Baaghi TV

Author: ممتاز حیدر

  • سیاسی بحران ختم کرنا حکومت کی ذمہ داری ہے،اسد عمر

    سیاسی بحران ختم کرنا حکومت کی ذمہ داری ہے،اسد عمر

    سابق وفاقی وزیر اسد عمر نے کہا ہے کہ غریب موٹر سائیکل والے پر چالان کیے جا رہے ہیں طاقتور کو آپ کچھ کہہ نہیں سکتے ہیں، پاکستان کے اندرونی حالات ٹھیک نہیں، معیشت بیٹھ گئی ہے۔

    اسد عمر نے انسدادِ دہشت گردی لاہور کی عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگو کے دوران کہا کہ حکومت کی جانب سے 8 کمیٹیاں بنائی گئیں جو معیشت کو بہتر کرنے کا طریقہ بتائیں گی، آپ نے ڈیڑھ سال سے کیا کیا ہے، اس حکومت نے ساڑھے 3 سال برباد کر دیے ہیں، تمام پارٹیاں مل کر بیٹھیں گی تو مسائل کا حل ہو سکتا ہے،جب تک آپ سیاسی بحران کو ختم نہیں کریں گے، حالات بہتر نہیں ہوں گے، سیاسی بحران ختم کرنا حکومت کی ذمہ داری ہے، سب کو مل کر بیٹھ کر سیاسی بحران حل کرنے کی ضرورت ہے،بھارت کو ہم نے تگڑا جواب دیا ہے، پاکستان جیتا ہے، ساری دنیا مان گئی ہے۔

    قبل ازیں 9مئی مقدمات ،لاہور کی انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت نے علیمہ خان ،عظمی خان ،شاہ محمود قریشی،اسد عمر ،فواد چودری ،مسرت چیمہ سمیت دیگر ملزمان کی عبوری ضمانتوں میں 16 جنوری تک توسیع کردی ،عدالت نے شاہ محمود قریشی کو 16 جنوری کو طلب کر لیا.

  • جدہ میں ریڈ سی انٹرنیشنل فلم فیسٹیول کاآغاز

    جدہ میں ریڈ سی انٹرنیشنل فلم فیسٹیول کاآغاز

    جدہ میں ریڈ سی انٹرنیشنل فلم فیسٹیول کے پانچویں ایڈیشن کا شاندار افتتاح ہوگیا، جہاں سرخ قالین پر دنیا بھر کے نامور فنکاروں نے جلوے بکھیرے۔ پاکستان کے معروف اداکاروں اور فلم سازوں نے بھی اس عالمی میلے میں بھرپور شرکت کی، جس سے پاکستانی شوبز انڈسٹری کی نمائندگی مزید مضبوط انداز میں سامنے آئی۔

    افتتاحی تقریب کے دوران روایتی عربی موسیقی، روشنیوں کی چمک اور فنونِ لطیفہ کی دلکش جھلک نے ماحول کو یادگار بنا دیا۔ دنیا بھر سے آئے فنکاروں نے ریڈ کارپٹ پر شرکت کو اپنے لیے اعزاز قرار دیا، جبکہ فیسٹیول کے لیے مخصوص ’’ریڈ سی تھیٹر‘‘ میں موجود شائقین نے بھی ستاروں سے بھرپور اس تقریب کو بے حد سراہا۔فیسٹیول میں پاکستان کی نمائندگی کرتے ہوئے معروف اداکارہ عتیقہ اوڈھو, اداکار و اسکرپٹ رائٹر توثیق حیدر اور نامور فلم ساز و اداکار شہزاد نواز نے خصوصی شرکت کی۔ پاکستانی فنکاروں نے بین الاقوامی پلیٹ فارم پر پاکستان کی فلمی صنعت اور اس کی صلاحیتوں کو اجاگر کیا اور مختلف عالمی شخصیات کے ساتھ تبادلہ خیال بھی کیا۔

