Baaghi TV

Author: ممتاز حیدر

  • وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی سے امریکی قونصل جنرل کی  ملاقات

    وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی سے امریکی قونصل جنرل کی ملاقات

    خیبرپختونخوا کے وزیراعلیٰ سہیل آفریدی سے امریکی قونصل جنرل تھامس ایکرٹ نے ملاقات کی ہے۔

    پشاور میں ہونے والی ملاقات میں تجارت، سرمایہ کاری، معدنیات، توانائی، انسداد دہشتگردی اور انسداد منشیات میں تعاون پر بھی گفتگو کی گئی،ملاقات میں بزنس اینڈ انویسٹمنٹ روڈ شو کرانےکی تجویز پر غور کیا گیا جبکہ روڈ شو میں قیمتی اور نایاب معدنیات کے لیز ہولڈرز کو مدعو کرنےکی تجویز بھی زیر غور آئی،میڈیا رپورٹس کے مطابق امریکی قونصل جنرل کا کہنا تھاکہ تجارتی سفارتکاری امریکی خارجہ پالیسی کا مرکزی ستون ہے، اقتصادی سفارتکاری کے فروغ سے مجموعی امن و استحکام کو تقویت ملےگی، معدنیات اور توانائی کی شراکت داری اقتصادی سفارتکاری کو مضبوط کرے گی۔

    وزیراعلیٰ سہیل آفریدی کا کہنا تھاکہ عوامی مفاد صوبائی حکومت کےفیصلوں میں مرکزی حیثیت رکھتا ہے، خیبرپختونخوا منرلزایکٹ کے تحت مقامی آبادی کو سرمایہ کاری میں اولین ترجیح حاصل ہے، مقامی آبادی کو فائدہ پہنچانے والی نجی سرمایہ کاری کی مکمل حوصلہ افزائی اورسہولت دی جائے گی،صوبائی حکومت سستی توانائی کیلئے چھوٹے پن بجلی گھروں اور ڈیموں پر کام کر رہی ہے، نائن الیون کے بعد دہشتگردی کےخلاف جنگ میں خیبرپختونخوا سب سے زیادہ متاثر ہوا، صوبائی حکومت انفرا اسٹرکچر اور ادارہ جاتی مضبوطی پر کام کررہی ہے، ضم اضلاع میں نایاب معدنی ذخائر سے مقامی آبادی کو براہ راست فائدہ دیا جائےگا۔

  • فیلڈ مارشل عاصم منیر سے ترک وزیرِ توانائی کی  ملاقات

    فیلڈ مارشل عاصم منیر سے ترک وزیرِ توانائی کی ملاقات

    فیلڈ مارشل عاصم منیر سے ترک وزیرِ توانائی نے ملاقات کی جس میں باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

    ڈی جی آئی ایس پی آر کے مطابق ترک وزیرِ توانائی الپ ارسلاں نے فیلڈ مارشل عاصم منیر سے جی ایچ کیو میں ملاقات کی،ملاقات میں پاک ترکیے تعاون کو توانائی کے شعبے میں مزید وسعت دینے پر گفتگو کی گئی۔ملاقات میں پاک ترکیے دوطرفہ تعلقات کو مضبوط بنانے پر بھی بات چیت ہوئی، ملاقات میں فیلڈ مارشل نے عالمی فورمز پر پاکستان کے لیے ترکیے کی مستقل حمایت پر اظہارِ تشکر کیا۔

    ڈی جی آئی ایس پی آر کے مطابق ترکیے کے وزیر الپ ارسلاں نے توانائی کے شعبے میں تعاون کو مزید گہرا کرنے کی خواہش کا اظہار کیا، ترکیے کے وزیر نے علاقائی امن ، استحکام اور پائیدار ترقی کے لیے پاکستان کی کوششوں کو سراہا

  • مین ہول میں گرکر بچے کی موت،میئر کراچی سمیت دیگر کیخلاف مقدمہ کی درخواست

    مین ہول میں گرکر بچے کی موت،میئر کراچی سمیت دیگر کیخلاف مقدمہ کی درخواست

    کراچی کی سیشن عدالت میں نیپا چورنگی کے قریب مین ہول میں گرکر 3 سالہ بچے ابراہیم کے جاں بحق ہونے کے معاملے پر میئر کراچی، ٹاؤن چیئرمین، ایم ڈی واٹر کارپوریشن اور بی آر ٹی کنٹریکٹر و دیگر کے خلاف مقدمہ درج کرنے کی تین مختلف درخواستیں دائر کردی گئیں۔

    ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج شرقی میں نیپا فلائی اوور کے قریب مین ہول میں گر کر تین سالہ ابراہیم کے جاں بحق ہونےکے معاملے پر تینوں درخواستیں کراچی کے وکلا کی جانب سے دائر کی گئی ہیں،درخواستوں میں مؤقف اپنایا گیا ہےکہ ایدھی فاؤنڈیشن کی رپورٹ کے مطابق رواں سال 23 شہری گٹر میں گرکر جاں بحق ہوئےہیں۔ حالیہ واقعے میں ریسکیو آپریشن روکا گیا، شہریوں نے اپنی مدد آپ کے تحت ہیوی مشینری منگوا کر دوبارہ آپریشن شروع کرایا،درخواست میں استدعا کی گئی ہےکہ نامزد ملزمان کے خلاف قتل بالسبب کا مقدمہ درج کیا جائے، پولیس نامزد ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرنے سے انکار کر رہی ہے، معاملے کی تحقیقات کے لیے ایس پی رینک کے افسر کو مقرر کیا جائے۔

    خیال رہے کہ گزشتہ اتوار کی رات گلشن اقبال نیپا چورنگی کے قریب 3 سال کا بچہ کھلے مین ہول میں گرگیا تھا جس کے بعد ریسکیو اہلکاروں نے بچے کی تلاش شروع کی تاہم وہ ناکام رہے اور ریسکیو آپریشن کو عارضی طور پر روک دیاگیا، ریسکیو آپریشن رکنے کے بعد لوگوں نے اپنی مدد آپ کےتحت ہیوی مشینری منگوائی اور جائے وقوعہ پر کھدائی کی گئی،کھلے مین ہول میں گرنے والے بچےکی شناخت 3 سال کے ابراہیم ولد نبیل کےنام سے ہوئی، ابراہیم فیملی کے ہمراہ ڈیپارٹمنٹل اسٹور میں شاپنگ کرنے آیا تھا۔

  • اسسٹنٹ کمشنر سمیت چار شہدا کی نماز جنازہ،وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا شریک نہ ہوئے

    اسسٹنٹ کمشنر سمیت چار شہدا کی نماز جنازہ،وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا شریک نہ ہوئے

    بنوں میں خوارج کے حملے میں شہادت پانے والے اسٹنٹ کمشنر شاہ شاہ ولی سمیت چار افراد کی نماز جنازہ بنوں میں ادا کردی گئی

    نماز جنازہ GOC میرانشاہ، ضلعی انتظامیہ اور پولیس کے افسران، اور علاقے کے عوام نے ادا کی۔ مگر صد افسوس، وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی شہدا کے نمازجنازہ میں آج بھی غیر حاضر رہے،وانا کی دفعہ تو بہانہ تھا کہ وہاں حالات خراب ہیں، میرانشاہ میں کیا ہوا؟ کیا وزیر اعلیٰ کے پاس حفاظتی دستے نہیں؟ یا اس کے پاس ہیلی کاپٹر نہیں؟ اگر تصویر میں نظر آنے والے تمام لوگوں کوئی خطرہ یا ڈر نہیں تو آفریدی صاحب کا کیا مسئلہ ہے؟ بات اتنی سی ہے کہ آفریدی صاحب کو اس تمام گورکھ دھندے سے غرض نہیں.اس کی ایک ہی خواہش ہے، نیازی کے نام پر چادر لپیٹ کے اڈیالہ کے باہر بیٹھے رہو اور پیچھے اپنے بھائیوں کو کہو کہ جتنا لوٹ سکتے ہیں لوٹ لیں،نہ جانے کب دکان بند ہو جائے ،اگر اڈیالہ جیل سے فرصت ملے تو اپنے صوبے کے عوام کے غم میں بھی شریک ھو جائیں ،نماز جنازہ میں وزیر اعلٰی خیبرپختونخوا کی غیر حاضری ایک واقعہ نہیں بلکے گھٹیا سوچ اور ناپاک ارادے کی غمازی کرتا ہے
    ۔

