Baaghi TV

Author: ممتاز حیدر

  • بنگلہ دیشی طالب علم رہنما عثمان ہادی کی ٹارگٹ کلنگ،احتجاج جاری،بھارت مخالف نعرے

    بنگلہ دیشی طالب علم رہنما عثمان ہادی کی ٹارگٹ کلنگ،احتجاج جاری،بھارت مخالف نعرے

    بنگلہ دیشی طالب علم لیڈر، شریف عثمان ہادی کے لئے جمعہ کی نماز کے بعد دعائیہ تقریبات کا انعقاد کیا گیا

    اس موقع پر ڈھاکہ میں سخت سیکیورٹی اقدامات کئے گئے تھے کرفیو جیسے مناظر اور مسلسل احتجاج دیکھنے کا ملا،شاہ باغ پر مظاہرین نے مسلسل قبضہ رکھا اور بھارت مخالف نعرے لگائے،مظاہرین نے قاتلوں کو بھارت سے واپس لانے کا مطالبہ کیا، چیف ایڈوائزر یونس نے ہفتہ کو قومی سوگ کا دن قرار دے دیا، ہادی کی لاش آج شام 6 بجے ڈھاکہ پہنچے گی، ملک بھر میں خاص دعائیں جاری ہیں،مظاہرین کا کہنا تھا کہ ہادی کو بھارت کی غلامی کے خلاف آواز اٹھانے کی سزا دی گئی، قاتل بھارت میں چھپے ہیں،مظاہرین نے انصاف ملنے تک احتجاج جاری رکھنے کا عزم کیا.

    بنگلہ دیش میں نوجوان رہنما عثمان ہادی کی ہلاکت کے خلاف ملک گیر مظاہروں کے درمیان، مظاہرین بیناپول کے قریب بھارت کے خلاف ’بارڈر تک لانگ مارچ‘ کر رہے ہیں،ٰعثمان ہادی گذشتہ ہفتے فائرنگ کے نیتجے میں زخمی ہوئے تھے، جمعرات کو ان کی موت کی خبر کے بعد احتجاج جلد ہی شدت اختیار کر گیا۔بھارت اور مودی کے خلاف سرحد بیناپول پر بنگلہ دیشی نوجوان احتجاج کر رہے ہیں۔طالب علم رہنما عثمان ہادی کے قتل اور قاتل کےبھارت میں ہونے کے بعد حسینہ واجد کے خلاف نفرت مکمل طور پر بھارت کے خلاف نفرت میں بدل گئی ہے۔ بنگلہ دیش نے بھارتی مداخلت مسترد کر دی اور خودمختاری کی خلاف ورزی برداشت نہ کرنے کی وارننگ دی۔

  • 9مئی کیس،شاہ محمودقریشی بری،یاسمین راشد، محمود الرشید، اعجاز چوہدری ،عمر سرفراز چیمہ کو سزا

    9مئی کیس،شاہ محمودقریشی بری،یاسمین راشد، محمود الرشید، اعجاز چوہدری ،عمر سرفراز چیمہ کو سزا

    انسداد دہشتگردی عدالت نے 9 مئی کے ایک مقدمے میں پی ٹی آئی رہنما شاہ محمود قریشی کو بری کردیا۔

    عدالت نے 9 مئی کو کلب چوک جی او آر کے گیٹ پر حملے کے مقدمے کا فیصلہ سناتے ہوئے شاہ محمود قریشی کو بری کرنے کا حکم دیا۔ اے ٹی سی کے جج منظر علی گل نے کوٹ لکھپت جیل میں کیس کا فیصلہ سنایا۔

