Baaghi TV

Author: ممتاز حیدر

  • دو بھگوڑے، بے شرم چوہے،معصوم نوجوانوں کو گمراہ کرنا چھوڑ دو۔شیر افضل مروت

    دو بھگوڑے، بے شرم چوہے،معصوم نوجوانوں کو گمراہ کرنا چھوڑ دو۔شیر افضل مروت

    پی ٹی آئی رہنما شیر افضل مروت نے بیرون ممالک میں بیٹھ کر سوشل میڈیا پر تنقید کرنے والے پی ٹی آئی رہنماؤں پر کڑی تنقید کی ہے

    سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر ایک پیغام میں شیر افضل مروت کا کہنا تھا کہ میں دیکھ رہا ہوں کہ سوشل میڈیا پر بدنام زمانہ دو بھگوڑوں کے دفاع میں ایک بار پھر مہم چل رہی ہے۔ وہی گالم گلوچ، رگ و پے میں خون کے وہی عکس، وہی گندگی، پی ٹی آئی کے ہمدرد ہونے کا جھوٹا دعویٰ کرنے والے۔ کچھ نے دعویٰ کیا ہے کہ میری اچھی امیج کو پیش کرنے اور مجھے ہیرو بنانے میں ان کا کردار ہے۔ میں ان سے پوچھتا ہوں کہ انہوں نے سوشل میڈیا کے ذریعے ایسے کتنے ہیرو بنائے ہیں۔ مجھے ایک نام بتائیں؟ درحقیقت مجھے ایسے عناصر نے ہمیشہ ٹرول کیا ہے اور فرضی کہانیوں کے ذریعے میری ساکھ کو نقصان پہنچانے کی ہر ممکن کوشش کی ہے۔ میں اب تک ان تمام اکاونٹس کو کھل کر جواب دوں گا جو ان دو برطرف دغابازوں کا دفاع کر رہے ہیں۔ وہ یہ سمجھنے میں ناکام رہے ہیں کہ اگر خوف کے اندھیرے کے دوران مجھے کوئی چیز خوفزدہ نہیں کر سکتی تھی تو پھر چند دھوکے باز مجھے بلیک میل کیسے کر سکتے ہیں۔

    شیر افضل مروت نے اعلان کرتے ہوئے کہا کہ میں ہمیشہ ایسے گندے انڈوں سے ہر پلیٹ فارم پر لڑوں گا جو پی ٹی آئی اور اس کی قیادت کے لیے بدنامی کا باعث بنے ہیں۔ وہ بے شرم چوہے ہیں جو صرف پادنا ہی کر سکتے ہیں۔ ان کی اخلاقیات ان کی رگوں میں دوڑتے ہوئے گندے خون کی عکاسی کرتی ہیں۔ میں انہیں چیلنج کرتا ہوں کہ وہ پاکستان آنے کی ہمت کریں اور پھر لوگوں کو گالی دینے کی جرات کریں۔ ظالم کی آنکھوں میں جھانکنے کی ہمت نہیں تو معصوم نوجوانوں کو گمراہ کرنا چھوڑ دو۔ آپ کے دن گنے جا چکے ہیں اور جلد ہی آپ کو سوشل میڈیا پر اپنا حق مل جائے گا۔

    سوشل میڈیا پر نازیبا تصاویر کے ذریعےخاتون کو بلیک میل کرنیوالا گرفتار

    کپڑے بدلنے کے دوران سوشل میڈیا انفلوائنسر کا قیمتی بیگ چوری

    سوشل میڈیا پر وائرل تصاویر میں شامی باغی رہنما کے ساتھ خوبصورت لڑکی کون؟

    سوشل میڈیا پر پروپیگنڈہ، ایف آئی اے متحرک،154مقدمے،30 گرفتار

    سوشل میڈیا پر شرانگیزی پھیلانے والے مزید 7ملزمان کیخلاف مقدمات درج

  • بیلسٹک میزائل پروگرام کی حمایت سے انکار  دیرینہ پالیسی ہے،امریکی محکمہ خارجہ

    بیلسٹک میزائل پروگرام کی حمایت سے انکار دیرینہ پالیسی ہے،امریکی محکمہ خارجہ

    پاکستان کے بیلسٹک میزائل پروگرام اور نئی امریکی پابندیوں سے متعلق امریکی محکمہ خارجہ بیان سامنے آیا ہے

    واشنگٹن میں پریس بریفنگ دیتے ہوئے امریکی محکمہ خارجہ کے نائب ترجمان ویدانت پٹیل نے کہا کہ پاکستان کے بیلسٹک میزائل پروگرام سے متعلق امریکا کے تحفظات واضح ہیں، پاکستان کے لانگ رینج بیلسٹک میزائل پروگرام کی حمایت سے انکار امریکا کی دیرینہ پالیسی ہے، امریکا عالمی عدم پھیلاؤ کے نظام کو برقرار رکھنے کیلئے پر عزم ہے، پاکستان امریکا کا اہم شراکت دار ہے۔