  • گلوبل ٹیک کا برطانوی فُٹ ویئر برانڈ   میں 51 فیصد حصص خریدنے کا اعلان

    گلوبل ٹیک کا برطانوی فُٹ ویئر برانڈ میں 51 فیصد حصص خریدنے کا اعلان

    امریکی ٹیکنالوجی ہولڈنگ کمپنی گلوبل ٹیک کارپوریشن ( نے اعلان کیا ہے کہ اس نے برطانوی معروف فُٹ ویئر برانڈ Moda in Pelle (MIP) میں 51 فیصد اکثریتی حصص خریدنے کے لیے ایک حتمی معاہدہ طے کر لیا ہے۔

    یہ برانڈ 1975 میں قائم ہوا تھا اور برطانیہ کی مارکیٹ میں فیشن، معیار اور تکنیکی جدت کے امتزاج کے باعث ایک مضبوط مقام رکھتا ہے۔ گزشتہ مالی سال میں کمپنی نے تقریباً 3.7 کروڑ ڈالر کی آمدنی حاصل کی۔گلوبل ٹیک کے مطابق اس معاہدے سے کمپنی کو نیا ریونیو حاصل ہوگا، ای کامرس میں اس کی صلاحیتیں Thrivo AI کے ذریعے مزید مضبوط ہوں گی، جبکہ برطانوی مارکیٹ میں اس کی عملی موجودگی میں بھی اضافہ ہوگا۔کمپنی کا کہنا ہے کہ یہ خریداری آئندہ 30 دنوں میں معمول کی شرائط پوری ہونے پر مکمل ہونے کی توقع ہے۔

    گلوبل ٹیک کے چیف ایگزیکٹیو آفیسر ڈین گرین نے کہا کہ “پچاس سال سے کام کرنے والے ایک مستحکم برانڈ کا حصول گلوبل ٹیک کے لیے ایک بہترین قدم ہے، جس سے نہ صرف مارکیٹ تک رسائی بڑھے گی بلکہ کمپنی کی تکنیکی صلاحیتیں بھی مزید مضبوط ہوں گی۔ Thrivo AI کا نفاذ دونوں کاروباروں کے آپریشنز کو بہتر بنائے گا۔”

    Moda in Pelle ،برطانوی شہر لیڈز میں قائم کیا گیا یہ برانڈ اعلیٰ معیار کے جوتے، بوٹس، بیگز اور دیگر لیذر مصنوعات تیار کرتا ہے۔ ملک بھر میں 40 سے زائد ریٹیل اسٹورز، کنسیشنز اور مضبوط آن لائن پلیٹ فارم کے باعث کمپنی کی برطانیہ میں بڑی شناخت ہے۔ اس کے بانی سٹیفن بَک نے 1975 میں لیڈز کے بانڈ اسٹریٹ پر پہلا اسٹور قائم کیا تھا۔

    گلوبل ٹیک نے یہ حصص اپنی کمپنی کے کامَن اسٹاک اور کنورٹیبل سیریز A پریفرڈ اسٹاک کے بدلے خریدے ہیں۔ اس خصوصی پریفرڈ اسٹاک کو بعد ازاں مخصوص شرائط پوری ہونے پر عام شیئرز میں تبدیل کیا جا سکتا ہے۔
    معاہدے کی قانونی کارروائی میں دی لوئو لا فرم، پی سی نے گلوبل ٹیک کی معاونت کی۔

    گلوبل ٹیک مصنوعی ذہانت، بگ ڈیٹا اور ابھرتی ہوئی ٹیکنالوجیز کے شعبوں میں سرمایہ کاری اور شراکت داری کے ذریعے ڈیجیٹل معیشت میں جدید حل فراہم کرتی ہے،

