Baaghi TV

Author: ممتاز حیدر

  • طالبان کی جابرانہ پابندیاں، افغانستان تعلیمی وفکری دباؤکی شدیدزد میں

    طالبان کی جابرانہ پابندیاں، افغانستان تعلیمی وفکری دباؤکی شدیدزد میں

    دہشتگردی کے فروغ کیلئے افغان طالبان کی جابرانہ پابندیاں، افغانستان تعلیمی وفکری دباؤکی شدیدزد میں ہے

    ظالم طالبان رجیم افغانستان میں خاموش ، محروم اور تعصب زدہ معاشرہ قائم کرنے کی کوششوں میں مصروف ہے،افغانستان میں باالخصوص خواتین کی تعلیم پر قدغن کا مقصد دہشتگردانہ سوچ اور نسل کو پروان چڑھانا ہے ،انسانی حقوق کے کارکنان نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر ٹوئٹ کرتے ہوئے کہا افغانستان میں”فکری سوچ کے خاتمہ” کے عمل میں اہل اساتذہ کو نظر انداز، یونیورسٹیاں بند اور اہم علمی شعبہ جات ختم کیے جا رہے ہیں

    انسانی حقوق کے کارکنان کے مطابق سماجی علوم، قانون، اور میڈیا اسٹڈیز پر پابندی افغان طالبان کے وسیع تر پروگرام کا حصہ ہے،یونیسکو اور یونیسیف کی رپورٹس کے مطابق؛خواتین اساتذہ کی کمی اور تعلیمی وسائل کی قلت کی وجہ سے افغانستان میں تعلیمی معیار میں شدید کمی واقع ہوئی ہے

    جابر افغان طالبان کی بے جاپابندیوں کے باعث خواتین اساتذہ کی بڑی تعداد بے روزگار ہو چکی ہے ،یونیورسٹیوں اور علمی شعبوں کی تباہی نے افغانستان کے مستقبل کو تاریکی میں دھکیل دیا ہے ،افغانستان میں فکری سوچ پر پابندیوں نے پورے ملک کو جبرو استبدار، خوف اور خاموشی کی زنجیروں میں جکڑ دیا ہے ،طالبان رجیم آزادی اظہار اور تخلیقی سوچ کا خاتمہ کر کے خاموش اور دانشوروں سے عاری معاشرہ قائم کر رہی ہے،قابض افغان طالبان کے دور اقتدار میں داخلی اور خارجی دہشتگردانہ پالیسیاں عالمی سطح پر شرم اور تنقید کا سبب بن چکی ہیں

  • بھارتی وزیر دفاع کے سندھ مخالف بیان پر حیدرآباد میں ہندوبرادری کا احتجاج

    بھارتی وزیر دفاع کے سندھ مخالف بیان پر حیدرآباد میں ہندوبرادری کا احتجاج

    بھارتی وزیر دفاع راجناتھ سنگھ کے سندھ مخالف بیان پر مرکزی مسلم لیگ اقلیتی ونگ کی جانب سے حیدرآباد پریس کلب کے باہر احتجاج کیا گیا،احتجاج میں ہندو برادری کے مرد و خواتین، بچوں کی بڑی تعداد شریک ہوئی

    راجناتھ سنگھ کے خلاف احتجاج کے دوران مظاہرین نے ہندوستان مردہ باد، پاکستان زندہ باد کے نعرے لگائے،مظاہرین نے ہندوستان کا پرچم بھی نذر آتش کیا،مرکزی مسلم لیگ اقلیتی ونگ کے رہنما نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بھارتی وزیر خارجہ راج ناتھ سنگھ نے پاکستان کی سلامتی پر وار کیا ہے، سندھ پاکستان کا حصہ ہے اور رہے گا، ھندوستان بھی پاکستان کا حصہ بن کر رہے گاہندوستان پاکستان مخالف جارحیت ختم کرے،

  • فیلڈ مارشل سید عاصم منیر سے مصر ی وزیرِ خارجہ ڈاکٹر بدر احمد محمد عبدالعاطی کی ملاقات

    فیلڈ مارشل سید عاصم منیر سے مصر ی وزیرِ خارجہ ڈاکٹر بدر احمد محمد عبدالعاطی کی ملاقات

