Baaghi TV

Author: ممتاز حیدر

  • اسلام آباددھماکہ، خودکش بمبار کی شناخت، افغان نژاد عثمان عرف قاری نکلا

    اسلام آباددھماکہ، خودکش بمبار کی شناخت، افغان نژاد عثمان عرف قاری نکلا

    وفاقی دارالحکومت اسلام آباد اور وانا میں حالیہ خودکش دھماکوں کی تحقیقات میں اہم پیش رفت سامنے آئی ہے۔ حکام نے ایک خودکش بمبار کی شناخت کر لی ہے، جس کا نام عثمان عرف قاری بتایا گیا ہے۔ تحقیقات کے مطابق مبینہ حملہ آور افغانستان کا رہائشی تھا۔اور اسی نے اسلام آباد میں دھماکہ کیا

    وزیر داخلہ محسن نقوی نے اس بات کی تصدیق کی کہ اسلام آباد میں ہونے والے خود کش حملے میں افغان شہری ملوث تھے۔ ان کا کہنا تھا کہ تفتیشی اداروں کو حاصل شواہد اور ڈی این اے رپورٹ سے یہ بات ثابت ہو چکی ہے کہ حملہ آور افغانستان سے پاکستان داخل ہوئے اور انہوں نے اسلام آباد میں دہشتگردی کی کارروائیاں کیں۔محسن نقوی نے بتایا کہ حملہ آوروں کے افغانستان سے پاکستان میں داخل ہونے کے راستے اور سہولت کاروں کے حوالے سے بھی تحقیقات جاری ہیں۔ وزیر داخلہ کے مطابق سکیورٹی اداروں نے اب تک کئی اہم شواہد اکٹھے کر لیے ہیں اور سہولت کاروں تک پہنچنے کے لیے آپریشنز کا دائرہ مزید وسیع کیا جا رہا ہے۔

    انہوں نے واضح کیا کہ پاکستان کسی صورت بھی اپنی سرزمین پر دہشتگردی برداشت نہیں کرے گا، اور ایسے عناصر کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی جو بیرونِ ملک سے آ کر ملک کے امن کو نقصان پہنچانے کی کوشش کریں گے۔محسن نقوی کا کہنا تھا کہ پاکستان اور افغانستان کے درمیان بارڈر مینجمنٹ سسٹم کو مزید سخت کرنے کے لیے اقدامات کیے جا رہے ہیں تاکہ مستقبل میں اس نوعیت کے واقعات کی روک تھام ممکن بنائی جا سکے۔

    ذرائع کے مطابق، خودکش بمبار عثمان عرف قاری کی باقیات کو فرانزک لیبارٹری میں بھیجا گیا تھا جہاں سے ڈی این اے ٹیسٹ کے ذریعے اس کی شناخت کی تصدیق ہوئی۔ تحقیقاتی ٹیموں کو امید ہے کہ جلد ہی ان حملوں کے پس پردہ نیٹ ورک تک رسائی حاصل کر لی جائے گی۔سکیورٹی ماہرین کے مطابق یہ پیش رفت پاکستان میں جاری انسدادِ دہشتگردی مہم کے لیے ایک اہم سنگ میل ہے، کیونکہ اس سے ملک دشمن عناصر کے نیٹ ورک اور ان کے غیر ملکی روابط کے بارے میں اہم معلومات حاصل ہو سکیں گی۔

  • پارٹی لائن کے خلاف ووٹ دینا انحراف ہے،اسحاق ڈار

    پارٹی لائن کے خلاف ووٹ دینا انحراف ہے،اسحاق ڈار

    نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ پارٹی لائن کے خلاف ووٹ دینا انحراف ہے مگر ضمیر کے مطابق ووٹ دیا جائے تو شمار ہوگا۔

