Baaghi TV

Author: ممتاز حیدر

  • ژوب ، قمر الدین کاریز میں انسپکٹر جنرل فرنٹیئر کور بلوچستان (نارتھ) کی کھلی کچہری

    ژوب ، قمر الدین کاریز میں انسپکٹر جنرل فرنٹیئر کور بلوچستان (نارتھ) کی کھلی کچہری

    ضلع ژوب کے علاقے قمر الدین کاریز میں انسپکٹر جنرل فرنٹیئر کور بلوچستان (نارتھ) میجر جنرل عاطف مجتبیٰ نے کھلی کچہری میں شرکت کی ، علاقے کے عمائدین اور مشران کے ساتھ ملاقات کی

    کھلی کچہری میں مقامی افسران ، علاقے کے معزز قبائلی عمائدین، مشران اور مقامی رہنماؤں نے بھی بڑی تعداد میں شرکت کی۔کھلی کچہری کے دوران علاقائی امن و امان، باہمی مسائل کے حل، اور عوامی فلاح و بہبود سے متعلق امور پر تفصیل سے تبادلہ خیال کیا گیا۔آئی جی ایف سی بلوچستان (نارتھ) نے اس موقع پر کہا کہ فرنٹیئر کور بلوچستان عوام کے امن، تحفظ اور ترقی کے لئے پرعزم ہے، اور قبائلی مشران کے ساتھ مسلسل رابطہ اور مشاورت سے علاقے میں پائیدار امن کو یقینی بنایا جائے گا۔اس موقع پر قبائلی عمائدین اور مشران نے فرنٹیئر کور بلوچستان(نارتھ)کے ساتھ باہمی اتفاق اور مشترکہ کوششوں سے امن و امان اور ترقی کے فروغ کے لیے اقدامات کے عزم کا اعادہ کیا۔

  • شرجیل میمن نے سنائی کراچی کی عوام کو بڑی خوشخبری

    شرجیل میمن نے سنائی کراچی کی عوام کو بڑی خوشخبری

    سندھ کے سینئر صوبائی وزیر،شرجیل میمن نے کہا ہے کہ کراچی کے لئے ڈبل ڈیکر بسیں بندرگاہ پر پہنچ گئی ہیں، محکمہ ٹرانسپورٹ حکومت سندھ کی جانب سے ڈبل ڈیکر بسیں جلد سڑکوں پر لائی جائیں گی،

    شرجیل میمن کا کہنا تھا کہ سندھ حکومت عوام کو جدید، آرام دہ اور باوقار سفری سہولیات فراہم کرنے کے اپنے عزم کی جانب ایک اور اہم قدم بڑھا رہی ہے،کراچی کے لیے ڈبل ڈیکر بسیں بندرگاہ پر پہنچ چکی ہیں اور انشاءاللہ بہت جلد شہر کی سڑکوں پر نظر آئیں گی، ڈبل ڈیکر بسوں کی آمد کراچی کے پبلک ٹرانسپورٹ نظام میں ایک مثبت اور تاریخی اضافہ ہے، جو شہریوں کے لیے سفر کو نہ صرف سہل بلکہ خوشگوار بھی بنائے گا۔ یہ بسیں جدید سہولیات سے آراستہ ہوں گی اور بڑھتی ہوئی آبادی و ٹریفک کے دباؤ کو کم کرنے میں اہم کردار ادا کریں گی،محکمہ ٹرانسپورٹ حکومتِ سندھ تمام انتظامی اور تکنیکی مراحل مکمل کر رہا ہے، تاکہ یہ ڈبل ڈیکر بسیں جلد از جلد سروس میں لائی جا سکیں۔ سندھ حکومت کا مقصد کراچی کو ایک جدید، منظم اور ماحول دوست شہر بنانا ہے، جہاں عوام کو عالمی معیار کی سفری سہولیات میسر ہوں

