Baaghi TV

Author: ممتاز حیدر

  • بھارتی گودی میڈیا اور سرکاری ایکس اکاؤنٹس امریکہ اور آئرلینڈ سے چلنے کا انکشاف

    بھارتی گودی میڈیا اور سرکاری ایکس اکاؤنٹس امریکہ اور آئرلینڈ سے چلنے کا انکشاف

    بھارت کے معروف ٹی وی چینلز اور سرکاری اداروں کے متعدد بڑے سوشل میڈیا ہینڈلز کے بیرونِ ملک سے چلنے کا انکشاف ہونے کے بعد نئی بحث چھڑ گئی ہے۔

    کئی نمایاں نیوز چینلز اور سرکاری اکاؤنٹس کے ٹویٹر (ایکس) ہینڈلز امریکی اور آئرش لوکیشن سے آپریٹ ہوتے دکھائی دے رہے ہیں، جس نے ان کی شفافیت، ادارہ جاتی ساکھ اور ایڈیٹوریل کنٹرول کے حوالے سے سوالات کو جنم دیا ہے۔ذرائع کے مطابق بھارت کے تین نمایاں میڈیا اداروں ABP نیوز، جسے اکثر ناقدین "جانا مانا گودی اینکر” کا پلیٹ فارم کہتے ہیں،ری پبلک بھارت، جہاں حکومت کی تعریف اور اپوزیشن خصوصاً کانگریس پر تنقید نمایاں رہتی ہے،آج تک، جس کے ساتھ معروف اینکر سدھیر چوہدری بھی منسلک ہیں ان سب کے ایکس (توییٹر) ہینڈلز امریکہ سے آپریٹ ہوتے دکھائی دیے ہیں۔

    سوشل میڈیا پر صارفین یہ سوال اٹھاتے نظر آئے کہ اگر یہ چینلز بھارتی ناظرین کے لیے نشریات پیش کرتے ہیں تو پھر ان کے ڈیجیٹل آپریشنز بھارت کے بجائے امریکہ سے کیوں چل رہے ہیں،صرف نجی میڈیا ہی نہیں، بلکہ بھارتی حکومت کے کچھ سرکاری اکاؤنٹس بھی اسی فہرست میں شامل ہیں۔ڈی ڈی نیوز،بھارت کا سرکاری نیوز چینل،کا آفیشل ایکس ہینڈل آئرلینڈ سے چلتا نظر آتا ہے۔بی جے پی گجرات یونٹ کا آفیشل ہینڈل بھی آئرلینڈ کی لوکیشن پر دکھا۔حتیٰ کہ بھارت سرکار کے بڑے منصوبے ‘اسٹارٹ اپ انڈیا’ کا آفیشل ٹویٹر ہینڈل بھی آئرلینڈ سے آپریٹ ہوتے ہوئے سامنے آیا ہے۔

  • سندھ ہائیکورٹ بار انتخابات،حسیب جمالی کامیاب،صدر منتخب

    سندھ ہائیکورٹ بار انتخابات،حسیب جمالی کامیاب،صدر منتخب

    کراچی:سندھ ہائیکورٹ بار ایسوسی ایشن کے انتخابات، صدارتی نشست کا غیر سرکاری ،غیرحتمی نتیجہ سامنے آ گیا حسیب جمالی 2679ووٹ لیکر کامیاب ہو گئے ،سرفراز میتلو نے2604 ووٹ حاصل کیے ہیں نائب صدر طارق علی جکھرانی 1497 ووٹ لے کر کامیاب ہوئے ہیں.جنرل سیکریٹری نشست پر فریده منگریو 2582 ووٹ لیکر کامیاب ہوئے ہیں.حسیب جمالی سابق چیف جسٹس انور ظہیر جمالی کے صاحب زادے ہیں

