Baaghi TV

Author: ممتاز حیدر

  • جونئیر جناح ٹرسٹ کے تحت لیڈر سمٹ کا انعقاد

    جونئیر جناح ٹرسٹ کے تحت لیڈر سمٹ کا انعقاد

    جونئیر جناح ٹرسٹ کے تحت لیڈر سمٹ کا انعقاد کیا گیا

    جونیئر جناح ٹرسٹ کے تحت لیڈر سمٹ کی تقریب اسلام آباد میں منعقد ہوئی جس میں تعلیمی ،سماجی ،میڈیا اور جونئیر جناح ٹرسٹ کہ ایمبسڈرز نے شرکت کی ، سمٹ کا مقصد آؤٹ آف سکول بچوں کہ جلسے کو اجاگر کرنا اور پر کام کرنے مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد کی حوصلہ افزائی تھا سمٹ کے مہمانان ڈائریکٹر جونئیر جناح ٹرسٹ محمد الخیام ،روٹس ملینیم ایجوکیشن گروپ سے عظمی حیات ،گیلپ پاکستان کی ایگزیکٹو ڈائریکٹر بلال اعجاز گیلانی ،حنان علی عباسی ،محمد بلال عزیز ،سید امتیاز علی رضوی ، امینہ صائم ،عائشہ وحید و دیگر نے شرکت کی ،

    مہمانان نے خطاب کرتے ہوئے جونئیر جناح ٹرسٹ کی آؤٹ آف سکول بچوں کی تعلیم کہ حوالے کاوشوں کو سراہا اور مل کر کام کرنے پر اتفاق کیا۔مقرریں نے آؤٹ آف سکول بچوں کے مسئلے کو سنگین قرار دیتے ہوئے فوری طور پر اس کا حل تلاش کرنے اور پاکستان کو زیرو اور آف سکول کرنے کی جدو جہد کا اعلان کیا یاد رہے پاکستان اس وقت دنیا میں آؤٹ آف بچوں کہ حوالے سے دوسرے نمبر پر ہے،جس کی تعداد تقریبا 26 ملین تک ہے

    تقریب کےاختتام پر میڈیا کہ نمائندگان اور سکول پرنسپلز اور ڈائریکٹر ایمبسڈرز میں ایوارڈ تقسیم کئے گئے۔

  • افغانیوں کا ایک نیا فراڈ ، طالبان چالیس پاؤنڈمیں دھمکی آمیز خط فروخت کرتے رہے

    افغانیوں کا ایک نیا فراڈ ، طالبان چالیس پاؤنڈمیں دھمکی آمیز خط فروخت کرتے رہے

    طالبان کے جعلی دھمکی آمیز خط، برطانوی ہوم آفس کو دھوکا دینے کے لیے فروخت کیے جانے لگے ، صرف 40 پاؤنڈ میں ’’موت کی دھمکی‘‘ خریدی جا سکتی ہے

    فتنہ ہندوستان کیطرح فتنہ تندورستان،افغانیوں کا ایک نیا فراڈ سامنے آیا ہے۔ طالبان چالیس پاؤنڈ فی دھمکی آمیز خط فروخت کرتے رہے، جنہیں دکھا کر برطانیہ میں ہزاروں نے اسائلم لے لی۔ توقع ہے اب برطانیہ بھی بڑا کلین اپ آپریشن کرے گا۔ یہ افغان ہر جگہ سے ذلیل ہو کر نکلیں گے۔

