Baaghi TV

Author: ممتاز حیدر

  • نکولس مادورو کی گرفتاری ،150 سے زائد طیاروں کا استعمال،خفیہ آپریشن کی تفصیلات

    نکولس مادورو کی گرفتاری ،150 سے زائد طیاروں کا استعمال،خفیہ آپریشن کی تفصیلات

    امریکی چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف جنرل ڈین کین نے انکشاف کیا ہے کہ وینزویلا کے صدر نکولس مادورو کو گرفتار کرنے کے لیے امریکا نے ایک غیر معمولی، طویل اور انتہائی منظم فوجی آپریشن انجام دیا، جس میں 150 سے زائد جنگی اور معاون طیاروں نے حصہ لیا۔ یہ آپریشن کئی ماہ کی منصوبہ بندی کے بعد چند گھنٹوں میں مکمل کیا گیا۔

    فلوریڈا میں صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی رہائش گاہ میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے جنرل ڈین کین نے بتایا کہ یہ کارروائی امریکی فوج کے تمام شعبوں اور انٹیلی جنس اداروں کے باہمی اشتراک سے کی گئی، جس کی تیاری میں کئی مہینے لگے۔جنرل کین کے مطابق امریکی انٹیلی جنس اداروں نے طویل عرصے تک صدر مادورو کی نقل و حرکت، رہائش، سفری روٹس، خوراک اور حتیٰ کہ لباس تک کا باریک بینی سے جائزہ لیا۔انہوں نے کہاہمیں یہ سمجھنا تھا کہ وہ کیسے حرکت کرتا ہے، کہاں رہتا ہے، کہاں جاتا ہے، کیا کھاتا ہے اور کیا پہنتا ہے،

    سی این این کی ایک سابقہ رپورٹ کے مطابق، سی آئی اے نے گزشتہ موسمِ گرما میں وینزویلا کے اندر ایک چھوٹی خفیہ ٹیم تعینات کی تھی جو براہِ راست مادورو کی سرگرمیوں پر نظر رکھ رہی تھی۔

    جنرل کین نے مزید بتایا کہ جمعہ اور ہفتہ کی درمیانی شب مغربی نصف کرے (Western Hemisphere) میں موجود خشکی اور سمندر کے 20 مختلف فوجی اڈوں سے 150 سے زائد طیارے روانہ کیے گئے۔ ان میں ایسے ہیلی کاپٹر بھی شامل تھے جو ریسکیو اور گرفتاری ٹیم کو لے کر محض 100 فٹ کی بلندی پر سمندر کے اوپر پرواز کرتے ہوئے وینزویلا میں داخل ہوئے تاکہ ریڈار سے بچا جا سکے۔ہیلی کاپٹرز کو علاقے میں کی گئی فضائی اور زمینی کارروائیوں کے ذریعے محفوظ راستہ فراہم کیا گیا۔ یہ فورس مقامی وقت کے مطابق رات تقریباً ایک بجے صدر مادورو کے کمپاؤنڈ پر پہنچی۔جنرل کین کے مطابق اس دوران امریکی فورسز کو شدید مزاحمت کا سامنا کرنا پڑا اور اپنی حفاظت کے لیے متعدد بار فائرنگ کا تبادلہ کرنا پڑا۔

    جنرل ڈین کین نے بتایا کہ اس کارروائی کے دوران ایک امریکی طیارہ دشمن کی فائرنگ کی زد میں آیا، تاہم وہ قابلِ پرواز رہا اور مشن مکمل ہونے تک آپریشن کا حصہ بنا رہا۔انہوں نے کہا،“ایک طیارہ نشانہ بنا، لیکن وہ پرواز کے قابل رہا، اور جیسا کہ صدر نے کہا، ہمارے تمام طیارے بحفاظت واپس آئے۔”

