Baaghi TV

Author: ممتاز حیدر

  • اوکاڑہ،محکمہ صحت و آبادی کا سیشن،بڑھتی آبادی معاشی استحکام میں رکاوٹ

    اوکاڑہ،محکمہ صحت و آبادی کا سیشن،بڑھتی آبادی معاشی استحکام میں رکاوٹ

    اوکاڑہ ( نامہ نگار ملک ظفر ) اوکاڑہ میں محکمہ صحت و آبادی کے زیر اہتمام ایک خصوصی سیشن میں ماہرین نے بڑھتی ہوئی آبادی کو نوجوانوں کی ترقی اور معاشی استحکام میں بڑی رکاوٹ قرار دیا۔ مقررین کا کہنا تھا کہ وسائل اور آبادی میں توازن کے بغیر معیاری تعلیم، روزگار اور بہتر مستقبل ممکن نہیں۔

    ڈسٹرکٹ پاپولیشن ویلفیئر آفیسر چوہدری عاصم ہدایت نے خبردار کیا کہ بے ہنگم آبادی نوجوانوں کو بے روزگاری اور مایوسی کی طرف دھکیل رہی ہے،جبکہ ڈیموگرافر محمد بخش نے ہنرمندی کے فروغ پر زور دیا۔علمائے کرام نے اسلامی تعلیمات کی روشنی میں بچوں کی بہتر تربیت کو اہم قرار دیا، جبکہ ماہرین صحت نے فیملی پلاننگ کو ماں اور بچے کی صحت کے تحفظ کے لیے ضروری قرار دیا۔ تقریب کے اختتام پر "متوازن خاندان، خوشحال پاکستان” کے پیغام کو عام کرنے کے عزم کا اظہار کیا گیا۔

  • اوکاڑہ، ڈی سی کی زیر صدارت اجلاس،نیشنل ایکشن پلان بارے بڑے فیصلے

    اوکاڑہ، ڈی سی کی زیر صدارت اجلاس،نیشنل ایکشن پلان بارے بڑے فیصلے

    اوکاڑہ(نامہ نگار ملک ظفر)ڈپٹی کمشنر احمد عثمان جاوید کی زیر صدارت ڈسٹرکٹ کوارڈینیشن کمیٹی برائے نیشنل الیکشن پلان کے اجلاس کا انعقاد، اجلاس میں ڈی پی او ڈاکٹر اسد اعجاز ملہی سمیت ضلعی انتظامیہ، صوبائی اور وفاقی محکموں سمیت آرمی افسران سمیت ضلعی انتظامیہ کے دیگر حکام بھی موجود تھے، اس موقع پر مفادِ عامہ سے متعلق مختلف امور کا تفصیلی جائزہ لیا گیا، اجلاس میں ٹریفک قوانین پر مؤثر عملدرآمد، تجاوزات، سملنگ، غیر قانونی سگریٹس کی فروخت کے خلاف جاری آپریشنز، ڈی ایچ کیو ہسپتال میں سولر سسٹم کو آپریشنل کرنے، مدارس کی رجسٹریشن، اوورسیز پاکستانیوں کو درپیش مسائل کے حل،تعلیمی اداروں میں مثبت رویوں کے فروغ اور گداگری کے خلاف کاروائیوں پر تبادلۂ خیال کیا گیا،

    ڈپٹی کمشنر احمد عثمان جاوید نے ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف بلا امتیاز کاروائیاں جاری رکھی جائیں تاکہ شہریوں کی جان و مال کا تحفظ یقینی بنایا جا سکے، تجاوزات کے خلاف آپریشنز کو مزید مؤثر بنانے اور عوامی مقامات کو بحال رکھنے کے احکامات بھی جاری کیے گئے، اجلاس میں مدارس کی رجسٹریشن کے عمل کو تیز اور شفاف بنانے، تعلیمی اداروں میں مثبت اخلاقی و سماجی رویوں کے فروغ کے لیے آگاہی اقدامات جاری رکھنے، ریلوے کی اراضی پر تجاوزات ختم کرنے اور قابضین سے ناجائز پیسوں کی وصولی اور گداگری کے خاتمے کے لیے متعلقہ اداروں کے باہمی تعاون سے سخت ایکشن لینے کی ہدایات دی گئیں، ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ باہمی رابطہ پالیسی کو فروغ دیتے ہوئے عوامی فلاح، نظم و ضبط اور سماجی بہتری کے لیے تمام اقدامات کو تسلسل کے ساتھ جاری رکھا جائے گا اور اس سلسلہ میں متعلقہ محکمے اپنی ذمہ داریاں بھرپور طریقے سے ادا کریں۔