    اس سے قبل امریکی نائب مشیر برائے قومی سلامتی نے کہا تھا کہ پاکستان ایسے میزائل بنا رہا ہے جو جنوبی ایشیا سے باہر کے اہداف بشمول امریکا کو بھی نشانہ بناسکتے ہیں،برطانوی خبر ایجنسی کے مطابق ایک تقریب سے خطاب میں امریکا کے نائب مشیر برائے قومی سلامتی جان فائنر نے کہا کہ جوہری ہتھیاروں سے لیس پاکستان طویل فاصلے تک مار کرنے والے بیلسٹک میزائل تیار کر رہا ہے جو اسے جنوبی ایشیا سے باہر کے اہداف بشمول امریکا کو بھی نشانہ بنانے کے قابل بنا سکتے ہیں،پاکستانی اقدامات اس کے بیلسٹک میزائل پروگرام کے مقاصد کے بارے میں سنجیدہ سوالات اٹھاتے ہیں، اگر کھل کر بات کی جائے تو پاکستان کے اقدامات کو امریکا کیلئے ایک ابھرتے ہوئے خطرے کے سوا کچھ اور سمجھنا مشکل ہے۔

    میزائل پروگرام،امریکی پابندیاں پاکستانی خود مختاری پر حملہ

    امریکہ خود قاتل،پاکستانی کمپنیوں پر پابندی کی مذمت کرتے ہیں، حافظ نعیم

    میزائل پروگرام میں مدد،4 پاکستانی اداروں پر امریکی پابندی،پاکستان کا ردعمل

  • سلمان احمد کو بشری پر تنقید مہنگی پڑ گئی، پارٹی میں رہنے کیلیے بشری کی وفاداری ضروری

    سلمان احمد کو بشری پر تنقید مہنگی پڑ گئی، پارٹی میں رہنے کیلیے بشری کی وفاداری ضروری

    معروف گلوکار سلمان احمد کو بشری بی بی پر تنقید مہنگی پڑ گئی۔ عمران خان نے سلمان احمد کو اپنی سیاسی جماعت پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) سے نکال کر واضح کر دیا کہ وہ بالکل نہیں بدلے۔ پی ٹی آئی میں رہنے کے لیے عمران خان نے ایک نئی شرط متعارف کروا دی ہے، اور وہ شرط ہے "پنکی سے وفاداری”۔

    عمران خان کی اہلیہ، بشریٰ بی بی، جنہیں اکثر "پنکی” کے نام سے بھی یاد کیا جاتا ہے، ان کا احترام اب پی ٹی آئی میں شامل ہونے کی پہلی اور سب سے اہم شرط بن چکا ہے۔ اس کے ذریعے عمران خان نے یہ پیغام دیا ہے کہ پارٹی کے اندر کسی بھی شخص کو بشریٰ بی بی کی عزت میں کمی کرنے کی اجازت نہیں ہوگی، چاہے وہ کتنی ہی اہم شخصیت کیوں نہ ہو۔عمران خان کا یہ فیصلہ اس بات کو ظاہر کرتا ہے کہ عمران خان کی سیاست میں اب ان کی اہلیہ کا مقام اور اثرورسوخ بھی اہم ہے۔ پارٹی کے اندر ہونے والے اس تبدیلی کے بعد، اگر کوئی رکن بشریٰ بی بی کی شان میں گستاخی کرتا ہے یا اس کی عزت میں کمی کرتا ہے، تو اسے فوری طور پر پارٹی سے باہر نکال دیا جائے گا۔

    عمران خان نے ہمیشہ فوج اور ریاستی اداروں کے خلاف آواز اٹھائی ہے، اور اس جماعت کے اندر اس بات کی حوصلہ افزائی بھی کی جاتی ہے۔ یعنی آپ جتنا بھی فوج اور ریاستی اداروں کے مخالف ہوں گے، آپ پارٹی کے اندر اتنے ہی اہم رہنما بن سکتے ہیں۔ تاہم، اس کے ساتھ ساتھ بشریٰ بی بی کی "وفاداری” کو کوئی بھی شک کی نظر سے نہیں دیکھ سکتا۔پی ٹی آئی میں رہنے کے لیے اب یہ ضروری ہو چکا ہے کہ آپ فوج اور ریاستی اداروں کے مخالف ہوں اور بشریٰ بی بی کے ساتھ وفاداری کو شک کی نظر سے نہ دیکھیں۔ اس کا مطلب یہ ہے کہ آپ اس جماعت میں اپنے سیاسی موقف کے باوجود بشریٰ بی بی کی کرپشن اور اس کے کردار پر کسی بھی قسم کی تنقید سے بچتے ہوئے، اس کی تعریف میں قصیدہ پڑھنے کے پابند ہیں۔