    فیلڈ مارشل سید عاصم منیر سے مصر کے وزیرِ خارجہ ڈاکٹر بدر احمد محمد عبدالعاطی نے ملاقات کی۔

    ڈی جی آئی ایس پی آر کے مطابق ملاقات میں پاکستان اور مصر کے برادرانہ تعلقات کا جائزہ لیا گیا، ملاقات میں دفاع اور سیکیورٹی تعاون، عسکری روابط، ٹریننگ کے اشتراک اور علاقائی امن و استحکام پر تبادلہ خیال کیا گیا، دونوں ممالک نے دفاع اور وسیع تر اسٹریٹجک شعبوں میں ہم آہنگی کو مزید مضبوط اور دیرینہ تعلقات کو مضبوط کرنے کے عزم کا اعادہ کیا،مصر کے وزیرِ خارجہ نے مصری قیادت کی جانب سے نیک خواہشات بھی پہنچائیں، مصر نے پاکستان کے ساتھ تمام شعبوں میں تعاون کو مزید فروغ دینے میں گہری دلچسپی کا اظہار کیا۔

    ڈی جی آئی ایس پی آر کے مطابق فریقین نے بدلتی علاقائی سیکیورٹی صورتِ حال کے تناظر میں درپیش چیلنجز سے نمٹنے کے لیے اعلیٰ سطحی روابط کے تسلسل کی اہمیت پر زور دیا۔

  • آئی جی ایف سی بلوچستان (نارتھ) کا ضلع کوہلو میں ای کامرس کلاس اور گرلز ڈگری کالج کا دورہ

    آئی جی ایف سی بلوچستان (نارتھ) کا ضلع کوہلو میں ای کامرس کلاس اور گرلز ڈگری کالج کا دورہ

    ایف سی بلوچستان (نارتھ) کی جانب سے ایف سی پبلک اسکول کوہلو اور بارکھان میں ای کامرس تربیتی کلاسز 4 نومبر 2025سے جاری ہیں، جس میں 100 سے زائد طلباء و طالبات شرکت کر رہے ہیں،

    طلباء و طالبات کو ای کامرس، فری لانسنگ، ڈیجیٹل مارکیٹنگ، ویب ڈیزائننگ اور بزنس مینجمنٹ کی تربیت فراہم کی جائے گی تاکہ وہ عالمی ڈیجیٹل مارکیٹ کے تقاضوں سے ہم آہنگ ہو سکیں۔ خواتین کی خود انحصاری پر خصوصی توجہ دی گئی تاکہ وہ گھروں میں رہ کر باعزت روزگار حاصل کر سکیں۔

    آئی جی ایف سی بلوچستان نارتھ میجر جنرل عاطف مجتبٰی نے طلباء و طالبات سے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا،”طلباء و طالبات کسی بھی معاشرے کی ترقی کی بنیاد ہیں اور قیمتی سرمایہ ہیں ، نوجوان طلباء و طالبات کو تعلیم کے ساتھ ساتھ بہترین روزگار کے مواقع فراہم کئے جائیں گے ،ایف سی بلوچستان (نارتھ) جدید تعلیم و مہارتوں کے ذریعے ایک پرامن اور خوشحال بلوچستان کی بنیاد رکھ رہی ہے۔”

    ای کامرس کلاسز کے بعد آئی جی ایف سی بلوچستان نارتھ نے گورنمنٹ گرلز ڈگری کالج کوہلو کا بھی دورہ کیا، جہاں پر کالج فیکلٹی اور طالبات کے ساتھ بھی معیاری تعلیم کے حصول کے بارے میں بات چیت کی۔آخر میں والدین،اساتذہ اور طلباء و طالبات نے ایف سی بلوچستان (نارتھ) کے اس اقدام کو نوجوانوں کی ترقی اور خودکفالت کی جانب مثبت قدم قرار دیا۔

  • کراچی، بچہ گٹر میں گر گیا،شہری مشتعل،احتجاج ،گاڑیوں پر پتھراؤ،میئر کراچی کے استعفیٰ کا مطالبہ

    کراچی، بچہ گٹر میں گر گیا،شہری مشتعل،احتجاج ،گاڑیوں پر پتھراؤ،میئر کراچی کے استعفیٰ کا مطالبہ