    افغان پناہ گزینوں کی جانب سے برطانیہ میں پناہ کے حصول کے لیے جعلی شواہد جمع کروانے کا انکشاف ہوا ہے، جس میں طالبان کے نام سے تیار کردہ جعلی ’’قتل کی دھمکی‘‘ کے خط بھی شامل ہیں۔ برطانوی اخبار ٹیلی گراف کی تفتیش کے مطابق افغانستان میں موجود بدعنوان سرکاری اہلکار باقاعدہ فیس کے عوض ایسے سرکاری خطوط تیار کر رہے ہیں جن میں طالبان کی جانب سے مبینہ طور پر پناہ کے متلاشی افراد کو موت کی دھمکیاں دی گئی ہوتی ہیں۔رپورٹ کے مطابق اخبار کے خفیہ نمائندے نے طالبان حکام کو 40 پاؤنڈ ادا کر کے تین جعلی سرکاری خطوط تیار کروائے۔ یہ خطوط مختلف علاقائی دفاتر کے آفیشل لیٹر ہیڈ پر، سرکاری مہر اور دستخطوں کے ساتھ تیار کیے گئے جو بظاہر اصلی دکھائی دیتے ہیں۔ خطوط کی اصل شکل ظاہر کی جا سکتی ہے تاہم ذرائع کے تحفظ کے لیے انہیں جزوی طور پر خفیہ رکھا گیا ہے۔

    ان جعلی خطوط میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ طالبان، برطانیہ یا ’’انگلینڈ کی شیطانی حکومت‘‘ سے تعاون کرنے والے افراد کو ’’انصاف‘‘ کے نام پر موت کی سزا دیں گے۔ ایک خط میں لکھا ہے "مجاہدین آپ کی سوشل میڈیا سرگرمیوں پر مسلسل نظر رکھے ہوئے ہیں اور جب بھی آپ ان کی نظر میں آئیں گے، آپ پر انصاف نافذ کیا جائے گا۔ اللہ اس عمل سے راضی ہوگا اور آپ اس شرمناک زندگی سے نجات پا لیں گے۔”

    دوسرے خط میں طالبان کی جانب سے براہ راست دھمکی دی گئی ہے کہ فرد کو ’’انصاف‘‘ کے لیے طالبان کے سامنے پیش ہونا ہوگا، جو کہ مقامی طور پر ’’قتل‘‘ کے مترادف سمجھا جاتا ہے۔ٹیلی گراف کی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ ایسے جعلی دستاویزات نہ صرف برطانوی ہوم آفس کو دھوکا دینے کے لیے استعمال ہو رہے ہیں بلکہ یہ ایک باقاعدہ کاروبار کی شکل اختیار کر چکے ہیں جس سے افغانستان میں بدعنوان عناصر مالی فائدہ اٹھا رہے ہیں۔

    برطانوی حکام کے مطابق پناہ کی درخواستوں کے ساتھ جمع کرائے جانے والے ’’طالبان کے دھمکی آمیز خطوط‘‘ کی تعداد میں گزشتہ برس کے مقابلے میں غیر معمولی اضافہ دیکھا گیا ہے، جس نے ان کی قانونی حیثیت پر سوالات کھڑے کر دیے ہیں۔حکام کا کہنا ہے کہ اس طرح کے جعلی شواہد سے حقیقی خطرات سے دوچار افغان شہریوں کی پناہ کی درخواستیں متاثر ہونے کا خدشہ ہے، جبکہ برطانوی ہوم آفس نے معاملے کی مزید جانچ کے لیے سخت جانچ پڑتال کے اقدامات کا اعلان کیا ہے۔

  • غیر رجسٹرڈ وی پی این پاکستان کی قومی سلامتی کیلئے بڑا خطرہ بن چکے،حکام

    غیر رجسٹرڈ وی پی این پاکستان کی قومی سلامتی کیلئے بڑا خطرہ بن چکے،حکام

    سرکاری حکام کے مطابق غیر رجسٹرڈ وی پی این پاکستان کی قومی سلامتی کیلئے بڑا خطرہ بن چکے ہیں۔

    حکام کا کہنا ہے کہ دہشت گرد، غیر ملکی ایجنٹ، جرائم پیشہ افراد اور شدت پسند اپنے وجود کو چھپانے کے لیے غیر قانونی وی پی این استعمال کر رہے ہیں،ان غیر رجسٹرڈ وی پی این کے ذریعے حملوں کی منصوبہ بندی، افواہیں، پروپیگنڈا اور غیر قانونی سرگرمیاں چلائی جا رہی ہیں،ایسی سرگرمیوں سے پاکستان کا ہر شہری غیر محفوظ ہو جاتا ہے، اپنے ملک اور اپنی حفاظت کے لیے غیر رجسٹرڈ وی پی این کا استعمال ہرگز نہ کریں،صرف پی ٹی اے سے منظور شدہ اور رجسٹرڈ وی پی این استعمال کریں، غیر قانونی وی پی این پورے ملک کے لیے مالی نقصان کا باعث بن رہے ہیں، وی پی این کے ذریعے قانونی گیٹ ویز بائی پاس ہو رہے ہیں،اربوں روپے کے ٹیکس اور فیس بیرون ملک منتقل ہو رہے ہیں،قومی خزانے کو شدید نقصان، عوامی سہولتوں کے لیے پیسہ کم پڑ رہا ہے۔