    فیسٹیول کا افتتاح کرتے ہوئے سعودی وزیرِ ثقافت شہزادہ بدر بن عبداللّٰہ بن فرحان نے کہا کہ یہ فیسٹیول نہ صرف سعودی عرب میں فلمی صنعت کو فروغ دے رہا ہے بلکہ عالمی سطح پر مملکت کو ایک اہم سینما ڈیسٹینیشن کے طور پر مستحکم کر رہا ہے۔ ریڈ سی انٹرنیشنل فلم فیسٹیول مملکت کی ثقافتی ترقی کے ساتھ ساتھ اقتصادی سرگرمیوں کو بھی تقویت دیتا ہے۔ ان کے مطابق یہ پلیٹ فارم دنیا بھر کے فلم سازوں، اداکاروں اور تخلیقی ذہنوں کو ایک ساتھ لاتا ہے، جو نہ صرف ثقافتی تبادلے کو فروغ دیتا ہے بلکہ سعودی عرب کو عالمی فلمی نقشے پر نمایاں مقام بھی فراہم کرتا ہے۔

    افتتاحی تقریب کے بعد دنیا بھر کے فلم سازوں کی تخلیقات پر مبنی فلموں کی نمائش شروع ہوگئی، جن میں مشرقِ وسطیٰ، ایشیا، یورپ اور افریقہ کے فلمی منصوبے شامل ہیں۔ فیسٹیول کے دوران ورکشاپس، ماسٹر کلاسز اور فلم مارکیٹ بھی منعقد کی جائیں گی، جن میں بین الاقوامی ماہرین شرکت کریں گے۔

  • 9 مئی کیس،عدالت نے شاہ محمود قریشی کو  ذاتی حیثیت میں طلب کر لیا

    9 مئی کیس،عدالت نے شاہ محمود قریشی کو ذاتی حیثیت میں طلب کر لیا

    لاہور کی انسدادِ دہشت گردی عدالت میں 9 مئی کے جلاؤ گھیراؤ سے متعلق چار اہم مقدمات کی سماعت ہوئی،

    عدالت نے پاکستان تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما اور سابق وزیرِ خارجہ شاہ محمود قریشی کو 16 جنوری کو ذاتی حیثیت میں پیش ہونے کا حکم جاری کردیا۔سماعت کے دوران عدالت نے سپرنٹنڈنٹ کوٹ لکھپت جیل کو باضابطہ طور پر احکامات جاری کیے کہ شاہ محمود قریشی کو مقررہ تاریخ پر عدالت کے روبرو پیش کیا جائے۔ عدالتی احکامات کے مطابق قریشی کو ان مقدمات میں دائر عبوری ضمانت کی درخواستوں پر سماعت کے لیے طلب کیا گیا ہے۔

    9 مئی کے واقعات سے منسلک یہ مقدمات لاہور سمیت ملک کے مختلف شہروں میں سرکاری املاک کے جلاؤ گھیراؤ اور پرتشدد احتجاج سے متعلق ہیں

  • وزیراعظم کا ملائیشیاکے ہم منصب سے رابطہ،قدرتی آفت پر اظہار یکجہتی

    وزیراعظم کا ملائیشیاکے ہم منصب سے رابطہ،قدرتی آفت پر اظہار یکجہتی

    وزیراعظم محمد شہباز شریف نےوزیراعظم ملائیشیا عزت ماب داتو سری انور ابراہیم سے ملائیشیا میں حالیہ سمندری طوفان سے پیدا ہونے والے سیلاب پر اظہارِ یکجہتی کے لیے ٹیلیفون پر رابطہ کیا ہے

    وزیراعظم محمد شہباز شریف نے آج ملائیشیا کے وزیراعظم عزت ماب داتو سری انور ابراہیم سے ٹیلیفون پر رابطہ کیا اور حالیہ قدرتی آفت سے ہونے والی تباہی پر اظہار یکجہتی کیا۔وزیراعظم نے پاکستان کی عوام اور حکومت کی جانب سے حالیہ سمندری طوفان کے باعث ہونے والی شدید بارشوں، سیلاب اور بھاری تودے گرنے کے نتیجے میں ہونے والے قیمتی جانی نقصان اور املاک کے خسارے پر، ملائشین وزیراعظم سے دلی تعزیت کا اظہار کیا۔وزیراعظم نے گفتگو کے دوران، ملائیشیا میں جان بحق افراد کے لیے تعزیت اور دیگر زخمیوں اور بے گھر ہونے والے شہریوں کی جلد صحت یابی کے لیۓ دعائیہ جذبات کا اظہار کیا۔وزیراعظم پاکستان نے اس مشکل گھڑی میں ملائشین عوام کے ساتھ مکمل ہمدردی کا اظہار کیا اور ملائیشیا میں جاری امدادی اور ریسکیو کی کارروائیوں میں پاکستان کی جانب سے ہر ممکن مدد کی پیشکش بھی کی۔ مزید براں وزیراعظم نے کہا کہ ملائشین حکومت کو پاکستان سے امدادی کارروائیوں میں جس قسم کی بھی معاونت درکار ہو گی پاکستان فراہم کرے گا۔

