Baaghi TV

Author: ممتاز حیدر

  • 11ویں قومی مالیاتی کمیشن کا پہلا اجلا س ختم

    11ویں قومی مالیاتی کمیشن کا پہلا اجلا س ختم

    اسلام آباد: 11 ویں قومی مالیاتی کمیشن کے افتتاحی اجلاس میں مالیاتی امور کو آگے بڑھانے کے لیے ورکنگ گروپ بنانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

    نجی ٹی وی کے مطابق وزیر خزانہ محمد اورنگزیب کی سربراہی میں گیارہویں قومی مالیاتی کمیشن کا اجلاس ہوا جس میں سندھ اور کے پی کے وزرائے اعلیٰ بطور صوبائی وزیر خزانہ شریک ہوئے جب کہ پنجاب اور بلوچستان کے وزرائے خزانہ اور پرائیوٹ ممبران اجلاس میں موجود تھے،اجلاس میں وفاقی وزارت خزانہ کی جانب سے اپنی مالی صورتحال پر بریفنگ دی گئی جب کہ اجلاس میں چاروں صوبوں نے بھی اپنی مالی پوزیشن پر بریفنگ دی،وزیرخزانہ نے وزرائے اعلیٰ، صوبائی وزرائے خزانہ، سیکرٹریز اور دیگر ارکان کا اجلاس میں شرکت پر شکریہ ادا کیا۔

    وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا کہ آج کا اجلاس آئینی ذمہ داری اور باہمی تعاون کا اہم موقع ہے، فورم آئینِ پاکستان کے آرٹیکل 150 کے تحت قائم کیا گیا تھا، اس پس منظر میں اس اجلاس کی اہمیت مزید بڑھ جاتی ہے، وفاقی حکومت کا واضح اور پُختہ عزم تھا کہ 11ویں این ایف سی کا افتتاحی اجلاس کسی تاخیر کے بغیر بلایا جائے، وزیراعظم نے خود اس بات میں گہری دلچسپی لی کہ یہ اجلاس جلد از جلد ہو، صوبوں نےبھی اس آئینی ذمہ داری کو بروقت ادا کرنے کا بھرپور ارادہ ظاہر کیا،پنجاب، خیبرپختونخوا اور سندھ میں آنے والے تباہ کن سیلاب کے باعث یہ اجلاس مؤخر کرنا پڑا، این ایف سی کے حوالے سے قیاس آرائیوں، خدشات کا حل مخلصانہ اور شفاف مکالمہ ہے، آج ہم یہاں کھلے ذہن اور بغیر کسی تعصب کے موجود ہیں، ہماری پہلی ترجیح ایک دوسرے کی بات سننا ہے، وفاقی حکومت یہاں صوبوں کے مؤقف کو سننے کے لیے موجود ہے، امید ہےکہ صوبے بھی ایک دوسرے کے ساتھ تعمیری تعاون کے جذبے سے آگے بڑھیں گے،صوبوں کی جانب سے نیشنل فِسکل پیکٹ پر دستخط انتہائی قابلِ قدر ہے، یہ ہمارے مشترکہ عزم اور قومی مفاد میں مل کر کام کرنے کی صلاحیت کا ثبوت ہے، صوبوں کا لازمی سرپلسزکے حصول، آئی ایم ایف پروگرام پرعملدرآمد یقینی بنانے پرتعاون قابلِ تحسین ہے۔

    وزیر خزانہ محمد اورنگزیب کا مزید کہنا تھا کہ اس سال ملک کو بھارت کی جانب سے غیر معمولی خطرات اور سیلابوں جیسے چیلنجز کاسامناکرنا پڑا، ان کٹھن حالات میں ہم ایک مضبوط وفاق کی صورت میں متحد کھڑے رہے، یہی وہ جذبہ ہے جسے ہم 11ویں این ایف سی ایوارڈ کے عمل میں بھی برقرار دیکھنا چاہتے ہیں، آنےوالے ہفتوں اورمہینوں میں یہ بامقصد اور تعمیری مباحث جاری رہیں گے، امید ہےتمام اراکین بامعنی اورجامع مکالمے کیلیےبھرپورعزم کےساتھ آگے بڑھیں گے، باہمی اتحاد، تعاون اور باہمی احترام کے جذبے کے ساتھ معاملات کو آگے بڑھائیں گے، 11ویں این ایف سی ایوارڈکےمعاملات کو کامیابی سے پائیہ تکمیل تک پہنچانا ہماری منزل ہے۔

