Baaghi TV

Author: ممتاز حیدر

  • بلوچستان میں سیکیورٹی فورسز کا فیصلہ کن آپریشن،48 گھنٹوں میں 108 دہشتگرد ہلاک

    بلوچستان میں سیکیورٹی فورسز کا فیصلہ کن آپریشن،48 گھنٹوں میں 108 دہشتگرد ہلاک

    بلوچستان میں سیکیورٹی فورسز کا فیصلہ کن آپریشن بی ایل اے کے 61 دہشتگرد ہلاک کردئے ۔ بی ایل اے کا ہیروف 2 مکمل طور پر فیل ہوگیا ۔ جب کہ 10 سیکیورٹی اہلکار شہید اور چند زخمی ہوئے۔ مجموعی طور پر گزشتہ 48 گھنٹوں میں مارے جانے والے عسکریت پسندوں کی تعداد 108 تک پہنچ گئی ہے۔

    ابتدائی حملہ کوئٹہ کی سریاب روڈ پر پولیس وین کو نشانہ بنانے سے شروع ہوا۔ چند ہی منٹ بعد نوشکی میں ایف سی ہیڈکوارٹر، دالبندین کے ایف سی کمپاؤنڈ، پسنی میں کوسٹ گارڈ چوکی اور گوادر کی لیبر کالونی سمیت بارہ مقامات پر فائر اور خودکش حملے کیے گئے۔ ہر مقام پر مؤثر جوابی فائر کے باعث دہشت گرد پسپا ہوئے اور کلیئرنس آپریشن بدستور جاری ہے۔سیکیورٹی حکام کا کہنا ہے کہ ’’ہیروف 2‘‘ بی ایل اے کی ایک نئی اصطلاح تھی جس کے ذریعے وہ بیک وقت زیادہ سے زیادہ شہرت حاصل کرنا چاہتے تھے، مگر منصوبہ پہلی ہی جھڑپ میں خاک میں مل گیا۔ حکام کے مطابق ہلاک ہونے والوں میں متعدد عسکریت پسند افغانستان میں قائم محفوظ ٹھکانوں سے براہِ راست ہدایات لے رہے تھے، جب کہ حملوں کی منصوبہ بندی میں بھارتی خفیہ ایجنسی را کا ہاتھ بھی تھا۔

    فائر فائٹ ختم ہوتے ہی صوبائی حکومت نے اسپتالوں میں طبی ایمرجنسی نافذ کر دی اور تمام ضلعی ہیڈکوارٹرز میں خون کے مراکز ہائی الرٹ پر ہیں۔ مواصلاتی نگرانی سخت کی جا چکی ہے جبکہ حساس اضلاع میں جزوی موبائل سروس معطل ہے تاکہ دہشت گردوں کی باہمی رابطہ کاری روکی جا سکے۔ حکام نے یقین دلایا ہے کہ شہری علاقوں میں معمولاتِ زندگی بحال ہو چکے ہیں اور قومی شاہراہیں کھولی جا چکی ہیں۔

    تجزیہ کاروں کے مطابق 108 عسکریت پسندوں کا نقصان بی ایل اے کے فیلڈ نیٹ ورک، اسلحہ رسد اور مقامی سطح پر بھرتی کے ڈھانچے کے لیے بڑا دھچکا ہے۔ پچھلے سال کے دوران تنظیم کی سرگرمیوں میں افغان سرزمین اور غیر ملکی فنڈنگ کے تذکرے تواتر سے آ رہے ہیں، جنہیں پاکستان سختی سے اجاگر کرتا رہا ہے۔

  • سانحہ بھاٹی کیس،خاتون کے شوہر پر پولیس تشدد کی تصدیق،ابتدائی رپورٹ جاری

    سانحہ بھاٹی کیس،خاتون کے شوہر پر پولیس تشدد کی تصدیق،ابتدائی رپورٹ جاری

    لاہور کے علاقے بھاٹی میں مین ہول میں گر کر جاں بحق ہونے والی خاتون کے شوہر پر پولیس تشدد کی تصدیق ہو گئی۔

