Baaghi TV

Author: ممتاز حیدر

  • بھارتی وزیرِ دفاع کے بیان کے خلاف کینیڈا میں سکھوں کا احتجاج

    بھارتی وزیرِ دفاع کے بیان کے خلاف کینیڈا میں سکھوں کا احتجاج

    بھارت کے وزیرِ دفاع راج ناتھ سنگھ کے حالیہ بیان پر سکھ کمیونٹی نے شدید ردِعمل ظاہر کرتے ہوئے کینیڈا میں بھارتی ہائی کمیشن کے سامنے بھرپور احتجاج کیا۔ مظاہرین نے ہاتھوں میں پاکستان اور خالصتان کے جھنڈے اٹھا رکھے تھے اور وہ بھارتی حکومت خصوصاً وزیراعظم نریندر مودی کے خلاف نعرے لگاتے رہے۔

    مظاہرے میں شریک سکھ رہنماؤں نے اپنے خطابات میں کہا کہ راج ناتھ سنگھ کا صوبہ سندھ سے متعلق بیان غیر ذمہ دارانہ ہے اور بھارت کو اپنی داخلی صورتحال کی فکر کرنی چاہیے، جہاں مختلف ریاستوں میں علیحدگی پسندی کے جذبات بڑھ رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ بھارت اندرونی طور پر شدید سیاسی و سماجی تقسیم کا شکار ہے اور اگر اسی طرزِ حکمرانی کو جاری رکھا گیا تو وہ “جلد کئی حصوں میں بٹ جائے گا۔”سکھ رہنماؤں کا مزید کہنا تھا کہ بھارتی پنجاب میں آزادی کی تحریک ایک نئے مرحلے میں داخل ہو چکی ہے اور جلد یا بدیر یہ خطہ بھارت سے الگ ہو کر آزاد خالصتان کی شکل اختیار کرے گا۔ مقررین نے الزام عائد کیا کہ بھارتی حکومت مذہبی اقلیتوں کے حقوق سلب کر رہی ہے، جو اس خطے میں بڑھتی ہوئی بے چینی اور علیحدگی کے جذبات کی اصل وجہ ہے۔

    مظاہرے کے دوران شرکاء نے بینرز اور پلے کارڈز بھی اٹھا رکھے تھے جن پر خالصتان کے قیام اور بھارت میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کے خلاف نعرے درج تھے۔ سیکیورٹی اداروں نے ہائی کمیشن کے اطراف اضافی نفری تعینات کر کے مظاہرے کی نگرانی کی، تاہم احتجاج پرامن طریقے سے اختتام پذیر ہوا۔

  • خیبر پختونخوا،بلوچستان، سیکورٹی فورسز کاروائیاں،14 سے زائد دہشتگرد جہنم واصل

    خیبر پختونخوا،بلوچستان، سیکورٹی فورسز کاروائیاں،14 سے زائد دہشتگرد جہنم واصل

    ملک بھر میں دہشت گردی کے خلاف جاری سکیورٹی آپریشنز اور مختلف علاقوں میں پیش آنے والے واقعات کے سلسلے میں خیبر پختونخوا اور بلوچستان کے متعدد اضلاع سے اہم اطلاعات موصول ہوئی ہیں۔ سکیورٹی فورسز، پولیس اور قانون نافذ کرنے والے ادارے مختلف کارروائیوں میں مصروف ہیں،

    جنوبی وزیرستان لوئر کے علاقے اعظم ورسک، کجاہ پینگا میں سکیورٹی فورسز اور دہشت گردوں کے درمیان شدید فائرنگ کا سلسلہ جاری ہے۔مقامی ذرائع کے مطابق جھڑپ میں ہلکے اور بھاری دونوں قسم کے ہتھیار استعمال کیے جا رہے ہیں۔ فورسز نے علاقے کو مکمل گھیرے میں لے لیا ہے اور سرچ آپریشن جاری ہے۔ مزید تفصیلات صورتحال واضح ہونے پر سامنے آئیں گی۔

    کوہاٹ کے علاقے نصرت خیل میں نئی تعمیر شدہ اہلِ حدیث جماعت کی مرکزی مسجد کو IED حملے کا نشانہ بنایا گیا۔
    نامعلوم افراد نے رات گئے مسجد کے قریب دیسی ساختہ بم نصب کیا، جب کہ مسجد کے منتظم کے گھر پر فائرنگ اور ہینڈ گرنیڈ بھی پھینکا۔ دھماکے سے مسجد کو جزوی نقصان پہنچا۔ایس ایچ او خضر فرید کا کہنا ہے کہ حملہ آوروں کی شناخت کے لیے تحقیقات جاری ہیں اور فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن شروع کر دیا ہے۔

