Baaghi TV

Author: ممتاز حیدر

  • سہراب بیدی کے ساتھ مبینہ افیئر،ملائیکہ اروڑا نے   خاموشی توڑ دی

    سہراب بیدی کے ساتھ مبینہ افیئر،ملائیکہ اروڑا نے خاموشی توڑ دی

    بالی وڈ اداکارہ ملائیکہ اروڑا نے سہراب بیدی کے ساتھ مبینہ افیئر کی خبروں پر پہلی بار کھل کر بات کرتے ہوئے ان افواہوں کو بے بنیاد اور پریشان کن قرار دے دیا ہے۔

    52 سالہ اداکارہ، جو اپنی فٹنس اور اسٹائل کی وجہ سے مشہور ہیں، حالیہ دنوں میں سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ایک ویڈیو کے بعد خبروں کی زینت بنیں۔ اس ویڈیو میں انہیں ایک شخص کے ساتھ دیکھا گیا جس کے بعد ان کے نئے تعلق سے متعلق قیاس آرائیاں شروع ہوگئیں۔ایک حالیہ انٹرویو میں ملائیکہ اروڑا نے کہا کہ ان کی ذاتی زندگی کے حوالے سے پھیلائی جانے والی باتیں اب انہیں متاثر نہیں کرتیں بلکہ وہ انہیں ہنسی مذاق میں اڑا دیتی ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ وہ اور ان کا بیٹا ارہان خان بھی ان خبروں پر ہنستے ہیں۔ملائیکہ نے کہا "یہ سب اب بہت زیادہ ہو گیا ہے، لیکن میں نے سیکھ لیا ہے کہ ان باتوں کو سنجیدہ نہ لوں۔ میں اور ارہان اکثر ان خبروں پر ہنستے ہیں۔”

    یاد رہے کہ ملائیکہ اروڑا کی شادی ارباز خان سے تقریباً 19 سال تک قائم رہی، تاہم 2017 میں دونوں کی طلاق ہوگئی۔ بعد ازاں ان کا نام ارجن کپور کے ساتھ جوڑا گیا، لیکن 2024 میں ان کی راہیں جدا ہوگئیں۔اپنی ذاتی زندگی اور مستقبل کے حوالے سے بات کرتے ہوئے ملائیکہ نے واضح کیا کہ وہ کسی نئے رشتے میں آنے کے لیے جلدی میں نہیں ہیں۔ ان کا کہنا تھا میں چیزوں کی منصوبہ بندی نہیں کرتی، اگر کچھ ہونا ہوگا تو خود ہی ہو جائے گا۔ اس وقت میں اپنی زندگی سے خوش ہوں اور یہی چیز مجھے آگے بڑھنے کا حوصلہ دیتی ہے۔ اگرچہ ایک ساتھی کا ہونا اچھا لگتا ہے، لیکن یہ ان کے لیے لازمی نہیں اور اگر وہ کسی رشتے میں آئیں گی تو اپنی شرائط پر آئیں گی۔

    دوسری جانب سوشل میڈیا پر گزشتہ سال بھی ایک ویڈیو وائرل ہوئی تھی جس میں ملائیکہ کو ممبئی میں ایک کنسرٹ کے دوران ایک نامعلوم شخص کے ساتھ دیکھا گیا۔ کچھ سوشل میڈیا اکاؤنٹس نے دعویٰ کیا تھا کہ وہ شخص ہیروں کا تاجر ہرش مہتا ہے، تاہم اس حوالے سے کوئی مستند تصدیق سامنے نہیں آئی۔اسی طرح رواں سال فروری میں بھی ایک تصویر وائرل ہوئی جس کے بعد یہ قیاس آرائیاں شروع ہوئیں کہ ملائیکہ نے ویلنٹائن ڈے اٹلی میں کسی خاص شخصیت کے ساتھ منایا، تاہم اداکارہ نے ان خبروں پر کوئی باضابطہ ردعمل نہیں دیا۔