    اس حوالے سے آئی ٹی ماہرین کا کہنا ہے کہ غیر رجسٹرڈ مفت وی پی این دراصل آپ کا ڈیٹا چرا رہے ہیں، زیادہ تر مفت وی پی این محفوظ نہیں ہوتے، وہ آپ کو ہی پروڈکٹ بنا کر بیچتے ہیں،بہت سے غیر رجسٹرڈ وی پی این ہیکرز، غیر ملکی اداروں اور جرائم پیشہ نیٹ ورکس کے کنٹرول میں ہوتے ہیں،ماہرین کا کہنا ہے کہ آپ کے یوزرنیم، پاس ورڈ، بینک تفصیلات اور ذاتی معلومات لاگ کی جا رہی ہیں،یہ مفت سروس دراصل آپ کی پرائیویسی کی قیمت پر چلتی ہے، غیر رجسٹرڈ وی پی این خاموش چور ہیں جو آپ کی شناخت چرا رہے ہیں،ہمیشہ منظور شدہ اور لائسنس یافتہ وی پی این استعمال کریں،ماہرین کے مطابق غیر قانونی وی پی این سے انٹرنیٹ پر بوجھ بڑھ رہا ہے، انٹرنیٹ کی رفتار سست، گھریلو صارف اور کاروبار دونوں متاثر ہوتے ہیں ،کچھ لوگ تیز چلنے کے لیے وی پی این لگاتے ہیں، پورا ملک سست ہو جاتا ہے،حکام کا کہنا ہے کہ غیر رجسٹرڈ وی پی این نہ صرف آپ کے لیے خطرہ ہیں بلکہ پاکستان کے لیے بھی، قانونی وی پی این استعمال کریں، محفوظ رہیں، اور ملک کو محفوظ بنائیں۔

  • ہر مسئلے کی چابی صدر آصف علی زرداری کے پاس ہوتی ہے،فیصل واوڈا

    ہر مسئلے کی چابی صدر آصف علی زرداری کے پاس ہوتی ہے،فیصل واوڈا

    سینیٹر فیصل واوڈا نے خیبرپختونخوا میں گورنر راج کی خبروں پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ بدمعاشی کریں گے تو گورنر راج لگ سکتا ہے۔

    پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے فیصل واوڈا نے کہا کہ ہم سب کی کوشش ہونی چاہیے، خیبرپختونخوا کے وزیراعلیٰ اپنی ذمہ داریاں نبھائیں، میں خیبر پختونخوا کے وزیراعلیٰ سے کہوں گا وہ اپنی حکومت چلائیں، ہائی کورٹ کے آرڈر کے بعد ایک انچ کی غلطی بھی ان کی نا اہلی کا سبب بن سکتی ہے،ہم نہیں چاہتے خیبرپختونخوا میں گورنر راج لگے، اگرآپ نے غنڈہ گردی کرنی ہےتو پھرہمارے پاس کوئی اور آپشن نہیں بچے گا، ہماری خواہش ہے فیصل کریم کنڈی ہی گورنر خیبر پختونخوا رہیں، اگر کسی اور نام کا قرعہ نکلتا ہے تو وہ پھر سیاسی نہیں ہوسکتا، فیصل کریم کنڈی کے نام پر ہمیں کوئی مسئلہ نہیں ہے۔