    نیپا چورنگی پر 3 سالہ بچے کے گٹر میں گرنے کے کئی گھنٹوں بعد بھی بچہ کا تاحال کچھ پتا نہ چل سکا۔

    کراچی ایک بار پھر انتظامی غفلت اور بنیادی شہری سہولتوں کی کمی کے باعث ایک معصوم جان نگل گیا۔ اتوار کی شام گلشنِ اقبال نیپا چورنگی کے قریب ایک دردناک حادثہ اُس وقت پیش آیا جب ایک ماں اپنے چار سالہ بچے کے ساتھ شاپنگ کے لیے ایک ڈپارٹمنٹل اسٹور آئی۔ خریداری کے بعد جیسے ہی وہ اسٹور سے باہر نکلی، چند ہی لمحوں میں اس کی زندگی کا سب سے بڑا صدمہ اس کے سامنے تھا۔اس معصوم بچّے نے معمول کے مطابق قدم بڑھایا مگر سڑک کنارے موجود اُس گٹر کا ڈھکن غائب تھا۔ اندھیرا ہونے کے باعث بچہ گہرائی کا اندازہ نہ لگا سکا اور سیدھا کھلے گٹر میں جا گرا۔

    کراچی شہرِ کراچی میں یہ کوئی پہلا واقعہ نہیں کہ کھلے مین ہولز نے قیمتی جانیں نگل لی ہوں۔ شہرِ قائد، جو ملک کا معاشی حب اور سب سے زیادہ ٹیکس دینے والا شہر ہے، عرصے سے بنیادی سہولتوں سے محروم ہے۔ سڑکوں پر ابلتے گٹر، ٹوٹی سڑکیں، غائب ڈھکن، اور ناقص شہری انتظامیہ انسانی جانوں کے لیے خطرہ بن چکے ہیں۔علاقہ مکینوں کا کہنا ہے کہ انہوں نے متعدد بار حکامِ بالا کو ان مسائل کی نشاندہی کی مگر کوئی خاطر خواہ پیش رفت نہ ہوسکی۔ شہریوں کا سوال ہے کہ آخر یہ کیسی گورننس ہے جس میں ایک ماں کی آہ تو شاید آسمان تک پہنچ جائے مگر متعلقہ اداروں کے بند کمروں تک نہیں پہنچتی؟اس المناک واقعے نے پورے علاقے میں غم و غصے کی لہر دوڑا دی ہے۔ شہری مطالبہ کر رہے ہیں کہ ذمہ دار اداروں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے، کھلے مین ہولز کا فوری خاتمہ کیا جائے، اور مستقبل میں ایسے حادثات روکنے کے لیے واضح حکمتِ عملی اپنائی جائے۔شہری سوشل میڈیا پر میئر کراچی مرتضیٰ وہاب کے استعفیٰ کا بھی مطالبہ کر رہے ہیں.

    گزشتہ رات پیش آنے والے واقعے کے بعد مشتعل افراد نے احتجاج کیا اور سڑکوں پر ٹائر جلا کر ٹریفک معطل کردی ،علاقہ مکینوں کے احتجاج کے باعث اطراف کی سڑکوں پر ٹریفک کی روانی متاثر ہے جب کہ یونیورسٹی روڈ نیپا سے حسن اسکوائر آنے اور جانے والا ٹریک ٹریفک کیلئے بند کردیا گیا ہے۔ دوسر ی جانب مشتعل افراد نے میڈیا پر بھی حملہ کیا اور گاڑیوں کے شیشے توڑ دیے جب کہ دفاتر جانے والے شہریوں کو زبردستی روکنے کی کوششیں کی، مشتعل ہجوم کے احتجاج کے باعث ریسکیو ٹیموں نے امدادی کام روک دیا ہے،ریسکیو حکام کے مطابق مین ہول میں پانی کا بہاؤ تیز ہونے کے باعث بچے کی تلاش کے کام میں مشکلات کا سامنا ہے۔