  • بھارتی اداکار انوج سچ دیوا پر پارکنگ تنازع کے دوران حملہ

    بھارتی اداکار انوج سچ دیوا پر پارکنگ تنازع کے دوران حملہ

    ممبئی: بھارتی ڈرامہ انڈسٹری کے معروف اداکار انوج سچ دیوا اور ان کے پالتو کتے کے ساتھ پارکنگ تنازع کے دوران ایک شخص نے حملہ کر دیا ہے۔ یہ واقعہ بھارتی سوسائٹی میں پیش آیا، جس کی تصدیق اداکار نے خود انسٹاگرام پر ایک ویڈیو شیئر کر کے کی۔

    انسٹاگرام پر پوسٹ کی گئی ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ایک شخص غیر اخلاقی زبان استعمال کرتے ہوئے کہہ رہا ہے: "تو مجھے کتے سے کٹوائے گا؟” ویڈیو کے پس منظر میں کتے کے بھونکنے کی آوازیں بھی مسلسل سنائی دے رہی ہیں۔ویڈیو میں یہ بھی واضح ہے کہ حملہ آور شخص ایک ڈنڈا اٹھا کر انوج سچ دیوا کے سر پر مارتا ہے اور ساتھ ہی اداکار کو جان سے مار دینے کی دھمکیاں دے رہا ہے۔

    اس ویڈیو کے وائرل ہونے کے بعد سوشل میڈیا صارفین نے انوج سچ دیوا کو قانونی کارروائی کرنے کی فوری ہدایت دی ہے۔ صارفین نے حملہ آور کے خلاف سخت قانونی کارروائی کرنے کے حق میں رائے دی ہے تاکہ آئندہ ایسے واقعات سے بچا جا سکے۔واضح رہے کہ انوج سچ دیوا بھارتی ڈراموں "یہ رشتہ کیا کہلاتا ہے” اور "نبھانا ساتھیا” میں اداکاری کے جوہر دکھا چکے ہیں اور بھارتی ٹی وی کی مشہور شخصیات میں شمار ہوتے ہیں۔

  • سڈنی حملہ،اسرائیل، بھارت،افغانستان کا پاکستان کیخلاف گمراہ کن پروپیگنڈا بے نقاب

    سڈنی حملہ،اسرائیل، بھارت،افغانستان کا پاکستان کیخلاف گمراہ کن پروپیگنڈا بے نقاب

    آسڑیلوی شہر سڈنی میں دہشتگردی، اسرائیل، بھارت اور افغانستان کا پاکستان کیخلاف گمراہ کن پروپیگنڈا بے نقاب ہو گیا،

    آسڑیلیا کے شہر سڈنی کے ساحل پر ایک دہشتگردانہ کاروائی کے نتیجے میں متعدد افراد ہلاک ہو گئے،حسب روایت اس افسوسناک واقعے کے فوراً بعد اسرائیلی اور بھارتی میڈیا اور ان سے جڑے سوشل میڈیا اکاؤنٹس نے اس واقعے کو پاکستان کے ساتھ نتھی کرنے کی ناکام کوشش کی۔ اسرائیلی اخبار یروشلم کی جانب سے حقائق جانے بغیر منظم ایجنڈے کے تحت حملہ آوروں کو پاکستانی قرار دیا گیا،اسرائیلی اخبار یروشلم کی طرز پر ”را“ سے منسلک سوشل میڈیا اکاؤنٹس نے بھی پاکستان کیخلاف زہریلا پروپیگنڈا شروع کردیا،یہ منظم پروپیگنڈا بھارت کے پہلگام فالس فلیگ کی طرز پر کیاگیا جس میں شواہد کا انتظار کئے بغیر الزام پاکستان پر دھرنے کی ناکام کوشش کی گئی تھی،اس پروپیگنڈے کے برعکس اکٹھے کیے جانے والے اصل حقائق کے بارے میں جاننا ضروری ہے۔