    انکوائری رپورٹ میں ایس پی سٹی اور ایس ایچ او بھاٹی کو تشدد کا ذمے دار قرار دے دیا گیا، دونوں کے خلاف کارروائی کی سفارش بھی کی گئی ہے، رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ ایس پی اور ایس ایچ او خاتون کے شوہر غلام مرتضیٰ کو تھانہ بھاٹی لے گئے، پونے 5 گھنٹے غیر قانونی حراست میں رکھا اور تشدد کرتے رہے، رپورٹ آئی جی پنجاب کو پیش کر دی گئی جو وزیرِ اعلیٰ پنجاب مریم نواز کو دیں گے۔

    دوسری جانب ضلع کچہری کی عدالت نے نامزد ملزمان کا 4 روزہ جسمانی ریمارنڈ منظور کر لیا،جاں بحق خاتون کے والد کی مدعیت میں درج مقدمے میں دفعہ 322 کے ساتھ 316 بھی لگا دی گئی،ڈی آئی جی انویسٹی گیشن کا کہنا ہے کہ دفعہ 316 کے بعد ملزمان کا چالان پیش کرنے میں مدد ملے گی۔

  • بھارت کی کوشش ہوتی جھوٹ پر مبنی فلمیں بنا کر پاکستان کو بدنام کرے،شرجیل میمن

    بھارت کی کوشش ہوتی جھوٹ پر مبنی فلمیں بنا کر پاکستان کو بدنام کرے،شرجیل میمن

    سندھ کے سینئر صوبائی وزیر شرجیل انعام میمن نے کہا ہے کہ بھارت کی کوشش ہوتی ہے کہ جھوٹ پر مبنی فلمیں بنا کر پاکستان کو بدنام کرے،

    میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شرجیل میمن کا کہنا تھا کہ پاکستان نے معرکہ حق میں بھارت کو عبرت ناک شکست دی، مگر شکست کے بعد بھارت جھوٹی فلمیں بنا کر اپنی عوام کو یہ غلط تاثر دینا چاہتا ہے کہ اس نے جنگ جیتی ہے، ہمارے ملک میں بہت ٹیلنٹ ہے، اسے اجاگر کرنے کی ضرورت ہے، سندھ حکومت نوجوانوں کے بنائے گئے بہترین اسکرپٹ کو فنانس کرے گی، تاکہ ہمارے نوجوان مستقبل کے بہترین فلم ساز بنیں ،فلم اور ڈرامہ کے زریعے ہی اپنا پیغام مثبت انداز دنیا میں پہنچا سکتے ہیں ،ابھی بھی کم بجٹ میں لیاری کا مثبت چہرہ دکھانے کے لیے فلم بنائی ہے،فلم اور ڈرامہ انڈسٹری کو فروغ دیا جارھا ہے

  • ڈی جی آئی ایس پی آر کی یونیورسٹی آف گوادر میں اساتذہ اور طلباء کیساتھ خصوصی نشست

    ڈی جی آئی ایس پی آر کی یونیورسٹی آف گوادر میں اساتذہ اور طلباء کیساتھ خصوصی نشست

    ڈی جی آئی ایس پی آر کی یونیورسٹی آف گوادر میں اساتذہ اور طلباء کیساتھ خصوصی نشست ہوئی ہے

    ڈی جی آئی ایس پی آر کی یونیورسٹی آف گوادر آمد پر اساتذہ، فیکلٹی ممبران اور طلباء کی جانب سے شاندار استقبال کیا گیا،ڈی جی آئی ایس پی آر نے قومی اور علاقائی صورتحال کے حوالے سے طلباء اور اساتذہ کے ساتھ مفصل گفتگو کی ،ڈی جی آئی ایس پی آر نے سوشل میڈیا پر ریاست مخالف پروپیگنڈا کے حوالے سے طلباء کو مکمل آگاہی فراہم کی،اس موقع پر یونیورسٹی آف گوادر کے طلباء کا کہنا تھا کہ پاک فوج نے ہمیشہ ریاست، آئین اور قومی وقار کا دفاع کیا ہے،ڈی جی آئی ایس پی آر نے ہمارے ذہنوں میں موجود ابہام کو دور کیا ، ڈی جی آئی ایس پی آر نے شواہد کے ساتھ مس انفارمیشن کا تدارک کیا ہے ، ہماری ڈی جی آئی ایس پی آر کے ساتھ یہ ملاقات کافی معلوماتی رہی، طلباء نے ہر مشکل گھڑی میں قوم کیساتھ کھڑے رہنے پر پاک فوج کے غیر متزلزل عزم کو خراجِ تحسین پیش کیا