    عمران خان کے اقدامات سے واضح ہو چکا کہ اگر آپ بشریٰ بی بی کی حمایت میں کھڑے رہیں گے اور اس کی عزت میں کمی کرنے کی کوشش نہیں کریں گے، تو آپ صف اول کے رہنما بن سکتے ہیں۔ اس بات کی ایک زندہ مثال وہ شخصیات ہیں جو اس وقت پی ٹی آئی کے اندر موجود ہیں، جیسے کہ مشال یوسفزئی، صنم جاوید، جو بشریٰ بی بی کی "وفاداری” پر شک کیے بغیر اس کی حمایت میں کھڑی ہیں اور اس کی کرپشن یا دیگر معاملات پر خاموشی اختیار کیے ہوئے ہیں۔یہ شخصیات اس بات کو سمجھتی ہیں کہ اگر انہیں سیاسی طور پر آگے بڑھنا ہے تو انہیں بشریٰ بی بی کے ساتھ ہر حالت میں وفادار رہنا ہوگا، چاہے اس کے لیے انہیں اپنی ذاتی رائے یا نظریات کو پس پشت ڈالنا پڑے۔ یہی وجہ ہے کہ ان شخصیات نے بشریٰ بی بی کی کرپشن پر آنکھیں بند کر رکھی ہیں اور اس کی شان میں قصیدہ خوانی کی ہوئی ہے۔

    عمران خان نے اس فیصلے کے ذریعے اپنی جماعت کی سیاست میں ایک نیا زاویہ متعارف کروا دیا ہے۔ اس کے ذریعے انہوں نے یہ ثابت کر دیا ہے کہ اگر آپ پارٹی میں رہنا چاہتے ہیں، تو بشریٰ بی بی کی حمایت میں ہر حال میں کھڑے رہنا ہوگا، چاہے آپ کی ذاتی رائے کچھ بھی ہو۔یہ بات بھی اہم ہے کہ سلمان احمد کی پارٹی سے نکالے جانے کے بعد پی ٹی آئی کے اندر ایک نیا معیار قائم ہو چکا ہے، جہاں بشریٰ بی بی کے ساتھ وفاداری کو اولین ترجیح دی گئی ہے۔ اس سے قبل عون چودھری نے بشری بی بی پر تنقید کی تو اس کو عمران خان نے پارٹی سے نکال دیا ۔ عثمان بزدار پر علیم خان نے تنقید کی تو اس پر پی ٹی آئی حکومت مین ہی نیب انکوائری شروع ہو گئی تھی

  • جی ایچ کیو حملہ کیس، گنڈا پور ،قریشی،شبلی فراز سمیت مزید 14 ملزمان پر فردجرم عائد

    جی ایچ کیو حملہ کیس، گنڈا پور ،قریشی،شبلی فراز سمیت مزید 14 ملزمان پر فردجرم عائد

    9 مئی کے جی ایچ کیو حملہ کیس میں وزیرِاعلیٰ کے پی علی امین گنڈاپور اور شبلی فراز سمیت مزید 14 ملزمان پر بھی فرد جرم عائد کر دی گئی

    پی ٹی آئی رہنماؤں شاہ محمود قریشی، شہریار آفریدی، شبلی فراز اور کنول شوذب پر فرد جرم عائد کر دی گئی، ملزمان نےصحت جرم سے انکار کردیا،کیس کی مزید سماعت 21 دسمبر تک ملتوی کر دی گئی ، کیس کی سماعت اڈیالہ جیل میں ہوئی، وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا اڈیالہ جیل میں عدالت میں پیش ہوئے،کرنل شبیر اعوان،لطاسب ستی، عمر تنویر بٹ، ،تیمور مسعود، سعد علی خان، سکندر زیب، زوہیب آفریدی، فہد مسعود، راجہ ناصر محفوظ پر فرد جرم عائد کر دی گئی،کیس میں اب تک 113 ملزمان پر فرد جرم عائد کی جا چکی ہے

    واضح رہے کہ 9 مئی کے جی ایچ کیو گیٹ حملہ کیس میں عمران خان سمیت دیگر ملزمان پر فردِ جرم عائد کر دی گئی ہے،شیخ رشید احمد،شیخ اشد شفیق،راجہ بشارت،زرتاج گل پر بھی فرد جرم عائد کی گئی ہے، وکلاء کے دلائل مکمل ہونےکے بعد جج امجد علی شاہ نے فرد جرم کمرہ عدالت میں پڑھ کر سنائی،