  • متحدہ عرب امارات میں شدید بارشیں، سڑکیں تالاب میں تبدیل، نظامِ زندگی متاثر

    متحدہ عرب امارات میں شدید بارشیں، سڑکیں تالاب میں تبدیل، نظامِ زندگی متاثر

    متحدہ عرب امارات میں ہونے والی شدید بارشوں نے مختلف ریاستوں میں سیلابی صورتحال پیدا کر دی ہے، جس کے باعث معمولاتِ زندگی بری طرح متاثر ہوئے ہیں۔ متحدہ عرب امارات کے بڑے شہروں دبئی، ابوظبی، عجمان اور راس الخیمہ میں کئی علاقوں میں سڑکیں تالاب کا منظر پیش کرنے لگیں۔

    شارجہ میں موسلا دھار بارش اور ژالہ باری کے باعث سڑکیں ندی نالوں میں تبدیل ہو گئیں، جبکہ نشیبی علاقوں میں پانی جمع ہونے سے شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔ متعدد گاڑیاں پانی میں پھنس گئیں اور شہریوں کو آمد و رفت میں دشواری پیش آئی۔دوسری جانب ابوظبی کے مرکزی علاقوں میں بھی بارش کا پانی جمع ہو گیا، جس کے باعث ٹریفک کا نظام شدید متاثر ہوا اور کئی سڑکوں پر گاڑیوں کی لمبی قطاریں دیکھنے میں آئیں۔دبئی میں صورت حال مزید سنگین دکھائی دی جہاں ائیرپورٹ اور اہم شاہراہوں پر پانی کھڑا ہو گیا۔ حکام نے مسافروں کو ہدایت جاری کی ہے کہ وہ اپنی پرواز سے کم از کم تین گھنٹے قبل ائیرپورٹ پہنچیں۔ تاہم شیخ زاید روڈ اور ابوظبی جانے والی بڑی شاہراہیں ٹریفک کے لیے کھلی رکھی گئی ہیں۔

    محکمہ موسمیات نے آئندہ دنوں میں مزید بارشوں کی پیشگوئی کرتے ہوئے خبردار کیا ہے کہ شہری احتیاطی تدابیر اختیار کریں، جبکہ ہفتہ سے موسم بہتر ہونے کی امید ظاہر کی جا رہی ہے۔ادھر امارات کے محکمۂ اوقاف نے غیر معمولی موسمی صورتحال کے پیش نظر شہریوں کو ہدایت دی ہے کہ وہ نمازیں گھروں میں ادا کریں تاکہ کسی بھی ممکنہ خطرے سے بچا جا سکے۔

  • قومی مفاد کو سیاست کی بھینٹ چڑھانے کی اجازت کسی کو نہیں دی جا سکتی،شرجیل میمن

    قومی مفاد کو سیاست کی بھینٹ چڑھانے کی اجازت کسی کو نہیں دی جا سکتی،شرجیل میمن

    سندھ کے سینئر وزیر شرجیل انعام میمن نے بانیٔ پی ٹی آئی عمران خان کے بیٹوں سے منسوب جی ایس پی پلس اسٹیٹس کے خلاف بیان کی سخت مذمت کرتے ہوئے اسے قومی مفادات کے خلاف خطرناک سازش قرار دیا ہے۔

    شرجیل میمن کا کہنا تھا کہ اس نوعیت کے بیانات کسی صورت قابلِ قبول نہیں کیونکہ جی ایس پی پلس اسٹیٹس پاکستان کی معیشت کے لیے اہم معاشی سہارا ہے اور لاکھوں پاکستانیوں کے روزگار سے براہِ راست جڑا ہوا ہے، سیاسی مقاصد کے تحت ایسے بیانات دینا دراصل قومی مفادات کو نقصان پہنچانے کے مترادف ہے، یہ تاثر دینے کی کوشش کی جا رہی ہے کہ بانیٔ پی ٹی آئی کے اہلِخانہ نے جی ایس پی پلس کے خلاف کوئی بات نہیں کی، حالانکہ یہ دعویٰ حقائق کے برعکس ہے. عوام بخوبی دیکھ اور سمجھ رہے ہیں کہ کس طرح مخصوص حلقے ملک کے خلاف مہم چلا رہے ہیں، پاکستان اس وقت معاشی چیلنجز سے گزر رہا ہے اور ایسے حالات میں اتحاد اور سنجیدگی کی اشد ضرورت ہے، کچھ عناصر ذاتی مفادات کے لیے ملک کے خلاف بیانیہ تشکیل دے رہے ہیں، قومی مفاد کو سیاست کی بھینٹ چڑھانے کی اجازت کسی کو نہیں دی جا سکتی اور قوم ایسے طرزِعمل کو کبھی قبول نہیں کرے گی.

