Baaghi TV

پاکستان نے افغانستان میں کسی شہری علاقے کو نشانہ نہیں بنایا۔عطا تارڑ

tarar ata

وفاقی وزیر اطلاعات عطاء تارڑ کا کہنا ہے کہ پاکستان نے افغانستان میں کسی شہری علاقے کو نشانہ نہیں بنایا۔

وفاقی وزیر اطلاعات عطاء تارڑ نے غیر ملکی جریدوں کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان درست انٹیلی جنس معلومات کی بنیاد پر افغانستان میں کارروائیاں کررہا ہے، افغانستان کے اندر عسکریت پسندوں کے ٹھکانوں کو نشانہ بنایا جارہا ہے۔ان کا کہنا ہے کہ پاکستان صرف دہشت گردوں کے بنیادی ڈھانچے اور معاون نظام کو ہدف بنارہا ہے، افغان طالبان حکومت کے خیالی اعداد و شمار کسی سنجیدہ تبصرے کے قابل نہیں، افغان وزارت دفاع کا پاکستان کیخلاف میدان جنگ میں کامیابی کا دعویٰ پروپیگنڈا ہے۔

عطاء تارڑ نے افغانستان کی جانب سے افغان شہریوں کی ہلاکتوں کی خبر کی بھی تردید کردی، انہوں نے کہا کہ افغان طالبان رجیم کے تمام حملوں کا فوری اور مؤثر جواب دیا گیا، پاکستان نے دہشتگردوں، افغان طالبان کے فوجی اڈوں کو درست طریقے سے نشانہ بنایا۔ان کا کہنا ہے کہ افغان طالبان اور فتنہ الخوارج کے دہشت گرد مل کر حملے کرتے ہیں، افغان طالبان حکومت اور متعدد دہشتگرد تنظیموں کے درمیان گٹھ جوڑ موجود ہے۔

More posts