    سینیٹر فیصل واوڈا کا مزید کہنا تھا کہ اگر اب بھی انہیں بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کی خواہش ہے تو دیوار پر ٹکریں مارتے رہیں، دیوار کو کچھ نہیں ہونا اور دیوار سے کچھ نہیں ملنا، ایک ہی راستہ ہے کہ آپ سیاسی طور پر وزیراعظم اور صدر مملکت کے پاس جائیں، صدر آصف علی زرداری اور وزیراعظم شہباز شریف سے ملنے سے ان کا مسئلہ حل ہو جائے گا، ہر مسئلے کی چابی صدر آصف علی زرداری کے پاس ہوتی ہے، نواز شریف کا بیان اور اسمبلی میں آنا بتاتا ہے کہ وہ حکومت کے ساتھ ہیں۔

  • سبی ڈویژن رنگا رنگ اسپورٹس فیسٹیول  اختتام پذیر

    سبی ڈویژن رنگا رنگ اسپورٹس فیسٹیول اختتام پذیر

    سبی ڈویژن اسپورٹس فیسٹیول 27 تا 30 نومبر شاندار انداز میں منعقد ہوا، جس میں سبی، کوہلو، زیارت، ہرنائی اور ڈیرہ بگٹی کی ٹیموں نے شرکت کی۔ فیسٹیول میں کرکٹ، کبڈی، رسی کشی، بیڈمنٹن، ٹینس، فٹبال، فائر شوٹنگ، میوزیکل نائٹ اور آتش بازی سمیت مختلف مقابلوں نے عوام کی توجہ حاصل کی۔

    ایف سی بلوچستان نارتھ اور سول انتظامیہ کے اشتراک سے منعقدہ فیسٹیول کا افتتاح ڈپٹی کمشنر سبی اور مقامی کمانڈر نے کیا۔ اختتامی تقریب میں کمانڈنٹ سبی اسکاؤٹس نے نمایاں کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کیے اور کہا کہ ایسی سرگرمیاں نوجوانوں کو مثبت مواقع فراہم کرتی ہیں اور امن و بھائی چارے کے فروغ میں اہم کردار ادا کرتی ہیں۔تقریب کے آخر میں آئندہ بھی اس طرح کے پروگرام جاری رکھنے کے عزم کا اظہار کیا گیا۔

  • حسان نیازی کی درخواست پر ایک بار پھر جج کی سماعت سے معذرت

    حسان نیازی کی درخواست پر ایک بار پھر جج کی سماعت سے معذرت

    لاہور ہائی کورٹ کے دو رکنی بینچ نے بانی پی ٹی آئی کے بھانجے بیرسٹر حسان نیازی کی ملٹری کسٹڈی اور ملٹری کورٹ کی تمام کارروائی کے خلاف درخواست پر سماعت سے معذرت کر لی۔

    جسٹس سلطان تنویر کی سربراہی میں 2 رکنی بینچ نے سماعت کی۔ دو رکنی بینچ نے کیس کی فائل کسی اور بینچ میں بھجوانے کے لیے چیف جسٹس کو بھجوا دی،جسٹس سلطان تنویر نے کہا کہ میں نے اس سے متعلقہ ایک درخواست کو سنگل بینچ میں سنا ہوا ہے۔

    واضح رہے کہ اس سے قبل بھی 3 بینچز کیس سننے سے معذرت کر چکے ہیں،حسان نیازی نے اپنے وکیل فیصل صدیقی کے ذریعے درخواست دائر کی تھی جس میں مؤقف اپنایا گیا ہے کہ 9 مئی کیس میں گرفتاری کے بعد سویلین عدالت میں پیش نہیں کیا گیا،تھانہ سرور روڈ پولیس نے میری کسٹڈی ملٹری کو دے دی، کسی عدالتی حکم کے باوجود غیرقانونی طور پر مجھے ملٹری کے حوالے کیا گیا،حسان نیازی کی جانب سے درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ مجھے ملٹری کسٹڈی میں لینے کا کمانڈنگ آفیسر کا 17 اگست 2023 کا نوٹیفکیشن کالعدم قرار دیا جائے، لاہور ہائی کورٹ جیل سے رہا کرنے یا انسداد دہشت گردی عدالت کے سامنے پیش کرنے کا حکم دے۔