  • ڈی جی خان،منشیات کے عادی افراد،ذہنی امراض میں مبتلا مریضوں کی بحالی کے لئے سنٹر قائم

    ڈی جی خان،منشیات کے عادی افراد،ذہنی امراض میں مبتلا مریضوں کی بحالی کے لئے سنٹر قائم

    ڈیرہ غازی خان باغی ٹی وی (رپورٹر شاہد خان )ڈیرہ غازی خان میں منشیات کے عادی افراد اور ذہنی امراض میں مبتلا مریضوں کی بحالی کے لیے جدید سہولیات سے آراستہ سنٹر قائم کر دیا گیا۔

    ڈپٹی کمشنر ڈیرہ غازی خان محمد عثمان خالد نے سخی سرور روڈ پر زین بحالی سنٹر کا باقاعدہ افتتاح کیا۔افتتاحی تقریب میں پولیٹیکل اسسٹنٹ کوہ سلیمان امیر تیمور، اسسٹنٹ کمشنر صدر تیمور عثمان، پرنسپل میڈیکل کالج پروفیسر ڈاکٹر محمد بلال سعید، ڈاکٹرز کمیونٹی اور شہریوں کی کثیر تعداد موجود تھی۔ڈپٹی کمشنر محمد عثمان خالد نے سنٹر کے مختلف شعبہ جات کا معائنہ کیا اور فراہم کی جانے والی طبی و بحالی سہولیات کا جائزہ لیا۔ اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ نجی ادارے شعبہ صحت میں بہتری اور مریضوں کے علاج معالجہ کے لیے قابل قدر خدمات سرانجام دے رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ذہنی صحت جسمانی صحت سے کم اہم نہیں بلکہ ایک ذہنی مریض سے پورا خاندان متاثر ہوتا ہے۔مریض کو پوشیدہ رکھنے کے بجائے بروقت علاج کی طرف رجوع کیا جائے۔

    ادارے کے سربراہ ڈاکٹر زین الحسنین صدیقی نے بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ یہ جنوبی پنجاب کا واحد بحالی سنٹر ہے جہاں 12 کمروں پر مشتمل 30 بیڈز کا ہسپتال قائم کیا گیا ہے۔ سنٹر میں ذہنی مریضوں، منشیات کے عادی افراد کے علاج کے ساتھ آٹزم کے مریضوں کے لیے بھی خصوصی شعبہ قائم کیا گیا ہے۔انہوں نے بتایا کہ مریضوں کو گھریلو ماحول،معیاری خوراک،ورزش، پانچ وقت نماز کی سہولت اور معیاری طبی نگہداشت فراہم کی جائے گی تاکہ وہ مکمل بحالی کے بعد معاشرے کا مفید حصہ بن سکیں۔

  • ننکانہ، پولیو مہم غیر سرکاری افراد کے سپرد ،حکمت عملی کا فقدان

    ننکانہ، پولیو مہم غیر سرکاری افراد کے سپرد ،حکمت عملی کا فقدان

    احسان اللہ ایاز باغی ٹی وی نامہ نگار ننکانہ صاحب

    کیاقومی پولیو مہم کو غیر سرکاری افراد کے سپرد کرنا درست حکمت عملی ہے ،ننکانہ صاحب میں 16اپریل سے شروع ہونے والی قومی پولیو مہم رضا کاروں کے سپرد13 سے 16 اپریل تک چار روزہ قومی انسداد پولیو مہم، ضلع بھر میں 2 لاکھ 88 ہزار سے زائد بچوں کو قطرے پلانے کا ہدف،مہم کیلئے 1198 ٹیمیں تشکیل، گھر گھر جا کر پانچ سال تک کی عمر کے بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلائے جائیں گےذرائع کے مطابق حالیہ مہم میں زیادہ تر رضاکار شامل، سرکاری ملازمین کی شمولیت نہ ہونے کے برابر رہ گئی