    عمران خان اور دیگر پر عائد فرد جرم میں الزامات کی تفصیلات سامنے آئی ہیں ، پی ٹی آئی رہنماؤں پر جی ایچ کیو پرحملہ، افواج پاکستان کو بغاوت پراکسانے کا الزام ہے،فرد جرم میں پی ٹی آئی رہنماؤں پر 9 مئی سے قبل منصوبہ بندی کرکے عسکری اہداف کا تعین اور 9مئی واقعات، ملکی داخلی، سلامتی اور ریاستی استحکام پر براہ راست حملےکاا لزام ہے،فرد جرم میں کہا گیا ہے کہ پی ٹی آئی قیادت نے سیاسی مقاصد کے لیے دہشت گرد تنظیموں کی طرز پر منظم منصوبہ بندی کی، پرتشدد مظاہروں سے حکومت کو دباؤ میں لانا دہشت گردی کے زمرے میں آتا ہے، جولائی 2023 میں محکمہ داخلہ پنجاب نے 9 مئی واقعات پر رپورٹ جاری کی،فرد جرم میں پی ٹی آئی رہنماؤں پر 102 گاڑیوں کو نقصان پہنچانے اور 26 سرکاری عمارتوں پر منظم حملے کرنے کا الزام بھی عائد کیا گیا ہے،فردجرم میں کہا گیا ہے کہ سانحہ 9 مئی میں 1 66کروڑ 56 لاکھ روپے مجموعی نقصان کا تخمینہ ہے۔

    سوشل میڈیا پر جھوٹے بیانات،پروپیگنڈہ،مزید 7 ملزمان پر مقدمہ

    17 ملین سے زائد لائکس والی ٹک ٹاکر سومل کی بھی نازیبا ویڈیو لیک

    چھ ملین فالورز والی ٹک ٹاکر گل چاہت کی نازیبا ویڈیو بھی لیک

    ٹک ٹاکرز خواتین کی نازیبا ویڈیو لیک،کاروائی کیوں نہیں ہو رہی

    ٹک ٹاکر مسکان چانڈیو کی بھی نازیبا،برہنہ ویڈیو لیک

    مناہل اور امشا کےبعد متھیرا کی ویڈیولیک،کون کر رہا؟ حکومت خاموش تماشائی

    نازیبا ویڈیو لیک،وائرل ہونے پر متھیرا کا ردعمل آ گیا

    اب کون سی ٹک ٹاک گرل اپنی ویڈیوز لیک کرنے والی ، اور کیوں؟

    مناہل،امشا کے بعد متھیرا کی بھی برہنہ ویڈیو لیک،وائرل

  • 26 نومبر شرپسندی کا شکار پاکستان رینجرزپنجاب کا ایک اور اہلکار شہید

    26 نومبر شرپسندی کا شکار پاکستان رینجرزپنجاب کا ایک اور اہلکار شہید

    26 نومبر کو پی ٹی آئی کے خونی احتجاج کے دوران زخمی ہونے والا رینجرز کا ایک اور اہلکار جان کی بازی ہار گیا، 37 سالہ لانس نائیک محمد تنویر کوما میں تھا

    25 اور 26 نومبر کواحتجاج کی آڑ میں پرتشدد کاروائیوں میں شدید زخمی پاکستان رینجرز پنجاب کے لانس نائیک محمد تنویر (عمر 37 سال، ساکن ضلع نارووال) کومہ کی حالت میں تھے ،لانس نائیک محمد تنویر شہید نے 17سال تک دفاع وطن کا مقدس فریضہ سر انجام دیا ،لانس نائیک محمد تنویر شہید کے سوگواران میں اہلیہ، 2 بیٹے اور تین بیٹیاں شامل ہیں

    25/26 نومبر کواحتجاج کی آڑمیں پی ٹی آئی کارکنان نے پرتشدد حملے کیے،پی ٹی آئی کارکنان نے سرکاری املاک پہ حملے کیے اور ناقابل تلافی نقصان پہنچایا ،پی ٹی آئی کے شرپسند وں کے حملوں سے رینجرز کے شہید اہلکاروں کی تعداد اب 4 ہو گئی جبکہ متعدد زخمی ہیں،اس کے علاوہ پنجاب پولیس کے دو اہلکار شہید جبکہ تقریباً 119 اہلکار زخمی ہوئے، پرتشدد کاروائیوں کے باعث اسلام آباد پولیس کے 11 اہلکار شدید زخمی ہوئے، پرتشدد واقعات اور توڑ پھوڑ کی متعددویڈیوز منظرعام پرآ چکی ہیں، پی ٹی آئی کارکنان نے مختلف مقامات پر آگ بھی لگائی ، پرتشدد عناصر کے خلاف سخت قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی

    رینجرز اہلکاروں کی شہادت کا واقعہ عمران خان کے حکم پر ہوا، ایف آئی آر

    پی ٹی آئی مظاہرین کے تشدد سے متاثرہ پنجاب رینجرز کے جوانوں کے انکشافات

    اسلام آباد پولیس اور رینجرز نے جناح ایونیوخالی کرا لیا، مظاہرین گھروں کو لونٹا شروع

