Baaghi TV

Author: ممتاز حیدر

  • پی ٹی آئی احتجاج،ہلاکتوں بارے بی بی سی کی غلط خبر،وضاحت طلب

    پی ٹی آئی احتجاج،ہلاکتوں بارے بی بی سی کی غلط خبر،وضاحت طلب

    حکومت پاکستان نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے احتجاج کے دوران ہلاکتوں سے متعلق غلط اطلاعات کی نشر کرنے پر برطانوی جریدے "بی بی سی” کے خلاف باضابطہ شکایت درج کرادی ہے۔ حکومتی ذرائع کے مطابق 27 نومبر 2024 کو بی بی سی نے پی ٹی آئی کے احتجاج کے دوران ہونے والی ہلاکتوں کی تعداد اور دیگر تفصیلات کے حوالے سے گمراہ کن اور غلط معلومات نشر کیں، جس پر حکومت نے برطانوی میڈیا ادارے سے وضاحت طلب کی ہے۔

    27 نومبر کو بی بی سی نے پی ٹی آئی کے احتجاجی مظاہروں میں درجنوں ہلاکتوں کی خبر نشر کی، تاہم حکومتی ذرائع کا دعویٰ ہے کہ بی بی سی نے غلط اعداد و شمار اور گمراہ کن معلومات فراہم کیں۔ رپورٹ میں پی ٹی آئی کے احتجاج کے دوران ہونے والی ہلاکتوں کی تعداد میں مبالغہ آرائی کی گئی، اور اس بارے میں عوام کو گمراہ کن معلومات فراہم کی گئیں۔حکومت پاکستان نے اس معاملے پر بی بی سی کی انتظامیہ سے باضابطہ طور پر رابطہ کیا ہے اور اس سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ اپنی غلط رپورٹنگ کی تصحیح کرے۔ حکومتی ذرائع کا کہنا ہے کہ "بی بی سی نے تین مختلف رپورٹس میں اس حساس معاملے کو غلط طریقے سے پیش کیا، جس سے نہ صرف عوام میں بے چینی پھیلنے کا خدشہ ہے بلکہ پاکستان کی عالمی سطح پر بدنامی کا سبب بھی بن سکتا ہے۔”حکومت پاکستان کا کہنا ہے کہ میڈیا کا کردار کسی بھی معاشرے میں احتساب اور شفافیت کو یقینی بنانے میں نہایت اہمیت کا حامل ہے۔ اس معاملے میں حکومتی ترجمان نے کہا، "صحافتی اقدار اور ذمہ دارانہ رپورٹنگ کا خیال رکھنا ضروری ہے تاکہ عوام کو درست معلومات مل سکیں۔ بی بی سی کو اس غلط رپورٹنگ پر اپنی پوزیشن واضح کرنی چاہیے اور اس کی تصحیح کرنی چاہیے۔”پاکستانی حکام کا مزید کہنا ہے کہ غلط خبر اور گمراہ کن اعداد و شمار کی اشاعت سے میڈیا کی ساکھ کو نقصان پہنچتا ہے اور ایسی رپورٹس سے نہ صرف سماجی تنازعات کو ہوا ملتی ہے بلکہ عوامی رائے کو بھی متاثر کیا جاتا ہے۔

    حکومت پاکستان کا موقف ہے کہ کسی بھی عالمی میڈیا ادارے سے توقع کی جاتی ہے کہ وہ حساس معاملات کو احتیاط سے رپورٹ کرے اور حقائق کو مکمل طور پر درست انداز میں پیش کرے تاکہ معاشرتی امن و سکون میں خلل نہ پڑے۔یہ معاملہ بین الاقوامی سطح پر بھی میڈیا کی اخلاقی ذمہ داریوں کے حوالے سے اہم سوالات اٹھاتا ہے اور پاکستان کے میڈیا کے حوالے سے شفافیت کے اصولوں کو مزید مضبوط بنانے کی ضرورت کو اجاگر کرتا ہے۔