    ضلع خیبر کی تحصیل تیراہ میں 45 روز قبل کالعدم تنظیم یونائیٹڈ مجاہدین کے ہاتھوں اغوا کیے گئے ایف سی اہلکار علی اکبر کو بحفاظت بازیاب کروا لیا گیا۔بازیابی مقامی عمائدین اور حکام کی کوششوں کے نتیجے میں ممکن ہوئی۔ اغوا کے دوران ایک ایف سی اہلکار شہید بھی ہوا تھا۔ سکیورٹی ادارے واقعے کی تفتیش کر رہے ہیں۔

    بنوں میں میراں شاہ روڈ پر ایئرپورٹ کے قریب سکیورٹی فورسز کے قافلے پر حملہ کیا گیا، جس میں ایک اہلکار شہید جبکہ دو زخمی ہو گئے۔زخمیوں کو فوری طور پر سی ایم ایچ منتقل کیا گیا۔ علاقے میں سرچ آپریشن شروع کر دیا گیا ہے۔

    باجوڑ میں سالارزئی قبیلے کے عمائدین نے حالیہ دہشت گردی، بھتہ خوری اور امن و امان کی خراب صورتحال پر گرینڈ جرگہ منعقد کیا۔جرگے میں فیصلہ کیا گیا کہ دہشت گردی کسی بھی جگہ ہو، پورا قبیلہ مشترکہ طور پر جواب دے گا۔دہشت گردوں اور ان کے سہولت کاروں کے خلاف اجتماعی کارروائیاں کی جائیں گی۔آٹھ نکاتی مطالبات انتظامیہ کے سامنے رکھے گئے۔عمائدین کا کہنا تھا کہ سالارزئی قبیلہ ہمیشہ ریاست کے ساتھ کھڑا رہا ہے اور بھتہ خوری میں اضافے پر شدید تشویش پائی جاتی ہے۔

    باجوڑ کے علاقوں خواڑزئی ماموند اور لوئی سم میں سکیورٹی فورسز نے سرچ آپریشن کے دوران مارٹر گولے برآمد کیے، جنہیں بم ڈسپوزل اسکواڈ نے موقع پر ناکارہ بنا دیا۔پولیس نے عوام سے کہا ہے کہ کسی بھی مشکوک شے کی اطلاع فوراً کنٹرول روم کو دیں۔

    کلاچی میں سکیورٹی فورسز نے خفیہ اطلاعات پر آپریشن کیا، جس میں چھ دہشت گرد مارے گئے جبکہ متعدد زخمی ہوئے۔
    ۔ علاقے میں کلیئرنس آپریشن جاری ہے۔

    وسطی کرم کے علاقے چنارک میں دہشت گردوں نے پولیس پوسٹ پر حملہ کر دیا۔جوابی کارروائی میں چار دہشت گرد مارے گئے جبکہ دو پولیس اہلکار، کانسٹیبل وحید اور کانسٹیبل فضل الرحمان شہید ہوئے،ایک اہلکار زخمی ہوا۔علاقے کو گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن شروع کر دیا گیا ہے۔

    اسلام آباد میں سبزی منڈی تھانے کی حدود میں اے ایس آئی اکبر علی کے قتل کا معمہ حل ہو گیا۔پہلے فائرنگ کا شبہ تھا مگر پوسٹ مارٹم سے معلوم ہوا کہ وہ چاقو کے پے در پے وار سے جان کی بازی ہار گئے۔سی آئی اے نے تفتیش کے دوران معلوم کیا کہ حملہ خاندانی تنازع کا نتیجہ تھا۔دو ملزمان، جو مبینہ طور پر مقتول کے بہنوئی ہیں، گرفتار کر لیے گئے ہیں۔

    پنجگور میں سکیورٹی فورسز نے خفیہ اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے بڑی مقدار میں اسلحہ، بارودی مواد اور تخریبی سامان برآمد کر لیا۔برآمد شدہ سامان میں خودکش جیکٹ،RPG7 راکٹ لانچر اور 5 راکٹ،M16 رائفلیں، 29 میگزین، 800 راؤنڈ،20 دستی بم، 22 فیوز،STOS ڈیوائسز،ریموٹ کنٹرول ڈیٹو نیٹر،نائٹ وژن اور لیزر آلات شامل ہیں،حکام کے مطابق یہ سامان بڑے حملوں کے لیے تیار کیا گیا تھا، جو بروقت کارروائی سے ناکام بنا دیا گیا۔

    تافتان کے علاقے نوکانڈی میں ایف سی ہیڈکوارٹر کے گیٹ پر خودکش حملہ آور نے خود کو دھماکے سے اڑا لیا۔فوری ردعمل دیتے ہوئے QRF نے پہنچ کر مزید تین دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا۔علاقہ سیل کر کے سرچ آپریشن جاری ہے۔

