کی تحقیقات کرنے کا مطالبہ کیا تھا تاکہ یہ واضح ہو سکے کہ پولیس اہلکاروں نے اپنی ذمہ داریوں سے تجاوز کیا ہے یا نہیں۔

    اس دوران، نوجوانوں کی والدہ نے برطانوی عدالت کے فیصلے کو چیلنج کرنے کا اعلان کیا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ ان کے بیٹے کے ساتھ جو سلوک کیا گیا وہ نہ صرف غیر قانونی تھا بلکہ غیر اخلاقی بھی تھا۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ عدالت میں اس فیصلے کے خلاف اپیل کی جائے گی اور انصاف کا دروازہ کھلے گا۔

    مانچسٹر پولیس کی جانب سے اس معاملے میں ابھی تک کوئی تفصیلات فراہم نہیں کی گئیں، تاہم ان کا کہنا ہے کہ پولیس اہلکاروں کی کارروائی اس وقت کے حالات کے مطابق تھی اور انہیں عوامی حفاظت کے لیے کارروائی کرنی پڑی۔ پولیس نے یہ بھی کہا کہ اس قسم کے واقعات کی مکمل تحقیقات کی جاتی ہیں تاکہ ایسی صورتحال کے دوران اہلکاروں کی کارکردگی کو بہتر بنایا جا سکے۔

    اس واقعے کے بعد مانچسٹر سمیت پورے برطانیہ میں پاکستانی کمیونٹی کی جانب سے پولیس کے اس رویے پر تشویش کا اظہار کیا گیا۔ متعدد افراد نے سوشل میڈیا پر اپنی آواز بلند کی اور مطالبہ کیا کہ پولیس کے اہلکاروں کو جوابدہ بنایا جائے۔ اس کے علاوہ، کئی تنظیموں نے اس معاملے کی تحقیقات کرنے اور نوجوانوں کے ساتھ ہونے والی زیادتی کے ازالے کا مطالبہ کیا۔یہ واقعہ برطانیہ میں پاکستانی کمیونٹی کی حالت اور پولیس کے رویے پر ایک سنگین سوالیہ نشان بن چکا ہے اور اس کے اثرات مستقبل میں برطانوی پولیس اور کمیونٹی کے تعلقات پر مرتب ہو سکتے ہیں۔

    ایئر پورٹ پر پولیس کا نوجوان پر تشدد،شہریوں کا پولیس کے خلاف احتجاج

    بنوں واقعہ،تحقیقات کر کے ذمہ داران کو سز ا دی جائیگی،بیرسٹر سیف

    بنوں حملہ،ایک اور دہشت گرد کی شناخت،افغان شہری نکلا

    دہشت گرد عثمان اللہ عرف کامران کا تعلق افغانستان کے صوبہ لوگر سے تھا۔

     بنوں میں دہشت گردی کی گھناؤنی کارروائی حافظ گل بہادر گروپ نے کی ہے،

    بونیر،سیکورٹی فورسز کا آپریشن،دہشتگردوں کا سرغنہ جہنم واصل،دو جوان شہید

  • جج آئین کی حفاظت، اس کا دفاع کرنے کا حلف لیتا ہے،جسٹس منصور کا ایک اور خط

    جج آئین کی حفاظت، اس کا دفاع کرنے کا حلف لیتا ہے،جسٹس منصور کا ایک اور خط

    جوڈیشل کمیشن اجلاس سے پہلے سپریم کورٹ کے جسٹس منصور علی شاہ کا ایک اور خط آ گیا

    جسٹس منصور علی شاہ نے سیکرٹری جوڈیشل کمیشن کو خط لکھ دیا،خط میں کہا گیا کہ رولز میں آئینی بنچ کیلئے ججز کی تعیناتی کا مکینزم ہونا چاہئے،آئینی بنچ میں کتنے ججز ہوں اس کا مکینزم بنانا بھی ضروری ہے،آئینی بنچ میں ججز کی شمولیت کا پیمانہ طے ہونا چاہیے، کس جج نے آئینی تشریح والے کتنے فیصلے لکھے یہ ایک پیمانہ ہو سکتا ہے،کمیشن بغیر پیمانہ طے کئے سپریم کورٹ اور سندھ ہائیکورٹ میں آئینی بنچ تشکیل دے چکا،