  • صدرمملکت،وزیراعظم  کا فتنہ الہندوستان کیخلاف کامیاب آپریشنز پر سیکیورٹی فورسز کو خراجِ تحسین

    صدرمملکت،وزیراعظم کا فتنہ الہندوستان کیخلاف کامیاب آپریشنز پر سیکیورٹی فورسز کو خراجِ تحسین

    اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف نے ملک بھر میں فتنہ الہندوستان کے خلاف کامیاب سیکیورٹی آپریشنز پر افواجِ پاکستان اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں اور جرات کو سراہتے ہوئے دہشتگردوں کو ہلاک کرنے پر ارضِ وطن کے محافظوں کو زبردست خراجِ تحسین پیش کیا ہے۔

    وزیراعظم نے اپنے بیان میں کہا کہ دہشتگردی کے خلاف جاری کارروائیاں سیکیورٹی فورسز کی بروقت حکمتِ عملی، جدید آپریشنل مہارت اور بے مثال قربانیوں کا مظہر ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ان کامیاب آپریشنز کے ذریعے ملک دشمن عناصر کے ناپاک عزائم کو ناکام بنایا گیا اور عوام کے جان و مال کے تحفظ کو یقینی بنایا گیا۔شہباز شریف نے دہشتگردی کے خلاف کارروائیوں کے دوران شہید ہونے والے اہلکاروں کے بلند درجات کے لیے دعا کی اور ان کے اہلِ خانہ سے دلی ہمدردی و تعزیت کا اظہار کیا۔ وزیراعظم کا کہنا تھا کہ شہداء کی قربانیاں قوم کا سرمایہ ہیں اور ان کی بدولت آج ملک میں امن و استحکام کی فضا قائم ہو رہی ہے۔

    وزیراعظم نے واضح کیا کہ دہشتگردی کے مکمل خاتمے تک یہ جنگ جاری رہے گی اور ریاست دشمن عناصر کے لیے پاکستان کی سرزمین تنگ کی جائے گی۔ ان کا کہنا تھا کہ مجھ سمیت پوری قوم کو اپنے شہداء پر فخر ہے اور قوم ہر محاذ پر اپنی افواج کے شانہ بشانہ کھڑی ہے۔انہوں نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ حکومت سیکیورٹی فورسز کو تمام ضروری وسائل فراہم کرتی رہے گی تاکہ دہشتگردی کے خلاف کارروائیاں مزید مؤثر بنائی جا سکیں اور پاکستان میں پائیدار امن قائم ہو۔

    صدرِ مملکت آصف زرداری نے بلوچستان میں سیکیورٹی فورسز کی مؤثر کارروائیوں پر اظہار اطمینان کرتے ہوئے شہید اہلکاروں کو خراج عقیدت پیش کیا ہے۔صدر مملکت نے شہداء کی بلندی درجات اور لواحقین کیلئے صبر کی دعا کی۔آصف زرداری نے کہا کہ بلوچستان کے امن اور قومی وحدت پر کوئی سمجھوتا نہیں ہوگا، ریاست بیرونی سرپرستی میں سرگرم دشمن عناصر کے خلاف کارروائی جاری رکھے گی۔

    دوسری جانب وزیراعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی کا کہنا ہے کہ ریاست دشمن عناصر کو کسی صورت معاف نہیں کیا جائے گا، دہشت گردوں کیخلاف بروقت رسپانس قابل ستائش ہے۔وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے کوئٹہ کا دورہ کیا سیکیورٹی صورتحال کا جائزہ لیا، انہوں نے سیکیورٹی فورسز اور پولیس کے جوانوں سے ملاقات بھی کی۔سرفراز بگٹی نے کہا کہ ریاست دشمن عناصر کو کسی صورت معاف نہیں کیا جائے گا، دہشتگرد عناصر کیخلاف بروقت رسپانس قابل ستائش ہے، بلوچستان میں امن پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہوگا۔وزیراعلیٰ بلوچستان کو آئی جی پولیس بلوچستان محمد طاہر خان نے دہشت گردی کے واقعات سے متعلق تفصیلی بریفنگ دی، سرفراز بگٹی نے پولیس اور سی ٹی ڈی کے فوری اور مؤثر ردعمل پر بہادر جوانوں کو شاباش دی۔