  • خدا ئی کا دعوٰی کرنے والا بھارتی جنسی درندہ گرفتار

    خدا ئی کا دعوٰی کرنے والا بھارتی جنسی درندہ گرفتار

    بھارتی ریاست مہاراشٹر میں ایک چونکا دینے والا واقعہ سامنے آیا ہے جہاں خدا ہونے کا دعویٰ کرنے والے ایک 40 سالہ شخص کو خاتون سے زیادتی کے الزام میں گرفتار کر لیا گیا۔

    بھارتی میڈیا کے مطابق متاثرہ خاتون نے کافی عرصے بعد ہمت کا مظاہرہ کرتے ہوئے پولیس میں جعلی بابا کے خلاف شکایت درج کروائی،خاتون نےجعلی گرو پر الزام عائد کرتے ہوئے کہاکہ ملزم نے روحانی اثر و رسوخ اور مذہب کا استعمال کرتے ہوئے اس کا جنسی استحصال کیا، جعلی بابا نے خود کے خدا ہونے کا دعویٰ کرتے ہوئے جنسی زیادتی کا نشانہ بنایا،بھارتی میڈیا کے مطابق یہ شکایت اس وقت سامنے آئی جب ناسک میں خود ساختہ مذہبی شخصیت اشوک کھرات کی گرفتاری کی خبر منظرِ عام پر آئی جس کے بعد متاثرہ خاتون کو قانونی کارروائی کے لیے حوصلہ ملا،پولیس حکام نے میڈیا کو بتایا ہے کہ ملزم کو حراست میں لے کر مزید تفتیش شروع کر دی گئی ہے جبکہ کیس سے متعلق شواہد اکٹھے کیے جا رہے ہیں۔

  • نورولی محسود کو کابل کے حساس علاقے میں پناہ دیئے جانے کا انکشاف

    نورولی محسود کو کابل کے حساس علاقے میں پناہ دیئے جانے کا انکشاف

    قابلِ اعتماد سکیورٹی ذرائع کے مطابق کالعدم تنظیم تحریک طالبان پاکستان (ٹی ٹی پی) کے سربراہ نور ولی محسود کو افغان طالبان کی جانب سے کابل کے حساس علاقے گرین زون (ڈپلومیٹک انکلیو) میں ایک کثیر المنزلہ عمارت میں پناہ دیے جانے کا انکشاف ہوا ہے۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ مذکورہ عمارت میں دیگر افراد بھی موجود ہیں جنہیں مبینہ طور پر انسانی ڈھال کے طور پر استعمال کیا جا رہا ہے تاکہ نور ولی محسود کو کسی بھی ممکنہ کارروائی سے محفوظ رکھا جا سکے۔سکیورٹی حکام کے مطابق کابل کا گرین زون انتہائی محفوظ علاقہ تصور کیا جاتا ہے جہاں سفارتی مشنز اور اہم سرکاری تنصیبات واقع ہیں، پاکستان کی جانب سے خطے میں امن و استحکام کے لیے مسلسل کوششیں جاری ہیں۔ پاکستان ایک طرف مذاکرات کے ذریعے مسائل کا حل تلاش کر رہا ہے تو دوسری جانب دہشت گرد عناصر کے خلاف فیصلہ کن کارروائیاں بھی کی جا رہی ہیں۔ سکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستان پائیدار امن کے قیام کے لیے ہر ممکن حد تک جانے کے لیے تیار ہے اور اس حوالے سے اپنے اہداف پر مکمل توجہ مرکوز رکھے ہوئے ہے۔