    بچے کے دادا نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ میرا بیٹا اور بہو رات ساڑھے 10 بجے کے قریب شاپنگ کیلئے آئے تھے، بیٹا پارکنگ ایریا میں بائیک کھڑی کرنے گیا تھا، بچہ والدہ کے ساتھ تھا والد کے پیچھے بھاگا، اسی دوران گٹر کا ڈھکن کھلاتھا بچہ اس گٹر میں گرگیا،ہ بچہ میرے بیٹے کی اکلوتی اولاد ہے، بیٹا پرائیوٹ ملازم ہے، اتنی تکلیف میں ہوں کہ منہ سے الفاظ ادا نہیں ہورہے، متعلقہ اداروں کی جانب سے 3 ساڑھے 3 گھنٹے گزرجانے کے باوجود کسی کو مدد کیلئے نہیں بھیجا گیا لوگوں نے اپنی مدد آپ کے تحت مدد کی، ریسکیو کے کاموں سے مطمئن نہیں ہے،، گورنر سندھ، وزیراعلیٰ اور میئر کراچی سے درخواست ہے، اپنا بچہ سمجھتے ہوئے ہمارے بچے کی برآمدگی میں ہماری مدد کریں۔

    ڈپٹی میئر کراچی کے مطابق اطلاع ملتے ہی ریسکیو ٹیمیں موقع پر پہنچ چکی تھیں،لوگوں نے غلط بیانی کی ہے، مشینری اور انتظامیہ موجود تھی، کچھ شرپسند عناصر نےسیاسی مقاصد کیلئے احتجاج کیا اور گاڑیوں کے شیشے توڑ ڈالے۔

    افسوسناک واقعے پر واٹر کارپوریشن نے اپنے مؤقف میں کہا کہ انسانی جان سے متعلق ہر ناخوشگوار واقعہ افسوس ناک ہوتا ہے لیکن افسوسناک واقعہ جس مقام پر پیش آیا وہاں واٹر کارپوریشن کا کوئی سسٹم موجود نہیں۔ واٹر کارپوریشن کا کہنا ہے کہ جائے وقوعہ پر نہ سیوریج کی لائن موجود ہے اور نہ ہی واٹرکارپوریشن کا کوئی مین ہول، برساتی نالوں کی دیکھ بھال،مرمت اور صفائی کے امور واٹر کارپوریشن کے دائرہ اختیار میں شامل نہیں۔

  • بھارتی وزیرِ دفاع کے بیان کے خلاف کینیڈا میں سکھوں کا احتجاج

    بھارتی وزیرِ دفاع کے بیان کے خلاف کینیڈا میں سکھوں کا احتجاج

    بھارت کے وزیرِ دفاع راج ناتھ سنگھ کے حالیہ بیان پر سکھ کمیونٹی نے شدید ردِعمل ظاہر کرتے ہوئے کینیڈا میں بھارتی ہائی کمیشن کے سامنے بھرپور احتجاج کیا۔ مظاہرین نے ہاتھوں میں پاکستان اور خالصتان کے جھنڈے اٹھا رکھے تھے اور وہ بھارتی حکومت خصوصاً وزیراعظم نریندر مودی کے خلاف نعرے لگاتے رہے۔

    مظاہرے میں شریک سکھ رہنماؤں نے اپنے خطابات میں کہا کہ راج ناتھ سنگھ کا صوبہ سندھ سے متعلق بیان غیر ذمہ دارانہ ہے اور بھارت کو اپنی داخلی صورتحال کی فکر کرنی چاہیے، جہاں مختلف ریاستوں میں علیحدگی پسندی کے جذبات بڑھ رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ بھارت اندرونی طور پر شدید سیاسی و سماجی تقسیم کا شکار ہے اور اگر اسی طرزِ حکمرانی کو جاری رکھا گیا تو وہ “جلد کئی حصوں میں بٹ جائے گا۔”سکھ رہنماؤں کا مزید کہنا تھا کہ بھارتی پنجاب میں آزادی کی تحریک ایک نئے مرحلے میں داخل ہو چکی ہے اور جلد یا بدیر یہ خطہ بھارت سے الگ ہو کر آزاد خالصتان کی شکل اختیار کرے گا۔ مقررین نے الزام عائد کیا کہ بھارتی حکومت مذہبی اقلیتوں کے حقوق سلب کر رہی ہے، جو اس خطے میں بڑھتی ہوئی بے چینی اور علیحدگی کے جذبات کی اصل وجہ ہے۔