    جسٹس منصور نے ججز تعیناتی سے متعلق رولز پر مجموعی رائے بھی دے دی،جسٹس منصور نے جج تعیناتی میں انٹیلجنس ایجنسی سے رپورٹ لینے کی مخالفت کر دی اور کہا کہ انٹیلجنس ایجنسی کو کردار دیا گیا تو اس کا غلط استعمال ہو سکتا ہے، جوڈیشل کمیشن میں پہلے ہی اکثریت ایگزیکٹو کی ہے، چھبیسویں ترمیم سے متعلق اپنی پوزیشن واضح کرچکا ہوں،پہلے فل کورٹ بنا کر چھبیسیویں ترمیم کا جائزہ لینا چاہیے، رولزپر میری رائے اس ترمیم اور کمیشن کی آئینی حیثیت طے ہونے سے مشروط ہے، جج آئین کی حفاظت اور اس کا دفاع کرنے کا حلف لیتا ہے، ججز تعیناتی کے رولز بھی اسی حلف کے عکاس ہونے چاہییں،

    عدالتوں نے ہمیشہ موسمیاتی ایمرجنسی کے کیسز کو سنجیدہ لیا ،جسٹس منصور علی شاہ

    جسٹس جمال مندوخیل نے جسٹس منصور علی شاہ کو جوابی خط لکھ دیا

    خطاب کے دوران جسٹس منصور علی شاہ کا آئینی بینچ میں نہ ہونے کا تذکرہ

  • ایف سی بلوچستان   کی بروقت کارروائی: خاران شہر کو بڑی تباہی سے بچا لیا

    ایف سی بلوچستان کی بروقت کارروائی: خاران شہر کو بڑی تباہی سے بچا لیا

    ایف سی بلوچستان کی بروقت کارروائی: خاران شہر کو بڑی تباہی سے بچا لیا

    ایف سی بلوچستان (ساؤتھ) نے بروز 20 دسمبر خاران میں انٹیلیجنس بیسڈ آپریشن کے دوران آئی ای ڈی بنانےوالی فیکٹری قبضے میں لے لی جہاں دھماکہ خیز مواد تیار کیا جاتا تھا۔ دوران آپریشن 30 کلوگرام دھماکہ خیز مواد بھی برآمد کر لیاگیا جو ایک موٹر سائیکل میں نصب تھا، جسے خاران میں دہشتگردانہ کارروائی کے لیے استعمال کیا جانا تھا۔ آپریشن کے دوران فائرنگ کے تبادلے میں دو خارجی زخمی ہوئے، جبکہ خارجیوں کے زیر استعمال اسلحہ اور دیگر تخریبی سازوسامان بھی برآمد کر لیاگیا ہے۔

    ایف سی بلوچستان (ساؤتھ) خاران رائفلز کی اس مستعد اور بروقت کارروائی کے نتیجے میں خارجیوں اور ان کے سہولت کاروں کے ناپاک عزائم خاک میں ملا دیے گئے۔ یہ کامیابی نہ صرف خاران بلکہ بلوچستان کے دیگر علاقوں کو ممکنہ بڑے نقصان سے محفوظ رکھنے میں اہم ثابت ہوئی ہے۔سیکورٹی فورسز کے جاری کردہ بیان کے مطابق خارجیوں کو کسی صورت اپنے مذموم مقاصد میں کامیاب نہیں ہونے دیا جائے گا۔ بلوچستان کے امن کو سبوتاژ کرنے کی ہر کوشش ناکام بنائی جائے گی، اور ملک دشمن عناصر کو نشان عبرت بنایا جائے گا۔