    وزیراعظم ملائیشیا عزت ماب انور ابراہیم نے وزیراعظم پاکستان کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ اس مشکل وقت میں ہمدردی اور فکرمندی کے جذبات اور رابطہ پاکستان اور ملائشیا کے درمیان قریبی برادرانہ تعلقات کا مظہر ہے۔

  • خیبر پختونخوا،بلوچستان سیکورٹی فورسز کی کاروائی میں اہم کمانڈرسمیت 18 سے زائد دہشتگردہلاک

    خیبر پختونخوا،بلوچستان سیکورٹی فورسز کی کاروائی میں اہم کمانڈرسمیت 18 سے زائد دہشتگردہلاک

    خیبر پختونخوا اور بلوچستان میں دہشتگردوں کے خلاف سیکورٹی فورسز کی کاروائیاں جاری ہیں،ٹانک میں‌6،بنوں میں 2 دہشت گردہلاک ہو گئے،ژوب میں بھی ٹی ٹی پی کے 5 دہشتگرد جہنم واصل ہو گئے،

    پاکستان نے انسانی ہمدردی کی بنیاد پر طورخم اور چمن بارڈر کراسنگز کھولنے کا فیصلہ کیا ہے، جس کے تحت اقوامِ متحدہ کی افغانستان کے لیے بھیجی جانے والی امدادی کنٹینرز کی ترسیل کی اجازت دی جائے گی۔ سرکاری ذرائع کے مطابق، حکومت نے خوراک، ادویات اور دیگر ضروری امدادی سامان کی مرحلہ وار کلیئرنس کی منظوری دے دی ہے تاکہ سرحد پار ہنگامی انسانی امداد کی فراہمی کو یقینی بنایا جاسکے۔حکام کا کہنا ہے کہ امدادی سامان کو روانگی کی اجازت دینے سے قبل معمول کی سیکیورٹی اور کسٹمز کارروائی سے گزارا جائے گا۔ اس فیصلے کا مقصد افغانستان کی کمزور اور ضرورت مند آبادی تک امداد کی بلا تعطل ترسیل کو یقینی بنانا ہے۔ مزید بتایا گیا کہ اقوام متحدہ کی ایجنسیوں اور متعلقہ محکموں کے ساتھ رابطہ کاری کو مزید مضبوط بنا دیا گیا ہے تاکہ عمل میں تیزی لائی جا سکے۔ سیکیورٹی اہلکاروں کو امدادی کنٹینرز کی نقل و حرکت کی نگرانی اور دونوں سرحدی راستوں سے محفوظ گزرگاہ کو یقینی بنانے کے لیے تعینات کر دیا گیا ہے۔ حکومتی نمائندوں نے زور دیا کہ یہ اقدام پاکستان کے بین الاقوامی انسانی امدادی کوششوں میں مسلسل تعاون کے عزم کی عکاسی کرتا ہے۔ نگرانی کرنے والی ٹیمیں امدادی سامان کی مرحلہ وار روانگی پر نظر رکھیں گی اور کسی بھی ممکنہ لاجسٹک مسئلے کا بروقت حل یقینی بنائیں گی۔