  • پاکستان کے مالیاتی ٹیکنالوجی  سیکٹر  میں  شاندار  پیشرفت

    پاکستان کے مالیاتی ٹیکنالوجی سیکٹر میں شاندار پیشرفت

    وزارت آئی ٹی و ٹیلی کمیونیکیشن کے مطابق بین الاقوامی میگزین فوربز نے اپنی تازہ رپورٹ میں پاکستان کے مالیاتی ٹیکنالوجی سیکٹر میں شاندار پیشرفت اور سرمایہ کاری کے تیزی سے بڑھتے رجحان کو اجاگر کیا ہے۔

    وزارت آئی ٹی کے مطابق فوربز کی نئی رپورٹ میں بتایا گیا ہےکہ 2024 میں پاکستان کے فن ٹیک شعبے میں سرمایہ کاری دوگنی ہوگئی جو بڑھ کر 26.3 ملین ڈالر تک پہنچ گئی، اس سے قبل 2023 میں یہ سرمایہ کاری صرف 12.5 ملین ڈالر رہی تھی،2025 کے پہلے 6 ماہ میں سرمایہ کاری مزید بڑھ کر 52.5 ملین ڈالر تک پہنچ چکی ہے، جو فن ٹیک سیکٹر کی تیز رفتار ترقی کی نشاندہی کرتا ہے، حکومت کے ڈیجیٹلائزیشن ایجنڈے نے ملکی اور غیر ملکی سرمایہ کاروں کے اعتماد کو مستحکم کیا ہے جب کہ پاکستان اسٹارٹ اپ فنڈ کے تحت ایکویٹی فری گرانٹس کا اجراء سرمایہ کاروں کی دلچسپی بڑھانے میں اہم کردار ادا کر رہا ہے،پاکستان میں ٹیک بیسڈ معیشت کی جانب بڑھتے ہوئے سفر نے اسٹارٹ اپ سیکٹر میں مثبت تبدیلیوں کو جنم دیا ہے اور یہ تمام پیش رفتیں ایک جدید، مضبوط اور ڈیجیٹل پاکستان کی تشکیل کے حکومتی وژن کو مزید تقویت دے رہی ہیں۔

  • وزیراعظم سے ترکیہ کے وزیر توانائی و قدرتی وسائل کی ملاقات

    وزیراعظم سے ترکیہ کے وزیر توانائی و قدرتی وسائل کی ملاقات

    وزیر اعظم محمد شہباز شریف سے جمہوریہ ترکیہ کے توانائی اور قدرتی وسائل کے وزیر الپرسلان بیریکتر جو پاکستان کے سرکاری دورے پر ہیں، نے آج سہ پہر وزیر اعظم ہاؤس میں ملاقات کی۔

    پاکستان اور ترکیہ کے درمیان تاریخی اور برادرانہ تعلقات پر زور دیتے ہوئے، وزیراعظم نے دوطرفہ تعلقات کی مثبت رفتار پر اطمینان کا اظہار کیا اور ترکیہ کے ساتھ بالخصوص توانائی کے شعبے میں تعاون کو مزید وسعت دینے کے لیے پاکستان کے پختہ عزم کا اعادہ کیا۔ وزیراعظم نے توانائی، پٹرولیم اور معدنیات کے شعبوں میں پاکستان اور ترکیہ کے درمیان تعاون کو وسعت دینے کی اہمیت پر زور دیا۔ انہوں نے اس بات پر اطمینان کا اظہار کیا کہ ترکش پیٹرولیم نے پاکستان میں تیل کی تلاش کے حوالے سے آف-شوراور آن-شور سرگرمیوں میں شمولیت اختیار کی ہے جو توانائی کے شعبے میں دو طرفہ تعاون میں ایک اہم سنگ میل ہے۔ انہوں نے ترک کمپنیوں کو پاکستان کی توانائی کی مارکیٹ میں سرمایہ کاری بڑھانے کی دعوت بھی دی۔