    پاکستان کے ریکارڈ کے مطابق ساجد اکرم اور نوید اکرم نامی شخص کا پاکستانی ہونے کا ابھی تک کوئی ثبوت موجود نہیں۔ اگر یہ باپ بیٹا پاکستانی ہوتے تو اتنا وقت گزرنے کے بعد پاکستان میں موجود انکے بقیہ خاندان کے بارے میں تفصیلات کا موجود نہ ہونا بھی انکی پاکستانی شناخت پر سوال اٹھاتا ہے۔ آسٹریلیا میں موجود پاکستانی حُکّام کے مطابق تاحال پاکستانی کمیونٹی کی طرف سے انکے پاکستانی ہونے کے بارے میں کوئی اطلاعات موجود نہیں ہیں۔

    ہندوستانی میڈیا اور اس سے منسلک سوشل میڈیا اکاؤنٹس کی طرف سے کیا جانے والا یہ پروپیگنڈہ کہ ساجد اکرم ٹورسٹ ویزا پر آسٹریلیا گیا تھا انتہائی لغو اور جھوٹ پر مبنی ہے۔ در حقیقت ساجد اکرم 1998 میں اسٹوڈنٹ پر آسٹریلیا پہنچا اور یہ ویزا 2001 میں وارینا نامی آسٹریلین خاتون سے شادی کہ بعد پارٹنر ویزا میں تبدیل ہوا۔ اس سلسلے میں آسٹریلین ہوم منسٹر ٹونی بیورک کا بیان ان حقائق کی توثیق کرتا ہے۔ ساجد اکرم پچھلے دس سال سے آسٹریلیا کے ایک گن کلب کا ممبر ہے جسکی وجہ سے اس سے 6 لائسنس شدہ ہتھیار برآمد ہوئے۔ اسرائیلی، ہندوستانی اور PTI کے بیرون ملک بیٹھے سوشل میڈیا اکاؤنٹس کل سے ایک ایسے پاکستانی نوید اکرم کی کہانی گڑھ رہے ہیں جس نے خود سوشل میڈیا پر اس جھوٹے پروپیگنڈا کو بےنقاب کر دیا ہے۔ یہ اطلاعات بھی موجود ہیں کہ ساجد اکرم کا بنیادی تعلق افغانستان کے صوبے ننگر ہار سے ہے۔ پوری دنیا اس بات پر متفق ہے کہ دہشت گردی ایک عالمی مسئلہ ہے اور افغانستان اس کا گڑھ بن چکا ہے،واقعے کے دوران کی جانے والی فائرنگ افغان طالبان کی اس طرح کے واقعات میں طریقہ واردات سے مماثلت رکھتی ہے.

  • امریکی ایجنسی کی ہمالیہ کے پہاڑوں پر 60 برس قبل کی گئی خفیہ کارروائی منظرعام پر

    امریکی ایجنسی کی ہمالیہ کے پہاڑوں پر 60 برس قبل کی گئی خفیہ کارروائی منظرعام پر

    امریکی خفیہ ایجنسی سی آئی اے کی جانب سے کولڈ وار کے دور میں کی گئی ایک انتہائی حساس اور خطرناک خفیہ کارروائی تقریباً 60 سال بعد منظرِ عام پر آ گئی ہے۔

    امریکی اخبار کی رپورٹ کے مطابق 1965 میں سی آئی اے نے بھارتی کوہ پیماؤں کے تعاون سے ہمالیہ کی بلند چوٹی نندا دیوی پر چین کے ایٹمی پروگرام کی نگرانی کے لیے پلوٹونیم سے چلنے والا جاسوسی آلہ نصب کرنے کی کوشش کی تھی۔رپورٹ کے مطابق اس خفیہ مشن کا مقصد چین کی ایٹمی سرگرمیوں پر نظر رکھنا اور حساس مواصلاتی سگنلز حاصل کرنا تھا۔ نندا دیوی کی اسٹریٹجک جغرافیائی حیثیت کی وجہ سے اسے اس مقصد کے لیے موزوں سمجھا گیا، کیونکہ یہ علاقہ چین کے ایٹمی اور عسکری مراکز کے قریب واقع ہے۔