    سیکیورٹی فورسز نے ٹانک کے علاقے کڑی لٹی میں خفیہ اطلاعات کی بنیاد پر کارروائی کرتے ہوئے 6اہم شدت پسندوں کو ہلاک کر دیا۔ سیکیورٹی ذرائع کے مطابق کارروائی اس وقت شروع کی گئی جب علاقے میں ایک کالعدم تنظیم کے دہشت گردوں کی موجودگی کی مصدقہ اطلاعات موصول ہوئیں۔ حکام نے مرنے والوں کی شناخت ابو بکر، مزمل، سہیل، معاذ، طوفان اور بصیر پراکے کے ناموں سے کی۔ کارروائی کے دوران سیکیورٹی اہلکاروں کو کوئی نقصان نہیں پہنچا۔
    آپریشن کے بعد سیکیورٹی فورسز کی بھاری نفری نے علاقے کو گھیرے میں لے کر جامع سرچ آپریشن شروع کیا تاکہ کسی مزید شدت پسند کی موجودگی کو یقینی طور پر ختم کیا جا سکے۔ مشتبہ سہولت کاروں کی تلاش بھی جاری ہے۔

    سیکیورٹی فورسز نے جمعرات کو بنوں میں ایک خفیہ اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے ٹی ٹی پی کے ضرار گروپ سے تعلق رکھنے والے 2 اہم شدت پسندوں کو ہلاک کر دیا۔ سیکیورٹی ذرائع کے مطابق کارروائی مطلوب دہشت گردوں کی موجودگی کی مصدقہ اطلاع پر کی گئی۔ مرنے والوں کی شناخت ابو بکر اور غالب کے ناموں سے ہوئی، جو سیکیورٹی اہلکاروں اور شہریوں پر متعدد حملوں میں ملوث تھے۔بتایا گیا کہ دونوں دہشت گرد بنوں کے دیہی علاقوں میں خفیہ ٹھکانوں سے سرگرم تھے اور خطے کی سلامتی کے لیے سنگین خطرہ سمجھے جاتے تھے۔ سیکیورٹی اہلکاروں کو کوئی نقصان نہیں ہوا۔ضلع میں حالیہ دنوں میں شدت پسندی کے واقعات میں خطرناک اضافہ دیکھا گیا ہے۔ ایک روز قبل نامعلوم افراد نے ایک حافظِ قرآن اور سابق فوجی کو فائرنگ کر کے قتل کر دیا تھا۔ دو دن قبل اسسٹنٹ کمشنر میران شاہ شاہ ولی خان اور دو پولیس اہلکار بنوں میران شاہ روڈ پر ایک حملے میں شہید ہو گئے تھے، جبکہ کئی اہلکار زخمی ہوئے۔

    جمعے کو سیکیورٹی حکام نے تصدیق کی کہ کالعدم حافظ گل بہادر گروپ کے جیشِ مخلص کارواں نیٹ ورک کے ایک سینئر کمانڈر مروان کو اس کے کئی ساتھیوں سمیت میر علی کے علاقے شیراتلہ میں ایک حملے میں ہلاک کر دیا گیا۔ مرنے والا کمانڈر علاقے میں نیٹ ورک کی اہم عملی شخصیت سمجھا جاتا تھا۔ابتدائی اطلاعات کے مطابق کارروائی کے فوراً بعد سیکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے کر داخلی اور خارجی راستے سیل کر دیے۔

    سیکیورٹی فورسز نے مامند خیل اور داؤد شاہ کے علاقوں میں دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاعات پر کارروائی کی۔ بتایا گیا کہ شدت پسندوں نے مامند خیل کے ایک ویٹرنری اسپتال اور داؤد شاہ کی ایک مسجد میں پناہ لے رکھی تھی، جو مبینہ طور پر دہشت گردی کی سرگرمیوں کے لیے استعمال ہو رہے تھے۔کارروائی کے دوران علاقے کو گھیرے میں لے کر سرچ اور کلیئرنس آپریشن کیا گیا۔ کوئی جانی نقصان رپورٹ نہیں ہوا۔

    لوئی ماموند میں خفیہ اطلاع پر کارروائی کے دوران کالعدم ٹی ٹی پی سے وابستہ ایک افغان دہشت گرد ہلاک کر دیا گیا، جس کی شناخت طارق عرف عباس کے نام سے ہوئی۔ وہ افغانستان کے صوبہ ننگرہار کا رہائشی تھا اور ضلع میں متعدد تخریبی کارروائیوں میں ملوث تھا۔کارروائی کے بعد علاقے کو گھیرے میں لے کر مشتبہ افراد اور سہولت کاروں کی تلاش تیز کر دی گئی ہے۔