    جنرل کین کے مطابق امریکی فورسز کو وینزویلا سے نکلتے وقت بھی مزاحمت کا سامنا کرنا پڑا اور انخلا کے دوران کئی ‘سیلف ڈیفنس انگیجمنٹس’ ہوئیں۔آپریشن رات تقریباً 3 بج کر 29 منٹ (امریکی وقت) پر مکمل ہوا، جس کے بعد فورسز مادورو اور ان کی اہلیہ کو لے کر وینزویلا سے روانہ ہو گئیں۔صدر نکولس مادورو اور ان کی اہلیہ کو امریکی بحری جہاز یو ایس ایس آئیوو جیما پر منتقل کیا گیا، جہاں سے انہیں نیویارک لے جایا جا رہا ہے تاکہ وہاں ان پر مقدمہ چلایا جا سکے۔جنرل ڈین کین نے واضح کیا کہ وینزویلا میں بڑے پیمانے پر حملوں اور صدر کی گرفتاری کے بعد بھی امریکی فوج خطے میں موجود رہے گی۔انہوں نے کہا،“اس وقت ہماری فورسز خطے میں ہائی الرٹ پر ہیں، اور اپنے دفاع، مفادات کے تحفظ اور طاقت کے اظہار کے لیے مکمل طور پر تیار ہیں۔”

    وینزویلا صدرکی گرفتاری ،امریکا بھر میں ’’نو وار آن وینزویلا‘‘ مظاہروں کا اعلان

    صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اس موقع پر کہا کہ ان کی انتظامیہ نے مونرو ڈاکٹرائن سے بھی آگے بڑھ کر اقدامات کیے ہیں۔انہوں نے کہا کہ وینزویلا امریکا کے لیے بڑھتا ہوا سیکیورٹی خطرہ بن چکا تھا، جہاں غیر ملکی دشمن عناصر موجود تھے اور ایسے مہلک ہتھیار حاصل کیے جا رہے تھے جو امریکی مفادات اور جانوں کے لیے خطرہ بن سکتے تھے۔“یہ اقدامات امریکی خارجہ پالیسی کے بنیادی اصولوں کی کھلی خلاف ورزی تھے، جو دو صدیوں پر محیط ہیں، لیکن اب ایسا نہیں ہوگا۔”

    جنرل ڈین کین نے آپریشن کو امریکی مشترکہ افواج کی پیشہ ورانہ مہارت کی مثال قرار دیتے ہوئے کہا کہ اگر اس مربوط مشین کے کسی ایک حصے نے بھی ناکامی دکھائی ہوتی تو پورا مشن خطرے میں پڑ سکتا تھا۔انہوں نے زور دے کر کہا،“ناکامی امریکا کی جوائنٹ فورس کے لیے کبھی کوئی آپشن نہیں ہوتی۔”

  • وینزویلا صدرکی گرفتاری ،امریکا بھر میں ’’نو وار آن وینزویلا‘‘ مظاہروں کا اعلان

    وینزویلا صدرکی گرفتاری ،امریکا بھر میں ’’نو وار آن وینزویلا‘‘ مظاہروں کا اعلان

    امریکا میں آج مختلف شہروں میں وینزویلا کے خلاف امریکی فوجی کارروائی کے خلاف بڑے پیمانے پر احتجاجی مظاہروں کا اعلان کیا گیا ہے۔ یہ مظاہرے اس وقت سامنے آئے ہیں جب امریکی افواج نے وینزویلا کے دارالحکومت کراکس پر بڑے پیمانے پر حملہ کرکے صدر نکولس کو گرفتار کرلیا۔ مظاہرین کا کہنا ہے کہ امریکا ایک اور طویل اور تباہ کن جنگ کی طرف بڑھ رہا ہے جس کے نتائج نہ صرف وینزویلا بلکہ خطے اور دنیا کے لیے خطرناک ہوں گے۔

    امریکی اور بین الاقوامی سطح پر سرگرم تنظیم آنسر کولیشن (Answer Coalition) کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ “ہمیں سڑکوں پر نکل کر ایک اور نہ ختم ہونے والی جنگ کو ‘نہ’ کہنا ہوگا۔ اس ملک کے عوام ایک اور جنگ نہیں چاہتے۔ امریکا کی جانب سے وینزویلا پر جنگ وہاں کے عوام کے لیے موت اور تباہی کا باعث بنے گی۔”تنظیم کے مطابق شکاگو، نیویارک کے ٹائمز اسکوائر، واشنگٹن ڈی سی میں وائٹ ہاؤس کے باہر، جبکہ ملک بھر کے سٹی ہالز اور اسٹیٹ ہاؤسز کے سامنے آج سہ پہر احتجاجی مظاہرے کیے جائیں گے۔