  • سیکیورٹی فورسز نے بھارتی اسپانسرڈ دہشت گرد نیٹ ورک کی کمر توڑ دی۔بلاول

    سیکیورٹی فورسز نے بھارتی اسپانسرڈ دہشت گرد نیٹ ورک کی کمر توڑ دی۔بلاول

    چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ سیکیورٹی فورسز کی کارروائیوں سے بھارتی اسپانسرڈ دہشت گرد بوکھلاہٹ کا شکار ہیں۔

    سندھ حکومت کے ترجمان کے مطابق چیئرمین پی پی پی بلاول زرداری نے بلوچستان کے مختلف علاقوں میں دہشت گرد حملوں کو ناکام بنانے پر سیکیورٹی فورسز کو خراجِ تحسین پیش کیا ہے،بلاول بھٹو زرداری کا کہنا ہے کہ ہماری سیکیورٹی فورسز نے بھارتی اسپانسرڈ دہشت گرد نیٹ ورک کی کمر توڑ دی۔بلاول نے دہشت گرد حملے ناکام بنانے پر پولیس اور سیکیورٹی فورسز کی صلاحیتوں کو سراہا ،بلاول بھٹو زرداری نے دہشت گردوں سے فائرنگ کے تبادلے میں 10 پولیس اور سیکیورٹی اہلکاروں کی شہادت پر اظہارِ افسوس کرتے ہوئے شہید اہلکاروں کے خاندانوں سے دلی تعزیت و یکجہتی کا اظہار کیا ہے۔

  • بلوچستان، 12 مقامات پر حملے ناکام،58 دہشتگرد جہنم واصل

    بلوچستان، 12 مقامات پر حملے ناکام،58 دہشتگرد جہنم واصل

    گذشتہ رات فتنہ الہندوستان کے دہشت گردوں نے بلوچستان کے 12 مختلف مقامات پر بزدلانہ حملے کیے۔

    سیکورٹی فورسز اور دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں کی جانب سے بروقت اور مؤثر کاروائی کے نتیجے میں یہ تمام حملے ناکام بنا دیئے گئے ہیں۔ سیکورٹی ذرائع کے مطابق ان دہشت گردانہ کارروائیوں میں اب تک۔ فتنہ الہندوستان کے 58 دہشتگرد جہنم واصل ہو چکے ہیں۔ اس دوران سیکورٹی اداروں اور پولیس کے 10 جوان اس دھرتی اور عوام کی حفاظت کیلئے لڑتے ہوئے شہید ہوئے۔سیکورٹی فورسز کا مختلف لوکیشنز پر دہشتگردوں کا تعاقب اور engagement کا سلسلہ تا حال جاری ہے،ان کاروائیوں کے نتیجے میں مزید دہشتگردوں کی ہلاکتیں اور نقصانات کی بھی اطلاعات ہیں۔ سیکورٹی ذرائع

    یاد رہے کہ قانون نافذ کرنے والے ادارے گزشتہ 48 گھنٹوں میں بلوچستان کے مختلف علاقوں میں اس کے علاوہ کارروائیوں کے دوران فتنہ الہندوستان کے 41 دہشت گرد پہلے ہی جہنم واصل کر چکے ہیں۔