    رینجرز اہلکاروں کی نماز جنازہ ادا،وزیراعظم،آرمی چیف کی شرکت

    رینجرز اہلکاروں کو گاڑی سے کچلنے کا واقعہ،عینی شاہدین کا بیان

    اسلام آباد،تین رینجرز اہلکار شہید،سخت کاروائی کا اعلان

  • جنرل ہسپتال، کرسمس کا 600پاوَنڈ وزنی کیک سیڑھی لگا کر کاٹا گیا

    جنرل ہسپتال، کرسمس کا 600پاوَنڈ وزنی کیک سیڑھی لگا کر کاٹا گیا

    لاہور جنرل ہسپتال اور پنجاب انسٹی ٹیوٹ آف نیورو سائنسز میں کرسمس کی خوشیاں دوبالا کرنے اور مسیحی بھائیوں سے اظہار یکجہتی اور مذہبی ہم آہنگی کے فروغ کے لئے پروقار تقریب کا انعقا د کیا گیا جس میں 600پاوَنڈ وزنی کیک سیڑھی لگا کر کاٹا گیا ۔

    پرنسپل امیر الدین میڈیکل کالج پروفیسر ڈاکٹر محمد الفرید ظفر،ایگزیکٹو ڈائریکٹر پنز پروفیسر آصف بشیر ، ایم ایس ڈاکٹر عمر اسحاق ، ایم ایس ڈاکٹر فریاد حسین ، اقلیتی ممبر صوبائی اسمبلی و مسیحی برادری کی اہم شخصیات کے علاوہ ڈی سی این ایس فضیلت لال ، نرسنگ سپرنٹنڈنٹ آسیہ خانم سمیت پنجاب پیرا میڈیکل سٹاف ایسوسی ایشن ،نرسنگ آفیسرز اور ہیلتھ پروفیشنلز کی بڑی تعداد نے شرکت کی ۔ پرنسپل پروفیسر الفرید ظفر نے مسیحی برادری کو کرسمس کی خوشی کے موقع پر مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ مسلمانوں کے لئے حضرت عیسیٰ ;174; اور دیگر تمام انبیاء کرام پر ایمان لانا عقیدت کی بنیادی شرط ہے اورہم بطور مسلمان حضرت عیسیٰ;174; کا احترام کرتے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ کرسمس ہ میں محبت ، سخاوت ، معافی ، امید کا پیغام اور روحانیت کا شعور دیتا ہے اور ہ میں اپنی زندگیوں کو بہتر بنانے کی ترغیب دیتا ہے ۔ ایگزیکٹو ڈائریکٹر پنز پروفیسر محمد آصف بشیر کا کہنا تھا کہ یہ دن ہ میں ایک دوسرے کے ساتھ محبت ، ہمدردی اور انسانیت کے ساتھ حسن سلوک سکھاتا ہے لہذا ہ میں اپنی زندگیوں میں محبت کو مقدم رکھنا چاہیے ۔

    پرنسپل پی جی ایم آئی نے کہا کہ پاکستان کی ترقی اور خوشحالی سمیت ہر شعبہ ہائے زندگی میں مسیحی برداری کے کردارکو نظر انداز نہیں کیا جا سکتا تاہم میڈیکل اور تعلیم کے شعبوں میں مسیحی کمیونٹی کی خدمات بہت نمایاں ہیں جس کے لئے وہ خراج تحسین کے مستحق ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ کرسچین کمیونٹی کا کردار نہ صرف مذہبی لحاظ سے اہم ہے بلکہ یہ عالمی سطح پر امن، محبت، انسانیت کی خدمت، اور معاشرتی بہتری کے لیے بھی مثبت اثرات مرتب کرتی ہے ۔ ایم ایس پنز ڈاکٹر عمر اسحاق اورایم ایس ایل جی ایچ ڈاکٹر فردیاد حسین کا کہناتھا کہ پاکستان کا آئین تمام اقلیتوں کو مساوی شہری حقوق اور مذہبی آزادی فراہم کرتا ہے ،الحمد اللہ پاکستان میں تمام اقلیتیں اپنے اپنے مذہبی عقائد کے مطابق عبادت کرتی اور تہوار مناتی ہیں ۔

    ڈی سی این ایس فضیلت لال او ر نرسنگ سپرنٹنڈنٹ آسیہ خانم کا کہنا تھا کہ پاکستان میں تعلیم کے فروغ کے لئے مسیحی برداری نے بہت سے تعلیمی ادارے قائم کررکھے ہیں جہاں بلا تفریق مذہب تمام بچے تعلیم کے زیور سے آراستہ ہو رہے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ میڈیکل کے شعبے میں دکھی انسانیت کی خدمت میں بالخصوص نرسز کا بہت اہم کردار ہے تمام ہسپتالوں میں نرسز اور پیرا میڈیکس انتہائی فرض شناسی اور پیشہ وارانہ لگن کے ساتھ اپنے فراءض منصبی نبھا رہے ہیں جو اُن کی پاکستان کے ساتھ گہری وابستگی کو ظاہر کرتا ہے ۔