    این ایف سی کا آئندہ اجلاس 8 یا 15 جنوری کو ہوگا،دوسری جانب ذرائع کا کہنا ہےکہ قومی مالیاتی کمیشن کے اجلاس میں 6 سے 7 ورکنگ گروپ بنانے کا فیصلہ کیا گیا ہے جب کہ سابق فاٹا کے معاملے پر بھی الگ ورکنگ گروپ بنایا جائے گا۔اجلاس کے بعد وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے بتایا کہ فیصلہ ہوا ہے کہ گروپس بنیں گے جو مالیاتی امور کو لے کر آگے بڑھیں گے۔علاوہ ازیں وزارتِ منصوبہ بندی نے وسائل کی تقسیم کے دو نئے طریقہ کار پر تجاویز وزیراعظم کو پیش کردی ہیں، پہلی تجویز قابل تقسیم محاصل سے دہشتگردی کے خلاف جنگ، واٹرسکیورٹی، سول آرمڈ فورسز اور آزاد کشمیر وگلگت بلتستان کے گرانٹس کے لیے ڈھائی فیصد کٹوتی کی ہے جس کے بعد ساڑھے 57 فیصد صوبوں اور ساڑھے 42 فیصد وفاق کو ملے گا،دوسری تجویز کے مطابق بینظیر انکم سپورٹ پروگرام اور ہائر ایجوکیشن کمیشن کے اخراجات قابل تقسیم محاصل سے پہلے نکال لیے جائیں جس سے 2030 تک وفاق کے وسائل میں 11 سے 12 فیصد اضافہ متوقع ہے،صوبوں کے درمیان این ایف سی کی تقسیم میں آبادی کا وزن کم کرکے ریونیو جنریشن، زرخیزی اورForest Cover جیسے عوامل کو بڑھانے کی تجویز بھی دی گئی ہے

  • سری لنکا ورلڈ پاور لفٹنگ چیمپئن شپ ، پاکستانی انسپکٹر ارم خانم کی بھارت کو شکست

    سری لنکا ورلڈ پاور لفٹنگ چیمپئن شپ ، پاکستانی انسپکٹر ارم خانم کی بھارت کو شکست

    سری لنکا میں ہونے والی ورلڈ پاور لفٹنگ چیمپئن شپ 2025 کی اختتامی تقریب اس وقت غیر معمولی صورتِ حال کا شکار ہوگئی جب پاکستانی کھلاڑی اور راولپنڈی پولیس کی بہادر انسپکٹر ارم خانم کے گولڈ میڈل جیتنے پر بھارتی خاتون ویٹ فائٹر سپنا کے جذبات قابو میں نہ رہ سکے۔

    تقریب کے دوران جیسے ہی انسپکٹر ارم خانم کا نام گولڈ میڈل کے لیے پکارا گیا، پنڈال تالیوں سے گونج اٹھا۔ اسی دوران بھارتی پاور لفٹر سپنا واضح طور پر ناخوش دکھائی دی اور اعلان سنتے ہی اسٹیج چھوڑ کر جانے لگیں۔ ان کے اس غیر مناسب رویّے سے تقریب میں موجود کھلاڑی اور آفیشلز حیران رہ گئے۔انتظامیہ نے فوری طور پر حرکت میں آتے ہوئے بھارتی کھلاڑی کو واپس اسٹیج پر بلایا تاکہ گروپ فوٹو اور اختتامی رسمی کارروائی مکمل کی جاسکے۔ تاہم بھارتی ویٹ فائٹر شکست کی خفت مٹانے میں ناکام رہیں اور تقریب سے بار بار جانے کی کوشش کرتی رہیں، جس سے ایونٹ کا ماحول کچھ دیر کے لیے کشیدہ رہا۔

    دوسری جانب پاکستان کی ارم خانم نے ایک بار پھر تاریخ رقم کردی۔ انہوں نے ورلڈ پاور لفٹنگ چیمپئن شپ 2025 میں دو گولڈ میڈل اپنے نام کیے۔ خصوصاً ڈیڈ لفٹ کیٹیگری میں انہوں نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے بھارتی ویٹ لفٹر کو واضح برتری سے شکست دی اور پہلی پوزیشن حاصل کرلی۔پولیس ڈیپارٹمنٹ اور کھیلوں کے شائقین نے ارم خانم کی اس شاندار کامیابی پر انہیں زبردست خراجِ تحسین پیش کیا ہے۔ ملک بھر میں ان کی اس جیت کو نہ صرف پاکستان کے لیے اعزاز بلکہ خواتین کھلاڑیوں کے لیے بھی ایک بڑی مثال قرار دیا جا رہا ہے۔انسپکٹر ارم خانم نے اپنے بیان میں کہا کہ "پاکستان کا نام بلند کرنا میری سب سے بڑی کامیابی ہے، یہ میڈلز پوری قوم کے نام ہیں۔”