    اس کے علاوہ انسداد دہشتگردی عدالت نے ڈاکٹر یاسمین راشد، میاں محمود الرشید، اعجاز چوہدری اور عمر سرفراز چیمہ کو 10، 10 برس قید کی سزا سنا دی،کیس میں دوران ٹرائل ڈاکٹر یاسمین راشد سمیت 21 ملزمان کے حتمی بیانات قلمبند کیے گئے جبکہ پراسیکیوشن کی جانب سے 56 گواہوں کو عدالت میں پیش کیا گیا،دوران ٹرائل چار ملزمان کو اشتہاری قرار دیا گیا تھا، عدالت نے شاہ محمود قریشی سمیت مجموعی طور پر 13 ملزمان کو بری کر دیا جبکہ ڈاکٹر یاسمین راشد سمیت 8 ملزمان کو 10، 10 سال قید کی سزائیں سنائیں،عدالت نے اشتہاری قرار دیے گئے 4 ملزمان کو گرفتار کر کے پیش کرنے کا حکم دیا۔ اشتہاری قرار پانے والوں میں فاروق انجم، حبیب احمد، ارسلان اور اکبر خان شامل ہیں۔مقدمہ کے 25 ملزموں کا چالان عدالت کے روبرو پیش کیا گیا۔

    تھانہ ریس کورس نے کلب چوک جی او آر گیٹ پر حملہ کا مقدمہ درج کر رکھا ہے،ایف آئی آر کے متن کے مطابق ملزمان نے کلب چوک جی او آر گیٹ کے سیکیورٹی کیمرے توڑے، ملزمان نے پولیس کی وائر لیس اور جی او آر گیٹ کے شیشے بھی توڑے۔ ملزمان نے سرکاری املاک کو نقصان پہنچانے اور پولیس اہکاروں پر حملہ کیا،پی ٹی آئی رہنماؤں پر کارکنان کو 9 مئی بغاوت اور فسادات پر اکسانے کا الزام ہے.

  • سمگلنگ میں خاطر خواہ کمی آنا قابل ستائش ہے، وزیراعظم

    سمگلنگ میں خاطر خواہ کمی آنا قابل ستائش ہے، وزیراعظم

    وزیراعظم محمد شہباز شریف کی زیر صدارت ایف بی آر کی کارکردگی کے حوالے سے ہفتہ وار جائزہ اجلاس ہوا

    اجلاس میں وزیراعظم کو ایف بی آر کے انسداد سمگلنگ اقدامات کی پیشرفت اور دیگر امور پر بریفنگ دی گئی، وزیراعظم شہباز شریف نے انسداد سمگلنگ کی کامیاب کارروائیوں پر ایف بی آر کی پزیرائی کی اور کہا کہ ہر سال قوم کا اربوں روپے کا قیمتی سرمایہ سمگلنگ کی نذر ہوتا ہے، پاکستان کسٹمز کی کامیاب کارروائیوں سے سمگلنگ میں خاطر خواہ کمی آنا قابل ستائش ہے، سمگلنگ کی روک تھام سے متعدد اشیاء اب قانونی طور پر درآمد ہو کر معیشت کا باضابطہ حصہ بن رہی ہیں،

    وزیراعظم شہباز شریف نےٹیکس چوری کے خلاف اقدامات کو مزید تیز کرنے کی ہدایت کی اور کہا کہ ٹیکس چوری اور سمگلنگ کے خلاف کسی قسم کی نرمی نہیں برتی جائے گی، وزیراعظم نے صوبائی حکومتوں کو غیر قانونی پیٹرول پمپس کے خلاف قانونی کارروائیوں میں ایف بی آر کے ساتھ مکمل تعاون کی ہدایت کی،اجلاس میں دوران بریفنگ بتایا گیاکہ سمگلنگ کی روک تھام کے لیے پورے ملک میں کسٹمز کا مربوط نظام نافذ ہے، راہگزر ایپ کے ذریعے پورے ملک میں پیٹرول پمپس کی رجسٹریشن کی جا چکی ہے اور غیر قانونی پمپس کے خلاف قانونی کارروائی جاری ہے،ضلعی انتظامیہ کو نئے پیٹرولیم ایکٹ کے تحت غیر قانونی مشینری ضبط کرنے کا اختیار دیا گیا ہے،پیٹرولیم مصنوعات کی دروان نقل و حمل جی پی ایس ٹریکنگ کے لیے نظام نافذ العمل ہو چکا ہے، جولائی سے نومبر 2025 میں پیٹرولیم مصنوعات کی سمگلنگ روکنے کے نتیجے میں گزشتہ سال کے مقابلے میں محصولات میں 82 فیصد اضافہ ہوا ہے، گزشتہ پانچ ماہ میں سگریٹ، ٹائرز، کپڑے، الیکٹرانکس اور متعدد دیگر مصنوعات کی غیر قانون سمگلنگ کے خلاف اقدامات کے نتیجے میں محصولات میں اضافہ ہوا ہے،اجلاس میں وفاقی وزراء محمد اورنگزیب، احد خان چیمہ، وزیر مملکت برائے خزانہ بلال اظہر کیانی، چئیرمین ایف بی آر اور متعلقہ اداروں کے اعلیٰ افسران شریک تھے۔