    میڈورو کی نیویارک منتقلی، گوانتانامو بے میں مختصر قیام متوقع
    امریکی ذرائع کے مطابق گرفتار وینزویلا کے صدر نکولس آج نیویارک پہنچ سکتے ہیں، جہاں انہیں بروکلین کے میٹروپولیٹن ڈیٹینشن سینٹر منتقل کیے جانے کا امکان ہے۔ اس سے قبل ان کا امریکی فوجی اڈے گوانتانامو بے میں مختصر قیام متوقع ہے، جہاں سے انہیں براہ راست نیویارک منتقل کیا جائے گا۔ذرائع کا کہنا ہے کہ نکولس کو پیر کے روز مین ہیٹن میں واقع سدرن ڈسٹرکٹ آف نیویارک کی وفاقی عدالت میں پیش کیا جا سکتا ہے۔ واضح رہے کہ میڈورو پر 2020 میں منشیات اسمگلنگ اور نرکو ٹیررازم کے الزامات کے تحت فردِ جرم عائد کی جاچکی ہے، جبکہ حالیہ دنوں میں ایک نئی اور مزید سخت فردِ جرم بھی سامنے لائی گئی ہے۔

    امریکی چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف جنرل ڈین کین کے مطابق وینزویلا کے صدر کو گرفتار کرنے والی خفیہ فوجی کارروائی کو “آپریشن ایبسلوٹ ریزولو” کا نام دیا گیا تھا۔ ان کا کہنا تھا کہ یہ آپریشن 2 جنوری کی تاریک رات میں انتہائی رازداری اور درستگی کے ساتھ انجام دیا گیا اور اس کی تیاری کئی ماہ سے جاری تھی۔جنرل ڈین کین کے مطابق یہ ایسا آپریشن تھا جو صرف امریکی فوج ہی انجام دے سکتی تھی، جس میں جدید فضائی اور زمینی صلاحیتوں کا استعمال کیا گیا۔

    امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے فلوریڈا میں واقع اپنے ریزورٹ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے اعلان کیا کہ وینزویلا کے تیل پر امریکی پابندیاں بدستور برقرار رہیں گی۔ ان کا کہنا تھا کہ امریکی بحری بیڑا خطے میں موجود ہے اور تمام فوجی آپشنز بدستور زیر غور ہیں۔صدر ٹرمپ نے نکولس مادوروکے اتحادیوں کو سخت انتباہ دیتے ہوئے کہا کہ
    “وینزویلا کی سیاسی اور عسکری قیادت کو سمجھ لینا چاہیے کہ جو نکولس مادوروکے ساتھ ہوا، وہ ان کے ساتھ بھی ہو سکتا ہے، اگر وہ اپنے عوام کے ساتھ انصاف نہیں کریں گے۔”انہوں نے نکولس مادورو کی گرفتاری کو وینزویلا کے لیے ایک نئے دور کا آغاز قرار دیتے ہوئے کہا کہ اب وینزویلا کے عوام آزاد ہو چکے ہیں۔

    صدر ٹرمپ نے ایک اور غیر معمولی بیان میں کہا کہ امریکا وینزویلا میں عبوری طور پر اقتدار سنبھالے گا، جب تک ایک “محفوظ اور مناسب” سیاسی انتقالِ اقتدار ممکن نہ ہو جائے۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ امریکی آئل کمپنیاں وینزویلا کے توانائی کے نظام کو سنبھالیں گی اور اس کی بوسیدہ آئل انفراسٹرکچر پر اربوں ڈالر کی سرمایہ کاری کریں گی۔