  • سوشل میڈیا پر لیفٹیننٹ جنرل نعمان زکریا کے حوالے سے بے بنیاد خبریں

    سوشل میڈیا پر لیفٹیننٹ جنرل نعمان زکریا کے حوالے سے بے بنیاد خبریں

    سوشل میڈیا پر لیفٹیننٹ جنرل نعمان ذکریا کی بطور وائس چیف آف آرمی اسٹاف (VCOAS) تقرری کے حوالے سے جھوٹی خبریں گردش کرنے لگیں، جس کے بعد سرکاری اور عسکری ذرائع نے ان خبروں کو مکمل طور پر بے بنیاد قرار دے دیا ہے۔

    ذرائع کے مطابق یہ جھوٹی خبر سب سے پہلے سوشل میڈیا پر شائع کی گئی، جس کا اصل بانی سیاسی رہنما ،یوٹیوبر، پی ٹی آئی رہنما شہباز گِل ہے،شہباز گل کی جانب سے پھیلائی گئی یہ معلومات نہ صرف غلط ہے بلکہ اس کا مقصد عوام میں بے چینی اور افواہیں پھیلانا بتایا جا رہا ہے۔ لیفٹیننٹ جنرل نعمان ذکریا کی ترقی یا تقرری کے حوالے سے جاری کی گئی خبروں میں کوئی صداقت نہیں۔

    سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر گمراہ کن معلومات کا پھیلاؤ ایک سنگین مسئلہ بنتا جا رہا ہے۔ ماہرین کے مطابق ’فیک نیوز‘ نہ صرف عوامی رائے کو متاثر کرتی ہے بلکہ ملکی اداروں کے بارے میں غلط تاثر بھی پیدا کرتی ہے۔عوام سے اپیل کی گئی ہے کہ وہ غیر مصدقہ اطلاعات پر کان نہ دھریں اور صرف مستند ذرائع سے جاری کردہ خبروں پر یقین کریں۔ جعلی خبریں پھیلانا قابلِ تعزیر جرم ہے، اور ذمہ دار افراد کے خلاف کارروائی عمل میں لائی جا سکتی ہے۔

  • ایئرانڈیا حادثہ کے شواہد غائب ، امریکی تحقیقاتی اداروں کے ہاتھوں مودی سرکار کا پردہ چاک

    ایئرانڈیا حادثہ کے شواہد غائب ، امریکی تحقیقاتی اداروں کے ہاتھوں مودی سرکار کا پردہ چاک

    ایئرانڈیا حادثہ کے شواہد غائب ، امریکی تحقیقاتی اداروں کے ہاتھوں مودی سرکار کا پردہ چاک ہو گیا

    بھارت اپنی ہٹ دھرمی، جھوٹ اور فریب کی عادت سے مجبور ، طیارہ حادثہ کے حقائق چھپانے کی تمام کوششیں بے سُودہو گئیں،عیار مودی کی ایماء پربھارت نےامریکا کو ائیر انڈیا احمد آباد حادثہ کی تحقیقات کیلئے بلیک باکس ڈیٹا تک رسائی دینے سے انکارکر دیا،12جون 2025ء کو ائیر انڈیا کے تباہ کن حادثہ میں بھارتی پائلٹ کی غفلت نے 260 افراد کی جان لے لی تھی

    سابق سی آئی اے اہلکار اور امریکی صحافی سارہ ایڈمز کا کہنا ہے کہ امریکی تفتیشی ٹیم کی تحقیق کے مطابق ایئر انڈیا طیارہ کی تباہی پائلٹ کی لاپرواہی کے باعث ہوئی،بھارتی حکام اب بھی فلائٹ کے بلیک باکس ڈیٹا تک مکمل رسائی دینے سے انکار کر رہے ہیں، اگر پائلٹ کی لاپرواہی تھی تو بلیک باکس چھپانا خودمختاری نہیں بلکہ سیکیورٹی تھریٹ ہے،