  • بھارت آبی دہشتگردی سے باز نہ آیا،دریائے جہلم،نیلم کا پانی روک لیا

    بھارت آبی دہشتگردی سے باز نہ آیا،دریائے جہلم،نیلم کا پانی روک لیا

    بھارت نے ایک بار پھر اقوام متحدہ کے قوانین کی دھجیاں بکھیرے ہوئے چناب کے بعد دریائے جہلم اور دریائے نیلم کا پانی بھی روک لیا۔

    ذرائع انڈس واٹر کمیشن کا کہنا ہے کہ دریائے جہلم اور دریائے نیلم میں پانی کی آمد کم ہوکر صرف 3 ہزار کیوسک رہ گئی، چار روز پہلے پانی کی آمد 5 ہزار کیوسک سے زائد تھی،ذرائع کے مطابق دریاوں کا پانی روکنا سندھ طاس معاہدے کی صریحاً خلاف ورزی ہے، دریائے چناب اور دریائے جہلم میں پانی کا بہاؤ تاریخ کی کم ترین سطح پر آگیا ہے،ذرائع انڈس واٹر کمیشن کا بتانا ہے کہ چناب میں چار روز پہلے پانی 10 ہزار کیوسک تھا جو اب 5 ہزار کیوسک رہ گیا ہے، دریائے چناب میں ہیڈ مرالہ کے مقام پر پانی کا اخراج صفر رہ گیا ہے۔

    آبی ماہرین کے مطابق بھارت کی جانب سے پانی روکنے کے باعث دریائے چناب سے قادرآباد خانکی بیراج سے نکلنے والی نہروں کو پانی نہیں ملےگا، بھارت کےپانی روکنے سے پنجاب کی لاکھوں ایکڑ زمین بنجر ہونےکا خدشہ ہے، انڈس واٹر کمیشن بھارت کے اس اقدام کے خلاف عالمی ثالثی عدالت سے رجوع کرے۔

    یاد رہے کہ اقوام متحدہ کے اسپیشل ماہرین کی ٹیم نے بھی سندھ طاس معاہدے کو یکطرفہ طور پر ختم کرنے کے بھارتی اقداما کو غیر آئینی قرار دیتے ہوئے اسے سلامتی کونسل کے چارٹر کی نفی قرار دیا۔

  • وزیراعلیٰ پنجاب بانی پی ٹی آئی کو اڈیالہ سے کہیں اور شفٹ کردیں،گورنر خیبر پختونخوا

    وزیراعلیٰ پنجاب بانی پی ٹی آئی کو اڈیالہ سے کہیں اور شفٹ کردیں،گورنر خیبر پختونخوا

    گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی نے کہا ہے کہ اسلام آباد یا پشاور بند کرنے سے بانی پی ٹی آئی کی سزا ختم نہیں ہوگی۔ اڈیالہ جیل کے قیدی اپنی سزا بھگت کر ہی رِہا ہوں گے۔

    لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے فیصل کریم کنڈی کا کہنا تھا کہ بانی پی ٹی آئی اس وقت اڈیالہ جیل میں وی وی آئی پی قیدی ہیں، نہیں چاہتا بانی پی ٹی آئی کے ساتھ وہی سلوک کیا جائے جو ان کی خواہش تھی،خیبر پختونخوا میں گورننس کے مسائل موجود ہیں، وزیراعلیٰ کو اڈیالہ کے باہر بیٹھنے کے بجائے اپنے صوبے میں بیٹھنا چاہیے،بانی پی ٹی آئی کی وجہ سے اڈیالہ کے دیگر قیدیوں کے ساتھ ناانصافی ہو رہی ہے، وزیراعلیٰ پنجاب سے درخواست کی ہے کہ بانی پی ٹی آئی کو اڈیالہ سے کہیں اور شفٹ کردیں،ہم چاہتے ہیں کسی کو بھی سیاسی انتقام کا نشانہ نہیں بنانا چاہیے، پی ٹی آئی کے ساتھ مذاکرات کی بات اچھی ہے، آج پی ٹی آئی امپورٹڈ اپوزیشن لانا چاہتی ہے، پی ٹی آئی والے بتائیں مولانا فضل الرحمان اور محمود خان اچکزئی کے بارے میں وہ کیا کہتے تھے.

  • عثمان ہادی کے ٹارگٹ کلنگ کے خلاف بنگلہ دیش میں احتجاج جاری

    عثمان ہادی کے ٹارگٹ کلنگ کے خلاف بنگلہ دیش میں احتجاج جاری

    سیاسی کارکن عثمان ہادی کے ٹارگٹ کلنگ کے بعد ڈھاکا سمیت مختلف شہروں میں ہونے والے شدید احتجاج جاری ہے

    بنگلہ دیش میں عوام بالخصوص نوجوان ایک بار پھر بھارت کی ریاستی دہشتگردی کے خلاف سڑکوں پر نکل آئے ،احتجا ج سے اس تاثر کو تقویت مل رہی ہے کہ بنگلہ دیشی عوام اب بھارتی مداخلت کے خلاف کھل کر مزاحمت کر رہے ہیں، بنگلہ دیش میں مظاہرین کا مؤقف ہے کہ؛”بھارت گزشتہ پانچ دہائیوں سے بنگلہ دیش کے سیاسی، ادارہ جاتی اور نظریاتی معاملات پر اثر انداز ہو رہا ہے جسے اب قبول نہیں کیا جائے گا ” عثمان ہادی کا قتل کوئی انفرادی واقعہ نہیں بلکہ بنگلہ دیش کی داخلی سیاست میں بھارتی مداخلت کا واضح ثبوت ہے، عثمان ہادی کے قتل میں بھارتی خفیہ ایجنسی را کا ہاتھ ہے ، جسے کوئی بھی خود مختار ملک قبول نہیں کر سکتا ، عثمان ہادی حسینہ واجد کے حکومت سے بے دخل ہونے کے بعد بھارت مخالف مظاہروں میں پیش پیش تھے،

    مظاہرین نے سابق وزیراعظم شیخ حسینہ واجد کو بھی شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے الزام عائد کیا ہے کہ وہ بھارت میں موجود اور عثمان ہادی کے قتل سمیت متعدد سیاسی اقدامات کی ذمہ دار ہیں،مظاہرین کا مطالبہ ہے کہ حسینہ واجد کو بھارت سے واپس لا کر بنگلہ دیش کے عدالتی نظام کے تحت جوابدہ بنایا جائے،احتجاج کرنے والے حلقوں نے اس تاثر کو بھی سختی سے مسترد کیا ہے کہ یہ مظاہرے کسی مخصوص مذہبی یا انتہاپسند رجحان کی عکاسی کرتے ہیں،