    ہلاکتوں کے دعوے درست نہیں، صدیق جان بھی مان گئے

    پی ٹی آئی کا ہلاکتوں کے حوالے سے جھوٹا پروپیگنڈا بے نقاب

    احتجاج ،ناکامی کا ذمہ دار کون،بشریٰ پر انگلیاں اٹھ گئیں

    پی ٹی آئی کا ہلاکتوں کا دعویٰ فیک نکلا،24 گھنٹے گزر گئے،ایک بھی ثبوت نہیں

    مظاہرین کی اموات کی خبر پروپیگنڈہ،900 سے زائد گرفتار

    شرپسند اپنی گاڑیاں ، سامان اور کپڑے چھوڑ کر فرار ہوئے ہیں ،عطا تارڑ

    مبشر لقمان کی وزیر داخلہ محسن نقوی پر تنقید،رانا ثناء اللہ کے دور سے موازنہ

    انتشار،بدامنی پی ٹی آئی کا ایجنڈہ،بشریٰ بی بی کی "ضد”پنجاب نہ نکلا

  • گجرات،گاڑی نہر میں گرنے سے دولہا اور سالی کی موت

    گجرات،گاڑی نہر میں گرنے سے دولہا اور سالی کی موت

    گجرات کے علاقے سرائے عالمگیر میں ایک دل دہلا دینے والا حادثہ پیش آیا، جس میں ایک شادی کی خوشیوں کے دوران دلہا اور اس کی سالی جاں بحق ہو گئے۔ یہ حادثہ اس وقت پیش آیا جب دلہا راجا اسامہ اپنی ولیمے کی تقریب کے بعد گاڑی میں سوار ہو کر واپس جا رہا تھا۔

    حادثہ سرائے عالمگیر کے علاقے بولانی میں پیش آیا، جہاں دلہا راجا اسامہ ولیمے کی تقریب کے بعد اپنی سالی اور دیگر خواتین کے ساتھ ایک گاڑی میں جا رہا تھا۔ اس دوران گاڑی کی زد میں آ کر یہ گاڑی سرائے عالمگیر کے قریب نہر میں جا گری۔ حادثے کے نتیجے میں دلہا راجا اسامہ اور اس کی سالی مریم موقع پر ہی جاں بحق ہو گئے۔ریسکیو 1122 کے اہلکار فوری طور پر موقع پر پہنچے اور دلہن سمیت تین خواتین کو زخمی حالت میں گاڑی سے نکال کر محفوظ مقام پر منتقل کیا۔ دلہا اور اس کی سالی کی لاشوں کو اسپتال منتقل کیا گیا، جہاں ان کی موت کی تصدیق کر دی گئی۔دلہا اور اس کی سالی کی موت کی خبر سے علاقے میں غم کی لہر دوڑ گئی، اور ان کے اہل خانہ میں کہرام مچ گیا۔ شادی کے اس موقع پر یہ دلخراش حادثہ شادی کی خوشیوں کو غم میں بدل گیا۔

    دوسری جانب، حیدرآباد کے علاقے ٹنڈو جام میں بھی ایک افسوسناک واقعہ پیش آیا جہاں شادی کی تقریب میں ہوائی فائرنگ کے دوران ایک لڑکی جاں بحق ہو گئی۔ یہ واقعہ 2 روز قبل پیش آیا، جب لڑکی کو زخمی حالت میں اسپتال منتقل کیا گیا، تاہم وہ جانبر نہ ہو سکی اور اسپتال میں دم توڑ دیا۔متاثرہ لڑکی کے والد کا کہنا ہے کہ ان کی بیٹی ایک آرٹسٹ تھی اور وہ شادی کی تقریب میں اپنے فن کا مظاہرہ کرنے کے لیے آئی تھی۔ تاہم، اس دوران تقریب میں ہوائی فائرنگ کی زد میں آ کر وہ زخمی ہو گئی اور بعد ازاں دم توڑ گئی۔

  • عافیہ صدیقی کیس، امریکا جانیوالے وفد کی مالی معاونت ،وزیراعظم نے دستخط کر دیئے

    عافیہ صدیقی کیس، امریکا جانیوالے وفد کی مالی معاونت ،وزیراعظم نے دستخط کر دیئے

    امریکا میں قید پاکستانی ڈاکٹر عافیہ صدیقی کی صحتیابی اور رہائی سے متعلق ڈاکٹر فوزیہ صدیقی کی درخواست پر سماعت ہوئی

    اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس سردار اعجاز اسحاق خان نے عافیہ صدیقی کی رہائی سے متعلق کیس کی سماعت کی، ایڈیشنل اٹارنی جنرل اور نمائندہ وزارت خارجہ عدالت میں پیش ہوئے،ڈاکٹر فوزیہ صدیقی کے وکیل عمران شفیق اور عدالتی معاون زینب جنجوعہ بھی عدالت میں پیش ہوئیں،ایڈیشنل اٹارنی جنرل منور اقبال دوگل نے اسلام آباد ہائیکورٹ کو آگاہ کیا کہ وزیراعظم شہباز شریف نے عافیہ صدیقی کیس میں امریکا جانے والے وفد کی مالی معاونت کی سمری پر دستخط کر دیئے ہیں،نمائندہ وزارت خارجہ کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ وفد کے ویزوں کی درخواست وزارت خارجہ نے بھیج دی، امید ہے ایک ہفتے تک منظوری ہو جائے گی،ہم ڈاکٹر فوزیہ صدیقی کی ہر ممکن مدد کر رہے ہیں، ذاتی وجوہات پر سینیٹر عرفان صدیقی وفد کے ساتھ نہیں جا سکتے، حکومت کی جانب سے سینیٹر بشریٰ وفد کے ساتھ امریکا جائیں گی ،اسلام آباد ہائیکورٹ نے ڈاکٹر عافیہ صدیقی سے متعلق کیس کی سماعت 13 جنوری تک ملتوی کر دی۔