    سی سی پی او پشاور کی اسپیشل آپریشن ٹیم نے بدنام زمانہ لعل شیر گروپ کو مکمل طور پر ختم کر دیا ہے۔ گروپ کے سرغنہ لعل شیر اور اس کے قریبی ساتھی جان شیر جو پولیس حملوں اور ٹارگٹ کلنگ سمیت 34 مقدمات میں مطلوب تھے، شنغلہ میں ایک کارروائی میں ہلاک کر دیے گئے۔گروپ کے ایک اور اہم رکن رمضان شیر کو پشاور میں ایک علیحدہ کارروائی میں مارا گیا۔پولیس کے مطابق یہ گروپ پشاور، نوشہرہ اور چارسدہ میں دہشت گردی، بھتہ خوری اور تشدد کے کئی واقعات میں ملوث تھا۔ گروپ کے خاتمے کے بعد علاقے میں نگرانی مزید سخت کر دی گئی ہے۔

    حکومت بلوچستان نے بیرونِ ملک سے سرگرم کالعدم تنظیموں کے رہنماؤں، کمانڈروں اور 300 سے زائد شدت پسندوں کے خلاف بڑے پیمانے پر کریک ڈاؤن کا فیصلہ کیا ہے۔ فیصلہ وزیراعلیٰ میر سرفراز بگٹی کی زیر صدارت اجلاس میں کیا گیا۔حکام نے اجلاس میں بی ایل اے، بی ایل ایف، یو بی اے، بی آر جی اور لشکر بلوچستان کے غیر ملکی قیادت کے مقامی سہولت کاروں سے روابط کے شواہد پیش کیے، جس کے بعد سخت کارروائی کی منظوری دی گئی۔ ان کیسز میں ریڈ وارنٹس جاری کرنے کے لیے انٹرپول سے رابطہ کرنے کا بھی فیصلہ کیا گیا۔وزیراعلیٰ نے کہا کہ صوبائی ایکشن پلان کے تحت کارروائیوں میں تیزی لائی جائے گی اور دہشت گردی میں ملوث عناصر کو دنیا میں کہیں بھی پناہ نہیں لینے دی جائے گی۔

    سیکیورٹی فورسز نے ژوب کے علاقے کھاورہ سیکٹر میں کارروائی کرتے ہوئے ٹی ٹی پی سے تعلق رکھنے والے 5 دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا۔ ایف سی اہلکاروں نے انہیں پاکستان میں داخل ہونے کی کوشش کے دوران روک کر مقابلے میں مار دیا۔علاقے کو گھیر کر مزید سہولت کاروں کی تلاش شروع کر دی گئی ہے اور سرحدی نگرانی مزید سخت کر دی گئی ہے۔

    بی ایل اے نے خضدار کے علاقے لِجّے میں ایک سیکیورٹی چیک پوسٹ پر حملے کی ذمہ داری قبول کی ہے۔ سیکیورٹی حکام نے ابھی تک دعویٰ کی تصدیق نہیں کی۔ علاقے میں سیکیورٹی ہائی الرٹ ہے۔بی ایل اے نے ایک سیکیورٹی کیمپ پر راکٹ اور دیگر ہتھیاروں سے حملے کا دعویٰ کیا ہے۔ حکام نے دعویٰ کی آزادانہ تصدیق نہیں کی۔ علاقے میں سیکیورٹی اہلکاروں کو الرٹ رکھا گیا ہے۔منگچر کے بدرنگ علاقے میں قومی شاہراہ کے قریب تین لاشیں برآمد ہوئیں۔ لاشوں کی شناخت قومی شناختی کارڈ کے ذریعے خدابخش (جوان کا رہائشی)، ظہور احمد (منگچر کا رہائشی) اور برکت خان (کاشان کا رہائشی) کے طور پر ہوئی۔تینوں کا تعلق لہڑی قبیلے سے بتایا جاتا ہے۔ پولیس نے تحقیقات شروع کر دی ہیں۔

    مقامی ذرائع کے مطابق شوران ڈیم کے قریب نامعلوم افراد نے چار افراد کو اغوا کر لیا ہے۔ مغویوں کی شناخت اور محرکات کی ابھی تصدیق نہیں ہو سکی۔سیکیورٹی فورسز تلاش کے لیے سرگرم ہیں اور عوام کو کسی بھی مشکوک سرگرمی کی اطلاع دینے کی ہدایت کی گئی ہے۔

