Baaghi TV

Author: ممتاز حیدر

  • 53 مقامات پر حملوں کا جواب دیا،274 افغان اہلکار ہلاک،12سپوت شہید،ترجمان پاک فوج

    53 مقامات پر حملوں کا جواب دیا،274 افغان اہلکار ہلاک،12سپوت شہید،ترجمان پاک فوج

    ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چودھری نے کہا ہے کہ پاکستان نے ٹی ٹی پی کے خلاف ایکشن لیا لیکن افغان طالبان ایک ماسٹر پروکسی ہے جس نے ان کا ساتھ دیا ،آپریشن غضب للحق پر وزیر اعظم کو بریف کردیا گیا ہے، ٹی ٹی پی بین الاقوامی سطح پر دہشتگرد قرار دی گئی تنظیم ہے۔

    پریس کانفرنس کرتے ہوئے ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چودھری کا کہنا تھا کہ طالبان نے پختونخوا کے پندرہ سیکٹرز میں 53 مقامات پر حملے کیے،پاک فوج نے تمام 53 مقامات پر بروقت کارروائی کی اور ان دشمن کو منہ توڑ جواب دیا، اب تک افغان رجیم کے 274 افغان اہلکار ہلاک کیے جا چکے ہیں۔ 400 سے زائد زخمی ہیں۔ 73 سے زائد پوسٹیں تباہ، 115 ٹینک، آرٹلری گاڑیاں تباہ کی جا چکی ہیں،افغان طالبان اپنے ساتھیوں کی لاشیں چھوڑ کر بھی فرار ہو چکے ہیں، افغان طالبان اور خوارج ہرجگہ جان بچا کر بھاگتے رہے،لاشیں بھی اٹھا نہیں سکے،یہ کواڈ کاپٹر ، چھوٹے اور بڑے ہتھیار لیکر آئے، انکے کواڈ کاپٹر اور ہتھیاروں کو خاموش کروایا، جہاں جہاں سے یہ حملہ آیا، پاک فوج نے منہ توڑ جواب دیا، 12 پاکستانی فوجی شہید ہوئے 27 زخمی ہیں جبکہ ایک مسنگ ہے۔

    ترجمان پاک فوج کا مزید کہنا تھا کہ افغانستان میں کسی سویلین ٹارگٹ کو نشانہ نہیں بنایا گیا ،حالیہ حملوں اور سرحد پار سرگرمیوں سے واضح ہوتا ہے کہ یہ ایک "ماسٹر پراکسی” ہے جس کا مقصد پاکستان کو نشانہ بنانا ہے، ہمارا مؤثر جواب مسلح افواج کے مکمل چوکس ہونے کا مظہر ہے، بنیان المرصوص کی طرح گزشتہ رات بھی پوری قوم پاک افواج کیساتھ کھڑی تھی۔افغان طالبان اپنے میڈیا اور سوشل میڈیا پر بے شرمی کا مظاہرہ کررہے ہیں، افغان طالبان کہہ رہے ہیں کہ وہ دہشتگردی کی صورت میں جواب دیں گے،افواج پاکستان نے پیشہ ورانہ انداز میں صرف عسکری اہداف کو نشانہ بنایا، ایبٹ آباد، نوشہرہ میں ڈرون حملوں کو ناکام بنادیا گیا، ہمارا گزشتہ روز آپریشن اپنے ملک کے دفاع اور عوام کے تحفظ میں تھا، افغان طالبان رجیم دہشت گردوں کی سرپرستی کررہی ہے، پاکستان میں اگر کسی جگہ دہشت گردی، خودکش حملہ ہوا تو جواب ناصرف دہشتگردوں بلکہ ان کاتحفظ کرنےوالوں کو بھی دیا جائے گا، افغانستان کو ٹی ٹی پی، بی ایل اے، داعش، القاعدہ اور دیگر دہشت گرد تنظیموں یا پاکستان میں سے کسی ایک کو چننا ہے، ہماری چوائس واضح ہے، ہم اپنی چوائس کیلئے قربانی دینے سے کبھی نہیں جھجکیں گے، پاکستان کی افواج مشرقی اور مغربی بارڈر پر ہر دم تیار ہیں، کسی کو شوق پورا کرنے ہے تو آزمالے، پاکستان کے مفادات کا تحفط ہر قیمت پر کیا جارہا ہے،افغان طالبان رجیم نے ہی دوحہ معاہدہ کیا تھا، افغان طالبان نے کہا تھا کہ افغان سرزمین دہشت گردی کیلئے استعمال نہیں ہونے دیں گے، کیا افغان طالبان نے اپنے معاہدے کی پاسداری کی؟کل رات جو ہم نے آپریشن کیا وہ اپنے حق کے تحفظ کیلئے تھا، تمام سیاسی جماعتیں متفق ہیں کہ پاکستان میں دہشت گردی کو کوئی جگہ نہیں دی جاسکتی، نیشنل ایکشن پلان 2014 میں بنا تھا جسے ہم وژن عزم استحکام کہتے ہیں، پاکستان میں دہشتگردی کے ہر واقعے میں بھارت ملوث ہے، افغان طالبان رجیم اور دہشتگردوں میں کوئی فرق نہیں، وزیراعظم کی ہدایت پر آپریشن غضب للحق جاری ہے، دنیا سمجھتی ہے پاکستان کا آپریشن غضب للحق عوام کے تحفظ کیلئے ہے، سیاسی اختلافات سے بالاتر ہوکر قوم دہشتگردی کے خلاف متحد ہے۔ آپریشن غضب للحق اپنے مقاصد کی تکمیل تک جاری رہے گا۔ خیبر پختونخوا کی پولیس کو سلام پیش کرتے ہیں، ہمیں ان پر فخر ہے،