    وکلا برادری کا کہنا ہے کہ سندھ ہائیکورٹ بار ایسوسی ایشن کے انتخابات میں محمد حسیب جمالی کو سندھ ہائی کورٹ بار ایسوسی ایشن کا صدر منتخب ہونے پر دل کی گہرائیوں سے مبارکباد پیش کرتے ہیں، حسیب جمالی کی کامیابی وکلاء برادری کے ان پر بھرپور اعتماد کا اظہار ہے اور امید ہے کہ وہ وکلاء کی فلاح و بہبود، آئین و قانون کی سربلندی، عدلیہ کی آزادی اور بار و بینچ کے مضبوط تعلق کے لیے مؤثر اور فعال کردار ادا کریں گے۔سندھ ہائیکورٹ بار ایسوسی ایشن کے دیگر منتخب عہدیداران، نائب صدر طارق علی جکھرانی، جنرل سیکرٹری فریدہ منگریو، خواتین کی ایڈیشنل سیکرٹری روپ مالا، جوائنٹ سیکرٹری حزیفہ اور خازن سید نعمت اللہ کو بھی کامیابی پر مبارکباد پیش کرتے ہیں اور امید کرتے ہیں کہ پوری کابینہ مل کر وکلاء برادری کے مسائل کے حل، نوجوان وکلاء کی پیشہ ورانہ تربیت اور سائلین کو فوری اور سستا انصاف مہیا کرنے کے لیے اپنی صلاحیتیں بروئے کار لائے گی۔

  • سابق ڈی جی آئی ایس آئی ندیم انجم  کی گرفتاری کی افواہ من گھڑت، شہزاد قریشی کی قریبی ذرائع سے بات

    سابق ڈی جی آئی ایس آئی ندیم انجم کی گرفتاری کی افواہ من گھڑت، شہزاد قریشی کی قریبی ذرائع سے بات

    سابق ڈی جی آئی ایس آئی لیفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈ ندیم انجم اور ان کی بیٹی کی گرفتاری کی سوشل میڈیا پر خبریں بے بنیاد اور افواہ ہیں

    باغی ٹی وی کے سینئر تجزیہ کار شہزاد قریشی کی جنرل ر ندیم انجم کے قریبی ذرائع سے بات ہوئی ہے جنہوں نے ایسی خبروں کی تردید کی۔ جنرل ر ندیم انجم کے گھر پر کوئی چھاپہ نہیں پڑا یہ افواہ ہے اور غلط خبر بلکہ پروپیگنڈا ہے

    واضح رہے کہ سوشل میڈیا پر افواہیں گردش کر رہی تھیں کہ جنرل ر ندیم انجم اور انکی بیٹی کو گرفتار کر لیا گیا ہے انہیں چکلالہ سے گرفتار کیا گیا تاہم باغی ٹی وی کے سینئر تجزیہ کار شہزاد قریشی کے مطابق ایسی تمام خبریں من گھڑت ہیں۔

    سابق ڈی جی آئی ایس آئی جنرل ریٹائرڈ ندیم انجم اور ان کے اہل خانہ کی گرفتاری کے بارے میں چلنی والی خبر جھوٹی ہے،سوشل میڈیا اور واٹس ایپ گروپس پر پھیلائی گئی، یہ جھوٹی خبریں اور پروپیگنڈا ہے۔ ایسی کوئی گرفتاری عمل میں نہیں آئی۔

  • کراچی، غیر قانونی کرنسی اسمگلنگ میں ملوث تین ملزمان گرفتار

    کراچی، غیر قانونی کرنسی اسمگلنگ میں ملوث تین ملزمان گرفتار

    کراچی: وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) کے کارپوریٹ کرائم سرکل نے شہر کے علاقے سمن آباد میں ایک خفیہ اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے غیر قانونی کرنسی اسمگلنگ اور غیر رجسٹرڈ کرنسی ایکسچینج کے کاروبار میں ملوث تین افراد کو گرفتار کرلیا۔

    ترجمان ایف آئی اے کے مطابق گرفتار ملزمان کی شناخت مدثر، سجاد اور خالد کے ناموں سے ہوئی ہے، جو کافی عرصے سے بغیر لائسنس کرنسی ایکسچینج اور غیر قانونی طریقے سے غیر ملکی کرنسی کی خرید و فروخت میں ملوث تھے۔
    حکام کے مطابق چھاپے کے دوران ملزمان کے قبضے سے بڑی مقدار میں غیر ملکی کرنسی برآمد ہوئی، جس میں 18 ہزار سعودی ریال،10 ہزار امریکی ڈالر،5 ہزار برطانوی پاؤنڈشامل ہیں،اس کے علاوہ 63 لاکھ 45 ہزار پاکستانی روپے بھی برآمد کیے گئے جو غیر قانونی ٹرانزیکشنز سے حاصل شدہ رقم بتائی جاتی ہے۔ایف آئی اے کا کہنا ہے کہ ملزمان سے غیر قانونی کرنسی ایکسچینج کے کاروبار سے متعلق اہم دستاویزات، ڈیجیٹل ریکارڈ اور دیگر شواہد بھی قبضے میں لیے گئے ہیں، جن کے ذریعے ان کے نیٹ ورک اور ممکنہ سہولت کاروں سے متعلق مزید معلومات حاصل کی جارہی ہیں۔