    اس سال صدر رجب طیب اردوان کے ساتھ اپنی متعدد ملاقاتوں کا ذکر کرتے ہوئے وزیر اعظم نے تیزی سے بدلتے ہوئے علاقائی اور عالمی ماحول کے پیش نظر دونوں فریقوں کے درمیان قریبی رابطہ کاری کو یقینی بنانے کی ضرورت پر زور دیا،فریقین کے درمیان اس بات پر اتفاق کیا گیا کہ پاکستان کا وزارتی وفد جلد ہی ترکیہ کا دورہ کرے گا تاکہ دونوں ممالک کے درمیان بالخصوص توانائی اور بجلی کے شعبے میں مزید تعاون تلاش کیا جا سکے۔ ملاقات میں نائب وزیر اعظم و وزیر خارجہ محمد اسحاق ڈار، وزیر پٹرولیم علی پرویز ملک، وزیر پاور ڈویژن سردار اویس خان لغاری، وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے خارجہ امور سید طارق فاطمی اور اعلیٰ حکومتی حکام نے شرکت کی۔

    دونوں رہنمائوں نے ترکیہ اور پاکستان کے درمیان کان کنی کے شعبے میں مفاہمت کی یادداشتوں اور معاہدوں کے تبادلے کا بھی مشاہدہ کیا۔ دونوں ممالک کے درمیان ڈییڈ آف اسائنمنٹ – ایسٹرن آف شور انڈس-سی، پیٹرولیم کنسیشن ایگریمنٹ زیارت نارتھ بلاک، پیٹرولیم کنسیشن ایگریمنٹ سکھ پور-II بلاک، پیٹرولیم کنسیشن ایگریمنٹ سکھ پور-II بلاک، ڈیپ ایف بلاک ای بلاک ڈیپ ایف بلاک اور ایف بلاک ڈیپ بلاک کا تبادلہ ہوا ۔

  • رافیل طیاروں کی صلاحیت پاک فضائیہ کے سامنے صفر ثابت ہوئی، سربراہ پاک فضائیہ

    رافیل طیاروں کی صلاحیت پاک فضائیہ کے سامنے صفر ثابت ہوئی، سربراہ پاک فضائیہ

    ائیر چیف مارشل ظہیر احمد بابر سدھو نے کہا ہےکہ آپریشن بنیان مرصوص میں ہم نے دشمن کو شکست دی، 10 مئی کو دشمن کے ڈیفنس سسٹم کو کامیابی سے نشانہ بنایا۔

    پی اے ایف اکیڈمی رسالپور میں پاسنگ آؤٹ پریڈ سے خطاب کرتے ہوئے سربراہ پاک فضائیہ ائیر چیف مارشل ظہیر احمد بابر سدھو کا کہنا تھا معرکہ حق میں کامیابی پاکستان ائیر فورس کی بہترین کاکردگی کا مظہر ہے،جب 6 اور 7 مئی کی رات پاکستان کی خود مختاری کو چیلنج کیا گیا تو پاکستان ائیر فورس نے دشمن کو بھرپور جواب دیتے ہوئے رافیل سمیت اس کے جدید ترین لڑاکا طیارے گرائے، 10 مئی کو ہم نے دشمن کے ڈیفنس سسٹم کو کامیابی سے نشانہ بنایا، آپریشن بنیان مرصوص میں پاکستان نے سائبر وار فیئر میں اپنی برتری ثابت کی،پاکستان کی سالمیت پر کبھی بھی آنچ نہیں آنے دیں گے، رافیل طیاروں کی صلاحیت پاک فضائیہ کے سامنے صفر ثابت ہوئی، دشمن کی ہر حرکت کو پاک فضائیہ نے لمحوں میں مانیٹر کیا، ہمارے ایکشن اور آپریشن لمحوں میں کارگر ثابت ہوتے ہیں، آج کی جدیددنیا میں پاک فضائیہ پیشہ وارانہ صلاحیتوں سے لیس ہے۔

    ائیر چیف مارشل ظہیر احمد بابر سدھو کا کہنا تھا ہم دشمن کو اس سے بھی زیادہ نقصان پہنچا سکتے تھے لیکن ہم ایک پروفیشنل فورس ہیں اور ہمارا ایکشن کیلکولیٹڈ اور مؤثر ہوتا ہے جس کا واحد مقصد عزت کے ساتھ امن کا حصول ہے،معرکہ حق میں پاکستان ائیر فورس کی کامیابی، برتری اور جدید وار فیئر تقاضوں کو بین الاقوامی سطح پر ناصرف تسلیم کیا گیا بلکہ اس پر اسٹڈی بھی کی جا رہی ہے، پاک فضائیہ کا ہر جوان اور ہر افسرملک و قوم کے لیے ہمہ وقت تیار ہے، فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے معرکہ حق میں قائدانہ کردار ادا کیا، پاکستان ایک امن پسند ملک ہے اور امن کے لیے کردار ادا کر رہا ہے، اگر کسی نے ہماری امن کی خواہش کو چیلنج کیا تو اسے منہ کی کھانی پڑے گی، ہم ایک ذمے دار ایٹمی قوت ہیں، افواج پاکستان پر قوم کا بھر پور اعتماد ہمارے لیے باعث تقویت ہے۔