    امریکی اخبار کے مطابق مشن کے دوران شدید برفانی طوفان اور خراب موسم نے ٹیم کو شدید مشکلات سے دوچار کر دیا، جس کے باعث سی آئی اے کو یہ خفیہ آپریشن ادھورا چھوڑنا پڑا۔ کوہ پیما ٹیم جاسوسی آلہ چوٹی پر نصب کیے بغیر واپس لوٹ آئی۔ اگلے سال جب مشترکہ ٹیم دوبارہ اس مقام پر پہنچی تو معلوم ہوا کہ مذکورہ آلہ برفانی تودے کے نیچے دب چکا ہے، جو آج تک تلاش نہیں کیا جا سکا۔رپورٹ کے مطابق 1978 میں جب یہ راز فاش ہوا کہ سی آئی اے نے بھارتی سرزمین پر خفیہ طور پر ایسی کارروائی کی تھی، تو بھارت میں شدید عوامی غم و غصہ دیکھنے میں آیا۔ اس انکشاف نے نہ صرف بھارتی سیاست میں ہلچل مچا دی بلکہ ملکی خودمختاری، سلامتی اور ماحولیات سے متعلق سنگین سوالات بھی اٹھائے گئے۔

    امریکی اخبار کے مطابق آج بھی بھارتی سیاستدانوں اور ماحولیاتی کارکنوں کی جانب سے مطالبہ کیا جا رہا ہے کہ نندا دیوی کے علاقے میں دفن اس ممکنہ ایٹمی ڈیوائس کو تلاش کر کے محفوظ طریقے سے ہٹایا جائے۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ پلوٹونیم سے چلنے والا آلہ اگرچہ برسوں پرانا ہے، تاہم اس کی موجودگی ماحولیات، گلیشیئرز، آبی ذخائر اور مقامی آبادی کے لیے ممکنہ خطرہ بن سکتی ہے۔ماحولیاتی کارکنوں نے خدشہ ظاہر کیا ہے کہ اگر یہ آلہ پگھلتے گلیشیئرز کے ساتھ حرکت میں آیا تو اس کے اثرات دریاؤں اور نیچے آباد علاقوں تک پہنچ سکتے ہیں۔ اسی لیے اس معاملے کو نہ صرف تاریخی بلکہ ماحولیاتی اور قومی سلامتی کا مسئلہ قرار دیا جا رہا ہے۔

  • مودی کو بتدریج سفارتی محاذ پر پسپائی کا سامنا

    مودی کو بتدریج سفارتی محاذ پر پسپائی کا سامنا

    پاکستان کے ہاتھوں ذلت آمیز شکست کے بعد بے حس مودی کو بتدریج سفارتی محاذ پر پسپائی کا سامنا ہے

    نا اہل مودی کی نام نہاد ذاتی دوستی اور ٹرمپ کی چاپلوسی کے باجود بھارت کو رسوائی کا سامناہے،جدید ٹیکنالوجی کے اہم عالمی اتحاد پیکس سیلیکا سے بھارت کو باہر نکال پھینکنا عیارمودی کے کھوکھلےدعوؤں پر زور دارطمانچہ ہے،امریکا کے ہاتھوں بھارت کی مسلسل سبکی پر بھارتی اپوزیشن نےبدحواس مودی کو اوقات دکھا دی، بھارتی جریدہ "دی انڈین ایکسپریس” کے مطابق ؛بھارتی اپوزیشن نے ڈیجیٹل اتحاد "پیکس سیلیکا” سے بھارتی بے دخلی پر شدید سوالات اٹھا دئیے،بھارتی اپوزیشن نے عالمی اتحاد پیکس سیلیکا سے بھارت کے ذلت آمیز اخراج کو نااہل مودی حکومت کی عالمی سطح پر انتہائی گراوٹ قرار دے دیا

    اپوزیشن رہنما جے رام رمیش نے پاکستان کے ہاتھوں مئی میں عبرتناک شکست کو عالمی سطح پر بھارتی رسوائی کی اہم وجہ قرار دیا ،کہا کہ 10مئی کے بعد ایک اہم اتحاد میں سے امریکا کی جانب سے بھارت کو نکالا جانا حیران کن نہیں ہے ،