    بنگلہ دیش کی موجودہ عوامی احتجاجی فضا گواہی دے رہی ہے کہ؛ دو قومی نظریہ محض تاریخ کا حصہ نہیں بلکہ شناخت، خودمختاری اور آزادانہ قومی فیصلے کی ایک زندہ علامت ہے، جسے بیرونی طاقت کے ذریعے مٹایا نہیں جا سکتا،سیاسی مبصرین کے مطابق "خطہ میں بھارت کی بالادستی پر مبنی سوچ نے عدم استحکام کو جنم دیا ہے”بنگلہ دیش میں بھارت مخالف مظاہرے 1971 میں بھارتی وزیرِاعظم اندرا گاندھی کے دو قومی نظریے کو خلیجِ بنگال میں غرق کرنے کے دعوے کی سریحا نفی ہے ، عوامی ردِعمل ایک وسیع البنیاد قومی جذبے کا اظہار ہے، جس میں نوجوان اور مختلف طبقۂ فکر بھارتی بالادستی اور سیاسی سرپرستی کے خلاف یک زبان ہیں، بنگلہ دیش میں جاری احتجاج جنوبی ایشیا کے لیے یہ پیغام واضح ہے کہ ” پائیدار امن اور استحکام صرف باہمی احترام، عدم مداخلت اور مساوی شراکت داری سے ہی ممکن ہے”سیاسی مبصرین کے مطابق بنگلہ دیش کی یہ تحریک صرف ایک قتل کے خلاف نہیں بلکہ بھارت کی طویل بالادستانہ پالیسیوں کے خلاف عوامی ردِعمل ہے،یہ ایک نظریے کی آواز ہے جو بھارتی آلۂ کار شیخ مجیب الرحمٰن اور اس کی بیٹی کے ذریعے مسلط کی گئی نسلی سوچ کے خلاف بول رہی ہے، پاکستان کو بھی خطے میں ایک ذمہ دار اور استحکام کے داعی ملک کے طور پر بنگلہ دیش کی خودمختاری، پرامن جدوجہد اور عوامی امنگوں کی حمایت کو اجاگر کرنا چاہیے،

  • وزیراعلی خیبرپختونخوا کے منشیات فروشوں سے روابط کے اہم شواہد سامنے آگئے

    وزیراعلی خیبرپختونخوا کے منشیات فروشوں سے روابط کے اہم شواہد سامنے آگئے

    وزیراعلی خیبرپختونخوا سہیل آفریدی کے منشیات فروشوں سے روابط کے اہم شواہد سامنے آگئے

    16 دسمبر 2025 کو وزیرِ اعلیٰ سہیل آفریدی نے سینٹرل جیل پشاور کا دورہ کیا،دورہ سیکیورٹی سسٹم کے افتتاح کے نام پر کیا گیا، اصل مقاصد مختلف نکلے۔ جیل دورے کی منصوبہ بندی سی ایم کے قریبی ساتھیوں نے کی، ذرائع کے مطابق وزیراعلی کے فرنٹ مین ہادی آفریدی اور خرم خان دورے کے مرکزی کردارہیں،خرم خان جیلوں کو سامان سپلائی کرنے والی “سیونتھ سیز” کمپنی کے شیئر ہولڈر نکلے، کمپنی پر نیلامی کے عمل میں ہیرا پھیری کے سنگین الزامات ہیں،خرم خان 9 مئی کے قیدیوں کو موبائل فون فراہم کرنے میں بھی ملوث رہے،پشاور جیل میں بدنام منشیات فروش صدیق اور عبدالخالق آفریدی قید ہیں ،یہ دونوں منشیات فروش سہیل آفریدی کے بڑے الیکشن فنانسر رہے ہیں،صدیق آفریدی نے انتخابی مہم پر مبینہ طور پر 5 کروڑ خرچ کیے، وزیرِ اعلیٰ کے بھائی عامر آفریدی نے قیدی عبدالخالق کے لیے جیل حکام پر دباؤڈالا،