  • اداکار کاشف محمودکے بیٹے  نے قرآن مجید حفظ کر لیا

    اداکار کاشف محمودکے بیٹے نے قرآن مجید حفظ کر لیا

    پاکستانی شوبز انڈسٹری کے نامور اداکار کاشف محمودکے بیٹے محمد آبان کاشف نے قرآن پاک حفظ کرنے کی سعادت حاصل کرلی ہے۔

    اس خوبصورت موقع پر اداکار نے اپنے جذبات اور فخر کا اظہار سوشل میڈیا پر اپنے مداحوں کے ساتھ شیئر کیا۔کاشف محمود نے فیس بک پر اپنے بیٹے کے ساتھ تصاویر شیئر کرتے ہوئے لکھا "میں اللہ تعالیٰ کا شکر ادا کرتا ہوں کہ میرا بیٹا محمد آبان کاشف حافظِ قرآن بن گیا ہے۔”اداکار کی یہ پوسٹ سامنے آتے ہی شوبز انڈسٹری سمیت مداحوں نے بڑی تعداد میں مبارکباد پیش کی اور آبان کی کامیابی کو سراہا۔

    سوشل میڈیا صارفین نے کاشف محمود کے جذبے اور بیٹے کی محنت کو سراہتے ہوئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔ بہت سے صارفین نے اسے والدین کے لیے قابلِ فخر لمحہ قرار دیا اور دعا کی کہ آبان کاشف اللہ تعالیٰ کے کلام پر ہمیشہ عمل پیرا رہیں۔

    د کاشف محمود کچھ عرصے سے ٹی وی اسکرین سے دور تھے، تاہم اب وہ ایک نئے ڈرامہ پروجیکٹ کے ساتھ دوبارہ سرگرم نظر آ رہے ہیں۔ بتایا جا رہا ہے کہ وہ اداکارہ صنم سعید اور اداکار عماد عرفانی کے ساتھ ایک نئے پراجیکٹ پر کام کر رہے ہیں، اگرچہ اس پروجیکٹ کی مزید تفصیلات ابھی منظر عام پر نہیں آئی ہیں۔مداحوں کی جانب سے کاشف محمود اور اُن کے بیٹے کے لیے ڈھیروں دعائیں اور نیک تمناؤں کا سلسلہ جاری ہے۔

  • نیپا واقعہ،جس کی بھی ذمہ داری تھی اگر پوری نہیں کی تو سزا ملنی چاہیے،شرجیل میمن

    نیپا واقعہ،جس کی بھی ذمہ داری تھی اگر پوری نہیں کی تو سزا ملنی چاہیے،شرجیل میمن

    صوبائی وزیر شرجیل میمن کا کہنا ہے کہ سیاست آنے جانی والی چیز ہے، انسانی جان زیادہ قیمتی ہے، جس نے غفلت برتی اس کیخلاف کارروائی ہونی چاہیے۔

    سندھ اسمبلی میں گفتگو کرتے ہوئے کراچی میں کھلے مین ہول میں گر کر بچے کے جاں بحق ہونے سے متعلق صوبائی وزیر شرجیل میمن کا کہنا ہے کہ جس کی بھی ذمہ داری تھی اگر پوری نہیں کی تو سزا ملنی چاہیے، اگر میری ذمہ داری تھی تو مجھے بھی سزا ملنی چاہیے،لواحقین سے اظہار تعزیت کرتا ہوں ان کے غم میں برابر کے شریک ہیں، ریسکیو کی ٹیمیں وہاں پہنچی تھیں، میئر کراچی بھی گئے تھے، افسوس ہوتا ہے ایسے موقع پر الزامات ایک دوسرے پر لگائے جاتے ہیں، یہ انسانی جانوں کا مسئلہ ہے اس سے بڑھ کر کچھ نہیں، اگر افسران اپنا کام صحیح نہیں کرتے تو پھر ہم ان کو قانون کے دائرے میں سخت سے سخت سزا دیں گے، پندرہ منٹ سے آدھا گھنٹے بعد ریسیکو کا کام شروع کردیا گیا تھا، میئر کراچی بھی پہنچے اور وزیر اعلی نے بھی نوٹس لیا، جس کی بھی ذمہ داری تھی اس کو سزا ملنی چاہیے، یہ مجرمانہ غفلت کا نتیجہ ہے،یقین دلاتا ہوں واقعے کے ذمہ داروں کا تعین ہوگا اور ان کیخلاف کارروائی کی جائے گی۔