  • افغانستان نےپاکستان پر حملہ اسرائیل اور ہندوستان کے ایما پر کیا  ،خالد مسعود سندھو

    افغانستان نےپاکستان پر حملہ اسرائیل اور ہندوستان کے ایما پر کیا ،خالد مسعود سندھو

    پاکستان مرکزی مسلم لیگ نے افغا ن طالبان کی بلا اشتعال جارحیت پر گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے واضح کیا ہے کہ وطنِ عزیز کی حرمت اور سرحدوں کے دفاع پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا۔ صدر مرکزی مسلم لیگ خالد مسعود سندھو نے کہا کہ انتہائی افسوس کا مقام ہے کہ رمضان المبارک جیسے مقدس مہینے میں بھی افغانستان میں پناہ گزین دہشت گردوں نے پاکستانی عوام اور افواج کا خون بہایا، جس کے جواب میں افواجِ پاکستان نے اپنے دفاع کا بھرپور حق استعمال کرتے ہوئے دہشت گردوں کے ٹھکانوں کو کامیابی سے نشانہ بنایا۔ اس تناظر میں پاکستان مرکزی مسلم لیگ فتنۃ الخوارج کی حمایت میں سرحد پار سے ہونے والی جارحیت کے خلاف ‘آپریشن غضب للحق’ کی بھرپور تائید و حمایت کرتی ہے۔

    خالد مسعود سندھو نے کہا کہ آج ایک طرف تو ہماری فورسز کو نشانہ بنایا جا رہا ہے، آپ دیکھتے ہیں کہ روزانہ شہادتیں ہورہی ہیں اور جوان شہید ہو رہے ہیں۔ بلوچستان کی صورتحال سب کے سامنے ہے، جبکہ خیبر پختونخوا کے حالات بھی واضح ہیں،روزانہ کہیں نہ کہیں حملے ہو رہے ہیں، جن میں جہاں فورسز کے لوگ شہید ہوتے ہیں وہاں ہمارے عام شہری بھی اپنی جانوں کے نذرانے پیش کررہے ہیں ۔انہوں نے افغان حکومت کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستانی عوام نے ہمیشہ افغان طالبان کی بیرونی قوتوں سے آزادی کے لیے دعائیں کیں اور لاکھوں افغان مہاجرین کو دہائیوں تک اپنے سینے سے لگائے رکھا۔ انہوں نے کہا کہ مجھے آج بہت افسوس سے بات کرنی پڑتی ہے کہ افغانی جو ہمارے بھائی تھے، جن کا ہم نے ایک لمبے عرصے تک بوجھ اٹھایا، آج پتہ نہیں وہ کیوں گمراہ ہو گئے ہیں اور آج وہ ان کی جھولی میں جا بیٹھے ہیں جنہوں نے ساری عمر ان کی مخالفت کی اور ان کے خلاف جنگ لڑی۔