    ان بیانات کے بعد عالمی سطح پر شدید تشویش کا اظہار کیا جا رہا ہے، جبکہ امریکا کے اندر بھی احتجاجی تحریک زور پکڑتی جا رہی ہے۔وینزویلا کی اپوزیشن رہنما اور نوبل امن انعام یافتہ ماریا کورینا ماچاڈو نے میڈورو کی گرفتاری کو “بین الاقوامی انصاف کی فتح” قرار دیتے ہوئے فوری طور پر اقتدار کی منتقلی کا مطالبہ کیا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ 2024 کے متنازع انتخابات میں اپوزیشن امیدوار ایڈمنڈو گونزالیز کو حقیقی صدر منتخب کیا گیا تھا، جنہیں اب فوری طور پر اقتدار سنبھالنا چاہیے۔

    نکولس مادوروکی گرفتاری، امریکی فوجی کارروائی، اور امریکا میں ہونے والے ’’نو وار آن وینزویلا‘‘ مظاہرے اس بات کی علامت ہیں کہ یہ معاملہ صرف دو ممالک تک محدود نہیں رہے گا۔ آنے والے دنوں میں یہ بحران عالمی سیاست، توانائی کی منڈیوں اور خطے کے امن پر گہرے اثرات مرتب کر سکتا ہے

  • چیف جسٹس پاکستان  یحیی آفریدی  کی پنجاب حکومت کی تعریف

    چیف جسٹس پاکستان یحیی آفریدی کی پنجاب حکومت کی تعریف

    چیف جسٹس پاکستان جسٹس یحیی آفریدی کی سربراہی میں لاہور میں اعلیٰ سطح اجلاس ہوا۔ اجلاس کے دوران عدالتوں کے انفرا سٹرکچر میں اصلاحات بالخصوص پنجاب بھر کی ضلعی عدالتوں کو بجلی کی بلا تعطل فراہمی یقینی بنانے کے لیے اقدامات کا جائزہ لیا گیا۔

    چیف جسٹس پاکستان جسٹس یحیی آفریدی نے صوبے بھر کی ضلعی عدالتوں میں بجلی کی بلاتعطل فراہمی کے لئے پنجاب حکومت کے عزم اور عملی کردار کو سراہا۔ انہوں نے کہا کہ توانائی کی فراہمی کا قابل اعتماد انفراسٹرکچر ادارے کی کارکردگی، فوری انصاف اور عوامی اعتماد کے لیے ناگزیر ہے۔چیف جسٹس یحیی آفریدی نے عدالتی اصلاحات کے لیے عدلیہ اور انتظامیہ کے درمیان قریبی تعاون کی ضرورت پر زور دیا اور اعلیٰ سطح پر تعاون کے جذبے کو سراہا۔ انہوں نے کہا کہ مجوزہ اقدامات سے نہ صرف عدالتوں کی کارکردگی میں بہتری آئے گی بلکہ لاگت میں بچت اور انفرا سٹرکچر کو پائیدار بنانے میں بھی مدد ملے گی۔ اجلاس کے دوران چیف سیکرٹری پنجاب نے یقین دلایا کہ صوبائی حکومت ضلعی عدالتوں کو بجلی کی بلاتعطل فراہمی یقینی بنائے گی اور اس سلسلے میں سولر ٹیکنالوجی سے بھی استفادہ کیا جائے گا۔ اجلاس میں چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ، چیف سیکرٹری پنجاب اور دیگر اعلیٰ حکام نے بھی شرکت کی۔

    چیف جسٹس پاکستان یحیی آفریدی نے پنجاب حکومت کی تعریف کی،چیف جسٹس نے ضلعی عدلیہ کو بلا تعطل بجلی فراہمی پر پنجاب حکومت کو سراہا،چیف جسٹس پاکستان کی زیر صدارت عدلیہ اصلاحات بالخصوص بجلی کی فراہمی سے متعلق لاہور میں اجلاس کےدوران چیف سیکرٹری پنجاب نے صوبے بھر کی عدالتوں کو بلا تعطل بجلی کی فراہمی کی یقین دہانی کروائی