    مظاہرے کے دوران شرکاء نے بینرز اور پلے کارڈز بھی اٹھا رکھے تھے جن پر خالصتان کے قیام اور بھارت میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کے خلاف نعرے درج تھے۔ سیکیورٹی اداروں نے ہائی کمیشن کے اطراف اضافی نفری تعینات کر کے مظاہرے کی نگرانی کی، تاہم احتجاج پرامن طریقے سے اختتام پذیر ہوا۔

  • خیبر پختونخوا،بلوچستان، سیکورٹی فورسز کاروائیاں،14 سے زائد دہشتگرد جہنم واصل

    خیبر پختونخوا،بلوچستان، سیکورٹی فورسز کاروائیاں،14 سے زائد دہشتگرد جہنم واصل

    ملک بھر میں دہشت گردی کے خلاف جاری سکیورٹی آپریشنز اور مختلف علاقوں میں پیش آنے والے واقعات کے سلسلے میں خیبر پختونخوا اور بلوچستان کے متعدد اضلاع سے اہم اطلاعات موصول ہوئی ہیں۔ سکیورٹی فورسز، پولیس اور قانون نافذ کرنے والے ادارے مختلف کارروائیوں میں مصروف ہیں،

    جنوبی وزیرستان لوئر کے علاقے اعظم ورسک، کجاہ پینگا میں سکیورٹی فورسز اور دہشت گردوں کے درمیان شدید فائرنگ کا سلسلہ جاری ہے۔مقامی ذرائع کے مطابق جھڑپ میں ہلکے اور بھاری دونوں قسم کے ہتھیار استعمال کیے جا رہے ہیں۔ فورسز نے علاقے کو مکمل گھیرے میں لے لیا ہے اور سرچ آپریشن جاری ہے۔ مزید تفصیلات صورتحال واضح ہونے پر سامنے آئیں گی۔

    کوہاٹ کے علاقے نصرت خیل میں نئی تعمیر شدہ اہلِ حدیث جماعت کی مرکزی مسجد کو IED حملے کا نشانہ بنایا گیا۔
    نامعلوم افراد نے رات گئے مسجد کے قریب دیسی ساختہ بم نصب کیا، جب کہ مسجد کے منتظم کے گھر پر فائرنگ اور ہینڈ گرنیڈ بھی پھینکا۔ دھماکے سے مسجد کو جزوی نقصان پہنچا۔ایس ایچ او خضر فرید کا کہنا ہے کہ حملہ آوروں کی شناخت کے لیے تحقیقات جاری ہیں اور فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن شروع کر دیا ہے۔

    ضلع خیبر کی تحصیل تیراہ میں 45 روز قبل کالعدم تنظیم یونائیٹڈ مجاہدین کے ہاتھوں اغوا کیے گئے ایف سی اہلکار علی اکبر کو بحفاظت بازیاب کروا لیا گیا۔بازیابی مقامی عمائدین اور حکام کی کوششوں کے نتیجے میں ممکن ہوئی۔ اغوا کے دوران ایک ایف سی اہلکار شہید بھی ہوا تھا۔ سکیورٹی ادارے واقعے کی تفتیش کر رہے ہیں۔

    بنوں میں میراں شاہ روڈ پر ایئرپورٹ کے قریب سکیورٹی فورسز کے قافلے پر حملہ کیا گیا، جس میں ایک اہلکار شہید جبکہ دو زخمی ہو گئے۔زخمیوں کو فوری طور پر سی ایم ایچ منتقل کیا گیا۔ علاقے میں سرچ آپریشن شروع کر دیا گیا ہے۔

    باجوڑ میں سالارزئی قبیلے کے عمائدین نے حالیہ دہشت گردی، بھتہ خوری اور امن و امان کی خراب صورتحال پر گرینڈ جرگہ منعقد کیا۔جرگے میں فیصلہ کیا گیا کہ دہشت گردی کسی بھی جگہ ہو، پورا قبیلہ مشترکہ طور پر جواب دے گا۔دہشت گردوں اور ان کے سہولت کاروں کے خلاف اجتماعی کارروائیاں کی جائیں گی۔آٹھ نکاتی مطالبات انتظامیہ کے سامنے رکھے گئے۔عمائدین کا کہنا تھا کہ سالارزئی قبیلہ ہمیشہ ریاست کے ساتھ کھڑا رہا ہے اور بھتہ خوری میں اضافے پر شدید تشویش پائی جاتی ہے۔