    سینیٹ اجلاس میں اظہار خیال کرتے ہوئے اسحاق ڈار نے کہا کہ منحرف ہونےکے حوالے سے کلاز کلیئر ہے، پارٹی لائن کے خلاف ووٹ دینا انحراف ہے مگر ضمیر کے مطابق ووٹ شمار ہوتا ہے،رکن کو معلوم ہوتا ہے کہ انحراف کی قیمت کیا ہوتی ہے، سیف اللہ ابڑو کو معلوم تھا کہ قیمت ادا کرنی ہے لیکن انہوں نے ضمیر کے مطابق ووٹ دیا، جب تک تحریری استعفی نہیں آتا اعلان کی کوئی اہمیت نہیں ہوتی، جب تک الیکشن کمیشن سے ڈی نوٹیفائی نہیں ہوجاتا رکنیت برقرار رہتی ہے اور پروسیجر مکمل ہونے تک سیف اللہ ابڑو اس ایوان کے رکن ہیں۔

    پی ٹی آئی کے احتجاج پر نائب وزیراعظم اسحاق ڈار کا کہنا تھا کہ ان لوگوں نے سیاست کرنی ہوتی ہے جس کی ویڈیو بن کر پھر اڈیالہ جیل جاتی ہے۔

  • عمران خان کا خیر خواہ ہوں اور چاہتا ہوں کہ وہ باہر آئیں،فیصل واوڈا

    عمران خان کا خیر خواہ ہوں اور چاہتا ہوں کہ وہ باہر آئیں،فیصل واوڈا

    سابق وفاقی وزیر سینیٹر فیصل واوڈا نے کہا ہےکہ وہ بانی پی ٹی آئی عمران خان کے خیر خواہ ہیں اور چاہتے ہیں کہ وہ باہر آئیں۔

    پارلیمنٹ ہاؤس میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے فیصل واوڈا نے کہا کہ وزیراعلیٰ کے پی، وزیراعظم اورصدر سے ملیں، وہ بانی پی ٹی آئی کے لیے راہ ہموار کریں جب کہ میں عمران خان کا خیر خواہ ہوں اور چاہتا ہوں کہ وہ باہر آئیں،سیف اللہ ابڑو اور احمدخان میرے بھائی ہیں ابھی ان کے ساتھ ناشتہ کرکے آرہا ہوں۔صحافی نے فیصل واوڈا سے سوال کیا کہ دونوں کے ساتھ ناشتہ کہاں کیا آپ نے؟ اس پر فیصل واوڈا نے کہاکہ وہ دونوں اس وقت میرے گھر میں ہیں۔سابق وزیر کا کہنا تھا کہ ہمیں لکھنے پڑھنے کی عادت نہیں، اس لیے غلطیاں ہوجاتی ہیں، یہ ہمارا جمہوری حق ہے، کوئی کومہ فل اسٹاپ کی غلطیاں ہیں تو درست کردیں۔ہ چیف منسٹر کے پی نے امن جرگہ والا اچھا کام کیا، صوبائی حکومت کو اعتماد میں لینا چاہیے۔ آئندہ دنوں میں چائے کی پیالی میں طوفان لانے کی کوشش کی جائے گی۔