    تقریب کے اختتام پر شرکاء نے ملکی ترقی ،ا ستحکام ، کشمیری اور فلسطینی بھائیوں سے اظہار یکجہتی کے لئے خصوصی دعائیں بھی کیں اور اپنے اپنے اداروں میں محنت اور زیادہ لگن کے ساتھ کام کرنے کے عزم کا اظہار کیا ۔ ڈاکٹر حسیب تھند ، رانا پرویز، ارشد بٹ، جنید میو، وارث آفتاب ، شہزاد روشن ، مجید راج، امانت علی کے علاوہ خالدہ تبسم ، سسٹر کوثر، مریم شگفتہ، ندرت مختار، مریم بشیر ، و دیگر موجود تھے ۔ اس موقع پر مسیحی برادری کو تحاءف دیے گئے اور اُن میں مٹھائی تقسیم کی گئی ، کرسچین کمیونٹی نے رواءتی گیت گا کر خوشیوں کا اظہار کیا جبکہ اختتام پر شرکاء کی بہترین کھانوں سے تواضع کی گئی

    عمران خان کی ہدایت کے بغیر حکومت کیساتھ مذاکرات کی کوئی حیثیت نہیں۔حامد رضا

    امریکہ پاکستان کے دفاعی معاملات میں مداخلت بند کرے،خالدمسعودسندھو

  • عمران خان کی ہدایت کے بغیر حکومت کیساتھ مذاکرات کی کوئی حیثیت نہیں۔حامد رضا

    عمران خان کی ہدایت کے بغیر حکومت کیساتھ مذاکرات کی کوئی حیثیت نہیں۔حامد رضا

    سنی اتحاد کونسل پاکستان اور قائمہ کمیٹی برائے انسانی حقوق کے چیئرمین صاحبزادہ حامد رضا نے کہا ہے کہ حکومت کیساتھ مذاکرات برابری کی بنیاد پر ہوں گے۔ حکومت مذاکرات سے پہلے عمران خان کے مینڈیٹ کو تسلیم کرے۔ حکومتی وزراء کی چرب زبانی سیاسی کشیدگی کا باعث ہے۔ سیاسی مقدمات کا بھر پور مقابلہ کیا جائے گا۔ لیگل گراؤنڈز پر عمران خان کا ملٹری ٹرائل نہیں ہوسکتا۔ پاکستان کی سب سے بڑی پارلیمانی جماعت کو دیوار کیساتھ نہیں لگایا جاسکتا۔ حکومت نے آئی ایم ایف کا بوجھ عام آدمی پر ڈال دیا ہے۔ پنجاب اسمبلی میں ممبران پارلیمنٹ اور وزراء کی تنخواہوں کے فیصلے کو مسترد کرتے ہیں۔ عام آدمی کا لائف اسٹائل دن بدن بدتر ہوتا جارہا ہے۔ سانحہ اے پی ایس کے مجرمان کو عام معافی دیکر شہداء کے خون سے بیوفائی کی گئی ہے۔ 9مئی اور 26نومبر کے واقعات کی جوڈیشل انکوائری کی جائے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے چیئرمین پاکستا ن تحریک انصاف بیرسٹر گوہر سے ملاقات کے دوران گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ صاحبزادہ حامد رضا نے مزید کہا کہ سیاسی کارکنوں کو مذاق نہ بنایا جائے۔ ہمارے مظاہرین پر بد ترین تشدد کرکے جمہورکا گلہ دبایا جارہا ہے۔ ملک کی سب سے بڑی جمہوری و پارلیمانی جماعت کے کارکنوں اور ہنماؤں کے خلاف بدترین انتقامی کاروائیاں کی جارہی ہیں۔ عمران خان کی ہدایت کے بغیر حکومت کیساتھ مذاکرات کی کوئی حیثیت نہیں۔

    امریکہ پاکستان کے دفاعی معاملات میں مداخلت بند کرے،خالدمسعودسندھو

  • امریکہ پاکستان کے دفاعی معاملات میں مداخلت بند کرے،خالدمسعودسندھو

    امریکہ پاکستان کے دفاعی معاملات میں مداخلت بند کرے،خالدمسعودسندھو

    پاکستان مرکزی مسلم لیگ کے صدر خالد مسعود سندھو نے امریکہ کی جانب سے پاکستان کی بیلسٹک میزائل بنانے والی کمپنیوں پر عائد کردہ پابندیوں کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ اقدام پاکستان کے اندرونی معاملات میں کھلی مداخلت ہےاور کسی صورت قابل قبول نہیں۔ امریکہ کو کوئی حق حاصل نہیں کہ وہ پاکستان کی دفاعی ترقی پر اثرانداز ہونے کی کوشش کرے۔ یہ پابندیاں پاکستان کی خودمختاری پر حملہ ہیں اور اس کے دفاعی مفادات کو نقصان پہنچانے کی سازش کے مترادف ہیں۔