    باجوڑ کے علاقوں خواڑزئی ماموند اور لوئی سم میں سکیورٹی فورسز نے سرچ آپریشن کے دوران مارٹر گولے برآمد کیے، جنہیں بم ڈسپوزل اسکواڈ نے موقع پر ناکارہ بنا دیا۔پولیس نے عوام سے کہا ہے کہ کسی بھی مشکوک شے کی اطلاع فوراً کنٹرول روم کو دیں۔

    کلاچی میں سکیورٹی فورسز نے خفیہ اطلاعات پر آپریشن کیا، جس میں چھ دہشت گرد مارے گئے جبکہ متعدد زخمی ہوئے۔
    ۔ علاقے میں کلیئرنس آپریشن جاری ہے۔

    وسطی کرم کے علاقے چنارک میں دہشت گردوں نے پولیس پوسٹ پر حملہ کر دیا۔جوابی کارروائی میں چار دہشت گرد مارے گئے جبکہ دو پولیس اہلکار، کانسٹیبل وحید اور کانسٹیبل فضل الرحمان شہید ہوئے،ایک اہلکار زخمی ہوا۔علاقے کو گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن شروع کر دیا گیا ہے۔

    اسلام آباد میں سبزی منڈی تھانے کی حدود میں اے ایس آئی اکبر علی کے قتل کا معمہ حل ہو گیا۔پہلے فائرنگ کا شبہ تھا مگر پوسٹ مارٹم سے معلوم ہوا کہ وہ چاقو کے پے در پے وار سے جان کی بازی ہار گئے۔سی آئی اے نے تفتیش کے دوران معلوم کیا کہ حملہ خاندانی تنازع کا نتیجہ تھا۔دو ملزمان، جو مبینہ طور پر مقتول کے بہنوئی ہیں، گرفتار کر لیے گئے ہیں۔

    پنجگور میں سکیورٹی فورسز نے خفیہ اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے بڑی مقدار میں اسلحہ، بارودی مواد اور تخریبی سامان برآمد کر لیا۔برآمد شدہ سامان میں خودکش جیکٹ،RPG7 راکٹ لانچر اور 5 راکٹ،M16 رائفلیں، 29 میگزین، 800 راؤنڈ،20 دستی بم، 22 فیوز،STOS ڈیوائسز،ریموٹ کنٹرول ڈیٹو نیٹر،نائٹ وژن اور لیزر آلات شامل ہیں،حکام کے مطابق یہ سامان بڑے حملوں کے لیے تیار کیا گیا تھا، جو بروقت کارروائی سے ناکام بنا دیا گیا۔

    تافتان کے علاقے نوکانڈی میں ایف سی ہیڈکوارٹر کے گیٹ پر خودکش حملہ آور نے خود کو دھماکے سے اڑا لیا۔فوری ردعمل دیتے ہوئے QRF نے پہنچ کر مزید تین دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا۔علاقہ سیل کر کے سرچ آپریشن جاری ہے۔