    ایف آئی اے نے تینوں ملزمان کے خلاف باقاعدہ مقدمہ درج کرلیا ہے، جبکہ انہیں ریمانڈ کے لیے عدالت میں پیش کیا جائے گا۔ حکام کے مطابق تفتیش کے دوران انکشافات کی روشنی میں مزید گرفتاریاں بھی متوقع ہیں۔ادارے کا کہنا ہے کہ غیر قانونی کرنسی سمگلنگ نہ صرف ملکی معیشت کو نقصان پہنچاتی ہے بلکہ منی لانڈرنگ کے نیٹ ورکس کو بھی تقویت دیتی ہے، اس لیے اس قسم کی کارروائیاں مستقبل میں بھی جاری رہیں گی۔

  • خواتین کے زمین کے مقدمات اولین ترجیح پر حل کیے جائیں گے،وزیراعلیٰ پنجاب

    خواتین کے زمین کے مقدمات اولین ترجیح پر حل کیے جائیں گے،وزیراعلیٰ پنجاب

    وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا ہے کہ پنجاب کے ہر مرلے، ہرکنال اور ہر ایکڑ پر صرف اصل مالک کا ہی قبضہ ہوگا، زمین یا پراپرٹی پر قبضے سے متعلق ڈپٹی کمشنر آفس میں درخواست دیں، دنوں میں فیصلہ ہوگا۔

    وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کی سربراہی میں اجلاس ہوا جس میں پراپرٹی آرڈیننس کے مؤثر نفاذ پر وزیر اعلیٰ کو تفصیلی بریفنگ دی گئی،بریفنگ میں بتایا گیا کہ ایک ہزار 5 خاندانوں کو 48 گھنٹوں میں زمین کی ملکیت کا حق واپس مل گیا ہے، اب پنجاب میں خواتین کے زمین کے مقدمات اولین ترجیح پر حل کیے جائیں گے،وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کا کہنا تھا کہ زمین کا اصل مالک جب تک قبضہ نہ لے فیصلہ ادھورا ہے، فیصلہ صرف کاغذ پر نہیں ہوگا۔ پنجاب کے ہرمرلے، ہرکنال اور ہرایکڑ پر صرف اور صرف اصل مالک کا ہی قبضہ ہوگا، شہری زمین یا پراپرٹی پر قبضے سے متعلق ڈی سی آفس میں درخواست دیں، دنوں میں فیصلہ ہوگا،زمین کے مقدمات میں فیصلے پر فوری قبضہ دیا جائےگا،کوئی سفارش نہیں چلےگی۔

  • آسٹریلوی وزیراعظم کی دیرینہ دوست سے شادی

    آسٹریلوی وزیراعظم کی دیرینہ دوست سے شادی

    آسٹریلیا کے وزیرِ اعظم انتھونی البانیز نے اپنی دیرینہ ساتھی جوڈی ہیڈن سے شادی کر لی۔