    انہوں نے مزید کہا کہ آج وہی افغان سرزمین پاکستان پر ان دہشت گردوں کو مسلط کرنے کے لیے استعمال ہو رہی ہے جو اسلام اور انسانیت کے دشمن ہیں، جن کا ایجنڈا صرف اور صرف پاکستان میں خونریزی اور انتشار پھیلانا ہے۔ ایک طرف ہندوستان اور دوسری طرف سے افغانستان کی جانب سے پاکستان پر جنگ مسلط کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے۔ یہ بات انتہائی لمحہ فکریہ ہے کہ اسلام کا نام لینے والے افغان حکمران آج ہندوتوا کی پیروکار بھارتی حکومت سے پینگیں بڑھا رہے ہیں۔ افغان طالبان کو چاہیے تھا کہ وہ اللہ کی دی ہوئی آزادی اور عزت کو مسلمانوں کے خلاف استعمال کرنے کے بجائے فلسطین اور کشمیر کے مظلوم مسلمانوں کی آزادی کے لیے وقف کرتے، مگر افسوس کہ وہ اس وقت ظلم کا حصہ بن رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ پاکستان افغان عوام کا دشمن نہیں ہے اور نہ ہی ہماری لڑائی افغان بھائیوں سے ہے، بلکہ پاکستان کی یہ جنگ صرف فتنے کے خاتمے اور دہشت گردی کی بیخ کنی کے لیے ہے

    پاکستان مرکزی مسلم لیگ نے دو ٹوک پیغام دیتے ہوئے کہا کہ افواجِ پاکستان نہ صرف اپنی سرحدوں کا دفاع کرنا جانتی ہیں بلکہ سرحد پار بیٹھے دشمن کو اس کے گھر میں گھس کر سبق سکھانے کی مکمل صلاحیت رکھتی ہیں۔ پوری قوم اپنی افواج کے شانہ بشانہ کھڑے ہو کر دشمن کو منہ توڑ جواب دینے کے لیے متحد ہے اور ملک کی حرمت پر کسی کو آنچ نہیں آنے دی جائے گی۔

  • انڈیا اور اسرائیل کے بعد "افغانستان "بھی ناکام

    انڈیا اور اسرائیل کے بعد "افغانستان "بھی ناکام

    افواج پاکستان نے طالبان کا بھرکس نکال دیا، معافی کی تمام اپیلیں ہوئیں
    Reject
    ایک ہی صف میں کھڑے ہوگئے سندور اور تندور والے !!!

  • پاکستان کا بھر پورجواب، افغانستان کے علاقہ پکتیا میں طالبان پوسٹ تباہ

    پاکستان کا بھر پورجواب، افغانستان کے علاقہ پکتیا میں طالبان پوسٹ تباہ

    پاک فوج کی افغان طالبان کی جانب سے بلااشتعال جارحیت کیخلاف موثر کارروائیاں جاری ہیں،

    پاکستان کی مسلح افواج کی کامیاب کارروائی کے نتیجے میں افغانستان کے علاقہ پکتیا میں طالبان پوسٹ کو شدید نقصان پہنچا، سیکیورٹی ذرائع کے مطابق مسلح افواج وطن کی حفاظت کیلئے افغان جارحیت کیخلاف سیسہ پلائی دیوار بن کر کھڑی ہیں، پاک فوج کی مؤثر کاروائی کے دوران افغان طالبان کی پوسٹوں کو تباہی کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے،پاک فوج نے کامیاب کارروائی کرتے ہوئے افغان طالبان کی داؤد پوسٹ کو مکمل تباہ کر دیا، پاکستانی سیکیورٹی فورس افغان طالبان فوج کے ٹھکانوں اور فوجی تنصیبات کو نشانہ بنا رہی ہیں ،پاکستانی سیکیورٹی فورسزکے بھرپور اور طاقتور جواب میں افغان طالبان فورسز کو بھاری نقصان کا سامنا ہے،