    عافیہ صدیقی کی رہائی کیلئے امریکا کون کون جائے گا؟رپورٹ عدالت پیش

    ڈاکٹر عافیہ کی رہائی کی چابی اسلام آباد میں بیٹھے حکمرانوں کے پاس ہے،مشتاق احمد

    عافیہ کی جان خطرے میں،حکومت واپسی کے اقدامات کرے،ڈاکٹر فوزیہ

    ڈاکٹر عافیہ صدیقی سے ملاقات کروائی جائے، اہلخانہ عدالت پہنچ گئے

    نئی حکومت ڈاکٹرعافیہ صدیقی کو رہا کرائے،مولانا عبدالاکبر چترالی کا مطالبہ

     ایک ماہ کے بعد دوسری رپورٹ آئی ہے جو غیر تسلی بخش ہے ،

    عالمی یوم تعلیم امریکی جیل میں قید ڈاکٹر عافیہ صدیقی کے نام منسوب

    امریکی جیل میں ڈاکٹرعافیہ صدیقی پرحملہ:پاکستان نے امریکہ سے بڑا مطالبہ کردیا ،

    ڈاکٹرعافیہ کی رہائی کی چابی واشنگٹن نہیں اسلام آباد میں پڑی ہے۔

    وزیراعظم شہباز شریف سے امریکی سفیر ڈونلڈ بلوم کی ملاقات،ڈاکٹر عافیہ صدیقی کی رہائی کا مطالبہ

    عافیہ صدیقی کیلئے رحم کی اپیل کرتے ہوئے حکومت اتنا ڈر کیوں رہی ہے؟ عدالت

  • یو اے ای کی ترقی،عالمی سطح پر  کامیاب حکمرانی ایک مثال ہے، سحر کامران

    یو اے ای کی ترقی،عالمی سطح پر کامیاب حکمرانی ایک مثال ہے، سحر کامران

    اسلام آباد: پاکستان پیپلز پارٹی کی رہنما سحر کامران نے متحدہ عرب امارات کے قومی دن پر یو اے ای کی قیادت اور عوام کو دل کی گہرائیوں سے مبارکباد پیش کی۔

    سحر کامران نے ایکس پر پوسٹ کرتے ہوئے کہا کہ "یو اے ای کے قومی دن کے موقع پر، میں متحدہ عرب امارات کی قیادت اور عوام کو دل کی گہرائیوں سے مبارکباد پیش کرتی ہوں۔ شیخ محمد بن زاید آل نہیان اور شیخ محمد بن راشد آل مکتوم کی عظیم قیادت میں یو اے ای نے حقیقتاً جدت، عزم اور یکجہتی کا ایک روشن نمونہ پیش کیا ہے۔ یو اے ای کی حکومت اور عوام کے لیے کامیابی، خوشحالی، ترقی اور مزید کامیابیاں کی دعا کرتی ہوں۔ یہ ایک شاندار خراجِ تحسین ہے ان کی شاندار کامیابیوں اور بصیرت افروز قیادت کا، جو ہم سب کو متاثر کرتی ہے۔”

    سحر کامران نے مزید کہا کہ یو اے ای کی ترقی اور عالمی سطح پر اس کی کامیاب حکمرانی ایک ترغیب ہے، جو دنیا بھر کے ممالک کے لیے ایک روشن مثال کے طور پر سامنے آئی ہے۔انہوں نے اس موقع پر یو اے ای کے قیام کے لیے قائدین کی کوششوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ "یہ دن ایک علامت ہے اس عظیم قوم کی استحکام، جدت اور بین الاقوامی سطح پر اس کی اہمیت کی۔”