    سہیل آفریدی نے 9 مئی کے قیدیوں سے ملاقات کا مطالبہ کیا،ملاقات میں صدیق اور عبدالخالق آفریدی کو بھی شامل کیا گیا،دونوں مجرمان افتتاحی تقریب میں وزیرِ اعلیٰ کے ساتھ موجودتھے،وزیرِ اعلیٰ نے صدیق اور عبدالخالق کی پیرول پر رہائی کا مطالبہ کیا،افتتاحی تقریب سابق وزیرِ اعلیٰ کے دور کے میں کئے جا چکے تھے،جیل حکام نے دورے کی کوئی سفارش نہیں کی تھی۔

  • صدرمملکت کااقوام متحدہ کے انسانی حقوق ماہرین کی بھارت سے متعلق رپورٹ کاخیرمقدم

    صدرمملکت کااقوام متحدہ کے انسانی حقوق ماہرین کی بھارت سے متعلق رپورٹ کاخیرمقدم

    صدرِ مملکت آصف علی زرداری نے اقوامِ متحدہ کے انسانی حقوق کے ماہرین کی جانب سے جاری کردہ رپورٹ کا خیرمقدم کیا ہے، جس میں رواں سال مئی میں پاکستان کے خلاف بھارت کی فوجی کارروائیوں اور عالمی امن و استحکام پر اثر انداز ہونے والے اس کے مجموعی طرزِ عمل پر سنگین خدشات کا اظہار کیا گیا ہے۔

    صدر نے کہا کہ یہ رپورٹ پاکستان کے اس دیرینہ مؤقف کی توثیق کرتی ہے کہ بین الاقوامی سرحدوں کے پار طاقت کا یکطرفہ استعمال اقوامِ متحدہ کے منشور کی خلاف ورزی اور پاکستان کی خودمختاری کی سنگین پامالی ہے۔ انہوں نے کہا کہ مئی میں شہری ہلاکتوں، آباد علاقوں اور پاکستان کی مذہبی عبادت گاہوں کو پہنچنے والے نقصان سے متعلق نتائج اور بھارت کی جانب سے کشیدگی میں اضافے کے شدید خدشات نہایت تشویشناک ہیں۔صدر زرداری نے رپورٹ میں بھارت کی جانب سے سندھ طاس معاہدے کے تحت اپنی ذمہ داریوں کو یکطرفہ طور پر “عارضی طور پر معطل” کرنے کے اعلان، اس کے جارحانہ طرزِ عمل اور بیانات، اور بھارتی جارحیت کے نتیجے میں ہونے والے سنگین شہری نقصانات پر دیے گئے مشاہدات کو سراہا۔ انہوں نے کہا کہ سندھ طاس معاہدہ ایک پابند بین الاقوامی معاہدہ اور علاقائی استحکام کا اہم ستون ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ طے شدہ تنازعات کے حل کے طریقۂ کار کو نظرانداز کرنا اور پانی کے بہاؤ کو متاثر کرنے والی کارروائیاں پاکستان کے حقوق کی خلاف ورزی ہیں اور اس سے سنگین انسانی حقوق کے نتائج جنم لے سکتے ہیں۔

    صدر نے کہا کہ رپورٹ بھارت کے ایسے طرزِ عمل پر بڑھتی ہوئی بین الاقوامی تشویش کی عکاسی کرتی ہے جو ایک آوارہ ریاست کے طور پر ابھرتا دکھائی دیتا ہے اور قانون و مکالمے کے بجائے جبر، دھمکی اور طاقت و تشدد کو معمول بنانے پر انحصار کرتا ہے۔ انہوں نے نشاندہی کی کہ بھارت سے منسوب سرحد پار تشدد اور ہدفی قتل کے سنگین الزامات، جو متعدد ممالک میں سامنے آئے ہیں، ایک خطرناک رجحان کی طرف اشارہ کرتے ہیں جو خطے سے باہر بھی پھیل رہا ہے اور عالمی اصولوں کو کمزور کر رہا ہے۔صدر زرداری نے اس امر پر تشویش کا اظہار کیا کہ رپورٹ بھارت کے غیر ذمہ دارانہ ریاستی رویے کو واضح طور پر اجاگر کرتی ہے۔ انہوں نے کہا، “بھارت طویل عرصے سے اپنی اقلیتوں کے حقوق سلب کرتا آ رہا ہے اور اقوامِ متحدہ جیسے بین الاقوامی فورمز پر اپنے وعدوں کو نظرانداز کرتا رہا ہے، تاہم یہ آوارہ رویہ لامحدود مدت تک جاری نہیں رہ سکتا،” اور اس بات پر زور دیا کہ ایسے طرزِ عمل کو برقرار رہنے کی اجازت نہیں دی جا سکتی۔