    ڈاکٹر طلحہ شیر وانی کے دور میں اساتذہ اور دیگر محکموں کی شمولیت سے ننکانہ صاحب نے پنجاب بھر میں نمایاں کارکردگی دکھائی شہری حلقوں کا مطالبہ پولیو جیسے قومی مشن کی کامیابی کیلئے سرکاری محکموں کے ملازمین کو دوبارہ فعال کردار دیا جائےڈپٹی کمشنر محمد تسلیم اختر راؤ فوری نوٹس لیتے ہوئے قومی مشن کی تکمیل کیلئے اساتذہ اور دیگر سرکاری محکموں کے ملازمین کو فعال کریں، ضلع ننکانہ صاحب میں چار روزہ قومی انسداد پولیو مہم 13 اپریل سے 16 اپریل 2026 تک جاری رہے گی جس کے دوران پانچ سال تک کی عمر کے بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلائے جائیں گے،ذرائع کے مطابق اس مہم کے دوران ضلع بھر میں 2 لاکھ 88 ہزار سے زائد بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلانے کا ہدف مقرر کیا گیا ہے جبکہ اس مقصد کے لیے 1198 ٹیمیں تشکیل دی گئی ہیں جو گھر گھر جا کر بچوں کو حفاظتی قطرے پلائیں گی،انسداد پولیو مہم کے دوران 6 ماہ سے 5 سال تک کی عمر کے بچوں کو وٹامن اے کےکیپسول بھی دیے جائیں گے تاکہ بچوں کی قوتِ مدافعت بہتر ہو اور وہ مختلف بیماریوں سے محفوظ رہ سکیں،ذرائع کا کہنا ہے کہ حالیہ پولیو مہم میں بڑی تعداد میں غیر سرکاری رضاکاروں کو شامل کیا گیا ہےجبکہ سرکاری محکموں کے ملازمین کی شمولیت نہ ہونے کے برابر بتائی جا رہی ہے جس پر مختلف حلقوں کی جانب سے تشویش کا اظہار کیا جا رہا ہے،

    یاد رہے کہ سابقہ سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر طلحہ شیر وانی کے دور میں انسداد پولیو مہم میں غیر سرکاری پولیو ورکرز کی بجائے محکمہ تعلیم سمیت دیگر سرکاری محکموں کے ملازمین کو شامل کیا گیا تھا جس کے نتیجے میں ضلع ننکانہ صاحب نے پنجاب بھر میں انسداد پولیو مہم کے دوران نمایاں کارکردگی دکھائی تھی،شہری و سماجی حلقوں نے ڈپٹی کمشنر ننکانہ صاحب محمد تسلیم اختر راؤ سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ اس معاملے کا فوری نوٹس لیتے ہوئے پولیو جیسے قومی مشن کی مؤثر تکمیل کیلئے اساتذہ اور دیگر سرکاری محکموں کے ملازمین کو بھی فعال طور پر مہم میں شامل کریں تاکہ انسداد پولیو مہم کے سو فیصد نتائج حاصل کیے جا سکیں۔

  • اوکاڑہ،ڈپٹی کمشنر نےترقیاتی کاموں پر پیشرفت کا لیا جائزہ

    اوکاڑہ،ڈپٹی کمشنر نےترقیاتی کاموں پر پیشرفت کا لیا جائزہ

    اوکاڑہ(نامہ نگار ملک ظفر)ڈپٹی کمشنر احمد عثمان جاوید کا گول چوک سے ملحقہ بازاروں اور کچہری انڈر پاس کا ددرہ، انہوں نے منصوبوں کے ترقیاتی کاموں پر پیشرفت کا جائزہ لیا، اس موقع پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل احمد سلیم چشتی، چیف آفیسر میونسپل کمیٹی عمر نسیم سمیت متعلقہ حکام اور کنٹریکٹرز بھی موجود تھے