  • 16 سالہ طالبہ کے ساتھ زیادتی کے بعد ویڈیو کے ذریعے بلیک میلنگ،ملزم گرفتار

    16 سالہ طالبہ کے ساتھ زیادتی کے بعد ویڈیو کے ذریعے بلیک میلنگ،ملزم گرفتار

    لاہور کے علاقے چوہنگ میں 16 سالہ طالبہ کے ساتھ زیادتی کے بعد ویڈیو کے ذریعے بلیک میلنگ کے افسوسناک واقعے پر وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی ہدایات پر چیئرپرسن پنجاب ویمن پروٹیکشن اتھارٹی حنا پرویز بٹ نے متاثرہ طالبہ کے گھر کا دورہ کیا۔

    حنا پرویز بٹ نے متاثرہ طالبہ اور اس کے اہلِ خانہ سے ملاقات کی، واقعے کی تفصیلات سنیں اور انہیں مکمل قانونی اور تحفظاتی معاونت کی یقین دہانی کروائی۔ انہوں نے کہا کہ متاثرہ بچی اور اس کے خاندان کو تنہا نہیں چھوڑا جائے گا اور پنجاب ویمن پروٹیکشن اتھارٹی انصاف کی فراہمی تک ان کے ساتھ کھڑی رہے گی۔
    چیئرپرسن پنجاب ویمن پروٹیکشن اتھارٹی کو بریفنگ دیتے ہوئے پولیس حکام نے بتایا کہ متاثرہ بچی کو ویڈیو کے ذریعے خوفزدہ اور بلیک میل کرنے کے معاملے پر مقدمہ درج کر لیا گیا ہے جبکہ پولیس نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے ملزم کو گرفتار بھی کر لیا ہے، مزید تفتیش جاری ہے۔اس موقع پر حنا پرویز بٹ نے کہا کہ بچیوں کو بلیک میل کرنا اور ہراساں کرنا ایک سنگین جرم ہے اور ایسے عناصر کسی رعایت کے مستحق نہیں۔ انہوں نے واضح کیا کہ جو بھی لڑکی بلیک میلنگ کا شکار ہو، وہ خوفزدہ نہ ہو، خاموش نہ رہے بلکہ فوراً آواز اٹھائے، کیونکہ حکومت اور قانون اس کے ساتھ کھڑے ہیں۔

    حنا پرویز بٹ نے کہا کہ شکایت درج کروانے والی ہر بچی کو انصاف کی فراہمی یقینی بنائی جائے گی اور بلیک میلنگ اور ہراسانی میں ملوث عناصر کو قانون کے کٹہرے میں لا کر سخت سزا دلوائی جائے گی۔ انہوں نے مزید کہا کہ متاثرہ طالبہ کو قانونی اور نفسیاتی معاونت فراہم کی جائے گی تاکہ وہ اعتماد کے ساتھ اپنی زندگی اور تعلیم کو آگے بڑھا سکے۔آخر میں حنا پرویز بٹ نے کہا کہ خواتین اور بچیوں کے خلاف جرائم پر حکومت پنجاب زیرو ٹالرنس پالیسی پر عمل پیرا ہے اور خواتین کے لیے محفوظ پنجاب وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کا واضح وژن ہے، جس پر کسی صورت سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا۔

  • سوشل میڈیا کے سستے نعروں سے تاریخ نہیں بدلی جا سکتی،شرجیل میمن

    سوشل میڈیا کے سستے نعروں سے تاریخ نہیں بدلی جا سکتی،شرجیل میمن

    سندھ کے صوبائی وزیراطلاعات،سینئر وزیر شرجیل انعام میمن نے کہا ہے کہ حقائق کے منافی، نفرت پر مبنی بیانات اور سوشل میڈیا کے سستے نعروں سے تاریخ نہیں بدلی جا سکتی،