    پی آئی اے پروازوں کی بحالی پاکستان کے لئے بڑی کامیابی ہے،سحر کامران

    پیپلز پارٹی ایک طاقتور سیاسی قوت کے طور پر موجود ہے۔سحر کامران

    بشریٰ بی بی کو لانچ کرنا تھا تو بہتر طریقہ اختیار کرتے،سحر کامران

    حا لات بہتر کرنے کا واحد راستہ مذاکرت اور مفاہمت ہے۔سحر کامران

    امریکی سفیر کا استقبالیہ، پیپلز پارٹی رہنما سحر کامران کی شرکت

    خواتین قانون سازوں کا فیصلوں میں کردار اب بھی محدود ہے،سحر کامران

    احتجاج اور انتشار میں تفریق کرنی ہو گی، سحر کامران

    کم عمری کی شادیاں بچوں کو ذہنی اور جسمانی نقصان پہنچاتی ہیں،سحر کامران

    پیپلز پارٹی کسانوں ،محنت کشوں کے حقوق کا تحفظ کر رہی ہے،سحر کامران

    ایوان میں وزرا کی مسلسل غیر حاضری،غلط جوابات،سحر کامران پھٹ پڑیں

    پاک عراق پارلیمانی فرینڈشپ گروپ کا سحرکامران کی زیر صدارت اجلاس

    پاکستان اور روس کے کثیرالجہتی تعلقات مثبت راستے پر گامزن ہیں: سحرکامران

  • عمران خان مزید 7 مقدمات میں گرفتار

    عمران خان مزید 7 مقدمات میں گرفتار

    بانی چیئرمین پی ٹی آئی،سابق وزیراعظم عمران خان کو 28 ستمبر 4 اکتوبر اور 5 اکتوبر کے سات مقدمات میں گرفتار کر لیا گیا

    عمران خان کے مقدمات کی سماعت اڈیالہ جیل میں ہو ئی، قبل ازیں پولیس نے عمران خان کو تھانہ نیو ٹاؤن کے مقدمے میں گرفتار کیا تھا اور عمران خان جسمانی ریمانڈ پر تھے،بانی پی ٹی آئی پر 28ستمبرکو جلائو گھیرائو سرکاری املاک پرنقصان پہنچانے کا مقدمہ درج تھا ،راولپنڈی پولیس نے تھانہ نیو ٹاؤن میں درج مقدمہ نمبر 2831 میں جسمانی ریمانڈ حاصل کرنے کے لیے پرچہ ریمانڈ عدالت میں پیش کیا تھا،

    عمران خان جوڈیشل ریمانڈ پر جیل منتقل
    بانی پی ٹی آئی عمران خان کا تھانہ نیو ٹاون کے مقدمہ میں جسمانی ریمانڈ مکمل ،بانی پی ٹی آئی کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھجوا دیا گیا،28ستمبر اور 5اکتوبر کےمزید چھے مقدمات میں بھی جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھجوا دیاگیا،مقدمات پر جوڈیشل ریمانڈ کی استدعا کی گئی، سماعت اے ٹی سی جج امجد علی شاہ نے اڈیالہ جیل میں کی،عدالت نے پولیس کی جانب سے چھ مقدمات میں عمران خان کے جسمانی ریمانڈ کی استدعا مسترد کر دی،جن سات کیسز میں عمران خان کی گرفتاری کی گئی ان میں بھی عمران خان کو جوڈیشل ریمانڈ پر بھیج دیا گیا

    پولیس چھاپے کے دوران چھت سے گرنے والے پی ٹی آئی کارکن کی موت

    احتجاج کی کال،پی ٹی آئی کی گرفتاریوں کی حقیقت فرمائشی گرفتاری نے کی بے نقاب

    دہشتگردی کی نئی لہر،ذمہ دار کون؟فیصلہ کن اقدامات کی ضرورت

    ضمانت تو مل گئی پر عمران کی رہائی کا دور دور تک امکان نہیں

  • فٹبال میچ کے دوران تماشائیوں کے درمیان تصادم ،100 ہلاک

    فٹبال میچ کے دوران تماشائیوں کے درمیان تصادم ،100 ہلاک

    مغربی افریقی ملک گیانا میں اتوار کے روز فٹبال میچ کے دوران تماشائیوں کے درمیان تصادم کے نتیجے میں 100 سے زائد افراد ہلاک ہو گئے۔ یہ افسوسناک واقعہ گیانا کے دوسرے بڑے شہر انزیریکوری میں پیش آیا۔

    غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق، مقامی اسپتالوں اور مردہ خانوں میں درجنوں لاشیں لائی گئیں، اور اسپتال کے ڈاکٹروں نے بتایا کہ لاشیں اتنی زیادہ تھیں کہ جتنا نظر آ رہا تھا، وہ سب لاشوں سے بھرا ہوا تھا۔ ایک ڈاکٹر نے بتایا کہ مردہ خانہ بھی لاشوں سے بھر چکا ہے، اور اسپتال کی حالت انتہائی سنگین تھی۔خبر ایجنسی اے ایف پی کے مطابق، یہ واقعہ اس وقت پیش آیا جب فٹبال میچ کے دوران ریفری نے ایک متنازع فیصلہ دیا، جس کے بعد تماشائی غصے میں آ گئے اور میدان میں اتر آئے۔ کچھ ہی دیر میں یہ جھگڑا تشدد کی شکل اختیار کر گیا اور تماشائیوں کے درمیان لڑائی شروع ہو گئی۔

    سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ویڈیوز میں اسٹیڈیم کے اطراف اور اندر لاشیں پڑی ہوئی دیکھی جا سکتی ہیں، لیکن ان ویڈیوز کی حقیقت کی تصدیق ابھی تک نہیں ہو سکی۔ ایک عینی شاہد کے مطابق، تماشائیوں نے اس دوران پولیس اسٹیشن کو بھی آگ لگا دی۔ مقامی ذرائع کے مطابق یہ تشدد اس وقت مزید بڑھا جب مشتعل مظاہرین نے پولیس اسٹیشن کو نذرِ آتش کیا۔حکام نے اس واقعے کی تحقیقات شروع کر دی ہیں، اور یہ واقعہ پورے ملک میں غم و غصے کی لہر دوڑ گیا ہے۔ گیانا کے حکومتی ذرائع نے اس بات کی تصدیق کی کہ ہلاکتوں کی تعداد میں مزید اضافہ ہو سکتا ہے کیونکہ ابھی بھی کئی افراد اسپتالوں میں زیرِ علاج ہیں۔ یہ واقعہ گیانا میں کھیلوں کے دوران ہونے والی بدامنی کی ایک نیا باب ہے، جس نے عالمی سطح پر تشویش کو جنم دیا ہے۔

  • سپریم کورٹ، آڈیو لیکس کمیشن،وفاقی وکیل کی استدعا پر سماعت ملتوی

    سپریم کورٹ، آڈیو لیکس کمیشن،وفاقی وکیل کی استدعا پر سماعت ملتوی

    سپریم کورٹ،آڈیوز لیکس کمیشن کیس: وفاقی حکومت نے آڈیو لیکس کمیشن کیخلاف سماعت ملتوی کرنے کی استدعا کردی

    ایڈیشنل اٹارنی جنرل عامر رحمان نے عدالت میں کہا کہ عدالت مختصر تاریخ دے دے،سوال یہ ہے حکومت آڈیوز کی انکوائری چاہتی ہے یا نہیں، یہ معاملہ کابینہ میں پیش کیا جانا تھا،اسلام آباد میں امن و عامہ کی صورتحال کی وجہ سے کابینہ میں پیش نہ ہوسکا، وقت دے دیں آڈیو لیکس کا معاملہ آئندہ کابینہ اجلاس میں پیش کیا جائیگا، کابینہ کی آڈیوز لیکس پر فیصلہ سے عدالت کو آگاہ کیا جائے گا،وکیل پی ٹی آئی بابر اعوان نے کہا کہ آڈیوز کی قانونی حیثیت سے متعلق سپریم کورٹ کا فیصلہ موجود ہے،جسٹس امین الدین خان نے کہا کہ اٹارنی جنرل آفس کو حکومت سے ہدایات لینے دیں، حکومتی ہدایات آنے پر معاملہ کو دیکھیں گے،جسٹس امین الدین خان سربراہی میں چھ رکنی بینچ نے سماعت کی

    دوسری جانب سُپریم کورٹ کے آئینی بینچ نے قیدیوں کو یکساں سہولیات دینے کی درخواست ناقابل سماعت قرار دیکر خارج کردی،جسٹس امین الدین خان نے کہا کہ اس طرح کی درخواستیں سُپریم کورٹ نہ لائیں، جسٹس جمال مندوخیل نے کہا کہ قیدیوں کی سہولیات کا جائزہ لینا سُپریم کورٹ کا کام ہے؟جیل قوانین پر اعتراض ہے تو متعلقہ صوبے یا ہائیکورٹ سے رجوع کریں

    سپریم کورٹ آئینی بینچ ، چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ تعیناتی سے متعلق کیس کی سماعت ہوئی، جسٹس امین الدین خان اور جسٹس جمال مندوخیل نے کیس کی سماعت سےمعذرت کر لی، جسٹس جمال مندوخیل نے کہا کہ ہم دونوں جوڈیشل کمیشن کے ممبر ہیں، جسٹس امین الدین نے کہا کہ چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ کی تعیناتی کیلئے جوڈیشل کمیشن کے ممبر تھے،آئینی بینچ نے کیس دوسرے آئینی بینچ میں لگانے کی ہدایت کردی،ایڈیشنل اٹارنی جنرل نے کہا کہ سنیارٹی سے ہٹ کر چیف جسٹس کی تعیناتی کی مثالیں موجود ہیں، جسٹس جمال مندوخیل نے کہا کہ کمیشن کے دو رکن یہ کیس نہیں سن سکتے، چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ تعیناتی کیخلاف جوڈیشل کمیشن کو فریق بنایا گیا،