    سیکورٹی فورسز اور پولیس کے 10 شہداء کے علاوہ فتنہ الہندوستان کے ان انسان نما بھیڑیوں نے گوادر میں خضدار سے تعلق رکھنے والے ایک بلوچ مزدور خاندان کے 5 افراد کو بھی شہید کر دیا ہے جنمیں ایک خاتون کے علاوہ تین بچے بھی شامل ہیں۔ سیکورٹی فورسز کی طرف سے مزید تعاقبی آپریشنز اور فضائی نگرانی جاری ہے۔ ان دہشت گردانہ کاروائیوں کے دوران ہندوستانی میڈیا اور سوشل میڈیا کی فتنہ الہندوستان کی مکمل سپورٹ دونوں کے گٹھ جوڑ کو مزید واضح کرتی ہے۔

  • بلوچستان، بی ایل اے اور بی ایل ایف کے دہشتگرد حملے ناکام

    بلوچستان، بی ایل اے اور بی ایل ایف کے دہشتگرد حملے ناکام

    کوئٹہ: بلوچستان کے مختلف علاقوں میں کالعدم تنظیموں بلوچ لبریشن آرمی (بی ایل اے) اور بلوچ لبریشن فرنٹ (بی ایل ایف) کی جانب سے کیے جانے والے منظم اور مربوط دہشتگرد حملوں کی کوششوں کو پاکستان کی سیکیورٹی فورسز نے بروقت، پیشہ ورانہ اور مؤثر کارروائی کرتے ہوئے مکمل طور پر ناکام بنا دیا۔

    سیکیورٹی ذرائع کے مطابق نام نہاد آپریشن “ہیروف 2.0” کے تحت بی ایل اے اور بی ایل ایف کے دہشتگردوں نے صوبے کے مختلف اہم علاقوں میں بیک وقت حملوں کی منصوبہ بندی کی تھی۔ ان علاقوں میں کوئٹہ، نوشکی، دالبندین، قلات، پسنی، گوادر، تمپ، مستونگ اور خاران شامل ہیں۔ تاہم، سیکیورٹی فورسز کی پیشگی انٹیلی جنس معلومات اور فوری ردعمل کے باعث تمام حملے اپنے اہداف حاصل کرنے میں ناکام رہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ مختلف مقامات پر ہونے والی جوابی کارروائیوں میں چار دہشتگرد ہلاک کر دیے گئے، جبکہ دو سے تین سیکیورٹی اہلکار معمولی زخمی ہوئے جن کی حالت خطرے سے باہر بتائی جا رہی ہے۔ حملوں کے باوجود کسی بھی اسٹریٹجک یا حساس تنصیب کو نقصان نہیں پہنچا اور پورے صوبے میں سیکیورٹی صورتحال مکمل طور پر کنٹرول میں رہی۔

    سیکیورٹی حکام کے مطابق یہ حملے دراصل حالیہ انسدادِ دہشتگردی کارروائیوں میں 50 سے زائد دہشتگردوں کی ہلاکت کے بعد شدت پسند تنظیموں کی بوکھلاہٹ اور ناکام انتقامی کوشش تھے۔ ان کارروائیوں سے دہشتگرد نیٹ ورکس کو شدید نقصان پہنچا ہے، جس کے بعد وہ دباؤ میں آ کر بے ترتیب اور غیر مؤثر حملوں پر اتر آئے ہیں۔انٹیلی جنس جائزوں میں انکشاف کیا گیا ہے کہ یہ گروہ اب سیکیورٹی فورسز کے بجائے شہری آبادی، مزدوروں کی کالونیوں اور نرم اہداف کو نشانہ بنانے کی کوشش کر رہے ہیں، جو ان کی مجرمانہ سوچ، ناکام حکمتِ عملی اور تنظیمی زوال کی واضح علامت ہے۔

    بی ایل اے اور بی ایل ایف پاکستان میں پہلے ہی کالعدم قرار دی جا چکی ہیں، جبکہ بی ایل اے کو امریکا بھی فارن ٹیررسٹ آرگنائزیشن قرار دے چکا ہے۔ سیکیورٹی ذرائع کے مطابق ان تنظیموں کی قیادت بیرونِ ملک محفوظ پناہ گاہوں میں بیٹھی ہے، جبکہ مقامی نوجوانوں کو گمراہ کر کے بے مقصد تشدد اور موت کی طرف دھکیلا جا رہا ہے۔