  • دنیا بھر میں قید پاکستانیوں کی تفصیلات،سعودیہ میں سب سے زیادہ پاکستانی قید

    دنیا بھر میں قید پاکستانیوں کی تفصیلات،سعودیہ میں سب سے زیادہ پاکستانی قید

    ‏دنیا بھر میں قید پاکستانیوں کی تفصیلات سامنے آگئیں

    21 ہزار سے زائد پاکستانی بیرون ممالک جیلوں میں قید ہیں،سعودی عرب میں سب سے زیادہ پاکستانی قیدی ہونے کا انکشاف سامنے آیا ہے،وزارت داخلہ کی رپورٹ سینٹ کی قائمہ کمیٹی برائے انسانی حقوق میں پیش کر دی گئی،رپورٹ کے مطابق دنیا بھر کی جیلوں میں قید 8,569 پاکستانی شہری سزا یافتہ ہیں ، دنیا بھر میں قید 13,078 پاکستانی شہریوں کے مقدمات زیر سماعت ہیں،بھارتی جیلوں میں 738 پاکستانی شہری قید ہیں ، سعودی عرب کے شہر جدہ میں 3335 پاکستانی قیدیوں کو سزا جبکہ 2110 شہریوں کے مقدمات زیرِ سماعت ہیں،سعودی عرب کے شہر ریاض میں 2665 پاکستانی قیدیوں کے مقدمات زیر سماعت جبکہ 2635 قیدوں کو سزا ہوچکی ہے ،متحدہ عرب امارات کی جیلوں میں 5297 پاکستانی قیدی موجود ہیں ،چین میں 652 پاکستانی شہری قید ہیں،افغانستان میں 91 پاکستانی قید ہیں ،کینیڈا میں 9 پاکستانی قیدی شہریوں کو سزائیں ہوچکی ہیں ،کینیڈا میں قیدیوں کا ڈیٹا پرائیویسی لاز کے تحت شیئر نہیں کیا جاتا،ترکی میں 190 پاکستانی شہری قید ہیں ، برطانیہ کی جیلوں میں 23 پاکستانی قیدی موجود ہیں،امریکہ کی جیلوں میں141 پاکستانی شہری قید ہیں ایران میں 101 پاکستانی شہریوں کو سزا جبکہ 68 قیدیوں کے مقدمات زیرِ سماعت ہیں، عراق میں قید 51 پاکستانیوں کو سزا جبکہ 30 قیدیوں کے مقدمات زیر سماعت ہیں اٹلی میں 133 پاکستانی قیدیوں کے مقدمات زیر سماعت جبکہ 220 قیدیوں کو سزا ہوچکی ہے، جاپان میں 7 پاکستانی قیدیوں کو سزا جبکہ 16 قیدیوں کے مقدمات زیر سماعت ہیں، کویت میں قید 35 پاکستانی شہری سزا یافتہ جبکہ 5 شہریوں کے مقدمات زیر سماعت ہیں ، آسٹریلیا میں 27 پاکستانی قید ہیں ، قطر میں599 پاکستانی شہری قید ہیں ، ارجنٹینا میں 2 پاکستانی قید ہیں جو سزا یافتہ ہیں،آسٹریا میں 3 پاکستانی قید 3 ہیں جو سزا یافتہ ہیں، آذربائیجان میں 23 پاکستانی قید ہیں ،جارجیا میں 17 پاکستانی قید ہیں بحرین میں پاکستانی قیدیوں کی تعداد 218 ہے ،بنگلہ دیش میں 5 پاکستانی شہری قید ہیں جو سزا یافتہ ہیں،بیلاروس میں 4 پاکستانی شہری قید ہیں بیلجیم میں 2 پاکستانی شہری قید ہیں ، ایک پاکستانی قید شہری کا مقدمہ زیرِ سماعت جبک ایک شہری سزا یافتہ ہے، برازیل میں بھی ایک قید پاکستانی شہری کا مقدمہ زیرِ سماعت جبکہ ایک سزا یافتہ ہے،بلغاریہ میں 21 پاکستانی شہری قید ہیں،کمبوڈیا میں 19 پاکستانی قیدیوں کے مقدمات زیرِ سماعت جبکہ 3 سزا یافتہ ہیں،چک ریپبلک میں دو پاکستانی قیدیوں پر ریپ کے الزامات ہیں.