    امریکی جریدہ دی ٹیلی گراف کے مطابق؛ امریکی حکام اور ایرو اسپیس ماہرین کے مطابق بھارتی پائلٹ نے جان بوجھ کر طیارے کو تباہ کیا،امریکی جریدہ وال اسٹریٹ جرنل نے بھی شواہد کی روشنی میں طیارہ جان بوجھ کر گرانے کی طرف اشارہ کیا تھا، بلیک باکس ڈیٹا ظاہر کرتا ہے کہ کاک پٹ میں موجود کسی نے انجن کا فیول سپلائی سسٹم خود بند کیا تھا ،امریکی تفتیشی ٹیم کو ملبے کی تصاویر لینے سے روکا گیا اور کچھ شواہد ان کے پہنچنے سے پہلے ہی غائب کردیئے گئے، بھارتی حکام نے امریکی ماہرین کو کاک پٹ وائس ریکارڈر اور فلائٹ ڈیٹا کے تجزیہ کیلئے لیبارٹری میں جانے سے روک دیا تھا

    بھارتی عدالتوں، اداروں اور تحقیقاتی عمل پر امریکا کے عدم اعتماد نے مودی کی نام نہاد شفافیت کا پول کھول دیا ہے

  • امریکہ میں داعش خراسان کی معاونت کے الزام میں افغان شہری گرفتار

    امریکہ میں داعش خراسان کی معاونت کے الزام میں افغان شہری گرفتار

    امریکہ کے امیگریشن اور کسٹمز انفورسمنٹ (ICE) نے ایک افغان شہری، جان شاہ صافی، کو داعش خراسان کی حمایت کے الزام میں گرفتار کر لیا ہے۔ حکام کے مطابق صافی نے دہشتگرد تنظیم کو معاونت فراہم کی اور افغانستان میں اپنے والد، جو طالبان کمانڈر ہیں، کو ہتھیار بھی مہیا کیے۔

    تفصیلات کے مطابق جان شاہ صافی 8 ستمبر 2021 کو سابق امریکی صدر جو بائیڈن کے "آپریشن ایلیز ویلکم” پروگرام کے تحت امریکہ پہنچا تھا، جس کے ذریعے ہزاروں افغان شہریوں کو امریکہ میں پناہ دی گئی تھی۔امریکی حکام کا کہنا ہے کہ صافی اس ہفتے گرفتار ہونے والا تیسرا افغان نژاد مشتبہ دہشتگرد ہے، جس سے اس پروگرام کے تحت آنے والے افراد کی پس منظر کی جانچ اور نگرانی سے متعلق خدشات بڑھ گئے ہیں۔

  • پاکستان اور کرغزستان کے درمیان معاہدوں اور مفاہمتی یادداشتوں کے تبادلے

    پاکستان اور کرغزستان کے درمیان معاہدوں اور مفاہمتی یادداشتوں کے تبادلے

    پاکستان اور کرغزستان کے درمیان معاہدوں اور مفاہمتی یادداشتوں کے تبادلے کیے گئے ہیں۔

    وزیراعظم ہاؤس اسلام آباد میں کرغزستان اور پاکستان کے درمیان مختلف شعبوں میں مفاہمتی یادداشت کے تبادلے کی تقریب ہوئی۔ جس میں کرغزستان کے صدر صادر ژپاروف اور وزیراعظم شہباز شریف شریک ہوئے،وزیر اعظم شہباز شریف اور کرغزستان کے صدر صادر ژپاروف کے درمیان بشکیک اور اسلام آباد کو جڑواں شہر قرار دینے کا معاہدہ ہوا ہے،پاکستان اور کرغزستان کے درمیان کان کنی اور جیوسائنسز میں تعاون کی مفاہمتی یادداشت کا تبادلہ ہوا،تقریب کے دوران پاکستان فارن سروسز اکیڈمی اور کرغزستان ڈپلومیٹک اکیڈمی کے درمیان مفاہمتی یادداشت کا تبادلہ ہوا جبکہ وزیر خارجہ اسحاق ڈار اور کرغزستان کے وزیر خارجہ نے دستاویز کا تبادلہ کیا.پاکستان اور کرغزستان کے درمیان سیاحت اور توانائی کے شعبے میں تعاون کی مفاہمتی یادداشت کا تبادلہ ہوا،پاکستان اور کرغزستان کے درمیان سزا یافتہ قیدیوں کے تبادلے اور ثقافت کے شعبے میں بھی معاہدہ ہوا ہے۔ وزارت قانون و انصاف اور کرغزستان کی وزارت انصاف میں مفاہمتی یادداشت کا تبادلہ ہوا،وزیر اعظم یوتھ پروگرام اور کرغز ثقافت، اطلاعات، کھیل و امور نوجوانان کی وزارت میں مفاہمتی یادداشت کا تبادلہ ہوا۔