    خالد مسعود سندھو نے کہا کہ پاکستان ایک خودمختار ملک ہے اور اپنی دفاعی ضروریات پوری کرنا اس کا حق ہے۔ پاکستان کا بیلسٹک میزائل پروگرام مکمل طور پر دفاعی نوعیت کا ہے جس کا مقصد ملک کی سلامتی اور خودمختاری کا تحفظ ہے۔ امریکہ کو پاکستان کے معاملات میں مداخلت سے باز رہنا چاہیے اور اپنی غیر منصفانہ پالیسیوں پر نظرثانی کرنی چاہیے۔انہوں نے مزید کہا کہ امریکہ کا یہ دوہرا معیار قابلِ افسوس ہے۔ ایک طرف وہ خود بڑے پیمانے پر ہتھیار تیار کرتا ہے اور دنیا بھر میں ان کا استعمال کرتا ہے، جبکہ دوسری طرف وہ دوسرے خودمختار ممالک کو اپنے دفاع کے حق سے محروم کرنے کی کوشش کرتا ہے۔ پاکستان مرکزی مسلم لیگ مطالبہ کرتی ہے کہ امریکہ فوری طور پر اپنی پابندیوں کو واپس لے اور پاکستان کے دفاعی معاملات میں مداخلت بند کرے۔پاکستان مرکزی مسلم لیگ پوری قوم کے ساتھ مل کر ملک کی خودمختاری اور دفاع پر کوئی سمجھوتہ نہیں کرے گی۔ ہم اپنی افواج اور دفاعی اداروں کے ساتھ کھڑے ہیں اور ان کی قربانیوں کو سلام پیش کرتے ہیں۔

    حکومت واپوزیشن عوامی مسائل پر توجہ دیں ،خالد مسعود سندھو

    پولیوٹیموں پر حملے نہ صرف بزدلانہ بلکہ قومی جدوجہد پر حملہ ہیں،خالد مسعود سندھو

    سانحات سے سبق لیتے ہوئے اتحاد و یکجہتی کو فروغ دینا ہوگا۔خالد مسعود سندھو

    انتخابات نے ہمارے عزائم اور حوصلے کو مزید مضبوط کیا،خالد مسعود سندھو

  • کھرا سچ کے میزبان،مبشر لقمان، کا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

    کھرا سچ کے میزبان،مبشر لقمان، کا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

    پاکستان کے معروف سینئر صحافی و اینکر پرسن، مبشر لقمان، جنہیں عوام نے مختلف ٹی وی چینلز پر اپنے تجزیوں اور بے باک انداز کی وجہ سے پہچانا ہے، اب اپنے مداحوں اور فالوورز کے ساتھ ایک نئے طریقے سے رابطے میں ہیں۔ مبشر لقمان نے اپنے واٹس ایپ چینل کا آغاز کیا ہے جس میں وہ اپنے پروگرام "کھراسچ” کے حوالے سے اہم معلومات، تجزیے، اور اپ ڈیٹس فراہم کریں گے۔

    مبشر لقمان کا واٹس ایپ چینل ایک ایسا پلیٹ فارم ہے جس پر وہ اپنے پروگرام "کھراسچ” کی قسطوں کے علاوہ، سیاست، معیشت، سماجی مسائل اور دیگر اہم موضوعات پر اپ ڈیٹس فراہم کریں گے۔ اس چینل کے ذریعے مداحوں کو روزانہ کی خبریں، خصوصی تجزیے اور موجودہ صورتحال پر اہم بصیرت ملے گی۔مبشر لقمان کا پروگرام "کھراسچ” ایک ایسا پروگرام ہے جو سیاست، معیشت، اور ملک کے دیگر مسائل پر سچی اور بے لاگ بات کرتا ہے۔ اس پروگرام میں مبشر لقمان اپنے مشہور انداز میں حقائق کو بے نقاب کرتے ہیں اور عوام تک سچائی پہنچانے کی کوشش کرتے ہیں۔ واٹس ایپ چینل کے ذریعے اب عوام کو پروگرام کھرا سچ کی ویڈیوز اور اہم تجزیے موبائل پر براہ راست ملیں گے۔

    واٹس ایپ چینل کے ذریعے مبشر لقمان کے مداح اور فالوورز نہ صرف پروگرام کے اپ ڈیٹس حاصل کریں گے بلکہ ان کو فوری طور پر خبریں، تجزیے، اور اہم معلومات فراہم کی جائیں گی۔ اس چینل میں شامل ہونے کے لیے کسی پیچیدہ عمل کی ضرورت نہیں، آپ صرف واٹس ایپ پر چینل کو جوائن کر کے تازہ ترین اپ ڈیٹس حاصل کر سکتے ہیں۔

    مبشر لقمان کے واٹس ایپ چینل کو جوائن کرنے کے لیے، آپ کو بس ایک سادہ سا طریقہ اپنانا ہوگا:
    سب سے پہلے اپنے موبائل میں واٹس ایپ ایپ کھولیں۔
    اس کے بعد چینل کے لنک کو کلک کریں
    لنک پر کلک کرنے کے بعد آپ براہ راست چینل میں شامل ہو جائیں گے اور پروگرام کے تمام اپ ڈیٹس، خبریں اور تجزیے حاصل کر سکیں گے۔