  • عدالت کا نمل یونیورسٹی اور شوکت خانم کے اکاؤنٹ ڈی فریز کرنے کا حکم

    عدالت کا نمل یونیورسٹی اور شوکت خانم کے اکاؤنٹ ڈی فریز کرنے کا حکم

    راولپنڈی کی انسداد دہشت گردی عدالت نے علیمہ خان کے خلاف 26 نومبر احتجاج کے کیس میں فریز کیے گئے شوکت خانم کے 4 بینک اکاؤنٹس ڈی فریز کرنے کا حکم دے دیا۔

    انسداد دہشتگردی عدالت راولپنڈی نے علیمہ خان کے خلاف 26 نومبر کے احتجاج پر درج مقدمے کی سماعت جج امجد علی شاہ نے کی جس دوران شوکت خانم کینسر اسپتال کے وکلاء عدالت پیش ہوئے۔پراسیکیوٹر ظہیر شاہ نے عدالت کو بتایا کہ علیمہ خان کے ذاتی اکاؤنٹ فریز کرنے کیلئے ان کا شناختی کارڈ نمبر اسٹیٹ بینک کو بھیجا تھا، اسٹیٹ بینک نے علیمہ خان کے سی این آئی سی پر درج سارے اکاؤنٹ بند کر دیے،انہوں نے بتایا کہ شوکت خانم اسپتال کے اکاؤنٹ فریز کرنے کی کوئی تحریری درخواست دائر نہیں کی گئی، پراسیکیوشن کو شوکت خانم اور نمل یونیورسٹی کے اکاؤنٹ ڈی فریز کرنے پر کوئی اعتراض نہیں ہے،عدالت نے فریقین کے دلائل سننے کے بعد نمل یونیورسٹی اور شوکت خانم کے اکاؤنٹ ڈی فریز کرنے کا حکم دے دیا۔

    خیال رہے کہ انسداد دہشتگردی عدالت نے 26 نومبر احتجاج کیس میں علیمہ خان کے بینک اکاؤنٹس فریز کرنے کا حکم دیا تھا۔راولپنڈی کی انسداد دہشت گردی عدالت نے پیش نہ ہونے پر علیمہ خان کا شناختی کارڈ اور پاسپورٹ ضبط کرنے کا حکم دیا تھا۔

  • عمران سے ذاتی جھگڑانہیں،ضرورت پڑی تو اسلام آباد کا رخ کریں گے ،مولانا فضل الرحمان

    عمران سے ذاتی جھگڑانہیں،ضرورت پڑی تو اسلام آباد کا رخ کریں گے ،مولانا فضل الرحمان

    جمعیت علمائے اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ کہا جاتا تھا عمران خان مغربی ایجنڈے پرکام کررہے تھے لیکن مغرب کے اصل ایجنڈے پر موجودہ حکومت عملدرآمد کر رہی ہے۔

    مردان میں تقریب سے خطاب میں مولانا فضل الرحمان کا کہنا تھاکہ جس ٹرمپ کے ہاتھ سے فلسطینیوں کا خون ٹپک رہا ہے، میرا شہباز شریف کہتا ہے اس کو امن کا نوبل انعام ملنا چاہیے۔ یہ ہمارا شہباز ہے بھائی، جس کی پرواز ہے ثریا تک، امن کا نوبل انعام لا حول ولاقوۃ إلا باللہ،پاکستان، افغانستان کو اپنے رویوں پر نظرثانی کرنا ہوگی، مسلح گروہ جنگ چھوڑ دیں، جنگ کسی مسئلے کا حل نہیں، ملک کی معیشت تباہ ہو چکی، پاکستان وہ نہیں جس کی عوام نے امیدیں لگائی تھیں، حکومت عوام کو ان کے حقوق دے، آج آئین کو کھلونا بنا دیا گیا ہے اور عوامی خواہشات کے بجائے بڑے لوگوں کی مرضی چل رہی ہے، 27 ویں ترمیم کیلئے ارکان خریدے گئے اور جعلی اکثریت سے 27ویں ترمیم منظور کی گئی۔

    مولانا فضل الرحمان کا مزید کہنا تھا کہ کہا جاتا تھاکہ بانی پی ٹی آئی مغربی ایجنڈے پرکام کررہے تھے لیکن مغرب کے اصل ایجنڈے پر موجودہ حکومت عملدرآمد کر رہی ہے،عمران خان سے کوئی ذاتی جھگڑا نہیں صرف ان کی حکومت کی پالیسیوں سے اختلاف تھا اور اگر یہی حکومت ان کی پالیسیوں کو تسلسل دیتا ہے تو ان کے خلاف بھی بھرپور جدوجہد کریں گے،راستہ تبدیل نہیں ہوگا، ضرورت پڑی تو اسلام آباد کا رخ کریں گے ، ہماری افغان پالیسی مکمل طور پر ناکام ہو چکی ہے، 78 سال میں ہم افغانستان کو اپنا دوست نہیں بنا سکے۔

  • بانی پی ٹی آئی کے فیصلے روحانیت کا لبادہ اوڑھے ان کی اہلیہ کرتی تھیں، عطا تارڑ

    بانی پی ٹی آئی کے فیصلے روحانیت کا لبادہ اوڑھے ان کی اہلیہ کرتی تھیں، عطا تارڑ

    وفاقی وزیر اطلاعات عطا اللہ تارڑ نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان کی بہنیں بھارتی چینلز پر جاکر ملک کو بدنام کر رہی ہیں، انہیں چلو بھر پانی میں ڈوب مرنا چاہیے۔

    میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے عطا تارڑ کا کہنا تھا بانی پی ٹی آئی عمران خان نے شہباز شریف پر جھوٹا الزام لگایا تھا، عدالت میں پیش ہو کر پی ٹی آئی کے وکیل کے سوالوں کا جواب دیا، بانی پی ٹی آئی نے شہباز شریف پر الزامات مختلف فورمز پر دہرائے، بانی پی ٹی آئی کے جتنے فیصلے تھے روحانیت کا لبادہ اوڑھے ان کی اہلیہ کرتی تھیں، تمام معاشی اور سیاسی فیصلے ان کی اہلیہ کرتی تھیں، آج دنیا کے جریدے کہہ رہے ہیں کہ بانی کے فیصلوں کے پیچھے جھوٹ اور بہتان کا پورا نظام تھا،بانی پی ٹی آئی نے 2017 کے دھرنوں کے دوران بھی جھوٹے الزامات لگائے، بانی پی ٹی آئی بشریٰ بی بی کے کہنے پر حکومتی فیصلے کیا کرتے تھے، بانی پی ٹی آئی کی سیاست منافقت، جھوٹ اور بہتان کے سوا کچھ نہیں تھی۔

    عطا تارڑ کا مزید کہنا تھا کہ وانا کیڈٹ کالج کا واقعہ، اے پی ایس پشاور سے بڑا سانحہ ہو سکتا تھا، وانا میں پاک فوج نے کامیاب آپریشن کر کے 500 سے زائد طلبا کو بازیاب کرایا، وانا کیڈٹ کالج پر پاک فوج نے مہارت اور بہادری سے آپریشن کیا، ہماری پاک فوج اور ہماری فورسز خراج تحسین کے لائق ہیں،ا پاکستان ہمیشہ سے امن کا داعی ہے، ہم ہر دہشتگرد کا پیچھا کر رہے ہیں، کسی کی پسند اور ناپسند سے فیصلے نہیں ہوں گے، ملک آئین اور قانون کے تحت چل رہا ہے۔

    عطا تارڑ کا مزید کہنا تھا کہ پی ٹی آئی کا مطالبہ غیر قانونی ہے، یہ مٹھی بھر لوگ ہیں اور روز غیر لا اینڈ آرڈر کی صورتحال پیدا کرتے ہیں، امن و امان کی صورتحال خراب کر کے کسی سے ملاقات نہیں ہوسکتی، پی ٹی آئی کے تمام سوشل اکاؤنٹس بھارت اور افغانستان سے چل رہے ہیں، یہ لوگ بھارت اور افغانستان سے مہم چلوا کر خود ایکسپوز ہورہے ہیں، یہ لوگ دشمنوں کے ساتھ ملکر سازشیں کرتے ہیں، گالیوں، مہم اور الزامات سے کوئی فرق نہیں پڑتا،ہزاروں کی تعداد میں نان کسٹم پیڈ گاڑیاں کےپی میں چل رہی ہیں، پی ٹی آئی کی صوبائی حکومت نان کسٹم پیڈ گاڑیوں کا سدباب نہ کر سکی، کے پی کی صوبائی حکومت ناکام ہو چکی ہے ، ان کی کارکردگی صفر ہے، پی ٹی آئی کا ملک دشمن کے ساتھ گٹھ جوڑ بےنقاب ہو چکا ، کے پی میں بہت بڑا ڈرگ کارٹل موجود ہے، آج بھی کے پی میں پہاڑ کاٹے جا رہے ہیں، کانوں کے غیر قانونی ٹھیکے چل رہے ہیں، پی ٹی آئی حکومت ڈرگ اسمگلنگ کو پروموٹ کر رہی ہے، تمباکو مافیا اگر ٹیکس دینا شروع کر دے تو 500 ارب کا ٹیکس جمع ہو سکتا ہے، کے پی میں برسر اقتدار لوگوں کی جیبیں بھری جاتی ہیں، کوئی دہشتگرد ان پر حملہ نہیں کرتا جنہوں نے ڈرگ کی ٹریڈ کی ہوئی ہے، نان کسٹم پیڈ گاڑیوں کیخلاف کارروائی صوبائی حکومت نے کرنی ہے، افغانستان سے پاکستان پر حملے ہوتے ہیں اور یہ لوگ افغان حکومت کے ترجمان بنے ہوئے ہیں، محمود خان اچکزئی نے اسمبلی میں کھڑے ہوکر صرف کابل کابل کی بات کی، ہماری مسلح افواج سرحدوں کی حفاظت کر رہی ہیں، بانی پی ٹی آئی کی تینوں بہنیں 9 مئی کو بھی کور کمانڈر ہاؤس میں موجود تھیں، بانی پی ٹی آئی کی تینوں بہنیں جتھوں کو لے کر کور کمانڈر ہاؤس میں موجود تھیں، جس کے شواہد موجود ہیں، بھارت اور افغانستان کے چینلز پر جاکر بانی پی ٹی آئی کی بہنیں انٹرویوز دیتی ہیں، بھارتی چینلز پر جاکر یہ لوگ ملک کو بدنام کر رہے ہیں، انہیں چلو بھر پانی میں ڈوب مرنا چاہیے، ان لوگوں نے بھارتی چینلز پر جاکر کشمیر کی بات کی؟ معرکہ حق کی بات کی، سزا یافتہ شخص کے لیے آپ بھارتی میڈیا پر جاکر انٹرویو دیتے ہیں، بھارتی میڈیا اور افغان میڈیا پر آج پراپیگینڈا کیا جا رہا ہے، بانی پی ٹی آئی کی بہنیں کاش بھارتی میڈیا پر مودی کی مذمت کرتیں۔