    افغان طالبان حکومت کی جانب سے نور ولی محسود کو پاکستان کے حوالے کرنے کے بجائے اسے سفارتی ڈھال فراہم کرنا ایک خطرناک پیش رفت ہے، جو نہ صرف دوطرفہ تعلقات کو متاثر کر سکتی ہے بلکہ پورے خطے کے امن کے لیے بھی سنگین خطرات پیدا کر سکتی ہے۔ماہرین کا کہنا ہے کہ اگر اس صورتحال کو بروقت حل نہ کیا گیا تو اس کے اثرات خطے میں سکیورٹی کی مجموعی صورتحال پر مرتب ہو سکتے ہیں، جس کے باعث کشیدگی میں مزید اضافہ ہونے کا خدشہ ہے۔

  • مشرق وسطیٰ جنگ،پاکستان دنیا کے لئے تجارتی حب بن چکا

    مشرق وسطیٰ جنگ،پاکستان دنیا کے لئے تجارتی حب بن چکا

    مشرق وسطیٰ کی جنگ کے باعث نیٹ سکیورٹی اسٹیبلائزرکے ساتھ ساتھ پاکستان دنیا بھرکے لیے اب تجارتی حب بن چکا ہے۔

    کاروباری جریدے کے مطابق کراچی پورٹ، پورٹ قاسم اور گوادر پورٹ سمیت پاکستانی بندرگاہوں پر سرگرمیوں میں اضافہ ریکارڈ کیا جا رہا ہے، کراچی پورٹ پر سال 2025u میں تقریباً 8,300 کنٹینرز جبکہ صرف گزشتہ 24 دنوں میں 8,313 کنٹینرز کے برابر مال پہنچا،عرب نیوز کے مطابق؛خلیجِ عرب میں شپنگ رکاوٹوں کے باعث روٹس کی تبدیلی سے پاکستان میں ٹرانس شپمنٹ سرگرمی میں نمایاں اضافہ دیکھا گیا،پاکستان نے بین الاقوامی ٹرانس شپمنٹ قواعد میں ترمیم کر کے سمندری اور فضائی بندرگاہوں میں کارگو ہینڈلنگ کی اجازت دے دی، ٹریڈ کرونیکلس کے مطابق جنوبی ایشیا پاکستان ٹرمینل نے 5,286، ہچیسن پورٹ نے 1,827 اور کراچی گیٹ وے ٹرمینل نے 1,200 کنٹینرز کی ترسیل و کارروائی مکمل کی

    عالمی ماہرین کے مطابق مشرقِ وسطیٰ جنگ نے پاکستان کو ٹرانس شپمنٹ کا مستقل مرکز بننے کا سنہری موقع دیا،قریبی متبادل کی تلاش میں دنیا کا پاکستان کو ٹرانس شپمنٹ کیلئے بہترین مقام سمجھنا اہم کامیابی ہے، پاکستان میں مضبوط سیاسی و اقتصادی استحکام اور قیادت کی حکمت عملی سرمایہ کاروں کے اعتماد کو نئی بلندیوں تک لے جا رہی ہے ، سی پیک کے وسیع مواقع اور جدید انفراسٹرکچر پاکستان کو خطے میں تجارتی و لاجسٹک مرکز کے طور پر مستحکم کر رہے ہیں ،پاکستان محفوظ اور مستحکم ملک کے طور پر بین الاقوامی سرمایہ کاری کیلئے پرکشش مقام بن گیا ہے