  • لکی مروت میں پولیس موبائل پر خودکش حملہ، ایک اہلکار شہید، 6 زخمی

    لکی مروت میں پولیس موبائل پر خودکش حملہ، ایک اہلکار شہید، 6 زخمی

    خیبر پختونخوا کے ضلع لکی مروت کے علاقے بخمل احمد زئی میں پولیس موبائل پر خودکش حملہ ہوا ہے جس کے نتیجے میں ایک پولیس اہلکار شہید جبکہ چھ اہلکار زخمی ہوگئے۔

    لکی مروت پولیس موبائل پر خودکش حملے میں ہیڈ کانسٹیبل علاؤ الدین شہید، جبکہ اے ایس آئی حق نواز خان، ڈرائیور یار محمد، کمال احمد ایلیٹ فورس اور ڈی ایف سی نصر اللہ زخمی ہوئے۔پولیس کے مطابق حملہ سڑک کنارے موجود دو حملہ آوروں نے کیا۔ جیسے ہی پولیس موبائل قریب پہنچی، ایک حملہ آور نے خود کو دھماکے سے اڑا لیا، جبکہ دوسرا حملہ آور موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا۔ دھماکے کے فوراً بعد پولیس اور سیکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا اور فرار ملزم کی تلاش کے لیے وسیع سرچ آپریشن شروع کردیا گیا ہے۔زخمی پولیس اہلکاروں کو فوری طور پر قریبی اسپتال منتقل کیا گیا، جہاں انہیں طبی امداد فراہم کی جا رہی ہے۔

    ابتدائی اطلاعات کے مطابق خودکش حملہ آور کی ممکنہ شناخت اور سہولت کاروں کے نیٹ ورک کے حوالے سے بھی تحقیقات شروع کردی گئی ہیں۔ پولیس کا کہنا ہے کہ یہ کارروائی فورسز کو نشانہ بنانے کی منظم کوشش تھی اور علاقے میں موجود عناصر کے خلاف سخت کارروائی جاری رہے گی۔

  • شادی کا جھانسا دے کر خاتون کی تصاویر ،ویڈیوز بنانے والا ملزم گرفتار

    شادی کا جھانسا دے کر خاتون کی تصاویر ،ویڈیوز بنانے والا ملزم گرفتار

    خواتین کی خفیہ ویڈیوز بنانے والا اسپتال کا سی سی ٹی وی آپریٹر گرفتار کرلیا گیا۔

    نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے خاتون کی شکایت پر خطرناک بلیک میلنگ نیٹ ورک کو بے نقاب کردیا،شکایت کے مطابق ملزم عمران نے شادی کا جھانسا دے کر متاثرہ خاتون کی تصاویر اور ویڈیوز حاصل کیں اور اس سے 20 لاکھ روپے تاوان طلب کیا۔ ملزم نے بلیک میلنگ کے لیے متاثرہ خاتون کے بہنوئی کو بھی نازیبا ویڈیو بھیجی اور بیانات بھی ریکارڈ کیے،این سی سی آئی اے نے تاتارا پارک میں ملزم کے ساتھ خفیہ ملاقات طے کروائی اور چھاپا مار کر ملزم کو موقع پر گرفتار کر لیا گیا۔ گرفتاری کے وقت اس کے قبضے سے آئی فون 12 پرو میکس، واٹس ایپ چیٹ اور متعدد خواتین کی خفیہ ویڈیوز برآمد ہوئیں۔تفتیش کے دوران انکشاف ہوا کہ ملزم اسپتال میں سی سی ٹی وی آپریٹر کے طور پر کام کرتا ہے۔ ملزم سے اسپتال کے خواتین وارڈ کی خفیہ ویڈیوز ملنے پر سنگین دفعات کے تحت مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