    صدر نے رپورٹ کے اس واضح نتیجے کا حوالہ دیا کہ بین الاقوامی قانون انسدادِ دہشت گردی کے نام پر یکطرفہ فوجی کارروائی کے کسی علیحدہ حق کو تسلیم نہیں کرتا۔ انہوں نے کہا کہ بین الاقوامی قانون کے تحت پاکستان کے فطری حقِ دفاع کی توثیق، رپورٹ میں نشاندہی کی گئی خلاف ورزیوں کی سنگینی کو اجاگر کرتی ہے۔صدر نے اقوامِ متحدہ کے ماہرین کی جانب سے بھارت کے علاقائی طرزِ عمل پر کی گئی جانچ پڑتال کا خیرمقدم کیا، جس میں دہشت گرد تنظیموں کی حمایت اور ایک غیر جائز افغان حکومت کو معاندانہ مقاصد کے لیے استعمال کرنے سے متعلق خدشات بھی شامل ہیں، اور اس ضمن میں شفافیت اور جوابدہی کا مطالبہ کیا۔

    صدر زرداری نے اقوامِ متحدہ کے خصوصی نمائندوں کی جانب سے قابلِ اعتماد شواہد، شہری نقصانات کے ازالے، معاہداتی ذمہ داریوں کی پاسداری اور جموں و کشمیر سمیت پرامن مکالمے کے عزم کے مطالبے کو بھی خوش آئند قرار دیا۔امن، تحمل اور بین الاقوامی قانون کے احترام سے پاکستان کے عزم کا اعادہ کرتے ہوئے صدر نے کہا کہ پاکستان اپنی خودمختاری کے تحفظ، عوام کے حقوق کے دفاع اور خطے میں استحکام کے فروغ کے لیے سفارتی اور قانونی راستے اختیار کرتا رہے گا۔

  • وزیراعلیٰ پنجاب کا حکم،جدید ٹیکنالوجی کی مدد سے  تمام سرکاری اداروں کی کارکردگی کی نگرانی

    وزیراعلیٰ پنجاب کا حکم،جدید ٹیکنالوجی کی مدد سے تمام سرکاری اداروں کی کارکردگی کی نگرانی

    پنجاب میں گورننس کے نئے دور کا آغاز ہو چکا ہے، جہاں وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے جدید ٹیکنالوجی کی مدد سے صوبے کے تمام سرکاری اداروں کی کارکردگی کی نگرانی کو یقینی بنایا ہے۔ "پنجاب پرفارمنس مینجمنٹ یونٹ” کے قیام کے بعد، پنجاب کے ہر شہر، ہر گلی اور ہر محلے میں حکومتی افسران اور اہلکاروں کی کارکردگی اور حاضری کو لائیو مانیٹر کیا جائے گا۔