  • 27 ویں آئینی ترمیم کی نئی ترامیم سینیٹ سے بھی منظور

    27 ویں آئینی ترمیم کی نئی ترامیم سینیٹ سے بھی منظور

    سینیٹ نے 27 ویں آئینی ترمیم کی نئی ترامیم کو دو تہائی اکثریت سے منظور کرلیا۔

    سینیٹ کا اجلاس چیئرمین سینیٹ یوسف رضا گیلانی کی سربراہی میں ہوا جس میں 27 ویں آئينی ترمیم کا نیا متن پیش کیا گیا۔وفاقی وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ نے 27 ویں ترمیم کے نئے متن کو سینیٹ میں پیش کیا جس کے بعد ترامیم کو شق وار منظور کیا گیا۔وزیر قانون کی جانب سے ترمیم پیش کیے جانے کے موقع پر اپوزیشن نے ایوان میں ڈیسک بجاکر احتجاج کیا جب کہ ترامیم کی شق وار منظوری کے دوران بھی اپوزیشن ارکان نے احتجاج کرتے ہوئے نعرے بازی کی۔اپوزیشن اراکین نے عدلیہ کی تباہی نامنظور کے نعرے لگائے جس پر چیئرمین سینیٹ نے انہیں نعرے بازی سے منع کیا۔پی ٹی آئی کی فلک ناز ، مرزا آفریدی اور فیصل جاوید نے چیئرمین ڈائس کے سامنے دھرنا دے دیا جب کہ پی ٹی آئی ارکان ووٹنگ کا حصہ نہیں بنے۔

    جے یو آئی کے 4 ارکان نے بل کے خلاف ووٹ دیا جب کہ سینیٹر سیف اللہ ابڑو اور احمد خان نے ووٹ آئینی ترمیم کے حق میں دیا، کلاز 2 میں ترمیم کے حق میں 64 ووٹ آئے اور ترمیم کے خلاف 4 ووٹ آئے۔27 ویں آئینی ترمیم کی شق وار منظوری کے بعد تقسیم کے ساتھ ووٹنگ کا عمل کیا گیا اور سینیٹ میں گھنٹیاں بجائی گئیں جب کہ اس دوران سینیٹ ہال کے داخلی اور خارجی راستے بند کردیے گئے۔بعد ازاں چیئرمین سینیٹ نے نتائج کا اعلان کرتے ہوئے بتایا کہ 27 ویں ترمیم کی نئی ترامیم کی ووٹنگ کے دوران 64 ووٹ بل کی حمایت میں اور 4 مخالفت میں آئے۔چیئرمین سینیٹ یوسف رضا گیلانی نے ترامیم کی دو تہائی اکثریت سے منظوری کا اعلان کیا۔

    اعظم نذیر نے ایوان کو بتایا کہ آئینی عدالت اور سپریم کورٹ کے چیف جسٹس میں جو سینئر ہوگا وہ چیف جسٹس پاکستان ہوگا، صدر کا حلف چیف جسٹس پاکستان لیں گے اور الیکشن کمیشن کا حلف چیف جسٹس پاکستان لیں گے۔

  • کیڈٹ کالج وانا حملے کی منصوبہ بندی افغانستان میں،دہشتگرد افغانی تھے،انکشاف

    کیڈٹ کالج وانا حملے کی منصوبہ بندی افغانستان میں،دہشتگرد افغانی تھے،انکشاف

    سیکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ کیڈٹ کالج وانا حملے کی منصوبہ بندی افغانستان میں ہوئی، حملہ کرنے والے تمام دہشت گرد افغان شہری تھے۔

    سیکیورٹی ذرائع نے کہا کہ حملے کو پایہ تکمیل تک پہنچانے کا حتمی حکم خارجی نور ولی محسود نے دیا، دہشت گرد پوری کارروائی کے دوران افغانستان سے ملنے والی ہدایات پر عمل کر رہے تھے۔ذرائع نے کہا کہ حملے کی منصوبہ بندی خارجی ’زاہد‘ نے کی، خارجی نور ولی محسود کے حکم پر حملے کی ذمے داری ’جیش الہند‘ کے نام سے قبول کی۔ خارجی نورولی فتنہ الخوارج ٹی ٹی پی سے ذمہ داری ہٹانا چاہتا تھا، اِسی لئے حملے کے دوران بنائی گئی ویڈیو میں خارجی بار بار جیش الہند کا نام لیتا رہا۔ افغان طالبان کی طرف سے فتنہ الخوارج پر دباؤ رہتا ہے کہ اپنی اصلی شناخت استعمال نہ کریں کیونکہ ان پر پاکستان اور دوست ممالک کا دباؤ بڑھتا ہے ۔آڈیو میں سنا جا سکتا ہے کہ خوارج "جیش الہند” کا متعدد بار نام لیتے ہوئے اردو میں بات کر رہا ہے تا کے اصل شناحت سامنے نہ آئے۔ اس حملے کیلئے تمام سازوسامان افغانستان سے فراہم کیا گیا ۔جس میں امریکی ساختہ ہتھیار شامل تھے ۔کیڈٹ کالج وانا پر حملے کا مقصد پاکستان میں سیکورٹی خدشات بڑھانا تھا جو کہ بھارتی ایجنسی را کی ڈیمانڈ تھی۔ حملے میں مارے گئے افغان دہشتگردوں کی شناخت نے تمام شکوک و شبہات ختم کر دیے۔نیشنل ایکشن پلان اور عزم اے استحکام کے تحت آخری دہشتگرد ختم ہونے تک انشاءاللہ آپریشن جاری رہیں گے.