    خیبرپختونخواہ حکومت نے سٹون کرشنگ پر تفصیلی رپورٹ سپریم کورٹ میں جمع کروا دی
    علاوہ ازیں سپریم کورٹ: آئینی بنچ میں خیبرپختونخواہ میں سٹون کرشنگ سے متعلق کیس کی سماعت ہوئی، خیبرپختونخواہ حکومت نے سٹون کرشنگ پر تفصیلی رپورٹ سپریم کورٹ میں جمع کروا دی،وکیل خیبر پختونخوا کوثر علی شاہ نے کہا کہ ہر ایک سٹون کرشر کا جائزہ لے کر رپورٹ تیار کی گئی ہے، شرائط پر پورا نہ اترنے والے دو سو سے زائد کرشنگ پلانٹس کو بند کیا گیا ہے ،وکیل خواجہ حارث نے کہا کہ اس مقدمہ میں اعتزاز احسن مرکزی وکیل ہیں، اعتزاز احسن خرابی صحت کے باعث آج نہیں آسکے،خیبرپختونخواہ حکومت کی رپورٹ کا جائزہ نہیں لیا، آئینی عدالت نے سماعت غیر معینہ مدت کیلئے ملتوی کردی

  • متحدہ عرب امارات مسلم دنیا کا اہم  ملک ، ترقی دنیا کیلئے  مثال ہے،وزیراعلیٰ پنجاب

    متحدہ عرب امارات مسلم دنیا کا اہم ملک ، ترقی دنیا کیلئے مثال ہے،وزیراعلیٰ پنجاب

    وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے متحدہ عرب امارات کےقومی دن پرمبارکباد دی ہے

    وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کا کہنا تھا کہ متحدہ عرب امارات کے عوام کو53ویں قومی دن پر مبارکباد پیش کرتے ہیں.متحدہ عرب امارات سے پاکستان کے تعلقات کئی دہائیوں پر محیط ہیں.متحدہ عرب امارات دنیا بھر میں جدت اور ترقی کی قابل تقلید مثال ہے. یواے ای نے قدیم روایات کی پاسداری کرتے ہوئے ترقی کی معراج حاصل کی.پاکستان کی ورک فورس نے متحدہ عرب امارات کی ترقی میں بھرپور کردار ادا کیا. یو اے ای کے قومی دن پراپنےبہن بھائیوں کی خوشیوں میں برابرکے شریک ہیں.متحدہ عرب امارات مسلم دنیا کا اہم ترین ملک ، اسکی ترقی دنیا کیلئے ایک مثال ہے.متحدہ عرب امارات نے آزمائش کی ہر گھڑی میں پاکستان کا پورا ساتھ دیا.متحدہ عرب امارات کی اقتصادی اورسفارتی حمایت کو قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں. یواے ای پاکستانیوں کا دوسرا گھر ،دونوں ممالک کے عوام کے دل ایک ساتھ دھڑکتے ہیں. متحدہ عرب امارات کی مزید ترقی اور استحکام کے لیے دعا گو ہوں،

    ہمیں متحدہ عرب امارات کے ترقی و خوشحالی کے شاندار سفر پر فخر ہے،وزیراعظم

    متحدہ عرب امارات کا قومی دن مبارک ہو!!! — بلال شوکت آزاد

    سیلاب متاثرین کی مدد میں متحدہ عرب امارات کا مثالی کردار

    مقامی ہوٹل میں متحدہ عرب امارات کے 51ویں قومی دن کی تقریب منعقد ہوئی

    ،پاکستان کو اپنے اماراتی بھائیوں کی زبردست ترقی پر فخر ہے

  • اسلحہ کا کیس،جوبائیڈن نے بیٹے کو صدارتی معافی دے دی

    اسلحہ کا کیس،جوبائیڈن نے بیٹے کو صدارتی معافی دے دی

    امریکی صدر جو بائیڈن نے اپنے بیٹے ہنٹر بائیڈن کو نشے کی حالت میں اسلحہ خریدنے کے کیس میں صدارتی معافی دینے کا اعلان کر دیا ہے۔ یہ فیصلہ ایک ایسے وقت میں آیا ہے جب ہنٹر بائیڈن کے خلاف متعدد الزامات عائد تھے، جن میں نشے کی حالت میں اسلحہ خریدنا، غیر قانونی طور پر اسلحہ رکھنا اور ٹیکس فراڈ کے الزام شامل تھے۔

    غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق، ولمنگٹن کی عدالت نے 2023 میں اپنے فیصلے میں ہنٹر بائیڈن کے خلاف 2018 میں اسلحہ خریدنے سے متعلق تین الزامات کو درست قرار دیا تھا، جن کے مطابق وہ اس وقت نشے کی حالت میں تھے اور انہوں نے اسلحہ خریدنے کے دوران غلط بیانی کی تھی۔ہنٹر بائیڈن کے خلاف ایک اور سنگین الزام ٹیکس فراڈ کا بھی تھا، جس میں انہوں نے ٹیکس ریٹرن فائل نہ کرنے اور دیگر مالی جرائم کا اعتراف کیا تھا۔ ان پر کل 9 الزامات عائد کیے گئے تھے، اور انہوں نے ان تمام الزامات میں اپنی غلطی کو تسلیم کیا۔ اس کے نتیجے میں جج نے ہنٹر بائیڈن کو خبردار کیا تھا کہ انہیں 17 سال تک قید کی سزا اور 4 لاکھ 50 ہزار ڈالرز تک جرمانہ ہو سکتا ہے۔ تاہم، صدر بائیڈن نے اس تمام قانونی عمل کے درمیان اپنے بیٹے کو معافی دینے کا فیصلہ کیا ہے۔

    اس فیصلے کے بعد صدر جو بائیڈن نے اپنے ردعمل میں کہا تھا کہ وہ عدالتی عمل کا احترام کرتے ہیں اور فیصلے کو قبول کرتے ہیں، تاہم اس سے قبل وہ اپنے بیٹے کے معاملے میں سزا میں کمی کرنے یا معافی دینے کی حمایت نہیں کر رہے تھے۔ ہنٹر بائیڈن کے مقدمات میں حتمی سزا کا اعلان دسمبر 2024 میں متوقع تھا، لیکن صدر بائیڈن نے اس سے پہلے ہی اپنے بیٹے کو معاف کر دیا ہے۔

    اس اقدام کے بعد مختلف حلقوں میں ردعمل سامنے آیا ہے، کچھ افراد نے اسے سیاسی مفادات کا حصہ قرار دیا ہے، جبکہ دیگر نے اسے ایک ذاتی فیصلہ تسلیم کیا ہے۔ یہ فیصلہ اس وقت آیا ہے جب ہنٹر بائیڈن کے مقدمات امریکی سیاست میں اہمیت اختیار کر چکے ہیں اور ان کے والد جو بائیڈن کے لیے بھی یہ معاملہ حساسیت کا باعث بن چکا ہے۔

    یہ واقعہ امریکی سیاست میں اس وقت خاصی اہمیت اختیار کر چکا ہے جب کہ ہنٹر بائیڈن کے خلاف کیسز میں اضافہ ہو چکا ہے اور یہ سوالات بھی اٹھ رہے ہیں کہ آیا صدر بائیڈن نے اپنے بیٹے کے لیے معافی دینے کا فیصلہ سیاسی فائدے کے لیے کیا ہے۔ اس معاملے پر آنے والے دنوں میں مزید بحث اور قانونی جنگ کی توقع کی جا رہی ہے۔

  • روز ویلٹ ہوٹل، ٹرمپ کے بھارتی نژاد مشیر راما سوامی کا بیان سامنے آ گیا

    روز ویلٹ ہوٹل، ٹرمپ کے بھارتی نژاد مشیر راما سوامی کا بیان سامنے آ گیا

    نیویارک: امریکی بھارتی نژاد مشیر ووک راما سوامی نے نیویارک کے مشہور ہوٹل روز ویلٹ کے حوالے سے ایک جانبدارانہ بیان دیا ہے، جس میں انہوں نے کہا کہ نیویارک کی شہری انتظامیہ نے صرف پی آئی اے کی زیرملکیت ہوٹل کو کرائے پر نہیں لیا، بلکہ دیگر ہوٹلوں کو بھی کرائے پر حاصل کیا ہے۔ ان کے مطابق نیویارک سٹی حکومت نے 14,000 کمروں کی ضرورت کو پورا کرنے کے لیے روز ویلٹ سمیت 100 سے زائد چھوٹے بڑے ہوٹلوں کو کرایہ پر حاصل کیا ہے، جن میں سے کئی ہوٹلز غیر ملکی اور غیر امریکی کمپنیوں کی ملکیت ہیں۔

    امریکی حکومت کی کارکردگی کو بہتر بنانے کیلئے نو منتخب امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ کے نامزد عہدیدار اور نائب صدر جے ڈی وینس کے انتہائی قریبی دوست بھارتی نژاد امریکن نوجوان ووک گھناپتی راماسوامی نے اپنے ایک تازہ جانبدارانہ بیان کے ذریعہ پی آئی اے انوسٹمنٹ کی زیر ملکیت نیویارک کے ہوٹل روز ویلٹ کے تلخ حقائق پر مبنی تاریخ کے باب کو بیک وقت امریکی، بھارتی اور پاکستانی توجہ کا مرکز بنادیا ہے۔راما سوامی نے عہدے کا حلف بھی نہیں لیا، شہری حکومت کے اخراجات بھی ان کے دائرہ کار میں نہیں، غیر مصدقہ اطلاعات کے مطابق پی آئی اے کی زیر ملکیت ہوٹل کو بعض پاکستانی حکمرانوں کی جانب سے امریکی دولت مند خانوں کو بطور تحفہ دینے کے مبینہ وعدے بھی کرڈالے گئے ہیں ۔