    عطا تارڑ کا مزید کہنا تھا کہ وزیر اعلیٰ کے پی کا منشیات فروشوں کے ساتھ تعلق ہے، کے پی کی حکومت اربوں روپے کا ٹیکس کھا جاتی ہے، وزیر اعلیٰ کے پی اڈیالہ جیل کے باہر نعرے لگاتے ہیں، جب افغانستان کی طرف سے دراندازی ہوئی تو ہماری فوج نے بھرپور جواب دیا، اس پر پوری پی ٹی آئی کو افسوس اور دکھ ہوا، 9 مئی کو حملہ فوج کو کمزور کرنے کے لیے تھا، 9 مئی کا منصوبہ ناکام ہوا، ان کو منہ کی کھانی پڑی، یہ چاہتے تھے کہ فوج اندرونی طور پر کمزور ہو لیکن کا ان کا منصوبہ ناکام ہوا،معرکہ حق میں ہماری فوج کامیاب ہوئی، لیکن یہ چاہتے تھے کہ مشرقی اور مغربی بارڈر کمزور ہو، یہ چاہتے ہیں کہ سیکیورٹی صورتحال پر توجہ نہ رہے، یہ فوج کے خلاف مہم چلاتے ہیں، لیکن ہماری مسلح افواج میں کسی بھی جارحیت کا بھر پور جواب دینے کی صلاحیت ہے۔

  • ہمیں تصادم کی طرف لے جانے کی کوشش ہورہی ہے،وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا

    ہمیں تصادم کی طرف لے جانے کی کوشش ہورہی ہے،وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا

    خیبرپختونخوا کے وزیراعلیٰ سہیل آفریدی نے کہا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف کے بانی عمران خان کو 4 نومبر سے آئیسولیشن میں رکھا گیا ہے اور بین الاقوامی میڈیامیں ان سے متعلق تشویش ناک خبریں آرہی ہیں۔

    پشاور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے سہیل آفریدی کا کہنا تھاکہ اسلام آباد ہائیکورٹ کے سامنے احتجاج کریں گے پھراڈیالہ جیل بھی جائیں گے،4 نومبر سے بانی پی ٹی آئی کو آئیسولیشن میں رکھا گیا ہے، بین الاقوامی میڈیا سے بانی پی ٹی آئی سے متعلق تشویش ناک خبریں آرہی ہیں، ہم اڈیالہ گئے وہاں دو منٹ کیلئے نہیں ملنے دیا گیا، ہائیکورٹ بھی گئے پھر بھی ملاقات نہ ہوسکی، پارلیمانی پارٹی اجلاس میں فیصلہ ہوا کہ این ایف سی ایوارڈ میں شرکت کریں گے، وہاں پر ضم اضلاع اور صوبے کی حقوق کیلئے لڑیں گے، 2018 سے اب تک صوبے کو این ایف سی میں اپنا حصہ نہیں مل رہا، ضم اضلاع کو اپنے حق سے محروم کیا جارہا ہے، ایک ہزار 350 ارب روپے 7 سال کے وفاق پر این ایف سی ایوارڈ میں واجب الادا ہے، صوبے بھر کے جامعات میں این ایف سی ایوارڈ سے متعلق سیمینار کررہے ہیں، تمام سیاسی جماعتوں کے ساتھ بھی صوبے کے حقوق کیلئے مٹینگ کرنی ہے،سب کو مل کر صوبے کیلئے لڑنا ہوگا، سیاسی جدوجہد الگ، این ایف سی ایوارڈ سمیت صوبے کے حقوق کیلئے مشترکہ لڑنا ہوگا،ہمیں تصادم کی طرف لے جانے کی کوشش ہورہی ہے لیکن ہم نہیں جائیں گے، میں بحیثیت وزیر اعلیٰ اور پارٹی کارکن بھی کام کر رہا ہوں، صوبے کے وزیر اعلیٰ کا نام اسٹاپ لسٹ میں ڈالا گیا، اس صوبے کے وزیر اعلیٰ کے ساتھ امتیازی سلوک کیا جا رہا ہے، یہ غلط بات ہےکہ یہاں گڈ گورننس نہیں، یہاں کام ہو رہا ہے اس لیے ہمیں ووٹ ملتا ہے، تیراہ میں میری خاندانی زمین ہے، ذاتی کوئی زمین نہیں، میرے خلاف پروپیگنڈا کیا جارہا ہے۔