    پیکس سیلیکا، امریکا کی قیادت میں نیا اسٹریٹجک اقدام ہے جس کا مقصد قابلِ اعتماد اتحادیوں کیساتھ محفوظ سلیکون سپلائی چَین قائم کرنا ہے ،سفارتی محاذ پر بھارت کی ناکامیاں اب تسلسل سے جاری ہیں جہاں ہر نیا قدم ایک نئی رسوائی میں بدل رہا ہے،جدید ٹیکنالوجی اور اے آئی کے دور میں بھارت کو اتحاد سے باہر نکال پھینکنا ناکام مودی حکومت کیلئے بڑا دھچکا ہے، پاکستان کے ہاتھوں تاریخی ہزیمت کے بعد ہر محاذ پر ذلت و رسوائی بھارت کا مقدر بن چکی ہے،پاکستان کی بہترین حکمت عملی کے باعث بھارت کی عالمی سطح پر حیثیت اور ساکھ بتدریج زمین بوس ہو رہی ہے

  • معرکہ حق میں عبرت ناک شکست کے بعد بھارتی فوج عالمی منظرنامہ پر مذاق

    معرکہ حق میں عبرت ناک شکست کے بعد بھارتی فوج عالمی منظرنامہ پر مذاق

    معرکہ حق میں عبرت ناک شکست کے بعد بھارتی فوج عالمی منظرنامہ پر مذاق بن کر رہ گئی

    عالمی افق پرفیلڈمارشل کی پذیرائی اور بڑھتی ہوئی مقبولیت اور پاکستان کی نمایاں سفارتی کامیابیوں سے بھارتی عسکری قیادت شدید تذبذب کا شکارہو گئی،معرکۂ حق میں ہزیمت چھپانے کے لیے اور اپنے آپ کو مقبولیت دلوانے کے لئے بھارتی عسکری قیادت میڈیا میں شعبدہ بازی اور غیر سنجیدہ طرز عمل میں مصروف ہے ، بھارتی عسکری قیادت سیاسی آقاؤں کو خوش کرنے کے لئے ہندو مذہبی رسومات میں میڈیا پر پیش پیش نظر آتی ہے ،دوسری طرف مختلف موقعوں پر اپنی اسٹریٹجک قابلیت دکھانے کے لئے آئے دن میڈیا پر عسکری تیاری کے الاپ گاتی نظر آتی ہے ،مقبولیت اور اپنی ذہنی سوچ کو بڑھاوا دینے کے لئے بھارتی آرمی اور فضائیہ چیف پاسنگ آؤٹ پریڈ میں بھی سستی شہرت کے حصول کیلئے تھیٹر لگانے سے باز نہ آئے

    بھارتی آرمی چیف کا پاسنگ آؤٹ پریڈ گراؤنڈ میں نا معقول انداز میں پُش اَپس کا بھونڈا ڈرامہ دراصل ناقص تیاریوں اور ناکام حکمتِ عملی پر پردہ ڈالنے کی بھونڈی کوشش ہے، بھارتی آرمی چیف نے پاسنگ آؤٹ پریڈ پر ڈنڈ نکالنے لگ پڑے جس میں سے ایک بھی صحیح نہیں تھا ،بھارتی فضائی قیادت بھی سستی شہرت کیلئے احمقانہ حرکات میں پیش پیش ہے،فضائیہ کی پاسنگ آؤٹ پریڈ میں فضائی قیادت کا فلائی پاسٹ میں حصہ لینا اور پاسنگ آؤٹ کیڈٹس کو سلامی پیش کرنا ایسی احمقانہ مثال ہے جسکی توقع بھارتی فوجی قیادت سے ہی کی جاسکتی ہے،