  • امریکا کا 250 ویں سالگرہ پر ٹرمپ کی تصویر والے کرنسی نوٹ جاری کرنے کا فیصلہ

    امریکا کا 250 ویں سالگرہ پر ٹرمپ کی تصویر والے کرنسی نوٹ جاری کرنے کا فیصلہ

    امریکا نے اپنی 250 ویں سالگرہ پر نئے کرنسی نوٹ چھاپنے کا منصوبہ بنا لیا۔

    امریکی میڈیا رپورٹس کے مطابق صدر ٹرمپ کے دستخط والے کرنسی نوٹ جاری کیے جائیں گے،امریکی محکمۂ خزانہ نے پہلی بار موجودہ صدر کے دستخط والے نوٹوں کے اجراء پر کام شروع کر دیا ہے،امریکی محکمۂ خزانہ کے مطابق یہ اقدام ایک غیر معمولی روایت قائم کرے گا، کیونکہ ماضی میں امریکی کرنسی پر صرف وزیرِ خزانہ اور خزانچی کے دستخط شامل کیے جاتے رہے ہیں، نہ کہ کسی برسرِ اقتدار صدر کے،علاوہ ازیں رواں ماہ کے اوائل میں ایک وفاقی آرٹس کمیشن نے ٹرمپ کی تصویر والے 24 قیراط سونے کے یادگاری سکے کے حتمی ڈیزائن کی منظوری بھی دی، یہ سکہ بھی 4 جولائی کو امریکا کی 250 ویں سالگرہ کی تقریبات کے موقع پر جاری کیا جائے گا۔

  • اقوام متحدہ میں ایرانی اسکول پر  فضائی حملے پر اہم بحث متوقع

    اقوام متحدہ میں ایرانی اسکول پر فضائی حملے پر اہم بحث متوقع

    نیویارک: اقوام متحدہ میں آج ایران میں ایک اسکول پر ہونے والے مہلک فضائی حملے کے معاملے پر اہم پیش رفت متوقع ہے، جہاں سلامتی کونسل کا ہنگامی اجلاس بھی طلب کر لیا گیا ہے۔

    سفارتی ذرائع کے مطابق یہ اجلاس روس کی درخواست پر بلایا گیا ہے جس میں شہری تنصیبات پر مبینہ امریکی،اسرائیلی حملوں پر غور کیا جائے گا۔ذرائع کا کہنا ہے کہ سلامتی کونسل کا اجلاس بند کمرے میں ہوگا، جس کی صدارت اس وقت امریکا کے پاس ہے۔ اجلاس میں ایران میں حالیہ کشیدگی اور شہری ہلاکتوں کے معاملے پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔

    دوسری جانب اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کونسل بھی آج ایک اہم اجلاس میں ایران کے جنوبی شہر میناب میں واقع "شجرہ طیبہ” پرائمری اسکول پر ہونے والے فضائی حملے پر بحث کرے گی۔ ایرانی حکام کے مطابق اس حملے میں 168 افراد جاں بحق ہوئے، جن میں اکثریت بچوں کی تھی۔یہ حملہ 28 فروری کو ایران میں جاری تنازع کے پہلے ہی دن پیش آیا تھا۔ ابتدائی امریکی تحقیقاتی رپورٹ میں اس بات کا عندیہ دیا گیا ہے کہ حملے کی ذمہ داری ممکنہ طور پر امریکا پر عائد ہوتی ہے۔تحقیقات سے جڑے ماہرین کے مطابق اسکول پر جو ہتھیار استعمال کیا گیا وہ امریکی ساختہ "ٹوم ہاک کروز میزائل” تھا، جو صرف امریکی افواج استعمال کرتی ہیں۔ رپورٹ کے مطابق یہ میزائل ہدف سے نہیں بھٹکا بلکہ پرانی خفیہ معلومات کی بنیاد پر اسکول کو نشانہ بنایا گیا، جسے ماضی میں ایرانی پاسدارانِ انقلاب کا اڈہ سمجھا جاتا تھا۔

    امریکی ذرائع اور رپورٹ سے واقف افراد کے مطابق مذکورہ عمارت 2017 تک ایک فوجی کمپاؤنڈ کا حصہ تھی، تاہم بعد ازاں اسے اسکول میں تبدیل کر دیا گیا تھا۔ سیٹلائٹ تصاویر سے ظاہر ہوتا ہے کہ اس عمارت کو واضح طور پر اسکول کے طور پر شناخت کیا جا سکتا تھا، جبکہ اس کے اردگرد رنگ برنگی دیواریں اور بچوں سے متعلق نقش و نگار بھی موجود تھے۔مزید برآں، یہ اسکول آن لائن نقشوں میں واضح طور پر درج تھا اور اس کی اپنی ویب سائٹ بھی موجود تھی، جس میں طلبہ، اساتذہ اور انتظامیہ کی مکمل تفصیلات دستیاب تھیں۔