    نومئی کے مقدمے، بشریٰ بی بی عدالت پیش

    غم کی ماری انسانیت بولتی ہے

  • بشریٰ بی بی  کو 32 مقدموں میں ضمانت مل گئی

    بشریٰ بی بی کو 32 مقدموں میں ضمانت مل گئی

    سانحہ نو مئی کے32 مقدمات میں بشری بی بی نے انسداد دہشتگردی کی عدالت میں خود کو سرنڈر کر دیا

    راولپنڈی انسداد دہشت گردی اپنے وکلا کے ہمراہ پیش ہو گئیں ،اس موقع پر سیکیورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے ہیں،محمد فیصل مالک پر مشتمل وکلا کا پینل درخواست ضمانتوں کی پیروی کرے گا ،دہشتگردی کی خصوصی عدالت کے جج کمرہ عدالت میں پہنچ گئے ،بشری بی بی کی درخواست پر سماعت کریں گے،بشریٰ بی بی کی گاڑی کو انسداد دہشتگردی کی عدالت کے حدود میں داخل ہونے کی اجازت دی گئی،

    بشری بی بی کی 32 مقدمات میں 13 جنوری تک عبوری ضمانت منظور کر لی گئی،عدالت نے بشری بی بی کو 13جنوری تک گرفتار نہ کرنے کا حکم دیا،عدالت نے تمام مقدمات کے تفتیشی افسران کو نوٹس جاری کر دیئے۔عدالت نے آئندہ سماعت پر ریکارڈ طلب کر لیا، بشری بی بی کے خلاف مقدمات احتجاج کے واقعات پر اٹک اور پنڈی میں درج ہیں۔ درخواست ضمانتوں کی سماعت انسداد دہشتگردی عدالت کے جج امجد علی شاہ نے کی ،ضمانت ملنے کے بعد بشری بی بی عدالت سےروانہ ہو گئیں،بشریٰ بی بی سماعت کے دوران کمرۂ عدالت میں موجود تھیں اور ان کی جانب سے ضمانتی مچلکے بھی جمع کرائے گئے۔

    بشریٰ بی بی بارے ٹویٹس،گلوکار سلمان احمد کو پی ٹی آئی نے پارٹی سے نکال دیا

    پشاور ہائیکورٹ، بشریٰ بی بی کی حفاظتی ضمانت میں توسیع

    عمران کے چھ، بشریٰ کی ایک مقدمے میں‌عبوری ضمانت میں توسیع

  • خواجہ آصف کو وزارت دفاع کے عہدے سے ہٹایا جائے،مرکزی مسلم لیگ

    خواجہ آصف کو وزارت دفاع کے عہدے سے ہٹایا جائے،مرکزی مسلم لیگ

    مرکزی مسلم لیگ وفاقی وزیر دفاع خواجہ آصف کے خلاف میدان میں آ گئی ، ہٹانے کا مطالبہ کر دیا ، مرکزی مسلم لیگ کے رہنماوں کا کہنا ہے کہ وفاقی وزیر دفاع خواجہ آصف نے پاکستان کے دفاع کے خلاف سازش کی ہے، پاکستانی عوام اس سازش کو کامیاب نہیں ہونے دے گی پاکستانی عوام خواجہ آصف کو وزارت دفاع کے عہدے سے ہٹانے کا مطالبہ کرتی ہے

    مرکزی مسلم لیگ کے مرکزی رہنما چوہدری شفیق الرحمان وڑائچ نے کہا ہے کہ وفاقی وزیر دفاع خواجہ آصف نے اہم منصب پر رہتے ہوئے مسلم دنیا کے ہیرو سلطان محمود غزنوی کے خلاف بیان دے کر بھارت کو خوش کیا ہے،جس سے پاکستانی قوم کے نظریات کو ٹھیس پہنچی ہے وزیر دفاع کے بیان کی شدید مذمت کرتے ہیں خواجہ آصف کو وزارت دفاع کے عہدے سے ہٹایا جائے،