  • دنیا بھر میں قید پاکستانیوں کی تفصیلات،سعودیہ میں سب سے زیادہ پاکستانی قید

    دنیا بھر میں قید پاکستانیوں کی تفصیلات،سعودیہ میں سب سے زیادہ پاکستانی قید

    ‏دنیا بھر میں قید پاکستانیوں کی تفصیلات سامنے آگئیں

    21 ہزار سے زائد پاکستانی بیرون ممالک جیلوں میں قید ہیں،سعودی عرب میں سب سے زیادہ پاکستانی قیدی ہونے کا انکشاف سامنے آیا ہے،وزارت داخلہ کی رپورٹ سینٹ کی قائمہ کمیٹی برائے انسانی حقوق میں پیش کر دی گئی،رپورٹ کے مطابق دنیا بھر کی جیلوں میں قید 8,569 پاکستانی شہری سزا یافتہ ہیں ، دنیا بھر میں قید 13,078 پاکستانی شہریوں کے مقدمات زیر سماعت ہیں،بھارتی جیلوں میں 738 پاکستانی شہری قید ہیں ، سعودی عرب کے شہر جدہ میں 3335 پاکستانی قیدیوں کو سزا جبکہ 2110 شہریوں کے مقدمات زیرِ سماعت ہیں،سعودی عرب کے شہر ریاض میں 2665 پاکستانی قیدیوں کے مقدمات زیر سماعت جبکہ 2635 قیدوں کو سزا ہوچکی ہے ،متحدہ عرب امارات کی جیلوں میں 5297 پاکستانی قیدی موجود ہیں ،چین میں 652 پاکستانی شہری قید ہیں،افغانستان میں 91 پاکستانی قید ہیں ،کینیڈا میں 9 پاکستانی قیدی شہریوں کو سزائیں ہوچکی ہیں ،کینیڈا میں قیدیوں کا ڈیٹا پرائیویسی لاز کے تحت شیئر نہیں کیا جاتا،ترکی میں 190 پاکستانی شہری قید ہیں ، برطانیہ کی جیلوں میں 23 پاکستانی قیدی موجود ہیں،امریکہ کی جیلوں میں141 پاکستانی شہری قید ہیں ایران میں 101 پاکستانی شہریوں کو سزا جبکہ 68 قیدیوں کے مقدمات زیرِ سماعت ہیں، عراق میں قید 51 پاکستانیوں کو سزا جبکہ 30 قیدیوں کے مقدمات زیر سماعت ہیں اٹلی میں 133 پاکستانی قیدیوں کے مقدمات زیر سماعت جبکہ 220 قیدیوں کو سزا ہوچکی ہے، جاپان میں 7 پاکستانی قیدیوں کو سزا جبکہ 16 قیدیوں کے مقدمات زیر سماعت ہیں، کویت میں قید 35 پاکستانی شہری سزا یافتہ جبکہ 5 شہریوں کے مقدمات زیر سماعت ہیں ، آسٹریلیا میں 27 پاکستانی قید ہیں ، قطر میں599 پاکستانی شہری قید ہیں ، ارجنٹینا میں 2 پاکستانی قید ہیں جو سزا یافتہ ہیں،آسٹریا میں 3 پاکستانی قید 3 ہیں جو سزا یافتہ ہیں، آذربائیجان میں 23 پاکستانی قید ہیں ،جارجیا میں 17 پاکستانی قید ہیں بحرین میں پاکستانی قیدیوں کی تعداد 218 ہے ،بنگلہ دیش میں 5 پاکستانی شہری قید ہیں جو سزا یافتہ ہیں،بیلاروس میں 4 پاکستانی شہری قید ہیں بیلجیم میں 2 پاکستانی شہری قید ہیں ، ایک پاکستانی قید شہری کا مقدمہ زیرِ سماعت جبک ایک شہری سزا یافتہ ہے، برازیل میں بھی ایک قید پاکستانی شہری کا مقدمہ زیرِ سماعت جبکہ ایک سزا یافتہ ہے،بلغاریہ میں 21 پاکستانی شہری قید ہیں،کمبوڈیا میں 19 پاکستانی قیدیوں کے مقدمات زیرِ سماعت جبکہ 3 سزا یافتہ ہیں،چک ریپبلک میں دو پاکستانی قیدیوں پر ریپ کے الزامات ہیں.

  • عدالت کا نمل یونیورسٹی اور شوکت خانم کے اکاؤنٹ ڈی فریز کرنے کا حکم

    عدالت کا نمل یونیورسٹی اور شوکت خانم کے اکاؤنٹ ڈی فریز کرنے کا حکم

    راولپنڈی کی انسداد دہشت گردی عدالت نے علیمہ خان کے خلاف 26 نومبر احتجاج کے کیس میں فریز کیے گئے شوکت خانم کے 4 بینک اکاؤنٹس ڈی فریز کرنے کا حکم دے دیا۔