  • وزیراعلیٰ مریم نواز کا  پنجاب میں 28 مارچ کو "ارتھ آور” منانے کا اعلان

    وزیراعلیٰ مریم نواز کا پنجاب میں 28 مارچ کو "ارتھ آور” منانے کا اعلان

    وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے پنجاب میں 28 مارچ کو "ارتھ آور” منانے کا اعلان کر دیا

    وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے صوبہ بھر کی عوام سے ارتھ آور منانے کی اپیل کی۔28 مارچ کو پنجاب بھر میں رات ساڑھے آٹھ سے ساڑھے نو تک روشنیاں بند کی جائیں گی۔ارتھ آور منانے کی مہم میں اشتراک کے لیے سیکرٹری ماحولیات کو فوکل پرسن مقرر کیا گیا۔سینیئر وزیر مریم اورنگزیب صوبہ بھر میں ارتھ آور مہم کی نگرانی کریں گی۔وزیراعلیٰ پنجاب کا کہنا ہے کہ نئی نسل کو محفوظ اور صاف ماحول فراہم کرنے کے لیے اجتماعی کوششیں ضروری ہیں۔ارتھ آور مہم کا مقصد توانائی کے محفوظ استعمال کے بارے میں عوام میں شعور بیدار کرنا ہے۔مریم نواز شریف نے WWF کی ماحولیات کے لیے کوششوں کو قابل تحسین قرار دیا۔عوام اور نوجوانوں سے توانائی کی بچت کی مہم میں بڑھ چڑھ کر حصہ لینے کی اپیل کی۔

  • نفرت، جھوٹ اور سنسنی : بھارت کا گودی میڈیا عالمی سطح پر بے نقاب

    نفرت، جھوٹ اور سنسنی : بھارت کا گودی میڈیا عالمی سطح پر بے نقاب

    نفرت، جھوٹ اور سنسنی ، بھارت کا گودی میڈیا عالمی سطح پر بے نقاب ہو گیا

    بھارتی میڈیا سنسنی خیزی اور شور شرابے کے ذریعے گمراہ کن دعوؤں اور نفرت انگیز بیانیے کو فروغ دینے میں پیش پیش ہے،امریکی تنظیم جینو سائیڈ واچ نے بھارتی میڈیا کو عالمی سطح پر بے نقاب کر تے ہوئے واضح کیا کہ بھارتی میڈیا بی جے پی کے زیراثر غیر جانبداری کا لبادہ اتار چکا ہے جبکہ حقائق دکھانے سے بھی گریزاں ہے،بی جے پی کی مسلمان دشمنی پرمبنی اصلاحات، نفرت آمیزمیڈیا پر بار بار دہرائی جاتی ہیں،رپورٹرز وِدآؤٹ بارڈرز کے مطابق بھارت میں صحافتی آزادی نچلی ترین سطح پر برقرارہے،مسلمانوں کیخلاف جرائم کی رپورٹنگ پرصحافیوں کو مقدمات، حراست اور تحقیقات کا سامنا کرنا پڑتا ہے،

    ماہرین کےمطابق گودی میڈیا نےلوگوں کی عقل سلب کر لی،بھارتی میڈیا کے متاثرین اب مودی کے ہر جھوٹ کو سچ مان کر فخر محسوس کرتے ہیں،بھارتی میڈیا کی سنسنی خیزی،شرانگیزی اور جھوٹ پر مبنی پراپیگنڈے کے باعث معاشرتی ہم آہنگی کو بھی نقصان پہنچ رہا ہے،ریاستی سرپرستی میں گمراہ کن پراپیگنڈا اور ہندوتوا نظریے کی ترویج کرنے والا گودی میڈیادنیا بھر میں بے نقاب ہو چکا ہے