    وزیر اعظم شہباز شریف نے معاہدوں پر دستخط کی تقریب میں اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ کرغزستان کے صدر کو پاکستان میں خوش آمدید کہتے ہیں، صدر صادر ژپاروف کا دورہ دوطرفہ تعلقات کو مستحکم کرنے کے لیے اہمیت کا حامل ہے، پاکستان کی 24 کروڑ عوام کی طرف سے معزز مہمان کا خیر مقدم کرتے ہیں۔ صدر صادر ژپاروف دو دہائیوں بعد پاکستان کا دورہ کرنے والے کرغزستان کے صدر ہیں، یہ دورہ مختلف شعبوں میں تعاون کی نئی جہت دینے کے لیے اہمیت کا حامل ہے، پاکستان اور کرغزستان کے تعلقات کی جڑیں تاریخ میں ہیں،مذاکرات میں مختلف شعبوں میں تعاون، علاقائی اور عالمی امور پر گفتگو ہوئی، ہم نے تعلقات کو نئی بلندیوں پر لے جانے کے مشترکہ عزم کا اعادہ کیا ہے،توانائی، تجارت اور روابط کے فروغ اور دیگر شعبوں میں تعاون بڑھائیں گے، پاکستان کرغزستان بزنس فورم سے معاشی تعاون کی نئی راہیں کھلیں گی، مختلف شعبوں میں تعاون کے 15 معاہدے اور مفاہمتی یادداشتیں اہم پیشرفت ہے، 2 سال میں دوطرفہ تجارتی حجم 15سے 200 ملین ڈالر تک لے جائیں گے۔

    قبل ازیں کرغزستان کے صدر صادر ژپاروف کے اعزاز میں وزیراعظم ہاؤس میں استقبالیہ تقریب کا انعقاد کیا گیا،کرغزستان کے صدر کو مسلح افواج کے چاق و چوبند دستوں کی جانب سے گارڈ آف آنر پیش کیا گیا،وزیر اعظم شہباز شریف نے گرمجوشی سے مہمان صدر کا استقبال کیا۔

  • پاکستان کی امریکا میں گرفتار افغان شہری کے حوالہ سے بے بنیاد خبروں کی تردید

    پاکستان کی امریکا میں گرفتار افغان شہری کے حوالہ سے بے بنیاد خبروں کی تردید

    پاکستان نے امریکی حکام کی جانب سے افغان شہری لقمان خان کی گرفتاری کے حوالے سے میڈیا پر پھیلائی جانے والی بے بنیاد خبروں کی سختی سے تردید کر دی ہے۔

    ترجمان دفترخارجہ کے مطابق امریکی شہر ڈیلاویئر سے گرفتار لقمان خان کے پاس امریکہ اور افغانستان کی دہری شہریت موجود ہے۔ بتایا گیا کہ وہ زیادہ تر افغانستان میں مقیم رہا جبکہ کچھ عرصہ افغان پناہ گزین کیمپ میں بھی رہا۔ ترجمان نے کہا کہ 24 نومبر کو ڈیلاویئر سے گرفتار ہونے والے افغان نژاد لقمان خان پر امریکہ کے خلاف حملے کی منصوبہ بندی کا الزام ہے اور اس کے گھر اور گاڑی سے اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد ہوا تھا،ترجمان دفترخارجہ کا کہنا ہے کہ کسی بھی خبر کو بغیر تصدیق کے نشر نہ کیا جائے، اس قسم کی خبریں غیر مصدقہ اور گمراہ کن ہیں۔

  • جو بھی پنجاب میں گندگی پھیلائے گا، جرمانے کی سزا پائے گا،مریم نواز کا حکم

    جو بھی پنجاب میں گندگی پھیلائے گا، جرمانے کی سزا پائے گا،مریم نواز کا حکم

    پنجاب میں صفائی والی گاڑیاں بھی اب ماحول دوست الیکٹرک وہیکلز ہونگیں ،پنجاب میں اب کوڑے کرکٹ سے بھی انرجی پیدا کی جائے گی،وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے ”ویسٹ ٹو ویلیو“پراجیکٹ کے لئے وسط جنوری تک جامع پلان طلب کر لیا