  • سیکیورٹی کے حوالے سے پاکستان کی شکایت جائز ہے۔مولانا فضل الرحمان

    سیکیورٹی کے حوالے سے پاکستان کی شکایت جائز ہے۔مولانا فضل الرحمان

    جے یو آئی سربراہ مولانا فضل الرحمان نے پاک افغان صورتحال پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ سیکیورٹی کے حوالے سے پاکستان کی شکایت جائز ہے۔

    مولانا فضل الرحمان کا کہنا تھا کہ افغانستان کی خودمختاری اور داخلی مشکلات کا احترام بھی ضروری ہے۔جذباتی روئے دونوں ممالک کیلئے پیچیدگیوں میں اضافے کا سبب بن رہے ہیں،دوطرفہ مفادات ،قابل اعتماد سیکیورٹی فریم ورک اور بین الاقوامی مسلمہ ضابطوں کو بروئے کار لایا جائے ۔سفارتی مہم جوئی مسئلہ کا پائیدار حل تلاش کرسکتا ہے۔یکطرفہ عسکری مہم جوئی مسئلے کا حل نہیں بلکہ مزید پیچیدگی کا سبب بنیگا۔دونوں ممالک سے تحمل برداشت اور ذمہ دارانہ رویوں کو اپناتے ہوئے فوری جنگ بندی کی اپیل کرتے ہیں۔ دونوں ممالک کے خیرخواہ اور خطے میں امن کے خواہاں ممالک سے پرامن سفارتی مداخلت کی توقع رکھتے ہیں

  • پاکستان کی امن پسندی کو کمزوری سمجھنے والے بڑی بھول میں ہیں۔مریم نواز

    پاکستان کی امن پسندی کو کمزوری سمجھنے والے بڑی بھول میں ہیں۔مریم نواز

    وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے پاک-افغان سرحد پر خوارج کے بزدلانہ حملے پر شدید ردِعمل کا اظہار کیا ہے اور شدید مذمت کی ہے۔

    وزیر اعلی مریم نواز شریف نے پاک افواج کی جانب سے افغان سرحد پر خوارج کو فوری اور منہ توڑ جواب دینے پر خراج تحسین پیش کیا ہے۔وزیراعلی مریم نواز شریف نے کہا کہ سلام ہے پاک فوج کو جنہوں نے پلک جھپکتے ہی دشمن کو منہ توڑ جواب دیا۔ انہوں نے کہا کہ خوارج، انکے ہینڈلرز اور سپورٹرز پہلے بھی ذلیل ہوئے اور اب بھی ذلیل ہونگے۔ وزیراعلی مریم نواز شریف نے کہا کہ سلام ہے پاک فوج کو جنہوں نے پلک جھپکتے ہی دشمن کا غرور خاک میں ملا دیا۔خوارج اور ہینڈلرز کا ہر وار الٹا پڑے گا، پاکستان کی مٹی کا ایک ایک ذرہ بنیان مرصوص بن کر لڑے گا-انہوں نے کہا کہ پاکستان کی جغرافیائی حدود ہماری ریڈ لائنز ہیں جو کراس کرے گا ذلیل و رسوا ہوگا۔

    وزیراعلی مریم نواز شریف نے کہا کہ پوری قوم اور ہماری سپاہ کا ہر جوان پاکستان کے وقار کا نگہبان ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کی امن پسندی کو کمزوری سمجھنے والے بڑی بھول میں ہیں۔ ہم مٹ جائیں گے مگر اپنی پاک سرزمین کی آبرو پر حرف نہیں آنے دیں گے-

  • سینیٹ، پاکستان کیخلاف افغانستان کی جارحیت پر قرار داد متفقہ طور پر منظور

    سینیٹ، پاکستان کیخلاف افغانستان کی جارحیت پر قرار داد متفقہ طور پر منظور

    سینیٹ میں پاکستان کیخلاف افغانستان کی جارحیت پر قرار داد متفقہ طور پر منظور کرلی گئی۔