    ، ڈپٹی کمشنر کے ترقیاتی منصوبوں کو ٹائم لائنز کے مطابق مکمل کرنے کے احکامات جاری کیے، کنٹریکٹرز کو کوالٹی میٹریل استعمال کرتے ہوئے کام کی رفتار کو تیز کرنے کی ہدایات دیں اور بازاروں کی خوبصورتی اور بحالی کے لیے سٹیٹ آف دی آرٹ ورک کے لیے اقدامات بارے بھی ہدایات جاری کیں، ڈپٹی کمشنر احمد عثمان جاوید نے کہا کہ بازاروں میں سیوریج لائنز کی تعمیر و بحالی میں کام کے دوران تیکنیکی امور کا خصوصی خیال رکھا جائے، تاجروں کی سہولت کے لیے تمام تر کاموں کو جلد پایا تکمیل تک پہنچانے کی کوشش کی جائے، انہوں نے کہا کہ منصوبوں کی تکمیل کے لیے کوالٹی مٹیریل کے استعمال پر ہرگز کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا، تمام متعلقہ افسران منصوبوں کو جلد از جلد مکمل کرنے کے لیے مسلسل مانیٹرنگ کریں۔

    ڈپٹی کمشنر احمد عثمان جاوید کا پی ڈی پی پروگرام کے تحت شہر کے ترقیاتی منصوبوں کا دورہ کیا، انہوں نے انڈر کا گراؤنڈ واٹر سٹوریج ٹینکس اور ترقیاتی منصوبوں پر کام کی پیشرفت کا جائزہ لیا، فاطمہ جناح پارک اور روڈز کے اطراف واٹر سٹوریج ٹینکس کے ترقیاتی کاموں کو تیز کرنے کے احکامات دیے، اس موقع پر ڈپٹی ڈائریکٹر ڈیویلپمنٹ حماد یوسف، اسسٹنٹ کمشنر فیصل شہزاد چیمہ، پراجیکٹ انچارج سمیت دیگر افسران اور کنٹریکٹرز بھی موجود تھے، اسسٹنٹ کمشنر فیصل شہزاد چیمہ نے ترقیاتی منصوبوں پر پیشرفت بارے بریفنگ دی، منصوبے کی تکمیل کے لیے درکار مشینری اور ورک فورس بڑھانے کی ہدایات دیں اور ڈپٹی کمشنر کے ترقیاتی کاموں کو برق رفتاری سے پایہ تکمیل تک پہنچانے کی بھی احکامات جاری کیے، ڈپٹی کمشنر احمد عثمان جاوید نے کہا کہ بارشی پانی کے نکاس کے لیے واٹر سٹوریج ٹینکس کام منصوبہ حکومت پنجاب کا بہترین اقدام ہے، اس منصوبے کے تحت شہر کے مرکزی حصوں سے نکاسی آب کے مسائل حل ہو جائیں گے، انہوں نے کہا کہ منصوبے کی اہمیت کو مدنظر رکھتے ہوئے اسے جلد مکمل کرنے کے لیے فوری اقدامات از حد ضروری ہیں، شہر اور اہم چوکوں کی خوبصورتی سے شہر کے حسن میں اضافہ ہوگا، کاروباری سرگرمیوں میں آسانی اور عوامی دشواری کے پیش نظر منصوبوں کی فوری تکمیل ناگزیر ہے۔

  • قصور،تیز بارش، شادی ہال کی دیوار گرنے سے 3 بچوں کی موت

    قصور،تیز بارش، شادی ہال کی دیوار گرنے سے 3 بچوں کی موت

    قصور (طارق نوید سندھو سے)قصور کے علاقے تھہ شیخم میں شدید بارش کے دوران ایک افسوسناک واقعہ پیش آیا جہاں نجی میرج ہال کی دیوار اچانک گرنے سے کم از کم 3 بچے جاں بحق ہوگئے،

    واقعہ اس وقت پیش آیا جب علاقے میں موسلا دھار بارش جاری تھی، جس کے باعث عمارت کی دیوار کمزور ہو کر زمین بوس ہوگئی۔ عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ دیوار گرنے کے بعد علاقے میں چیخ و پکار مچ گئی اور لوگ اپنی مدد آپ کے تحت ملبہ ہٹانے میں مصروف ہوگئے۔ریسکیو ٹیمیں فوری طور پر موقع پر پہنچ گئیں ، انتظامیہ نے واقعے کی تحقیقات شروع کر دی ہیں اور عمارت کی خستہ حالی سے متعلق بھی معلومات اکٹھی کی جا رہی ہیں۔