    واضح رہے کہ جنوبی وزیرستان میں وانا کیڈٹ کالج کے تمام 627 طلبہ اور اساتذہ کو 14 گھنٹے بعد بحفاظت ریسکیو کر لیا گیا تھا، آپریشن کے دوران 2سیکیورٹی اہلکار شہید ہوگئے تھے، کالج کے اندر چھپے چاروں خارجی دہشت گردوں کو جہنم واصل کر دیا گیا تھا

  • بلاول ہاؤس کےقریب سیف سٹی کیمرے کا ڈسٹری بیوشن باکس چوری

    بلاول ہاؤس کےقریب سیف سٹی کیمرے کا ڈسٹری بیوشن باکس چوری

    کراچی میں بلاول ہاؤس کےقریب سیف سٹی کیمرے کا ڈسٹری بیوشن باکس چوری ہونے کا انکشاف ہوا ہے۔

    ذرائع کے مطابق ڈسٹری بیوشن باکس سیف سٹی کیمروں کو بہتر سروس فراہم کرنے میں مدد کرتا ہے جس کی چوری ہونے کی واردات 6 نومبر کو ہوئی تاہم اس حوالے سے تاحال کچھ پتا نہیں چل سکاہے۔نجی ٹی وی سے بات کرتے ہوئے ڈی آئی جی ساؤتھ اسد رضا نے کہا کہ ڈسٹری بیوشن باکس کافی اونچا اور وزنی ہے اسے چوری کرنا آسان عمل نہیں، ڈسٹری بیوشن باکس کیسے غائب ہوا اس کی سی سی ٹی وی فوٹیج حاصل کررہے ہیں۔

    ڈی آئی جی ساؤتھ کے مطابق عینی شاہدین کا بتانا ہے کہ ایک گاڑی کی مدد سے ڈسٹری بیوشن باکس پرکام کیا جارہا تھا، سیف سٹی کیمروں اورا س سے منسلک سامان میں کوئی سکیورٹی یا الارم سسٹم بھی نہیں،علاوہ ازیں ڈی جی سیف سٹی پروجیکٹ آصف اعجاز شیخ کا کہنا ہے کہ ڈسٹری بیوشن باکس چوری کے بعد سیف سٹی کیمرے اتارلیےگئے ہیں، ڈسٹری بیوشن باکس میں لاکھوں روپے مالیت کا سامان ہوتا ہے،

  • اسلام آباد دھماکہ،سہولت کار،ہینڈلر گرفتار

    اسلام آباد دھماکہ،سہولت کار،ہینڈلر گرفتار

    اسلام آباد کچہری حملے کے سہولت کار اور ہینڈلر کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔

    ذرائع کے مطابق کچہری حملے کا سہولت کار گزشتہ ایک ماہ سے راولپنڈی میں رہائش پذیر تھا جسے راولپنڈی سے اور ہینڈلر کو خیبرپختونخوا سے گرفتار کیا گیا،نجی ٹی وی کے مطابق ذرائع کا بتانا ہے کہ ہینڈلر اور سہولت کار دہشتگرد کا تعلق خیبرپختونخوا سے ہے اور سکیورٹی اداروں نے دونوں ملزمان کو گرفتار کرکے نامعلوم مقام منتقل کردیا ہے،ذرائع کے مطابق خودکش دھماکے سےقبل سہولت کار اورخودکش حملہ آور نے متعدد بارجوڈیشل کمپلیکس کا جائزہ لیا۔

    واضح رہے اسلام آباد کے جوڈیشل کمپلیکس دھماکے میں 12 افراد شہید اور 36 زخمی ہوئے تھے جب کہ گزشتہ روز سکیورٹی اداروں نے حملہ آور کو جوڈیشل کمپلیکس تک لانے والے موٹرسائیکل رائیڈر کو گرفتار کیا تھا،

  • سیف اللہ ابڑو نے تحریری استعفی نہیں دیا ، آئینی ترمیم میں ووٹ کرسکتے ہیں،چیئرمین سینیٹ

    سیف اللہ ابڑو نے تحریری استعفی نہیں دیا ، آئینی ترمیم میں ووٹ کرسکتے ہیں،چیئرمین سینیٹ

    27 ویں آئینی ترمیم کا نیا متن آج سینیٹ میں منظوری کے لیے بھیجا جائے گا جس کے لیے سینیٹ کا اجلاس جاری ہے۔

    چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی نے کہا ہے کہ سیف اللہ ابڑو نے تحریری طور پر استعفی نہیں دیا اس لئے آج آئینی ترمیم میں ووٹ کرسکتے ہیں،سیف اللہ ابڑو کا استعفے تحریری طور پر نہیں ملا،جب ملے گا تو بلا لونگا ہوسکتا ہے میں ان کو منا لوں،زبانی استعفی شاہ محمود قریشی نے بھی دیا تھا لیکن گئے نہیں تھے،

    دوسری جانب وفاقی کابینہ کا اجلاس بھی آج دوپہر کو طلب کیا گیا ہے جس میں کابینہ آئینی ترامیم کی روشنی میں قوانین میں تبدیلیوں کی منظوری دے گی۔

  • تلہ گنگ، فحاشی کے اڈے پر پولیس کی کامیاب کارروائی، خواتین سمیت6 افراد گرفتار

    تلہ گنگ، فحاشی کے اڈے پر پولیس کی کامیاب کارروائی، خواتین سمیت6 افراد گرفتار

    وزیرِاعلیٰ پنجاب کے ویژن، آئی جی پنجاب پولیس ڈاکٹر عثمان انور اور آر پی او راولپنڈی ڈویژن بابر سرفراز الپا کی ہدایات پر ضلع بھر میں جرائم پیشہ عناصر کے خلاف سخت کریک ڈاؤن جاری ہے۔ اسی سلسلے میں ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر چکوال لیفٹیننٹ (ر) احمد محی الدین کی نگرانی میں تلہ گنگ پولیس نے ایک اور بڑی کارروائی کرتے ہوئے فحاشی کے اڈے پر چھاپہ مارا۔

    تفصیلات کے مطابق ایس ڈی پی او تلہ گنگ سرکل یاسر مطلوب کیانی کی سربراہی میں ایس ایچ او تھانہ سٹی تلہ گنگ سب انسپکٹر شاہد بلال اور سب انسپکٹر شمعون حیدر پر مشتمل پولیس ٹیم نے خفیہ اطلاع پر تلہ گنگ شہر میں موجود ایک مبینہ قحبہ خانے پر کامیاب ریڈ کیا۔کارروائی کے دوران پولیس نے موقع پر موجود تین مردوں اور تین خواتین کو گرفتار کر کے ان کے خلاف فحاشی کے اڈا چلانے اور غیر اخلاقی سرگرمیوں میں ملوث ہونے کے الزامات کے تحت مقدمہ درج کر لیا۔پولیس حکام کے مطابق، یہ کارروائی وزیرِاعلیٰ پنجاب کی ہدایت کے تحت سماجی برائیوں کے خاتمے اور عوامی تحفظ کے لیے جاری خصوصی مہم کا حصہ ہے۔

    ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر چکوال لیفٹیننٹ (ر) احمد محی الدین نے ایس ڈی پی او یاسر مطلوب کیانی، ایس ایچ او شاہد بلال اور سب انسپکٹر شمعون حیدر سمیت پوری ٹیم کی بروقت اور مؤثر کارروائی پر شاباش دیتے ہوئے کہا کہ “پولیس قانون شکن عناصر کے خلاف بلا امتیاز کارروائیاں جاری رکھے گی، معاشرتی بگاڑ پھیلانے والوں کو کسی صورت برداشت نہیں کیا جائے گا۔”

  • اختیارات سرنڈر کرنے والے صدر آصف زرداری محسن جمہوریت ہیں،سحر کامران

    اختیارات سرنڈر کرنے والے صدر آصف زرداری محسن جمہوریت ہیں،سحر کامران

    پاکستان پیپلز پارٹی کی سینئر رہنما اور رکنِ قومی اسمبلی سحر کامران نے ملک میں ایک مرتبہ پھر دہشت گردی کے واقعات میں اضافے پر گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ نیشنل ایکشن پلان کے تحت قوم نے دہشت گردی کے خلاف ایک طویل اور مشکل جنگ لڑی، جس میں 80 ہزار سے زائد پاکستانیوں نے اپنی جانوں کے نذرانے پیش کیے، لیکن آج ایک بار پھر ہم وہی المناک مناظر دیکھ رہے ہیں جنہیں ماضی کی قربانیوں سے ختم کیا گیا تھا۔

    سحر کامران کا کہنا تھا کہ "ہم نے بڑی قربانیوں کے بعد ملک میں امن قائم کیا، مگر افسوس کہ کچھ عناصر نے ان دہشت گردوں کو دوبارہ لاکر بسا دیا، جس کے نتیجے میں آج دارالحکومت ایک بار پھر خون میں نہا رہا ہے۔”انہوں نے کہا کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ صرف فوج یا حکومت کی نہیں بلکہ پوری قوم کی جنگ تھی، جس میں بچوں، خواتین، فوجی جوانوں، پولیس اہلکاروں اور عام شہریوں نے اپنی جانیں قربان کیں۔ "ہم نے دہشت گردی کی اس آگ کو بڑی مشکل سے بجھایا تھا، لیکن غلط فیصلوں نے اس آگ کو پھر سے بھڑکا دیا،” انہوں نے افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا۔سحر کامران نے مزید کہا کہ آرمی چیف کو چیف آف ڈیفنس بنانے کے فیصلے کو قابلِ تحسین قرار دیا، ان کے بقول یہ اقدام قومی سلامتی کے اداروں کے درمیان بہتر رابطہ اور ہم آہنگی کو فروغ دے گا۔

    پیپلز پارٹی کی رہنما نے سابق صدر آصف علی زرداری کی جمہوری خدمات کو بھی خراجِ تحسین پیش کیا۔ انہوں نے کہا کہ "آصف زرداری وہ صدر ہیں جنہوں نے اپنے آئینی اختیارات پارلیمان کو واپس کیے، وہ واقعی محسنِ جمہوریت ہیں۔” محترمہ بینظیر بھٹو کی سوچ اور تعلیمات ان کے لیے مشعلِ راہ ہیں۔ "بی بی شہید نے ہمیشہ جمہوریت، عوامی خدمت اور امن کے لیے جدوجہد کی، ہم ان کے وژن پر عمل پیرا رہیں گے۔”