  • امریکا نے سنگین جرائم میں ملوث افغان شہریوں کی تصاویر جاری کردیں

    امریکا نے سنگین جرائم میں ملوث افغان شہریوں کی تصاویر جاری کردیں

    امریکا کے محکمہ ہوم لینڈ سکیورٹی کے مطابق سابق صدر جو بائیڈن کے دور حکومت میں امریکا میں داخل ہونے والے متعدد افغان شہریوں نے سنگین جرائم کا ارتکاب کیا۔

    محکمہ ہوم لینڈ سکیورٹی نے سنگین جرائم میں ملوث ان افغان شہریوں کی تصاویر اور معلومات بھی جاری کردیں،محکمے کے مطابق یہ افغان شہری قانون نافذ کرنے والے اداروں کے اہلکاروں پر فائرنگ، جنسی جرائم اور دہشت گردی کی سرگرمیوں جیسےسنگین جرائم میں ملوث پائے گئے ہیں،افغان شہری جمال ولی اور محمد خروین کو رہا کیا گیا اور انہیں امریکا میں رہنے کی اجازت دی گئی لیکن یہ شہری بعد میں دوبارہ پُرتشدد جرائم میں ملوث پائے گئے، افغان شہری عبداللہ حاجی زادہ، ناصر احمد توحیدی، جاوید احمدی، بحر اللہ نوری اور ذبیح اللہ مہمند سمیت دیگر کو کم عمر بچوں پر حملے کرنے، جنسی جرائم کی منصوبہ بندی کرنے اور دیگر سنگین جرائم پر گرفتار کیا گیا،امریکی محکمہ ہوم لینڈ سکیورٹی نے اس بات پر زور دیا کہ وہ افراد جو عوامی سلامتی کے لیے خطرہ ہیں انہیں امریکا سے نکال دیا جائے گا۔

  • سعودی عرب میں مویشی چوری  کے الزام میں 13 پاکستانی شہری گرفتار

    سعودی عرب میں مویشی چوری کے الزام میں 13 پاکستانی شہری گرفتار

    سعودی عرب کے شہر طائف میں پولیس نے مویشیوں کی چوری میں ملوث ایک بڑے گروہ کو گرفتار کر لیا ہے، جس میں 13 پاکستانی شہری شامل ہیں۔

    سعودی میڈیا کے مطابق یہ تمام افراد بھیڑوں کی چوری کی متعدد وارداتوں میں مطلوب تھے اور کافی عرصے سے قانون نافذ کرنے والے اداروں کی نگرانی میں تھے۔سعودی اخبار کی رپورٹ کے مطابق ملزمان مختلف علاقوں میں قائم مویشیوں کے باڑوں کو رات کی تاریکی میں نشانہ بناتے تھے اور چوری شدہ بھیڑوں کو خفیہ طریقے سے بیچ کر مالی فائدہ حاصل کرتے تھے۔ پولیس نے ایک منظم منصوبہ بندی کے تحت ان کی سرگرمیوں کی نگرانی کی، جس کے بعد چھاپے مار کر تمام 13 افراد کو حراست میں لے لیا گیا۔

    حکام کے مطابق ابتدائی تفتیش میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ ملزمان نہ صرف متعدد وارداتوں میں براہِ راست ملوث تھے بلکہ انہوں نے چوری شدہ مویشیوں کو منتقل کرنے کے لیے ایک باقاعدہ نیٹ ورک بھی قائم کر رکھا تھا۔پولیس نے تمام گرفتار افراد کو مکمل قانونی کارروائی کے بعد پراسیکیوشن کے حوالے کر دیا ہے جہاں ان کے خلاف مزید قانونی کارروائی کی جائے گی۔ سعودی حکام کا کہنا ہے کہ مویشی چوری کے بڑھتے واقعات کے بعد سیکیورٹی اداروں نے متعلقہ علاقوں میں گشت اور نگرانی مزید سخت کر دی ہے۔

  • اجازت نہیں دیں گے کہ کوئی اور ادارہ پارلیمان کے دائرے میں مداخلت کرے،بلاول

    اجازت نہیں دیں گے کہ کوئی اور ادارہ پارلیمان کے دائرے میں مداخلت کرے،بلاول

    چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ اٹھارہویں ترمیم اور این ایف سی ایوارڈ کے ساتھ کھیلنے والے آگ کے ساتھ کھیل رہے ہیں، پیپلز پارٹی ایسےکسی فیصلے میں ساتھ نہیں دے گی جس سے وفاق کمزور ہو۔