    بھارتی فضائی قیادت رقص و سرور کی محافل میں مصروفِ اپنی ویڈیوز میڈیا پر دینے لگ پڑے ،میدان جنگ کے بجائے اسٹیج تھیٹر ، ناچ گانے اور تماشہ بازی ہی بھارتی فضائی چیف کی اہلیت اور صلاحیت ہو سکتی ہے،کمزور بھارتی فوجی قیادتوں کا مضحکہ خیز سرکس شو عسکری وقار کے لیے شرمندگی اور بدنامی کا سبب بن گیا ،بھارتی فوجی قیادتوں کی غیر سنجیدہ اور دکھاوے کی حرکات ، ادارے کی پیشہ ورانہ ساکھ پر سوالیہ نشان اٹھا رہے ہیں

  • شرمندگی کاباعث ہے کہ دنیا میں صرف پاکستان اور افغانستان میں پولیو ہے،وزیراعلیٰ سندھ

    شرمندگی کاباعث ہے کہ دنیا میں صرف پاکستان اور افغانستان میں پولیو ہے،وزیراعلیٰ سندھ

    وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے صوبے میں 7 روزہ پولیو مہم کا افتتاح کردیا۔

    کراچی میں پولیو مہم کے افتتاح کے موقع پر مرادعلی شاہ نے کہا کہ 15 دسمبر سے شروع ہونے والی 7 روزہ مہم سندھ کے 30 اضلاع کی ایک ہزار 345 یوسیز میں چلائی جائے گی جس دوران ایک کروڑ 6 لاکھ بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلائے جائیں گے،پوری دنیا نے اسی طرح اس مرض سے چھٹکارا پایا ہے، یہ شرمندگی کاباعث ہے کہ دنیا میں صرف پاکستان اور افغانستان میں پولیو ہے، اس کا صرف ایک علاج ہے کہ ہم پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلائیں، دیگر مسلم ممالک اسلامی نے بھی بچوں کو پولیو کے قطرے پلا کر یہ مرض ختم کیا، پچھلے سال بھی 30 بچوں میں پولیو وائرس کی تصدیق ہوئی جن میں سے 9 کا تعلق سندھ سے تھا، یہ مرض کم ہوگیا تھا مگر کچھ سالوں سے دوبارہ بڑھا ہے، اس مہم میں 80 ہزار سے زائد فرنٹ لائن ورکرز حصہ لیں گے جن کی حفاظت کے لیے 21 ہزار اہلکار تعینات ہوں گے، والدین سے عوام سے اپیل ہے کہ وہ بچوں کو پولیو قطرے ضرور پلائیں،پولیو کے قطرے ہر بچے کے محفوظ اور روشن مستقبل کی ضمانت ہیں۔آئیے مل کر اپنے بچوں کو معذوری سے بچا کر صحت مند پاکستان بنائیں۔ پولیو ایک ایسا مرض ہے جو بچوں کے روشن مستقبل کو متاثر کر سکتا ہے۔ حکومت سندھ اس کے مکمل خاتمے کے لیے پُرعزم ہے اور ہر چند ماہ بعد انسداد پولیو مہم جاری رکھتی ہے تاکہ ہر بچہ محفوظ رہے آیئے مل کر پولیو کا خاتمہ کریں،ملک کی پہلی خاتون وزیراعظم شہید بے نظیر بھٹو نے بی بی آصفہ بھٹو زرداری کو پولیو کے قطرے پلائے، آج وہ خاتونِ اوّل اور ایم این اے ہیں یہ تسلسل ہے قیادت، خدمت اور عوامی اعتماد کا