    میڈیا رپورٹس کے مطابق جوڑے کی شادی 29 نومبر 2025 کو وزیرِ اعظم کی سرکاری رہائش گاہ پر ایک نجی تقریب میں ہوئی۔ یہ پہلا موقع ہے کہ کوئی موجودہ آسٹریلوی وزیرِ اعظم اپنی مدتِ اقتدار کے دوران شادی کے بندھن میں بندھا ہو،تقریب محدود پیمانے پر منعقد کی گئی جس میں صرف قریبی دوستوں اور خاندان کے افراد نے شرکت کی۔ دلہن جوڈی ہیڈن سفید رنگ کے خوبصورت اور نفیس گاؤن میں جبکہ وزیرِ اعظم انتھونی البانیز نیوی بلو سوٹ میں ملبوس نظر آئے،دلچسپ بات یہ ہے کہ جوڑے کے پالتو کتے ٹوٹو نے بھی تقریب میں شرکت کی اور وہ ’رِنگ بیئرر‘ یعنی شادی کی انگوٹھی سنبھالنے کی ذمہ داری ادا کرتا رہا،تقریب میں خاص موسیقی اور خصوصی طور پر تیار کی گئی شراب پیش کی گئی۔ یہ مکمل طور پر ذاتی نوعیت کی تقریب تھی جس کا کسی سیاسی یا سرکاری سرگرمی سے تعلق نہیں تھا۔

  • چاہتے ہیں افغان سرزمین پاکستان کے خلاف استعمال نہ ہو۔اسحاق ڈار

    چاہتے ہیں افغان سرزمین پاکستان کے خلاف استعمال نہ ہو۔اسحاق ڈار

    نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار کا کہنا ہے کہ دورۂ افغانستان میں افغان قیادت سے کالعدم ٹی ٹی پی کے خلاف کارروائی کا مطالبہ کیا، افغان قیادت سے کہا کہ چاہتے ہیں افغان سرزمین پاکستان کے خلاف استعمال نہ ہو۔

    اسلام آباد میں پریس کانفرس کرتے ہوئے نائب وزیر اعظم اسحاق ڈار نے مزید کہا کہ پاکستان نے دورۂ افغانستان میں کیے وعدے پورے کیے، افغانستان کی جانب سے انسدادِ دہشت گردی سے متعلق وعدہ پورا نہیں کیا گیا،گزشتہ دس بارہ دن بہت مصروف رہے، مختلف ممالک کے دورے کیے اور اجلاسوں میں شرکت کی، ماسکو، بحرین اور برسلز کے دورے کیے، ماسکو میں ایس سی او سمٹ میں وزیراعظم کی ہدایت پرپاکستان کی نمائندگی کی، افغانستان میں امن، استحکام اور معاشی بحالی پر بات کی،ماسکو اجلاس میں پاکستان کی معاشی ترجیحات پر بات کی، اجلاس میں پاکستان کا معاشی روابط، توانائی شعبے میں تعاون کےحوالے سے موقف پیش کیا، روسی صدر پوتن نے ماسکو میں ایس سی او اجلاس میں شریک وفود کے سربراہان سے ملاقات کی۔

  • عالمی برداری غزہ میں جنگ بندی کو پائیدار و منصفانہ امن میں تبدیل کرے،بلاول

    عالمی برداری غزہ میں جنگ بندی کو پائیدار و منصفانہ امن میں تبدیل کرے،بلاول

    پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کا کہنا ہے کہ عالمی برادری فلسطین کے دو ریاستی حل کے لیے فیصلہ کن اقدامات کرے۔

    بلاول بھٹو زرداری نے فلسطینی عوام سے یکجہتی کے عالمی دن پر جاری کردہ پیغام میں کہا کہ پاکستان فلسطینی عوام کے لیے غیر متزلزل حمایت جاری رکھے گا۔ پیپلز پارٹی فلسطینی عوام کے ساتھ مضبوطی سے کھڑی رہی ہے،عالمی برداری غزہ میں جنگ بندی کو پائیدار و منصفانہ امن میں تبدیل کرے،فلسطین کو درپیش مصائب انسانیت کے اجتماعی ضمیر پر گہرا زخم ہیں، فلسطین میں معصوم جانوں کا ضیاع اور گھروں کی تباہی دنیا کے لیے ایک کال ہے،عالمی برادری اخلاقی جراَت، انصاف اور ہمدردی کے ساتھ اپنا کردار ادا کرے۔

  • کسی کو صوبہ بنانے کا شوق ہے تو آئین کے مطابق کوشش کرلے،شرجیل میمن

    کسی کو صوبہ بنانے کا شوق ہے تو آئین کے مطابق کوشش کرلے،شرجیل میمن

    سندھ کے سینئر صوبائی وزیر شرجیل میمن نے کہا ہے کہ دشمن پاکستان کو مضبوط نہیں دیکھنا چاہتے، پیپلزپارٹی نے صوبوں کو خودمختاری دی، بلاول بھٹو نے عالمی سطح پر مودی کو بے نقاب کیا، ہم نے سیلابی صورتحال میں سب سے بڑا رہائشی منصوبہ دیا، سیلاب متاثرین کیلئے 21 لاکھ گھر بنا رہے ہیں۔