    سینیٹ میں پیپلزپارٹی کی رکن شیری رحمان نے افغانستان کیخلاف قرار داد پیش کی، جسے متفقہ طور پر منظور کرلیا گیا۔ قرار داد میں سرحد پار دہشت جارحیت کی شدید مذمت کی گئی ہے۔قرار داد میں بلااشتعال کارروائیاں عالمی قانون اور سفارتی اصولوں کی خلاف ورزی قرار دی گئی ہیں۔ متن میں کہا گیا ہے کہ پاکستان کی خودمختاری کو چیلنج کرنے کی ہر کوشش کا فیصلہ کن جواب دیا جائے گا۔سینیٹ نے مسلح افواج اور قانون نافذ کرنیوالے اداروں کو خراج تحسین پیش کیا، افغان سرزمین پر پاکستان مخالف عناصر کی موجودگی پر گہری تشویش کا اظہار بھی کیا گیا۔قرار داد میں مطالبہ کیا گیا ہے کہ افغان سرزمین دہشت گردی کیلئے استعمال نہ ہونے دی جائے۔ دو ٹوک الفاظ میں کہا گیا ہے کہ پاکستان کے صبر کو کمزوری نہ سمجھا جائے۔

  • مشرق ہو یا مغرب، سرحدی خلاف ورزی کا جواب ایک جیسا، فوری اور بھرپور ہوگا،صدرمملکت

    مشرق ہو یا مغرب، سرحدی خلاف ورزی کا جواب ایک جیسا، فوری اور بھرپور ہوگا،صدرمملکت

    صدرمملکت آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ آپریشن سوئفٹ ریٹارٹ کی ساتویں سالگرہ پر پوری قوم اپنی مسلح افواج کی جرات، پیشہ ورانہ مہارت اور قربانیوں کو سلام پیش کرتی ہے

    صدر آصف علی زرداری کا کہنا تھا کہ 27 فروری 2019 کو ہونے والی بلااشتعال جارحیت کا منہ توڑ جواب دے کر پاکستان نے ثابت کیا کہ قومی خودمختاری پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہوسکتا،جس طرح آپریشن سوئفٹ ریٹارٹ میں مشرق سے آنے والے دشمن کے دانت کھٹے کیے گئے، اسی عزم اور صلاحیت کا مظاہرہ کل مغربی سرحد پر بھی کیا گیا،مشرق ہو یا مغرب، پاکستان کی سرحدوں کی خلاف ورزی کا جواب ایک جیسا، فوری اور بھرپور ہوگا،افغانستان کی غیر نمائندہ حکومت اور پاکستان میں غیر ملکی سرپرستی میں سرگرم شرپسند عناصر کے سرپرستوں کو یہ واضح پیغام ہے کہ پاکستان اپنی سلامتی اور وقار کے دفاع میں کسی مصلحت کا شکار نہیں ہوگا،ہماری مسلح افواج ہر وقت پوری طرح چوکس، تیار اور ہر خطرے کا مقابلہ کرنے کی بھرپور صلاحیت رکھتی ہیں،پاکستان خطے میں امن کا خواہاں ہے، مگر امن کمزوری نہیں بلکہ طاقت کے متوازن اور ذمہ دارانہ استعمال سے قائم رہتا ہے،قوم سیسہ پلائی دیوار کی طرح اپنی بہادر افواج کے شانہ بشانہ کھڑی ہے اور ہر قسم کی جارحیت کے خلاف متحد ہے،

  • پاکستان کیخلاف افغان طالبان کی جارحیت ،چین،روس،ایران کا ردعمل

    پاکستان کیخلاف افغان طالبان کی جارحیت ،چین،روس،ایران کا ردعمل

    پاکستان کیخلاف افغان طالبان کی جارحیت پر چین کا ردعمل بھی سامنے آگیا۔

    چینی وزارت خارجہ کا کہنا ہے کہ تصادم میں ہونیوالی جانی ہلاکتوں پر دلی افسوس ہے، چین ہر قسم کی دہشت گردی کیخلاف کارروائی کی حمایت کرتا ہے۔چینی وزارت خارجہ کا کہنا ہے کہ پاکستان اور افغانستان کے درمیان کشیدگی پر شدید تشویش ہے، تصادم میں ہونیوالی ہلاکتوں پر دلی افسوس کا اظہار کرتے ہیں، چین ہر قسم کی دہشتگردی کیخلاف کارروائی کی حمایت کرتا ہے۔ترجمان نے مزید کہا کہ چین دونوں فریقوں سے اپیل کرتا ہے تحمل اور بردباری کا مظاہرہ کریں، اپنے اختلافات اور تنازعات کو مذاکرات اور مشاورت کے ذریعے حل کریں۔