  • خیبرپختونخوا: 2025 میں دہشتگردی کے 1,588 واقعات، 502 افراد شہید

    خیبرپختونخوا: 2025 میں دہشتگردی کے 1,588 واقعات، 502 افراد شہید

    خیبرپختونخوا: 2025 میں دہشت گردی کے 1,588 واقعات، 502 افراد شہید, سی ٹی ڈی رپورٹ

    کاؤنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ کی رپورٹ کے مطابق خیبرپختونخوا میں سال 2025 کے دوران دہشت گردی کے مجموعی طور پر 1,588 واقعات رپورٹ ہوئے، جن میں سیکیورٹی اہلکاروں اور عام شہریوں سمیت 502 افراد شہید ہوئے۔ رپورٹ کے مطابق عام شہریوں میں 223 افراد شہید اور 570 زخمی ہوئے، جبکہ پولیس کے 137 اہلکار شہید اور 236 زخمی ہوئے۔ فیڈرل کانسٹیبلری کے 124 اہلکار شہید اور 244 زخمی ہوئے، جبکہ دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں کے 18 اہلکار شہید ہوئے۔

    مختلف کارروائیوں کے دوران 348 دہشت گرد ہلاک کیے گئے، اضلاع کے لحاظ سے سب سے زیادہ 394 واقعات بنوں ریجن میں رپورٹ ہوئے، جہاں 54 عام شہری شہید اور 125 زخمی، جبکہ 41 پولیس اہلکار شہید اور 89 زخمی ہوئے۔ ڈیرہ اسماعیل خان میں 152 مقدمات درج ہوئے، جن میں کارروائیوں کے دوران 137 دہشت گرد مارے گئے۔ شمالی وزیرستان میں 181 اور جنوبی وزیرستان میں 103 واقعات رپورٹ ہوئے، جہاں عام شہریوں کی شہادتیں بالترتیب 38 اور 39 جبکہ زخمی افراد 182 اور 86 رہے۔

  • ڈی آئی خان، سیکیورٹی فورسز کی  کارروائی، کالعدم ٹی ٹی پی کے 7 دہشت گرد ہلاک

    ڈی آئی خان، سیکیورٹی فورسز کی کارروائی، کالعدم ٹی ٹی پی کے 7 دہشت گرد ہلاک

    ڈیرہ اسماعیل خان: خیبرپختونخوا کے ضلع ڈیرہ اسماعیل خان میں سیکیورٹی فورسز نے انٹیلی جنس معلومات کی بنیاد پر ایک بڑی کارروائی کرتے ہوئے کالعدم تحریک طالبان پاکستان (ٹی ٹی پی) کے گنڈاپور گروپ سے تعلق رکھنے والے 7 دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا۔ یہ کارروائی آج صبح گاؤں ابا شہید میں کی گئی۔

    سیکیورٹی ذرائع کے مطابق فورسز کو علاقے میں دہشت گردوں کی موجودگی کی مصدقہ اطلاع ملی تھی، جس پر فوری طور پر انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن شروع کیا گیا۔ کارروائی کے دوران دہشت گردوں نے سیکیورٹی اہلکاروں پر فائرنگ کی، تاہم فورسز کی مؤثر اور بھرپور جوابی کارروائی کے نتیجے میں تمام 7 دہشت گرد مارے گئے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ ہلاک ہونے والے دہشت گرد علاقے میں مختلف تخریبی سرگرمیوں، ٹارگٹ کلنگ اور سیکیورٹی فورسز پر حملوں میں ملوث تھے۔ کارروائی کے دوران دہشت گردوں کے ٹھکانے بھی مکمل طور پر تباہ کر دیے گئے، جہاں سے اسلحہ، گولہ بارود اور دیگر حساس مواد برآمد ہوا۔

    سیکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے کر کلیئرنس آپریشن بھی کیا تاکہ کسی ممکنہ سہولت کار یا مزید دہشت گردوں کی موجودگی کو یقینی طور پر ختم کیا جا سکے۔ علاقے میں سیکیورٹی ہائی الرٹ کر دی گئی ہے جبکہ مقامی آبادی کے تحفظ کے لیے اضافی اقدامات بھی کیے جا رہے ہیں۔سیکیورٹی حکام کے مطابق ملک سے دہشت گردی کے مکمل خاتمے تک ایسی کارروائیاں جاری رہیں گی، اور عوام کے جان و مال کے تحفظ کے لیے سیکیورٹی فورسز ہر ممکن اقدام کرتی رہیں گی۔