    پاکستان مرکزی مسلم لیگ نے خواجہ آصف کے دئیے گئے بیان کے خلاف گوجرانولہ، گجرات سمیت متعدد شہروں میں احتجاج کیا اس دوران مرکزی مسلم لیگ کے رہنما شفیق الرحمان وڑائچ نے احتجاجی مظاہرین سے خطاب میں کہا کہ خواجہ آصف کی جانب سے نجی ٹی وی چینل کو دیئے گئے انٹرویو کے دوران سلطان محمود غزنوی کے خلاف نازیبا زبان استعمال کرتے ہوئے انہیں لٹیرا کہا گیا جس سے لگتا ہے کہ انہوں یہ بیان بھارت کی خوشنودی حاصل کرنے کے لیئے دیا ہے انہوں نے کہا کہ خواجہ آصف قوم کو جواب دیں کہ آپ پاکستان کے وزیر دفاع ہیں یا بھارت کے ؟انہوں نے کہا کہ پاکستان اور امت کے ہیرو کے خلاف بدزبانی کو پاکستان کی عوام قبول نہیں کرے گی پاکستان کی افواج نے اپنے ایٹمی ہتھیاروں کے نام ان ہیروز کے نام پر رکھے ہیں،شفیق الرحمان وڑائچ نے مزید کہا کہ امریکہ کی جانب سے پاکستانی ایٹمی ہتھیار بنانے والی کمپنیوں کے خلاف پابندی لگائی گئی ہے جو کہ پاکستان کے دفاع کو کمزور کرنے کی سازش ہے پاکستان مرکزی مسلم لیگ اس سازش کے خلاف سیسہ پلائی دیوار بن کر کھڑی ہو گی

    جمعیت کے وفد کی مرکزی مسلم لیگ کے دفتر آمد، فیصل ندیم سے ملاقات

    مرکزی مسلم لیگ کی جانب سے پریس کلب پریحییٰ السنوار کی غائبانہ نمازجنازہ ادا

    پاکستان مرکزی مسلم لیگ شاہکوٹ کی یکجہتی فلسطین کانفرنس

    مرکزی مسلم لیگ کا سیلاب متاثرہ علاقوں میں فلڈ ریلیف آپریشن جاری

    مرکزی مسلم لیگ کا ارشدندیم ، والدین کیلئے عمرے ،گاؤں میں آئی ٹی انسٹیٹیوٹ بنانے کا اعلان

    عوام کو حقوق نہ ملے تو ایوانوں کا گھیراؤ کریں گے،مرکزی مسلم لیگ

  • آئی سی سی  جنوبی افریقی بیٹر ہینرک کلاسن پر جرمانہ

    آئی سی سی جنوبی افریقی بیٹر ہینرک کلاسن پر جرمانہ

    آئی سی سی (بین الاقوامی کرکٹ کونسل) نے پاکستان کے خلاف دوسرے ون ڈے میچ میں شاندار بیٹنگ کرنے والے جنوبی افریقی بیٹر ہینرک کلاسن پر جرمانہ عائد کر دیا ہے۔

    جمعرات کو پاکستان نے کیپ ٹاؤن میں کھیلے گئے 3 میچز کی ون ڈے سیریز کے دوسرے میچ میں جنوبی افریقا کو 81 رنز سے شکست دیکر سیریز میں 0-2 کی فیصلہ کن برتری حاصل کر لی۔ پاکستان کی ٹیم نے جنوبی افریقا کو ہدف کے تعاقب میں ناکامی کا شکار کیا اور میچ جیتنے کے ساتھ ہی سیریز اپنے نام کر لی۔پاکستانی ٹیم نے جنوبی افریقا کی دعوت پر پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 49.5 اوورز میں 329 رنز بنا کر تمام کھلاڑیوں کو آؤٹ کر دیا۔ پاکستان کی جانب سے بابر اعظم 73، کپتان محمد رضوان 80 اور کامران غلام 63 رنز بنا کر نمایاں رہے۔جنوبی افریقا کو 330 رنز کا ہدف ملا جس کے تعاقب میں وہ 248 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئی۔