  • بداخلاقی اور بدتمیزی نہ کی جائے۔وزیراعلیٰ کی ٹریفک پولیس کو ہدایت

    بداخلاقی اور بدتمیزی نہ کی جائے۔وزیراعلیٰ کی ٹریفک پولیس کو ہدایت

    وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر کم عمر طلبہ کوگرفتار کرنے سے روک دیا۔

    مریم نواز نے ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر بچوں کو ہتھکڑیاں لگانے پر بھی سخت برہمی کا اظہار کیا،پنجاب میں 16سال کے بچوں کو اسمارٹ کارڈ اور موٹرسائیکل ڈرائیونگ لائسنس کے اجرا کا اصولی فیصلہ بھی کیا گیا ہے، ہیلمٹ نہ پہننے پر پہلی خلاف ورزی کی صورت میں وارننگ چالان ہوگا.پنجاب بھر میں ٹریفک پولیس کو عوام بالخصوص طلبہ کے لیے ہفتہ آگاہی منایا جائے گا جبکہ ٹریفک کے لیے پہلی مرتبہ ڈرون اور باڈی کیم کا استعمال شروع کردیا گیا ہے۔

    وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کا کہنا تھا کہ کم عمر طلبہ یا بچوں سے زیادہ والدین کو ٹریفک قوانین سے متعلق کردار ادا کرنا چاہیے، ٹریفک قوانین عوام کی جان کی حفاظت کے لیے بنائے جاتے ہیں، عوام کو اپنی حفاظت کے لیے عادتوں کو بدلنا ہوگا، ٹریفک قوانین پر عملدرآمد یقینی بنانے کے لیے ہر شہری اپنا کردار ادا کرے،معصوم بچوں کو نہیں پکڑنا چاہتے مگر قانون کی پاسداری ضروری ہے، بچوں کا قصور نہیں، ہم نے انہیں ہیلمٹ پہننے کی عادت ہی نہیں ڈالی، والدین بچوں کو روڈ سیفٹی کے لیے ہیلمٹ کی اہمیت اور ضرورت سے آگاہ کریں،وزیر اعلیٰ پنجاب نے ٹریفک پولیس کو ہدایت کی کہ ٹریفک پولیس عوام کی عزت نفس کا خصوصی خیال رکھے اور بداخلاقی اور بدتمیزی نہ کی جائے۔

  • ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی،لاہور ہائیکورٹ نے کم عمرافراد کوگرفتارکرنے سے روک دیا

    ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی،لاہور ہائیکورٹ نے کم عمرافراد کوگرفتارکرنے سے روک دیا

    چیف جسٹس لاہورہائیکورٹ عالیہ نیلم نے کم عمرڈرائیورز کی گرفتاریوں پر اظہار تشویش کیا ہے۔

    چیف جسٹس عالیہ نیلم نےٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پرکم عمرافراد کوگرفتارکرنے سے روک دیا ہے.جسٹس عالیہ نیلم نے کہا کم عمر ڈرائیورز سے متعلق پہلے آگاہی مہم چلائی جائے اور پہلے کم عمرموٹر سائیکل اورکار چلانے والے بچوں کو وارننگ دی جائے،انہوں نے کہا کہ غلطی دہرانے پر قانون کے مطابق کارروائی کی جائے۔

    واضح رہےکہ چیف جسٹس لاہورہائیکورٹ نے آئی جی پنجاب کو آج میٹنگ کےلیے چیمبر میں بلایا تھا جس پر آئی جی پنجاب آج لاہور ہائیکورٹ آئے