    پیپلز پارٹی کے یوم تاسیس پر ویڈیو لنک سے خطاب میں پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نےکہا کہ ملک کی تاریخ کے سب سے بڑے ڈیجیٹل جلسے سے خطاب کر رہاہوں،ہمارا معاشی فلسفہ ہے کہ پسماندہ طبقے کو معاشی طو ر پر مضبوط کرنا ہے، پاک بھارت جنگ کے بعد یہ ہمارا پہلا یوم تاسیس ہے، بھارت کے سات جہاز گرا کر ہماری ائیر فورس نے دنیا بھر میں پاکستان کا نام روشن کردیا،ملک میں اس وقت سیاسی بحران ہے، اس کو ایڈریس کرکے مشکلات سے نکالنا ہے، پیپلزپارٹی نے حال ہی میں حکومت کے ساتھ مل کر ایک آئینی ترمیم پاس کرائی، پیپلزپارٹی جب خود آئینی ترمیم لے کر آتی ہے تو انقلابی قانون سازی کرتے ہیں، 1973 کے آئین کے بعدکسی ترمیم میں کوئی طاقت ہےتو وہ 18ویں ترمیم میں ہے،ن لیگ نے ایک وفد بھیجا اور کہا کہ وہ آئینی ترمیم لے کر آنا چاہتے ہیں، حکومت چاہتی تھی کہ آئینی عدالت اور آرٹیکل 243 کے ساتھ ساتھ ایگزیکٹو مجسٹری کا نظام لے کر آئے، حکومت چاہتی تھی کہ جو آئینی تحفظ ہم نے صوبوں کو دلوایا تھا اس کو ختم کیا جائے، فخر سےکہہ سکتاہوں آپ کی وجہ سے اس آئینی تحفظ کو چھیڑا نہیں گیا، حکومت اس مطالبے سے پیچھے ہٹی، ہم نےآئینی عدالت بنا کر چارٹر آف ڈیموکریسی کی شق پوری کردی اور صوبوں کو برابری کی نمائندگی دلوادی، یہ تاریخی کامیابی ہے، شاید کسی کو اس کا احساس نہ ہو۔

    بلاول کا کہنا تھا کہ عدالت نے قائد عوام کا عدالتی قتل کروایا، ہماری عدالت کی تاریخ آپ کے سامنے ہے، ہم امید کرتے ہیں کہ آئینی عدالت ملک کے بڑے مسئلےکو دیکھےگی، آئینی عدالت سے عام شہریوں کے ایشوز کو فوری طور پر ریلیف ملےگا، ماضی میں عدالتوں پر سے اعتماد اٹھ گیا تھا، کچھ لوگوں کی کوشش ہےکہ آئینی عدالت کو متنازع بنائے، امید ہے آئینی عدالت اپنے کردار سے ان لوگوں کو غلط ثابت کردے گی، قانون سازی کرنا پارلیمان کا کام ہے، اگر کوئی کام اتفاق رائے سے کیا گیا ہو تو نظر ثانی کا اختیار صرف پارلیمان کے پاس ہے، ہم اجازت نہیں دیں گے کہ کوئی اور ادارہ پارلیمان کے دائرے میں مداخلت کرے، تاریخ بھری پڑی ہے کہ دوسرے ادارے نے پارلیمان کے دائرے میں آکر مداخلت کی، عوام کا فیصلہ ہےکہ ہمارے فیصلے صحیح ہیں یا نہیں، عدالت کا اختیار نہیں، آئین سازی کرنا پارلیمان کا اختیار ہے،کارکن کسی پروپیگنڈے پر توجہ نہ دیں، ہم نے آئینی عدالتیں بنائی ہیں، آپ کے حقوق کا تحفظ کرتا آرہا ہوں کرتا رہوں گا، پیپلزپارٹی ایسے کسی فیصلہ میں ساتھ نہیں دے گی جس سے وفاق کمزور ہو، اٹھارہویں ترمیم اوراین ایف سی ایوارڈ کے ساتھ کھیلنے والے آگ کے ساتھ کھیل رہے ہیں۔

    بلاول کا مزید کہنا تھا کہ بھارت کا وزیرسندھ سے متعلق غلط بات کر رہا ہے، ملک کے تمام صوے بھائیوں کی طرح ہیں، مودی کا مقابلہ کرنے کی طاقت رکھتے ہیں، متحد ہوکر دہشت گردوں اور ملک دشمنوں کا مقابلہ کرنا ہوگا، ملکی سلامتی کے لیے ہم سب کو متحد ہونا ہوگا