    جنوبی افریقی اننگز کے آخری بیٹر ہینرک کلاسن تھے، جو 74 گیندوں پر 97 رنز کی شاندار اننگز کھیلنے کے بعد نسیم شاہ کی گیند پر چھکا مارنے کی کوشش میں آؤٹ ہو گئے۔کلاسن جیسے ہی چھکا مارنے کی کوشش میں آؤٹ ہوئے، انہوں نے غصے میں آ کر اسٹمپ کو لات مار دی۔ ان کی یہ حرکت آئی سی سی کے ضابطے کے خلاف تھی، جس کے باعث ان پر جرمانہ عائد کیا گیا۔

    آئی سی سی کی جانب سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا کہ ہینرک کلاسن کو آئی سی سی کوڈ آف کنڈکٹ کی خلاف ورزی پر جرمانہ کیا گیا ہے۔ کلاسن پر میچ فیس کا 15 فیصد جرمانہ عائد کیا گیا ہے اور ساتھ ہی ایک ڈی میرٹ پوائنٹ بھی دیا گیا ہے۔ آئی سی سی کا کہنا تھا کہ کلاسن نے اپنے رویے سے کوڈ آف کنڈکٹ کے لیول ون کی خلاف ورزی کی ہے، جس کی وجہ سے انہیں یہ سزا دی گئی۔

    یہ واقعہ اس وقت پیش آیا جب جنوبی افریقہ میچ کے آخری مراحل میں ہارنے کے قریب پہنچ چکا تھا اور کلاسن کی بھرپور مزاحمت بھی ان کے لئے میچ کو بچانے میں ناکام رہی۔ کلاسن کی اس حرکت پر کرکٹ کے حلقوں میں بحث چھڑ گئی ہے کہ کھلاڑیوں کو اپنے جذبات پر قابو پانا چاہیے تاکہ کھیل کی فضا خراب نہ ہو۔واضح رہے کہ آئی سی سی کا کوڈ آف کنڈکٹ کھلاڑیوں کے رویے کی نگرانی کرتا ہے تاکہ کرکٹ کے کھیل کی عزت اور ساکھ برقرار رکھی جا سکے۔

    وزیراعظم سے مولانا فضل الرحمان کی ملاقات، مدارس کی رجسٹریشن پر مثبت پیشرفت

    قائداعظم گیمز: خیبرپختونخوا کی ایتھلیٹکس میں شاندار کامیابی، 18 میڈلز جیتے

    جی ایچ کیو حملہ کیس،عمران خان و دیگرکی بریت درخواستیں خارج

  • وزیراعظم  سے مولانا فضل الرحمان کی ملاقات، مدارس کی رجسٹریشن پر مثبت پیشرفت

    وزیراعظم سے مولانا فضل الرحمان کی ملاقات، مدارس کی رجسٹریشن پر مثبت پیشرفت

    اسلام آباد: وزیراعظم محمد شہباز شریف سے جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کی اہم ملاقات ہوئی جس میں مدارس کی رجسٹریشن کے حوالے سے تجاویز پر مثبت پیشرفت ہوئی ہے۔

    وزیراعظم شہباز شریف نے اس اہم معاملے کو جلد حل کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے وزارت قانون کو آئین و قانون کے مطابق اقدامات اٹھانے کی ہدایت کی۔ملاقات میں وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف کے علاوہ رکن قومی اسمبلی مولانا عبدالغفور حیدری، سینیٹر کامران مرتضیٰ، رکن قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف، اور پاکستان پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما قمر زمان کائرہ بھی شریک تھے۔ ملاقات کے دوران اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق، نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار، وفاقی وزیر قانون و انصاف اعظم نذیر تارڑ، وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطاء اللہ، وزیراعظم کے مشیر برائے سیاسی امور رانا ثناءاللہ اور اٹارنی جنرل منصور عثمان بھی موجود تھے۔