    انسداد دہشتگردی عدالت راولپنڈی نے علیمہ خان کے خلاف 26 نومبر کے احتجاج پر درج مقدمے کی سماعت جج امجد علی شاہ نے کی جس دوران شوکت خانم کینسر اسپتال کے وکلاء عدالت پیش ہوئے۔پراسیکیوٹر ظہیر شاہ نے عدالت کو بتایا کہ علیمہ خان کے ذاتی اکاؤنٹ فریز کرنے کیلئے ان کا شناختی کارڈ نمبر اسٹیٹ بینک کو بھیجا تھا، اسٹیٹ بینک نے علیمہ خان کے سی این آئی سی پر درج سارے اکاؤنٹ بند کر دیے،انہوں نے بتایا کہ شوکت خانم اسپتال کے اکاؤنٹ فریز کرنے کی کوئی تحریری درخواست دائر نہیں کی گئی، پراسیکیوشن کو شوکت خانم اور نمل یونیورسٹی کے اکاؤنٹ ڈی فریز کرنے پر کوئی اعتراض نہیں ہے،عدالت نے فریقین کے دلائل سننے کے بعد نمل یونیورسٹی اور شوکت خانم کے اکاؤنٹ ڈی فریز کرنے کا حکم دے دیا۔

    خیال رہے کہ انسداد دہشتگردی عدالت نے 26 نومبر احتجاج کیس میں علیمہ خان کے بینک اکاؤنٹس فریز کرنے کا حکم دیا تھا۔راولپنڈی کی انسداد دہشت گردی عدالت نے پیش نہ ہونے پر علیمہ خان کا شناختی کارڈ اور پاسپورٹ ضبط کرنے کا حکم دیا تھا۔

  • عمران سے ذاتی جھگڑانہیں،ضرورت پڑی تو اسلام آباد کا رخ کریں گے ،مولانا فضل الرحمان

    عمران سے ذاتی جھگڑانہیں،ضرورت پڑی تو اسلام آباد کا رخ کریں گے ،مولانا فضل الرحمان

    جمعیت علمائے اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ کہا جاتا تھا عمران خان مغربی ایجنڈے پرکام کررہے تھے لیکن مغرب کے اصل ایجنڈے پر موجودہ حکومت عملدرآمد کر رہی ہے۔

    مردان میں تقریب سے خطاب میں مولانا فضل الرحمان کا کہنا تھاکہ جس ٹرمپ کے ہاتھ سے فلسطینیوں کا خون ٹپک رہا ہے، میرا شہباز شریف کہتا ہے اس کو امن کا نوبل انعام ملنا چاہیے۔ یہ ہمارا شہباز ہے بھائی، جس کی پرواز ہے ثریا تک، امن کا نوبل انعام لا حول ولاقوۃ إلا باللہ،پاکستان، افغانستان کو اپنے رویوں پر نظرثانی کرنا ہوگی، مسلح گروہ جنگ چھوڑ دیں، جنگ کسی مسئلے کا حل نہیں، ملک کی معیشت تباہ ہو چکی، پاکستان وہ نہیں جس کی عوام نے امیدیں لگائی تھیں، حکومت عوام کو ان کے حقوق دے، آج آئین کو کھلونا بنا دیا گیا ہے اور عوامی خواہشات کے بجائے بڑے لوگوں کی مرضی چل رہی ہے، 27 ویں ترمیم کیلئے ارکان خریدے گئے اور جعلی اکثریت سے 27ویں ترمیم منظور کی گئی۔

    مولانا فضل الرحمان کا مزید کہنا تھا کہ کہا جاتا تھاکہ بانی پی ٹی آئی مغربی ایجنڈے پرکام کررہے تھے لیکن مغرب کے اصل ایجنڈے پر موجودہ حکومت عملدرآمد کر رہی ہے،عمران خان سے کوئی ذاتی جھگڑا نہیں صرف ان کی حکومت کی پالیسیوں سے اختلاف تھا اور اگر یہی حکومت ان کی پالیسیوں کو تسلسل دیتا ہے تو ان کے خلاف بھی بھرپور جدوجہد کریں گے،راستہ تبدیل نہیں ہوگا، ضرورت پڑی تو اسلام آباد کا رخ کریں گے ، ہماری افغان پالیسی مکمل طور پر ناکام ہو چکی ہے، 78 سال میں ہم افغانستان کو اپنا دوست نہیں بنا سکے۔