    شرجیل انعام میمن نے کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ آصف زرداری نے پاکستان کھپے کا نعرہ لگاکر سب کو متحد کیا، پیپلزپارٹی نے ہمیشہ اداروں کو مضبوط کرنے کی بات کی، پیپلزپارٹی نے جیلوں میں جاکر بھی بیانیہ نہیں بدلا، پیپلزپارٹی نے صوبوں کو خودمختاری دی، دیگر جماعتوں کا مؤقف مختلف اوقات میں تبدیل ہوتا رہا ہے۔ان کا کہنا ہے کہ ابھی نندن کو عزت سے بھیجنا بھارتیوں کے منہ پر طمانچہ تھا، ہماری فورسز نے بھارت کو عبرتناک شکست دی، پوری دنیا میں بھارت کی رسوائی ہوئی، سندھ قیامت تک پاکستان کا حصہ رہے گا، پیپلزپارٹی کبھی کسی سازش کا حصہ نہیں رہی، کسی کو صوبہ بنانے کا شوق ہے تو آئین کے مطابق کوشش کرلے۔

    شرجیل میمن نے مزید کہا کہ بانی پی ٹی آئی ڈھائی 3 سال کی جیل پر ملک دشمنوں سے مدد مانگ رہے ہیں، پی ٹی آئی گھر کی بات گھر میں رکھے، اداروں کو متنازع نہ بنائیں، پی ٹی آئی والے ملک دشمنوں سے مدد نہ مانگیں، پی ٹی آئی والے اپنی لڑائی عدالتوں میں لڑیں۔

  • آئی ایم ایف کی جاری کردہ رپورٹ میں نا اہل مودی کا معاشی فریب بے نقاب

    آئی ایم ایف کی جاری کردہ رپورٹ میں نا اہل مودی کا معاشی فریب بے نقاب

    آئی ایم ایف کی جاری کردہ رپورٹ میں نا اہل مودی کا معاشی فریب بے نقاب ہو گیا

    مکمل تباہی کے دہانے پر کھڑی بھارتی معیشت کے جھوٹے بیانیے عالمی اداروں نے ناکام بنادیے،آئی ایم ایف کےہوشرباانکشافات کے مطابق کرپٹ مودی کے نام نہاد معاشی ترقی کے کھوکھلے دعوے زمین بوس ہو گئے،آئی ایم ایف نے اپنی سالانہ رپورٹ میں بھارت کو دوسرےکم ترین درجہ پر رکھتے ہوئے ’سی گریڈ‘ دے دیا ،آئی ایم ایف نے 12 – 2011 کے بھارت کے معاشی ڈیٹا کو انتہائی پرانا اور ناقص قرار دے دیا

    آئی ایم ایف کی جاری کردہ رپورٹ کے مطابق؛’سی‘ گریڈ اس بات کی نشاندہی کرتا ہے کہ بھارت کے پاس دستیاب ڈیٹا میں خامیاں موجود ہیں،بھارتی معیشت کے ڈیٹا میں خامیاں معاشی نگرانی کے عمل میں رکاوٹ بنتی ہیں، آئی ایم ایف نے سہ ماہی بنیادوں پر بھارتی معاشی ڈیٹا میں ایڈجسٹمنٹ نہ ہونے کو بھی اہم تکنیکی خامی قراردے دیا،بھارتی حکومت کا آمدنی کی بنیاد پر جی ڈی پی کا طریقہ کار بارہا ماہرین کی تنقید کا شکار رہا ہے، ڈیٹا کمزوریاں برقرار ہونے کے باعث بھارت کے قومی کھاتوں کو مسلسل دوسرے سال ’سی‘ گریڈ دیا گیا،

    آئی ایم ایف کے انکشافات نے مصنوعی اعداد و شمار پر کھڑی نا اہل مودی کی بھارتی معیشت کا پردہ چاک کر دیا.