    ملاقات میں مدارس کی رجسٹریشن کے حوالے سے بات چیت کی گئی، جس میں حکومت کی جانب سے اصلاحات کے حوالے سے اقدامات پر زور دیا گیا تاکہ مدارس کے نظام کو باقاعدہ اور شفاف بنایا جا سکے۔ مولانا فضل الرحمان نے حکومت کی اس سمت میں اٹھائے جانے والے قدموں کو سراہا اور مختلف مسائل پر اپنی تجاویز پیش کیں۔وزیراعظم شہباز شریف نے اس بات پر زور دیا کہ حکومت کسی بھی ادارے کی رجسٹریشن کے عمل کو شفاف اور آئین کے مطابق کرے گی، تاکہ مدارس کے حوالے سے کسی بھی طرح کی بے چینی پیدا نہ ہو۔ وزیراعظم کا کہنا تھا کہ وزارت قانون اس معاملے کی تکمیل کے لیے جلد اقدامات کرے گی اور تمام فریقین کو اعتماد میں لیا جائے گا۔

    یہ ملاقات وزیراعظم ہاؤس میں ہوئی اور اس میں مختلف سیاسی و حکومتی رہنماؤں نے شرکت کی، جس سے حکومت کے داخلی معاملات میں مزید ہم آہنگی اور تعاون کا اظہار ہوا۔یہ ملاقات ایک اہم سنگ میل ثابت ہوئی ہے جس سے مدارس کے حوالے سے ہونے والے اقدامات میں مزید تیزی آنے کی توقع ہے۔

    وزیراعظم نے اچھی نیت سے بات کی، امید ہے معاملہ حل ہوجائے گا، مولانا فضل الرحمان
    وزیراعظم شہباز شریف سے ملاقات کے بعد میڈیا سے مختصر بات چیت کرتے ہوئے مولانا فضل الرحمان کا کہنا تھا کہ وزیراعظم سے درخواست کی آئین وقانون کے مطابق فوری طور پر عملی اقدامات کریں،امید ہے ہمارے مطالبے کے مطابق آئینی طور پر عملی اقدام ہوگا، وزیراعظم نے قابل اعتماد انداز میں بات کی ہے،آج ہماری گفتگو کا موضوع صرف مدارس بل ہی تھا،صدر نے دوسرا اعتراض آئینی مدت کے بعد بھیجا جس کا اختیار بھی نہیں، ہم نے اپنا موقف ملاقات میں دہرایا، ہم نے واضح کیا کہ دونوں ایوانوں سے بل منظور ہونے کے بعد ایکٹ بن چکا ہے، اگر صدر نے اعتراض کرنا ہے تو ایک اعتراض ہوچکا جس کا جواب اسپیکر نے دے دیا، صدر مملکت نے جو دوسرا اعتراض بھیجا وہ آئینی طور پر بنتا ہی نہیں،صدر مملکت نے اسپیکر کے جواب پر کوئی ردعمل ظاہر نہیں کیا، دوسرا اعتراض آئینی مدت گزرنے کے بعد بھیجا گیا جو ابھی تک اسپیکر کے دفتر تک نہیں پہنچا، ہمارے موقف کا انتہائی مثبت جواب دیا گیا، وزیراعظم نے وزارت قانون کو فوری ہدایات کیں کہ قانون و آئین کے مطابق عملی اقدامات کریں، امید ہے آئین و قانون کے مطابق عملی اقدامات ہمارے مطالبات کے مطابق ہوں گے،وزیراعظم نے اچھی نیت سے بات کی، امید ہے معاملہ حل ہوجائے گا، شاید اس معاملے پر پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس کی ضرورت نہ پڑے۔

    مدارس بل:حکومت جلد فیصلہ کر لے تو بہتر ہے،حافظ حمداللہ

    مدارس رجسٹریشن معاملہ: ایم کیو ایم نے مولانا کی حمایت کردی

    مدارس بل ایکٹ ، فوری گزٹ نوٹیفکیشن جاری کیا جائے، اتحاد تنظیمات مدارس

    مدارس بل پر علماء کرام کی مختلف تجاویز ہیں،گورنر پنجاب

    دینی مدارس کی رجسٹریشن،حکومت نے نیا مسوودہ جے یوآئی کو دے دیا

    مدارس رجسٹریشن بل،صدر مملکت کا اعتراض،واپس بھجوا دیا