    پنجاب کے ہر گلی کوچے میں ،اب اتوار کو بھی پنجاب میں صفائی ہوگی،وزیر اعلی مریم نواز شریف نے ستھرا پنجاب کی گاڑیوں کو الیکٹرک وہیکل متعارف کرانے کا حکم دے دیا،پنجاب میں کمرشل ایریاز اور سڑک پر کوڑا کرکٹ پھیلانے والے قانون کے شکنجے میں ،جرمانے ہونگے،پنجاب میں روڈز پر کوڑا کرکٹ پھیلانے والا 15 دن کے بعد قانون کی گرفت میں آئے گا،پنجاب میں پہلی مرتبہ اتوار کے روز بھی صفائی کے لئے عملہ تعینات کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے، روایتی جھاڑو کی بجائے ستھرا پنجاب کے ہیروز جدید میکنیکل سوئپر استعمال کرنے پر اتفاقِ کیا گیا،ستھرا پنجاب کے تحت ہر یونین کونسل میں صفائی کے ہیروز کی تعداد بڑھائی جائے گی،پنجاب کی ہر دو یونین کونسل کو ایک ٹریکٹر کی فراہمی کی تجویز کا جائزہ لیا گیا،صفائی کا نیا نظم و نسق اور نئے معیار کے لئے پنجاب میں کوڑے دان اور کنٹینر کے لیے باقاعدہ ویسٹ انکلوژر بنائے جائیں گے

    وزیراعلیٰ مریم نواز شریف کی زیر صدارت خصوصی اجلاس، ستھرا پنجاب کے ہر پہلو پر تفصیلی بریفنگ،مزید جدت لانے کا فیصلہ کیا گیا،وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کا کہنا تھا کہ صفائی کا اتنا بڑا نظام کسی معجزے سے کم نہیں۔ شہروں اور دیہات کی صفائی کا جامع نظام برسوں پہلے بننا چاہیے تھا،زیرو سے آغاز کیاوقت کے ساتھ ساتھ ستھرا پنجاب پراجیکٹ میں بہتری لارہے ہیں۔ صوبے بھر میں ستھرا پنجاب پر عوام کی طرف سے اچھے کام کا مثبت فیڈ بیک آرہا ہے۔دوران اجلاس بریفنگ میں بتایا گیا کہ شفافیت کے لئے ستھرا پنجاب میں تنخواہوں اور ادائیگی کا سسٹم ڈیجیٹلائز کر دیا گیا۔ گاڑیوں کی چیکنگ کے لئے وہیکل ٹریکنگ مینجمنٹ سسٹم اور لائیو کنٹینر مانیٹرنگ جاری ہے۔ویسٹ کمپنیوں کے لئے کے پی آئیز کے مطابق مارکس دیکر کارکردگی کا تعین کیا جارہا ہے۔

  • دبئی کی رئیل اسٹیٹ مارکیٹ ،2025 میں بھی ریکارڈ توڑ رفتار برقرار

    دبئی کی رئیل اسٹیٹ مارکیٹ ،2025 میں بھی ریکارڈ توڑ رفتار برقرار

    دبئی کی رئیل اسٹیٹ مارکیٹ نے سال 2025 میں بھی اپنی تیز رفتار ترقی کا سلسلہ برقرار رکھا ہے۔ حکومتِ دبئی کے ادارے دبئی لینڈ ڈپارٹمنٹ (DLD) کی جانب سے جاری کردہ تازہ ترین ماہانہ رپورٹ کے مطابق نومبر 2025ء میں بھی خرید و فروخت کے سودوں میں نمایاں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

    رپورٹ کے مطابق رواں سال کے پہلے 11 ماہ کے دوران جائیداد کی مجموعی لین دین کی مالیت 624.1 ارب درہم تک پہنچ گئی، جو پاکستانی کرنسی میں تقریباً 47.68 کھرب روپے بنتی ہے۔یہ اعداد و شمار گزشتہ برس کے مقابلے میں 49.6 فیصد اضافے کی نشاندہی کرتے ہیں، جس سے واضح ہوتا ہے کہ دبئی کی پراپرٹی مارکیٹ مسلسل مضبوط ہو رہی ہے۔ ماہرین کے مطابق اہم اور مقبول کمیونٹیز میں آف پلان پراپرٹیز (یعنی زیر تعمیر منصوبوں) کی مانگ میں غیر معمولی اضافہ ہوا،غیر ملکی سرمایہ کاروں کی دبئی کے تعمیراتی شعبے میں بڑھتی ہوئی دلچسپی سامنے آئی،مضبوط معاشی پالیسیوں اور سرمایہ کار دوست ماحول بھی ملا،یہ تمام عوامل مل کر دبئی کی رئیل اسٹیٹ مارکیٹ کو نئی بلندیوں تک لے جا رہے ہیں۔

    رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ نومبر کے مہینے میں دبئی کا مہنگا ترین اپارٹمنٹ 15.51 ارب روپے میں فروخت ہوا، جو اس بات کا ثبوت ہے کہ لگژری ہاؤسنگ سیکٹر بھی بھرپور انداز میں فروغ پا رہا ہے۔ نومبر 2025ء میں مجموعی طور پر 769 رئیل اسٹیٹ سودے ریکارڈ کیے گئے جن کی مالیت 3.51 ارب درہم (تقریباً 268 ارب روپے) رہی۔یہ اعداد و شمار گزشتہ مہینوں کے مقابلے میں بھی بہتری ظاہر کرتے ہیں، جس کے تحت مارکیٹ میں سرمایہ کاروں کا اعتماد واضح طور پر مضبوط دکھائی دیتا ہے۔

  • دہشتگردوں کیخلاف کاروائیاں جاری،پولیس وین پر حملے میں ملوث دہشتگردہلاک

    دہشتگردوں کیخلاف کاروائیاں جاری،پولیس وین پر حملے میں ملوث دہشتگردہلاک

    خیبر پختونخوا اوربلوچستان میں سیکورٹی فورسز کی ملک دشمن عناصر کے خلاف کاروائیاں جاری ہیں

    شمالی وزیرستان،دته خیل تحصیل میں مقامی بریگیڈ کمانڈر اور کمانڈنگ آفیسر نے ممتاز قبائلی بزرگ ملک مشال کے گھر کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے سیکیورٹی صورتحال کا جائزہ لیا اور علاقے کے معزز زمینداروں اور عمائدین سے ملاقات کی۔ دورے کے دوران عسکری حکام نے عوام سے دہشت گردوں کے خلاف تعاون کی اپیل کی اور رہائشیوں کو ہدایت کی کہ کسی بھی مشتبہ سرگرمی کی فوری اطلاع متعلقہ حکام کو دیں۔ کمانڈر نے امن کے قیام، بروقت ردعمل اور طے شدہ ایس او پیز پر سختی سے عملدرآمد کے عزم کا اعادہ کیا۔ فوجی حکام نے خطے میں گشت بڑھانے، سنیپ چیکنگ اور نگرانی کے اقدامات میں اضافہ کرنے کی ضرورت پر بھی زور دیا، جبکہ ٹیموں کو مقامی رہنماؤں اور متعلقہ اداروں کے ساتھ قریبی رابطہ برقرار رکھنے کی ہدایت کی۔ عمائدین نے سکیورٹی فورسز کی کوششوں کو سراہا اور علاقے سے دہشت گردی کے خاتمے کے لیے مکمل تعاون کی یقین دہانی کرائی۔

    نوشہرہ کی ضلعی انتظامیہ نے چار سابقہ پناہ گزین کیمپوں میں رہائش پذیر افغان مہاجرین کو تین دن کے اندر کیمپ خالی کرنے کی ہدایت جاری کردی ہے۔ حکام کے مطابق غیر قانونی مقیم افغان باشندوں کے خلاف بڑے پیمانے پر آپریشن اتوار سے شروع ہوگا، اور مقررہ مہلت کے بعد نہ نکلنے والوں کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے گی۔ ڈپٹی کمشنر نوشہرہ عرفان اللہ محسود کے مطابق اکوڑہ خٹک کے ختم شدہ کیمپوں میں رہنے والے خاندانوں کو اسسٹنٹ کمشنر جہانگیرا انیس الرحمٰن نے پولیس ٹیم کے ہمراہ نوٹس جاری کیے۔ مسجد ملا بادام میں بھی مہاجرین کو تین دن کے اندر کیمپ خالی کرکے افغانستان واپس جانے کی ہدایت کی گئی، اور نوٹسز کیمپ میں آویزاں بھی کیے گئے۔ حکام کے مطابق مہلت ختم ہوتے ہی قانون کے مطابق کارروائی کی جائے گی، اور آپریشن اس وقت تک جاری رہے گا جب تک تمام غیر قانونی افراد کو پراسیس نہیں کر لیا جاتا۔