  • اڈیالہ جیل کے گردونواح کو فوری طور پر ریڈ زون قرار دینے کا فیصلہ

    اڈیالہ جیل کے گردونواح کو فوری طور پر ریڈ زون قرار دینے کا فیصلہ

    راولپنڈی: اڈیالہ جیل کی سکیورٹی مزید سخت کرنے اور ممکنہ خطرات سے نمٹنے کے لیے اس کے گردونواح کے پورے علاقے کو ہنگامی بنیادوں پر ریڈ زون قرار دینے کا فیصلہ کر لیا گیا ہے۔

    ذرائع کے مطابق متعلقہ اداروں نے ریڈ زون کی حدود کے تعین کا عمل تقریباً مکمل کرلیا ہے، جب کہ باضابطہ اعلان آج متوقع ہے۔ نئی حدود طے ہونے کے بعد ریڈ زون کے اندر اور تمام داخلی راستوں پر قانون نافذ کرنے والے اداروں کے تربیت یافتہ اور خصوصی اہلکار بڑی تعداد میں تعینات کیے جائیں گے، تاکہ کسی بھی ناگہانی صورتحال کو فوری طور پر کنٹرول کیا جاسکے۔اعلیٰ حکومتی اور سکیورٹی حلقوں نے اس پیش رفت کو جیل کے مجموعی سکیورٹی پلان کا اہم حصہ قرار دیا ہے۔

    واضح رہے کہ گزشتہ روز وفاقی وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ نے وزیر اطلاعات عطا اللہ تارڑ کے ہمراہ پریس کانفرنس میں کہا تھا کہ “اگر کسی نے جیل پر حملے یا جیل توڑنے کی کوشش کا تصور بھی کیا تو ریاست کی جانب سے بھرپور اور فیصلہ کن ردعمل دیا جائے گا۔” ان کا کہنا تھا کہ سکیورٹی ادارے مکمل الرٹ ہیں اور کسی بھی غیر آئینی یا غیر قانونی اقدام کو برداشت نہیں کیا جائے گا۔

  • پی ٹی آئی رہنما شہزاد اکبر اشتہاری قرار

    پی ٹی آئی رہنما شہزاد اکبر اشتہاری قرار

    ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ اسلام آباد نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما شہزاد اکبر کو اشتہاری قرار دے دیا۔

    سیشن عدالت نے شہزاد اکبر کو اشتہاری قرار دینے کا تحریری آرڈر جاری کرتے ہوئے ان کے وارنٹ گرفتاری بھی جاری کر دیے،عدالت نے اپنے حکمنامے میں کہا کہ شہزاد اکبر متعدد بار طلب کرنے کے باوجود عدالت میں پیش نہیں ہوئے، شہزاد اکبر کے خلاف مقدمے کا چالان بھی عدالت میں جمع کروایا جا چکا ہے۔

    یاد رہے کہ شہزاد اکبر کے خلاف سوشل میڈیا پر متنازع بیانات کی بنیاد پر مقدمہ درج ہے، این سی سی آئی اے نے شہزاد اکبرکے خلاف جولائی 2025 میں مقدمہ درج کیا تھا،شہزاد اکبر پی ٹی آئی کی حکومت ختم ہونے کے بعد برطانیہ چلے گئے تھے جہاں کی وہ شہریت بھی رکھتے ہیں۔ کچھ عرصہ قبل شہزاد اکبر کر لندن میں تیزاب گردی کا واقعہ بھی پیش آیا تھا،حکومت پاکستان نے برطانیہ سے شہزاد اکبر اور عادل راجہ کی حوالگی کا مطالبہ بھی کیا ہے

  • فیلڈ مارشل کی چیف آف ڈیفنس تعیناتی،وزارت دفاع نے نوٹفکیشن جاری کر دیا

    فیلڈ مارشل کی چیف آف ڈیفنس تعیناتی،وزارت دفاع نے نوٹفکیشن جاری کر دیا

    وزارت دفاع نے فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کی بطور چیف آف ڈیفنس فورسز تعیناتی کا نوٹیفکیشن جاری کردیا۔