    راما سوامی نے اپنے بیان میں یہ دعویٰ کیا کہ نیویارک سٹی حکومت نے روز ویلٹ ہوٹل کا کرایہ 220 ملین ڈالرز میں ادا کیا ہے، جبکہ حقیقت یہ ہے کہ پی آئی اے انوسٹمنٹ کی ملکیت میں موجود اس ہوٹل کا کرایہ اور لیز کی شرائط کچھ مختلف ہیں۔ ان کے مطابق، پی آئی اے انوسٹمنٹ جو کہ ایک نیم سرکاری کارپوریشن ہے، اس نے اس ہوٹل کی لیز پر 220 ملین ڈالرز کی رقم کی بات کی ہے لیکن حقیقت میں اس لیز پر تین سال کے دوران پی آئی اے انوسٹمنٹ کو صرف 18 ملین ڈالرز کیش حاصل ہوں گے۔

    راما سوامی نے اس موقع پر پی آئی اے انوسٹمنٹ کی ملکیت کے بارے میں تمام حقائق کو نظرانداز کرتے ہوئے ایک جانبدارانہ تاثر قائم کرنے کی کوشش کی۔ انہوں نے نیویارک سٹی کی انتظامیہ کی اس کوشش کو اجاگر کرنے کی کوشش کی کہ وہ غیر قانونی امیگرنٹس کے لیے رہائش فراہم کرنے کے لیے مختلف ہوٹلز کرایہ پر حاصل کر رہی ہے، جس میں پی آئی اے کا ہوٹل روز ویلٹ بھی شامل ہے۔

    واضح رہے کہ نیویارک کی شہری انتظامیہ نے نہ صرف روز ویلٹ ہوٹل بلکہ شہر بھر میں مختلف ہوٹلز کو کرایہ پر حاصل کیا ہے، اور ان میں کئی بھارتی اور غیر ملکی کمپنیاں بھی شامل ہیں۔ مثال کے طور پر، بھارتی تاج گروپ اور ایئر انڈیا کی ملکیت والے ہوٹل بھی اس پروگرام میں شامل ہیں۔راما سوامی کے اس بیان کے ذریعے پی آئی اے کی ملکیت میں ہونے والے اس ہوٹل کی تاریخ پر بحث نے امریکی، بھارتی اور پاکستانی حلقوں میں توجہ کا مرکز بنادیا ہے۔ راما سوامی نے اگرچہ اپنی سیاسی وابستگی اور مالیاتی مفادات کی بنیاد پر یہ بیان دیا، تاہم ان کے دعووں میں کئی اہم پہلوؤں کو نظرانداز کیا گیا ہے۔

    نیویارک سٹی کے میئر ایرک ایڈمز کی حکومت نے یہ اقدام اس لیے اٹھایا تاکہ غیر قانونی امیگرنٹس کو رہائش فراہم کی جا سکے، لیکن اس میں ان ہوٹلوں کو کرایہ پر حاصل کرنے کے بعد ان کے مالکوں سے وابستہ حقیقتوں کو نظرانداز کیا گیا۔ پی آئی اے کی ملکیت میں ہوٹل روز ویلٹ ایک اہم پراپرٹی ہے، لیکن راما سوامی نے اس پراپرٹی کے مالیاتی پہلو پر مناسب تحقیق کیے بغیر ہی اپنے سیاسی مقاصد کے لیے اس کا تذکرہ کیا۔

    پی ٹی آئی کا ایک اور گھناؤنا دھندہ،پولیس افسران کیخلاف مہم، ایکشن کی ضرورت

    پاکستان میں سوشل میڈیا پر فحش مواد دیکھنےکا رجحان بڑھنے لگا

    ٹک ٹاکر امشا رحمان کی بھی انتہائی نازیبا،برہنہ،جنسی تعلق کی ویڈیو لیک

    نازیبا ویڈیو لیک ہونے کے بعد مناہل ملک نے دیا مداحوں کو پیغام

    پولیس لائن حملہ،دہشتگرد کی سوشل میڈیا سے ہوئی بھرتی،سیکورٹی اداروں کی بڑی کامیابی

    بھارت میں سوشل میڈیا کو کنٹرول کرنے کیلئے اختیارات فوج کے سپرد

    عوام کو سوشل میڈیا کے ذریعے ریاست کیخلاف اکسانے والا گرفتار

    سوشل میڈیا پروپیگنڈہ،افواہیں پھیلانے والوں کے گرد گھیرا تنگ،اہم منظوری

    سوشل میڈیا لائیکس اور ڈسلائیکس کیلئے اداروں سے کھیلا جا رہا ہے،چیف جسٹس