    بنوں کے علاقے ہویڈ اڈہ کے قریب منگل کے روز کالعدم تحریک طالبان پاکستان (ٹی ٹی پی) سے وابستہ دہشت گردوں نے سابق فوجی اہلکار کو فائرنگ کرکے قتل کر دیا۔ پولیس ذرائع کے مطابق مقتول، جو حافظِ قرآن تھا اور دو سال قبل فوج سے ریٹائر ہوا تھا، بازار سے چند قدم کے فاصلے پر نشانہ بنایا گیا۔ فائرنگ سے شدید زخمی ہونے پر اسے اسپتال منتقل کیا گیا، جہاں وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جاں بحق ہوگیا۔ یہ ٹارگٹ کلنگ اس وقت سامنے آئی ہے جب خطے میں عسکریت پسندوں کی سرگرمیوں میں اضافہ دیکھا جا رہا ہے، اور حکام کے مطابق افغان سرحد پار سے آنے والے عناصر کی مداخلت میں بھی اضافہ ہوا ہے۔ حالیہ کاؤنٹر ٹیرر آپریشنز میں کئی افغان شہری مارے گئے ہیں، جس سے اس خطرے کے خارجی پہلو مزید واضح ہو گئے ہیں۔

    ڈیرہ پولیس نے بدھ کے روز ایک بڑے کاؤنٹر ٹیرر آپریشن کے دوران اس گروہ کا تعاقب کیا اور گھیراؤ کیا، جو اسی دن پنالہ میں پولیس وین پر مہلک آئی ای ڈی حملے میں ملوث تھا۔ پولیس حکام کے مطابق فوری ردعمل کے نتیجے میں دو دہشت گرد ہلاک جبکہ دو زخمی ہوئے۔ ضلع بھر میں پولیس یونٹس کو ہائی الرٹ کر دیا گیا۔ بروقت خفیہ اطلاعات پر ڈیرہ پولیس نے سرچ اینڈ اسٹرائیک آپریشن شروع کیا اور حملے میں ملوث افراد کا سراغ لگایا جب وہ دیہی علاقے کی طرف فرار ہونے کی کوشش کر رہے تھے۔ پولیس کے نزدیک پہنچنے پر مختصر مگر شدید فائرنگ کا تبادلہ ہوا۔ حکام کے مطابق مربوط فیلڈ موومنٹ کی بدولت دہشت گردوں کو قابو کر لیا گیا۔ پولیس ترجمان کے مطابق ہلاک و زخمی دہشت گرد فتنہ الخوارج گروہ سے تعلق رکھتے تھے اور آئی ای ڈی حملے کے بعد دوبارہ منظم ہونے کی کوشش کر رہے تھے۔ ترجمان نے کہا: "ڈیرہ پولیس ایک بھی دہشت گرد کو فرار نہیں ہونے دے گی۔ ہر حملے کا فیصلہ کن جواب دیا جائے گا۔” دو دہشت گرد موقع پر ہلاک ہوئے، جبکہ دو زخمی محدود حرکت کے ساتھ فرار ہونے میں کامیاب ہوئے۔ باقی مشتبہ افراد کی تلاش اور سہولت کاروں کا نیٹ ورک ختم کرنے کے لیے سرچ آپریشن جاری ہے۔ ڈیرہ اسماعیل خان میں سیکیورٹی مزید سخت کر دی گئی ہے، اور کسی ممکنہ جوابی کارروائی کو روکنے کے لیے اضافی چیک پوسٹس اور گشت تعینات کر دیے گئے ہیں۔ حکام نے یقین دلایا ہے کہ آپریشن اس وقت تک جاری رہے گا جب تک پورا نیٹ ورک مکمل طور پر ختم نہیں ہو جاتا۔

    جنوبی وزیرستان، خیبر پختونخوا
    تایارزہ تھانے کی حدود میں واقع توروام بازار میں مسلح افراد نے پولیس وین پر فائرنگ کر دی۔ پولیس ذرائع کے مطابق فائرنگ کے نتیجے میں پولیس اہلکار امام حسین زخمی ہوگیا۔ زخمی اہلکار کو فوری طور پر اسپتال منتقل کیا گیا، جہاں اس کی حالت خطرے سے باہر بتائی جاتی ہے۔ پولیس نے جوابی فائرنگ کی، تاہم حملہ آور موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔ واقعے کی تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں اور ملزمان کی گرفتاری کے لیے سرچ آپریشن جاری ہے۔