    سینئر صحافی و اینکر پرسن مبشر لقمان کا کہنا ہے کہ واٹس ایپ چینل کے ذریعے وہ اپنے مداحوں اور عوام تک براہ راست اور فوری معلومات پہنچانا چاہتے ہیں تاکہ لوگ ملکی اور عالمی سطح پر ہونے والی تبدیلیوں اور مسائل سے آگاہ رہیں۔ ان کا مقصد ہے کہ سچ اور حقیقت تک عوام کی رسائی آسان ہو اور وہ مختلف موضوعات پر ایک جرات مندانہ رائے قائم کر سکیں۔

    اگر آپ بھی مبشر لقمان کے "کھراسچ” پروگرام سے جڑے رہنا چاہتے ہیں اور ان کے تجزیوں اور خبروں کا حصہ بننا چاہتے ہیں تو واٹس ایپ چینل جوائن کرنا ایک بہترین موقع ہے۔

    Follow the Mubasher Lucman channel on WhatsApp: https://whatsapp.com/channel/0029Vb0kWRy2v1IpmJoqRW0Z

    مبشر لقمان کی وزیر داخلہ محسن نقوی پر تنقید،رانا ثناء اللہ کے دور سے موازنہ

    بشریٰ کا خطاب،عمران خان تو”وڑ” گیا. مبشر لقمان

    وزیر اعلیٰ پنجاب کو کینسر ؟ مبشر لقمان نے اصل سچ سامنے رکھ دیا

    صحافت ایسی کریں کہ کوئی قیمت نہ لگا سکے، مبشر لقمان

    جھوٹے لا کھانی کی ایک اور ویڈیو ،مبشر لقمان پر دباؤ ڈالنے کی کوشش ؟ منہ توڑ جواب

    کارساز حادثہ،تلخ حقائق ،مبشر لقمان نے کیا حق ادا، تجزیہ: شہزاد قریشی

    فیض حمید "تو توگیا”،ایک ایک پائی کا حساب دینا پڑے گا، مبشر لقمان

  • بشریٰ بی بی بارے ٹویٹس،گلوکار سلمان احمد کو پی ٹی آئی نے پارٹی سے نکال دیا

    بشریٰ بی بی بارے ٹویٹس،گلوکار سلمان احمد کو پی ٹی آئی نے پارٹی سے نکال دیا

    پاکستان تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی) کے مرکزی سیکریٹریٹ کی جانب سے ایک اہم اعلان کیا گیا ہے جس میں پارٹی نے سلمان احمد کی بنیادی رکنیت ختم کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ پارٹی کے مرکزی دفتر سے جاری ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ سلمان احمد نے مسلسل پارٹی کے ارکان اور حامیوں کے درمیان تقسیم اور بداعتمادی پیدا کرنے کی کوشش کی ہے۔

    پی ٹی آئی کے بیان میں یہ کہا گیا کہ سلمان احمد نے سوشل میڈیا کے مختلف پلیٹ فارمز، خاص طور پر ایکس (پرانا ٹویٹر)، پر اپنے اکاؤنٹ @sufisal سے پارٹی کی قیادت، خاص طور پر عمران خان کی فیملی کے خلاف توہین آمیز اور بے بنیاد پوسٹس شیئر کیں۔ اس کے علاوہ، سلمان احمد نے پارٹی کی پالیسیوں اور موقف کے خلاف بھی پوسٹس کیں، جن کا مقصد پارٹی کی یکجہتی کو نقصان پہنچانا تھا۔ پی ٹی آئی نے بار بار سلمان احمد کو اپنے غیر ذمہ دارانہ بیانات اور سوشل میڈیا پر پوسٹ کی جانے والی مواد سے باز رہنے کی ہدایات دی تھیں۔ پارٹی کی کور کمیٹی کی جانب سے متعدد پریس ریلیز بھی جاری کی گئی تھیں جن میں ان سے کہا گیا تھا کہ وہ اپنے رویے کو بہتر بنائیں اور پارٹی کے اصولوں کا احترام کریں۔

    اس کے باوجود، سلمان احمد نے پارٹی کی قیادت کی تنبیہات کو نظر انداز کرتے ہوئے اپنے غیر مناسب بیانات کا سلسلہ جاری رکھا۔ اس نافرمانی کے پیش نظر، پی ٹی آئی نے انہیں فوری طور پر پارٹی سے نکال دیا ہے اور ان کی بنیادی رکنیت ختم کر دی ہے۔ پارٹی کی جانب سے یہ بھی کہا گیا ہے کہ سلمان احمد کو اب پی ٹی آئی سے کسی قسم کی وابستگی ظاہر کرنے کی اجازت نہیں ہوگی۔

    پی ٹی آئی کے چیئرمین، بارسٹر گوہر علی خان کی جانب سے جاری کردہ اس فیصلے میں کہا گیا ہے کہ پارٹی نے سلمان احمد کی جانب سے مسلسل بدگمانیوں اور بے بنیاد الزامات کے جواب میں یہ سخت قدم اٹھایا ہے تاکہ پارٹی کی یکجہتی اور عزت کو بچایا جا سکے۔