    سینئر وزیر سندھ شرجیل انعام میمن کا کہنا تھا کہ کراچی کے مسائل سے پیپلز پارٹی نہ کبھی غافل رہی ہے اور نہ آج ہے، پانی، سیوریج، سڑکیں اور انفرااسٹرکچر وہ مسائل ہیں جنہیں سابقہ نام نہاد شہری حکومتوں کی دہائیوں کی غفلت نے جنم دیا،پاکستان پیپلز پارٹی ہی وہ واحد جماعت ہے جو عملی اقدامات کے ذریعے عوام کے زخموں پر مرہم رکھ رہی ہے،کے فور، سالڈ ویسٹ مینجمنٹ، بس سروسز، اور بڑے ترقیاتی منصوبے مسلسل حکومتی کاوشوں کا ثبوت ہیں،سندھ حکومت نے ہمیشہ وسائل کی منصفانہ تقسیم پر یقین رکھا ہے، کراچی کا پیسہ کراچی پر لگایا جا رہا ہے،سندھ کے سرکاری اسپتال نہ صرف جدید سہولیات فراہم کر رہے ہیں بلکہ ان کا ماڈل دیگر صوبوں کے لیے مثال بن رہا ہے، پیپلز پارٹی نے ہمیشہ وفاق کی مضبوطی، صوبائی خودمختاری اور عوامی فلاح کو مقدم رکھا ہے،سندھ کے باشعور عوام جانتے ہیں کہ کون ان کی خدمت کر رہا ہے اور کون محض بیانات کی سیاست کے ذریعے اپنی ناکامیاں چھپا رہا ہے،

  • ن لیگی رکن قومی اسمبلی راجہ قمرالسلام کی تجزیہ نگار شہزاد قریشی سے ملاقات

    ن لیگی رکن قومی اسمبلی راجہ قمرالسلام کی تجزیہ نگار شہزاد قریشی سے ملاقات

    گوجرخان (قمرشہزاد) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے ممتاز رہنما اور ممبر قومی اسمبلی راجہ قمر السلام نے معروف تجزیہ نگار شہزاد قریشی کی رہائش گاہ پر ان سے خصوصی ملاقات کی۔ علمی، ادبی اور سیاسی خوشبو میں رچی اس نشست میں ملکی صورتحال پر گہرا فکری تبادلہ خیال کیا گیا۔

    ملاقات میں پنجاب کی بدلتی ہوئی تقدیر اور وزیر اعلیٰ مریم نواز کے انقلابی اقدامات پر تفصیلی گفتگو ہوئی۔ دونوں شخصیات نے پنجاب میں جاری عوامی فلاح کے منصوبوں اور ترقیاتی مشن کو زبردست الفاظ میں سراہتے ہوئے اسے صوبے کی خوشحالی کی ضمانت قرار دیا۔

    اس موقع پر شہزاد قریشی نے راجہ قمر السلام کی سیاسی جدوجہد اور حلقے کے لیے ان کی بے مثال عوامی خدمات کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ راجہ قمر السلام نے بھی شہزاد قریشی کے قلمی جہاد اور غیر جانبدارانہ صحافتی تجزیوں کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ معاشرے کی اصلاح میں شہزاد قریشی جیسے زیرک دانشوروں کا کردار مشعلِ راہ ہے۔ دونوں شخصیات نے اس عزم کا اظہار کیا کہ ملک کی تعمیر و ترقی کے لیے اپنی اپنی سطح پر کوششیں جاری رکھیں گے۔

  • دورہ کراچی کے دوران وزیراعلیٰ سندھ سے ملوں گا،سہیل آفریدی

    دورہ کراچی کے دوران وزیراعلیٰ سندھ سے ملوں گا،سہیل آفریدی

    وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی نے کہا ہے کہ کراچی کے دورہ کےدوران وزیراعلیٰ سندھ سید مرادعلی شاہ سےملاقات کروں گا،

    سہیل آفریدی کا کہنا تھا کہ وزیراعلیٰ سندھ نےملاقات کی دعوت دی ہے، ملاقات کےدوران کراچی میں پختون کمیونٹی کو درپیش مسائل پربات چیت ہوگی، کراچی کےکچھ اسپتالوں میں ہیلتھ کارڈ پرعلاج میں خیبرپختونخوا کے لوگوں کو مسائل کا سامنا ہے، وزیراعلیٰ سندھ سےکہوں گا کہ ہیلتھ کارڈ پر علاج میں درپیش مسائل کو دور کریں، کراچی میں آئی ایس ایف، آئی ایل ایف، پی ٹی آئی کےرہنماوں اور ورکرزملاقاتیں کروں گا، کراچی میں پی ٹی آئی کےاراکین قومی و صوبائی اسمبلی سےبھی ملوں گا،