    حکام نے اس عزم کا اعادہ کیا ہے کہ پاکستان کی سیکیورٹی فورسز بلوچستان کے عوام کے جان و مال کے تحفظ، صوبے میں امن کے قیام اور غیر ملکی سرپرستی یافتہ دہشتگردی کے مکمل خاتمے کے لیے پوری طرح پرعزم ہیں۔ کسی بھی قسم کی دہشتگرد سرگرمی کو آہنی ہاتھوں سے کچلا جائے گا۔پاکستان دہشتگردی کے خلاف متحد ہے اور قوم، ریاستی ادارے اور عوام مل کر اس ناسور کے مکمل خاتمے تک جدوجہد جاری رکھیں گے۔

  • آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے لیے پاکستان ٹیم کی کٹ کی رونمائی منسوخ

    آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے لیے پاکستان ٹیم کی کٹ کی رونمائی منسوخ

    پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے لیے قومی ٹیم کی نئی کٹ کی متوقع رونمائی منسوخ کر دی ہے۔

    ذرائع کے مطابق قومی ٹیم کی ورلڈ کپ کٹ آج آسٹریلیا کے خلاف دوسرے ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میچ کے ٹاس کے فوراً بعد پیش کی جانی تھی، تاہم آخری لمحات میں اس تقریب کو منسوخ کر دیا گیا۔ذرائع کا کہنا ہے کہ کٹ کی رونمائی ناگزیر وجوہات کی بنا پر منسوخ کی گئی ہے، تاہم ان وجوہات کی باضابطہ طور پر وضاحت نہیں کی گئی۔ پی سی بی کی جانب سے بھی اس حوالے سے تاحال کوئی سرکاری بیان جاری نہیں کیا گیا،

    کرکٹ حلقوں میں یہ بات زیرِ گردش ہے کہ پاکستان کی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں شرکت یا ممکنہ بائیکاٹ سے متعلق حتمی فیصلہ نہ ہونا بھی کٹ کی رونمائی منسوخی کی ایک بڑی وجہ ہو سکتا ہے۔ ذرائع کے مطابق جب تک اس اہم معاملے پر واضح فیصلہ سامنے نہیں آتا، تب تک ورلڈ کپ سے متعلق کسی بھی تشہیری سرگرمی کو مؤخر رکھا جا رہا ہے۔

    ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ جیسے ہی پاکستان کی ورلڈ کپ میں شرکت کے حوالے سے صورتحال واضح ہوگی، نئی تاریخ کے ساتھ کٹ کی رونمائی کا اعلان کیا جا سکتا ہے۔ فی الحال تمام تر توجہ آسٹریلیا کے خلاف جاری ٹی ٹوئنٹی سیریز اور آئندہ فیصلوں پر مرکوز ہے۔

  • ہر شہری کو بہتر ٹرانسپورٹ سہولت دینا حکومت سندھ کی ترجیح ہے،شرجیل میمن

    ہر شہری کو بہتر ٹرانسپورٹ سہولت دینا حکومت سندھ کی ترجیح ہے،شرجیل میمن

    سندھ کے سینئر وزیر شرجیل میمن نے کہا ہےکہ بغیر کمپیوٹرائز فٹنس اب کوئی گاڑی سڑک پر نہیں چل سکتی۔

    شرجیل میمن کا کہنا تھا کہ سندھ میں موٹر گاڑیوں کے پورے نظام کو کمپیوٹرائز کردیا گیا ہے اور بغیر کمپیوٹرائز فٹنس کے اب کوئی گاڑی سڑک پر نہیں چل سکتی،محکمہ صحت نے ایمبولینسز کو واضح ہدایات دی ہیں کہ کن حالات میں سائرن اور لائٹس استعمال کرنی ہیں، مریض کو اٹھانے اور اسپتال پہنچانے کے دوران ہی سائرن بجایا جاتا ہے،محکمہ ٹرانسپورٹ کی جانب سے مزید نئی بسوں کی خریداری کا عمل جاری ہے، کچھ بسیں پورٹ پر موجود ہیں جب کہ حکومت سندھ نے مزید 500 بسوں کی اجازت دے دی ہے، ہر شہری کو بہتر ٹرانسپورٹ سہولت دینا حکومت سندھ کی ترجیح ہے،