    وزیراعلیٰ مریم نواز شریف خود اپنے ڈیش بورڈ کے ذریعے صوبے کی کارکردگی کا مسلسل جائزہ لیں گی، جس سے پنجاب بھر میں کھلے مین ہول، تجاوزات، آوارہ کتوں، مہنگائی، وال چاکنگ، ابلتے نالے، قبرستانوں کی حالت، اور ریڑھی بازاروں کی نگرانی کی جائے گی،پنجاب پرفارمنس مینجمنٹ یونٹ میں 22 اہم پرفارمنس انڈیکٹرز (KPIS) شامل ہیں جن کی بنیاد پر سرکاری اداروں کی کارکردگی کو مسلسل جانچا جائے گا۔ اس یونٹ کے ذریعے وزیراعلیٰ مریم نواز شریف ہر ہسپتال، تعلیمی ادارے، اور سرکاری دفاتر کی کارکردگی اور حاضری کو ورچوئل ٹور کے ذریعے مانیٹر کریں گی،یہ پہلا موقع ہے کہ پنجاب میں ایسی سسٹم کو متعارف کرایا گیا ہے جس کے ذریعے عوامی خدمات کی فراہمی میں شفافیت لانے کے ساتھ ساتھ اداروں کی کارکردگی کی نگرانی بھی کی جائے گی۔ اس سے آٹا، روٹی، اشیائے خورونوش کی قیمتوں پر نظر رکھنے میں مدد ملے گی، اور آوارہ کتوں سے بچوں کے تحفظ کے لیے مخصوص مہم کی بھی براہ راست مانیٹرنگ کی جائے گی۔

  • پاکستان میں توانائی کے شعبے میں تاریخی بحالی،جامشورو پلانٹ دوبارہ فعال

    پاکستان میں توانائی کے شعبے میں تاریخی بحالی،جامشورو پلانٹ دوبارہ فعال

    پاکستان میں توانائی کے شعبے میں ایک عظیم تاریخی پیش رفت سامنے آئی ہے

    پانچ سال سے بند قومی اثاثہ دوبارہ فعال ہو گیا،جامشورو جوائنٹ وینچر لمیٹڈ (جے جے وی ایل) کے پلانٹ کی بحالی سے تقریباً 200 بلین ڈالر کی سالانہ بچت ہو سکےگی، سالانہ ٹیکس کی مد کے ذریعے ہر سال تقریباً 3 بلین روپے کی آمدنی کا امکان ہے ،ایس آئی ایف سی کے خوش آئینداقدامات سے طویل عرصے سے جاری تعطل کو دور کیا گیا جس کی بدولت سوئی سدرن گیس کمپنی کو 2 بلین ڈالر کی آمدن متوقع ہے،سالانہ ٹیکس کی مد کے ذریعے ہر سال تقریباً 3 بلین روپے کی آمدنی کا امکان ہے،اس پلانٹ کی دوبارہ فعالی کے بعد 5000 کے قریب بالواسطہ اور بلاواسطہ روزگارکے مواقع پیدا ہوں سکیں گے

    ایس آئی ایف سی کے اس مثالی اقدام سے جہاں ریگولیٹری ماحول سازگار ہوا ہے، وہاں توانائی کے شعبہ جات میں بھی سرمایہ کاروں کا اعتماد بحال ہوا ہے،مقامی پروڈکشن میں اضافے کے باعث 750,000 سے زائد گھرانوں کی توانائی کی ضروریات پوری ہو سکیں گی،توانائی کے شعبے سے منسلک، ایسوسی ایٹڈ گروپ کے چئیرمین اقبال احمد، ایس آئی ایف سی کے تعاون کے شکر گزارہیں،چیئرمین اقبال احمد کا کہنا ہے کہ ایس آئی ایف سی کی سہولت کاری کے باعث 250 ملین ڈالر آمدن کی صلاحیت کو بحال کیا گیا ہے ،

    توانائی میں خود کفالت کے ساتھ ساتھ پاکستان کی معیشت مستحکم اورملکی ترقی اور سرمایہ کاری کے نئے دورمیں داخل ہو رہی ہے ،ایس آئی ایف سی کے تعاون سے ایک اور برسوں پرانا بند قومی اثاثہ دوبارہ فعال ہو گیا، جو معاشی بحالی کی واضح مثال ہے