    گزشتہ روز صدر آصف علی زرداری نے وزیر اعظم کی سفارش پر فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کی بطور چیف آف ڈیفنس فورسز تعیناتی کا نوٹیفکیشن جاری کیا تھا،اب صدر مملکت کی منظوری کے بعد وزارت دفاع نے بھی فیلڈ مارشل عاصم منیر کی بطور چیف آف ڈیفنس تعیناتی کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا،اعلامیے کے مطابق فیلڈ مارشل عاصم منیر کی بطور چیف آف ڈیفنس فورسز تقرری 5 سال کے لیے ہوگی۔وزارت دفاع نے ائیر چیف مارشل ظہیر احمد بابر کی بطور سربراہ پاک فضائیہ مدت میں2 سال کی توسیع کا نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا،صدر مملکت نے ائیرچیف مارشل ظہیر احمد سدھو کی مدت ملازمت میں بھی 2 سال کی توسیع کی منظوری دی تھی، اعلامیے کے مطابق ائیر چیف کی توسیع شدہ مدت ملازمت 19مارچ2026 سے شروع ہوگی۔

  • سید عاصم منیر کو پاکستان کا پہلا سی ڈی ایف تعینات ہونے پروزیراعظم کی مبارکباد

    سید عاصم منیر کو پاکستان کا پہلا سی ڈی ایف تعینات ہونے پروزیراعظم کی مبارکباد

    وزیراعظم شہباز شریف نے فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کو پاکستان کا پہلا سی ڈی ایف تعینات ہونے پر انھیں مبارکباد دی ہے۔

    شہبازشریف نے فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کےلئے نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ چیف آف ڈیفنس فورسز کی تعیناتی عصری، جدید جنگی تقاضوں سے ہم آہنگ ہے، فیلڈ مارشل کی قیادت میں بہادرافواج نے دشمن کو عبرتناک شکست دی۔وزیراعظم پاکستان نے کہا کہ فیلڈ مارشل کی قیادت میں معرکہ حق میں شاندار کامیابی سے پاکستان کا نام روشن ہوا، عزت ملی۔

    وزیراعظم شہباز شریف نے ایئرچیف ظہیر احمد بابر سدھو کو بھی مدت ملازمت میں 2 سال کی توسیع پر مبارکباد دی اور نیک خواہشات کا اظہار کیا،وزیراعظم نے کہا کہ ظہیر احمد بابر سدھو کی قیادت میں پاک فضائیہ نے معرکہ حق میں پیشہ ورانہ صلاحیتوں کا مظاہرہ کیا، پاک فضائیہ نے دشمن کے جنگی ہوائی جہاز تباہ کیے اور دشمن پر اپنی دھاک بٹھائی، پاکستان کے دفاع، ترقی و خوشحالی کیلئے تمام ادارے مل کر کام کریں گے، ملک کے دفاع کو مل کر ناقابل تسخیر بنائیں گے۔

    صدر مملکت کا نوٹفکیشن آرڈر بڑا عجیب،کیا یہ اصلی یا دوسرا بھی جعلی،مبشر لقمان کے تلخ سوال

    جنرل عاصم منیر کی تقرری ملکی سلامتی کے تقاضوں کے عین مطابق ہے،وزیراعلیٰ بلوچستان

    دوسری جانب اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے چیف آف آرمی اسٹاف، فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کو ملک کے پہلے چیف آف ڈیفنس فورسز کے عہدہ پر تعیناتی پر مبارکباد دی ہے، اسپیکر قومی اسمبلی نےفیلڈ مارشل سید عاصم منیر کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کیا اور کہا کہ فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کی بطور چیف آف ڈیفنس فورسز تعیناتی خوش آئند ہے، فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کی بطور چیف آف ڈیفنس فورسز تعیناتی ان کی قائدانہ صلاحیتوں کا مظہر ہے، بھارت کے ساتھ جنگ کے دوران فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے نہایت جراتمندانہ فیصلے کیے، چیف آف ڈیفنس فورسز فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کی کمان میں پاک افواج نے بھارتی جارحیت کا منہ توڑ جواب دیا، قوم کو فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کی جرات و بہادری پر فخر ہے، فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کی قیادت میں مسلح افواج نے عالمی سطح پر پاکستان کا نام روشن کیا، چیف آف ڈیفنس فورسز سید عاصم منیر کی قیادت میں بری، بحری اور فضائی افواج کے مابین ہم آہنگی مزید بہتر ہوگی، پاکستان کی مسلح افواج نے علاقائی اور بین الاقوامی سطح پر اپنی پیشہ ورانہ صلاحیتوں کا لوہا منوایا ہے، چیف آف ڈیفنس فورسز کی قیادت میں مسلح افواج نے دہشتگردی کے ناسور کے خاتمے کے لیے مؤثر کارروائیاں کیں، فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کی بطور چیف آف ڈیفنس فورسز تعیناتی ملک کے لیے نیک شگون ثابت ہوگی،

    اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نےائیر چیف ظہیر بابر سدھو کی مدت ملازمت میں توسیع پر انہیں بھی مبارکباددی اور کہا کہ ائیر چیف ظہیر بابر سدھو کی سربراہی میں پاک فضائیہ نے بھارتی جارحیت کا دنداں شکن جواب دیا،دنیا پاک فضائیہ کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں کی معترف ہے،

  • بیٹے کی خواہش،میانوالی میں والدین نے دوماہ کی بیٹی کی جان لے لی

    بیٹے کی خواہش،میانوالی میں والدین نے دوماہ کی بیٹی کی جان لے لی

    میانوالی کے تھانہ ہرنولی کی حدود میں دو ماہ کی بچی پلوشہ بی بی کی نعش گھر میں موجود پانی کی ٹینکی سے برآمد ہوئی۔پولیس نے تحقیقات کے بعد والد کو گرفتار کر لیا،والدین نے مبینہ طور پر دو ماہ کی بیٹی کو قتل کردیا،

    پولیس کا کہنا ہے کہ والدین بیٹے کی خواہش رکھتے تھے، بیٹی کے پیدا ہونے پر مبینہ طور پر اسے قتل کردیا۔ واقعے کا مقدمہ درج کرلیا گیا،پولیس کا کہنا ہے کہ دو ماہ کی بچی کو پانی کی ٹینکی میں ڈوبو کر مارا گیا ہے، بچی کے والد کو گرفتار کرلیا گیا، ماں کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جارہے ہیں۔ درج مقدمے کے مطابق 04 دسمبر 2025 کو صبح 9 بجے کے قریب اے ایس آئی سید انور خان بمعہ سرکاری موبائل اور پولیس اہلکار ڈیوٹی پر موجود تھے کہ مخبر خاص نے اطلاع دی کہ گاؤں کیانوالہ شرقی میں ایک گھر کی پانی والی ٹینکی سے دو ماہ کی بچی کی لاش ملی ہے۔پولیس فوری طور پر جائے وقوعہ پہنچی جہاں ورثاء نے بتایا کہ بچی کی نعش ٹینکی سے نکال کر چارپائی پر رکھ دی گئی تھی۔ اطلاع دینے والے افراد نے شبہ ظاہر کیا کہ بچی کو پانی کی ٹینکی میں پھینک کر قتل کیا گیا ہے۔

    اے ایس آئی سید انور نے بتایا کہ تحقیقات اور اہل گاؤں کے بیانات سے معلوم ہوا کہ مقتولہ کے والد محمد شہزاد اور والدہ سلمہ بی بی کے خلاف شدید شبہات پائے جاتے ہیں۔ بتایا گیا ہے کہ دونوں میاں بیوی نے مبینہ طور پر اپنی ہی بچی کو ٹینکی میں پھینکا، جس کے نتیجے میں معصوم بچی جان سے گئی۔اطلاع دینے والوں کا کہنا ہے کہ والدین بچی کی پیدائش سے ناخوش تھے، جس بنا پر یہ انتہائی قدم اٹھایا گیا۔پولیس نے موقع سے شواہد اکٹھے کیے اور بچی کی لاش کو لیڈی کانسٹیبل شہناز بی بی اور کانسٹیبل سیف اللہ کی نگرانی میں پوسٹ مارٹم کے لیے ٹی ایچ کیو ہسپتال پپلاں روانہ کر دیا۔دوران تفتیش شواہد کی روشنی میں قتل کی دفعہ 302/34 ت پ کے تحت مقدمہ رجسٹر کر لیا گیا ہے۔