    چینی وزارت خارجہ نے کہا کہ چین اپنے ذرائع سے پاکستان اور افغانستان کے درمیان ثالثی کی کوششیں کرتا رہا ہے، دونوں ممالک کے تعلقات بہتر بنانے کیلئے آئندہ بھی تعمیری کردار ادا کرنے کیلئے تیار ہے۔

    پاکستان کیخلاف افغان طالبان کی جارحیت پر اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل نے شدید تشویش کا اظہار کردیا۔ترجمان کے مطابق سیکریٹری جنرل انتونیو گوتیریس نے دونوں ملکوں پر زور دیا کہ وہ عالمی قوانین کے تحت اپنی ذمہ داریوں کو پورا کریں اور شہری آبادی کے تحفظ کو یقینی بنائیں۔انتونیو گوتیریس نے کہا کہ دونوں ملک اپنے اختلافات کو سفارتی ذرائع سے حل کرنے کی کوشش جاری رکھیں۔

    ایران کے بعد روس نے بھی پاکستان اور افغانستان کے درمیان مذاکرات کیلئے ثالثی کی پیشکش کردی۔روس نے پاکستان اور افغانستان کے درمیان مذاکرات کیلئے ثالثی کی پیشکش کردی۔ روسی وزارت خارجہ کا کہنا ہے کہ پاکستان اور افغانستان پر فوری جنگ بندی کیلئے زور دیتے ہیں۔روسی وزارت خارجہ نے کہا کہ دونوں ممالک اپنے اختلافات بات چیت کے ذریعے دور کریں، روس دونوں ملکوں کے درمیان ثالث کا کردار ادا کرنے کیلئے تیار ہے۔

    ایران نے پاکستان اور افغانستان کے درمیان ثالثی کی پیشکش کردی۔ ایرانی وزیر خارجہ کا کہنا ہے کہ فریقین اختلافات کو بات چیت کے ذریعے حل کریں، ماہِ مبارک رمضان ضبطِ نفس اور عالمِ اسلام میں یکجہتی کے فروغ کا مہینہ ہے۔ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی نے پاکستان اور افغانستان کے درمیان ثالثی کی پیشکش کردی۔ انہوں نے کہا کہ افغانستان اور پاکستان اپنے اختلافات کو بات چیت کے ذریعے حل کریں۔عباس عراقچی کا کہنا تھا کہ ایران گفتگو میں سہولت کاری اور باہمی تعاون کے فروغ کیلئے ہر ممکن مدد کو تیار ہے، ماہِ مبارک رمضان ضبطِ نفس اور عالمِ اسلام میں یکجہتی کے فروغ کا مہینہ ہے۔

  • اگر للکارا گیا تو دشمن کو منہ توڑ جواب دینا جانتے ہیں۔بلاول

    اگر للکارا گیا تو دشمن کو منہ توڑ جواب دینا جانتے ہیں۔بلاول

    چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے آپریشن “غضب للحق” پر پاک فوج کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے افغان طالبان سے مطالبہ کیا ہے کہ بھارتی پراکسی بن کر خطے کو عدم استحکام کا شکار کرنا بند کیا جائے۔

    افغان طالبان کے بلااشتعال حملے کے ردعمل میں پاک فوج کی کارروائیوں پر ردعمل دیتے ہوئے بلاول بھٹو کا کہنا تھا پاک فوج نے افغان طالبان کےبلااشتعال حملےکے ردعمل میں بھرپورکارروائی کرتے ہوئے خطے میں ایک بار پھر اپنی دفاعی صلاحیت اور طاقت ثابت کر دی ہے، افغانستان کی حکومت بھارت کی پراکسی بن کر پورے خطے کو عدم استحکام کا شکار کرنا بند کرے، کابل رجیم کی غلط حکمت عملی نے پاکستان کو جوابی کارروائی پر مجبور کیا،مشرق سے مغربی سرحدوں تک پاکستان کی مسلح افواج ملک کے ہر انچ کے دفاع کے لیے تیار ہے، پاکستان تصادم کا خواہاں نہیں تاہم اگر للکارا گیا تو دشمن کو منہ توڑ جواب دینا جانتے ہیں۔