  • مشرق وسطیٰ بحران،وفاق اور صوبوں کے درمیان سبسڈی کے طریقہ کار پر مشاورت

    مشرق وسطیٰ بحران،وفاق اور صوبوں کے درمیان سبسڈی کے طریقہ کار پر مشاورت

    مشرق وسطیٰ بحران سے پیدا مہنگائی سے کمزور طبقے کو بچانے کا مشن، وفاق اور صوبوں کے درمیان مختلف تجاویز پر تاحال اتفاق رائے نہ ہوسکا، وزیراعظم شہباز شریف حتمی فیصلے کیلئے مزید مشاورت کریں گے۔

    وزیر خزانہ محمد اورنگزیب کی زیر صدارت اجلاس کو بتایا گیا کہ وفاق تقریباً 130 ارب روپے خرچ کر چکا، مزید 20 سے 25 ارب روپے کی گنجائش ہے، وفاقی حکومت نے بائیک چلانے والوں کو سبسڈی کا معاملہ صوبوں پر چھوڑ دیا،ذرائع کے مطابق موٹر سائیکل، رکشہ والوں کو 2 سے 3 لیٹر تک مفت پیٹرول فراہم کرنے کی تجویز ہے، متبادل آپشن کے طور پر اس کے مساوی سبسڈی کی رقم منتقل کرنے کی بھی تجویز ہے،ذرائع کا کہنا ہے کہ وفاقی حکومت نے بائیک چلانے والوں کو سبسڈی کا معاملہ صوبوں پر چھوڑ دیا، ڈیزل والی ٹرانسپورٹ اور ٹرک مالکان کو سبسڈی پر فیصلہ نہ ہوسکا، چھوٹے کسانوں کو فی ایکڑ کے حساب سے 1500 روپے تک سبسڈی کی تجویز ہے، مجوزہ سبسڈی صرف 5 ایکڑ اراضی والے کسانوں کیلئے ہوگی، وفاق اور صوبوں کے درمیان سبسڈی کے طریقہ کار پر مزید مشاورت ہوگی۔

    ذرائع کے مطابق صوبہ سندھ اور پنجاب کمزور طبقے کو براہ راست خود سبسڈی دینے کو تیار ہیں، سبسڈی کی فراہمی پر قومی لائحہ عمل اور طریقۂ کار طے کرنے پر مزید مشاورت ہوگی۔

  • سندھ کے 16 اضلاع میں خالی نشستوں‌پر ضمنی انتخابات کا شیڈول جاری

    سندھ کے 16 اضلاع میں خالی نشستوں‌پر ضمنی انتخابات کا شیڈول جاری

    سندھ کے 16 اضلاع میں خالی ہونے والی 45 مختلف نشستوں پر ضمنی بلدیاتی انتخابات کا شیڈول جاری کردیا گیا۔

    ترجمان الیکشن کمشنر سندھ کے مطابق ضمنی بلدیاتی انتخابات حیدرآباد، سکھر، ٹنڈوالہیار، جامشورو ، مٹیاری، دادو، نوشہروفیروز اور سانگھڑ میں ہوں گے،اس کے علاوہ گھوٹکی، خیرپور، ٹھٹھہ، بدین، سجاول، جیکب آباد، کشمور اور شکارپور میں بھی ضمنی انتخابات ہوں گے، شیڈول کےمطابق 2 اپریل کو ریٹرننگ افسران پبلک نوٹس جاری کریں گے، 6 سے 8 اپریل تک کاغذات نامزدگی وصول و جمع کروائے جاسکتے ہیں، 16 اپریل کو امیدواروں کی ابتدائی فہرست جاری کی جائے گی اور 13 سے 15 اپریل تک کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال کی جائے گی۔

    ترجمان کے مطابق 30 اپریل تک کاغذات نامزدگی واپس لیے جاسکیں گے، 4 مئی کو امیدواروں کی حتمی فہرست شائع کی جائے گی اور انتخابی نشانات الاٹ کیے جائیں گے جب کہ 17 مئی کو پولنگ ہوگی جو صبح 8 سے شام 5 بجے تک بلا تعطل جاری رہے گی۔