    واضح رہے کہ وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا جنوری سے 11 جنوری تک کراچی کا دورہ کریں گے،

  • وینزویلا پر امریکی حملے کیخلاف ہمسایہ اور عالمی ممالک کا شدید ردعمل

    وینزویلا پر امریکی حملے کیخلاف ہمسایہ اور عالمی ممالک کا شدید ردعمل

    وینزویلا پر امریکی حملے کیخلاف ہمسایہ اور عالمی ممالک کا شدید ردعمل سامنے آیا ہے، کیوبا، کولمبیا، روس اور ایران نے حملے کی مذمت کردی۔

    کیوبا کے صدر گستاو پیترو نے فوری اقوام متحدہ کا اجلاس بلانے کا مطالبہ کردیا۔ سوشل میڈیا پر جاری پیغام میں کہا کہ وینزویلا پر میزائل برس رہے ہیں، اقوام عالم کو آگاہ کرنا چاہیے۔کیوبا کے صدر نے وینزویلا پر امریکی حملہ مسترد کردیا اور کہا کہ امریکا کے مجرمانہ حملے کی شدید مذمت کرتے ہیں، عالمی برادری فوری اس جارحیت کی مذمت کرے، حملہ وینزویلا کے عوام کے خلاف ریاستی دہشت گردی ہے۔ایرانی دفتر خارجہ نے کہا وینزویلا پر حملہ اقوام متحدہ کے چارٹر کی سنگین خلاف ورزی ہے۔ روس نے وینزویلا کیخلاف اقدام کو "مسلح جارحیت” قرار دیتے ہوئے اس کی مذمت کی ہے۔

  • نریندر مودی اور ہندوستان کی ہندوتوا شناخت پر وال اسٹریٹ جرنل کی کھلی چارج شیٹ

    نریندر مودی اور ہندوستان کی ہندوتوا شناخت پر وال اسٹریٹ جرنل کی کھلی چارج شیٹ

    نریندر مودی اور ہندوستان کی ہندوتوا شناخت پر وال اسٹریٹ جرنل کی کھلی چارج شیٹ سامنے آ گئی

    بھارت میں مسلمانوں کے ساتھ ساتھ عیسائی اقلیت بھی بدترین صورتحال کا شکار ہیں، ہندوستان کا مشن ہندوتوا عالمی سطح پر باعث شرمندگی بن چکا ہے، معتبر عالمی جریدے نے بی جے پی حکومت کی جمہوریت کی قلعی اتار پھینکی ، عالمی جریدے وال اسٹریٹ جنرل نے لکھا کہ مودی حکومت فاشسٹ ہے۔ مودی حکومت صرف ہندو اکثریت کی ترجمان ہے۔ بی جے پی حکومت اقلیتوں سے مذہبی اور نسلی امتیاز برت رہی ہے۔ نریندر مودی کے دور میں بھارت میں مذہبی اقلیتوں کے خلاف تشدد میں خطرناک اضافہ ہوا، 2014 کے بعد مودی کے ہندوستان میں مسلمان رہائش، ملازمت، تعلیم اور ووٹ کے حق تک امتیاز کا شکار ہیں۔ بھارت کا سیکولر دعویٰ بے نقاب ہو چکا ہے۔ صرف 2.3 فیصد آبادی ہونے کے باوجود عیسائی بھی ہندوتوا تشدد کی زد میں ہیں، 2025 میں 706 اینٹی کرسچن واقعات ریکارڈ ہوئے،گرجا گھروں پر حملے، عبادات پر تشدد، کرسمس کی علامتوں کی توڑ پھوڑ ہوئی مگر مودی دانستہ خاموش رہا، مودی کا چرچ جانا مگر حملوں کی مذمت نہ کرنا، شدت پسند ہندو عناصر کے لیے واضح سرکاری اشارہ ہے۔اینٹی کنورژن قوانین، پولیس کی بے عملی اور ریاستی رویہ، اقلیتوں کے خلاف تشدد کو عملی تحفظ فراہم کر رہا ہے، بھارت میں سیکولر ازم اب محض نعرہ، اقلیتیں پورے ملک میں علامتی اور منظم تشدد کا شکار ہیں۔ مودی کا بھارت فل کلاس جمہوریت نہیں، فل کلاس اکثریتی ریاست بن چکا ہے۔ وال اسٹریٹ جرنل