  • ایران جنگ،دنیا کے 85 سے زائد ممالک میں پیٹرول مہنگا

    ایران جنگ،دنیا کے 85 سے زائد ممالک میں پیٹرول مہنگا

    ایران اور امریکہ کے درمیان جاری کشیدگی اور جنگی صورتحال کے بعد دنیا بھر میں ایندھن کی قیمتوں میں غیر معمولی اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے، جس کے اثرات ایشیا، یورپ، افریقا اور شمالی امریکا تک پھیل گئے ہیں۔

    میڈیا رپورٹس کے مطابق عالمی سطح پر تیل کی سپلائی متاثر ہونے کے باعث 85 سے زائد ممالک میں پیٹرول کی قیمتیں بڑھ گئی ہیں۔ خاص طور پر آبنائے ہرمز کے ذریعے تیل کی ترسیل میں خلل کو اس اضافے کی بڑی وجہ قرار دیا جا رہا ہے۔پاکستان میں بھی عوام کو مہنگائی کے نئے جھٹکے کا سامنا ہے، جہاں پیٹرول کی قیمتوں میں تقریباً 20 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے، بھارت میں بھی ایندھن کا بحران پیدا ہو چکا ہےیورپ میں بھی صورتحال مختلف نہیں، اسپین، جرمنی اور فرانس سمیت متعدد ممالک میں ایندھن مہنگا ہو گیا ہے، جبکہ برطانیہ میں بھی پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں نمایاں اضافہ دیکھا گیا۔

    رپورٹس کے مطابق سب سے زیادہ اضافہ ویتنام میں ریکارڈ کیا گیا، جہاں پیٹرول کی قیمت تقریباً 0.75 ڈالر فی لیٹر سے بڑھ کر 1.13 ڈالر فی لیٹر تک جا پہنچی، جو تقریباً 50 فیصد اضافہ بنتا ہے۔اسی طرح لاوس میں تقریباً 33 فیصد جبکہ کمبوڈیا میں 19 فیصد اضافہ سامنے آیا ہے۔شمالی امریکا میں بھی امریکا میں ایندھن کی قیمتوں میں خاطر خواہ اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔ماہرین کا کہنا ہے کہ اگر ایران اور امریکہ کے درمیان کشیدگی برقرار رہی تو عالمی سطح پر تیل کی قیمتوں میں مزید اضافہ ہو سکتا ہے، جس سے مہنگائی کی نئی لہر جنم لے سکتی ہے اور ترقی پذیر ممالک کی معیشتیں مزید دباؤ کا شکار ہو سکتی ہیں۔

  • متحدہ عرب امارات نے ایرانی شہریوں کیلئے قوانین سخت کر دیے

    متحدہ عرب امارات نے ایرانی شہریوں کیلئے قوانین سخت کر دیے

    ابوظہبی: متحدہ عرب امارات نے ایرانی شہریوں کے حوالے سے امیگریشن قوانین مزید سخت کر دیے ہیں، جس کے تحت اب ایرانی شہریوں کو ملک میں داخلے اور حتیٰ کہ عبوری (ٹرانزٹ) سفر کی اجازت بھی نہیں دی جا رہی۔

    اماراتی حکام نے امریکی اخبار دی وال سٹریٹ جرنل سے گفتگو کرتے ہوئے اس پالیسی کی تصدیق کی۔ حکام کے مطابق نئی ہدایات کے تحت ایرانی پاسپورٹ رکھنے والے افراد پر خلیجی ریاست میں داخلے اور ٹرانزٹ دونوں پر پابندی عائد کر دی گئی ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ یہ فیصلہ خطے میں جاری کشیدگی اور سیکیورٹی خدشات کے پیش نظر کیا گیا ہے، تاہم اس حوالے سے باضابطہ تفصیلات یا مدت کے بارے میں واضح اعلان نہیں کیا گیا۔ماہرین کے مطابق اس اقدام سے ایران اور خلیجی ممالک کے درمیان سفری و تجارتی سرگرمیوں پر اثر پڑ سکتا ہے، جبکہ ہزاروں ایرانی شہری جو امارات کے ذریعے دیگر ممالک کا سفر کرتے تھے، انہیں مشکلات کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