    وال اسٹریٹ جرنل کے مطابق بھارت میں خوف اقلیتوں کی شناخت بن گیا ہے۔ نریندر مودی کے دور میں مذہبی اقلیتوں کے خلاف تشدد معمول بنتا جا رہا ہے۔ بھارتی انسانی حقوق تنظیم کے مطابق کرسمس پر حملے منظم اور پر تشدد تھے۔ یونائیٹڈ کرسچن فورم کے مطابق عیسائیوں پر حملے 2014 میں 139 سے بڑھ کر 2024 میں 834 ہو گئے۔ 2025 میں نومبر تک بھارت میں عیسائیوں پر 706 حملے ریکارڈ کیے گئے۔ کرسمس 2025 بھارت میں مذہبی انتہاپسندی کا قومی فلیش پوائنٹ بن گیا۔ یوگی آدتیہ ناتھ کی حکومت نے کرسمس کے دن اسکول کھلے رکھنے کے احکامات دیے۔ اترپردیش میں گرجا گھروں کے باہر ہجوم، “عیسائی مشنریوں کو موت” کے نعرے لگائے، مدھیہ پردیش میں بی جے پی رہنما کا چرچ پر دھاوا، نابینا خاتون پر تشدد کیا گیا، چھتیس گڑھ میں شاپنگ مال میں کرسمس سجاوٹ توڑی گئی، سانتا کلاز کی مورتیاں مسمار کی گئیں

    امریکی کمیشن برائے مذہبی آزادی نے بھارت کو“Country of Particular Concern” قرار دینے کی سفارش کی۔ بھارت میں مذہبی تشدد پر ریاستی خاموشی، انتہا پسندوں کو کھلی چھوٹ کا اشارہ ہے۔ مودی نے ملک بھر میں عیسائیوں پر حملوں کی مذمت نہیں کی۔ بھارت میں سیکولرازم مودی دور میں عملی طور پر ختم ہو چکا ہے۔

    علامہ طاہر اشرفی کا کہنا ہے کہ بھارتی وزیراعظم مودی نے پر تشدد گروپس کی مزمت کی زحمت بھی نہ کی- بشپ سرفراز پیٹر کا کہنا ہے کہ پاکستان میں کرسمس پر پوری قوم مسیحی بھائیوں کی خوشیوں میں شریک ہوئی،کھیل داس کوہستانی کا کہنا ہے کہ بی جے پی حکومت اقلیتوں کیخلاف نفرت کی سیاست کر رہی ہے،سیاسی مبصرین کے مطابق دنیا کی نظریں بھارتی حکومت کے رویے پر ہیں – بی جے پی حکومت خود کو کرسمس پر ہونے والی تباہی سے بری الزمہ قرار نہیں دے سکتی۔بھارتی حکومت اقلیتوں کیخلاف روئیے سے سفارتی طور پر تنہا ہو رہی ہے-

  • سہیل آفریدی کو گرفتار کر کے پیش کرنے کا حکم

    سہیل آفریدی کو گرفتار کر کے پیش کرنے کا حکم

    ریاستی اداروں پر گمراہ کن الزامات اور ساکھ متاثر کرنے کے کیس میں مقامی عدالت نے وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کرتے ہوئے گرفتار کرکے پیش کرنے کا حکم دیدیا۔

    ڈسٹرکٹ اینڈ سیش کورٹ اسلام آباد میں ریاستی اداروں پر گمراہ کن الزامات اور ساکھ متاثر کرنے کے کیس کی سماعت ہوئی۔ عدالت نے عدم حاضری پر وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کردی۔عدالت نے سہیل آفریدی کو گرفتار کرکے پیش کرنے کا حکم دیتے ہوئے مزید سماعت 17 جنوری تک ملتوی کردی۔واضح رہے کہ وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی کیخلاف پیکا ایکٹ کے تحت این سی سی آئی اے نے مقدمہ درج کر رکھا ہے۔